عمار بن یاسر ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: تین آدمی ایسے ہیں کہ فرشتے ان کے قریب نہیں جاتے: ایک کافر کی لاش کے پاس، دوسرے جو زعفران میں لت پت ہو اور تیسرے جنبی (ناپاک) إلا یہ کہ وہ وضو کرلے ۔
Narrated Ammar ibn Yasir: The Prophet ﷺ said: The angels do not come near three: the dead body of the unbeliever, one who smears himself with khaluq, and the one who is sexually defiled except that he performs ablution.
ولید بن عقبہ کہتے ہیں کہ جب اللہ کے نبی اکرم ﷺ نے مکہ فتح کیا تو ابن مکہ اپنے بچوں کو لے کر آپ کی خدمت میں حاضر ہونے لگے، آپ ﷺ ان کے لیے برکت کی دعا فرماتے اور ان کے سروں پر ہاتھ پھیرتے، مجھے بھی آپ کی خدمت میں لایا گیا، لیکن مجھے خلوق لگا ہوا تھا اسی لیے آپ ﷺ نے مجھے ہاتھ نہیں لگایا۔
Narrated Al-Walid ibn Uqbah (RA) : When the Prophet of Allah ﷺ conquered Makkah. The people of Makkah began to bring their boys and he would invoke a blessing on them and rub their heads. I was brought, but as I had been perfumed with khaluq, he did not touch me because of the khaluq.
Takhrij · تخریج
تفرد بہ أبوداود، (تحفة الأشراف: ١١٧٩٥)، وقد أخرجہ: مسند احمد (٤/٣٢) (منکر )
انس بن مالک ؓ سے روایت ہے کہ ایک شخص رسول اللہ ﷺ کے پاس آیا اس پر (زعفران کی) زردی کا نشان تھا، اور نبی اکرم ﷺ بہت کم کسی ایسے شخص کا سامنا فرماتے جس کے چہرہ پہ کوئی ایسی چیز ہوتی جسے آپ ناپسند فرماتے، چناچہ جب وہ چلا گیا تو آپ ﷺ نے فرمایا: کاش تم لوگ اسے حکم دیتے کہ وہ اسے اپنے سے دھو ڈالے ۔
Narrated Anas ibn Malik: A man came to the Messenger of Allah ﷺ and he had the mark of yellowness (of saffron). The Prophet (peace be upon him rarely mentioned a thing which he disliked before a man. When he went away, he said: Would that you tell this man that he should wash this off him.
Takhrij · تخریج
تفرد بہ أبوداود، (تحفة الأشراف: ٨٦٧)، وقد أخرجہ: سنن الترمذی/ الشمائل ٣٤٦)، سنن النسائی/ الیوم واللیلة (٢٣٥)، وأعادہ المؤلف فی الأدب (٤٧٨٩)، مسند احمد (٣/١٣٣، ١٥٤، ١٦٠) (ضعیف )
براء ؓ کہتے ہیں کہ میں نے کسی شخص کو جو کان کی لو سے نیچے بال رکھے ہو اور سرخ جوڑے میں ملبوس ہو رسول اللہ ﷺ سے زیادہ خوبصورت نہیں دیکھا (محمد بن سلیمان کی روایت میں اتنا اضافہ ہے کہ) آپ کے بال دونوں شانوں سے لگ رہے تھے۔ ابوداؤد کہتے ہیں: اسی طرح اسے اسرائیل نے ابواسحاق سے روایت کیا ہے کہ وہ بال آپ کے دونوں شانوں سے لگ رہے تھے اور شعبہ کہتے ہیں: وہ آپ کے دونوں کانوں کی لو تک پہنچ رہے تھے ۔
Narrated Al-Bara (RA) : I did not see any man with locks hanging down to shoulders in red robe more beautiful than the Messenger of Allah ﷺ . Muhammad bin Sulaiman added: He had hair which touched his shoulders. Abu Dawud said: Israil also transmitted it in a similar way from Abu Ishaq saying: (his hair) touched his shoulders. Shubah added: (His hair) reached the lobes of his ears.
عبداللہ بن عباس ؓ کہتے ہیں کہ اہل کتاب اپنے بالوں کا سدل کرتے یعنی انہیں لٹکا ہوا چھوڑ دیتے تھے، اور مشرکین اپنے سروں میں مانگ نکالتے تھے، اور رسول اللہ ﷺ کو جن باتوں میں کوئی حکم نہ ملتا اہل کتاب کی موافقت پسند فرماتے تھے اسی لیے آپ اپنی پیشانی کے بالوں کو لٹکا چھوڑ دیتے تھے پھر بعد میں آپ مانگ نکالنے لگے۔
Narrated Ibn Abbas (RA) : The people of the Book used to let their hair hand down, and the polytheists used to part their hair. The Messenger of Allah ﷺ like to confirm with the People of the Book in the matters about which he had received no command. Hence he Messenger of Allah ﷺ let his forelock hang down but afterwards he parted it.
ام المؤمنین عائشہ ؓ کہتی ہیں کہ جب میں رسول اللہ ﷺ کے سر میں مانگ نکالنی چاہتی تو سر کے بیچ سے نکالتی، اور پیشانی کے بالوں کو دونوں آنکھوں کے بیچ کی سیدھ سے آدھا ایک طرف اور آدھا دوسری طرف لٹکا دیا کرتی تھی۔
Narrated Aisha (RA) , Ummul Muminin (RA) : When I parted the hair of the Messenger of Allah ﷺ I made a parting from the crow of his head and let his forelock hang between his eyes.
Takhrij · تخریج
تفرد بہ أبوداود، (تحفة الأشراف: ١٦٣٨٨)، وقد أخرجہ: مسند احمد (٦/٩٠، ٢٧٥) (حسن )
وائل بن حجر ؓ کہتے ہیں کہ میں نبی اکرم ﷺ کے پاس آیا، میرے بال لمبے تھے تو جب آپ نے مجھے دیکھا تو فرمایا: نحوست ہے، نحوست تو میں واپس لوٹ گیا اور جا کر اسے کاٹ ڈالا، پھر دوسرے دن آپ کی خدمت میں آیا تو آپ نے فرمایا: میں نے تیرے ساتھ کوئی برائی نہیں کی، یہ اچھا ہے ۔
Narrated Wail ibn Hujr (RA) : I came to the Prophet ﷺ and I had long hair. When the Messenger of Allah ﷺ saw me, he said: Evil, evil! He said: I then returned and cut them off. I then came to him in the morning. He said (to me): I did not intend to do evil to you. This is much better.
عبداللہ بن جعفر ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے جعفر کے گھر والوں کو تین دن کی مہلت دی پھر آپ ان کے پاس تشریف لائے اور فرمایا: آج کے بعد میرے بھائی پر تم نہ رونا ١ ؎ پھر فرمایا: میرے پاس میرے بھتیجوں کو بلاؤ تو ہمیں آپ کی خدمت میں لایا گیا، ایسا لگ رہا تھا گویا ہم چوزے ہیں، آپ ﷺ نے فرمایا: حجام کو بلاؤ اور آپ نے اسے حکم دیا تو اس نے ہمارے سر مونڈے۔
Narrated Abdullah ibn Jafar (RA) : The Prophet ﷺ gave the children of Jafar three day time to visit them. He then came to visit them, and said: Do not weep over my brother after this day. He said: Call to me the children of my brother. We were brought to him as if we were chicken. He said: Call a barber to me. He then ordered and our heads were shaved.
Notes · وضاحت
١ ؎: اس حدیث سے پتہ چلا کہ چیخ و پکار اور سینہ کو بی کے بغیر میت پر تین دن تک رونا اور اظہار غم کرنا جائز ہے۔
Takhrij · تخریج
سنن النسائی/الزینة من المجتبی ٣ (٥٢٢٩)، (تحفة الأشراف: ٥٢١٦)، وقد أخرجہ: مسند احمد (١/٢٠٤) (صحیح )
عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے ایک بچے کو دیکھا کہ اس کے کچھ بال منڈے ہوئے تھے اور کچھ چھوڑ دئیے گئے تھے تو آپ نے انہیں اس سے منع کیا اور فرمایا: یا تو پورا مونڈ دو، یا پورا چھوڑے رکھو ۔
Narrated Abdullah ibn Umar (RA) : The Prophet ﷺ saw a boy with part of his head shaved and part left unshaven. He forbade them to do that, saying: Shave it all or leave it all.
انس بن مالک ؓ کہتے ہیں کہ میرے ایک چوٹی تھی، میری ماں نے مجھ سے کہا: میں اس کو نہیں کاٹوں گی، رسول اللہ ﷺ (ازراہ شفقت) اسے پکڑ کر کھینچتے تھے۔
Narrated Anas ibn Malik: I had a hanging lock of hair. My mother said to me: I shall not cut it, for the Messenger of Allah ﷺ used to stretch it our and hold it.
Takhrij · تخریج
تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: ١٨٣٢٦) (ضعیف الإسناد )
حجاج بن حسان کا بیان ہے ہم انس بن مالک ؓ کے پاس آئے، مجھ سے میری بہن مغیرہ نے بیان کیا: تو اس وقت لڑکا تھا اور تیرے سر پر دو چوٹیاں یا دو لٹیں تھیں تو انہوں نے تمہارے سر پر ہاتھ پھیرا اور برکت کی دعا کی اور کہا: ان دونوں کو مونڈوا ڈالو، یا انہیں کاٹ ڈالو کیونکہ یہ یہود کا طریقہ ہے۔
Narrated Anas ibn Malik: Al-Hajjaj ibn Hassan said: We entered upon Anas ibn Malik. My sister al-Mughirah said: You were a boy in those days and you had two locks of hair. He (Anas) rubbed your head and invoked blessing on you. He said: Shave them (i. e. the locks) or clip them, for this is the fashion of the Jews.
Takhrij · تخریج
تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: ٥٢٢) (ضعیف الإسناد )
ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ فرمایا: پانچ چیزیں فطرت ہیں یا فطرت میں سے ہیں: ختنہ کرنا، زیر ناف کے بال مونڈنا، بغل کا بال اکھیڑنا، ناخن تراشنا اور مونچھ کاٹنا ۔
Narrated Abu Hurairah (RA) : The Prophet ﷺ as saying: The inborn characteristics of man are five. Another version says: Five things are of the inborn characteristics of man: circumcision, shaving the pubes, plucking out hair under the armpit, paring the nails and clipping the moustaches.
Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/اللباس ٦٣ (٥٨٨٩)، ٦٤ (٥٨٩١) الاستئذان ٥١ (٦٢٩٧)، صحیح مسلم/الطھارة ١٦ (٢٥٧)، سنن النسائی/الطھارة ٩ (٩)، الزینة من المجتبی ١ (٥٢٢٧)، سنن ابن ماجہ/الطھارة ٨ (٢٩٢)، (تحفة الأشراف: ١٣١٢٦)، وقد أخرجہ: سنن الترمذی/الأدب ١٤ (٢٧٥٦)، موطا امام مالک/صفة النبی ٣ (٣ موقوفاً ) مسند احمد (٢/٢٣٩) (صحیح )