At-Tawba 9:5

At-Tawba · from ayah 5

9:5

فَاِذَا انْسَلَخَ الْاَشْهُرُ الْحُرُمُ فَاقْتُلُوا الْمُشْرِكِیْنَ حَیْثُ وَجَدْتُّمُوْهُمْ وَخُذُوْهُمْ وَاحْصُرُوْهُمْ وَاقْعُدُوْا لَهُمْ كُلَّ مَرْصَدٍ ۚ— فَاِنْ تَابُوْا وَاَقَامُوا الصَّلٰوةَ وَاٰتَوُا الزَّكٰوةَ فَخَلُّوْا سَبِیْلَهُمْ ؕ— اِنَّ اللّٰهَ غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ ۟فَاِذَا انْسَلَخَ الۡاَشۡهُرُ الۡحُـرُمُ فَاقۡتُلُوا الۡمُشۡرِكِيۡنَ حَيۡثُ وَجَدْتُّمُوۡهُمۡ وَخُذُوۡهُمۡ وَاحۡصُرُوۡهُمۡ وَاقۡعُدُوۡا لَهُمۡ كُلَّ مَرۡصَدٍ‌ ۚ فَاِنۡ تَابُوۡا وَاَقَامُوا الصَّلٰوةَ وَ اٰتَوُا الزَّكٰوةَ فَخَلُّوۡا سَبِيۡلَهُمۡ‌ ؕ اِنَّ اللّٰهَ غَفُوۡرٌ رَّحِيۡمٌ

جب عزت کے مہینے گزر جائیں تو مشرکوں کو جہاں پاؤ قتل کر دو اور پکڑلو اور گھیرلو اور ہر گھات کی جگہ ان کی تاک میں بیٹھے رہو۔ پھر اگر وہ توبہ کرلیں اور نماز پڑھنے اور زکوٰة دینے لگیں تو ان کی راہ چھوڑ دو۔ بےشک خدا بخشنے والا مہربان ہے

— Fateh Muhammad Jalandhari

And when the sacred months have passed, then kill the polytheists wherever you find them and capture them and besiege them and sit in wait for them at every place of ambush. But if they should repent, establish prayer, and give zakah, let them [go] on their way. Indeed, Allah is Forgiving and Merciful.

— Saheeh International

Juz 10 · Ruku 1 of surah · Ruku 7 of juz

Read the whole surah · Surah At-Tawba

All translations of 9:5

پس جب حرام مہینے گزر جائیں تو مشرکین کو قتل کرو جہاں پاؤ اور انہیں پکڑو اور گھیرو اور ہر گھات میں اُن کی خبر لینے کے لیے بیٹھو پھر اگر وہ توبہ کر لیں اور نماز قائم کریں اور زکوٰۃ دیں تو انہیں چھوڑ دو اللہ درگزر کرنے والا اور رحم فرمانے والا ہے

— مولانا سید ابوالاعلی مودودی · تفہیم القرآن

جب عزت کے مہینے گزر جائیں تو مشرکوں کو جہاں پاؤ قتل کر دو اور پکڑلو اور گھیرلو اور ہر گھات کی جگہ ان کی تاک میں بیٹھے رہو۔ پھر اگر وہ توبہ کرلیں اور نماز پڑھنے اور زکوٰة دینے لگیں تو ان کی راہ چھوڑ دو۔ بےشک خدا بخشنے والا مہربان ہے

— مولانا فتح محمد جالندہری

پھر حرمت والے مہینوں کے گزرتے ہی مشرکوں کو جہاں پاؤ قتل کرو انہیں گرفتار کرو، ان کا محاصره کرلو اور ان کی تاک میں ہر گھاٹی میں جا بیٹھو، ہاں اگر وه توبہ کرلیں اور نماز کے پابند ہو جائیں اور زکوٰة ادا کرنے لگیں توتم ان کی راہیں چھوڑ دو۔ یقیناً اللہ تعالیٰ بخشنے واﻻ مہربان ہے

— مولانا محمد جوناگڑہی

چنانچہ جب حرمت والے مہینے گزر جائیں تو ان مشرکین کو (جنہوں نے تمہارے ساتھ بدعہدی کی تھی) جہاں بھی پاؤ قتل کر ڈالو، اور انہیں پکڑو، انہیں گھیرو، اور انہیں پکڑنے کے لیے ہر گھات کی جگہ تاک لگا کر بیٹھو۔ ہاں اگر وہ توبہ کرلیں اور نماز قائم کریں اور زکوٰۃ ادا کریں تو ان کا راستہ چھوڑ دو۔ یقینا اللہ بہت بخشنے والا، بڑا مہربان ہے۔

— مفتی محمد تقی عثمانی · آسان ترجمۂ قرآن

پھر جب حرمت والے مہینے نکل جائیں تو مشرکوں کو مارو جہاں پا ؤ اور انہیں پکڑو اور قید کرو اور ہر جگہ ان کی تاک میں بیٹھو پھر اگر وہ توبہ کریں اور نماز قائم رکھیں اور زکوٰة دیں تو ان کی راہ چھوڑ دو بیشک اللہ بخشنے والا مہربان ہے،

— امام احمد رضا خان · کنز الایمان

پھر جب حرمت والے مہینے گزر جائیں تو تم (حسبِ اعلان) مشرکوں کو قتل کر دو جہاں کہیں بھی تم ان کو پاؤ اور انہیں گرفتار کر لو اور انہیں قید کر دو اور انہیں (پکڑنے اور گھیرنے کے لئے) ہر گھات کی جگہ ان کی تاک میں بیٹھو، پس اگر وہ توبہ کر لیں اور نماز قائم کریں اور زکوٰۃ ادا کرنے لگیں تو ان کا راستہ چھوڑ دو۔ بیشک اللہ بڑا بخشنے والا نہایت مہربان ہے،

— علامہ طاہر القادری · عرفان القرآن

پس جب حرمت والے مہینے نکل جائیں تو ان مشرکوں کو جہاں پاؤ قتل کرو اور انھیں پکڑو اور انھیں گھیرو اور ان کے لیے ہر گھات کی جگہ بیٹھو، پھر اگر وہ توبہ کرلیں اور نماز قائم کریں اور زکوٰۃ ادا کریں تو ان کا راستہ چھوڑ دو۔ بیشک اللہ بےحد بخشنے والا، نہایت رحم والا ہے۔

— مولانا عبد السلام بھٹوی

پھر جب یہ حرمت والے (چار) مہینے گزر جائیں تو مشرکوں کو جہاں پاؤ قتل کرو، انہیں پکڑو، ان کا محاصرہ کرو اور ان کی تاک میں ہر گھات کی جگہ بیٹھو، پھر اگر وہ توبہ کرلیں، نماز قائم کریں اور زکوٰۃ ادا کرنے لگیں تو ان کی راہ چھوڑ دو۔ (کیونکہ) اللہ درگزر کرنے والا اور رحم کرنے والا ہے

— مولانا عبد الرحمٰن کیلانی · تیسیر القرآن

سو جب حرمت والے مہینے گزر جائیں تو ان مشرکین کو جہاں کہیں پاؤ قتل کرو، ان کو پکڑو، ان کو گھیرو، اور ہر گھات کی جگہ ان کی تاک لگاؤ۔ پس اگر یہ توبہ کرلیں، نماز قائم کریں اور زکوۃ ادا کرنے لگیں تب ان کی جان چھوڑو، بیشک اللہ بخشنے والا اور مہربان ہے

— مولانا امین احسن اصلاحی · تدبر قرآن

پھر جب گزر جائیں حرمت والے مہینے تو تم قتل کرو ان مشرکوں کو جہاں بھی انہیں پاؤ انہیں پکڑو، ان کا گھیراؤ کرو، اور ان (کی خبر لینے) کے لئے بیٹھ جاؤ ہر گھات میں، پھر بھی اگر یہ لوگ توبہ کرلیں اور (اسلام لاکر) نماز قائم کریں، اور زکوٰۃ ادا کریں، تو تم خالی کردو ان کا راستہ، بیشک اللہ بڑا ہی بخشنے والا، نہایت ہی مہربان ہے،

— مولانا اسحاق مدنی

سو جب حرمت والے مہینے گزر لیں اس وقت ان مشرکوں کو قتل کرو جہاں کہیں تم انہیں پاؤ اور انہیں پکڑو باندھو اور ہر گھات کے موقع پر ان کی تاک میں بیٹھو۔ پھر اگر یہ توبہ کرلیں اور نماز پڑھنے لگیں اور زکوٰۃ دینے لگیں تو ان کا راستہ چھوڑ دو بیشک اللہ بڑا مغفرت والا ہے بڑا رحمت والا ہے۔

— مولانا عبد الماجد دریابادی · تفسیر ماجدی

پھر جب یہ محترم مہینے گزر جائیں تو قتل کرو ان مشرکین کو جہاں پاؤ اور پکڑو ان کو اور گھیراؤ کرو ان کا اور ان کے لیے ہر جگہ گھات لگا کر بیٹھو پھر اگر وہ توبہ کرلیں نماز قائم کریں اور زکوٰۃ ادا کریں تو ان کا راستہ چھوڑ دو۔ یقیناً اللہ بخشنے والا رحم کرنے والا ہے

— ڈاکٹر اسرار احمد · بیان القرآن

جب عزت والے مہینے گزر جائیں تو مشرکوں کو جہاں پائو قتل کر دو اور پکڑ لو اور گھیر لو اور ہر جگہ ان کی تاک میں بیٹھو پھر اگر وہ توبہ کرلیں نماز پڑھنے اور زکوٰۃ دینے لگیں تو ان کا راستہ چھوڑ د۔ بیشک اللہ بخشنے والا مہربان ہے۔

— محترمہ رفعت اعجاز

But when the sacred months expire slay those who associate others with Allah in His Divinity wherever you find them; seize them, and besiege them, and lie in wait for them. But if they repent and establish the Prayer and pay Zakah, leave them alone. Surely Allah is All-Forgiving, Ever-Merciful.

— Syed Abul Ala Maududi · The Meaning of the Quran

So, when the sacred months expire, kill the Mushriks wherever you find them, and catch them and besiege them and sit in ambush for them everywhere. Then, if they repent and establish Salah and pay Zakah, leave their way. Surely, Allah is most Forgiving, Very-Merciful.

— Muhammad Taqi Usmani

So, when the sacred months expire, kill the Mushriks wherever you find them, and catch them and besiege them and sit in ambush for them everywhere. Then, if they repent and establish Salah and pay Zakah, leave their way. Surely, Allah is most Forgiving, Very-Merciful.

— Muhammad Taqi Usmani (variant)

So when the Sacred Months have passed, then fight the Mushrikin wherever you find them, and capture them and besiege them, and lie in wait for them in each and every ambush. But if they repent and perform the Salah, and give the Zakah, then leave their way free. Verily, Allah is Oft-Forgiving, Most Merciful.

— Safi-ur-Rahman al-Mubarakpuri

Then, when the sacred months have passed, slay the idolaters wherever ye find them, and take them (captive), and besiege them, and prepare for them each ambush. But if they repent and establish worship and pay the poor-due, then leave their way free. Lo! Allah is Forgiving, Merciful.

— Muhammed William Pickthall · The Meaning of the Glorious Koran

And when the sacred months have passed, then kill the polytheists wherever you find them and capture them and besiege them and sit in wait for them at every place of ambush. But if they should repent, establish prayer, and give zakah, let them [go] on their way. Indeed, Allah is Forgiving and Merciful.

— Saheeh International

When the sacred months are over, slay the pagans wherever you find them. Capture, besiege, and ambush them. If they repent, perform prayers and pay the religious tax, set them free. God is All-forgiving and All-merciful.

— Muhammad Sarwar

So when the sacred months have passed away, then slay the idolaters wherever you find them, and take them captives and besiege them and lie in wait for them in every ambush, then if they repent and keep up prayer and pay the poor-rate, leave their way free to them; surely Allah is Forgiving, Merciful.

— Muhammad Habib Shakir

When, therefore, the sacred months have slipped away, slay the associators's wheresoever ye find them and capture them and beset them and lie in wait for them at every ambush. Then, should they repent and establish prayer and give the poor-rate, leave their way free. Verily Allah is Forgiving, Merciful.

— Abdul Majid Daryabadi

But when the forbidden months are past, then fight and slay the Pagans wherever ye find them, an seize them, beleaguer them, and lie in wait for them in every stratagem (of war); but if they repent, and establish regular prayers and practise regular charity, then open the way for them: for Allah is Oft-forgiving, Most Merciful.

— Abdullah Yusuf Ali · The Holy Quran: Text, Translation and Commentary

Tafseer of 9:5

Tafseer Ibn-e-Kaseerتفسیر ابنِ کثیر

جہاد اور حرمت والے مہینے حرمت والے مہینوں سے مراد یہاں وہ چار مہینے ہیں جن کا ذکر (اِنَّ عِدَّةَ الشُّهُوْرِ عِنْدَ اللّٰهِ اثْنَا عَشَرَ شَهْرًا فِيْ كِتٰبِ اللّٰهِ يَوْمَ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضَ مِنْهَآ اَرْبَعَةٌ حُرُمٌ ۭذٰلِكَ الدِّيْنُ الْقَيِّمُ ڏ فَلَا تَظْلِمُوْا فِيْهِنَّ اَنْفُسَكُمْ وَقَاتِلُوا الْمُشْرِكِيْنَ كَاۗفَّةً كَمَا يُقَاتِلُوْنَكُمْ كَاۗفَّةً ۭ وَاعْلَمُوْٓا اَنَّ اللّٰهَ مَعَ الْمُتَّقِيْنَ 36؀) 9۔ التوبہ :36) میں ہے پس ان کے حق میں آخری حرمت والا مہینہ محرم الحرام کا ہے ابن عباس اور ضحاک سے بھی یہی مروی ہے لیکن اس میں ذرا تامل ہے بلکہ مراد اس سے یہاں وہ چار…

Read the full tafseer →

Tafheem-ul-Quranتفہیم القرآن

سورة التَّوْبَة 6 یہاں حرام مہینوں سے اصطلاحی اشہر حرُم مراد نہیں ہیں جو حج اور عمرے کے لیے حرام قرار دیے گئے ہیں۔ بلکہ اس جگہ وہ چار مہینے مراد ہیں جن کی مشرکین کو مہلت دی گئی تھی۔ چونکہ اس مہلت کے زمانہ میں مسلمانوں کے لیے جائز نہ تھا کہ مشرکین پر حملہ آور ہوجاتے اس لیے انہیں حرام مہینے فرمایا گیا ہے۔ سورة التَّوْبَة 7 یعنی کفر و شرک سے محض توبہ کرلینے پر معاملہ ختم نہ ہوگا بلکہ انہیں عملًا نماز قائم کرنی اور زکوٰۃ دینی ہوگی۔ اس کے بغیر یہ نہیں مانا جائے گا کہ انہوں نے کفر چھوڑ کر اسلام اختیار کرلیا ہے۔ اسی آیت سے حضرت ابوبکر ؓ نے فتنہ ارتداد کے زمانہ میں استدلال کیا تھا۔ نبی ﷺ کی وفات کے…

Read the full tafseer →

Maarif-ul-Quranمعارف القرآن

(7) ساتواں مسئلہ مذکورہ پانچویں آیت کی تفصیلات سے یہ معلوم ہوا کہ جب صحیح مقصد کے لئے کسی قوم سے جنگ چھڑ جائے تو پھر ان کے مقابلہ کے لئے ہر طرح کی قوت پورے طور پر استعمال کرنا چاہئے اس وقت رحم دلی یا نرمی درحقیقت رحم دلی نہیں بلکہ بزدلی ہوتی ہے۔ (8) آٹھواں مسئلہ مذکورہ پانچویں آیت سے یہ ثابت ہوا کہ کسی غیر مسلم کے مسلمان ہوجانے پر اعتماد تین چیزوں پر موقوف ہے۔ ایک توبہ دوسرے اقامت صلوٰة تیسرے ادائے زکوٰة جب تک اس پر عمل نہ ہو محض کلمہ پڑھ لینے سے ان کے ساتھ جنگ بند نہ کی جائے گی۔ رسول کریم ﷺ کی وفات کے بعد جن لوگوں نے زکوٰة دینے سے انکار کردیا تھا ان کے مقابلہ پر صدیق اکبر نے جہاد کرنے کے لئے…

Read the full tafseer →

Tadabbur-e-Quranتدبرِ قرآن

فَاِذَا انْسَلَخَ الْاَشْهُرُ الْحُرُمُ فَاقْتُلُوا الْمُشْرِكِيْنَ حَيْثُ وَجَدْتُّمُــوْهُمْ وَخُذُوْهُمْ وَاحْصُرُوْهُمْ وَاقْعُدُوْا لَهُمْ كُلَّ مَرْصَدٍ ۚ فَاِنْ تَابُوْا وَاَقَامُوا الصَّلٰوةَ وَاٰتَوُا الزَّكٰوةَ فَخَــلُّوْا سَـبِيْلَهُمْ ۭاِنَّ اللّٰهَ غَفُوْرٌ رَّحِيْمٌ۔ ‘ اشہر حرم ’ اشہر حرم سے مراد ذی قعدہ ذی الحجہ، محرم اور رجب کے مہینے ہیں۔ اشہر حرم، ان مہینوں کے لیے بطور اسم و علم استعمال ہوتا ہے۔ ان کے سوا کوئی اور مہینہ اس لفظ سے مراد لینے کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ یہ مہینے زمانہ جاہلیت بلکہ سیدنا ابراہیم ؑ کے زمانے سے محترم چلے آ رہے تھے۔ ہم سورة بقرہ کی تفسیر میں بیان کرچکے…

Read the full tafseer →

Ahsan-ul-Bayanاحسن البیان

5۔ 1 ان حرمت والے مہینوں سے مراد کیا ہے ؟ اس میں اختلاف ہے۔ ایک رائے تو یہ ہے اس سے مراد چار مہینے ہیں جو حرمت والے ہیں۔ رجب، ذوالقعدہ، ذوالحجہ اور محرم اور اعلان نجات 0 1 ذوالحجہ کو کیا گیا۔ اس اعتبار سے گویا یہ اعلان کے بعد پچاس دن کی مہلت انہیں دی گئی، لیکن امام ابن کثیر نے کہا کہ یہاں اَ شھَرُ حُرْم سے مراد حرمت والے مہینے نہیں بلکہ 10 ذوالحجہ سے لے کر 10 ربیع الثانی تک کے چار مہینے مراد ہیں۔ انہیں اشھر حرم اس لیے کہا گیا ہے کہ اعلان براءت کی رو سے ان چار مہینوں میں ان مشرکین سے لڑنے اور انکے خلاف کسی اقدام کی اجازت نہیں تھی۔ اعلان برات کی رو سے یہ تاویل مناسب معلوم ہوتی ہے (واللہ…

Read the full tafseer →

Fi-Zilal-al-Quranفی ظلال القرآن

اب یہا بتایا جاتا ہے کہ مسلمان اس مدت کے اختتام پر کیا اقدامات کریں گے ؟ یہاں لفظ الاشہر الحرام (حرام مہینے) کی تفسیر میں کئی اقوال ہیں کہ ان سے مراد کون سے مہینے ہیں ؟ عام مشہور حرام مہینے ہیں یعنی ذوالقعدہ ، ذوالحجہ اور محرم اور پھر رجب تو پھر چار مہینوں سے مراد تین ماہ اور ذوالحجہ کے باقی بیس دن ہوں گے۔ یہ پچاس دن ہوئے ، یعنی اعلان کے بعد یا اس سے مراد مردت چار ماہ ہے اور اس کا آغاز دس ذوالحجہ سے ہے اور اختتام دس ربیع الاخر تک ہے یا اس سے مراد یہ ہے کہ پہلی مدت ان لوگوں کے لیے ہے جنہوں نے عہد توڑا اور دوسری مدت ان لوگوں کے لیے جن کے ساتھ اس سے قبل کوئی معاہدہ ہی نہ تھا۔ یہ ہیں مختلف…

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Usmaniتفسیرِ عثمانی

5 استثناء سے فارغ ہو کر پھر مستثنیٰ منہ کا حکم بیان فرماتے ہیں۔ یعنی ان عہد شکنی کرنے والوں سے اگرچہ اب کوئی معاہدہ باقی نہ رہا اور اس لیے علی الفور جنگ کی جاسکتی ہے تاہم " اشہر حرم " کی رعایت مانع ہے کہ فوراً ان پر حملہ کیا جائے خواہ اس لیے کہ اس وقت تک اشہر حرم میں ابتداء قتال کرنا ممنوع ہوگا یا مصلحتا کہ تھوڑی سی بات کے لیے عام لوگوں میں کیوں تشویش پیدا کی جائے کیونکہ ان مہینوں میں قتال کی حرمت ان کے یہاں معروف و مسلم چلی آتی تھی۔ بہرحال ماہ محرم کے ختم تک ان کو مہلت دی گئی کہ جو چاہیں اپنا بندوبست کرلیں۔ اس کے بعد تطہیر جزیرۃ العرب کی خاطر جنگ سے چارہ نہیں۔ جو کچھ برتاؤ جنگ میں ہوتا ہے…

Read the full tafseer →

Bayan-ul-Quranتفسیر بیان القرآن

آیت 5 فَاِذَا انْسَلَخَ الْاَشْہُرُ الْحُرُمُ یہاں محترم مہینوں سے مراد وہ چار مہینے ہیں جن کی مشرکین کو مہلت دی گئی تھی۔ چار مہینے کی یہ مہلت یا امان غیر میعادی معاہدوں کے لیے تھی ‘ جبکہ میعادی معاہدوں کے بارے میں فرمایا گیا کہ ان کی طے شدہ مدت تک پابندی کی جائے۔ لہٰذا جیسے جیسے کسی گروہ کی مدت امان ختم ہوتی جائے گی اس لحاظ سے اس کے خلاف اقدام کیا جائے گا۔ بہر حال جب یہ مہلت اور امان کی مدت گزر جائے : فَاقْتُلُوا الْمُشْرِکِیْنَ حَیْثُ وَجَدْتُّمُوْہُمْ وَخُذُوْہُمْ وَاحْصُرُوْہُمْ وَاقْعُدُوْا لَہُمْ کُلَّ مَرْصَدٍ ج ان الفاظ میں موجود سختی کو محسوس کرتے ہوئے اس منظر اور ماحول کو ذہن میں…

Read the full tafseer →

Taiseer-ul-Quranتیسیر القرآن

4 یہاں حرمت والے مہینوں سے مراد 10 ذی الحجہ 9 ہجری سے لے کر 10 ربیع الثانی 10 ہجری تک چار ماہ کی مدت ہے جو مشرکوں کو سوچ بچار کے لیے دی گئی تھی۔ یہاں حرمت والے مہینوں سے مراد ذیقعدہ، ذی الحجہ، محرم اور رجب نہیں ہیں جو دور جاہلیت میں بھی حرمت والے سمجھے جاتے تھے اور اسلام نے بھی ان کی حرمت کو بحال رکھا ہے۔ 5 مشرکوں سے جنگ نہ کرنے کی شرائط :۔ درج ذیل حدیث اس کی مزید وضاحت کر رہی ہے۔ عبداللہ بن عمر ؓ کہتے ہیں کہ آپ نے فرمایا مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں اس وقت تک لوگوں سے جنگ کروں جب تک وہ لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ کی گواہی نہ دیں اور نماز قائم کریں اور زکوٰۃ ادا کریں۔ پھر جب وہ یہ کام کریں…

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Majidiتفسیرِ ماجدی

11 ۔ غرض یہ کہ جنگ میں جو کچھ ہوتا اور کرنا پڑتا ہے اس کی عام اجازت ہے۔ واقعدوا، سے اس کے لفظی معنی مراد نہیں بلکہ مراد یہ ہے کہ غنیم کی فکر میں لگے رہو اور یہی صورت احصروھم کے لیے ہے۔ لیس معناہ حقیقۃ القعود بل المراد ترقبھم وترصدھم (روح) واحصروھم اے امنعوھم عن الخروج اذا تحصنوا منکم بحصن (عن ابن عباس، روح) (آیت) ” المشرکین “۔ عام مشرکین مراد نہیں، بلکہ وہی محارب، عہد شکن مشرکین مراد ہیں جنہوں نے الٹے دشمنوں کی مدد کرکے مسلمانوں سے غداری کی۔ تبین ان المراد بالایۃ اقتلوا المشرکین الذین یحاربونکم (ابن العربی) اے المشرکین الناکثین (بیضاوی) الذین نقضوکم وظاھروا علیکم (مدارک) (آیت) ” حیث وجدتموھم…

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Jalalainتفسیرِ جلالین

فَاِذَا انْسَلَخَ الْاَشْھُرُ الْحُرُمُ فَاقْتُلُوْا الْمُشْرِکِیْنَ ، (الآیة) حرمت والے مہینوں سے کیا مراد ہے ؟ اس میں اختلاف ہے ایک رائے تو وہی ہے کہ اس سے معروف حرمت والے چار مہینے مراد ہیں یعنی رجب، ذوالقعدہ، ذوالحجہ اور محرم۔ امام ابن کثیر نے کہا ہے کہ یہاں اشھر حرم سے مراد وہ حرمت والے مہینے نہیں ہیں بلکہ 10 ذی الحجہ سے 10 ربیع الثانی تک کے چار مہینے مراد ہیں انہیں اشہر حرم اس لئے کہا گیا ہے کہ اعلان براء ة کی رو سے ان چار مہینوں میں ان مشرکین سے لڑنے اور ان کے خلاف اقدام کی کسی کو اجازت نہیں تھی، اعلان براءت کی رو سے یہ تاویل زیادہ مناسب ہے۔

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Mazhariتفسیرِ مظہری

فاذا انسلخ الا شھرا الحرم پھر جب ماہہائے حرام گذر جائیں۔ انسلاخ کا مادہ سلخ ہے ‘ سلخ الشاۃ بکری کی کھال اتارنا۔ انسلاخ کا معنی ہے کسی چیز کا اپنے غلاف سے برآمد ہوجانا۔ مجاہد اور ابن اسحاق نے کہا : اشہر حرم سے مراد ہیں معاہدہ کے مہینے جن کی میعاد چار ماہ ہے اور جن لوگوں سے معاہدہ نہ ہو ‘ ان کیلئے اشہر حرم کی آخری حد ماہ محرم کی آخری تاریخ ہے ‘ یعنی (10؍ذی الحجہ سے جو اعلان برأت کی اوّلین تاریخ تھی) پچاس دن۔ ان کو حُرُم کہنے کی وجہ یہ ہے کہ اللہ نے مشرکوں کا خون بہانا اور ان سے لڑنا ان مہینوں کے اندر مسلمانوں کیلئے حرام کردیا ہے۔ مجاہد کے اس قول پر یہ شبہ ہوسکتا ہے کہ یہ تو پچاس دن ہوں گے ‘…

Read the full tafseer →

Tafseer-Ibne-Abbasتفسیر ابن عباس

(5) اور جب اشہرحرم پورے ہوجائیں تو اس جماعت کو جس کو صرف پچاس دن کی مہلت دی تھی، حل و حرم میں جہاں ملیں قتل کردو یا ان کو قید کو لو اور مکانوں میں باندھو اور جن رستوں پر سے یہ تجارت کے لیے آتے جاتے ہیں ان موقعوں کی تاک میں بیٹھے رہو۔ پھر اگر یہ کفر سے توبہ کرلیں اور ایمان باللہ کے قائل ہوجائیں اور پانچ وقتہ نمازیں ادا کرنے لگیں اور زکوٰۃ کی ادائیگی کا اقرار کرلیں تو ان کو مکانوں سے رہا کر دو کیوں کہ جو ان میں سے توبہ کرے اللہ تعالیٰ اسے معاف کرنے والے ہیں اور جو توبہ پر مرجائے تو اللہ تعالیٰ بڑا مہربان ہے۔

Read the full tafseer →

Al-Quran-al-Kareemتفسیر القرآن الکریم

فَاِذَا انْسَلَخَ الْاَشْهُرُ الْحُرُمُ : ان چار مہینوں سے مراد 10 ذوالحجہ سے 10 ربیع الثانی تک کے ایام ہیں۔ بعض لوگوں نے اس سے معروف حرمت والے مہینے مراد لیے ہیں، یعنی رجب، ذوالقعدہ، ذوالحجہ اور محرم۔ 10 ذوالحجہ کو اعلان براءت ہو تو محرم ختم ہونے تک کل پچاس دن بنتے ہیں، اس لیے حافظ ابن کثیر اور دوسرے مفسرین نے 10 ذوالحجہ سے 10 ربیع الثانی تک ہی چار ماہ مراد لیے ہیں اور انھیں ”الْاَشْهُرُ الْحُرُمُ“ اس لیے کہا گیا کہ اس مہلت میں مشرکین کا قتل حرام کردیا گیا، یہی تفسیر درست ہے۔ كُلَّ مَرْصَدٍ : گھات کی جگہ سے مراد وہ راستہ یا جگہ ہے جہاں سے دشمن کے گزرنے کی توقع ہو اور جہاں سے اس پر حملہ کر کے…

Read the full tafseer →

Al-Qurtubiتفسیر القرطبی

مسئلہ نمبر 1 ۔ قولہ تعالیٰ : فاذ انسلخ الا شھر الحرم یعنی جب نکل جائیں حرمت والے مہینے اور سلحت اشھر جب تو مہینے کے آخری ایام میں پہنچ جائے (تو یہ جملہ کہتا ہے) تسلخہ سلخا دسلوخا بمعنی خرجت منہ (یعنی میں اس سے نکل گیا) اور شاعر نے بھی کہا ہے : ٗءاذا ما سلخت الشھر اھللت قبلہ کفی قاتلا سلخی الشھور و اھلالی اور انسلخ الشھر (مہینہ گزر گیا، نکل گیا) اور انسلخ النھار من اللیل المقبل (آنے والی رات سے دن نکل گیا) ٗاور سلخت المراءۃ درعھا (عورت نے اپنی قمیض اتاردی) اور قران کریم میں ہے : وایۃ لھم الیل نسلخ منہ النھار (یسین :37) (اور دوسرے نشانی ان کے لیے رات ہے ہم اتار لیتے ہیں اس سے دن کو) اور نخلۃ…

Read the full tafseer →

Dure-Mansoorتفسیر درِ منثور

1:۔ ابن ابی حاتم نے سدی (رح) سے روایت کیا کہ (آیت) ” فاذا انسلخ الاشھر الحرم “ اشھر الحرام سے مراد چار مہینے ہیں ذی الحجۃ میں سے چوبیس دن اور محرم صفر، ربیع الاول اور ربیع الاخر کے مہینہ میں سے بیس دن۔ 2:۔ ابن ابی حاتم نے ضحاک (رح) سے روایت کیا کہ (آیت) ” فاذا انسلخ الاشھر الحرم “ سے مراد ہے ذوالقعد میں سے دس دن اور ذی الحجۃ اور محرم اور یہ ستر راتیں ہیں۔ اشھر حرم چار ماہ ہیں ـ: 3:۔ ابوالشیخ نے مجاہد (رح) سے روایت کیا کہ (آیت) ” فاذا انسلخ الاشھر الحرم “ سے وہ چار ماہ مراد ہیں کہ جن کے بارے میں (اللہ تعالیٰ نے) فرمایا (آیت) ” فسیحوا فی الارض اربعۃ اشھر “ (براۃ آیت 2) 4:۔ ابن منذر نے قتادہ…

Read the full tafseer →

Mutaliya-e-Quranتفسیر مطالعہ قرآن

فَاِذَا [ پھر جب ] انْسَلَخَ [ گزر جائیں ] الْاَشْهُرُ الْحُرُمُ [ محترم (یعن پناہ والے ) مہینے ] فَاقْتُلُوا [ تو قتل کرو ] الْمُشْرِكِيْنَ [ مشرکوں کو ] حَيْثُ [ جہاں ] وَجَدْتُّمُــوْهُمْ [ تم لوگ پاؤ ان کو ] وَخُذُوْهُمْ [ اور پکڑو ان کو ] وَاحْصُرُوْهُمْ [ اور گھیروان کو ] وَاقْعُدُوْا [ اور بیٹھو ] لَهُمْ [ ان کے لیے ] كُلَّ مَرْصَدٍ ۚ [ ہر گھات لگانے کی جگہ پر ] فَاِنْ [ پھر اگر ] تَابُوْا [ وہ لوگ توبہ کریں ] وَاَقَامُوا [ اور قائم کریں ] الصَّلٰوةَ [ نماز ] وَاٰتَوُا [ اور ادا کریں ] الزَّكٰوةَ [ زکوۃ ] فَخَــلُّوْا [ تو چھوڑ دو ] سَـبِيْلَهُمْ ۭ [ ان کا راستہ ] اِنَّ اللّٰهَ [ بیشک…

Read the full tafseer →

Anwar-ul-Bayanتفسیر انوار البیان

9 (فَاِذَا انْسَلَخَ الْاَشْھُرُ الْحُرُمُ ) (الآیۃ) حضرت مجاہد اور ابن اسحاق نے فرمایا ہے کہ اس آیت میں جن أشہر الحرام کا ذکر ہے ان سے وہی مہینے مراد ہیں جن کا شروع سورت میں ذکر آیا ہے جن لوگوں کے ساتھ کوئی معاہدہ بلا تعیین مدت کا تھا اور جن سے کوئی عہد نہ تھا ان کو چار ماہ کی مہلت دی گئی اور جنہوں نے نقض عہد کیا تھا یعنی قریش مکہ ان کو چار ماہ کی مدت میں سے بیس دن ذی الحجہ کے اور پورا مہینہ محرم کا گزر جانے تک کی مہلت دی گئی۔ صاحب معالم التنزیل نے یہ بات لکھی ہے اور علامہ نسفی نے بھی مدارک التنزیل میں ایسا ہی فرمایا ہے صاحب روح المعانی نے بھی یوں ہی لکھا ہے کہ اشہر الحرام سے وہ مہینے مراد…

Read the full tafseer →

Maarif-ul-Quranمعارف القرآن

Explained with ayahs 1–6

سورة توبہ مدنی ہے اور اس میں ایک سو انتیس آیتیں اور سولہ رکوع ہیں بسم اللہ الرحمن الرحیم تفسیر سورة توبہ یہ بسم اللہ اس سورت کی تفسیر کے شروع اور آغاز کے لیے ہے نہ کہ سورة برات کی تلاوت کے لیے سوہ توبہ بالاتفاق مدنی ہے فتح مکہ کے بعد نازل ہوئی اس سورة میں ایک سو انتیس اور بقول بعض ایک سو تیس آیتیں ہیں اور سولہ رکوع ہیں۔ اور بعض علماء یہ کہتے ہیں کہ اس سورت کا بیشتر حصہ تو مدینہ میں نازل ہوا مگر آیت ما کان للنبی والذین آمنوا ان یستغروا للمشرکین ولو کانوا اولی قربی۔ یہ آیتیں ابو طالب کے بارے میں مکہ مکرمہ میں نازل ہوئیں جیسا کہ صحیح بخاری میں ہے۔ اسماء سورت : اس سورت کے بہت سے نام ہیں جن میں سے…

Read the full tafseer →

Jawahir-ul-Quranجواھر القرآن

5: یعنی ذی قعدہ، ذی الحجہ اور محرم گذر جائیں تو مشرکین جہاں کہیں ملیں ان کو قتل کر ڈالو یا انہیں پکڑ کر محصور کرلو اور انہیں پکڑنے کے ہر مناسب کمین گاہ میں چھپ کر بیٹھ جاؤ۔ “ فَاِنْ تَابُوْا الخ ” مشرکین اگر گرفتار یا محصور ہونے کے بعد کفر و شرک سے توبہ کرلیں اور ایمان لا کر احکام اسلام کی بجا آوری کا عہد کرلیں تو انہیں رہا کردو۔ “ اِنَّ اللّٰهَ غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ ” جو شخص شرک و کفر توبہ کر کے سچے دل سے اسلام قبول کرلے اللہ تعالیٰ اس پر رحمت کے دروازے کھول دیتا ہے اور اس کے گذشتہ گناہ معاف فرما دیتا ہے۔ یعنی “ لمن تاب و رجع من الشرک الی الایمان ومن المعصیة الی الطاعة ” (خازن ج 3 ص 51) “ یغفر…

Read the full tafseer →

Mualim-ul-Irfanمعالم العرفان

Explained with ayahs 5–6

ربطِ آیات : پہلے درس میں مشرکین سے بیزاری کا اعلان تھا۔ پھر معاہدات کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے لیے چار ماہ کی مدت فرمائی کہ اگر وہ اس عرصہ میں کفر وشرک کو چھوڑ کر ایمان قبول کرلیں تو ٹھیک ہے ، ورنہ وہ ملک بدر ہوجائیں چار ماہ کی مدت میں اگر نہ وہ ایمان لائیں اور نہ ملک چھوڑیں تو پھر ان کے خلاف جہاد ہوگا۔ البتہ جو لوگ معاہدے کی پابندی کر رہے ہیں ان کے متعلق فرمایا کہ مقررہ مدت تک ان کے خلاف کوئی کاروائی نہ کی جائے اور انہیں سوچ وبچار کا موقع دیا جائے۔ حرمت والے مہینے : ارشاد ہوتا ہے (آیت) ” فاذا انسلخٰ الاشھر الحرم “ جب حرمت والے مہینے گزر جائیں یہاں پر حرمت والے مہینوں سے مراد یہی چار ماہ ہیں…

Read the full tafseer →

Mufradat-ul-Quranمفردات القرآن

فَاِذَا انْسَلَخَ الْاَشْہُرُ الْحُرُمُ فَاقْتُلُوا الْمُشْرِكِيْنَ حَيْثُ وَجَدْتُّمُــوْہُمْ وَخُذُوْہُمْ وَاحْصُرُوْہُمْ وَاقْعُدُوْا لَہُمْ كُلَّ مَرْصَدٍ۝ 0 ۚ فَاِنْ تَابُوْا وَاَقَامُوا الصَّلٰوۃَ وَاٰتَوُا الزَّكٰوۃَ فَخَــلُّوْا سَـبِيْلَہُمْ۝ 0 ۭ اِنَّ اللہَ غَفُوْرٌ رَّحِيْمٌ۝ 5 إذا إذا يعبّر به عن کلّ زمان مستقبل، وقد يضمّن معنی الشرط فيجزم به، وذلک في الشعر أكثر، و «إذ» يعبر به عن الزمان الماضي، ولا يجازی به إلا إذا ضمّ إليه «ما» نحو :إذ ما أتيت علی الرّسول فقل له ( اذ ا ) اذ ا ۔ ( ظرف زماں ) زمانہ مستقبل پر دلالت کرتا ہے کبھی جب اس میں شرطیت کا مفہوم پایا جاتا ہے تو فعل مضارع کو…

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Haqqaniتفسیرِ حقانی

1 ؎ ذیقعدہ ٗ ذی الحج رجب ٗ محرم یعنی ان چار مہینوں میں حسب دستور قدیم عرب امن ہے۔ اس کے بعد جو کوئی مشرک مل جائے اس سے لڑو جن قبائل مشرکین سے عہد و پیمان امن ابتدائِ اسلام میں ہوا تھا اب وہ بذریعہ اس اعلان کے توڑ دیا گیا۔ یہ سورة مدینہ میں فتح مکہ کے بعد نازل ہوئی جبکہ اسلام کا زور ہوگیا اور بڑے بڑے قبائلِ عرب اسلام میں آگئے تھے۔ اب اس عہد کی ضرورت نہیں رہی۔ اگر کوئی عہد ہو اس کی میعاد تمام ہونے پر ضرور ہے کہ پیشتر سے اعلان کردیا جاوے۔ اس سورة میں یہ اعلان ہے براءۃ کے معنی ہیں بیزاری اور یکسوئی کے جس کا مرادی ترجمہ صاف جواب بہت مناسب ہے۔ 12 منہ

Read the full tafseer →

Ruh-ul-Quranروح القرآن

Explained with ayahs 5–6

فَاِذَاانْسَلَخَ الْاَشْھُرُ الْحُرُمُ فَاقْتُلُوا الْمُشْرِکِیْنَ حَیْثُ وَجَدْ تُّمُوْھُمْ وَخُذُوْھُمْ وَاحْصُرُوْھُمْ وَاقْعُدُوْا لَھُمْ کُلَّ مَرْصَدٍج فَاِنْ تَابُوْا وَاَقَامُوا الصَّلٰوۃَ وَاٰتَوُا الزَّکٰوۃَ فَخَلُّوْا سَبِیْلَھُمْ ط اِنَّ اللّٰہَ غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ (التوبۃ : 5 ) (پھر جب اشھرحرم گزرجائیں تو مشرکین کو قتل کرو جہاں بھی انھیں پائو اور انھیں پکڑو اور انھیں گھیرو اور ہر جگہ ان کی تاک میں بیٹھو پھر اگر وہ توبہ کریں اور نماز قائم کریں اور زکوٰۃ ادا کریں تو ان کا راستہ چھوڑ دو بیشک اللہ بخشنے والا رحم کرنیوالا ہے۔ ) اشھرِ حرم کا مفہوم بعض اہل علم کا خیال ہے کہ جزیرہ عرب کے…

Read the full tafseer →

Fahm-ul-Quranفہم القرآن

فہم القرآن ربط کلام : جن مشرکوں نے معاہدے کی خلاف ورزی کی تھی ان کو چار مہینے اور جنھوں نے مسلمانوں سے کیے ہوئے عہد کی پاسداری کی ان کو معاہدے کے اختتام تک مہلت دی گئی ہے۔ نبی اکرم ﷺ سے معاہدات کرنے والے کفار اور مشرکین کی دو قسمیں تھیں ایک وہ جنھوں نے حدیبیہ کے مقام پر صلح کا معاہدہ کرنے کے باوجود اسے توڑ دیا تھا۔ ان کو چار مہینے کی مہلت دی گئی لیکن جو لوگ آپ سے کیے ہوئے عہد کی پاسداری کر رہے تھے انھیں عہد کے اختتام تک مہلت دی گئی ہے۔ اس لیے انھیں برأتِ عہد سے مستثنٰی قرار دیتے ہوئے وضاحت فرمائی کہ ان مشرکوں کے ساتھ ابھی برأت کا اعلان نہیں ہے جنھوں نے نہ عہد کی خلاف ورزی کی اور نہ ہی…

Read the full tafseer →

Madarik-ut-Tanzilمدارک التنزیل

عہد توڑنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم : آیت 5: فَاِذَا انْسَلَخَ (جب گزر جائیں) گزرنا یا نکلنا الْاَشْھُرُ الْحُرُمُ (حرمت والے مہینے) جن میں عہد توڑنے والوں کو بھی چلنے پھرنے کی اجازت دی گئی۔ فَاقْتُلُوْا الْمُشْرِکِیْنَ (تو ان مشرکین کو قتل کرو) وہ جنہوں نے عہد کو توڑ دیا۔ اور تمہارے خلاف دشمنوں کی معاونت کی۔ حَیْثُ وَجَدْ تُّمُوْھُمْ (جہاں تم چاہو) حرم میں یاحل میں وَخُذُوْھُمْ (اور ان کو پکڑو) اور ان کو قید کرلو۔ الاخذ۔ قید و بند میں ڈالنا۔ وَاحْصُرُوْھُمْ (اور ان کو باندھو) اور ان کو قید کرلو۔ اور علاقہ میں تصرف سے روک دو ۔ وَاقْعُدُوْا لَھُمْ کُلَّ مَرْصَدٍ (اور دائو گھات کے مواقع میں…

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Baghwiتفسیرِ بغوی

(5) ” فاذا انسلخ الاشھر الحرم “ بعض نے کہا یہ چار مہینے رجب، ذوالقعدہ، ذوالحجہ، محرم ہیں۔ مجاہد اور ابن اسحاق رحمہما اللہ فرماتے ہیں کہ یہ معاہدہ کے مہینے ہیں کہ جس کا معاہدہ ہے تو اس کا معاہدہ چار ماہ تک باقی رہے گا اور جس کا عہد نہیں تھا تو اس کی مدت محرم ختم ہونے تک ۔ پچاس دن ہے ان مہینوں کو ” حروم “ اس وجہ سے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے ان میں مئومنین پر مشرکوں کے خون حرام کردیئے ہیں۔ مجاہد کے اس قول پر ایک اشکال ہوتا ہے کہ یہ تو پچاس دن ہوں گے۔ اشہر حرم تو پورے نہیں ہوں گے بلکہ اشہر حرم کا جزو اور حصہ ہوں گے اور اللہ تعالیٰ نے اشہر حرم کا گزر جانا فرمایا ہے۔ اس کا جواب یہ ہے کہ دس ذی الحجہ سے…

Read the full tafseer →

Ahsan-ut-Tafaseerاحسن التفاسیر

5۔ اس آیت میں اللہ پاک نے حکم دیا کہ جب دسویں ذی الحجہ سے دسویں ربیع الآخر تک چار مہینے گذر جاویں تو خوب دل کھول کر مشرکوں سے لڑو اور جہاں کہیں پاؤ ان کو قتل کرو ظاہر آیت سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ مسلمانون کو اللہ پاک نے ہر جگہ قتل کا حکم اس آیت میں دیا ہے مگر بعض جگہ ان کو قتل کرنا منع ہے جیسا کہ اللہ پاک سورة بقر میں فرماتا ہے ولا تقاتلوھم عند المسجد الحرام (2۔ 191) اس آیت کے موافق بیت الحرام میں خونیریزی منع ہے اس آیت کی تفسیر میں صحیح بخاری ومسلم کے حوالہ سے حضرت اللہ بن عباس ؓ کی حدیث بھی گذر چکی ہے جس میں آنحضرت ﷺ نے فرمایا حرم کی حد کے اندر قیامت تک لڑائی حرام ہے فتح مکہ کے دن فقط تھوڑی…

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Saadiتفسیرِ سعدی

آیت 5 اللہ تبارک و تعالیٰ فرماتا ہے : (آیت) ” پس جب گزر جائیں مہینے پناہ کے “ یعنی وہ مہینے جن میں معاہد مشرکین کے خلاف جنگ کو حرام ٹھہرایا گیا ہے اور یہ آسانی کے چار ماہ ہیں اور جن کے ساتھ چار ماہ سے زیادہ مدت کا معاہدہ کیا گیا ہے، اس مدت کو پورا کیا جائے۔ اس کے بعد ان کے ساتھ معاہدہ کی ذمہ داری ختم ہوجائے گی۔ : (آیت) ” پس مشرکوں کو جہاں پاؤ قتل کردو۔ “ یعنی وہ جس وقت اور جہاں کہیں بھی ہوں (وخذوھم) ” ان کو قیدی بناؤ “ (واحصروھم) ” اور ان کو گھیر لو۔ “ یعنی ان پر زمین تنگ کردو۔ اللہ کی اس زمین میں انہیں اس طرح نہ چھوڑ دو کہ وہ کھلے دندناتے پھرتے رہیں، جس کو اللہ تعالیٰ نے پانے بندوں کے لئے…

Read the full tafseer →

Ahkam-ul-Quranاحکام القرآن

اشہر حرم گزرنے پر مشکین سے قتال قول باری ہے (فاذا انسلخ الاشھر الحرم فاقتلو المشرکین حیث و جدتموھم پس جب حرمت کے مہینے گزر جائیں تو مشرکین کو قتل کرو جہاں پائو) معاویہ بن صالح نے علی بھ ابی طلحہ سے اور انہوں نے حضرت ابن عباس ؓ سے روایت کی ہے کہ قول باری (لست علیھم بسطیطر آپ ﷺ ان پر کچھ مسلط تو نہیں ہیں) نیز (وما انت علیھم بجبار اور آپ ان پر جبر کرنے والے بنا کر نہیں بھیجے گئے) نیز (قل للذین امنوا یغفروا للذین لا یرجون ایام اللہ جو لوگ ایمان لے آئے ہیں ان سے کہہ دیجئے کہ وہ ان لوگوں کے ساتھ درگزر سے کام لیں جو اللہ کے معاملات کا یقین نہیں رکھتے) ان سب کو ان دو آیات نے منسوخ کردیا ہے۔ پہلی آیت…

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Madaniتفسیرِ مدنی

11 " اَشہرِ حُرم " سے مقصود و مراد ؟ : سو ارشاد فرمایا گیا کہ جب گزر جائیں حرمت والے مہینے تو تم ان مشرکوں کو قتل کرو جہاں بھی ان کو پاؤ۔ یعنی وہی معروف مہینے جو " اَشہرِ حُرم " کہلاتے ہیں اور جن میں جہاد و قتال منع ہے۔ اور یہ اس لئے کہ " اَشہرِ حُرم " سے مراد اصل اور حقیقت کے اعتبار سے یہی مہینے ہیں۔ یہ قول ابن جریر کا ہے اور یہی مروی ہے ابن عباس ؓ اور ضحاک وغیرہ سے۔ لیکن جمہور علماء کے نزدیک اس سے مراد وہ مشہور و معروف " اَشہرِ حُرم " نہیں کہ وہ متواتر اور لگاتار نہیں پائے جاتے۔ اس لئے وہ یہاں پر مراد نہیں ہوسکتے بلکہ ان سے یہاں پر مراد وہ چار مہینے ہیں جن میں ان مشرکین سے قتال کو منع…

Read the full tafseer →

Mafhoom-ul-Quranمفہوم القرآن

Explained with ayahs 4–6

مشرکوں سے سختی اور رعایت تشریح : جیسا کہ پہلے بیان کیا جا چکا ہے کہ 10 رمضان 8 ہجری کو نبی کریم ﷺ مدینہ سے مکہ پر حملہ کرنے کے لیے روانہ ہوئے اور مکہ بغیر خون بہائے اور جنگ کے فتح کرلیا گیا۔ ذی الحجہ 9 ھ کو اعلان عام کردیا گیا کہ قبائل عرب سے تمام معاہدات ختم کیے جاتے ہیں کیونکہ عہد شکنی کی ابتدا قریش مکہ کی طرف سے ہوئی تھی۔ یہاں بھی مسلمانوں کی اخلاقی سر بلندی کا اظہار کیا جا رہا ہے وہ اس طرح کہ حکم الٰہی یوں دیا جا رہا ہے کہ مکہ کے اطراف میں رہنے والے غیرمسلموں کو جان و امال کی امان دی گئی۔ ان غیرمسلموں کی چار قسمیں تھیں۔ ایک تو وہ جنہوں نے حدیبیہ کا معاہدہ توڑا۔ دوسرے وہ جن سے خاص مدت تک…

Read the full tafseer →

Asrar-ut-Tanzilاسرار التنزیل

Explained with ayahs 1–6

سورة التوبۃ اسے سورة برات بھی کہا جاتا ہے کہ اس میں کفار سے برائت کے احکام نازل ہوئے اور قبول تو بہ کی بشارت کے باعث توبہ کہلاتی ہے ۔ اس میں عجیب بات یہ ہے کہ اس کے شروعی میں بسم اللہ الرحمن الرحیم نہیں لکھا جاتا ۔ دراصل کسی بھی سورة کی مختلف آیات جب نازل ہوتیں تو بذریعہ وحی ان کا مقام بھی بتادیا جاتا چناچہ آپ ﷺ کاتنان وحی کو انھیں وہاں درج کرنے ارشاد فرماتے اور جب کوئی نئی سورة نازل ہوتی تو اس سے پہلے بسم اللہ لکھنے کا ارشاد ہوتا ۔ یہ مدنی اور آخری سورتوں میں سے ہے مگر جب نازل ہوئی تو بسم اللہ لکھنے کا حکم نازل نہ ہوا نہ ہی کاتبان وحی کو کچھ فرمایا گیا اور یہ اسی طرح بغیر بسم اللہ کے لکھ دی…

Read the full tafseer →

Ashraf-ul-Hawashiاشرف الحواشی

ف 9 یعنی وہ چار مہینے ان کی ان مشرکین کو مہلت دی گئی تھی، ابن عباس ؓ نے فرمایا مراد وہی ادب کے مہینے ہیں یعنی رجب، ذوالحج اور محرم کی آخری تایخ تک ان کو مہلت ہے۔ شروع صفر سے ان کے خلاف جنگ ہے۔ ( وحیدی) 1 گھات کی جگہ سے مراد وہ راستہ ہے یا جگہ ہے جہاں سے دشمن کے گزر نے کی تو فیق ہو اور جہاں سے اس پر حملہ کر کے اس کا کام تمام کرنا ممکن ہو۔ مطلب یہ ہے کہ ان مشرکین سے صرف میدان جنگ میں لڑنا ہی کافی نہیں ہے بلکہ جس طریقے سے بھی تم ان پر قابو پاکر انہیں قتل کرسکتے ہو ضرور قتل کرو، ( کبیر)2 شاہ صاحب اپنے فوائد میں لکھتے ہیں : جن وہ عدم ٹھہر گیا تھا اور دغا ان سے نہ دیکھی ان کی صلح قائم رہی اور جن سے…

Read the full tafseer →

Anwar-ul-Bayanانوار البیان

(9:5) انسلخ۔ وہ گزر گیا۔ (یعنی حرمت والے مہنے گزر جائیں) نیز ملاحظہ ہو (7:175) احصروہم (باب نصر۔ باب ضرب) ان کو محصور رکھو۔ ان کو قید رکھو۔ ان کو روکے رکھو۔ امر جمع مذکر حاضر۔ ہم ضمیر مفعول جمع مذکر غائب حصر سے۔ مرصد۔ واحد۔ مراصد۔ جمع ۔ ظرف مکان۔ گھاٹ کی جگہ ۔ رصد یرصد (نصر) نگاہ رکھنا۔ گھات لگانا۔ واقعدوا لہم کل مرصد۔ ان کی تاک میں ہر گھات کی جگہ بیٹھو۔ فخلوا سبیلہم۔ تو ان کا راستہ چھوڑ دو ۔ امر کا صیغہ جمع مذکر حاضر۔ تخلیۃ (تفعیل) سے مصدر چھوڑ دینا۔

Read the full tafseer →

Baseerat-e-Quranبصیرتِ قرآن

Explained with ayahs 1–6

تعارف : ٭اس سورة کے دو نام آتے ہیں۔ (1) سورة توبہ۔ (2) سورة برأت۔ ٭ توبہ کے معنی پلٹنے اور لوٹنے کے ہیں۔ جب کوئی اللہ کا بندہ گناہوں سے نادم ہو کر سچے دل سے اللہ کی طرف یعنی نیکیوں کی طرف پلٹتا ہے اس کو توبہ کہتے ہیں۔ چونکہ اس سورة میں چند صحابہ کرام ؓ کی توبہ قبول کی گئی ہے اس لئے اس کا نام سورة توبہ رکھا گیا ہے۔ ٭ سورة براء ت… براءت کے معنی چھٹکارا پانا۔ بیزاری اور نفرت کا اظہار کرنا ہے۔ چونکہ کفار و مشرکین مسلسل اپنی عہد شکنیوں کے مجرم تھے اس لئے مسلمانوں نے جو معاہدے کیے جاتے ان کو ختم کرکے کفار و مشرکین کو حرمین سے نکالنے اور کفارو مشرکین کی بد عہدیوں سے نفرت کا اظہار کیا گیا ہے۔ اس لئے…

Read the full tafseer →

Mazhar-ul-Quranمظہر القرآن

کفار کے امان کا ذکر اس آیت میں اللہ نے حکم دیا کہ جب دسویں ذی الحجہ سے دسویں ربیع الآخر تک چار مہینے گزرجاویں تو خوب سل کھول کر مشرکوں سے لڑو اور جہاں ان کو پاؤ ان کو قتل کرو۔ ظاہر آیت سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ مسلمانوں کو اللہ تعالیٰ نے ہر جگہ قتل کا حکم اس آیت میں دیا گیا ہے مگر بعض جگہ ان کو قتل کرنا منع ہے جیسا کہ اللہ تعالیٰ سورة بقرہ میں فرماتا ہے ولا تقتلو ھم عند المسجد الحرام۔ اس آیت سے بیت الحرام میں خونریزی منع ہے جو قیامت تک رہے گی۔ پھر فرمایا کہ ہر جگہ ان کی تاک میں رہو اور ان کو گرفتار کرو۔ محاصرہ کرو کہ نکلنے نہ پائیں۔ پھر گرفتاری کے بعد خواہ ان کو قید رکھو یا مارو تمہیں اختیار ہے۔…

Read the full tafseer →

Tafseer-al-Kitaabتفسیر الکتاب

Explained with ayahs 5–6

[4] یعنی وہ چار مہینے جن کی مہلت مشرکین کو دی گئی تھی۔ ان مہینوں کو حرمت کے مہینے اس لئے کہا گیا کہ ان میں یعنی اس مہلت کے زمانے میں مسلمانوں کے لئے مشرکین پر حملہ آور ہونا جائز نہ تھا۔ [5] یعنی ان سے کسی طرح کا تعرض نہ کرو، بشرطیکہ وہ نماز قائم کریں اور زکوٰۃ دیں۔ محض کفر و شرک سے توبہ کرنے سے یہ نہیں مانا جائے گا کہ انہوں نے کفر چھوڑ کر اسلام اختیار کیا ہے۔

Read the full tafseer →

Siraj-ul-Bayanسراج البیان

(ف 1) اعلان جنگ کے بعد جنگ ضروری ہے اس میں کوئی دوستی اور مداہنت روا نہیں ، جب کفر وشرک کی اذیتیں حد سے گذر جائیں جب اللہ کے بندوں کو محض ایمان کی وجہ سے مصائب کا آماجگاہ بنا لیا جائے ، جب اللہ سے دوستی کفر کے لئے باعث تکلیف ہو اور مسلمان کے لئے باعث ابتلا ، تو اس وقت آخری فیصلہ کی حاجت ہے یعنی جنگ اور اعلان کے بعد مشرک کے لئے کہیں جائے پناہ نہیں ، اس وقت بےدریغ قتل کرنا ہی خلق خدا کے ساتھ رحم کرنا ہے اس وقت شرارت و فساد کو بیخ وبن سے اکھاڑ ڈالنا ہی امن وسل امتی ہے ۔ البتہ اگر مشرک تائب ہوجائے ، کافر اسلام قبول کرلے ، اور نیک بننے کا عہد کرلے تو پھر اللہ کی آغوش رحمت واہے ، اسے کوئی تکلیف…

Read the full tafseer →

Kashf-ur-Rahmanکشف الرحمٰن

5 پھر جب حرمت والے مہینے گزر جائیں تو پھر ان مشرکوں کو جہاں پائو قتل کرو اور ان کو گرفتار کرو اور ان کو بند کرو اور گھیرو اور ہر کمین گاہ پر ان کی تاک کے لئے بیٹھو پھر اگر وہ توبہ کرلیں اور نماز پڑھنے لگیں اور زکوٰۃ ادا کرنے لگیں تو ان کا راستہ چھوڑ دو بلاشبہ اللہ تعالیٰ بڑا بخشنے والا بڑی مہربانی کرنے والا ہے۔ یہ وہ لوگ ہیں جن سے کوئی عہد نہیں تھا یا انہوں نے عہد کرکے نقض عہد کیا اور بنی بکر سے خزاء پر حملہ کرایا مارنا، گھیرنا، تاک میں بیٹھنا غرض ! لڑائی میں جو کچھ ہوتا ہے اس سب کے کرنے کا حکم دیا گیا۔ حضرت شاہ صاحب (رح) فرماتے ہیں جن سے وعدہ ٹھہر گیا تھا اور دغا ان سے نہ دیکھی ان کی صلح…

Read the full tafseer →

Urwatul-Wusqaaعروۃ الوثقٰی

معاہدہ کے چار مہینے گزر جانے کے بعد محاربین کے قتل عام کی اجازت : 7: ” اشہر الحرام “ سے وہ حرمت کے مہینے نہیں جو سارے عرب میں نبی کریم ﷺ کی آمد سے پہلے بھی حرام سمجھے جاتے تھے اور آپ ﷺ نے بھی ان کی حرمت کو قائم رکھا بلکہ ان ” اشہر الحرام “ سے مراد وہ چار مہینے ہیں جن کے متعلق حج الاکبر میں اعلان کیا گیا تھا کہ اس اعلان کے بعد تم کو چار مہینے کی مہلت دی جارہی ہے کہ ان کے اندر جنگ نہیں ہوگی اور اگر تم نے اپنی اصلاح کرلی یعنی یا تو اسلام میں داخل ہو کر دین اسلام قبول کرلیا یا کم از کم حکومت اسلامی کی اقلیت ہو کر اقلیتوں کے انون کے مطابق امن کی زندگی پسند کرلی اور جنگ وجدال سے باز آنے کا وعدہ…

Read the full tafseer →

Maarif-ul-Quran (En)معارف القرآن انگلش

7. Details as they appear in the fifth verse carry the seventh ruling. When war in defense of a correct objective breaks out against any power, all available combat resources should be used fully and conclusively. That is a time when showing mercy and appeasement would be showing cowardice. From the same fifth verse comes the eighth ruling, that is, trust in a non-Muslim who has become a Muslim depends on three things. (A) Taubah (repentance) over disbelief in the past, (B) the establishing of Salah and (C) the paying of Zakah as due. Until these three conditions have been implemented…

Read the full tafseer →