جابر ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: جس شخص کو کوئی چیز ملے اور وہ اس کا تذکرہ کرے تو اس نے اس کا شکر ادا کردیا اور جس نے اسے چھپایا تو اس نے ناشکری کی ١ ؎۔
Narrated Jabir ibn Abdullah (RA) : The Prophet ﷺ said: If someone is donated something, and he mentions it, he thanks for it, and if he conceals it, he is ungrateful for it.
Notes · وضاحت
١ ؎: حدیث میں أبلى بلائً جو من أعطى عطائًا کے معنیٰ میں ہے بلاء کا لفظ خیر اور شر دونوں معنیٰ میں استعمال ہوتا ہے۔
ابو سعید خدری ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: تم لوگ راستوں میں بیٹھنے سے بچو لوگوں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! ہمیں اپنی مجالس سے مفر نہیں ہم ان میں (ضروری امور پر) گفتگو کرتے ہیں، آپ نے فرمایا: پھر اگر تم نہیں مانتے تو راستے کا حق ادا کرو لوگوں نے عرض کیا: راستے کا حق کیا ہے؟ اللہ کے رسول! آپ نے فرمایا: نگاہ نیچی رکھنا، ایذاء نہ دینا، سلام کا جواب دینا، نیکی کا حکم دینا اور برائی سے روکنا ۔
Abu Saeed al-Khudri reported the Messenger of Allah ﷺ as sayings: Avoid sitting in the roads. The people said: Messenger of Allah! We must have meeting places in which to converse. The Messenger of Allah ﷺ said: If you insist on meeting, give the road its due. They asked: What is the due of roads, Messenger of Allah? He replied: Lowering the eyes, removing anything offensive, returning salutation, commanding what is reputable and forbidding what is disreputable.
ابن حجیر عدوی کہتے ہیں کہ میں نے اس قصے میں عمر بن خطاب ؓ کو نبی اکرم ﷺ سے یہ بھی روایت کرتے ہوئے سنا، آپ نے فرمایا: اور تم آفت زدہ لوگوں کی مدد کرو اور بھٹکے ہووں کو راستہ بتاؤ ۔
Narrated Umar ibn al-Khattab (RA) : The Prophet ﷺ said: the same occasion: Help the oppressed (sorrowful) and guide those who have lost their way.
انس ؓ کہتے ہیں کہ ایک عورت رسول اللہ ﷺ کے پاس آئی، اور بولی: اللہ کے رسول! مجھے آپ سے ایک ضرورت ہے، آپ نے اس سے فرمایا: اے فلاں کی ماں! جہاں چاہو گلی کے کسی کونے میں بیٹھ جاؤ، یہاں تک کہ میں تمہارے پاس آ کر ملوں چناچہ وہ بیٹھ گئی، پھر نبی اکرم ﷺ اس سے آ کر ملے، یہاں تک کہ اس نے آپ سے اپنی ضرورت کی بات کی۔
Narrated Anas ibn Malik: A woman came to the Messenger of Allah ﷺ and said: Messenger of Allah: I have some need with you. He said to her: Mother of so and so, sit in the corner of any street you wish and I shall sit with you. So she sat and the Messenger of Allah ﷺ also sat with her till she fulfilled her need. The narrator Ibn Isa did not mention till she fulfilled her need. And Kathir said: from Humaid on the authority of Anas.
Takhrij · تخریج
تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: ٧٧١)، وقد أخرجہ: مسند احمد (٣/٢١٤) (صحیح )
انس ؓ سے روایت ہے کہ ایک عورت تھی جس کی عقل میں کچھ فتور تھا پھر انہوں نے اسی مفہوم کی حدیث بیان کی۔
Anas reported this tardition to the same effect through a different chain of narrators. This version adds: A woman who had something (feebleness) in her mind.
Takhrij · تخریج
صحیح مسلم/ الفضائل ٢٣ (٢٣٢٦)، (تحفة الأشراف: ٣٢٦)، وقد أخرجہ: مسند احمد (٣/٢٨٥) (صحیح )
ابو سعید خدری ؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: مجالس میں بہتر وہ ہے جو زیادہ کشادہ ہو ۔
Narrated Abu Saeed al-Khudri (RA) : I heard the Messenger of Allah ﷺ as saying: The best places to sit are those which provide most room. Abu Dawud said: The name of Abdur-Rahman bin Abi Amr is Abdur-Rahman bin Amr bin Abi Umrat al-Ansari.
Takhrij · تخریج
تفرد بہ، أبودواد، (تحفة الأشراف: ٤١٣٠)، وقد أخرجہ: مسند احمد (٣/١٨، ٦٩) (صحیح )
ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ ابوالقاسم ﷺ نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی دھوپ میں ہو (مخلد کی روایت) سایہ میں ہو، پھر سایہ اس سے سمٹ گیا ہو اس طرح کہ اس کا کچھ حصہ دھوپ میں آجائے اور کچھ سایہ میں رہے تو چاہیئے کہ وہ اٹھ جائے ١ ؎۔
Narrated Abu Hurairah (RA) : Abul Qasim ﷺ said: When one of you is in the sun (Shams)--Makhlads version has fay--and the shadow withdraws from him so that he is partly in sun and partly in shade, he should get up.
Notes · وضاحت
١ ؎: اس لئے کہ اس سے ضرر کا اندیشہ ہے، جیسے بیک وقت گرم و سرد چیز کا استعمال مضر ہوتا ہے۔
Takhrij · تخریج
تفرد بہ أبوداود، (تحفة الأشراف: ١٥٥٠٤)، وقد أخرجہ: مسند احمد (٢/٣٨٣) (صحیح )
ابوحازم البجلی ؓ کہتے ہیں کہ وہ آئے اور رسول اللہ ﷺ خطبہ دے رہے تھے، تو وہ دھوپ میں کھڑے ہوگئے، اس کے بعد (آپ نے انہیں سایہ میں آنے کے لیے کہا) تو وہ سائے میں آگئے۔
Qais quoted his father as saying that he (his father) came when the Messenger of Allah ﷺ was addressing. He stood in the sun. He ordered him (to shift) and he shifted to the shade.
Takhrij · تخریج
تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: ١١٨٨٨)، وقد أخرجہ: مسند احمد (٣/٤٢٦، ٤٢٧، ٤/٢٦٢) (صحیح )
جابر بن سمرہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ مسجد میں داخل ہوئے اور لوگ حلقے بنا کر بیٹھے ہوئے تھے، آپ نے فرمایا: کیا وجہ ہے کہ میں تم لوگوں کو الگ الگ گروہوں میں دیکھ رہا ہوں ۔
Jabir bin Samurah said: The Messenger of Allah ﷺ entered the mosque, and saw them ( his companions) in separate groups. He said: How is it that i see you in separate groups.
Takhrij · تخریج
صحیح مسلم/الصلاة ٢٧ (٤٣٠)، (تحفة الأشراف: ٢١٢٩)، وقد أخرجہ: مسند احمد (٩٣، ١٠١، ١٠٧) (صحیح )
سعید بن ابوالحسن کہتے ہیں کہ ابوبکرہ ؓ ایک گواہی کے سلسلے میں ہمارے ہاں آئے، تو ان کے لیے ایک شخص اپنی جگہ سے اٹھ کھڑا ہوا، تو انہوں نے وہاں بیٹھنے سے انکار کیا، اور کہا: نبی اکرم ﷺ نے اس سے منع فرمایا ہے، اور نبی اکرم ﷺ نے اس بات سے بھی منع فرمایا ہے کہ آدمی اپنا ہاتھ کسی ایسے شخص کے کپڑے سے پونچھے جسے اس نے کپڑا نہ پہنایا ہو۔
Narrated Abu Bakrah (RA) : Saeed ibn AbulHasan said: When Abu Bakrah came to us to give some evidence, a man got up from his place, but he refused to sit in it saying: The Prophet ﷺ forbade this, and the Prophet ﷺ forbade anyone to wipe his hand on the garment of anyone whose clothing he had not himself provided.
Takhrij · تخریج
تفرد بہ أبوداود، (تحفة الأشراف: ١١٦٧٥)، وقد أخرجہ: مسند احمد (٥/٤٤، ٤٨) (ضعیف )
عبداللہ بن عمر ؓ کہتے ہیں کہ ایک شخص رسول اللہ ﷺ کے پاس آیا، تو ایک شخص اس کے لیے اپنی جگہ سے اٹھ کھڑا ہوا تو وہ وہاں بیٹھنے چلا تو رسول اللہ ﷺ نے اسے روک دیا۔
Narrated Abdullah ibn Umar (RA) : A man came to the Prophet ﷺ , another man got up from his place for him, and when he went to sit in it, the Prophet ﷺ forbade him. Abu Dawud said: The name of Abu al-Khusaib is Ziyad bin Abdur-Rahman.
انس ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ایسے مومن کی مثال جو قرآن پڑھتا ہے اس نارنگی کی سی ہے جس کی بو بھی اچھی ہے اور جس کا ذائقہ بھی اچھا ہے اور ایسے مومن کی مثال جو قرآن نہیں پڑھتا اس کھجور کی طرح ہے جس کا ذائقہ اچھا ہوتا ہے لیکن اس میں بو نہیں ہوتی، اور فاجر کی مثال جو قرآن پڑھتا ہے، گلدستے کی طرح ہے جس کی بو عمدہ ہوتی ہے اور اس کا مزا کڑوا ہوتا ہے، اور فاجر کی مثال جو قرآن نہیں پڑھتا، ایلوے کے مانند ہے، جس کا ذائقہ کڑوا ہوتا ہے، اور اس میں کوئی بو بھی نہیں ہوتی، اور صالح دوست کی مثال مشک والے کی طرح ہے، کہ اگر تمہیں اس سے کچھ بھی نہ ملے تو اس کی خوشبو تو ضرور پہنچ کر رہے گی، اور برے دوست کی مثال اس دھونکنی (لوہے کی بٹھی) والے کی سی ہے، کہ وہ اگر اس کی سیاہی سے بچ بھی جائے تو اس کا دھواں تو لگ ہی کر رہے گا۔
Narrated Anas ibn Malik: The Prophet ﷺ said: A believer who recites the Quran is like a citron whose fragrance is sweet and whose taste is sweet, a believer who does not recite the Quran is like a date which has no fragrance but has sweet taste, a profligate who recites the Quran is like basil whose fragrance is sweet but whose taste is bitter, and the profligate who does not recite the Quran is like the colocynth which has a bitter taste and has not fragrance. A good companion is like a man who has musk; if nothing of it goes to you, its fragrance will (certainly) go to you; and a bad companion is like a man who has bellows; if its (black) root does not go to you, its smoke will (certainly) go to you.
اس سند سے بھی ابوموسیٰ ؓ سے شروع سے طعمها مر (اس کا مزا کڑوا ہے) تک اسی طرح مرفوعاً مروی ہے، اور ابن معاذ نے یہ اضافہ کیا ہے کہ انس ؓ نے کہا: اور ہم آپس میں کہتے تھے کہ اچھے ہم نشین کی مثال، پھر راوی نے بقیہ حدیث بیان کی۔
The tradition mentioned above has also been transmitted by Abu Musa from the Prophet ﷺ through a different chain of narrators up to “and its taste bitter”. Ibn Muadh added: Anas said: We used talk to one another thet a good companion is like. . . He then transmitted the rest of the tradition.
انس بن مالک ؓ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: اچھے ہم نشین کی مثال ... پھر راوی نے اس جیسی روایت ذکر کی۔
The tradition mentioned above has also been transmitted by Anas bin Malik (RA) from the Prophet ﷺ through a different chain of narrators in a similar way.
Takhrij · تخریج
تفرد بہ أبو داود، وانظر ما قبلہ، (تحفة الأشراف: ٩٠٥) (صحیح )
ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: آدمی اپنے دوست کے دین پر ہوتا ہے، لہٰذا تم میں سے ہر شخص کو یہ دیکھنا چاہیئے کہ وہ کس سے دوستی کر رہا ہے ۔
Narrated Abu Hurairah (RA) : The Prophet ﷺ said: A man follows the religion of his friend; so each one should consider whom he makes his friend.
Takhrij · تخریج
سنن الترمذی/الزھد ٤٥ (٢٣٧٨)، (تحفة الأشراف: ١٤٦٢٥)، وقد أخرجہ: مسند احمد (٢/٣٠٣، ٣٣٤) (حسن )