معاویہ بن ابی سفیان ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: تم رکوع اور سجدے میں مجھ سے سبقت نہ کرو، اگر میں رکوع تم سے پہلے کروں گا تو تم مجھ کو پالو گے جب میں رکوع سے سر اٹھا رہا ہوں گا، اور اگر میں سجدہ میں تم سے پہلے جاؤں گا تو تم مجھ کو پالو گے جب میں سجدہ سے سر اٹھا رہا ہوں گا، کیونکہ میرا جسم بھاری ہوگیا ہے ۔
It was narrated that Muawiyah bin Abu Sufyan (RA) said: "The Messenger of Allah ﷺ said: Do not bow or prostrate before me, No matter how far ahead of you I bow, you will catch up with me when I stand up, and no matter how far ahead of you I prostrate, you will catch up with me when I raise my head, I have become bulky. (Sahih)
Takhrij · تخریج
تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: ١١٤٢٦، ومصباح الزجاجة: ٣٤٦)، وقد أخرجہ: سنن ابی داود/الصلاة ٧٥ (٦١٩)، مسند احمد (٤/٩٢، ٩٨)، سنن الدارمی/الصلاة ٧٢ (١٣٥٤) (حسن صحیح )
ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: یہ بدسلوکی اور بےرخی کی بات ہے کہ آدمی نماز ختم کرنے سے پہلے اپنی پیشانی پر باربار ہاتھ پھیرے ۔
It was narrated from Abu Hurairah (RA) that the Messenger of Allah ﷺ said: "It is impolite for a man to wipe his forehead a great deal before he finishes prayer." (Daif)
Takhrij · تخریج
تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: ١٣٩٧١، ومصباح الزجاجة: ٣٤٧) (ضعیف) (اس حدیث کی سند میں ہارون ضعیف ہیں، نیز ملاحظہ ہو: سلسلة الاحادیث الضعیفة، للالبانی: ٨٧٧ )
کعب بن عجرہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ایک آدمی کو دیکھا کہ اس نے نماز میں تشبیک کر رکھی ہے ١ ؎، آپ ﷺ نے اس کی انگلیاں الگ الگ کردیں۔
It was narrated from Kab bin Ujrah that the Messenger of Allah ﷺ saw a man who had interlocked his fingers during the prayer, so the Messenger of Allah ﷺ separated his fingers, (Hasan)
Notes · وضاحت
١ ؎: ایک ہاتھ کی انگلیاں دوسرے ہاتھ کی انگلیوں میں داخل کرنے کا نام تشبیک ہے۔
Takhrij · تخریج
سنن الترمذی/الصلاة (٣٨٦)، (تحفة الأشراف: ١١١٢١)، وقد أخرجہ: مسند احمد (٣/٥٤، ٤/٢٤٢، ٢٤٣)، سنن الدارمی/الصلاة ١٢١ (١٤٤٥) (ضعیف) (علقمہ اور ابوبکر بن عیاش کے ضعف کی وجہ سے یہ ضعیف ہے )
ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جب کوئی شخص جمائی لے تو اپنا ہاتھ اپنے منہ پر رکھ لے اور آواز نہ کرے، اس لیے کہ شیطان اس سے ہنستا ہے ۔
It was narrated from Abu Hurairah (RA) that the Messenger of Allah ﷺ said: “When anyone of you yawns, let him put his hand over his mouth and not make a sound, because Satan laughs at him.” (Da’if)
Takhrij · تخریج
تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: ١٢٩٦٨، ومصباح الزجاجة: ٣٤٩)، قد أخرجہ: صحیح البخاری/بدء الخلق ١١ (٣٢٨٩)، سنن ابی داود/الأدب ٩٧ (٥٠٢٨)، سنن الترمذی/الأدب ٧ (٢٧٤٨)، مسند احمد (٢/٣٩٧، ٣/٣١)، ومن غير ذكر: ولا يعوي (موضوع) (ولا يعوي کے لفظ کے ساتھ یہ حدیث موضوع ہے، اس کے بغیر صحیح ہے کما فی التخریج، نیز ملاحظہ ہو: سلسلة الاحادیث الضعیفة، للالبانی: ٢٤٢٠ ، ومصباح الز جاجہ ب تحقیق الشہری: ٣٥١ )
ثابت کے والد دینار ؓ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: نماز میں تھوکنا، رینٹ نکالنا، حیض کا آنا اور اونگھنا، شیطان کی جانب سے ہے ۔
It was narrated from Adi bin Thabit, from his father, from his grandfather, that the prophet ﷺ said: "Spitting, blowing ones nose, menstruating and drowsiness during the prayer are from Satan." (Daif)
Takhrij · تخریج
سنن الترمذی/الأدب (٢٧٤٨)، (تحفة الأشراف: ٣٥٤٣) (ضعیف) (اس کی سند میں ابو الیقظان عثمان بن عمیر البجلی ضعیف ہیں، نیز ملاحظہ ہو: سلسلة الاحادیث الضعیفة، للالبانی: ٣٣٧٩ )
عبداللہ بن عمرو ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: تین لوگوں کی نماز قبول نہیں ہوتی: ایک تو وہ جو لوگوں کی امامت کرے جب کہ لوگ اس کو ناپسند کرتے ہوں، دوسرا وہ جو نماز میں ہمیشہ پیچھے (یعنی نماز کا وقت فوت ہوجانے کے بعد) آتا ہو، اور تیسرا وہ جو کسی آزاد کو غلام بنا لے ۔
It was narrated that Abdullah bin ‘Amr said: “The Messenger of Allah ﷺ said:There are are three whose prayer are accepted: A man who leads peopIe while they do not like him;A man who does not come to prayer until its end — meaning after its time has expired — and one who enslaves a freedperson.” (Da’if)
Takhrij · تخریج
سنن ابی داود/الصلاة ٦٣ (٥٩٣)، (تحفة الأشراف: ٨٩٠٣) (ضعیف) (اس کی سند میں عبد الرحمن بن زیاد افریقی ضعیف ہیں، لیکن حدیث کا پہلا ٹکڑا صحیح ہے، ملاحظہ ہو: ضعیف ابی داود: ٩٢ ، صحیح أبی دواود: ٦٠٧ )
عبداللہ بن عباس ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: تین اشخاص ایسے ہیں کہ ان کی نماز ان کے سروں سے ایک بالشت بھی اوپر نہیں جاتی: ایک وہ شخص جس نے کسی قوم کی امامت کی اور لوگ اس کو ناپسند کرتے ہیں، دوسرے وہ عورت جو اس حال میں رات گزارے کہ اس کا شوہر اس سے ناراض ہو، اور تیسرے وہ دو بھائی جنہوں نے باہم قطع تعلق کرلیا ہو ۔
It was narrated from Ibn Abbas that the Messenger of Allah ﷺ said: "There are three whose prayer do not rise more than a hand span above their heads: A man who leads people (in prayer) when they do not like him; a woman who has spent the night with her husband angry with her; and two brothers who have severed contact with one another." (Hasan)
Takhrij · تخریج
تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: ٥٦٣٥، ومصباح الزجاجة: ٣٥١) (منکر) (اس سیاق سے یہ حدیث منکر ہے، اخوان متصارمان کے بجائے العبدالآبق کے لفظ سے حسن ہے، نیز ملاحظہ ہو: غایة المرام: ٢٤٨ ، ومصباح الزجاجة: ٣٥٣ ، ب تحقیق الشہری )
ابوموسیٰ اشعری ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: دو یا دو سے زیادہ لوگ جماعت ہیں ۔
It was narrated that Abu Musa AI-Ash ari said: "The Messenger of Allah ﷺ said: Two or more people are a congregation. (Daif)
Takhrij · تخریج
تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: ٩٠٢١، ومصباح الزجاجة: ٣٥٢) (ضعیف) (اس کی سند میں ربیع اور ان کے والد بدر بن عمرو دونوں ضعیف ہیں، نیز ملاحظہ ہو: الإرواء: ٤٨٩ )
عبداللہ بن عباس ؓ کہتے ہیں کہ میں نے اپنی خالہ میمونہ ؓ کے پاس رات بسر کی، نبی اکرم ﷺ رات میں نماز (تہجد) کے لیے اٹھے، میں بھی اٹھا اور جا کر آپ کے بائیں جانب کھڑا ہوگیا، آپ ﷺ نے میرا ہاتھ پکڑ کر مجھے اپنے دائیں جانب کھڑا کرلیا ١ ؎۔
It was narrated that Ibn Abbas said: "I stayed overnight with my maternal aunt Maimunah, and the Prophet ﷺ got up during the night to perform prayer. So I got up and stood on his left. He took me by the hand and made me stand on his right." (Sahih)
Notes · وضاحت
١ ؎: اس حدیث سے کئی باتیں معلوم ہوئیں، ایک یہ کہ نفلی نماز میں جماعت صحیح ہے، اور دوسرے یہ کہ ایک لڑکے کے ساتھ ہونے سے جماعت ہوجاتی ہے، تیسرے یہ کہ اگر مقتدی اکیلا ہو تو امام کے دائیں طرف کھڑے ہو، چوتھی یہ کہ جس نے امامت کی نیت نہ کی ہو اس کے پیچھے نماز صحیح ہے۔
جابر بن عبداللہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ مغرب پڑھ رہے تھے میں آیا اور آپ کے بائیں جانب کھڑا ہوگیا، تو آپ نے مجھے اپنے دائیں جانب کھڑا کرلیا ١ ؎۔
Shurahbil said: "I heard Jabir bin Abdullah say: The Messenger of Allah ﷺ was performing Maghrib, and I came and stood on his left, but he made me stand on his right." (Daif)
Notes · وضاحت
١ ؎: عبداللہ بن عباس ؓ کو بھی آپ ﷺ نے اسی طرح دائیں طرف کرلیا، ایک ہاتھ سے پکڑ کر پیچھے کی طرف سے گھما کر، نیز اس سے یہ بھی معلوم ہوا کہ نماز اس قدر عمل کرنے سے فاسد نہیں ہوتی۔
Takhrij · تخریج
تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: ٢٢٧٩، ومصباح الزجاجة: ٣٥٢/أ)، وقد أخرجہ: صحیح مسلم/المسافرین ٢٦ (٧٦٦)، سنن ابی داود/الصلاة ٨٢ (٦٣٤)، مسند احمد (١/٢٦٨، ٣٦٠، ٣/٣٢٦) (صحیح) (دوسرے شواہد کی بناء پر یہ حدیث صحیح ہے، ورنہ اس کی سند میں شرحبیل ضعیف راوی ہیں، نیز ملاحظہ ہو: الإرواء: ٥٢٩ ، و مصباح الزجاحة: ٣٥٥ ، ب تحقیق الشہری )
انس ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے اپنے گھر کی ایک عورت اور میرے ساتھ نماز پڑھی، تو آپ نے مجھے اپنے دائیں جانب کھڑا کیا، اور عورت نے ہمارے پیچھے نماز پڑھی ١ ؎۔
975. It was narrated that Anas said: “The Messenger of Allah ﷺ led a woman of his household and myself in prayer. I stood to his right and the woman stood behind us.” (Sahih)
Notes · وضاحت
١ ؎: یہ بھی نفل ہوگی کیونکہ فرض تو آپ مسجد میں ادا کرتے تھے، اس حدیث سے یہ معلوم ہوا کہ اگر مقتدی ایک عورت اور ایک لڑکا ہو تو لڑکا امام کے دائیں طرف کھڑا ہو، اور عورت پیچھے کھڑی ہو۔
ابومسعود انصاری ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نماز میں ہمارے کندھوں پہ ہاتھ پھیرتے اور فرماتے: الگ الگ نہ رہو، ورنہ تمہارے دل الگ الگ ہوجائیں گے، اور تم میں جو عقل اور شعور والے ہیں وہ میرے نزدیک کھڑے ہوں، پھر وہ لوگ جو عقل و شعور میں ان سے قریب ہوں، پھر وہ جو ان سے قریب ہوں ١ ؎۔
It was narrated that Abu Masud Al-Ansari said: "The Messenger of Allah ﷺ used to gently pat our shoulders (to make sure the row was straight) at the time of prayer, saying: Keep (the rows) straight; do not differ from one another lest your hearts should suffer from discord. Let those who are forbearing and wise stand closest to me, then those who are next to them, then those who are next to them."(Sahih)
Notes · وضاحت
١ ؎: اختلاف نہ کرو کا مطلب یہ ہے کہ صف میں برابر کھڑے ہو کسی کا کندھا آگے پیچھے نہ رہے، کیونکہ روحانی طور پر اس کا اثر دلوں پر پڑے گا، اور صفوں میں آگے پیچھے ہونے سے لوگوں کے دلوں میں اختلاف پیدا ہوجائے گا، جس سے مسلمانوں کی قوت و شوکت کمزور ہوجائے گی، اور دشمن کا تسلط و غلبہ بڑھے گا، اس سے معلوم ہوا کہ امام کو صفوں کی درستگی کا خصوصی اہتمام کرنا چاہیے، نیز اس حدیث سے یہ بھی معلوم ہوا کہ امام کے ساتھ پہلی صف میں وہ لوگ کھڑے ہوں جو علم و فضل اور عقل و دانش میں ممتاز ہوں، پھر وہ جو ان سے کم ہوں، پھر وہ جو ان سے کم ہوں۔
انس ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ پسند فرماتے تھے کہ مہاجرین اور انصار آپ کے قریب کھڑے ہوں، تاکہ آپ سے دین کی باتیں سیکھ سکیں ١ ؎۔
It was narrated that Anas said: "The Messenger of Allah ﷺ liked the Muhajirun and Ansar to stand closest to him, so that they could learn from him." (Sahih)
Notes · وضاحت
١ ؎: اس لئے کہ یہ عقل اور علم و فضل میں اور لوگوں سے آگے تھے۔
Takhrij · تخریج
تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: ٧٢٢، ومصباح الزجاجة: ٣٥٣)، وقد أخرجہ: مسند احمد (٣/١٠٠، ١٩٩، ٢٦٣) (صحیح )
ابو سعید خدری ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے اپنے صحابہ کو دیکھا کہ وہ پیچھے کی صفوں میں رہتے ہیں، آپ ﷺ نے فرمایا: آگے آ جاؤ، اور نماز میں تم میری اقتداء کرو، اور تمہارے بعد والے تمہاری اقتداء کریں، کچھ لوگ برابر پیچھے رہا کرتے ہیں یہاں تک کہ اللہ ان کو پیچھے کردیتا ہے ١ ؎۔
It was narrated from Abu Saeed that the Messenger of Allah ﷺ saw that some of his Companions tended to stand in the rear" so he said: "Come forward and follow me, and let those who are behind you follow your lead. If people continue to lag behind, Allah will pu t them back." (Sahih)
Notes · وضاحت
١ ؎: یعنی آخرت میں وہ پیچھے رہ جائیں گے، اور جنت میں لوگوں کے بعد جائیں گے، یا دنیا میں ان کا درجہ گھٹ جائے گا، اور علم و عقل سے، اور اللہ تعالیٰ کی عنایت اور رحمت سے پیچھے رہیں گے، اس میں امام کے قریب کھڑے ہونے کی تاکید اور نیکی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب ہے۔
مالک بن حویرث ؓ کہتے ہیں کہ میں اور میرا ایک ساتھی دونوں نبی اکرم ﷺ کے پاس آئے، جب ہم واپس ہونے لگے تو آپ ﷺ نے ہم سے فرمایا: جب نماز کا وقت ہوجائے تو اذان و اقامت کہو، اور تم میں جو عمر میں بڑا ہو وہ امامت کرے ١ ؎۔
It was narrated that Malik bin Huwairith said: "I came to the Prophet ﷺ with a friend of mine, and when we wanted to leave, he said to us: When the time for prayer comes, say the Adhan and lqamah, then let the older of you lead the prayer:" (Sahih)
Notes · وضاحت
١ ؎: یعنی ایک اذان کہے اور دوسرا جواب دے، یا یہ کہا جائے کہ دونوں کی طرف اسناد مجازی ہے مطلب یہ ہے کہ تم دونوں کے درمیان اذان اور اقامت ہونی چاہیے جو بھی کہے، اذان اور اقامت کا معاملہ چھوٹے بڑے کے ساتھ خاص نہیں، البتہ امامت جو بڑا ہو وہ کرے۔
ابومسعود ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: لوگوں کی امامت وہ شخص کرے جو لوگوں میں قرآن زیادہ جانتا ہو، اگر قراءت میں سب یکساں ہوں تو امامت وہ کرے جس نے ہجرت پہلے کی ہو ١ ؎، اگر ہجرت میں سب برابر ہوں تو امامت وہ کرے جو عمر کے لحاظ سے بڑا ہو، اور کوئی شخص کسی شخص کے گھر والوں میں اور اس کے دائرہ اختیار و منصب کی جگہ میں امامت نہ کرے ٢ ؎، اور کوئی کسی کے گھر میں اس کی مخصوص جگہ پہ بغیر اس کی اجازت کے نہ بیٹھے ٣ ؎۔
Abu Masud said: "The Messenger of Allah ﷺ said: The people should be lead by the one who is most well-Versed in recitation of the Book of Allah. If they are equal in recitation, then they should be led by the one who emigrated first. If they are equal in emigration, then they should be led by the eldest. A man should not be led among his family or in his place of authority; no one should be sat in his place of honor in his house without per miss io n, or without his permission. (Sahih)
Notes · وضاحت
١ ؎: ابومسعود ؓ کی دوسری روایت میں یوں ہے کہ اگر قراءت میں برابر ہوں تو جس کو سنت کا علم زیادہ ہو وہ امامت کرے، اگر اس میں بھی برابر ہوں تو جس کی ہجرت پہلے ہوئی ہو وہ امامت کرے، یعنی قرآن زیادہ جانتا ہو یا قرآن کو اچھی طرح پڑھتا ہو، یہ حدیث صحیح ہے، محدثین نے اسی کے موافق یہ حکم دیا ہے کہ جو شخص قرآن زیادہ جانتا ہو وہی امامت کا حق دار ہے اگرچہ نابالغ یا کم عمر ہو، اور اسی بناء پر صحابہ کرام ؓ نے عمر بن ابی سلمہ کو امام بنایا تھا، حالانکہ ان کی عمر چھ یا سات برس کی تھی۔ ٢ ؎: یعنی مہمان میزبان کی امامت نہ کرے، الا یہ کہ وہ اس کی اجازت دے، اسی طرح کوئی کسی جگہ کا حکمران ہو تو اس کی موجودگی میں کوئی اور امامت نہ کرے۔ ٣ ؎: مثلاً کسی کی کوئی مخصوص کرسی یا مسند وغیر ہو تو اس پر نہ بیٹھے۔
ابوحازم کہتے ہیں کہ سہل بن سعد ساعدی ؓ اپنی قوم کے جوانوں کو آگے بڑھاتے وہی لوگوں کو نماز پڑھاتے، کسی نے سہل ؓ سے کہا: آپ جوانوں کو نماز کے لیے آگے بڑھاتے ہیں، حالانکہ آپ کو سبقت اسلام کا بلند رتبہ حاصل ہے؟ انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا: امام (مقتدیوں کی نماز کا) ضامن ہے، اگر وہ اچھی طرح نماز پڑھائے تو اس کے لیے بھی ثواب ہے اور مقتدیوں کے لیے بھی، اور اگر خراب طریقے سے پڑھائے تو اس پر گناہ ہے لوگوں پر نہیں ١ ؎۔
Abu Hazim said: "Sahl bin Sad As-SaIdi used to give preference to the young to lead his people in prayer. It was said to him: "Do you do that, when you have such seniority (in Islam)?" He said: "I heard the Messenger of Allah ﷺ say: The Imam is responsible. If he does well, then he will have the reward and so will they, but if he does badly, then that will be counted against him but not against them. (Daif)
Notes · وضاحت
١ ؎: امام ضامن ہے کا مطلب یہ کہ اگر وہ اچھی طرح سے نماز پڑھتا ہے، تو اس کا اجر و ثواب اس کو اور مقتدیوں دونوں کو ملے گا، اور اگر خراب طریقے سے نماز پڑھتا ہے، تو اس کا وبال اسی پر ہوگا، نہ کہ مقتدیوں پر۔
Takhrij · تخریج
تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: ٤٧٠٠، ومصباح الزجاجة: ٣٥٤) (صحیح) (دوسرے شواہد کے بناء پر یہ صحیح ہے، ورنہ اس کی سند میں عبد الحمید ضعیف ہیں، نیز ملاحظہ ہو: سلسلة الاحادیث الصحیحة، للالبانی: ١٧٦٧ )
خرشہ کی بہن سلامہ بنت حر ؓ کہتی ہیں کہ میں نے نبی اکرم ﷺ کو فرماتے سنا: لوگوں پر ایک ایسا زمانہ آئے گا کہ دیر تک کھڑے رہیں گے، کوئی امام نہیں ملے گا جو انہیں نماز پڑھائے ۔
It was narrated that Salamah bint Hurr, the sister of Kharashah said: "I heard the Prophet ﷺ say; A time. will come when the people will stand for a long time and Will not be able to find any lmam to lead them in prayer." (Daif)
Takhrij · تخریج
سنن ابی داود/الصلاة ٦٠ (٥٨١)، (تحفة الأشراف: ١٥٨٩٨)، وقد أخرجہ: مسند احمد (٦/٣٨١) (ضعیف) (اس کی سند میں عقیلہ مجہول ہیں )