مجلس میں کشادہ ہو کر بیٹھنے کا بیان
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا يَحْيَى، عَنْ إِسْمَاعِيل، قَالَ: حَدَّثَنِي قَيْسٌ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّهُ جَاءَ وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ، فَقَامَ فِي الشَّمْسِ، فَأَمَرَ بِهِ، فَحُوِّلَ إِلَى الظِّلِّ.
ابوحازم البجلی ؓ کہتے ہیں کہ وہ آئے اور رسول اللہ ﷺ خطبہ دے رہے تھے، تو وہ دھوپ میں کھڑے ہوگئے، اس کے بعد (آپ نے انہیں سایہ میں آنے کے لیے کہا) تو وہ سائے میں آگئے۔
Qais quoted his father as saying that he (his father) came when the Messenger of Allah ﷺ was addressing. He stood in the sun. He ordered him (to shift) and he shifted to the shade.
Takhrij · تخریج
تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: ١١٨٨٨)، وقد أخرجہ: مسند احمد (٣/٤٢٦، ٤٢٧، ٤/٢٦٢) (صحیح )