انس بن مالک ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: نیک آدمی کا اچھا خواب نبوت کا چھیالیسواں حصہ ہے ۔
It was narrated from Anas bin Malik (RA) that the Messenger of Allah( ﷺ saw) said: "A good dream from a righteous man is one of the forty-six parts of prophecy."
Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/التعبیر ٢ (٦٩٨٣)، (تحفة الأشراف: ٢٠٦)، وقد أٰخرجہ: صحیح مسلم/الرؤیاح ٧ (٢٢٦٤)، سنن الترمذی/الرؤیا ٢ (٢٢٧٢)، موطا امام مالک/الرؤیا ١ (١)، مسند احمد (٣/١٢٦، ١٤٩) (صحیح )
ابو سعید خدری ؓ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: نیک مسلمان کا خواب نبوت کے ستر حصوں میں سے ایک حصہ ہے ۔
It was narrated from Abu Saeed Al-Khudri that the Prophet(saw) said: "The dream of a righteous Muslim man is one of the seventy parts of prophecy: (Sahih)
Takhrij · تخریج
تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: ٤٢٢٥، ومصباح الزجاجة: ١٣٦١) (صحیح) (سند میں عطیہ العوفی ضعیف ہیں، لیکن دوسرے طرق اور شواہد کی بناء پر یہ صحیح ہے )
عبادہ بن صامت ؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے اللہ تعالیٰ کے فرمان: لهم البشرى في الحياة الدنيا وفي الآخرة (سورة يونس: ٦٣ ) ان کے لیے دنیا کی زندگی اور آخرت میں خوشخبری ہے کے بارے میں سوال کیا (کہ اس آیت کا کیا مطلب ہے؟ ) تو آپ ﷺ نے فرمایا: یہ اچھے خواب ہیں جنہیں مسلمان دیکھتا ہے یا اس کے لیے کوئی اور دیکھتا ہے ۔
It was narrated that Ubadahh bin Samit said: "I asked the Messenger of Allah( ﷺ saw) the about the Saying of Allah, Glorious is He: For them are glad tidings, in the life of the present world, and in the Hereafter” He said: Those are good dreams that a Muslim sees or are seen about him:" (Hasan)
Takhrij · تخریج
سنن الترمذی/الرؤیا ٣ (٢٢٢٥)، (تحفة الأشراف: ٥١٢٣)، وقد أخرجہ: مسند احمد (٥/٣١٥، ٣٢١)، سنن الدارمی/الرؤیا ١ (٢١٨٢) (صحیح )
عبداللہ بن عباس ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے اپنے مرض الموت میں (حجرے کا) پردہ اٹھایا، تو لوگ اس وقت ابوبکر ؓ کے پیچھے (نماز کے لیے) صفیں باندھے ہوئے تھے، آپ ﷺ نے فرمایا: لوگو! اب نبوت کی خوشخبریوں میں سے کوئی چیز باقی نہیں رہی، سوائے سچے خواب کے جسے خود مسلمان دیکھتا ہے، یا اس کے لیے کوئی اور دیکھتا ہے ۔
It was narrated that Ibn Abbas (RA) said: The Messenger of Allah ﷺ (saw) drew aside the curtain when he was sick and the rows(of worshippers) were behind Abu Bakr. He said: ‘O people, nothing of the glas tidings of prophecy is left except a good dream that a Muslim sees or is seen about him.’”(Sahih)
عبداللہ بن مسعود ؓ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: جس نے مجھے خواب میں دیکھا، تو اس نے مجھے بیداری میں دیکھا کیونکہ شیطان میری صورت نہیں اپنا سکتا ١ ؎۔
It was narrated from Abdullah that the Prophet(saw) said: "Whoever sees me in a dream, has seen me in reality, for Satan cannot appear in my form." (Sahih)
Notes · وضاحت
١ ؎: پس جب کوئی رسول اکرم ﷺ کو آپ کے حلیہ اور صورت پر دیکھے جیسا کہ صحیح حدیث میں آ رہا ہے تو اس کا خواب سچ ہے اور اس نے بیشک آپ کو دیکھا، کیونکہ شیطان کی یہ طاقت نہیں کہ آپ کی شکل اختیار کرے، لیکن خواب میں دیکھنا ہر بات میں بیداری میں دیکھنے کے برابر نہیں ہے، مثلاً خواب میں آپ کو دیکھنے سے آدمی صحابی نہیں ہوسکتا، اسی طرح علماء کہتے ہیں کہ آپ کو شرع کے خلاف کسی بات کا حکم دیتے خواب میں دیکھے تو یہ حجت نہ ہوگا، شرع کی پیروی ضروری ہے، جیسے منقول ہے کہ ایک شخص نے خواب میں نبی کریم ﷺ کو دیکھا کہ آپ شراب پینے کا حکم دے رہے ہیں، وہ بیدار ہو کر حیران ہوا، ایک عالم نے اس کو بتلایا کہ یہ تیرا سہو ہے، آپ نے شراب پینے سے منع فرمایا ہے، اسی طرح علماء کہتے ہیں کہ اگر نبی ﷺ کو کسی اور شکل پر دیکھے مثلاً داڑھی منڈے آدمی کی شکل پر تو گویا اس نے آپ کو نہیں دیکھا، اور یہ خواب صحیح نہیں ہوگا، اور یہ امر متفق علیہ ہے کہ خواب میں آپ کا کوئی حکم ظاہری شرع کے خلاف ہو تو اس پر عمل کرنا جائز نہیں ہے، یہ کہا جائے گا کہ دیکھنے والے کو دھوکا ہوا جب بیداری میں شیطان آدمی کو اس قدر دھوکہ دیتا ہے تو خواب میں اس کی مداخلت بدرجہ اولیٰ ہوسکتی ہے۔
ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جس نے مجھے خواب میں دیکھا اس نے یقیناً مجھے دیکھا کیونکہ شیطان میری صورت نہیں اپنا سکتا ۔
It was narrated from Abu Hurairah (RA) that the Messenger of Allah( ﷺ saw) said: "Whoever sees me in a dream has (really) seen me, for Satan cannot appear in my form." (Sahih)
جابر ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جس نے مجھے خواب میں دیکھا یقیناً اس نے مجھے دیکھا، کیونکہ شیطان کے لیے جائز نہیں کہ وہ میری صورت اپنائے۔
It was narrated from Jabir that the Messenger of Allah( ﷺ saw) said: "Whoever sees me in a dream has (really) seen me, for Satan cannot appear in my form." (Sahih)
Takhrij · تخریج
صحیح مسلم/الرؤیا ١ (٢٢٦٥)، (تحفة الأشراف: ٢٩١٤)، وقد أخرجہ: مسند احمد (٣/٣٥٠) (صحیح )
ابوسعید خدری ؓ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: جس نے مجھے خواب میں دیکھا یقیناً اس نے مجھے ہی دیکھا، کیونکہ شیطان میری صورت نہیں اپنا سکتا ۔
It was narrated from Abu Saeed that the Prophet(saw) said: “Whoever sees me in a dream has (really) seen me, for Satan cannot imitate me.” (Sahih)
Takhrij · تخریج
تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: ٤٢٤٣، ومصباح الزجاجة: ١٣٦٣)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/التعبیر ١٠ (٦٩٩٧)، مسند احمد (٣/٥٥) (صحیح) (سند میں محمد بن عبدالرحمن بن أبی لیلیٰ اور عطیہ العوفی دونوں ضعیف ہیں، لیکن شواہد کی بناء پر یہ صحیح ہے )
ابوحجیفہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جس نے مجھے خواب میں دیکھا گویا اس نے مجھے بیداری میں دیکھا، کیونکہ شیطان میری صورت میں آنے پر قادر نہیں ہے ۔
It was narrated from Awn bin Abu Juhaifah, from his father, that the Messenger of Allah( ﷺ saw) said: "Whoever sees me in a dream, it is as if he has seen me when he is awake, for Satan is not able to resemble me." (Sahih)
عبداللہ بن عباس ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جس نے مجھے خواب میں دیکھا، یقیناً اس نے مجھے ہی دیکھا کیونکہ شیطان میری صورت میں نہیں آسکتا ۔
It was narrated from Ibn ‘Abbas that the Messenger of Allah( ﷺ saw) said: “Whoever sees me in a dream has (really) seen me, for Satan cannot imitate me" (Hasan)
Takhrij · تخریج
تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: ٥٥٨١، ومصباح الزجاجة: ١٣٦٥)، وقد أخرجہ: مسند احمد (١/٢٧٩، ٣٦١) (صحیح) (سند میں جابر جعفی ضعیف راوی ہے، لیکن دوسرے طرق و شواہد سے یہ صحیح ہے )
ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: خواب تین طرح کا ہوتا ہے: ایک اللہ کی طرف سے خوشخبری، دوسرے خیالی باتیں، تیسرے شیطان کا ڈرانا، پس جب تم میں سے کوئی ایسا خواب دیکھے جو اسے اچھا لگے تو اگر چاہے تو لوگوں سے بیان کر دے، اور اگر کوئی برا خواب دیکھے تو اس کو کسی سے بیان نہ کرے، اور کھڑے ہو کر نماز پڑھے ١ ؎۔
. It was narrated from Abu Hurairah (RA) that the Prophet(saw) said: "Dreams are of three types: Glad tidings from Allah, what is on a persons mind, and frightening dreams from Satan. If any of you sees a dream that he likes, let him tell others of it if he wishes, but if he sees something that he dislikes, he should not tell anyone about it, and he should get up and perform prayer." (Sahih)
Notes · وضاحت
١ ؎: یعنی ایسے خواب کو نہیں بیان کرنا چاہیے جو شیطانی تخویفات اور نفسیاتی تلبیسات ہوں۔
Takhrij · تخریج
تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: ١٤٤٩٣، ومصباح الزجاجة: ١٣٦٦)، وقد أخرجہ: سنن الترمذی/الرؤیا ١ (٢٢٧٠)، سنن الدارمی/الرؤیا ٦ (٢١٨٩) (صحیح) (سند میں ہوذہ بن خلیفہ صدوق راوی ہے، نیز حدیث کے طرق اور شواہد ہیں )
عوف بن مالک ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: خواب تین طرح کے ہوتے ہیں: ایک تو شیطان کی ڈراونی باتیں تاکہ وہ ابن آدم کو ان کے ذریعہ غمگین کرے، بعض خواب ایسے ہوتے ہیں کہ حالت بیداری میں آدمی جس طرح کی باتیں سوچتا رہتا ہے، وہی سب خواب میں بھی دیکھتا ہے اور ایک وہ خواب ہے جو نبوت کا چھیالیسواں حصہ ہے۔ ابو عبیداللہ مسلم بن مشکم کہتے ہیں کہ میں نے عوف بن مالک ؓ سے پوچھا: کیا آپ نے یہ حدیث رسول اللہ ﷺ سے سنی ہے؟ تو انہوں نے کہا: ہاں، میں نے اسے رسول اللہ ﷺ سے سنا ہے، میں نے اسے رسول اللہ ﷺ سے سنا ہے۔
It was narrated from Abu Ubaidullah Muslim bin Mishkam, that Awf bin Malik narrated that the Messenger of Allah( ﷺ saw) said: "Dreams are of three types: Some are terrifying things from Satan, aimed at causing grief to the son of Adam; some are things that a person is concerned with when he is awake, so he sees them in his dreams; and some are a part of the forty-six parts of prophecy.” He said: “I said to him: ‘Did you hear this from the Messenger of Allah( ﷺ saw)?’ He said: ‘Yes, I heard it from the Messenger of Allah( ﷺ saw), I heard it from the Messenger of Allah( ﷺ saw).”’ (Sahih)
جابر بن عبداللہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی ناپسندیدہ خواب دیکھے تو بائیں طرف تین بار تھوکے، اور تین بار شیطان سے اللہ کی پناہ مانگے، اور جس پہلو پر تھا اسے بدل لے ۔
It was narrated from Jabir bin Abdullah that the Messenger Allah(saw) said: "If anyone of you seesa dream that he dislikes, let him spit dryly to his left three times and seel refuge with Allah from Satan three times, and turn over onto his other side.” (Sahih)
Takhrij · تخریج
صحیح مسلم/الرؤیاح (٢٢٦٢)، سنن ابی داود/الأدب ٩٦ (٥٠٢٢)، (تحفة الأشراف: ٢٩٠٧)، وقد أخرجہ: مسند احمد (٣/٣٥٠) (صحیح )
ابوقتادہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: سچا خواب اللہ کی طرف سے ہے، اور برا خواب شیطان کی طرف سے، پس اگر تم میں سے کوئی ناپسندیدہ خواب دیکھے تو اپنے بائیں جانب تین بار تھوکے، اور شیطان مردود سے تین بار اللہ کی پناہ مانگے، اور جس پہلو پر تھا اسے بدل لے ۔
It was narrated from Abu Qatadah that the Messenger of Allah( ﷺ saw) said: "(Good) dreams come from Allah and (bad) dreams come from Satan, so if anyone of you sees something that he dislikes, let him spit dryly to his left three times, and seek refuge with Allah from the accursed Satan three times, and tum over onto his other side." (Sahih )
ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی ناپسندیدہ خواب دیکھے تو کروٹ بدل لے، اور اپنے بائیں طرف تین بار تھوکے، اور اللہ تعالیٰ سے اس خواب کی بھلائی کا سوال کرے، اور اس کی برائی سے پناہ مانگے ۔
It was narrated from Abu Hurairah (RA) that the Messenger of Allah( ﷺ saw) said: "If anyone of you sees a dream that he dislikes, let him tum over and spit dryly to his left three times, and ask Allah for its good and seek refuge from its evil." (Sahih)
Takhrij · تخریج
تفرد بہ، ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: ١٢٩٧١، ومصباح الزجاجة: ١٣٦٨)، وقد أخرجہ: مسند احمد (٢/٣٦٤) (صحیح) (سند میں عبد اللہ بن عمر العمری ضعیف راوی ہے، لیکن حدیث شواہد کی بناء پر صحیح ہے )
ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ کی خدمت میں ایک شخص حاضر ہوا، اور عرض کیا: میں نے خواب میں دیکھا ہے کہ میری گردن مار دی گئی، اور سر لڑھکتا جا رہا ہے، آپ ﷺ نے فرمایا: تم لوگوں کو شیطان خواب میں آ کر ڈراتا ہے اور پھر تم اسے صبح کو لوگوں سے بیان بھی کرتے ہو ۔
It was narrated that Abu Hurairah (RA) said: “A man came to the Prophet(saw) and said: ‘I saw my head was cut off and I saw it rolling away.’ The Messenger of Allah( ﷺ saw) said: ‘Satan goes to one of you and terrifies him, then he tells people of that the next morning.”’(Hasan)
Takhrij · تخریج
تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: ١٤١٩٨، ومصباح الزجاجة: ١٣٦٩)، وقد أخرجہ: مسند احمد (٢/٣٦٤) (صحیح )
جابر ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ خطبہ دے رہے تھے کہ ایک شخص آپ کی خدمت میں حاضر ہوا، اور اس نے عرض کیا: اللہ کے رسول! میں نے کل رات خواب دیکھا کہ میری گردن اڑا دی گئی، اور میرا سر الگ ہوگیا، میں اس کے پیچھے چلا اور اس کو اٹھا کر پھر اپنے مقام پر رکھ لیا؟ تو آپ ﷺ نے فرمایا: جب شیطان خواب میں تم میں سے کسی کے ساتھ کھیلے تو وہ اسے لوگوں سے بیان نہ کرے ۔
It was narrated that Jabir said:"A man came to the Prophet(saw) when he was delivering a sermon and said: O Messenger of Allah ﷺ Last night in my dream I saw my neck being struck and my head fell off. and I chased it picked it up and put it back.’ The Messenger of Allah( ﷺ saw) said: If Satan plays with anyone of you in his dreams, he should not tell people about it:" (Hasan)
Takhrij · تخریج
صحیح مسلم/الرؤیا ١ (٢٢٦٨)، (تحفة الأشراف: ٢٣٠٨)، وقد أخرجہ: مسند احمد (٣/٣١٥) (صحیح )