Al-A'raaf 7:119

Al-A'raaf · from ayah 119

7:119

فَغُلِبُوْا هُنَالِكَ وَانْقَلَبُوْا صٰغِرِیْنَ ۟ۚفَغُلِبُوۡا هُنَالِكَ وَانْقَلَبُوۡا صٰغِرِيۡنَ‌ۚ‏

اور وہ مغلوب ہوگئے اور ذلیل ہوکر رہ گئے

— Fateh Muhammad Jalandhari

And Pharaoh and his people were overcome right there and became debased.

— Saheeh International

Juz 9 · Ruku 14 of surah · Ruku 4 of juz

Read the whole surah · Surah Al-A'raaf

All translations of 7:119

فرعون اور اس کے ساتھی میدان مقابلہ میں مغلوب ہوئے اور (فتح مند ہونے کے بجائے) الٹے ذلیل ہو گئے

— مولانا سید ابوالاعلی مودودی · تفہیم القرآن

اور وہ مغلوب ہوگئے اور ذلیل ہوکر رہ گئے

— مولانا فتح محمد جالندہری

پس وه لوگ اس موقع پر ہار گئے اور خوب ذلیل ہوکر پھرے

— مولانا محمد جوناگڑہی

اس موقع پر وہ مغلوب ہوئے، اور شدید سبکی کی حالت میں (مقابلے سے) پلٹ کر آگئے۔

— مفتی محمد تقی عثمانی · آسان ترجمۂ قرآن

تو یہاں وہ مغلوب پڑے اور ذلیل ہوکر پلٹے

— امام احمد رضا خان · کنز الایمان

سو وہ (فرعونی نمائندے) اس جگہ مغلوب ہوگئے اور ذلیل ہوکر پلٹ گئے،

— علامہ طاہر القادری · عرفان القرآن

تو اس موقع پر وہ مغلوب ہوگئے اور ذلیل ہو کر واپس ہوئے۔

— مولانا عبد السلام بھٹوی

فرعون اور اس کے ساتھی اس مقابلے میں مغلوب ہوئے اور انہیں نکو بن کر واپس جانا پڑا

— مولانا عبد الرحمٰن کیلانی · تیسیر القرآن

تو اس وقت وہ مغلوب ہوئے اور ذلیل ہو کر رہ گئے۔

— مولانا امین احسن اصلاحی · تدبر قرآن

سو مغلوب ہوگئے اس موقع پر وہ سب، اور لوٹے ذلیل (وخوار) ہو کر،

— مولانا اسحاق مدنی

سو وہ لوگ وہیں ہار گئے اور ذلیل ہو کر رہے۔

— مولانا عبد الماجد دریابادی · تفسیر ماجدی

تو یہ (جادوگر) اسی وقت مغلوب ہوگئے اور وہ (فرعون اور اس کے سردار) ذلیل ہو کر رہ گئے

— ڈاکٹر اسرار احمد · بیان القرآن

فرعون اور اس کے ساتھی مغلوب ہوئے اور ذلیل ہو کر لوٹ گئے۔

— محترمہ رفعت اعجاز

Pharaoh and his men were defeated and put to shame,

— Syed Abul Ala Maududi · The Meaning of the Quran

So, they were overcome then and there and turned humiliated.

— Muhammad Taqi Usmani

So, they were overcome then and there and turned humiliated.

— Muhammad Taqi Usmani (variant)

So they were defeated there and returned disgraced.

— Safi-ur-Rahman al-Mubarakpuri

Thus were they there defeated and brought low.

— Muhammed William Pickthall · The Meaning of the Glorious Koran

And Pharaoh and his people were overcome right there and became debased.

— Saheeh International

The magicians who were defeated on the spot and were proved to be worthless,

— Muhammad Sarwar

Thus they were vanquished there, and they went back abased.

— Muhammad Habib Shakir

Thus they were overcome and made to look abiect.

— Abdul Majid Daryabadi

So the (great ones) were vanquished there and then, and were made to look small.

— Abdullah Yusuf Ali · The Holy Quran: Text, Translation and Commentary

Tafseer of 7:119

Tafseer Ibn-e-Kaseerتفسیر ابنِ کثیر

Explained with ayahs 117–122

جادوگر سجدہ ریز ہوگئے اسی میدان میں جادوگروں کے اس حملے کے ساتھ ہی اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی کو بذریعہ وحی حکم فرمایا کہ اپنے دائیں ہاتھ سے لکڑی کو صرف زمین پر گرا وہ اسی وقت ان کے سارے ہی لغویات ہضم کر جائے گی۔ چناچہ یہی ہوا۔ آپ کی لکڑی نے اژدھا بن کر سارے میدان کو صاف کردیا جو کجھ وہاں تھا سب کو ہڑپ کر گیا۔ ایک بھی چیز اب میدان میں نظر نہ آتی تھی۔ پھر حضرت موسیٰ ؑ نے جہاں اس پہ ہاتھ رکھا ویسی کی ویسی لکڑی بن گئی۔ یہ دیکھتے ہی جادوگر سمجھ گئے کہ یہ جادو نہیں یہ تو سچ مچ اللہ کی طرف سے معجزہ ہے۔ حق ثابت ہوگیا باطل دب گیا۔ تمیز ہوگئی معاملہ صاف ہوگیا۔ فرعونی بری طرح ہارے اور بری طرح پسپا ہوئے۔…

Read the full tafseer →

Tafheem-ul-Quranتفہیم القرآن

Explained with ayahs 118–122

سورة الْاَعْرَاف 91 اسی طرح اللہ تعالیٰ نے فرعونیوں کی چال کو الٹا انہی پر پلٹ دیا۔ انہوں نے تمام ملک کے ماہر جادوگروں کو بلا کر منظر عام پر اس لیے مظاہرہ کردیا تھا کہ عوام الناس کو حضرت موسیٰ ؑ کے جادوگر ہونے کا یقین دلائیں یا کم از کم شک ہی میں ڈال دیں۔ لیکن اس مقابلہ میں شکست کھانے کے بعد خود ان کے اپنے بلائے ہوئے ماہرین فن نے بالاتفاق فیصلہ کردیا کہ حضرت موسیٰ ؑ جو چیز پیش کر رہے ہیں وہ ہرگز جادو نہیں ہے بلکہ یقناً رب العالمین کی طاقت کا کرشمہ ہے جس کے آگے کسی جادو کا زور نہیں چل سکتا۔ ظاہر ہے کہ جادو کو خود جادوگروں سے بڑھ کر اور کون جان سکتا تھا۔ پس جب انہوں نے عملی تجربے اور آزمائش کے…

Read the full tafseer →

Maarif-ul-Quranمعارف القرآن

فَغُلِبُوْا هُنَالِكَ وَانْقَلَبُوْا صٰغِرِيْنَ ، یعنی اس موقع پر وہ سب ہار گئے اور خوب رسوا ہوئے۔

Read the full tafseer →

Tadabbur-e-Quranتدبرِ قرآن

فَغُلِبُوْا هُنَالِكَ وَانْقَلَبُوْا صٰغِرِيْنَ۔ یہ بات صرف ساحروں سے متعلق نہیں بلکہ فرعون اور اس کے تمام اعیان و انصار سے متعلق ارشاد ہوئی ہے کہ وہ میدان مقابلہ سے ذلیل و خوار ہو کر لوٹے۔ قرآن میں دوسری جگہ یہ بات بیان ہوئی ہے کہ یہ مقابلہ ایک خاص میلہ کے دن، کھلے میدان میں ہوا تھا اور فرعون کی طرف سے اس امر کا خاص اہتمام کیا گیا تھا کہ اپنے آدمی زیادہ سے زیادہ تعداد میں اکٹھے ہو تاکہ اپنی فتح کا ڈنکا پوری دھوم سے بجایا جائے لیکن ایسی رسوائی ہوئی کہ کہیں منہ دکھانے کے قابل نہ رہے۔

Read the full tafseer →

Ahsan-ul-Bayanاحسن البیان

Explained with ayahs 117–120

117۔ 1 لیکن یہ جو کچھ بھی تھا ایک تخیل شعبدہ بازی اور جادو تھا جو حقیقت کا مقابلہ نہیں کرسکتا تھا چناچہ موسیٰ ؑ کے لاٹھی ڈالتے ہی سب کچھ ختم ہوگیا اور لاٹھی نے ایک خوفناک اژدھا کی شکل اختیار کرکے سب کچھ نگل لیا۔

Read the full tafseer →

Aasan Quranآسان قرآن

Explained with ayahs 112–119

54: جا دو گروں کو جمع کرنے کا مقصد یہ تھا کہ وہ حضرت موسیٰ ؑ کا مقابلہ کر کے انہیں شکست دیں۔

Read the full tafseer →

Fi-Zilal-al-Quranفی ظلال القرآن

Explained with ayahs 117–119

لیکن اب ایک دوسری سرپرائز سامنے آتی ہے۔ ایک عظیم واقعہ پیش آتا ہے۔ فرعون اور اس کا ٹولہ اور جادوگر سب کے سب ششدر رہ جاتے ہیں۔ تمام لوگ دم بخود رہ جاتے ہیں اور اس عظیم میدان کے بیشمار اور عظیم سکتہ طاری ہوجاتا ہے جنہوں نے جادوگری کے اس عظیم عمل کو دیکھا۔ وَاَوْحَيْنَآ اِلٰى مُوْسٰٓي اَنْ اَلْقِ عَصَاكَ ۚ فَاِذَا هِىَ تَلْقَفُ مَا يَاْفِكُوْنَ ۔ فَوَقَعَ الْحَقُّ وَبَطَلَ مَا كَانُوْا يَعْمَلُوْنَ ۔ فَغُلِبُوْا هُنَالِكَ وَانْقَلَبُوْا صٰغِرِيْنَ ۔ ہم نے موسیٰ کو اشارہ کیا کہ پھینک اپنا عصا۔ اس کا پھینکنا تھا کہ آن کی آن میں وہ ان کے اس جھوٹے طلسم کو نکلتا چلا گیا۔ اس طرح جو حق تھا وہ حق ثابت…

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Usmaniتفسیرِ عثمانی

Explained with ayahs 117–120

8 یعنی عصائے موسیٰ سانپ بن کر ان کی تمام لاٹھیوں اور رسیوں کو نگل گیا اور سارا بنا بنایا کھیل ختم کردیا۔ جس سے ساحرین کو تنبہ ہوئی کہ یہ سحر سے بالا تر کوئی اور حقیقت ہے۔ آخر فرعون کے لوگ بھرے مجمع میں شکست کھا کر اور ذلیل ہو کر میدان مقابلہ سے لوٹے، اور ساحرین خدائی نشانی دیکھ کر بےاختیار سجدہ میں گرپڑے۔ کہتے ہیں کہ موسیٰ و ہارون نے ظہور حق پر سجدہ شکر ادا کیا۔ اسی وقت ساحرین بھی سر بسجود ہوگئے۔ اُلْقِیَ السَّحَرَۃُ کا لفظ بتلاتا ہے کہ کوئی ایسا قوی حال ان پر طاری ہوا جس کے بعد بجز خضوع و استسلام کوئی چارہ نہیں رہا۔ رحمت الٰہیہ کا کیا کہنا کہ جو لوگ ابھی ابھی پیغمبر خدا سے نبرد آزمائی کر رہے…

Read the full tafseer →

Bayan-ul-Quranتفسیر بیان القرآن

آیت 119 فَغُلِبُوْا ہُنَالِکَ وَانْقَلَبُوْا صٰغِرِیْنَ ۔ یعنی فرعون کے بلائے ہوئے بڑے بڑے جادو گر حضرت موسیٰ علیہ السلام کے سامنے مغلوب ہوگئے اور نتیجتاً فرعون اور اس کی قوم کے سردار ذلیل ہو کر رہ گئے۔

Read the full tafseer →

Taiseer-ul-Quranتیسیر القرآن

Explained with ayahs 117–119

119 مقابلے میں فرعون کی شکست :۔ اس کے دو مطلب ہوسکتے ہیں ایک یہ کہ جب موسیٰ (علیہ السلام) نے اپنا عصا پھینکا تو وہ اژدہا بن کر ان رسیوں اور لاٹھیوں کے مصنوعی سانپوں کو نگلنے لگا اور چونکہ یہ مصنوعی سانپ حقیقتاً سانپ نہیں تھے بلکہ حقیقتاً وہ رسیاں اور لاٹھیاں ہی تھیں محض لوگوں کی نظر بندی ہوئی تھی۔ اس لیے جو کچھ موسیٰ (علیہ السلام) کے اژدہا نے نگلا وہ فی الحقیقت رسیاں اور لاٹھیاں ہی تھیں۔ آیت کے ظاہری الفاظ سے یہی مطلب واضح ہوتا ہے اور اکثر مفسرین اسی طرف گئے ہیں اور دوسرا مطلب یہ بھی ہوسکتا ہے کہ جہاں جہاں سیدنا موسیٰ (علیہ السلام) کا اژدہا پہنچتا تھا تو مصنوعی سانپ لوگوں کو پھر سے رسیاں اور…

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Majidiتفسیرِ ماجدی

156 ۔ یہ مغلوبیت اور ذلت ظاہر ہے کہ علاوہ ساحروں کے ساری فرعونی پارٹی کے حصہ میں آئی تھی (آیت) ” انقلبوا صغرین “۔ انقلب ہمیشہ رجع ہی کا مترادف نہیں ہوتا۔ صار کے معنی میں بھی آتا ہے اور یہاں یہی مراد ہے۔ ای صاروا اذلاء (روح)

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Jalalainتفسیرِ جلالین

Explained with ayahs 110–119

یرید ان۔۔۔۔ ارضکم، فرعون کے درباریوں اور قوم کے سرداروں نے کہا کہ یہ شخص عجیب و غریب ساحرانہ کرشمے دکھا کر عوام کو اپنی طرف مائل کرکے اور انجام کار ملک میں اثر و رسوخ کے ذریعہ ملک میں اقتدار حاصل کرنا چاہتا ہے، اور بنی اسرائیل کی آزادی اور حمایت کا نام لے کر قبطیوں کو جو یہاں کے اصل باشندے ہیں ان کے ملک وطن مصر سے بےدخل کرکے خود قابض ہونا چاہتا ہے، ان سب حالات کو پیش نظر رکھ کر مشورہ دو کہ کیا ہونا چاہیے ؟ باہمی مشورہ کے بعد یہ طے ہوا کہ فرعون سے یہ درخواست کی جائے کہ ان دونوں (موسیٰ و ہارون علیہم السلام) کے معاملہ میں جلدی نہ کی جائے، ان کا بہترین توڑ اور مؤثر جواب یوں ہوسکتا ہے کہ پوری ملک…

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Mazhariتفسیرِ مظہری

فغلبوا ہنا لک وانقلبوا صغرین : پس وہ لوگ اس موقعہ پر ہار گئے اور ذلیل ہو کر واپس چلے گئے۔ فَلَمَّا اَلْقَوا یعنی جب جادوگروں نے اپنی لاٹھیاں اور رسیاں زمین پر پھینکیں۔ سَحَرْوا عین الناستو لوگوں کی نظر پر جادو کردیا یعنی اصل حقیقت کو دیکھنے اور جاننے سے پھیر دیا لوگوں کے خیال میں رسیاں اور لاٹھیاں اژد ہے محسوس ہونے لگے ان کو نظر آیا کہ دور دور تک پہاڑوں کی طرح اونچے سانپ ہی سانپ ہیں۔ استرہبوہم اور لوگوں کو انہوں نے خوف زدہ کردیا۔ بسحر عظیم یعنی فن کے لحاظ سے انہوں نے بڑا جادو پیش کیا وَاَوْحَیْنَا اور جب موسیٰ ( علیہ السلام) کو اپنے دل میں کچھ خوف محسوس ہوا تو ہم نے اس کو وحی کی کہ تم بھی…

Read the full tafseer →

Tafseer-Ibne-Abbasتفسیر ابن عباس

Explained with ayahs 106–122

(106 تا 122) وہ کہنے لگا کہ اپنے رسول ہونے پر دلیل لاؤ چناچہ پہلی نشانی ڈالی تو وہ بہت بڑا زرد رنگ کا اژدہا بن گیا اور پھر اپنی بغل سے ہاتھ نکالا تو وہ خوب چمکتا ہوا ہوگیا۔ سردار کہنے لگے یہ تو بہت بڑا جادوگر ہے۔ تو فرعون نے ان سے کہا پھر ان کے بارے میں تم لوگ کیا مشورہ دیتے ہو، وہ کہنے لگے موسیٰ ؑ اور ہارون کو مہلت دو اور ابھی ان کو قتل مت کرو، یہاں تک کہ سب ماہر جادوگر آجائیں، چناچہ ستر جادوگر بلائے گئے اور انہوں نے فرعون سے کہا کہ اگر ہم نے موسیٰ کو ہرا دیا تو ہمیں بڑا انعام ملے گا ؟ فرعون نے کہا ہاں ! میں تمہیں بہت بڑا انعام دوں گا۔ وہ جادوگر حضرت موسیٰ ؑ سے کہنے لگے کہ پہلے آپ ڈالتے ہیں…

Read the full tafseer →

Al-Quran-al-Kareemتفسیر القرآن الکریم

Explained with ayahs 117–119

وَاَوْحَيْنَآ اِلٰى مُوْسٰٓي۔۔ : موسیٰ ؑ نے اللہ تعالیٰ کی وحی سے اپنی لاٹھی پھینکی تو اس نے ان کے جھوٹ موٹ بنائے ہوئے سانپوں کو نگلنا شروع کردیا۔ نتیجہ یہ نکلا کہ معجزہ جو حق تھا، ثابت ہوگیا اور جادو جو جھوٹ شعبدے اور مکاری پر مبنی تھا، بےکار اور باطل ہوگیا۔

Read the full tafseer →

Al-Qurtubiتفسیر القرطبی

Explained with ayahs 118–121

آیت نمبر : 118۔ 122 قولہ تعالیٰ : آیت : فوقع الحق حضرت مجاہد (رح) نے فرمایا : تو حق غالب آگیا (تفسیر ماوردی، جلد 2، صفحہ 246 ) ۔ آیت : وانقلبوا صغرین یہ حال ہونے کی بناء پر منصوب ہے۔ اور اس سے فعل صغر یصغر لصغرا وصغرا وصغارا ہے۔ یعنی فرعون کی قوم اون ان کے ساتھ فرعون بھی ذلیل و خوار اور مغلوب ہو کر واپس پلٹے اور رہے جادو گر تو وہ ایمان لے آئے۔

Read the full tafseer →

Dure-Mansoorتفسیر درِ منثور

Explained with ayahs 113–126

(1) امام عبد الرزاق، ابن جریر، ابن منذر، ابن ابی حاتم اور ابو الشیخ نے ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ جادوگر ستر آدمی تھے۔ صبح کو وہ جادوگر اور شام کو وہ شہدا تھے۔ اور دوسرے الفاظ میں دن کے پہلے حصے میں وہ جادوگر تھے اور سن کے آخری حصہ میں وہ شہداء تھے جب ان کو قتل کردیا گیا۔ (2) امام ابن ابی شیبہ، ابن جریر، ابن ابی حاتم اور ابو الشیخ نے کعب ؓ سے روایت کیا کہ فرعون کے جادوگر بارہ ہزار تھے۔ فرعون کے جادوگروں کی تعداد (3) امام ابن جریر، اور ابن ابی حاتم نے ابن اسحاق (رح) سے روایت کیا کہ فرعون کے لئے پندرہ ہزار جادوگر جمع کئے گئے۔ (4) امام ابن منذر اور ابن ابی حاتم نے ابو ثمامہ (رح) سے روایت کیا کہ…

Read the full tafseer →

Mutaliya-e-Quranتفسیر مطالعہ قرآن

[ فَغُلِبُوْا : پس وہ مغلوب ہوئے ] [ هُنَالِكَ : وہیں ] [ وَانْقَلَبُوْا : اور وہ پلٹے ] [ صٰغِرِيْنَ : حقیر ہوتے ہوئے ]

Read the full tafseer →

Anwar-ul-Bayanتفسیر انوار البیان

Explained with ayahs 117–120

اب آگے یہ ہوا کہ جادو گروں نے یہ سمجھ لیا کہ ہم نے جس سے مقابلہ کیا یہ جادو گر نہیں ہے، یہ واقعی اللہ کا رسول ہے اور اس کے ساتھ اللہ تعالیٰ کی مدد ہے۔ جب حق واضح ہوگیا تو ان سے نہ رہا گیا اور فوراً سجدہ میں گرگئے اور یہ اعلان کردیا کہ ہم رب العالمین پر ایمان لے آئے جو موسیٰ اور ہارون کا رب ہے۔ چونکہ ایمانیات کا تفصیلی علم نہ تھا اس لیے انہوں نے اجمالی ایمان کا اعلان کردیا۔ قرآن مجید میں لفظ سجدوا یا خروا سجدوا کے بجائے (وَ اُلْقِیَ السَّحَرَۃُ ) فرمایا جس میں یہ بتادیا کہ ان کے دل میں حق نے اس قدر گھر کرلیا کہ اللہ تعالیٰ کے لیے سجدہ کرنے پر مجبور ہوگئے۔ وہ تو حضرت موسیٰ کا مقابلہ کر کے فرعون…

Read the full tafseer →

Maarif-ul-Quranمعارف القرآن

Explained with ayahs 109–129

ذکر مقابلۂ ساحران فرعون باموسی (علیہ الصلوۃ والسلام) قال اللہ تعالیٰ قال الملأ من قوم فرعون ان ھذا لسٰحر علیم۔۔۔ الی۔۔۔ وتوفنا مسلمین (ربط) فرعون نے جب یہ دونوں معجزے دیکھے تو گھبرا گیا اور مشورہ کے لیے اپنی قوم کے سرداروں کو بلایا اور پوچھا کہ اب کیا کرنا چاہیے لوگوں نے یہ خیال کر کے موسیٰ (علیہ السلام) سے جو کرشمہ ظاہر ہوا ہے وہ کوئی شعبدہ یا جادو ہے اس لیے مشورہ یہ دیا کہ مقابلہ کے لیے جادوگروں کو جمع کیا جائے تاکہ جدو کا مقابلہ جادو سے کیا جائے اجئتنا لتخرجنا من ارضنا بسحرک یٰموسی فلنا تینک بسحر مثلہ۔ الایات۔ اس قصہ کے ذکر کرنے سے موسیٰ (علیہ السلام) کی نبوت و رسالت کا اثبات مقصود ہے اور…

Read the full tafseer →

Jawahir-ul-Quranجواھر القرآن

Explained with ayahs 118–120

115:“ وَقَعَ اَيْ ظھر ” یعنی حق ظاہر ہوگیا اور جادوگروں کا عمل باطل ہوگیا۔ “ فَغُلِبُوْا ھُنَالِکَ ” فرعون اور اس کی قوم بھرے مجمع میں مغلوب ہوگئے اور ذلیل ہو کر وہاں سے واپس لوٹے۔ “ وَ اُلْقِيَ السَّحَرَةُ ” یعنی زور سے سجدے میں ڈال دئیے گئے کیونکہ انہوں نے پہلے “ اِمَّا اَنْ تُلْقِیَ ” کہہ کر حضرت موسیٰ (علیہ السلام) کا ادب کیا تھا۔ “ من اتی یمشی اتیته ھرولة ” جب جادوگروں نے دیکھا کہ موسیٰ (علیہ السلام) کا عصا اژدہا بن کر ان کی تمام رسیوں اور لاٹھیوں کو نگل گیا اور پھر دوبارہ اپنی اصلی حالت پر آگیا مگر اس کے باوجود اس کے حجم میں کوئی اضافہ نہیں ہوا تو ان پر حق واضح ہوگیا اور وہ سمجھ گئے کہ…

Read the full tafseer →

Mualim-ul-Irfanمعالم العرفان

Explained with ayahs 109–119

ربط آیات تبلیغ رسالت کے سلسلے میں پہلے پانچ انبیا (علیہم السلام) اور ان کی اقوام کا ذکر ہوا۔ پھر سنت اللہ اور اقوام کی ذہنیت کا بیان ہوا یہ صرف ان پانچ انبیاء کی بات نہیں بلکہ دیگر انبیاء کے ساتھ بھی ان کی قوموں نے ایسا ہی سلوک کیا پھر اللہ کا دستور یہ رہا کہ پہلے ان لوگوں پر تنگی ڈال کر انہیں آزمایا اور پھر آسودگی دے کر بھی آزمائش کی۔ اکثر و بیشتر نتیجہ یہی نکلا کہ لوگوں نے انبیاء کو تسلیم نہ کیا اور تباہ ہوئے۔ ان کی ہلاکت کا تذکرہ ان الفاظ میں ہوچکا ہے ” فانظرکیف کان عاقبۃ المفسدین “ دیکھو ! فساد کرنے والوں کا کیسا برا انجام ہوا۔ ان انبیاء کے بعد پھر دوسرے دور میں اللہ تعالیٰ نے حضرت موسیٰ…

Read the full tafseer →

Mufradat-ul-Quranمفردات القرآن

فَغُلِبُوْا ہُنَالِكَ وَانْقَلَبُوْا صٰغِرِيْنَ۝ 119 ۚ غلب الغَلَبَةُ القهر يقال : غَلَبْتُهُ غَلْباً وغَلَبَةً وغَلَباً «4» ، فأنا غَالِبٌ. قال تعالی: الم غُلِبَتِ الرُّومُ فِي أَدْنَى الْأَرْضِ وَهُمْ مِنْ بَعْدِ غَلَبِهِمْ سَيَغْلِبُونَ [ الروم/ 1- 2- 3] ( غ ل ب ) الغلبتہ کے معنی قہرا اور بالادستی کے ہیں غلبتہ ( ض ) غلبا وغلبتہ میں اس پر مستول اور غالب ہوگیا اسی سے صیغہ صفت فاعلی غالب ہے ۔ قرآن میں ہے ۔ الم غُلِبَتِ الرُّومُ فِي أَدْنَى الْأَرْضِ وَهُمْ مِنْ بَعْدِ غَلَبِهِمْ سَيَغْلِبُونَ [ الروم/ 1- 2- 3] الم ( اہل ) روم مغلوب ہوگئے نزدیک کے ملک میں اور وہ مغلوب ہونے کے بعد عنقریب غالب…

Read the full tafseer →

Ruh-ul-Quranروح القرآن

Explained with ayahs 117–119

وَ اَوْحَیْنَٓا اِلیٰ مُوسٰٓی اَنْ اَلْقِ عَصَاکَ ج فَاِذَ ھِیَ تَلْقَفُ مَا یَاْ فِکُوْنَ ۔ فَوَقَعَ الْحَقُّ وَبَطَلَ مَا کَانُوْا یَعْمَلُوْنَ ۔ فَغُلِبُوْا ھُنَالِکَ وَانْقَلَبُوْا صٰغِرِیْنَ ۔ (الاعراف : 117، 118، 119) ” اور ہم نے موسیٰ کو وحی کی کہ تم اپنا عصا ڈال دو تو وہ دفعتاً نگلنے لگا اس کو جو وہ گھڑتے تھے تو حق ظاہر ہوگیا اور جو کچھ وہ کر رہے تھے وہ سب باطل ہوگیا تو تب وہ مغلوب ہوئے اور ذلیل ہو کر رہ گئے “۔ اللہ کے حکم کے مطابق جیسے ہی حضرت موسیٰ (علیہ السلام) نے اپنا عصا زمین پر ڈالا تو وہ ایک اژدھا بن گیا لوگ جو اب تک جادوگروں کی رسیوں اور لاٹھیوں کو سانپوں کی طرح لہراتا ہوا…

Read the full tafseer →

Fahm-ul-Quranفہم القرآن

Explained with ayahs 109–122

فہم القرآن ربط کلام : حضرت موسیٰ (علیہ السلام) سے معجزہ کا مطالبہ، معجزہ سامنے آنے پر فرعون کے ساتھیوں کا حضرت موسیٰ (علیہ السلام) پر جادو گر ہونے کا الزام اور ان کا چیلنج۔ سورۃ الشعراء کی آیت 16 تا 33 میں بیان ہوا ہے کہ جب موسیٰ (علیہ السلام) نے فرعون کو اپنی نبوت کا ثبوت دیا اور بنی اسرائیل کی آزادی کا مطالبہ کیا تو فرعون نے موسیٰ (علیہ السلام) پر اخلاقی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ کیا تو نہیں جانتا کہ ہم نے تیری پرورش کی اور تو عرصہ درازتک ہمارے ہاں ٹھہرا اور پھر تو نے ایک ایسا کام کیا جو تجھے اچھی طرح یاد ہے یعنی تو نے ہمارے ایک شخص کو قتل کیا۔ کیا ہمارے احسانات کا تو انکار کرتا ہے ؟ موسیٰ…

Read the full tafseer →

Madarik-ut-Tanzilمدارک التنزیل

آیت 119: فَغُلِبُوْا ھُنَالِکَ (پس وہ اس موقعہ پر ہار گئے) یعنی فرعون اور اس کا لشکر اور جادوگر وَانْقَلَبُوْا صٰغِرِیْنَ (اور ذلیل ہو کر واپس چلے گئے) ذلیل اور مبہوت ہوگئے۔

Read the full tafseer →

Ahsan-ut-Tafaseerاحسن التفاسیر

Explained with ayahs 103–127

(103 ۔ 126) ۔ اوپر کی آیتوں میں اللہ تعالیٰ نے حضرت نوح ( علیہ السلام) اور ہود ( علیہ السلام) اور صالح ( علیہ السلام) اور لوط ( علیہ السلام) اور شعیب ( علیہ السلام) کا ذکر فرما کر ان آیتوں میں حضرت موسیٰ اور ان کے معجزوں کا ذکر فرمایا ہے معجزہ ایک ایسی عادت سے باہر عاجز کرنے والی چیز کو کہتے ہیں جس کا ظہور بدوں تائید غیبی کے نہ ہو سکے اور خلقت اس جیسی چیز کے ظاہر کردینے سے عاجز ہو معجزہ اور جادو میں یہ فرق ہے کہ معجزہ میں عادت سے باہر جو چیز خدا تعالیٰ انبیاء کی تصدیق کے طور پر پیدا کرتا ہے وہ اصلی چیز ہوتی ہے مثلا حضرت صالح کے معجزہ سے جو اونٹنی پتھر میں سے پیدا ہوئی وہ دراصل اونٹنی ہی تھی…

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Saadiتفسیرِ سعدی

Explained with ayahs 103–156

آیت 103 پھر ان رسولوں کے بعد ہم نے امام عظیم اور رسول کریم موسیٰ کلیم اللہ کو انتہائی سرکش اور جابر قوم یعنی فرعون اور اس کے سرداروں اور اشراف کی طرف مبعوث کیا۔ اللہ تعالیٰ نے ان کو بڑی بڑی آیات و معجزات کا مشاہدہ کروایا کہ ان جیسے معجزات کا مشاہدہ کبھی نہیں ہوا۔ (فظلموا بھا) ” پس ظلم کیا نہوں نے ان کے مقابل ی میں “ بایں صورت کہ انہوں نے اس حق کی پیروی نہ کی کہ جس کی پیروی نہ کرنا ظلم ہے اس کے برعکس انہوں نے تکبر کے ساتھ حق کو ٹھکرا دیا (فانظر کیف کان عاقبۃ المفسدین) ” پس دیکھو، کیا انجام ہوا مفسدوں کا “ یعنی دیکھو کہ اللہ تعالیٰ نے ان کو کیسے ہلاک کردیا، دنیا میں کیسے ان کو ملعون اور مذموم…

Read the full tafseer →

Ahkam-ul-Quranاحکام القرآن

Explained with ayahs 55–141

دعا کا طریقہ قول باری ہے وادعواربکم تضرعاً عاوخفیۃ۔ اپنے رب کو پکارو گڑگڑاتے ہوئے اور چپکے چپکے) آیت میں چپکے چپکے رب کو پکارنے کا حکم ہے حسن کا قول ہے کہ اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے تمہیں اس بات کی تعلیم دی ہے کہ تم اپنے رب کو کس طرح پکارو۔ اللہ تعالیٰ نے اپنے ایک عہد صالح کا ذکر فرمایا جس کی پکار کو اس نے پسند فرمایا تھا چناچہ ارشاد ہے اذنادی ربہ نداء خفیا۔ جبکہ اس نے اپنے رب کو چپکے چپکے پکارا) یعنی حضرت زکریاعلیہ السلام عبداللہ بن المبارک نے حسن بصری سے روایت کی ہے کہ لوگ یعنی صحابہ کرام بڑی عاجزی اور نیاز مندی کے ساتھ دعائیں مانگا کرتے تھے اور صرف سرگوشی کی آواز سنائی دیتی تھی۔ حضرت…

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Madaniتفسیرِ مدنی

Explained with ayahs 117–119

150 غلبہ حق اور شکست باطل کا ظہور : سو ارشاد فرمایا گیا کہ ہم نے موسیٰ سے بذریعہ وحی کہا کہ ڈال دو تم اپنے عصا کو زمین پر۔ سو عصائے موسیٰ نے زمین پر پڑتے ہی نگلنا اور ہڑپ کرنا شروع کردیا اس سارے سو انگ کو جو ان لوگوں نے اپنے جادو کے کرشمے اور کرتب سے رچایا تھا اور اس طرح وہ ذلت آمیز شکست سے دو چار ہوئے اور ان کو منہ کی کھانی پڑی اور ان کی دوڑ دھوپ اور تگ و دو کا نتیجہ خود ان ہی کے خلاف نکلا۔ حق غالب آیا اور باطل مغلوب ہوا۔ اور غلبہ حق سب کے سامنے ظاہر اور واضح ہوگیا۔ اور حق کیخلاف قائم کیا جانے والا وہ محاذ حق کی سربلندی کیلئے ایسا بڑا عظیم الشان ذریعہ بن گیا ۔ فالحمد للہ رب العالمین ۔ عصائے…

Read the full tafseer →

Mafhoom-ul-Quranمفہوم القرآن

Explained with ayahs 103–156

آل فرعون کی غرقابی اور بنی اسرائیل کا عبرتناک بیان تشریح : یہ طویل واقعہ سیدنا موسیٰ (علیہ السلام) کی قوم کے حالات پر مبنی ہے یہ بھی پچھلے قصوں کی طرح مسلمانوں کو سبق سکھانے اور عبرت دلانے کے لیے بیان کیا گیا ہے یہ بیان مختلف قسم کے سبق آموز اور حیرت انگیز واقعات سے بھرا ہوا ہے گو کہ یہ اہل مکہ کو راہ راست پر لانے، ان میں ہمت و استقلال پیدا کرنے اور حق و باطل کی جنگ میں حق کی فتح و کامرانی دکھانے اور پھر اللہ رب العزت کا دستور العمل بتانے کے لیے بیان کیا گیا ہے کہ وہ کبھی دکھ سے آزماتا ہے کبھی فراخی سے آزماتا ہے۔ گزشتہ آیات کو غور سے پڑھنے کے بعد یہ تمام حقیقتیں بڑی واضح صورت میں انسانوں کے…

Read the full tafseer →

Asrar-ut-Tanzilاسرار التنزیل

Explained with ayahs 109–126

رکوع نمبر 14 ۔ آیات 109 تا 126 ۔ اسرار و معارف : جادو اور معجزہ میں فرق : جب امراء دربار نے دیکھا جن میں مذہبی پیشوا اور دنیاوی سردار سب شامل تھے تو کہہ اٹھے کہ انہیں فن جادوگری میں کمال حاصل ہے کم از کم اتنا ضرور مان گئے کہ یہ کمال آج تک کسی جادوگر سے دیکھا نہ سنا چونکہ ان کے قلوب اس قدر سیاہ اور تباہ ہوچکے تھے کہ قبول حق کی استعداد ہی نہ تھی ورنہ جادوگروں پر موسیٰ (علیہ السلام) کے معجزات کی برتری تو سامنے تھی نیز جادو اور معجزہ میں کئی طرح سے فرق ہوتا ہے سب سے پہلے تو افراد ہی مختلف طرح کے ہوتے ہیں جادوگر کا شیطان سے رابطہ ہوتا ہے لہذا وہ غلیظ اور بدکار ہوتا ہے جبکہ نبی کا رابطہ ذات باری سے…

Read the full tafseer →

Ashraf-ul-Hawashiاشرف الحواشی

Explained with ayahs 119–120

ف 3 یعنی اس طرح بےاختیار ہو کر گرپڑے جیسے اندر سے کسی چیز نے انہیں یک لخت گرادیا ہو۔

Read the full tafseer →

Anwar-ul-Bayanانوار البیان

(7:199) ھنالک۔ اسم ظرف زمان و مکان۔ وہاں ۔ اس جگہ۔ اس وقت۔ صغرین۔ ذلیل۔ بےعزت۔

Read the full tafseer →

Baseerat-e-Quranبصیرتِ قرآن

Explained with ayahs 113–122

لغات القرآن آیت نمبر (113 تا 122 ) ۔ اجر (انعام) ۔ المقربین (مقربین۔ (باعزت درباری) ۔ ان تلقی (یہ کہ تو ڈالے گا) ۔ القوا (انہوں نے ڈالا۔ انہوں نے پھینکا ) ۔ سحروا (باندھ دیا ) ۔ اعین الناس (لوگوں کی آنکھوں کو) ۔ استرھبوا (انہوں نے ڈرادیا ) ۔ بسحر عظیم (بڑے جادو سے ) ۔ اوحینا (ہم نے وحی کی ) ۔ الق (ڈال دے ) ۔ عصاک (اپنی لاٹھی کو ) ۔ تلقف (نگلنے لگا ) ۔ مایا فکون (جو کچھ کہ وہ بناتے ہیں ) ۔ وقع (واقع ہوگیا۔ کھل گیا) ۔ بطل (تبا ہوگیا ) ۔ غلبوا (وہ مغلوب کردیئے گئے) ۔ ھنالک (اس جگہ) ۔ انقلبوا (وہ پلٹ گئے) ۔ صغرین (ذلیل و سوا ہونے والے ) ۔ القی (ڈال دیئے گئے۔ (القاء) ۔ سجدین (سجدہ کرنے…

Read the full tafseer →

Mazhar-ul-Quranمظہر القرآن

Explained with ayahs 111–126

حضرت موسیٰ (علیہ السلام) سے بنی اسرائیل کی شکایت مطلب یہ ہے کہ فرعون کے وزیروں اور امیروں نے فرعون کے پاس جاکر بطور مشورہ یہ بات کہی کہ حضرت موسیٰ (علیہ السلام) اور اس کی پیروی کرنے والوں کو زندہ نہیں چھوڑنا چاہئے، ورنہ یہ لوگ آپ کی رعیت کو بہکا کر آپ کی طرف سے پھیر دیں گے اور خدا کی طرف متوجہ کردیں گے اور آپ کو اور آپ کے دین و آئین کو اور معبودوں کو چھوڑ دیں گے، تو پھر فرعون نے جل کر وہی حکم جاری کرنے کو کہا جو پہلے کرچکا تھا۔ جس وقت حضرت موسیٰ (علیہ السلام) پیدا ہوئے تھے کہ ہم ان کے لڑکوں کو قتل کر ڈالیں گے اور لڑکیوں کو چھوڑ دیں گے، ہمارے سامنے ان لوگوں کی کیا ہستی ہے ہم سب زبردست ہیں۔ جب…

Read the full tafseer →

Tafseer-al-Kitaabتفسیر الکتاب

Explained with ayahs 117–121

[45] یعنی یہ معجزہ دیکھ کر ان پر ایسا اثر ہوا کہ وہ بےاختیار سجدے میں گرگئے۔ معلوم ہوتا تھا کہ کسی نے ان کی پیشانیاں پکڑ کر زمین پر لگا دیں۔

Read the full tafseer →

Siraj-ul-Bayanسراج البیان

Explained with ayahs 118–119

(ف 2) موسیٰ (علیہ السلام) کے معجزے کو اللہ تعالیٰ نے حق سے تعبیر کیا ہے یعنی وہ ایک حقیقت ہے ، مگر مشکل یہ ہے کہ عوام میں یہ امتیاز ہونا دشوار ہے ، ان کے نزدیک تو دونوں خرق عادت میں داخل ہیں ، ماں ایک کھلا تبائن معجزے اور کرشمے میں یہ ہے کہ معجزہ غالب رہتا ہے اور اخلاق و رفعت کے لحاظ سے نبی کا درجہ ساحر سے بہت اونچا ہوتا ہے ، ساحر سحر کو ذریعہ معاش قرار دیتا ہے ، اور انبیاء سراپا وسیلہ ہدایت ہوتا ہے ۔ حل لغات : سحر : وہ چیز جس کا معلوم کرنا باریک اور لطیف ہو ، سحر کے معنی علاوہ جادو اور افسوں کے فریفتہ کرنے اور بیمار بتانے کے بھی ہیں ۔

Read the full tafseer →

Kashf-ur-Rahmanکشف الرحمٰن

119 غرض ! فرعون اور اس کے ساتھی اس موقع پر مغلوب ہوگئے اور دب گئے اور بہت ذلیل ہوئے۔ یعنی ہوسکتا ہے کہ انقلاب بمعنی صیرورۃ ہو۔ جیسا کہ مفسرین نے فرمایا ہے اور ہوسکتا ہے کہ نہ ہو جیسا کہ حضرت شاہ صاحب (رح) نے ترجمہ کیا ہے ہم نے شاہ صاحب (رح) کی رعایت سے متن میں ترجمہ کیا ہے۔

Read the full tafseer →

Bayan-ul-Quranبیان القرآن

Explained with ayahs 116–121

ف 1۔ جس سے وہ لاٹھیاں اور رسیاں سانپ کی شکل میں لہراتی نظر آنے لگیں۔

Read the full tafseer →

Urwatul-Wusqaaعروۃ الوثقٰی

فرعون اور اس کے درباری مغلوب اور ذلیل ہو کر وہاں سے نکلے : 130: فرعون اور اس کی قوم خصوصاََ وہ درباری سردار جنہوں نے فرعون کو اس طرح کے مناظرہ کا مشورہ دیا تھا نے جب یہ ہوش و ربا منظر دیکھا ہوگا تو ان پر کیا گزری ہوگی ؟ شکست اور اتنی رسواکن شکست اور وہ بھی مجمع عام میں۔ فرط ندامت سے وہ پانی پانی ہوگئے ہوں گے۔ اب انہیں اس بات میں کوئی شبہ نہ رہا تھا کہ موسیٰ اور ہارون (علیہما السلام) اللہ تعالیٰ کے نبی و رسول (علیہ السلام) ہیں ؟ لیکن ان کی سیاسی اغراض اور مالی مصلحتوں نے ان کو ایمان لانے سے روک رکھا اور وہ اس کے لئے تیار نہ ہوئے اور موسیٰ (علیہ السلام) پر اس طرح کے الزام دینے شروع کر دئیے جو…

Read the full tafseer →

Maarif-ul-Quran (En)معارف القرآن انگلش

Explained with ayahs 117–119

The next verse 117 said, وَأَوْحَيْنَا إِلَىٰ مُوسَىٰ أَنْ أَلْقِ عَصَاكَ ۖ فَإِذَا هِيَ تَلْقَفُ مَا يَأْفِكُونَ ﴿117﴾ "And We revealed to Musa 'Throw your staff.' Then, of a sudden it began to swallow all that they had concocted." We find it reported in history, when thousands of staffs and ropes were turned into snakes leaping all over the ground, Allah commanded Musa to drop down his staff on the ground. It turned into a great snake and instantly began to eat up the snakes of the sorcerers. The crowd stood bewildered and stunned at this sight. Within no time all the snakes were eaten up…

Read the full tafseer →

Tafheem-ul-Quran (En)تفہیم القرآن انگلش

Explained with ayahs 118–122

91. Thus God turned the tables on Pharaoh and his courtiers they arranged the magic show in the hope that it would convince the people that Moses was just a sorcerer, and thus make them sceptical about his claim to prophethood. But the actual outcome was quite the opposite. The sorcerers who had been assembled were defeated. Not only that, it was also unanimously acknowledged that the signs displayed by Moses in support of his claim were not feats of magic. Rather, his signs rather manifested the might of God, the Lord of the universe, and hence could not be overcome by magic.

Read the full tafseer →