Sunan Abu Dawood 4827

ادب کا بیان

4827Sunan Abu Dawood

کسی کے لئے اپنی جگہ سے اٹھنے کا بیان

حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ عَبْدِ رَبِّهِ بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ أَبِي عَبْدِ اللَّهِ مَوْلَى آلِ أَبِي بُرْدَةَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي الْحَسَنِ، قَالَ: جَاءَنَا أَبُو بَكْرَةَ فِي شَهَادَةٍ، فَقَامَ لَهُ رَجُلٌ مِنْ مَجْلِسِهِ، فَأَبَى أَنْ يَجْلِسَ فِيهِ، وَقَالَ: إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْ ذَا، وَنَهَى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَمْسَحَ الرَّجُلُ يَدَهُ بِثَوْبِ مَنْ لَمْ يَكْسُهُ.

سعید بن ابوالحسن کہتے ہیں کہ ابوبکرہ ؓ ایک گواہی کے سلسلے میں ہمارے ہاں آئے، تو ان کے لیے ایک شخص اپنی جگہ سے اٹھ کھڑا ہوا، تو انہوں نے وہاں بیٹھنے سے انکار کیا، اور کہا: نبی اکرم ﷺ نے اس سے منع فرمایا ہے، اور نبی اکرم ﷺ نے اس بات سے بھی منع فرمایا ہے کہ آدمی اپنا ہاتھ کسی ایسے شخص کے کپڑے سے پونچھے جسے اس نے کپڑا نہ پہنایا ہو۔

Narrated Abu Bakrah (RA) : Saeed ibn AbulHasan said: When Abu Bakrah came to us to give some evidence, a man got up from his place, but he refused to sit in it saying: The Prophet ﷺ forbade this, and the Prophet ﷺ forbade anyone to wipe his hand on the garment of anyone whose clothing he had not himself provided.

Takhrij · تخریج
تفرد بہ أبوداود، (تحفة الأشراف: ١١٦٧٥)، وقد أخرجہ: مسند احمد (٥/٤٤، ٤٨) (ضعیف )