13. Surah Ar-Ra'd
الرعدThe Thunder · 43 ayahsمظہر القرآن
الٓمّٓرٰ١۫ تِلْكَ اٰیٰتُ الْكِتٰبِ١ؕ وَ الَّذِیْۤ اُنْزِلَ اِلَیْكَ مِنْ رَّبِّكَ الْحَقُّ وَ لٰكِنَّ اَكْثَرَ النَّاسِ لَا یُؤْمِنُوْنَ Open ayah 13:1 in the Quran reader
(اے محبوب) یہ کتاب (یعنی قرآن) کی آیتیں ہیں اور وہ جو تمہاری طرف تمہارے پروردگار کی طرف سے اترا (یعنی قرآن) حق ہے و لیکن اکثر آدمی ایمان نہیں لاتے
اَللّٰهُ الَّذِیْ رَفَعَ السَّمٰوٰتِ بِغَیْرِ عَمَدٍ تَرَوْنَهَا ثُمَّ اسْتَوٰى عَلَى الْعَرْشِ وَ سَخَّرَ الشَّمْسَ وَ الْقَمَرَ١ؕ كُلٌّ یَّجْرِیْ لِاَجَلٍ مُّسَمًّى١ؕ یُدَبِّرُ الْاَمْرَ یُفَصِّلُ الْاٰیٰتِ لَعَلَّكُمْ بِلِقَآءِ رَبِّكُمْ تُوْقِنُوْنَ Open ayah 13:2 in the Quran reader
اللہ وہ ہے کہ جس نے آسمانوں کو بلند کیا بغیر ستونوں کے کہ جن کو تم دیکھ رہے ہو، پھر عرش پر قائم ہوا (جیسا کہ اس کی شان کے لائق ہے) اور سورج اور چاند کو کام میں لگایا ہر ایک میعاد معین تک چلتا ہے، اللہ ہر کام کی تدبیر کرتا ہے کھول کھول کر نشانیاں بتاتا ہے تاکہ تم اپنے پروردگار کے ملنے کا یقین کرو
وَ هُوَ الَّذِیْ مَدَّ الْاَرْضَ وَ جَعَلَ فِیْهَا رَوَاسِیَ وَ اَنْهٰرًا١ؕ وَ مِنْ كُلِّ الثَّمَرٰتِ جَعَلَ فِیْهَا زَوْجَیْنِ اثْنَیْنِ یُغْشِی الَّیْلَ النَّهَارَ١ؕ اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیٰتٍ لِّقَوْمٍ یَّتَفَكَّرُوْنَ Open ayah 13:3 in the Quran reader
اور وہی ہے جس نے زمین کو پھیلایا اور اس میں پہاڑ اور نہریں بنائیں، اور زمین میں ہر قسم کے پھل دو دو قسم کے بنائے (کھتا میٹھا ، اچھا اور برا، سرد وگرم، تروخشک وغیرہ) چھپا لیتا ہے رات (کی تاریکی) سے دن (روشنی) کو، بیشک اس میں غور کرنے والوں کے لئے بڑی نشانیاں ہیں
وَ فِی الْاَرْضِ قِطَعٌ مُّتَجٰوِرٰتٌ وَّ جَنّٰتٌ مِّنْ اَعْنَابٍ وَّ زَرْعٌ وَّ نَخِیْلٌ صِنْوَانٌ وَّ غَیْرُ صِنْوَانٍ یُّسْقٰى بِمَآءٍ وَّاحِدٍ١۫ وَ نُفَضِّلُ بَعْضَهَا عَلٰى بَعْضٍ فِی الْاُكُلِ١ؕ اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیٰتٍ لِّقَوْمٍ یَّعْقِلُوْنَ Open ayah 13:4 in the Quran reader
اور زمین میں مختلف قطعے ایک دوسرے سے ملے ہوئے ہیں اور انگوروں کے باغ ہیں اور کھیتیاں اور کھجور (کے درخت) ہیں بعض جھنڈ دار (یعنی بہت شاخ والے) اور بعض اس کے خلاف سب کو ایک ہی پانی دیا جاتا ہے اور ہم ہی پھلوں میں فوقیت دیتے ہیں (ازروئے ذائقہ کے) ایک کو دوسرے پر، بیشک اس میں عقلمندوں کے لئے بڑی نشانیاں ہیں
وَ اِنْ تَعْجَبْ فَعَجَبٌ قَوْلُهُمْ ءَاِذَا كُنَّا تُرٰبًا ءَاِنَّا لَفِیْ خَلْقٍ جَدِیْدٍ١ؕ۬ اُولٰٓئِكَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا بِرَبِّهِمْ١ۚ وَ اُولٰٓئِكَ الْاَغْلٰلُ فِیْۤ اَعْنَاقِهِمْ١ۚ وَ اُولٰٓئِكَ اَصْحٰبُ النَّارِ١ۚ هُمْ فِیْهَا خٰلِدُوْنَ Open ayah 13:5 in the Quran reader
اور اگر تم (ان کی تکذیب کرنے سے) تعجب کرو تو تعجب تو ان کے اس کہنے کا ہے :" جب ہم خاک ہوگئے تو کیا ہم نئے سرے سے بنیں گے " یہی وہ لوگ ہیں کہ جو اپنے پروردگار سے منکر ہوئے۔ اور یہ وہی لوگ ہیں جن کی گردنوں میں طوق ہوں گے اور یہی لوگ دوزخ والے ہیں وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے
وَ یَسْتَعْجِلُوْنَكَ بِالسَّیِّئَةِ قَبْلَ الْحَسَنَةِ وَ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِمُ الْمَثُلٰتُ١ؕ وَ اِنَّ رَبَّكَ لَذُوْ مَغْفِرَةٍ لِّلنَّاسِ عَلٰى ظُلْمِهِمْ١ۚ وَ اِنَّ رَبَّكَ لَشَدِیْدُ الْعِقَابِ Open ayah 13:6 in the Quran reader
اور راحت سے پہلے مصیبت کی تم سے جلدی کرتے ہیں اور بیشک گزر چکی ہیں ان سے پہلے بہت سی عذاب کی نظیریں، اور بیشک تمہارا پروردگار تو لوگوں کو باوجود ان کے ظلم کے بھی معاف کردیتا ہے، اور بیشک تمہارے پروردگار کا عذاب سخت ہے
وَ یَقُوْلُ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا لَوْ لَاۤ اُنْزِلَ عَلَیْهِ اٰیَةٌ مِّنْ رَّبِّهٖ١ؕ اِنَّمَاۤ اَنْتَ مُنْذِرٌ وَّ لِكُلِّ قَوْمٍ هَادٍ۠ Open ayah 13:7 in the Quran reader
اور کافر کہتے ہیں کہ ان رسول پر کوئی نشانی کیوں نہیں اتری ان کے پروردگار طرف سے (اے محبوب کریم ﷺ ! ) تم تو محض ڈر سنانے والے ہو اور ہر قوم کے لئے ہادی
اَللّٰهُ یَعْلَمُ مَا تَحْمِلُ كُلُّ اُنْثٰى وَ مَا تَغِیْضُ الْاَرْحَامُ وَ مَا تَزْدَادُ١ؕ وَ كُلُّ شَیْءٍ عِنْدَهٗ بِمِقْدَارٍ Open ayah 13:8 in the Quran reader
اللہ ہی کو معلوم ہے کہ جو کچھ ہر مادہ کے پیٹ میں ہے (یعنی کیسا بچہ ہے) اور جو کچھ پیٹ گھٹتے ہیں اور جو کچھ بڑھتے ہیں (یعنی حاملہ کے پیٹ میں ایک بچہ ہے یا زیادہ، پورا بن چکا ہے یا ناتمام ہے، رحم میں کتنی مدت رہے گا) اور اس کے نزدیک ہر چیز کا ایک اندازہ ہے
عٰلِمُ الْغَیْبِ وَ الشَّهَادَةِ الْكَبِیْرُ الْمُتَعَالِ Open ayah 13:9 in the Quran reader
وہ ہر چھپی اور کھلی باتوں کا جاننے والا بزرگ بلند مرتبہ ہے۔ (اس کے نزدیک) برابر ہے
سَوَآءٌ مِّنْكُمْ مَّنْ اَسَرَّ الْقَوْلَ وَ مَنْ جَهَرَ بِهٖ وَ مَنْ هُوَ مُسْتَخْفٍۭ بِالَّیْلِ وَ سَارِبٌۢ بِالنَّهَارِ Open ayah 13:10 in the Quran reader
تم میں سے وہ شخص جو بات کو چھپائے اور جو پکار کر کہے اور وہ شخص جو رات کو چھپا ہے اور جو دن میں راہ چلتا ہے
لَهٗ مُعَقِّبٰتٌ مِّنْۢ بَیْنِ یَدَیْهِ وَ مِنْ خَلْفِهٖ یَحْفَظُوْنَهٗ مِنْ اَمْرِ اللّٰهِ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ لَا یُغَیِّرُ مَا بِقَوْمٍ حَتّٰى یُغَیِّرُوْا مَا بِاَنْفُسِهِمْ١ؕ وَ اِذَاۤ اَرَادَ اللّٰهُ بِقَوْمٍ سُوْٓءًا فَلَا مَرَدَّ لَهٗ١ۚ وَ مَا لَهُمْ مِّنْ دُوْنِهٖ مِنْ وَّالٍ Open ayah 13:11 in the Quran reader
ہر آدمی کے آگے اور پیچھے نگہبان فرشتے ہیں ایک دوسرے کے بعد آنے والے کہ خدا کے حکم سے اس کی حفاظت کرتے ہیں۔ بیشک اللہ کسی قوم کی حالت نہیں بدلتا جب تک کہ وہ خود اپنی حالت آپ نہ بدل لیں، اور جب اللہ کسی قوم پر مصیبت ڈالنے کا ارادہ کرتا ہے تو وہ پھر نہیں سکتی۔ اور نہ ان کے لئے اس کے سوا مدد گار ہے
هُوَ الَّذِیْ یُرِیْكُمُ الْبَرْقَ خَوْفًا وَّ طَمَعًا وَّ یُنْشِئُ السَّحَابَ الثِّقَالَۚ Open ayah 13:12 in the Quran reader
وہی تو ہے جو دکھاتا ہے تم کو بجلی ڈر کے لئے اور امید دلانے کے لئے اور بھاری (بھاری) بادلوں کو اٹھاتا ہے
وَ یُسَبِّحُ الرَّعْدُ بِحَمْدِهٖ وَ الْمَلٰٓئِكَةُ مِنْ خِیْفَتِهٖ١ۚ وَ یُرْسِلُ الصَّوَاعِقَ فَیُصِیْبُ بِهَا مَنْ یَّشَآءُ وَ هُمْ یُجَادِلُوْنَ فِی اللّٰهِ١ۚ وَ هُوَ شَدِیْدُ الْمِحَالِؕ Open ayah 13:13 in the Quran reader
اور گرج (یعنی رعد فرشتہ) اس کی تعریف کے ساتھ پاکی بیان کرتا ہے اور (دوسرے) فرشتے (بھی) اس کی ڈر سے ( تسبیح بیان کرتے ہیں) اور گرنے والی بجلیاں بھیجتا ہے پس ان کو گرا دیتا ہے جس پر چاہتا ہے اور کافر اللہ کے بارے میں جھگڑتے ہوتے ہیں اور اس کی پکڑ سخت ہے
لَهٗ دَعْوَةُ الْحَقِّ١ؕ وَ الَّذِیْنَ یَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِهٖ لَا یَسْتَجِیْبُوْنَ لَهُمْ بِشَیْءٍ اِلَّا كَبَاسِطِ كَفَّیْهِ اِلَى الْمَآءِ لِیَبْلُغَ فَاهُ وَ مَا هُوَ بِبَالِغِهٖ١ؕ وَ مَا دُعَآءُ الْكٰفِرِیْنَ اِلَّا فِیْ ضَلٰلٍ Open ayah 13:14 in the Quran reader
اسی کو پکارنا حق ہے اور جو لوگ اس کے سوا جن کو پکارتے ہیں۔ وہ ان کی کچھ بھی نہیں سنتے مگر مانند اس شخص کے جو پانی کی طرف اپنے دونوں ہاتھ پھیلائے بیٹھا ہے کہ اس کے منہ میں پہنچ جائے، اور وہ ہر گز نہ پہنچے گا اور کافروں کی ہر دعا بھٹکتی پھرتی ہے
وَ لِلّٰهِ یَسْجُدُ مَنْ فِی السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ طَوْعًا وَّ كَرْهًا وَّ ظِلٰلُهُمْ بِالْغُدُوِّ وَ الْاٰصَالِ۩ Open ayah 13:15 in the Quran reader
اور خدا ہی کو سجدہ کرتے ہیں جتنے آسمانوں میں اور زمین میں ہیں خوشی سے اور مجبوری سے اور ان کی پرچھائیاں (بھی) ہر صبح وشام (سجدہ کرتی ہیں)
قُلْ مَنْ رَّبُّ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١ؕ قُلِ اللّٰهُ١ؕ قُلْ اَفَاتَّخَذْتُمْ مِّنْ دُوْنِهٖۤ اَوْلِیَآءَ لَا یَمْلِكُوْنَ لِاَنْفُسِهِمْ نَفْعًا وَّ لَا ضَرًّا١ؕ قُلْ هَلْ یَسْتَوِی الْاَعْمٰى وَ الْبَصِیْرُ١ۙ۬ اَمْ هَلْ تَسْتَوِی الظُّلُمٰتُ وَ النُّوْرُ١ۚ۬ اَمْ جَعَلُوْا لِلّٰهِ شُرَكَآءَ خَلَقُوْا كَخَلْقِهٖ فَتَشَابَهَ الْخَلْقُ عَلَیْهِمْ١ؕ قُلِ اللّٰهُ خَالِقُ كُلِّ شَیْءٍ وَّ هُوَ الْوَاحِدُ الْقَهَّارُ Open ayah 13:16 in the Quran reader
(اے محبوب کریم ﷺ ! ) تم پوچھو آسمانوں اور زمین کا پروردگار کون ہے تم ہی فرماؤ :" اللہ ہے " (پھر) تم فرماؤ :" پس کیا تم نے اللہ کے سوا ان کو دوست بنا رکھا ہے کہ جو خود اپنے لئے بھی نفع ونقصان کا اختیار نہیں رکھتے "۔ تم فرماؤ :" کیا اندھا اور آنکھوں والا برابر ہوجائیں گے یا کیا اندھیریاں اور روشنیاں برابر ہوجائیں گی " ہرگز نہیں کیا انہوں نے اللہ کے ایسے شریک ٹھہرائے ہیں کہ انہوں نے بھی کچھ اللہ کی مخلوق جیسی کوئی مخلوق پیدا کر رکھی ہے، پس ان کو مخلوق کے بارے میں شبہ ہوگیا، تم فرماؤ : اللہ ہر چیز کا پیدا کرنے والا ہے اور وہ اکیلا سب پر غالب ہے
اَنْزَلَ مِنَ السَّمَآءِ مَآءً فَسَالَتْ اَوْدِیَةٌۢ بِقَدَرِهَا فَاحْتَمَلَ السَّیْلُ زَبَدًا رَّابِیًا١ؕ وَ مِمَّا یُوْقِدُوْنَ عَلَیْهِ فِی النَّارِ ابْتِغَآءَ حِلْیَةٍ اَوْ مَتَاعٍ زَبَدٌ مِّثْلُهٗ١ؕ كَذٰلِكَ یَضْرِبُ اللّٰهُ الْحَقَّ وَ الْبَاطِلَ١ؕ۬ فَاَمَّا الزَّبَدُ فَیَذْهَبُ جُفَآءً١ۚ وَ اَمَّا مَا یَنْفَعُ النَّاسَ فَیَمْكُثُ فِی الْاَرْضِ١ؕ كَذٰلِكَ یَضْرِبُ اللّٰهُ الْاَمْثَالَؕ Open ayah 13:17 in the Quran reader
اس نے آسمان سے پانی اتارا پھر اس سے اپنی مقدار کے موافق نالے بہنے لگے، پھر پانی کی رو اس پر پھولے پھولے جھاگ اٹھا لائی (جو پانی کے اوپر آتے ہیں) اور جس چیز کو کہ آگ میں زیور یا اور کسی اسباب بنانے کی غرض سے پگھلاتے ہیں اس پر بھی اسی طرح کا جھاگ اوپر آجاتا ہے۔ اللہ حق و باطل کی مثال اسی طرح بیان کرتا ہے، پھر جو جھاگ ہے وہ پھک کر دور ہوجاتا ہے اور وہ جو لوگوں کے کام آتا ہے وہ زمین میں رہتا ہے۔ اللہ اسی طرح مثالیں بیان کرتا ہے
لِلَّذِیْنَ اسْتَجَابُوْا لِرَبِّهِمُ الْحُسْنٰى١ؔؕ وَ الَّذِیْنَ لَمْ یَسْتَجِیْبُوْا لَهٗ لَوْ اَنَّ لَهُمْ مَّا فِی الْاَرْضِ جَمِیْعًا وَّ مِثْلَهٗ مَعَهٗ لَافْتَدَوْا بِهٖ١ؕ اُولٰٓئِكَ لَهُمْ سُوْٓءُ الْحِسَابِ١ۙ۬ وَ مَاْوٰىهُمْ جَهَنَّمُ١ؕ وَ بِئْسَ الْمِهَادُ۠ Open ayah 13:18 in the Quran reader
جنہوں نے اپنے پروردگار کا حکم مانا ان کے لیے بہتری ہے، اور جنہوں نے اس کا حکم نہ مانا اگر ان کے پاس جو کچھ زمین میں ہے سب (موجود) ہو اور اس کے ساتھ اتنا ہی اور بھی ہو تو وہ سب اپنی رہائی کے لیے دیدیں (تو قبول نہ ہوگا) یہی لوگ ہیں جن کا برا حساب ہوگا اور ان کا ٹھکانہ دوزخ ہے اور وہ بری جگہ ہے
اَفَمَنْ یَّعْلَمُ اَنَّمَاۤ اُنْزِلَ اِلَیْكَ مِنْ رَّبِّكَ الْحَقُّ كَمَنْ هُوَ اَعْمٰى١ؕ اِنَّمَا یَتَذَكَّرُ اُولُوا الْاَلْبَابِۙ Open ayah 13:19 in the Quran reader
پھر کیا وہ شخص جو یہ یقین رکھتا ہے کہ جو کچھ تمہاری طرف تمہارے پروردگار کے پاس سے نازل کیا گیا ہے حق ہے وہ مثل اس شخص کے ہوگا جو اندھا ہے پس نصیحت وہی مانتے ہیں جنہیں عقل ہے
الَّذِیْنَ یُوْفُوْنَ بِعَهْدِ اللّٰهِ وَ لَا یَنْقُضُوْنَ الْمِیْثَاقَۙ Open ayah 13:20 in the Quran reader
وہ جو اللہ کے عہد کو پورا کرتے ہیں اور اس عہد کو نہیں توڑتے ہیں
وَ الَّذِیْنَ یَصِلُوْنَ مَاۤ اَمَرَ اللّٰهُ بِهٖۤ اَنْ یُّوْصَلَ وَ یَخْشَوْنَ رَبَّهُمْ وَ یَخَافُوْنَ سُوْٓءَ الْحِسَابِؕ Open ayah 13:21 in the Quran reader
اور وہ لوگ کہ جوڑتے ہیں اسے جس کے جوڑنے کا اللہ نے حکم دیا ہے اور اپنے پروردگار سے ڈرتے ہیں اور حساب کی سختی کا اندیشہ رکھتے ہیں
وَ الَّذِیْنَ صَبَرُوا ابْتِغَآءَ وَجْهِ رَبِّهِمْ وَ اَقَامُوا الصَّلٰوةَ وَ اَنْفَقُوْا مِمَّا رَزَقْنٰهُمْ سِرًّا وَّ عَلَانِیَةً وَّ یَدْرَءُوْنَ بِالْحَسَنَةِ السَّیِّئَةَ اُولٰٓئِكَ لَهُمْ عُقْبَى الدَّارِۙ Open ayah 13:22 in the Quran reader
اور وہ لوگ جنہوں نے اپنے پروردگار کی رضا مندی چاہنے کے لیے صبر کیا اور نماز قائم رکھی اور ہمارے دیے ہوئے رزق میں سے ہماری راہ میں چھپے اور ظاہر کچھ خرچ کیا اور دفع کرتے ہیں برائی کو بھلائی سے اور ان ہی کے لیے آخرت کا نفع ہے
جَنّٰتُ عَدْنٍ یَّدْخُلُوْنَهَا وَ مَنْ صَلَحَ مِنْ اٰبَآئِهِمْ وَ اَزْوَاجِهِمْ وَ ذُرِّیّٰتِهِمْ وَ الْمَلٰٓئِكَةُ یَدْخُلُوْنَ عَلَیْهِمْ مِّنْ كُلِّ بَابٍۚ Open ayah 13:23 in the Quran reader
رہنے کے لیے باغ ہیں جن میں وہ داخل ہوں گے اور جو نیک ہوں ان کے باپ دادا اور ان کی بیویوں اور ان کی اولاد سے (وہ بھی داخل ہوں گے) اور فرشتے ہر دروازے سے ان پر یہ کہتے آئیں گے
سَلٰمٌ عَلَیْكُمْ بِمَا صَبَرْتُمْ فَنِعْمَ عُقْبَى الدَّارِؕ Open ayah 13:24 in the Quran reader
سلامتی ہو (آج) تم پر تمہارے صبر کرنے کے سبب سے (جو دنیا کی زندگی میں کیا پس اس جہان میں تمہارا انجام بہت اچھا ہے
وَ الَّذِیْنَ یَنْقُضُوْنَ عَهْدَ اللّٰهِ مِنْۢ بَعْدِ مِیْثَاقِهٖ وَ یَقْطَعُوْنَ مَاۤ اَمَرَ اللّٰهُ بِهٖۤ اَنْ یُّوْصَلَ وَ یُفْسِدُوْنَ فِی الْاَرْضِ١ۙ اُولٰٓئِكَ لَهُمُ اللَّعْنَةُ وَ لَهُمْ سُوْٓءُ الدَّارِ Open ayah 13:25 in the Quran reader
اور وہ لوگ جو اس کا عہد توڑتے ہیں اس کے پکے ہونے کے بعد اور جن کے جوڑنے کا حکم اللہ نے دیا اسے توڑتے ہیں اور فساد پھیلاتے ہیں زمین میں، یہ وہ لوگ ہیں جن کیلئے لعنت ہے اور ان کے لیے اس جہاں میں خرابی ہوگی
اَللّٰهُ یَبْسُطُ الرِّزْقَ لِمَنْ یَّشَآءُ وَ یَقْدِرُ١ؕ وَ فَرِحُوْا بِالْحَیٰوةِ الدُّنْیَا١ؕ وَ مَا الْحَیٰوةُ الدُّنْیَا فِی الْاٰخِرَةِ اِلَّا مَتَاعٌ۠ Open ayah 13:26 in the Quran reader
اللہ روزی کو کشادہ کرتا ہے جس کے لیے چاہتا ہے اور تنگ کردیتا ہے (جس کے لیے چاہتا ہے) اور تنگ کردیتا ہے (جس کے لیے چاہتا ہے) اور کافر لوگ دنیا کی (چند روزہ) زندگی پر اترا گئے اور دنیا کی زندگی آخرت کے مقابلہ میں کچھ بھی نہیں مگر کچھ دن برت لینا
وَ یَقُوْلُ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا لَوْ لَاۤ اُنْزِلَ عَلَیْهِ اٰیَةٌ مِّنْ رَّبِّهٖ١ؕ قُلْ اِنَّ اللّٰهَ یُضِلُّ مَنْ یَّشَآءُ وَ یَهْدِیْۤ اِلَیْهِ مَنْ اَنَابَۖۚ Open ayah 13:27 in the Quran reader
اور کافر لوگ کہتے ہیں کہ ان (رسول) پر کوئی نشانی کیوں نہیں اتری ان کے پروردگار کی طرف سے۔ تم فرماؤ کہ بیشک اللہ جسے چاہے گمراہ کرتا ہے اور جو شخص اس کی طرف رجوع کرتا ہے اسے اپنی طرف راہ دکھا دیتا ہے
اَلَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ تَطْمَئِنُّ قُلُوْبُهُمْ بِذِكْرِ اللّٰهِ١ؕ اَلَا بِذِكْرِ اللّٰهِ تَطْمَئِنُّ الْقُلُوْبُؕ Open ayah 13:28 in the Quran reader
ان لوگوں کو جو ایمان لائے اور ان کے دل اللہ کے ذکر سے آرام پاتے ہیں، آگاہ ہو اللہ کے ذکر ہی سے دل کو چین آتا ہے
اَلَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ طُوْبٰى لَهُمْ وَ حُسْنُ مَاٰبٍ Open ayah 13:29 in the Quran reader
جو لوگ کہ ایمان لائے اور اچھے کام کیے ان کے لیے خوشی ہے اور اچھا انجام ہے
كَذٰلِكَ اَرْسَلْنٰكَ فِیْۤ اُمَّةٍ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهَاۤ اُمَمٌ لِّتَتْلُوَاۡ عَلَیْهِمُ الَّذِیْۤ اَوْحَیْنَاۤ اِلَیْكَ وَ هُمْ یَكْفُرُوْنَ بِالرَّحْمٰنِ١ؕ قُلْ هُوَ رَبِّیْ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ١ۚ عَلَیْهِ تَوَكَّلْتُ وَ اِلَیْهِ مَتَابِ Open ayah 13:30 in the Quran reader
اسی طرح ہم نے تم کو اس امت میں بھیجا جس سے پہلے پہلے بہت سی امتیں گزر چکی ہیں اس لیے کہ تم ان لوگوں کو پڑھ کر سناؤ جو ہم نے تمہاری طرف وحی بھیجی ہے اور وہ تو رحمن ہی کے منکر ہو رہے ہیں، تم فرماؤ : وہ میرا پروردگار ہے اس کے سوا کسی کی بندگی نہیں، اسی پر میں نے بھروسہ کیا ہے اور اسی کی طرف مجھے جانا ہے
وَ لَوْ اَنَّ قُرْاٰنًا سُیِّرَتْ بِهِ الْجِبَالُ اَوْ قُطِّعَتْ بِهِ الْاَرْضُ اَوْ كُلِّمَ بِهِ الْمَوْتٰى١ؕ بَلْ لِّلّٰهِ الْاَمْرُ جَمِیْعًا١ؕ اَفَلَمْ یَایْئَسِ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اَنْ لَّوْ یَشَآءُ اللّٰهُ لَهَدَى النَّاسَ جَمِیْعًا١ؕ وَ لَا یَزَالُ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا تُصِیْبُهُمْ بِمَا صَنَعُوْا قَارِعَةٌ اَوْ تَحُلُّ قَرِیْبًا مِّنْ دَارِهِمْ حَتّٰى یَاْتِیَ وَعْدُ اللّٰهِ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ لَا یُخْلِفُ الْمِیْعَادَ۠ Open ayah 13:31 in the Quran reader
اور اگر کوئی ایسا قرآن آتا کہ جس کے ذریعہ سے پہاڑ (اپنی جگہ سے) ٹل جاتے یا اس کے ذریعہ سے زمین پھت جاتی یا اس کے ذریعہ سے مردے بول اٹھتے تب بھی یہ کافر ایمان نہیں لاتے، بلکہ اللہ ہی کو سب طرح کا اختیار ہے، پھر کیا مسلمانوں کو اس بات کی دل جمعی نہیں ہوئی کہ اگر اللہ چاہتا تو سب آدمیوں کو ہدایت کردیتا، اور ان کافروں کو ان کے بد اعمالوں کے سبب سے ہمیشہ ایک نہ ایک سخت حادثہ پہنچتا رہتا ہے، یا وہ حادثہ ان کے گھروں کے قریب نازل ہوتا رہتا ہے یہاں تک کہ اللہ کا وعدہ آئے بیشک اللہ وعدہ خلافی نہیں کرتا
وَ لَقَدِ اسْتُهْزِئَ بِرُسُلٍ مِّنْ قَبْلِكَ فَاَمْلَیْتُ لِلَّذِیْنَ كَفَرُوْا ثُمَّ اَخَذْتُهُمْ١۫ فَكَیْفَ كَانَ عِقَابِ Open ayah 13:32 in the Quran reader
اور بیشک تم سے پہلے رسولوں پر بھی ہنسی کی گئی تو میں نے ان کافروں کو (کچھ دنوں) مہلت دی پھر میں نے انہیں پکڑا پس (دیکھو) میرا عذاب کیسا تھا
اَفَمَنْ هُوَ قَآئِمٌ عَلٰى كُلِّ نَفْسٍۭ بِمَا كَسَبَتْ١ۚ وَ جَعَلُوْا لِلّٰهِ شُرَكَآءَ١ؕ قُلْ سَمُّوْهُمْ١ؕ اَمْ تُنَبِّئُوْنَهٗ بِمَا لَا یَعْلَمُ فِی الْاَرْضِ اَمْ بِظَاهِرٍ مِّنَ الْقَوْلِ١ؕ بَلْ زُیِّنَ لِلَّذِیْنَ كَفَرُوْا مَكْرُهُمْ وَ صُدُّوْا عَنِ السَّبِیْلِ١ؕ وَ مَنْ یُّضْلِلِ اللّٰهُ فَمَا لَهٗ مِنْ هَادٍ Open ayah 13:33 in the Quran reader
تو کیا وہ جو ہر جان پر اس کے اعمال کی خبر رکھتا ہے (ان بتوں کی مثل ہوسکتا ہے) اور وہ اللہ کے شریک ٹھہراتے ہیں، تم فرماؤ : ان کا نام تو لو کیا اللہ کو وہ خبر بتاتے ہو جس کو وہ ساری زمین میں نہیں جانتا یا محض ایک دکھاوے کی بات ہے (جس کی کوئی اصلیت نہیں) ۔ بلکہ کافروں کی نگاہوں میں ان کی مکاریاں خوشنما بنا دی گئیں اور راہ (حق) سے روک دیے گئے اور جسے اللہ گمراہ کرے اس کا کوئی ہدایت کرنے والا نہیں
لَهُمْ عَذَابٌ فِی الْحَیٰوةِ الدُّنْیَا وَ لَعَذَابُ الْاٰخِرَةِ اَشَقُّ١ۚ وَ مَا لَهُمْ مِّنَ اللّٰهِ مِنْ وَّاقٍ Open ayah 13:34 in the Quran reader
ان کو دنیا کی زندگی میں بھی عذاب ہے اور بیشک آخرت کا عذاب تو بہت سخت ہے، اور اللہ (کے عذاب) سے انہیں کوئی بچانے والا نہیں ہوگا
مَثَلُ الْجَنَّةِ الَّتِیْ وُعِدَ الْمُتَّقُوْنَ١ؕ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ١ؕ اُكُلُهَا دَآئِمٌ وَّ ظِلُّهَا١ؕ تِلْكَ عُقْبَى الَّذِیْنَ اتَّقَوْا١ۖۗ وَّ عُقْبَى الْكٰفِرِیْنَ النَّارُ Open ayah 13:35 in the Quran reader
(اور) جس جنت کا پرہیزگاروں سے وعدہ کیا گیا ہے اس کی صفت یہ ہے کہ اس کے نیچے سے نہریں بہہ رہی ہیں، اس کے میوے اور سایہ ہمیشہ رہنے والے ہیں، یہ تو ان کا انجام ہے جو پرہیزگار ہیں، اور کافروں کا انجام آگ ہے
وَ الَّذِیْنَ اٰتَیْنٰهُمُ الْكِتٰبَ یَفْرَحُوْنَ بِمَاۤ اُنْزِلَ اِلَیْكَ وَ مِنَ الْاَحْزَابِ مَنْ یُّنْكِرُ بَعْضَهٗ١ؕ قُلْ اِنَّمَاۤ اُمِرْتُ اَنْ اَعْبُدَ اللّٰهَ وَ لَاۤ اُشْرِكَ بِهٖ١ؕ اِلَیْهِ اَدْعُوْا وَ اِلَیْهِ مَاٰبِ Open ayah 13:36 in the Quran reader
اور جن لوگوں وک ہم نے کتاب دی ہے وہ اس سے خوش ہوتے ہیں۔ جو کچھ تمہاری طرف بھیجا گیا ہے اور انہی کے گروہ میں بعض ایسے ہیں کہ اس کے بعض حصہ کا انکار کرتے ہیں، تم فرماؤ مجھے تو یہی حکم ہے کہ میں اللہ کی عبادت کروں اور میں اس کا شریک نہ ٹھہراؤں، میں لوگوں کو اسی کی طرف بلاتا ہوں اور اسی کی طرف مجھے جانا ہے
وَ كَذٰلِكَ اَنْزَلْنٰهُ حُكْمًا عَرَبِیًّا١ؕ وَ لَئِنِ اتَّبَعْتَ اَهْوَآءَهُمْ بَعْدَ مَا جَآءَكَ مِنَ الْعِلْمِ١ۙ مَا لَكَ مِنَ اللّٰهِ مِنْ وَّلِیٍّ وَّ لَا وَاقٍ۠ Open ayah 13:37 in the Quran reader
اور اسی طرح ہم نے قرآن کو عربی زبان میں فیصلہ کن اتارا (اور اس کے مطابق عمل کرنے کا حکم فرمایا) اور (اے سننے والے) اگر تو اپنے پاس علم آنے کے بعد ان کی خواہشوں پر چلے گا تو اللہ کے مقابلہ میں نہ تیرا کوئی حمایتی ہوگا نہ بچانے والا
وَ لَقَدْ اَرْسَلْنَا رُسُلًا مِّنْ قَبْلِكَ وَ جَعَلْنَا لَهُمْ اَزْوَاجًا وَّ ذُرِّیَّةً١ؕ وَ مَا كَانَ لِرَسُوْلٍ اَنْ یَّاْتِیَ بِاٰیَةٍ اِلَّا بِاِذْنِ اللّٰهِ١ؕ لِكُلِّ اَجَلٍ كِتَابٌ Open ayah 13:38 in the Quran reader
اور اے محبوب بیشک ہم نے تم سے پہلے بھی رسول بھیجے اور ان کو ہم نے بیبیاں اور اولاد دی۔ اور کسی رسول کو لائق نہیں کہ وہ کوئی نشانی لے آئے مگر اللہ کے حکم سے، ہر وعدہ کی ایک لکھت ہے
یَمْحُوا اللّٰهُ مَا یَشَآءُ وَ یُثْبِتُ١ۖۚ وَ عِنْدَهٗۤ اُمُّ الْكِتٰبِ Open ayah 13:39 in the Quran reader
اللہ جسے چاہتا ہے مٹا دیتا ہے اور جسے چاہتا ہے قائم رکھتا ہے اور اسی کے پاس اصل کتاب (لوح محفوظ) ہے