9. Surah At-Tawba
التوبةThe Repentance · 129 ayahsتفسیرِ حقانی
بَرَآءَةٌ مِّنَ اللّٰهِ وَ رَسُوْلِهٖۤ اِلَى الَّذِیْنَ عٰهَدْتُّمْ مِّنَ الْمُشْرِكِیْنَؕ Open ayah 9:1 in the Quran reader
جن مشرکوں سے تم نے عہد و (پیمان) کرلیا تھا اب اللہ اور رسول کی طرف سے ان کو صاف جواب ہے۔
فَسِیْحُوْا فِی الْاَرْضِ اَرْبَعَةَ اَشْهُرٍ وَّ اعْلَمُوْۤا اَنَّكُمْ غَیْرُ مُعْجِزِی اللّٰهِ١ۙ وَ اَنَّ اللّٰهَ مُخْزِی الْكٰفِرِیْنَ Open ayah 9:2 in the Quran reader
سو اے مشرکو ! تم ملک میں چار مہینے تک پھرو چلو اور جان لو کہ تم اللہ کو ہرا نہ سکو گے اور یہ (بھی جان لو) کہ اللہ کافروں کو رسوا کرنے والا ہے
وَ اَذَانٌ مِّنَ اللّٰهِ وَ رَسُوْلِهٖۤ اِلَى النَّاسِ یَوْمَ الْحَجِّ الْاَكْبَرِ اَنَّ اللّٰهَ بَرِیْٓءٌ مِّنَ الْمُشْرِكِیْنَ١ۙ۬ وَ رَسُوْلُهٗ١ؕ فَاِنْ تُبْتُمْ فَهُوَ خَیْرٌ لَّكُمْ١ۚ وَ اِنْ تَوَلَّیْتُمْ فَاعْلَمُوْۤا اَنَّكُمْ غَیْرُ مُعْجِزِی اللّٰهِ١ؕ وَ بَشِّرِ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا بِعَذَابٍ اَلِیْمٍۙ Open ayah 9:3 in the Quran reader
اور اللہ اور اس کے رسول کی طرف سے حج اکبر کے دن سب لوگوں کے لئے اعلان ہے کہ اللہ اور اس کا رسول مشرکوں سے دستبردار ہیں۔ پھر اگر تم توبہ کرو تو یہ تمہارے لئے بہتر ہے اور جو اب بھی پھرے رہو تو یاد رہے کہ تم اللہ کو عاجز نہ کرسکو گے اور (اے نبی ! اب آپ) کافروں کو عذاب الیم کا مژدہ سنا دیجئے۔
اِلَّا الَّذِیْنَ عٰهَدْتُّمْ مِّنَ الْمُشْرِكِیْنَ ثُمَّ لَمْ یَنْقُصُوْكُمْ شَیْئًا وَّ لَمْ یُظَاهِرُوْا عَلَیْكُمْ اَحَدًا فَاَتِمُّوْۤا اِلَیْهِمْ عَهْدَهُمْ اِلٰى مُدَّتِهِمْ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ یُحِبُّ الْمُتَّقِیْنَ Open ayah 9:4 in the Quran reader
مگر وہ مشرک جن سے تم عہد کرچکے ہو۔ پھر انہوں نے تم سے کچھ بھی بدعہدی نہیں کی اور نہ تمہارے مقابلہ میں کسی کی مدد کی ہے تو ان کے عہد کو ان کی مدت مقررہ تک پورا کرو۔ بیشک اللہ پرہیزگاروں سے محبت رکھتا ہے۔
فَاِذَا انْسَلَخَ الْاَشْهُرُ الْحُرُمُ فَاقْتُلُوا الْمُشْرِكِیْنَ حَیْثُ وَجَدْتُّمُوْهُمْ وَ خُذُوْهُمْ وَ احْصُرُوْهُمْ وَ اقْعُدُوْا لَهُمْ كُلَّ مَرْصَدٍ١ۚ فَاِنْ تَابُوْا وَ اَقَامُوا الصَّلٰوةَ وَ اٰتَوُا الزَّكٰوةَ فَخَلُّوْا سَبِیْلَهُمْ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ Open ayah 9:5 in the Quran reader
پھر جب حرمت 1 ؎ کے مہینے گذر چکے تو جہاں کہیں مشرکین کو پاؤ قتل کرو اور ان کو گرفتار کرلو اور ان کو گھیر لو اور ان کی تاک میں ہر گھات کی جگہ بیٹھو۔ پھر اگر وہ توبہ کریں اور نماز پڑھیں اور زکوٰۃ دیں تو ان کا رستہ چھوڑ دو ۔ بیشک اللہ معاف کرنے والا ‘ مہربان ہے
وَ اِنْ اَحَدٌ مِّنَ الْمُشْرِكِیْنَ اسْتَجَارَكَ فَاَجِرْهُ حَتّٰى یَسْمَعَ كَلٰمَ اللّٰهِ ثُمَّ اَبْلِغْهُ مَاْمَنَهٗ١ؕ ذٰلِكَ بِاَنَّهُمْ قَوْمٌ لَّا یَعْلَمُوْنَ۠ Open ayah 9:6 in the Quran reader
اور جو کوئی مشرکوں میں سے آپ سے پناہ مانگے تو اس کو پناہ دو تاکہ وہ اللہ کا کلام سن سکے۔ پھر اس کو اس کی امن کی جگہ پہنچا دو ۔ یہ اس لئے کہ وہ ایک بےعلم قوم ہے۔
كَیْفَ یَكُوْنُ لِلْمُشْرِكِیْنَ عَهْدٌ عِنْدَ اللّٰهِ وَ عِنْدَ رَسُوْلِهٖۤ اِلَّا الَّذِیْنَ عٰهَدْتُّمْ عِنْدَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ١ۚ فَمَا اسْتَقَامُوْا لَكُمْ فَاسْتَقِیْمُوْا لَهُمْ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ یُحِبُّ الْمُتَّقِیْنَ Open ayah 9:7 in the Quran reader
مشرکوں کا اللہ اور اس کے رسول کے نزدیک کیونکر عہد ہوسکتا ہے مگر ان کا کہ جن سے تم نے مسجد حرام کے پاس عہد کیا ہے۔ پھر جب تک وہ عہد پر قائم رہیں تو تم بھی (اپنے عہد پر) قائم رہو کیونکہ خدا پرہیزگاروں سے محبت رکھتا ہے
كَیْفَ وَ اِنْ یَّظْهَرُوْا عَلَیْكُمْ لَا یَرْقُبُوْا فِیْكُمْ اِلًّا وَّ لَا ذِمَّةً١ؕ یُرْضُوْنَكُمْ بِاَفْوَاهِهِمْ وَ تَاْبٰى قُلُوْبُهُمْ١ۚ وَ اَكْثَرُهُمْ فٰسِقُوْنَۚ Open ayah 9:8 in the Quran reader
( ان کا عہد) کیونکر (باقی رہ سکتا ہے) حالانکہ اگر وہ تم پر قابو پا ویں تو تمہارے لئے نہ قرابت کا لحاظ رکھیں نہ عہد کا وہ تم کو اپنے منہ کی (چکنی چپڑی) باتوں سے خوش کرتے ہیں اور دل ان کے پھر رہے ہیں اور اکثر تو ان میں سے فاسق ہیں۔
اِشْتَرَوْا بِاٰیٰتِ اللّٰهِ ثَمَنًا قَلِیْلًا فَصَدُّوْا عَنْ سَبِیْلِهٖ١ؕ اِنَّهُمْ سَآءَ مَا كَانُوْا یَعْمَلُوْنَ Open ayah 9:9 in the Quran reader
وہ اللہ کی آیتوں کو تھوڑی سی قیمت پر بیچ چکے ہیں۔ پھر لوگوں کو اس کے رستہ سے روک چکے ہیں۔ بہت ہی برا ہے جو کچھ وہ کر رہے ہیں۔
لَا یَرْقُبُوْنَ فِیْ مُؤْمِنٍ اِلًّا وَّ لَا ذِمَّةً١ؕ وَ اُولٰٓئِكَ هُمُ الْمُعْتَدُوْنَ Open ayah 9:10 in the Quran reader
وہ کسی ایماندار کے لئے بھی نہ قرابت کا لحاظ رکھتے ہیں نہ عہد کا اور یہی لوگ حد سے گذرے ہوئے ہیں۔
فَاِنْ تَابُوْا وَ اَقَامُوا الصَّلٰوةَ وَ اٰتَوُا الزَّكٰوةَ فَاِخْوَانُكُمْ فِی الدِّیْنِ١ؕ وَ نُفَصِّلُ الْاٰیٰتِ لِقَوْمٍ یَّعْلَمُوْنَ Open ayah 9:11 in the Quran reader
پھر اگر وہ توبہ کریں اور نماز پڑھیں اور زکوٰۃ دیں تو وہ تمہارے دینی بھائی ہیں اور ہم جاننے والوں کے لئے کھول کر آیتیں بیان کر رہے ہیں
وَ اِنْ نَّكَثُوْۤا اَیْمَانَهُمْ مِّنْۢ بَعْدِ عَهْدِهِمْ وَ طَعَنُوْا فِیْ دِیْنِكُمْ فَقَاتِلُوْۤا اَئِمَّةَ الْكُفْرِ١ۙ اِنَّهُمْ لَاۤ اَیْمَانَ لَهُمْ لَعَلَّهُمْ یَنْتَهُوْنَ Open ayah 9:12 in the Quran reader
اور اگر وہ اپنے عہد کے بعد بھی اپنی قسمیں توڑ ڈالیں اور تمہارے دین پر طعن کریں تو پھر کفر کے سرداروں کو قتل ہی کر ڈالو کیونکہ ان کی کچھ بھی قسمیں نہیں تاکہ وہ باز آویں۔
اَلَا تُقَاتِلُوْنَ قَوْمًا نَّكَثُوْۤا اَیْمَانَهُمْ وَ هَمُّوْا بِاِخْرَاجِ الرَّسُوْلِ وَ هُمْ بَدَءُوْكُمْ اَوَّلَ مَرَّةٍ١ؕ اَتَخْشَوْنَهُمْ١ۚ فَاللّٰهُ اَحَقُّ اَنْ تَخْشَوْهُ اِنْ كُنْتُمْ مُّؤْمِنِیْنَ Open ayah 9:13 in the Quran reader
تم اس قوم سے کیوں نہیں لڑتے کہ جنہوں نے اپنی قسمیں توڑ ڈالیں اور رسول کے نکالنے کی فکر میں ہوگئے اور انہوں نے پہلے تم سے (چھیڑ) شروع کی۔ کیا ان سے ڈرتے ہو ؟ ڈر تو اللہ ہی کا چاہیے اگر تم ایمان رکھتے ہو۔
قَاتِلُوْهُمْ یُعَذِّبْهُمُ اللّٰهُ بِاَیْدِیْكُمْ وَ یُخْزِهِمْ وَ یَنْصُرْكُمْ عَلَیْهِمْ وَ یَشْفِ صُدُوْرَ قَوْمٍ مُّؤْمِنِیْنَۙ Open ayah 9:14 in the Quran reader
تم ان سے جنگ کرو اللہ ان کو تمہارے ہاتھوں سے عذاب دے گا اور ان کو رسوا کرے گا اور تم کو ان پر غالب کرے گا اور مسلمانوں کی ایک قوم کے دل ٹھنڈے کرے گا
وَ یُذْهِبْ غَیْظَ قُلُوْبِهِمْ١ؕ وَ یَتُوْبُ اللّٰهُ عَلٰى مَنْ یَّشَآءُ١ؕ وَ اللّٰهُ عَلِیْمٌ حَكِیْمٌ Open ayah 9:15 in the Quran reader
اور ان کے دل کی جلن نکالے گا اور اللہ جس کو چاہے گا توبہ نصیب کرے گا اور اللہ خبردار ‘ حکمت والا ہے۔
اَمْ حَسِبْتُمْ اَنْ تُتْرَكُوْا وَ لَمَّا یَعْلَمِ اللّٰهُ الَّذِیْنَ جٰهَدُوْا مِنْكُمْ وَ لَمْ یَتَّخِذُوْا مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ وَ لَا رَسُوْلِهٖ وَ لَا الْمُؤْمِنِیْنَ وَلِیْجَةً١ؕ وَ اللّٰهُ خَبِیْرٌۢ بِمَا تَعْمَلُوْنَ۠ Open ayah 9:16 in the Quran reader
کیا تم نے سمجھ لیا ہے کہ یوں ہی چھوڑ دیے جاؤ گے اور ہنوز خدا نے تم میں سے ان کو تو معلوم ہی نہیں کیا کہ جنہوں نے جہاد کیا اور اللہ اور اس کے رسول اور مسلمانوں کے سوا کسی کو دلی دوست نہیں بنایا اور اللہ کو معلوم ہے جو کچھ کہ تم کر رہے ہو۔
مَا كَانَ لِلْمُشْرِكِیْنَ اَنْ یَّعْمُرُوْا مَسٰجِدَ اللّٰهِ شٰهِدِیْنَ عَلٰۤى اَنْفُسِهِمْ بِالْكُفْرِ١ؕ اُولٰٓئِكَ حَبِطَتْ اَعْمَالُهُمْ١ۖۚ وَ فِی النَّارِ هُمْ خٰلِدُوْنَ Open ayah 9:17 in the Quran reader
مشرکوں کا کام نہیں کہ اللہ کی مسجدیں آباد کریں اور خود کفر کا اقرار بھی کرتے جائیں۔ یہی ہیں جن کے عمل اکارت گئے اور دوزخ میں یہی ہمیشہ رہیں گے۔
اِنَّمَا یَعْمُرُ مَسٰجِدَ اللّٰهِ مَنْ اٰمَنَ بِاللّٰهِ وَ الْیَوْمِ الْاٰخِرِ وَ اَقَامَ الصَّلٰوةَ وَ اٰتَى الزَّكٰوةَ وَ لَمْ یَخْشَ اِلَّا اللّٰهَ فَعَسٰۤى اُولٰٓئِكَ اَنْ یَّكُوْنُوْا مِنَ الْمُهْتَدِیْنَ Open ayah 9:18 in the Quran reader
اللہ کی مسجدیں تو وہی آباد کیا کرتا ہے جو اللہ پر اور قیامت پر ایمان رکھتا اور نماز پڑھتا اور زکوٰۃ دیتا ہو اور خدا کے سوا کسی سے ڈرتا بھی نہ ہو۔ انہیں سے توقع ہے کہ ہدایت پاویں۔
اَجَعَلْتُمْ سِقَایَةَ الْحَآجِّ وَ عِمَارَةَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ كَمَنْ اٰمَنَ بِاللّٰهِ وَ الْیَوْمِ الْاٰخِرِ وَ جٰهَدَ فِیْ سَبِیْلِ اللّٰهِ١ؕ لَا یَسْتَوٗنَ عِنْدَ اللّٰهِ١ؕ وَ اللّٰهُ لَا یَهْدِی الْقَوْمَ الظّٰلِمِیْنَۘ Open ayah 9:19 in the Quran reader
کیا تم نے حاجیوں کا پانی پلانا اور مسجد الحرام کا آباد کرنا اس شخص کے برابر کردیا ہے کہ جو اللہ پر اور قیامت کے دن پر ایمان لایا اور ان سے اللہ کی راہ میں جہاد کیا۔ وہ دونوں اللہ کے نزدیک برابر نہیں ہوں گے اور اللہ ظالم قوم کو ہدایت نہیں دیتا
اَلَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ هَاجَرُوْا وَ جٰهَدُوْا فِیْ سَبِیْلِ اللّٰهِ بِاَمْوَالِهِمْ وَ اَنْفُسِهِمْ١ۙ اَعْظَمُ دَرَجَةً عِنْدَ اللّٰهِ١ؕ وَ اُولٰٓئِكَ هُمُ الْفَآئِزُوْنَ Open ayah 9:20 in the Quran reader
جو لوگ کہ ایمان لائے اور انہیں نے ہجرت کی اور اللہ کی راہ میں اپنی جان اور مال سے جہاد بھی کیا تو ان کے خدا کے نزدیک بڑے درجے ہیں اور یہی ہیں کہ جو اپنی مرادوں کو پاویں گے۔
یُبَشِّرُهُمْ رَبُّهُمْ بِرَحْمَةٍ مِّنْهُ وَ رِضْوَانٍ وَّ جَنّٰتٍ لَّهُمْ فِیْهَا نَعِیْمٌ مُّقِیْمٌۙ Open ayah 9:21 in the Quran reader
ان کا خدا ان کو اپنی رحمت اور خوشنودی اور ایسے باغوں کا مژدہ دیتا ہے
خٰلِدِیْنَ فِیْهَاۤ اَبَدًا١ؕ اِنَّ اللّٰهَ عِنْدَهٗۤ اَجْرٌ عَظِیْمٌ Open ayah 9:22 in the Quran reader
کہ جن میں ناز و نعم دائمی ہیں وہ ان میں ہمیشہ رہا کریں گے۔ بیشک اللہ کے پاس بڑا اجر ہے۔
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تَتَّخِذُوْۤا اٰبَآءَكُمْ وَ اِخْوَانَكُمْ اَوْلِیَآءَ اِنِ اسْتَحَبُّوا الْكُفْرَ عَلَى الْاِیْمَانِ١ؕ وَ مَنْ یَّتَوَلَّهُمْ مِّنْكُمْ فَاُولٰٓئِكَ هُمُ الظّٰلِمُوْنَ Open ayah 9:23 in the Quran reader
ایمان والو ! تم اپنے باپ اور بھائیوں کو رفیق نہ بناؤ اگر وہ کفر کو ایمان سے عزیز رکھیں اور جو کوئی تم سے ان کی رفاقت کرے گا تو وہی ظالم ہے۔
قُلْ اِنْ كَانَ اٰبَآؤُكُمْ وَ اَبْنَآؤُكُمْ وَ اِخْوَانُكُمْ وَ اَزْوَاجُكُمْ وَ عَشِیْرَتُكُمْ وَ اَمْوَالُ اِ۟قْتَرَفْتُمُوْهَا وَ تِجَارَةٌ تَخْشَوْنَ كَسَادَهَا وَ مَسٰكِنُ تَرْضَوْنَهَاۤ اَحَبَّ اِلَیْكُمْ مِّنَ اللّٰهِ وَ رَسُوْلِهٖ وَ جِهَادٍ فِیْ سَبِیْلِهٖ فَتَرَبَّصُوْا حَتّٰى یَاْتِیَ اللّٰهُ بِاَمْرِهٖ١ؕ وَ اللّٰهُ لَا یَهْدِی الْقَوْمَ الْفٰسِقِیْنَ۠ Open ayah 9:24 in the Quran reader
(اے نبی ! ) کہہ دو اگر تم کو اپنے باپ اور بیٹے اور بھائی اور بیویاں اور کنبہ اور وہ مال جو تم نے کمائے ہیں اور وہ تجارت کہ جس کے مندہ ہوجانے سے ڈرتے ہو اور وہ مکانات کہ جن میں تم پسند رکھتے ہو تمہارے نزدیک اللہ اور اس کے رسول اور اللہ کی راہ میں جہاد کرنے سے عزیز تر ہیں تو تم انتظار کرو۔ یہاں تک کہ اللہ اپنا عذاب لاوے اور اللہ بدکار قوم کو ہدایت نہیں دیتا۔
لَقَدْ نَصَرَكُمُ اللّٰهُ فِیْ مَوَاطِنَ كَثِیْرَةٍ١ۙ وَّ یَوْمَ حُنَیْنٍ١ۙ اِذْ اَعْجَبَتْكُمْ كَثْرَتُكُمْ فَلَمْ تُغْنِ عَنْكُمْ شَیْئًا وَّ ضَاقَتْ عَلَیْكُمُ الْاَرْضُ بِمَا رَحُبَتْ ثُمَّ وَلَّیْتُمْ مُّدْبِرِیْنَۚ Open ayah 9:25 in the Quran reader
البتہ بہت سے موقعوں میں اللہ تمہاری مدد کرچکا ہے (خصوصاً ) حنین کے دن جبکہ تم اپنی کثرت دیکھ کر اترائے۔ پھر تو وہ تمہارے کچھ بھی کام نہ آئی اور باوجود وسیع ہونے کے تم پر زمین تنگ آگئی۔ پھر تم پیٹھ پھیر کر بھاگ نکلے۔
ثُمَّ اَنْزَلَ اللّٰهُ سَكِیْنَتَهٗ عَلٰى رَسُوْلِهٖ وَ عَلَى الْمُؤْمِنِیْنَ وَ اَنْزَلَ جُنُوْدًا لَّمْ تَرَوْهَا وَ عَذَّبَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا١ؕ وَ ذٰلِكَ جَزَآءُ الْكٰفِرِیْنَ Open ayah 9:26 in the Quran reader
پھر خدا نے اپنے رسول اور مسلمانوں پر دلجمعی بھیجی اور ایسے لشکر اتارے جن کو تم نہیں دیکھتے تھے اور کافروں کو سزا دی اور یہ ہے کافروں کا بدلہ۔
ثُمَّ یَتُوْبُ اللّٰهُ مِنْۢ بَعْدِ ذٰلِكَ عَلٰى مَنْ یَّشَآءُ١ؕ وَ اللّٰهُ غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ Open ayah 9:27 in the Quran reader
پھر اس کے بعد اللہ نے جس کو چاہا توبہ نصیب کی اور اللہ معاف کرنے والا ‘ مہربان ہے۔
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اِنَّمَا الْمُشْرِكُوْنَ نَجَسٌ فَلَا یَقْرَبُوا الْمَسْجِدَ الْحَرَامَ بَعْدَ عَامِهِمْ هٰذَا١ۚ وَ اِنْ خِفْتُمْ عَیْلَةً فَسَوْفَ یُغْنِیْكُمُ اللّٰهُ مِنْ فَضْلِهٖۤ اِنْ شَآءَ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ عَلِیْمٌ حَكِیْمٌ Open ayah 9:28 in the Quran reader
مسلمانو ! مشرک تو نرے گندے ہیں سو وہ اس سال کے بعد مسجد الحرام کے پاس نہ آنے پاویں اور اگر تم کو تنگدستی 1 ؎ کا ڈر ہے تو اللہ چاہے گا تو تم کو اپنے فضل سے ابھی غنی کر دے گا۔ بیشک اللہ خبردار ‘ حکمت والا ہے۔
قَاتِلُوا الَّذِیْنَ لَا یُؤْمِنُوْنَ بِاللّٰهِ وَ لَا بِالْیَوْمِ الْاٰخِرِ وَ لَا یُحَرِّمُوْنَ مَا حَرَّمَ اللّٰهُ وَ رَسُوْلُهٗ وَ لَا یَدِیْنُوْنَ دِیْنَ الْحَقِّ مِنَ الَّذِیْنَ اُوْتُوا الْكِتٰبَ حَتّٰى یُعْطُوا الْجِزْیَةَ عَنْ یَّدٍ وَّ هُمْ صٰغِرُوْنَ۠ Open ayah 9:29 in the Quran reader
ان لوگوں سے بھی لڑوجو نہ اللہ پر ایمان رکھتے ہیں اور نہ قیامت کے دن پر اور نہ حرام سمجھتے ہیں اس چیز کو کہ جس کو اللہ اور اس کے رسول نے حرام کیا ہے اور نہ دین حق کو قبول کرتے ہیں اور اہل کتاب سے (لڑو) جب تک کہ وہ اپنے ہاتھ سے ماتحت ہو کر جزیہ نہ دیویں
وَ قَالَتِ الْیَهُوْدُ عُزَیْرُ اِ۟بْنُ اللّٰهِ وَ قَالَتِ النَّصٰرَى الْمَسِیْحُ ابْنُ اللّٰهِ١ؕ ذٰلِكَ قَوْلُهُمْ بِاَفْوَاهِهِمْ١ۚ یُضَاهِئُوْنَ قَوْلَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا مِنْ قَبْلُ١ؕ قٰتَلَهُمُ اللّٰهُ١٘ۚ اَنّٰى یُؤْفَكُوْنَ Open ayah 9:30 in the Quran reader
اور یہودی کہہ چکے ہیں کہ عزیر اللہ کا بیٹا ہے اور نصاریٰ کہہ چکے ہیں کہ مسیح اللہ کا بیٹا ہے۔ یہ تو 2 ؎ ان کے منہ کی باتیں ہیں۔ اپنے سے پہلے کافروں کی ریس 3 ؎ کیا چاہتے ہیں خدا انہیں غارت کرے کہاں بہکے جاتے ہیں !
اِتَّخَذُوْۤا اَحْبَارَهُمْ وَ رُهْبَانَهُمْ اَرْبَابًا مِّنْ دُوْنِ اللّٰهِ وَ الْمَسِیْحَ ابْنَ مَرْیَمَ١ۚ وَ مَاۤ اُمِرُوْۤا اِلَّا لِیَعْبُدُوْۤا اِلٰهًا وَّاحِدًا١ۚ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ١ؕ سُبْحٰنَهٗ عَمَّا یُشْرِكُوْنَ Open ayah 9:31 in the Quran reader
انہوں نے اللہ کو چھوڑ کر اپنے احبار اور رہبانوں کو اور مریم کے بیٹے مسیح کو بھی رب بنا لیا اور ان کو حکم تو یہی دیا گیا کہ خدائے واحد کی پرستش کرتے رہیں جس کے سوا اور کوئی خدا نہیں۔ وہ ان کے شریک بنانے سے پاک ہے۔
یُرِیْدُوْنَ اَنْ یُّطْفِئُوْا نُوْرَ اللّٰهِ بِاَفْوَاهِهِمْ وَ یَاْبَى اللّٰهُ اِلَّاۤ اَنْ یُّتِمَّ نُوْرَهٗ وَ لَوْ كَرِهَ الْكٰفِرُوْنَ Open ayah 9:32 in the Quran reader
وہ چاہتے ہیں کہ اللہ کے نور کو اپنے منہ سے بجھا دیں اور اللہ تو اپنے نور کو پورا کئے بغیر نہ رہے گا اور کافر پڑے برا مانا کریں گے۔
هُوَ الَّذِیْۤ اَرْسَلَ رَسُوْلَهٗ بِالْهُدٰى وَ دِیْنِ الْحَقِّ لِیُظْهِرَهٗ عَلَى الدِّیْنِ كُلِّهٖ١ۙ وَ لَوْ كَرِهَ الْمُشْرِكُوْنَ Open ayah 9:33 in the Quran reader
وہی تو ہے کہ جس نے اپنا رسول ہدایت اور دین حق دے کر بھیجا تاکہ اس کو ہر دین پر غالب کرے۔ اگرچہ مشرکوں کو ناگوارگذرے۔
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اِنَّ كَثِیْرًا مِّنَ الْاَحْبَارِ وَ الرُّهْبَانِ لَیَاْكُلُوْنَ اَمْوَالَ النَّاسِ بِالْبَاطِلِ وَ یَصُدُّوْنَ عَنْ سَبِیْلِ اللّٰهِ١ؕ وَ الَّذِیْنَ یَكْنِزُوْنَ الذَّهَبَ وَ الْفِضَّةَ وَ لَا یُنْفِقُوْنَهَا فِیْ سَبِیْلِ اللّٰهِ١ۙ فَبَشِّرْهُمْ بِعَذَابٍ اَلِیْمٍۙ Open ayah 9:34 in the Quran reader
ایمان والو ! بہت سے احبار اور رہبان تو لوگوں کا فریب سے مال کھا رہے ہیں اور لوگوں کو اللہ کے رستہ سے روک رہے ہیں اور (یہ وہ) لوگ ہیں جو سونا اور چاندی گاڑ کر رکھتے ہیں اور اس کو اللہ کے رستہ میں خرچ نہیں کرتے۔ سو ان کو عذاب الیم کا مژدہ سنا دو
یَّوْمَ یُحْمٰى عَلَیْهَا فِیْ نَارِ جَهَنَّمَ فَتُكْوٰى بِهَا جِبَاهُهُمْ وَ جُنُوْبُهُمْ وَ ظُهُوْرُهُمْ١ؕ هٰذَا مَا كَنَزْتُمْ لِاَنْفُسِكُمْ فَذُوْقُوْا مَا كُنْتُمْ تَكْنِزُوْنَ Open ayah 9:35 in the Quran reader
جس دن کہ اس مال کو دوزخ کی آگ سے تپایا جاوے گا۔ پھر اس سے ان کی پیشانیوں اور پسلیوں اور پیٹھوں پر داغ دیا جاوے گا (اور ان سے کہا جائے گا کہ) یہ وہ مال ہے کہ جس کو تم اپنے لئے گاڑ گاڑ کر رکھتے تھے۔ لو اپنے جمع کئے ہوئے مال کا مزہ چکھو۔
اِنَّ عِدَّةَ الشُّهُوْرِ عِنْدَ اللّٰهِ اثْنَا عَشَرَ شَهْرًا فِیْ كِتٰبِ اللّٰهِ یَوْمَ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ مِنْهَاۤ اَرْبَعَةٌ حُرُمٌ١ؕ ذٰلِكَ الدِّیْنُ الْقَیِّمُ١ۙ۬ فَلَا تَظْلِمُوْا فِیْهِنَّ اَنْفُسَكُمْ وَ قَاتِلُوا الْمُشْرِكِیْنَ كَآفَّةً كَمَا یُقَاتِلُوْنَكُمْ كَآفَّةً١ؕ وَ اعْلَمُوْۤا اَنَّ اللّٰهَ مَعَ الْمُتَّقِیْنَ Open ayah 9:36 in the Quran reader
جس دن سے کہ اللہ نے آسمانوں اور زمین کو بنایا ہے اس دن سے اللہ کے دفتر میں تو مہینوں کا شمار بارہ مہینے ہیں جن میں سے چار ادب کے مہینے ہیں۔ یہ رستہ تو سیدھا ہے۔ سو تم ان مہینوں میں اپنے نفسوں پر ظلم نہ کرو (ناحق لڑ کر) اور سب مشرکوں سے لڑو جس طرح کہ وہ سب تم سے لڑتے ہیں اور واضح ہو کہ اللہ پرہیزگاروں کے ساتھ ہے۔
اِنَّمَا النَّسِیْٓءُ زِیَادَةٌ فِی الْكُفْرِ یُضَلُّ بِهِ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا یُحِلُّوْنَهٗ عَامًا وَّ یُحَرِّمُوْنَهٗ عَامًا لِّیُوَاطِئُوْا عِدَّةَ مَا حَرَّمَ اللّٰهُ فَیُحِلُّوْا مَا حَرَّمَ اللّٰهُ١ؕ زُیِّنَ لَهُمْ سُوْٓءُ اَعْمَالِهِمْ١ؕ وَ اللّٰهُ لَا یَهْدِی الْقَوْمَ الْكٰفِرِیْنَ۠ Open ayah 9:37 in the Quran reader
مہینے کا ہٹا دینا صرف کفر کی بدعت ہے جس سے کافر دھوکا دیے جاتے ہیں کہ کسی سال میں تو اس کو (لوند کے مہینہ کو) ہلال اور کسی حال میں حرام سمجھ لیتے ہیں تاکہ خدا کے حرام کئے ہوئے مہینوں کی گنتی پوری کرکے جس کو اللہ نے حرام کیا اس کو حلال بنا لیویں۔ ان کی بدکرداریاں ان کو بھلی کرکے دکھائی گئی ہیں اور اللہ کافروں کی قوم کو ہدایت نہیں دیتا۔
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا مَا لَكُمْ اِذَا قِیْلَ لَكُمُ انْفِرُوْا فِیْ سَبِیْلِ اللّٰهِ اثَّاقَلْتُمْ اِلَى الْاَرْضِ١ؕ اَرَضِیْتُمْ بِالْحَیٰوةِ الدُّنْیَا مِنَ الْاٰخِرَةِ١ۚ فَمَا مَتَاعُ الْحَیٰوةِ الدُّنْیَا فِی الْاٰخِرَةِ اِلَّا قَلِیْلٌ Open ayah 9:38 in the Quran reader
ایمان والو ! تمہیں کیا ہوا کہ جب تم کو خدا کی راہ (جہاد میں) باہر چلنے کو کہا جاتا ہے تو تم زمین پر لیٹے جاتے ہو۔ کیا آخرت کے بدلہ دنیا کی زندگی کو پسند کر بیٹھے ہو۔ سو آخرت کے مقابلہ میں دنیا کی آسائش ہے کیا بہت ہی کم۔
اِلَّا تَنْفِرُوْا یُعَذِّبْكُمْ عَذَابًا اَلِیْمًا١ۙ۬ وَّ یَسْتَبْدِلْ قَوْمًا غَیْرَكُمْ وَ لَا تَضُرُّوْهُ شَیْئًا١ؕ وَ اللّٰهُ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ Open ayah 9:39 in the Quran reader
اگر تم باہر نہ نکلو گے تو خدا تم کو دردناک عذاب دے گا اور تمہارے بدلہ اور لوگ پیدا کر دے گا اور تم اس کا کچھ بھی بگاڑ نہ سکو گے اور اللہ ہر چیز پر قادر ہے۔
اِلَّا تَنْصُرُوْهُ فَقَدْ نَصَرَهُ اللّٰهُ اِذْ اَخْرَجَهُ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا ثَانِیَ اثْنَیْنِ اِذْ هُمَا فِی الْغَارِ اِذْ یَقُوْلُ لِصَاحِبِهٖ لَا تَحْزَنْ اِنَّ اللّٰهَ مَعَنَا١ۚ فَاَنْزَلَ اللّٰهُ سَكِیْنَتَهٗ عَلَیْهِ وَ اَیَّدَهٗ بِجُنُوْدٍ لَّمْ تَرَوْهَا وَ جَعَلَ كَلِمَةَ الَّذِیْنَ كَفَرُوا السُّفْلٰى١ؕ وَ كَلِمَةُ اللّٰهِ هِیَ الْعُلْیَا١ؕ وَ اللّٰهُ عَزِیْزٌ حَكِیْمٌ Open ayah 9:40 in the Quran reader
اگر تم رسول کی مدد نہ کرو گے (تو کیا ہوگا) خود اللہ اس کی مدد کرچکا ہے جبکہ اس کو کافروں نے (اس طرح) نکال دیا تھا کہ دو میں دوسرا بھی تھا جبکہ وہ دونوں غار میں تھے۔ اس وقت وہ اپنے رفیق سے کہہ رہا تھا کہ کچھ غم نہ کر کیونکہ اللہ ہمارے ساتھ ہے۔ پھر خدا نے اس پر اپنی تسکین نازل کی اور اس کی ایک ایسے لشکر سے مدد کی کہ جس کو تم نہیں دیکھتے تھے اور کافروں کی بات کو ہیٹا کردیا اور اللہ ہی کی بات ور ہے اور اللہ زبردست ‘ حکمت والا ہے۔