لباس کا بیان

Sunan Ibne-Majah · Chapter 33 · 107 hadiths · Page 1 of 6

3550Sunan Ibne-Majah

آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لباس کا بیان۔

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي خَمِيصَةٍ لَهَا أَعْلَامٌ، فَقَالَ: شَغَلَنِي أَعْلَامُ هَذِهِ، اذْهَبُوا بِهَا إِلَى أَبِي جَهْمٍ وَأْتُونِي بأنبجانيته.

ام المؤمنین عائشہ ؓ کہتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ایک چادر میں نماز پڑھی جس میں نقش و نگار تھے، تو آپ ﷺ نے فرمایا: مجھے ان بیل بوٹوں نے غافل کردیا، اسے ابوجہم کو کے پاس لے کر جاؤ اور مجھے ان کی انبجانی چادر لا کر دے دو ۔

It was narrated that Aisha (RA) said: "The Messenger of Allah ﷺ prayed in a Khamisah that had markings on it. Then he said: These markings distracted me. Take it to Abu Jahm and bring me an Anbijaniyyah.

Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/الصلاة ١٤ (٣٧٣)، الأذان ٩٣ (٧٥٢)، اللباس ١٩ (٥٨١٧)، صحیح مسلم/المساجد ١٥ (٥٥٦)، سنن ابی داود/الصلاة ١٦٧ (٩١٤)، اللباس ١١ (٤٠٥٢)، سنن النسائی/القبلة ٢٠ (٧٧٠)، (تحفة الأشراف: ١٦٤٣٤)، وقد أخرجہ: موطا امام مالک/الصلاة ١٨ (٦٧)، مسند احمد (٦/٣٧، ٤٦، ١٧٧، ١٩٩، ٢٠٨) (صحیح )
3551Sunan Ibne-Majah

آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لباس کا بیان۔

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، أَخْبَرَنِي سُلَيْمَانُ بْنُ الْمُغِيرَةِ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ هِلَالٍ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ، قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى عَائِشَةَ، فَأَخْرَجَتْ لِي إِزَارًا غَلِيظًا مِنَ الَّتِي تُصْنَعُ بِالْيَمَنِ، وَكِسَاءً مِنْ هَذِهِ الْأَكْسِيَةِ الَّتِي تُدْعَى الْمُلَبَّدَةَ، وَأَقْسَمَتْ لِي لَقُبِضَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِيهِمَا.

ابوبردہ ؓ کہتے ہیں کہ میں ام المؤمنین عائشہ ؓ کی خدمت میں حاضر ہوا، انہوں نے ایک موٹے کپڑے کا تہبند نکالا جو یمن میں تیار کیا جاتا ہے، اور ان چادروں میں سے ایک چادر جنہیں ملبدہ (موٹا ارزاں کمبل) کہا جاتا ہے، نکالا اور قسم کھا کر مجھے بتایا کہ رسول اللہ ﷺ نے انہیں میں وفات پائی ١ ؎۔

It was narrated that Abu Burdah said: I entered upon , Aisha (RA) and she brought out to me a thick waist wrap of the type made in Yemen, and one of these cloaks that are called Mulabbadah, and she swore to me that the Messenger of Allah ﷺ had passed away in them." (Sahih)

Notes · وضاحت
١ ؎: سبحان اللہ، جب رسول اکرم ﷺ نے ایک کمبل اور ایک تہبند پر اکتفا کی، تو ہر مومن کے سامنے لباس میں یہ اسوہ رسول رہنا چاہیے، مطلب یہ ہے کہ دنیا داروں کی خوشامد کرنے سے اور بیہودہ دوڑنے پھرنے سے ہمیشہ پرہیز رکھے، اور قناعت کو اپنا شعار گردانے اور سوال اور حاجت لے کر دوسروں کے سامنے جانے کی ذلت و خواری سے اپنے آپ کو بچانا چاہیے۔
Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/فرض الخمس ٥ (٣١٠٨)، اللباس ١٩ (٥٨١٨)، صحیح مسلم/اللباس ٦ (٢٠٨٠)، سنن الترمذی/اللباس ١٠ (١٧٣٣)، سنن ابی داود/اللباس ٨ (٤٠٣٦)، (تحفة الأشراف: ١٧٦٩٣)، وقد أخرجہ: مسند احمد (٦/٣٢، ١٣١) (صحیح )
3552Sunan Ibne-Majah

آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لباس کا بیان۔

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ ثَابِتٍ الْجَحْدَرِيُّ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ الْأَحْوَصِ بْنِ حَكِيمٍ، عَنْ خَالِدِ بْنِ مَعْدَانَ، عَنْعُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ، أَنَّ ّرَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: صَلَّى فِي شَمْلَةٍ قَدْ عَقَدَ عَلَيْهَا.

عبادہ بن صامت ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ایک ایسی چادر میں نماز پڑھی جس میں آپ نے گرہ لگا رکھی تھی۔

It was narrated from Ubadahh bin Samit that the Messenger of Allah ﷺ prayed in a Shamlah tied with a knot. (Daif)

Takhrij · تخریج
تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: ٥٠٨٥، ومصباح الزجاجة: ١٢٤٠) (ضعیف الإسناد) (خالد بن معدان نے نہ عبادہ ؓ سے ملاقات کی اور نہ ان سے سنا، نیز احوص بن حکیم ضعیف راوی ہے )
3553Sunan Ibne-Majah

آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لباس کا بیان۔

حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ، حَدَّثَنَا مَالِكٌ، عَنْ إِسْحَاق بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ، عَنْأَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ: كُنْتُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَعَلَيْهِ رِدَاءٌ نَجْرَانِيٌّ غَلِيظُ الْحَاشِيَةِ.

انس بن مالک ؓ کہتے ہیں کہ میں نبی اکرم ﷺ کے ساتھ تھا، آپ کے جسم پر موٹے کنارے والی نجرانی چادر تھی۔

It was narrated that Anas bin Malik (RA) was with the Messenger of Allah ﷺ and over him a Najrani upper wrap with a thick border." (Sahih)

Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/فرض الخمس ١٩ (٣١٤٩)، صحیح مسلم/الزکاة ٤٤ (١٠٥٧)، (تحفة الأشراف: ٢٠٥)، وقد أخرجہ: مسند احمد (٣/١٥٣) (صحیح )
3554Sunan Ibne-Majah

آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لباس کا بیان۔

حَدَّثَنَا عَبْدُ الْقُدُّوسِ بْنُ مُحَمَّدٍ، حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ عُمَرَ، حَدَّثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ، حَدَّثَنَا أَبُو الْأَسْوَدِ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ عُمَرَ بْنِ قَتَادَةَ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ الْحُسَيْنِ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: مَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسُبُّ أَحَدًا، وَلَا يُطْوَى لَهُ ثَوْبٌ.

ام المؤمنین عائشہ ؓ کہتی ہیں کہ میں نے کبھی رسول اللہ ﷺ کو نہیں دیکھا کہ آپ نے کسی کو برا بھلا کہا ہو یا آپ کا کپڑا تہ کیا جاتا رہا ہو۔

It was narrated that , Aisha (RA) said: "I never saw the Messenger of Allah ﷺ insulting anyone, and no garment was ever folded up for him. (Daif)

Takhrij · تخریج
تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: ١٧٤١٥، ومصباح الزجاجة: ١٢٤١) (ضعیف) (عبداللہ بن لہیعہ صدوق راوی ہیں، لیکن ان کی کتابوں کے جلنے کے بعد اختلاط کا شکار ہوگئے تھے اس لئے یہ سند ضعیف ہے )
3555Sunan Ibne-Majah

آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لباس کا بیان۔

حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ السَّاعِدِيِّ،أَنَّ امْرَأَةً جَاءَتْ إِلى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِبُرْدَةٍ، قَالَ: وَمَا الْبُرْدَةُ؟ قَالَ: الشَّمْلَةُ، قَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، نَسَجْتُ هَذِهِ بِيَدِي لِأَكْسُوَكَهَا، فَأَخَذَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُحْتَاجًا إِلَيْهَا، فَخَرَجَ عَلَيْنَا فِيهَا، وَإِنَّهَا لَإِزَارُهُ فَجَاءَ فُلَانُ بْنُ فُلَانٍ رَجُلٌ سَمَّاهُ يَوْمَئِذٍ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا أَحْسَنَ هَذِهِ الْبُرْدَةَ اكْسُنِيهَا، قَالَ: نَعَمْ، فَلَمَّا دَخَلَ طَوَاهَا وَأَرْسَلَ بِهَا إِلَيْهِ، فَقَالَ لَهُ الْقَوْمُ: وَاللَّهِ مَا أَحْسَنْتَ كُسِيَهَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُحْتَاجًا إِلَيْهَا، ثُمَّ سَأَلْتَهُ إِيَّاهَا وَقَدْ عَلِمْتَ أَنَّهُ لَا يَرُدُّ سَائِلًا، فَقَالَ: إِنِّي وَاللَّهِ مَا سَأَلْتُهُ إِيَّاهَا لِأَلْبَسَهَا، وَلَكِنْ سَأَلْتُهُ إِيَّاهَا لِتَكُونَ كَفَنِي، فَقَالَ سَهْلٌ: فَكَانَتْ كَفَنَهُ يَوْمَ مَاتَ.

سہل بن سعد ساعدی ؓ سے روایت ہے کہ ایک عورت رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں بردہ (چادر) لے کر آئی (ابوحازم نے پوچھا بردہ کیا چیز ہے؟ ان کے شیخ نے کہا: بردہ شملہ ہے جسے اوڑھا جاتا ہے) اور کہا: اللہ کے رسول! اسے میں نے اپنے ہاتھ سے بنا ہے تاکہ میں آپ کو پہناؤں، رسول اللہ ﷺ نے اسے لے لیا کیونکہ آپ کو اس کی ضرورت تھی، پھر آپ اسے پہن کر کے ہمارے درمیان نکل کر آئے، یہی آپ کا تہبند تھا، پھر فلاں کا بیٹا فلاں آیا (اس شخص کا نام حدیث بیان کرنے کے دن سہل نے لیا تھا لیکن ابوحازم اسے بھول گئے) اور عرض کیا: اللہ کے رسول! یہ چادر کتنی اچھی ہے، یہ آپ مجھے پہنا دیجئیے، فرمایا: ٹھیک ہے ، پھر جب آپ اندر گئے تو اسے (اتار کر) تہ کیا، اور اس کے پاس بھجوا دی، لوگوں نے اس سے کہا: اللہ کی قسم! تم نے اچھا نہیں کیا، نبی اکرم ﷺ کو اس نے اس لیے پہنائی تھی کہ آپ کو اس کی حاجت تھی، پھر بھی تم نے اسے آپ سے مانگ لیا، حالانکہ تمہیں معلوم تھا کہ آپ کسی سائل کو نامراد واپس نہیں کرتے تو اس شخص نے جواب دیا: اللہ کی قسم! میں نے آپ سے اسے پہننے کے لیے نہیں مانگا ہے بلکہ اس لیے مانگا ہے کہ وہ میرا کفن ہو، سہل کہتے ہیں: جب وہ مرے تو یہی چادر ان کا کفن تھی ١ ؎۔

It was narrated from Sahl bin Sa’d Sâ’idi that a woman came to the Messenger of Allah ﷺ with a woven sheet - he said:21 “What type of woven sheet?” He said: “A Shamlah.” She said: “O Messenger of Allah, I have woven this with my own hands for you to wear.” The Messenger of Allah ﷺ took it, since he needed it. He came out to us wearing it as a lower wrap. So- and-so the son of so-and-so” — a man whose name he told that day — said: “O Messenger of Allah, how beautiful this sheet igi Let me wear it.” He said: “Yes.” When he went inside he folded it up and sent it to him. The people said to him: “By Allah, you have not done well. The Prophet ﷺ itlj wore it because he needed it, then you asked for it, and you knew that he would not refuse anyone who asked him for something.” He said: “By Allah, I did not ask for it so that I could wear it, rather I ked for it so that it could be my shroud. Sahl said,"And it became his shroud the day he died." (Sahih)

Notes · وضاحت
١ ؎: دوسری روایت میں اس شخص کا نام عبدالرحمن بن عوف مذکور ہے جو بزرگ صحابی اور عشرہ مبشرہ میں سے ہیں۔
Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/الجنائز ٢٨ (١٢٧٧)، البیوع ٣١ (٢٠٩٣)، اللباس ١٨ (٥٨١٠)، سنن النسائی/الزینة من المجتبیٰ ٤٣ (٥٣٢٣)، (تحفة الأشراف: ٤٧٢١)، وقد أخرجہ: مسند احمد (٥/٣٣٣) (صحیح )
3556Sunan Ibne-Majah

آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لباس کا بیان۔

حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ عُثْمَانَ بْنِ سَعِيدِ بْنِ كَثِيرِ بْنِ دِينَارٍ الْحِمْصِيُّ، حَدَّثَنَا بَقِيَّةُ بْنُ الْوَلِيدِ، عَنْ يُوسُفَ بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، عَنْ نُوحِ بْنِ ذَكْوَانَ، عَنْ الْحَسَنِ، عَنْ أَنَسٍ، قَالَ: لَبِسَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الصُّوفَ وَاحْتَذَى الْمَخْصُوفَ، وَلَبِسَ ثَوْبًا خَشِنًا.

انس ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے اون کا (سادہ اور موٹا) لباس پہنا ہے، مرمت شدہ جوتا پہنا ہے اور انتہائی موٹا کپڑا زیب تن فرمایا ہے۔

lt was narrated that Anas said: "The Messenger of Allah ﷺ wore wool and sandals, and he wore coarse, rough garments." (Daif)

Takhrij · تخریج
تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: ٥٤٢، ومصباح الزجاجة: ١٢٤٢) (ضعیف) (نوح بن ذکوان ضعیف ہے، اور بقیہ مدلس اور روایت عنعنہ سے کی ہے )
3557Sunan Ibne-Majah

نیا کپڑا پہننے کی دعا۔

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَصْبَغُ بْنُ زَيْدٍ، حَدَّثَنَا أَبُو الْعَلَاءِ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ، قَالَ: لَبِسَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ ثَوْبًا جَدِيدًا، فَقَالَ: الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي كَسَانِي مَا أُوَارِي بِهِ عَوْرَتِي، وَأَتَجَمَّلُ بِهِ فِي حَيَاتِي، ثُمَّ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: مَنْ لَبِسَ ثَوْبًا جَدِيدًا، فَقَالَ: الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي كَسَانِي مَا أُوَارِي بِهِ عَوْرَتِي، وَأَتَجَمَّلُ بِهِ فِي حَيَاتِي، ثُمَّ عَمَدَ إِلَى الثَّوْبِ الَّذِي أَخْلَقَ أَوْ أَلْقَى فَتَصَدَّقَ بِهِ كَانَ فِي كَنَفِ اللَّهِ، وَفِي حِفْظِ اللَّهِ وَفِي سِتْرِ اللَّهِ حَيًّا وَمَيِّتًا، قَالَهَا ثَلَاثًا.

ابوامامہ ؓ کہتے ہیں کہ عمر بن خطاب ؓ نے نیا کپڑا پہنا تو یہ دعا پڑھی: الحمد لله الذي کساني ما أواري به عورتي وأتجمل به في حياتي یعنی: اللہ کا شکر ہے جس نے مجھے ایسا کپڑا پہنایا جس سے میں اپنی ستر پوشی کرتا ہوں، اور اپنی زندگی میں زینت حاصل کرتا ہوں ، پھر کہا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو کہتے سنا کہ جو شخص نیا کپڑا پہنے اور یہ دعا پڑھے: الحمد لله الذي کساني ما أواري به عورتي وأتجمل به في حياتي یعنی اللہ کا شکر ہے جس نے مجھے ایسا کپڑا پہنایا جس سے میں اپنی ستر پوشی کرتا ہوں اور اپنی زندگی میں زینت حاصل کرتا ہوں ، پھر وہ اس کپڑے کو جو اس نے اتارا، یا جو پرانا ہوگیا صدقہ کر دے، تو وہ اللہ کی حفظ و امان اور حمایت میں رہے گا، زندگی میں بھی اور موت کے بعد بھی یہ آپ ﷺ نے تین بار فرمایا۔

It was narrated that Abu Umamah said: "Umar bin Khattab put On a new garment and said: (Praise is to Allah Who has clothed me in something With which I conceal my nakedness and adorn myself in my life), Then he said: "l heard the Messenger of Allah ﷺ say: Whoever puts on a new garment and says: (praise be to Allah Who has clothed me in something with which I conceal my nakedness and adorn myself in my life), then takes the garment that has worn out, or that he has taken off and gives it in charity, he will be under the shelter, protection and care of Allah, whether he lives or dies. He said this three times." (Daif)

Takhrij · تخریج
سنن الترمذی/الدعوات ١٠٨ (٣٥٦٠)، (تحفة الأشراف: ١٠٤٦٧)، وقد أخرجہ: مسند احمد (١/٤٤) (ضعیف) (سند میں ا بو العلاء مجہول راوی ہیں )
3558Sunan Ibne-Majah

نیا کپڑا پہننے کی دعا۔

حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ مَهْدِيٍّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أَنْبَأَنَا مَعْمَرٌ، عَنْ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَالِمٍ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأَى عَلَى عُمَرَ قَمِيصًا أَبْيَضَ، فَقَالَ: ثَوْبُكَ هَذَا غَسِيلٌ أَمْ جَدِيدٌ، قَالَ: لَا بَلْ غَسِيلٌ، قَالَ: الْبَسْ جَدِيدًا، وَعِشْ حَمِيدًا، وَمُتْ شَهِيدًا.

عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے عمر ؓ کو ایک سفید قمیص پہنے دیکھا تو پوچھا: تمہارا یہ کپڑا دھویا ہوا ہے یا نیا ہے ؟ انہوں نے جواب دیا: نہیں، یہ دھویا ہوا ہے، آپ ﷺ نے فرمایا: البس جديدا وعش حميدا ومت شهيدا نیا لباس، قابل تعریف زندگی، اور شہادت کی موت نصیب ہو ۔

It was narrated from Ibn ‘Umar that the Messenger of Allah ﷺ f, saw ‘Umar wearing a white shirt and he said: “Is this garment of yours washed or a new one?” He said: “Rather it has been washed.” He said: “Jibes jadida, we ‘ish hamida, we mist shahida (May you wear new clothes, live a good life and die as martyr).” (Da ‘if)

Takhrij · تخریج
تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: ٦٩٥٠، ومصباح الزجاجة: ١٢٤٣)، وقد أخرجہ: مسند احمد (٢/٨٨) (صحیح )
3559Sunan Ibne-Majah

ممنوع لباس۔

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَزِيدَ اللَّيْثِيِّ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَنَهَى عَنْ لِبْسَتَيْنِ، فَأَمَّا اللِّبْسَتَانِ: فَاشْتِمَالُ الصَّمَّاءِ، وَالِاحْتِبَاءُ فِي الثَّوْبِ الْوَاحِدِ لَيْسَ عَلَى فَرْجِهِ مِنْهُ شَيْءٌ.

ابو سعید خدری ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے دو طرح کے پہناوے سے منع فرمایا ہے، ایک اشتمال صماء ١ ؎ سے، دوسرے ایک کپڑے میں احتباء ٢ ؎ سے کہ اس کی شرمگاہ پر کچھ نہ ہو۔

It was narrated from Abu Saeed Al-Khudri that the Prophet ﷺ forbade two kinds of dress. Those two types of dress are Ishtimalus-Samma and Ihtiba in a single garment, with no part of it upon his private part.(Sahih)

Notes · وضاحت
١ ؎: اشتمال صماء: ایک کپڑا سارے بدن پر لیپٹ لے، اور کپڑے کے دونوں کنارے اپنے دائیں کندھے پر ڈال لے، اور اس کا داہنا پہلو کھلا رہے۔ ٢ ؎: احتباء: ایک کپڑا اوڑھ کے لوٹ مار کر اس طرح سے بیٹھے کہ شرم گاہ کھلی رہے یا شرم گاہ پر کوئی کپڑا نہ رہے۔
Takhrij · تخریج
(یہ حدیث مکرر ہے، دیکھئے: ٢١٧٠)، (تحفة الأشراف: ٤١٥٤) (صحیح )
3560Sunan Ibne-Majah

ممنوع لباس۔

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ، وَأَبُو أُسَامَةَ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، عَنْ خُبَيْبِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ حَفْصِ بْنِ عَاصِمٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَنَهَى عَنْ لِبْسَتَيْنِ: عَنِ اشْتِمَالِ الصَّمَّاءِ، وَعَنِ الِاحْتِبَاءِ فِي الثَّوْبِ الْوَاحِدِ يُفْضِي بِفَرْجِهِ إِلَى السَّمَاءِ.

ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے دو طرح کے پہناوے سے منع فرمایا: اشتمال صماء سے اور ایک کپڑے میں احتباء سے، کہ شرمگاہ آسمان کی طرف کھلی رہے۔

It was narrated from Abu Hurairah (RA) that the Messenger of Allah ﷺ forbade two kinds of dress: Ishtimalus-Samma and Ihtiba, exposing ones private part to the sky. (Sahih)

Takhrij · تخریج
(یہ حدیث مکرر ہے، دیکھئے: ١٢٤٨)، (تحفة الأشراف: ١٢٦٦٥) (صحیح )
3561Sunan Ibne-Majah

ممنوع لباس۔

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ، وَأَبُو أُسَامَةَ، عَنْ سَعْدِ بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ عَمْرَةَ، عَنْعَائِشَةَ، قَالَتْ: نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَعَنْ لِبْسَتَيْنِ: اشْتِمَالِ الصَّمَّاءِ، وَالِاحْتِبَاءِ فِي ثَوْبٍ وَاحِدٍ، وَأَنْتَ مُفْضٍ فَرْجَكَ إِلَى السَّمَاءِ.

ام المؤمنین عائشہ ؓ کہتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے دو طرح کے پہناوے سے منع فرمایا: اشتمال صماء سے، اور ایک کپڑے میں احتباء سے، کہ تم اپنی شرمگاہ کو آسمان کی طرف کھولے رہو۔

It was narrated that Aisha (RA) said: "The Messenger of Allah ﷺ forbade two kinds of dress: Ishtimalus-Samma and Ihtiba in one garment, when you are exposing your private part to the sky." (Hasan)

Takhrij · تخریج
تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: ١٧٨٩٥، ومصباح الزجاجة: ١٢٤٤) (صحیح )
3562Sunan Ibne-Majah

بالوں کا کپڑا پہننا۔

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُوسَى، عَنْ شَيْبَانَ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: قَالَ لِي: يَا بُنَيَّ، لَوْ شَهِدْتَنَا وَنَحْنُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، إِذَا أَصَابَتْنَا السَّمَاءُ، لَحَسِبْتَ أَنَّ رِيحَنَا رِيحُ الضَّأْنِ.

ابوبردہ اپنے والد ابوموسیٰ اشعری سے روایت کرتے ہیں کہ میرے والد نے مجھ سے کہا: میرے بیٹے! کاش تم ہم کو اس وقت دیکھتے جب ہم رسول اللہ ﷺ کے ساتھ تھے، جب ہم پر آسمان سے بارش ہوتی تو تم خیال کرتے کہ ہماری بو بھیڑ کی بو جیسی ہے ١ ؎۔

It was narrated from Abu Burdah that his father said to him: “O my son, if only you could have seen us when we were with the Messenger of Allah ﷺ , when rain fell on us; you would have thought that we smelled like sheep.” (Da’if)

Notes · وضاحت
١ ؎: کیونکہ بالوں کے کپڑے جب بھیگ جاتے ہیں ان میں سے ایسی ہی بو پھوٹ نکلتی ہے۔
Takhrij · تخریج
سنن ابی داود/اللباس ٦ (٤٠٣٣)، سنن الترمذی/صفة القیامة ٣٨ (٢٤٧٩)، (تحفة الأشراف: ٩١٢٦)، وقد أخرجہ: مسند احمد (٤/٤٠٧، ٤١٩) (صحیح )
3563Sunan Ibne-Majah

بالوں کا کپڑا پہننا۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ كَرَامَةَ، حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، حَدَّثَنَا الْأَحْوَصُ بْنُ حَكِيمٍ، عَنْ خَالِدِ بْنِ مَعْدَانَ، عَنْعُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ، قَالَ: خَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَاتَ يَوْمٍ وَعَلَيْهِ جُبَّةٌ، رُومِيَّةٌ مِنْ صُوفٍ ضَيِّقَةُ الْكُمَّيْنِ، فَصَلَّى بِنَا فِيهَا لَيْسَ عَلَيْهِ شَيْءٌ غَيْرُهَا.

عبادہ بن صامت ؓ کہتے ہیں کہ ایک دن رسول اللہ ﷺ اون کا بنا ہوا تنگ آستین والا رومی جبہ پہنے ہمارے پاس تشریف لائے، اور اسی میں ہمیں نماز پڑھائی، اس کے علاوہ آپ پر کوئی اور لباس نہ تھا۔

It was narrated that Ubadahh bin Samit said: "The Messenger of Allah ﷺ came out to us one day, wearing a Roman cloak of wool with narrow sleeves. He led us in prayer wearing that, and nothing else." (Daif)

Takhrij · تخریج
تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: ٥٠٨٦، ومصباح الزجاجة: ١٢٤٥) (ضعیف) (احوص بن حکم ضعیف راوی ہیں، اور خالد بن معدان کی نہ تو عبادہ ؓ سے ملاقات ہے، اور نہ سماع )
3564Sunan Ibne-Majah

بالوں کا کپڑا پہننا۔

حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ الدِّمَشْقِيُّ، وَأَحْمَدُ بْنُ الْأَزْهَرِ، قَالَا: حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ السِّمْطِ، حَدَّثَنِي الْوَضِينُ بْنُ عَطَاءٍ، عَنْ مَحْفُوظِ بْنِ عَلْقَمَةَ، عَنْ سَلْمَانَ الْفَارِسِيِّ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَتَوَضَّأَ فَقَلَبَ جُبَّةَ صُوفٍ كَانَتْ عَلَيْهِ، فَمَسَحَ بِهَا وَجْهَهُ.

سلمان فارسی ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے وضو فرمایا، پھر اون والے جبہ کو جو آپ پہنے ہوئے تھے الٹ دیا، اور اس سے اپنا چہرہ پونچھا۔

It was narrated from Salman Fiirisi that the Messenger of Allah ﷺ performed ablution, then he turned his woolen cloak that he was wearing inside ou t and wiped his face with it. (Daif)

Takhrij · تخریج
تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: ٤٥٠٩، ومصباح الزجاجة: ١٢٤٦) (حسن) (یہ حدیث مکرر ہے، دیکھئے: ٤٦٨ )
3565Sunan Ibne-Majah

بالوں کا کپڑا پہننا۔

حَدَّثَنَا سُوَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ الْفَضْلِ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ هِشَامِ بْنِ زَيْدٍ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَيَسِمُ غَنَمًا فِي آذَانِهَا، وَرَأَيْتُهُ مُتَّزِرًا بِكِسَاءٍ.

انس بن مالک ؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو بکریوں کے کانوں میں داغتے دیکھا، اور میں نے آپ کو چادر کا تہبند پہنے دیکھا۔

It was narrated that Anas bin Malik (RA) said: "I saw the Messenger of Allah ﷺ marking sheep on their ears, and I saw him wearing a cloak around his waist." (Sahih)

Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/الذبائح ٣٥ (٥٥٤٢)، صحیح مسلم/اللباس ٣٠ (٢١١٩)، سنن ابی داود/الجہاد ٥٧ (٢٥٦٣)، (تحفة الأشراف: ١٦٣٢)، وقد أخرجہ: مسند احمد (٣/١٦٩، ١٧١، ٢٥٤، ٢٥٩) (ضعیف) (ابن ماجہ کی روایت میں ان کے شیخ سوید بن سعید ضعیف ہے، اس لئے آخری ٹکڑا ورأيته متزرا بکساء تک ضعیف ہے دوسرے کسی طریق میں یہ ٹکڑا نہیں ہے، ملاحظہ ہو: صحیح أبی داود: ٢٣٠٩ )
3566Sunan Ibne-Majah

سفید کپڑے۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ، أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ رَجَاءٍ الْمَكِّيُّ، عَنْ ابْنِ خُثَيْمٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: خَيْرُ ثِيَابِكُمُ الْبَيَاضُ، فَالْبَسُوهَا، وَكَفِّنُوا فِيهَا مَوْتَاكُمْ.

عبداللہ بن عباس ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: تمہارے بہترین کپڑے سفید کپڑے ہیں، لہٰذا انہیں کو پہنو اور اپنے مردوں کو انہیں میں کفناؤ ۔

It was narrated from Ibn Abbas (RA) that the Messenger of Allah ﷺ said: "The best of your garments are the white ones, so wear them and shroud your dead m them." (Hasan)

Takhrij · تخریج
سنن ابی داود/اللباس ١٦ (٤٠٦١)، الجنائر ١٨ (٩٩٤)، سنن الترمذی/الجنائز ١٨ (٩٩٤)، (تحفة الأشراف: ٥٥٣٤)، وقد أخرجہ: مسند احمد (١/٢٣١، ٢٤٧، ٢٧٤، ٣٢٨، ٣٥٥، ٣٦٣) (صحیح )
3567Sunan Ibne-Majah

سفید کپڑے۔

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ، عَنْ مَيْمُونِ بْنِ أَبِي شَبِيبٍ، عَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدَبٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: الْبَسُوا ثِيَابَ الْبَيَاضِ، فَإِنَّهَا أَطْهَرُ وَأَطْيَبُ.

سمرہ بن جندب ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: سفید کپڑے پہنو کہ یہ زیادہ پاکیزہ اور عمدہ لباس ہیں ۔

It was narrated from Samurah bin Jundab that the Messenger of Allah ﷺ said: "Wear white garments, for they are purer and better." (Hasan)

Takhrij · تخریج
سنن الترمذی/الأدب ٤٦ (٢٨١٠)، (تحفة الأشراف: ٤٦٣٥)، وقد أخرجہ: سنن النسائی/الجنائز ٣٨ (١٨٩٧)، الزینة من المجتبیٰ ٤٤ (٥٣٤٣)، مسند احمد (٥/١٠، ١٢، ١٣، ١٧، ١٨، ١٩، ٢١) (صحیح )
3568Sunan Ibne-Majah

سفید کپڑے۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَسَّانَ الْأَزْرَقُ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَجِيدِ بْنُ أَبِي رَوَّادٍ، حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ سَالِمٍ، عَنْ صَفْوَانَ بْنِ عَمْرٍو، عَنْ شُرَيْحِ بْنِ عُبَيْدٍ الْحَضْرَمِيِّ، عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّ أَحْسَنَ مَا زُرْتُمُ اللَّهَ بِهِ فِي قُبُورِكُمْ وَمَسَاجِدِكُمُ الْبَيَاضُ.

ابوالدرداء ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: سب سے بہتر لباس جس کو پہن کر تم اپنی قبروں اور مسجدوں میں اللہ کی زیارت کرتے ہو، سفید لباس ہے ۔

It was narrated from Abu Darda that the Messenger of Allah ﷺ said: "The best of that in which you visit Allah in your graves and your Masjid is white (garments).(Daif)

Takhrij · تخریج
تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: ١٠٩٣٨، ومصباح الزجاجة: ١٢٤٧) (موضوع) (سند میں مروان متروک راوی ہے، ساجی وغیرہ نے اس پر وضع حدیث کا الزام لگایا ہے، اور شریح بن عبید کا ابو الدرداء ؓ سے سماع نہیں ہے )
3569Sunan Ibne-Majah

تکبر کی وجہ سے کپڑا لٹکانا۔

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ . ح حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ جَمِيعًا، عَنْعُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: إِنَّ الَّذِي يَجُرُّ ثَوْبَهُ مِنَ الْخُيَلَاءِ، لَا يَنْظُرُ اللَّهُ إِلَيْهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ.

عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جو اپنے کپڑے فخر و غرور سے گھسیٹے گا، اللہ تعالیٰ ایسے شخص کی طرف قیامت کے دن نہیں دیکھے گا ۔

It was narrated from Ibn Umar that the Messenger of Allah ﷺ said: "Whoever lets his garment drag out of pride, Allah will not look at him on the Day of Resurrection." (Sahih)

Takhrij · تخریج
صحیح مسلم/اللباس ٩ (٢٠٨٥)، (تحفة الأشراف: ٧٨٣٥، ٧٩٥٢)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/فضائل الصحابة ٥ (٣٦٦٤)، اللباس ١ (٥٧٨٣)، ٢ (٥٧٨٤)، ٥ (٥٧٩١)، سنن ابی داود/اللباس ٢٨ (٤٠٨٥)، سنن الترمذی/اللباس ٨ (١٧٣٠)، ٩ (١٧٣١)، سنن النسائی/الزینة من المجتبیٰ ٥٠ (٥٣٣٧)، موطا امام مالک/اللباس ٥ (٩)، مسند احمد (٢/٥، ١٠، ٣٢، ٤٢، ٤٤، ٤٦، ٥٥، ٥٦، ٦٠، ٦٥، ٦٧، ٦٩، ٧٤، ٨١) (صحیح )