Al-An'aam 6:158

Al-An'aam · from ayah 158

6:158

هَلْ یَنْظُرُوْنَ اِلَّاۤ اَنْ تَاْتِیَهُمُ الْمَلٰٓىِٕكَةُ اَوْ یَاْتِیَ رَبُّكَ اَوْ یَاْتِیَ بَعْضُ اٰیٰتِ رَبِّكَ ؕ— یَوْمَ یَاْتِیْ بَعْضُ اٰیٰتِ رَبِّكَ لَا یَنْفَعُ نَفْسًا اِیْمَانُهَا لَمْ تَكُنْ اٰمَنَتْ مِنْ قَبْلُ اَوْ كَسَبَتْ فِیْۤ اِیْمَانِهَا خَیْرًا ؕ— قُلِ انْتَظِرُوْۤا اِنَّا مُنْتَظِرُوْنَ ۟هَلۡ يَنۡظُرُوۡنَ اِلَّاۤ اَنۡ تَاۡتِيَهُمُ الۡمَلٰۤئِكَةُ اَوۡ يَاۡتِىَ رَبُّكَ اَوۡ يَاۡتِىَ بَعۡضُ اٰيٰتِ رَبِّكَ ؕ يَوۡمَ يَاۡتِىۡ بَعۡضُ اٰيٰتِ رَبِّكَ لَا يَنۡفَعُ نَفۡسًا اِيۡمَانُهَا لَمۡ تَكُنۡ اٰمَنَتۡ مِنۡ قَبۡلُ اَوۡ كَسَبَتۡ فِىۡۤ اِيۡمَانِهَا خَيۡرًا‌ ؕ قُلِ انْتَظِرُوۡۤا اِنَّا مُنۡتَظِرُوۡنَ

یہ اس کے سوا اور کس بات کے منتظر ہیں کہ ان کے پاس فرشتے آئیں یا خود تمہارا پروردگار آئے یا تمہارے پروردگار کی کچھ نشانیاں آئیں (مگر) جس روز تمہارے پروردگار کی کچھ نشانیاں آ جائیں گی تو جو شخص پہلے ایمان نہیں لایا ہوگا اس وقت اسے ایمان لانا کچھ فائدہ نہیں دے گا یا اپنے ایمان (کی حالت) میں نیک عمل نہیں کئے ہوں گے (تو گناہوں سے توبہ کرنا مفید نہ ہوگا اے پیغمبر ان سے) کہہ دو کہ تم بھی انتظار کرو ہم بھی انتظار کرتے ہیں

— Fateh Muhammad Jalandhari

Do they [then] wait for anything except that the angels should come to them or your Lord should come or that there come some of the signs of your Lord? The Day that some of the signs of your Lord will come no soul will benefit from its faith as long as it had not believed before or had earned through its faith some good. Say, "Wait. Indeed, we [also] are waiting."

— Saheeh International

Juz 8 · Ruku 20 of surah · Ruku 7 of juz

Read the whole surah · Surah Al-An'aam

All translations of 6:158

کیا اب لوگ اس کے منتظر ہیں کہ ان کے سامنے فرشتے آ کھڑے ہوں، یا تمہارا رب خود آ جائے، یا تمہارے رب کی بعض صریح نشانیاں نمودار ہو جائیں؟ جس روز تمہارے رب کی بعض مخصوص نشانیاں نمودار ہو جائیں گی پھر کسی ایسے شخص کو اس کا ایمان کچھ فائدہ نہ دے گا جو پہلے ایمان نہ لایا ہو یا جس نے اپنے ایمان میں کوئی بھلائی نہ کمائی ہو اے محمدؐ! ان سے کہہ دو کہ اچھا، تم انتظار کرو، ہم بھی انتظار کرتے ہیں

— مولانا سید ابوالاعلی مودودی · تفہیم القرآن

یہ اس کے سوا اور کس بات کے منتظر ہیں کہ ان کے پاس فرشتے آئیں یا خود تمہارا پروردگار آئے یا تمہارے پروردگار کی کچھ نشانیاں آئیں (مگر) جس روز تمہارے پروردگار کی کچھ نشانیاں آ جائیں گی تو جو شخص پہلے ایمان نہیں لایا ہوگا اس وقت اسے ایمان لانا کچھ فائدہ نہیں دے گا یا اپنے ایمان (کی حالت) میں نیک عمل نہیں کئے ہوں گے (تو گناہوں سے توبہ کرنا مفید نہ ہوگا اے پیغمبر ان سے) کہہ دو کہ تم بھی انتظار کرو ہم بھی انتظار کرتے ہیں

— مولانا فتح محمد جالندہری

کیا یہ لوگ صرف اس امر کے منتظر ہیں کہ ان کے پاس فرشتے آئیں یا ان کے پاس آپ کا رب آئے یا آپ کے رب کی کوئی (بڑی) نشانی آئے؟ جس روز آپ کے رب کی کوئی بڑی نشانی آپہنچے گی، کسی ایسے شخص کا ایمان اس کے کام نہ آئے گا جو پہلے سے ایمان نہیں رکھتا۔ یا اس نے اپنے ایمان میں کوئی نیک عمل نہ کیا ہو۔ آپ فرما دیجئے کہ تم منتظر رہو، ہم بھی منتظر ہیں

— مولانا محمد جوناگڑہی

یہ (ایمان لانے کے لیے) اس کے سوا کس بات کا انتظار کر رہے ہیں کہ ان کے پاس فرشتے آئیں، یا تمہارا پروردگار خود آئے، یا تمہارے پروردگار کی کچھ نشانیاں آجائیں ؟ (حالانکہ) جس دن تمہارے پروردگار کی کوئی نشانی آگئی، اس دن کسی ایسے شخص کا ایمان اس کے لیے کار آمد نہیں ہوگا جو پہلے ایمان نہ لایا ہو، یا جس نے اپنے ایمان کے ساتھ کسی نیک عمل کی کمائی نہ کی ہو۔ (لہذا ان لوگوں سے) کہہ دو کہ : اچھا، انتظار کرو، ہم بھی انتظار کر رہے ہیں۔

— مفتی محمد تقی عثمانی · آسان ترجمۂ قرآن

کاہے کے انتظار میں ہیں مگر یہ کہ آئیں ان کے پاس فرشتے یا تمہارے رب کا عذاب یا تمہارے رب کی ایک نشانی آئے جس دن تمہارے رب کی وہ ایک نشانی آئے گی کسی جان کو ایمان لانا کام نہ دے گا جو پہلے ایمان نہ لائی تھی یا اپنے ایمان میں کوئی بھلائی نہ کمائی تھی تم فرماؤ رستہ دیکھو ہم بھی دیکھتے ہیں،

— امام احمد رضا خان · کنز الایمان

وہ فقط اسی انتظار میں ہیں کہ ان کے پاس (عذاب کے) فرشتے آپہنچیں یا آپ کا رب (خود) آجائے یا آپ کے رب کی کچھ (مخصوص) نشانیاں (عیاناً) آجائیں۔ (انہیں بتا دیجئے کہ) جس دن آپ کے رب کی بعض نشانیاں (یوں ظاہراً) آپہنچیں گی (تو اس وقت) کسی (ایسے) شخص کا ایمان اسے فائدہ نہیں پہنچائے گا جو پہلے سے ایمان نہیں لایا تھا یا اس نے اپنے ایمان (کی حالت) میں کوئی نیکی نہیں کمائی تھی، فرما دیجئے: تم انتظار کرو ہم (بھی) منتظر ہیں،

— علامہ طاہر القادری · عرفان القرآن

وہ اس کے سوا کس چیز کا انتظار کر رہے ہیں کہ ان کے پاس فرشتے آئیں، یا تیرا رب آئے، یا تیرے رب کی کوئی نشانی آئے، جس دن تیرے رب کی کوئی نشانی آئے گی کسی شخص کو اس کا ایمان فائدہ نہ دے گا، جو اس سے پہلے ایمان نہ لایا تھا، یا اپنے ایمان میں کوئی نیکی نہ کمائی تھی۔ کہہ دے انتظار کرو، بیشک ہم (بھی) منتظر ہیں۔

— مولانا عبد السلام بھٹوی

کیا یہ اسی بات کا انتظار کر رہے ہیں کہ ان کے پاس فرشتے آئیں یا خود آپ کا پروردگار آئے یا اس کی کوئی نشانی (معجزہ) آئے ؟ جس دن کوئی ایسا معجزہ آگیا تو اس وقت کسی کا ایمان لانا اسے کچھ فائدہ نہ دے گا جو اس سے پیشتر ابھی تک ایمان نہ لایا ہو یا اپنے ایمان کی حالت میں نیکی کے کام نہ کئے ہوں۔ آپ ان سے کہئے کہ : تم بھی انتظار کرو، ہم بھی انتظار کرتے ہیں

— مولانا عبد الرحمٰن کیلانی · تیسیر القرآن

وہ صرف اس بات کے منتظر ہیں کہ ان کے پاس فرشتے آئیں یا تیرا رب آئے یا تیرے رب کی نشانیوں میں سے کوئی نشانی ظاہر ہو۔ جس دن تیرے رب کی نشانیوں میں سے کوئی نشانی ظاہر ہوگی تو کسی ایسے کو ایمان نفع نہ دے گا جو پہلے سے ایمان نہ لایا ہو یا اس نے اپنے ایمان میں نیکی نہ کمائی ہو، کہہ دو تم انتطار کرو، ہم بھی منتظر ہی ہیں

— مولانا امین احسن اصلاحی · تدبر قرآن

تو کیا اب یہ لوگ بس اسی کے منتظر ہیں کہ آپہنچیں ان کے پاس فرشتے، یا خود آجائے تمہارا رب، یا نمودار ہوجائیں تمہارے رب کی بعض (خاص) نشانیاں، جس دن نمودار ہوجائیں گی، تمہارے رب کی بعض نشانیاں تو اس دن کام نہیں آسکے گا کسی بھی شخص کو اس کا ایمان لانا، جو کہ ایمان نہیں لایا تھا اس سے پہلے، یا جس نے کوئی نیکی نہیں کی تھی اپنے ایمان میں، اچھا (اگر اب بھی یہ لوگ نہیں مانتے تو ان سے) کہو کہ تم انتظار کرو ہم بھی انتظار میں ہیں،

— مولانا اسحاق مدنی

یہ لوگ (گویا) صرف اس کے منتظر ہیں کہ ان کے پاس فرشتے آئیں یا آپ کا پروردگار خود آئے یا آپ کے پروردگار کی کوئی نشانی آجائے۔ (حالانکہ) جس روز آپ کے پروردگار کی کوئی بڑی نشانی آپہنچے گی کسی شخص کو اس کا ایمان نفع نہ دے گا جو پہلے سے ایمان نہ لا چکا ہو یا اپنے ایمان کے ذریعہ سے اس نے کوئی نیکی نہ کرلی ہو۔ آپ کہہ دیجیے کہ تم انتظار کئے جاؤ ہم (بھی) منتظر ہیں۔

— مولانا عبد الماجد دریابادی · تفسیر ماجدی

یہ لوگ کس چیز کا انتظار کر رہے ہیں سوائے اس کے کہ ان کے پاس فرشتے آجائیں یا آپ ﷺ کا رب خود آجائے یا پھر آپ ﷺ کے رب کی کوئی نشانی آجائے ! جس دن آپ ﷺ کے رب کی بعض (مخصوص) نشانیاں ظاہر ہوگئیں تو پھر کسی ایسے شخص کو اس کا ایمان لانا کچھ فائدہ نہ دے گا جو پہلے سے ایمان نہیں لا چکا تھا یا اس نے اپنے ایمان میں کچھ خیر نہیں کما لیا تھا (تو اے نبی ﷺ !) کہہ دیجیے تم بھی انتظار کرو ہم بھی انتظار کرتے ہیں

— ڈاکٹر اسرار احمد · بیان القرآن

کیا یہ اسی بات کے منتظر ہیں کہ ان کے پاس فرشتے آئیں یا خود تمہارا رب آئے یا اللہ تعالیٰ کی کچھ نشانیاں آئیں۔ مگر جس دن اللہ کی نشانیاں آجائیں گی تو جو شخص پہلے ایمان نہ لاچکا ہوگا تو اس وقت ایمان لانا اسے کچھ بھی فائدہ نہ دے گا اور پھر اگر ایمان کی حالت میں نیک عمل نہ کئے ہوں گے تو اس وقت گناہوں سے توبہ کرنا کوئی فائدہ نہ دے گا۔ (اے پیغمبر ! ان سے) کہہ دیں کہ تم بھی انتظار کرو ہم بھی انتظار کرتے ہیں۔

— محترمہ رفعت اعجاز

What! Do they wait either for the angels to appear before them or for your Lord to come unto them or for some clear signs of your Lord to appear before them? When some clear signs of your Lord will appear, believing will be of no avail to anyone who did not believe before, or who earned no good deeds through his faith. Say: 'Wait on; we too are waiting.'

— Syed Abul Ala Maududi · The Meaning of the Quran

They are waiting for nothing less than that the angels should come to them, or your Lord or some signs of your Lord should come. The day some signs of your Lord will come, the believing of a person shall be of no use to him who had never believed before, or had not earned some good through his faith. Say, :Wait. Of course, we are waiting.

— Muhammad Taqi Usmani

They are waiting for nothing less than that the angels should come to them, or your Lord or some signs of your Lord should come. The day some signs of your Lord will come, the believing of a person shall be of no use to him who had never believed before, or had not earned some good through his faith. Say, :Wait. Of course, we are waiting.

— Muhammad Taqi Usmani (variant)

Do they then wait for anything other than that the angels should come to them, or that your Lord should come, or that some of the Signs of your Lord should come! The day that some of the signs of your Lord do come, no good will it do to a person to believe then, if he believed not before, nor earned good with his faith. Say: "Wait you! We (too) are waiting."

— Safi-ur-Rahman al-Mubarakpuri

Wait they, indeed, for nothing less than that the angels should come unto them, or thy Lord should come, or there should come one of the portents from thy Lord? In the day when one of the portents from thy Lord cometh, its belief availeth naught a soul which theretofore believed not, nor in its belief earned good (by works). Say: Wait ye! Lo! We (too) are waiting.

— Muhammed William Pickthall · The Meaning of the Glorious Koran

Do they [then] wait for anything except that the angels should come to them or your Lord should come or that there come some of the signs of your Lord? The Day that some of the signs of your Lord will come no soul will benefit from its faith as long as it had not believed before or had earned through its faith some good. Say, "Wait. Indeed, we [also] are waiting."

— Saheeh International

Are they waiting until the angels or your Lord come to them or for some miracles to take place? On the day when some miracles of God will take place, the belief of any soul will be of no avail to it unless some good deeds have been done with it, or it has been formed before the coming of such a day. (Muhammad), tell them, "Wait and we, too, are waiting."

— Muhammad Sarwar

They do not wait aught but that the angels should come to them, or that your Lord should come, or that some of the signs of your Lord should come. On the day when some of the signs of your Lord shall come, its faith shall not profit a soul which did not believe before, or earn good through its faith. Say: Wait; we too are waiting.

— Muhammad Habib Shakir

They await indeed that the angel should come unto them, or that thy Lord should come or that certain of the signs of thy Lord should come. On the Day whereon certain of the signs of thy Lord will come, belief will not profit any person who had not believed theretofore or had not earned any good by his belief. Say thou: so wait ye verily we also are waiting.

— Abdul Majid Daryabadi

Are they waiting to see if the angels come to them, or thy Lord (Himself), or certain of the signs of thy Lord! the day that certain of the signs of thy Lord do come, no good will it do to a soul to believe in them then if it believed not before nor earned righteousness through its faith. Say: "Wait ye: we too are waiting."

— Abdullah Yusuf Ali · The Holy Quran: Text, Translation and Commentary

Tafseer of 6:158

Tafseer Ibn-e-Kaseerتفسیر ابنِ کثیر

قیامت اور بےبسی اللہ تعالیٰ کافروں کو اور پیغمبروں کے مخالفوں کو اور اپنی آیات کے جھٹلانے والوں کو اور اپنی راہ سے روکنے والوں کو ڈرا رہا ہے کہ کیا انہیں قیامت کا انتظار ہے ؟ جبکہ فرشتے بھی آئیں گے اور خود اللہ قہار بھی۔ وہ بھی وقت ہوگا جب ایمان بھی بےسود اور توبہ بھی بیکار، بخاری شریف میں اس آیت کی تفسیر میں ہے رسول اللہ ﷺ فرماتے ہیں قیامت قائم نہ ہوگی جب تک کہ سورج مغرب سے نہ نکلے جب یہ نشان ظاہر ہوجائے گا تو زمین پر جتنے لوگ ہوں گے سب ایمان لائیں گے لیکن اس وقت کا ایمان محض بےسود ہے۔ پھر آپ نے یہی آیت پڑھی اور حدیث ہے جب قیامت کی تین نشانیاں ظاہر ہوجائیں تو بےایمان کو ایمان لانا، خیر سے…

Read the full tafseer →

Tafheem-ul-Quranتفہیم القرآن

سورة الْاَنْعَام 139 یعنی آثار قیامت، یا عذاب، یا کوئی اور ایسی نشانی جو حقیقت کی بالکل پردہ کشائی کردینے والی ہو اور جس کے ظاہر ہوجانے کے بعد امتحان و آزمائش کا کوئی سوال باقی نہ رہے۔ سورة الْاَنْعَام 140 یعنی ایسی نشانیوں کو دیکھ لینے کے بعد اگر کوئی کافر اپنے کفر سے توبہ کر کے ایمان لے آئے تو اس کا ایمان لانا بےمعنی ہے، اور اگر کوئی نافرمان مومن اپنی نافرمانی کی روش چھوڑ کر اطاعت کیش بن جائے تو اس کی اطاعت بھی بےمعنی، اس لیے کہ ایمان اور اطاعت کی قدر تو اسی وقت تک ہے جب تک حقیقت پردے میں ہے، مہلت کی رسی دراز نظر آرہی ہے، اور دنیا اپنی ساری متاع غرور کے ساتھ یہ دھوکا دینے کے لیے موجود ہے کہ…

Read the full tafseer →

Maarif-ul-Quranمعارف القرآن

خلاصہ تفسیر یہ لوگ (جو کہ بعد نزول کتاب و سنت و بینات و وضوحِ حق کے بھی ایمان نہیں لاتے اپنے ایمان لانے کے لئے) صرف اس امر کے منتظر (معلوم ہوتے) ہیں (یعنی ایسا توقف کر رہے ہیں جیسے کوئی انتظار کر رہا ہو) کہ ان کے پاس فرشتے آویں یا ان کے پاس آپ ﷺ کا رب آوے (جیسا قیامت میں حساب کے وقت واقع ہوگا) یا آپ ﷺ کے رب کی کوئی بڑی نشانی (منجملہ قیامت کی نشانیوں کے) آوے (مراد اس بڑی نشانی سے آفتاب کا مغرب سے طلوع ہونا ہے، مطلب یہ ہوا کہ کیا ایمان لانے میں قیامت کے وقوع یا قرب کا انتظار ہے سو اس کے متعلق سن رکھیں کہ) جس روز آپ ﷺ کے رب کی (یہ) بڑی نشانی (مذکور) آپہنچے گی (اس روز) کسی ایسے شخص کا ایمان اس کے…

Read the full tafseer →

Tadabbur-e-Quranتدبرِ قرآن

هَلْ يَنْظُرُوْنَ اِلَّآ اَنْ تَاْتِيَهُمُ الْمَلٰۗىِٕكَةُ اَوْ يَاْتِيَ رَبُّكَ اَوْ يَاْتِيَ بَعْضُ اٰيٰتِ رَبِّكَ ۭ يَوْمَ يَاْتِيْ بَعْضُ اٰيٰتِ رَبِّكَ لَا يَنْفَعُ نَفْسًا اِيْمَانُهَا لَمْ تَكُنْ اٰمَنَتْ مِنْ قَبْلُ اَوْ كَسَبَتْ فِيْٓ اِيْمَانِهَا خَيْرًا ۭ قُلِ انْتَظِرُوْٓا اِنَّا مُنْتَظِرُوْنَ۔ یعنی ان کے تمام عذرات ختم ہوگئے اور ہر پہلو سے ان پر حجت قائم کردی گئی لیکن یہ دلیلوں اور حجتوں سے قائل ہونے والے اسامی نہیں۔ یہ تو منتظر ہیں کہ ان پر فرشتے اتریں، یا خدا خود ان کے لیے نمودار ہو۔ یہ نہیں تو عذاب الٰہی کی نشانیوں میں سے کوئی فیصلہ کن نشانی ظاہر ہو۔ بقرہ 210 اور انعام 111…

Read the full tafseer →

Ahsan-ul-Bayanاحسن البیان

158۔ 1 قرآن مجید کے نزول اور حضرت محمد کی رسالت کے ذریعے سے ہم نے حجت قائم کردی ہے۔ اب بھی اگر یہ اپنی گمراہی سے باز نہ آئے تو کیا اس بات کے منتظر ہیں کہ ان کے پاس فرشتے آئیں یعنی ان کی روحیں قبض کرنے کے لئے اس وقت یہ ایمان لائیں گے، یا آپ کا رب ان کے پاس آئے۔ یعنی قیامت برپا ہوجائے اور اللہ کے ربرو پیش کئے جائیں۔ اس وقت یہ ایمان لائیں گے ؟ یا آپ کے رب کی کوئی بڑی نشانی آئے، جیسے قیامت کے قریب سورج مشرق کی بجائے مغرب سے طلوع ہوگا، تو اس قسم کی بڑی نشانی دیکھ کر یہ ایمان لائیں گے۔ اگلے جملے میں وضاحت کی جارہی ہے کہ اگر یہ اس انتظار میں ہیں تو بہت ہی نادانی کا مظاہر کر رہے ہیں۔ کیونکہ بڑی نشانی…

Read the full tafseer →

Aasan Quranآسان قرآن

Explained with ayahs 158–163

84: یعنی اس سے مراد قیامت کی آخری نشانی ہے، جس کے بعد ایمان قبول نہیں ہوگا، کیونکہ معتبر ایمان وہی ہے جو دلائل کی بنیاد پر ایمان بالغیب ہو، کسی چیز کو آنکھوں سے مشاہدہ کر کے ایمان لانے سے امتحان کا وہ مقصد پورا نہیں ہوتا جس کے لیے یہ دنیا پیدا کی گئی ہے۔

Read the full tafseer →

Fi-Zilal-al-Quranفی ظلال القرآن

آیت ” نمبر 158۔ یہ ایک دو ٹوک اور واضح تہدید ہے ‘ کیونکہ یہ اللہ کی ناقابل تبدیل سنت ہے کہ جب کوئی معجزہ آتا ہے اور لوگ پھر بھی تکذیب کرتے ہیں تو انہیں ہلاک کردیا جاتا ہے ۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ یہ لوگ جن خوارق عادت واقعات کا مطالبہ کرتے ہیں اگر ان میں سے کوئی واقعہ لایا جاتا تو ان کا فیصلہ کب کا ہوچکا ہوتا کیونکہ جب اس قسم کا کوئی معجزہ آتا ہے تو مدت عمل اور مہلت ختم ہوجاتی ہے اور پھر ایمان وعمل مفید نہیں ہوتے ۔ جو لوگ پہلے سے مومن اور اسلامی نظام پر عمل پیرا نہ تھے ان کے لئے پھر کوئی وقت نہیں ہوتا ۔ قرآن کریم میں ایمان کے ساتھ عمل کا ذکر ہمیشہ کیا جاتا ہے کیونکہ اسلامی پیمانے کے مطابق…

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Usmaniتفسیرِ عثمانی

2 یعنی اللہ کی طرف سے ہدایت کی جو حد تھی وہ پوری ہوچکی، انبیاء تشریف لائے، شریعتیں اتریں کتابیں آئیں حتیٰ کہ اللہ کی آخری کتاب بھی آچکی، تب بھی نہیں مانتے تو شاید اب اس کے منتظر ہیں کہ اللہ آپ آئے یا فرشتے آئیں یا قدرت کا کوئی بڑا نشان (مثلاً قیامت کی کوئی بڑی علامت) ظاہر ہو تو یاد رہے کہ قیامت کے نشانوں میں سے ایک نشان وہ بھی ہے جس کے ظاہر ہونے کے بعد نہ کافر کا ایمان لانا معتبر ہوگا نہ عاصی کی توبہ۔ صحیحین کی احادیث بتلاتی ہیں کہ یہ نشان آفتاب کا مغرب سے طلوع کرنا ہے۔ یعنی جب خدا کا ارادہ ہوگا کہ دنیا کو ختم کرے اور عالم کا موجودہ نظام درہم برہم کردیا جائے تو موجودہ قوانین طبیعیہ کے خلاف…

Read the full tafseer →

Bayan-ul-Quranتفسیر بیان القرآن

آیت 158 ہَلْ یَنْظُرُوْنَ الاّآ اَنْ تَاْتِیَہُمُ الْمَلآءِکَۃُ اَوْ یَاْتِیَ رَبُّکَ اَوْ یَاْتِیَ بَعْضُ اٰیٰتِ رَبِّکَ ط دراصل یہ ان واقعات یا علامات کا ذکر ہے جن کا ظہور قیامت کے دن ہونا ہے۔ جیسے سورة الفجر میں فرمایا : وَجَآءَ رَبُّکَ وَالْمَلَکُ صَفًّا صَفًّا وَجِایْٓءَ یَوْمَءِذٍم بِجَہَنَّمَلا یَوْمَءِذٍ یَّتَذَکَّرُ الْاِنْسَانُ وَاَنّٰی لَہُ الذِّکْرٰی قصۂ زمین برسر زمین کے مصداق روز محشر فیصلہ یہیں اسی زمین پر ہوگا۔ یہیں پر اللہ کا نزول ہوگا ‘ یہیں پر فرشتے پرے باندھے کھڑے ہوں گے اور یہیں پر سارا حساب کتاب ہوگا۔ چناچہ اس حوالے سے فرمایا گیا کہ کیا یہ لوگ اس وقت کا انتظار کر رہے ہیں…

Read the full tafseer →

Taiseer-ul-Quranتیسیر القرآن

181 فرشتہ آئے یا پروردگار، عام انسان ان کے دیدار تک کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ ایسی صورتوں میں اس پر فوراً موت واقع ہوجائے گی اور موت کے وقت کا ایمان قبول نہیں ہوتا اور اگر انسان کوئی ایسا حسی معجزہ دیکھ لے جو اسے ایمان لانے پر مجبور بنا دے تو ایسا جبری ایمان بھی قابل قبول نہیں کیونکہ ایسی صورتوں میں ایمان بالغیب رہتا ہی نہیں اور فائدہ ایمان بالغیب کا ہے۔ موجود اور آنکھوں دیکھی چیز پر تو سب ہی یقین رکھتے ہیں۔ جب حقیقت سے پردہ اٹھ گیا تو پھر ایمان کے کیا معنی ؟ لہذا یقینی چیز یا کوئی یقینی علامت دیکھنے کے بعد اس پر ایمان لانے کا کچھ فائدہ نہیں جیسا کہ درج ذیل احادیث سے واضح ہوتا ہے : 1۔ سورج کا…

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Majidiتفسیرِ ماجدی

249 ۔ منکرین کی نفسیات کا بیان ہورہا ہے۔ (آیت) ” ھل ینظرون “۔ ھل یہاں ما کے معنی میں ہے۔ ای ما ینظرون (بیضاوی) ھل استفھام معناہ النفی (کبیر) فقرہ بہ طور تعریض کے ہے۔ یعنی یہ لوگ جو اتنے وضوح حق کے بعد بھی ٹس سے مس نہیں ہوتے، اور ایمان لانے کی کوئی فکر واہتمام نہیں کرتے تو ان کی بےفکری سے تو یہ معلوم ہوتا ہے کہ جیسے یہ قیامت کے انتظار میں ہے۔ (آیت) ” ان تاتیھم الملیکۃ فرشتوں کے ورود کے انتظار میں ہیں۔ جیسا کہ وہ موت کے وقت اور قیامت کے دن ہوگا۔ (آیت) ” یاتی ربک “۔ پروردگار کا ان کا آمنا سامنا ہوجائے۔ جیسا کہ قیامت میں حساب کے وقت واقع ہوگا۔ مشرکانہ اور جاہلی عقیدہ کے مطابق یہ بھی کہا جاسکتا ہے…

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Jalalainتفسیرِ جلالین

Explained with ayahs 155–163

آیت نمبر 155 تا 165 ترجمہ : اور یہ قرآن ایک بڑی خیر و برکت والی کتاب ہے جس کو ہم نے نازل کیا ہے، اے مکہ والو ! جو کچھ اس میں ہے اس پر عمل کرکے اس کی اتباع کرو، اور کفر سے بچو تاکہ تم پر رحم کیا جائے اس کو نازل کیا تاکہ تم یہ نہ کہو سکو کہ کتاب تو ہم سے پہلے وہ فرقوں یہود و نصاریٰ پر نازل کی گئی تھی اور ہم ان کو پڑھنے پڑھانے سے ناواقف تھے ہماری زبان میں ان کتابوں کے نہ ہونے کی وجہ سے ہمیں ان کی معرفت حاصل نہ تھی (اِنْ ) مخففہ ہے اس کا اسم محذوف ہے ای اِنّا، یا یوں نہ کہو کہ اگر ہم پر کوئی کتاب نازل کی گئی ہوتی تو ہم اپنی تیزی ذہانت کی وجہ سے زیادہ راہ راست پر ہوتے، سو اب تمہارے پاس رب کی جانب…

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Mazhariتفسیرِ مظہری

ہل ینظرون الا ان تاتیہم الملئکۃ او یاتی ربک او یاتی بعض ایت ربک . یہ لوگ صرف اس امر کے منتظر ہیں کہ ان کے پاس فرشتے آجائیں یا آپ کا رب آجائے یا آپ کے رب کی کوئی بڑی نشانی آجائے۔ ہل ینظرون : میں استفہام انکاری ہے یعنی اہل مکہ قرآن پر ایمان لانے کے لئے بس اس بات کے منتظر ہیں کہ الخ۔۔ الملائکہ : سے موت کے یا عذاب کے فرشتے مراد ہیں یا وہ ملائکہ مراد ہیں جو روبرو آکر رسول اللہ کی صداقت اور قرآن مجید کی حقانیت کی شہادت دیں۔ خلاصۂ مطلب یہ ہے کہ جس چیز کی اہل مکہ آرزو مند تھے وہ آگئی لیکن وہ ایمان نہ لائے تو شاید ایمان لانے کے لئے وہ ملائکہ کے آنے کے منتظر ہیں حالانکہ فرشتوں کے آنے کے بعد کوئی ایمان…

Read the full tafseer →

Tafseer-Ibne-Abbasتفسیر ابن عباس

(158) کیا مکہ والے اس بات کے منتظر ہیں کہ ان کے مرنے کے وقت ان کی روحیں قبض کرنے کے لیے فرشتے آئیں یا قیامت کے دن ان کا پروردگار ان کے پاس آئے یا مغرب سے سورج طلوع ہوجائے ، جب مغرب سے آفتاب طلوع کیا جائے گا تو تب مہلت عمل ختم ہوجائے گی اس وقت کسی شخص کا ایمان اس کے کام نہ آئے گا جو اس نشانی کے ظاہر ہونے سے پہلے ایمان نہ رکھتا ہوگا یا اس نشانی کے ظہور سے پہلے اس نے اپنے ایمان میں ابھی تک کوئی نیکی کا کام نہیں کیا ہوگا کیوں کہ جو شخص اس نشانی کو دیکھ کر ایمان لائے گا تو اسکا ایمان اور توبہ اور کوئی عمل بھی قبول نہیں ہوگا ماسوا اس کے کہ وہ اس وقت چھوٹا ہو یا یہ کہ پیدا ہوا ہو اور پھر مرتد ہوجائے…

Read the full tafseer →

Al-Quran-al-Kareemتفسیر القرآن الکریم

هَلْ يَنْظُرُوْنَ اِلَّآ اَنْ تَاْتِيَهُمُ الْمَلٰۗىِٕكَةُ : کفار پر اسلام کے حق ہونے کے دلائل تو پوری طرح واضح ہوچکے تھے، مگر وہ صرف لاجواب کرنے کے لیے ایسی چیزیں دکھانے کا مطالبہ کرتے رہتے تھے جن کا دنیا میں ہوتے ہوئے دکھایا جانا ممکن ہی نہیں، کیونکہ ان کے آنے کے بعد اپنے اختیار سے غیب پر ایمان کا موقع ہی باقی نہیں رہتا، نہ ان کے آنے کے بعد کسی کی مجال ہے کہ وہ ایمان نہ لائے، مگر اس وقت ایمان لانے کا کچھ فائدہ نہیں۔ ان مطالبات کا قرآن مجید میں متعدد مقامات پر ذکر کیا گیا ہے، جیسا کہ سورة بنی اسرائیل (90 تا 93) میں اکٹھے نو مطالبات پیش کیے گئے ہیں، جن میں نہایت گستاخانہ مطالبہ خود اللہ…

Read the full tafseer →

Al-Qurtubiتفسیر القرطبی

آیت نمبر : 158 قولہ تعالیٰ : آیت : ھل ینظرون اس کا معنی ہے میں نے ان پر حجت قائم کردی اور ان پر کتاب نازل کی لیکن وہ ایمان نہ لائے، پس وہ کس کی انتظار کر رہے ہیں ؟ آیت : ھل ینظرون الا ان تاتیھم الملٰئکۃ کس کی انتظار کر رہے ہیں بجز اس کے کہ موت کے وقت ان کی اروا اح کو قبض کرنے کے لیے فرشتے ان کے پاس آئیں۔ اویاتی ربک حضرت ابن عباس ؓ اور حضرت ضحاک (رح) نے کہا : اس کا مفہوم ہے : امر ربک یا ان کے بارے میں قتل وغیرہ سے متعلقہ تیرے رب کا حکم آجائے، کبھی مضاف الیہ کو ذکر کیا جاتا ہے اور اس سے مراد مضاف ہوتا ہے، جیسے اللہ تعالیٰ کا یہ ارشاد ہے : آیت : وسئل القریۃ ( یوسف : 82) مراد اھل القریۃ ہے۔ اور…

Read the full tafseer →

Dure-Mansoorتفسیر درِ منثور

(1) امام ابن ابی حاتم نے ابن مسعود ؓ سے روایت کیا کہ لفظ آیت ھل ینظرون الا ان تاتیھم الملئکۃ سے مراد ہے موت کے وقت لفظ آیت اویاتی ربک یا قیامت کے دن خود ان کا رب آئے۔ (2) امام عبد الرزاق، عبد بن حمید، ابن منذر اور ابن ابی حاتم نے قتادہ (رح) سے روایت کیا کہ لفظ آیت ھل ینظرون الا ان تاتیھم الملئکۃ یعنی موت کے ساتھ اس کے پاس فرشتے آئیں لفظ آیت اویاتی ربک یا قیامت کے دن آپ کا رب خود آئے۔ (3) امام ابن ابی حاتم نے مقاتل (رح) سے روایت کیا کہ لفظ آیت اویاتی ربک یعنی قیامت کے دن بادلوں کے سائے میں (رب تعالیٰ تشریف لائیں گے ) (4) امام احمد، عبد بن حمید نے مسند میں ترمذی، ابو یعلی، ابن ابی حاتم، ابو…

Read the full tafseer →

Mutaliya-e-Quranتفسیر مطالعہ قرآن

هَلْ [ کیا ] يَنْظُرُوْنَ [ انتظار کرتے ہیں یہ لوگ ] اِلَّآ اَنْ [ سوائے اس کے کہ ] تَاْتِيَهُمُ [ آئیں ان کے پاس ] الْمَلٰۗىِٕكَةُ [ فرشتے ] اَوْ يَاْتِيَ [ یا آئے ] رَبُّكَ [ آپ کے رب ] اَوْ يَاْتِيَ [ یا آئیں ] بَعْضُ اٰيٰتِ رَبِّكَ ۭ [ آپ کے رب کی نشانیوں سے کوئی ] يَوْمَ [ جس دن ] يَاْتِيْ [ آئے گی ] بَعْضُ اٰيٰتِ رَبِّكَ [ آپ کے رب کی نشانیوں سے کوئی ] لَا يَنْفَعُ [ تو فائدہ نہیں دے گا ] نَفْسًا [ کسی ایسی جان کو ] اِيْمَانُهَا [ اس کا ایمان ] لَمْ تَكُنْ [ جو نہیں تھی کہ ] اٰمَنَتْ [ ایمان لاتی ] ممِنْ قَبْلُ [ اس سے پہلے ] اَوْ كَسَبَتْ [ یا کماتی ] فِيْٓ اِيْمَانِهَا [ اپنے ایمان…

Read the full tafseer →

Anwar-ul-Bayanتفسیر انوار البیان

جب مغرب سے سورج طلوع ہوگا تو کسی کا ایمان اور توبہ قبول نہ ہونگے پہلی آیت میں یہ ارشاد فرمایا کہ تمہارے پاس جو واضح حجت آچکی ہے قرآن نازل ہوچکا ہے جو ہدایت ہے اور رحمت ہے، اور اس آیت میں یہ فرمایا کہ محض واضح ہونے کے بعد اور ہدایت سامنے آجانے کے بعد اب کسی انتظار کی ضرورت نہیں حق قبول کرو اور ہدایت پر آؤ۔ اب بھی حق قبول نہیں کرتے تو کیا انتظار ہے (ان کا ڈھنگ ایسا ہے) جیسے اسی انتظار میں ہیں کہ فرشتے ان کے پاس آجائیں یا اللہ تعالیٰ ہی ان کے پاس پہنچ جائے۔ یا اللہ تعالیٰ کی کسی بڑی نشانی کے انتظار میں ہیں، لیکن جس دن اس کی ایک نشانی ظاہر ہوجائے گی تو کسی کافر کو اس وقت اس کا ایمان لانانفع نہ دے…

Read the full tafseer →

Maarif-ul-Quranمعارف القرآن

Explained with ayahs 151–158

بیان اصول محرمات دربارۂ اقوال وافعال وتلقین مکارم اخلاق و محاسن اعمال قال اللہ تعالیٰ قل تعالوا اتل ما حرم ربکم علیکم۔۔۔ الی۔۔۔ قل انتظروا انا منتظرون (ربط) گذشتہ آیات میں جب حق تعالیٰ کافروں کی حرام کردہ چیزوں کو باطل کرچکے اور کھانے اور پینے کے متعلق جو چیزیں من جانب اللہ حرام تھیں ان کا ذکر ہوچکا تو اب ان آیات میں ان حرام چیزوں کو بیان کرتے ہیں جو اقوال اور افعال سے متعلق رہیں ان آیتوں میں بالترتیب دس چیزوں کو ذکر فرمایا جن میں اللہ نے معاش اور معاد کی صدہا حکمتیں رکھی ہیں۔ 1 ۔ خدا تعالیٰ کے ساتھ کسی کو شریک نہ کرو۔ 2 ۔ ماں باپ کے ساتھ سلوک اور احسان کرو اور ان کے ساتھ برائی نہ کرو 3 ۔…

Read the full tafseer →

Jawahir-ul-Quranجواھر القرآن

179 یہ تخویف دنیوی ہے۔ عذاب دنیوی ہے۔ عذاب دنیوی کی یہاں تین صورتیں بیان کی گئی ہیں۔ یعنی مذکورہ دلائل وبراہین کے باوجود وہ ایمان نہیں لا رہے ہیں۔ کیا وہ اس بات کا انتظار کر رہے ہیں خہ موت کے فرشتے آپہنچیں اور ان کی جانیں قبض کرلیں تو موت کے بعد ان کی آنکھیں کھل جائیں گی یا یہ کہ ان پر اللہ کا عذاب آجائے یا قیامت کی نشانیوں میں سے کوئی ایسی نشانی دیکھ لیں جو ان کو ایمان لانے پر مجبور کردے۔ مگر ان تینوں صورتوں میں ایمان لانا بےسود ہوگا فرشتوں کے آنے سے قبض ارواح کے لیے یا اللہ کا عذاب لے کر آنا مراد ہے۔ یَاتِیْ رَبُّکَ ای یاتی امر ربک بالعذاب (روح ج 8 ص 62) ۔ 180 بعض مفسرین نے لکھا ہے کہ جس…

Read the full tafseer →

Mualim-ul-Irfanمعالم العرفان

شرک ، مشرکین اور شرکیہ رسوم کا ذکر کرنے کے بعد اللہ تعالیٰ نے کھانے پینے سے متعلق حرام اشیاء کی وضاحت فرمائی پھر مشرکین کی خود ساختہ محرمات از قسم نذر لغیر اللہ کی تردید فرمائی ۔ پھر ملت حنیفی کی ناجائز باتوں کا تفصیل کے ساتھ ذکر کیا۔ پھر تورات کا بیان آیا اور آخر میں قرآن حکیم کا تذکرہ بطور بابرکت کتاب کے کیا۔ نیز اس کا اتباع کرنے کا حکم دیا اور خدا تعالیٰ سے ڈرتے رہنے کی نصیحت کی تا کہ اللہ تعالیٰ کی مہربانی تمہارے شامل حالہو جائے خداوند تعالیٰ نے اس آخری کتاب کو نازل کر نیکی وجہ بھی بیان فرما دی تا کہ مشرک لوگ یہ نہ کہہ سکیں کہ ہم سے پہلے یہودونصاریٰ کو کتابیں ملیں مگر ہمارے پاس وئی کتاب…

Read the full tafseer →

Mufradat-ul-Quranمفردات القرآن

ہَلْ يَنْظُرُوْنَ اِلَّآ اَنْ تَاْتِـيَہُمُ الْمَلٰۗىِٕكَۃُ اَوْ يَاْتِيَ رَبُّكَ اَوْ يَاْتِيَ بَعْضُ اٰيٰتِ رَبِّكَ۝ 0 ۭ يَوْمَ يَاْتِيْ بَعْضُ اٰيٰتِ رَبِّكَ لَا يَنْفَعُ نَفْسًا اِيْمَانُہَا لَمْ تَكُنْ اٰمَنَتْ مِنْ قَبْلُ اَوْ كَسَبَتْ فِيْٓ اِيْمَانِہَا خَيْرًا۝ 0 ۭ قُلِ انْتَظِرُوْٓا اِنَّا مُنْتَظِرُوْنَ۝ 158 نظر النَّظَرُ : تَقْلِيبُ البَصَرِ والبصیرةِ لإدرَاكِ الشیءِ ورؤيَتِهِ ، وقد يُرادُ به التَّأَمُّلُ والفَحْصُ ، وقد يراد به المعرفةُ الحاصلةُ بعد الفَحْصِ ، وهو الرَّوِيَّةُ. يقال : نَظَرْتَ فلم تَنْظُرْ. أي : لم تَتَأَمَّلْ ولم تَتَرَوَّ ، وقوله تعالی: قُلِ انْظُرُوا ماذا فِي…

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Haqqaniتفسیرِ حقانی

Explained with ayahs 158–159

1 ؎ یعنی قیامت کے آثار کبریٰ ۔ 12 منہ 2 ؎ یعنی ایمان کی حالت میں۔ 12 منہ ترکیب : یوم کا عامل لا ینفع ہے نفسا مفعول ایمانہا فاعل لم تکنٍ الخ او کسبت الخ دونوں جملہ صفت ہیں نفسا کی۔ خیرا کسبت کا مفعول لست منہم خبر ان الذین دینا بدل ہے صراط سے جو معنی منصوب ہے۔ تفسیر : جب معجزات و آیات بینات سے مخالفوں کی ہر طرح کی تسلی کی گئی ٗ توحید کے مضامین نئے نئے عنوان سے بیان ہوئے ‘ عالم آخرت اور وہاں کی جزاء و سزا کا نقشہ کھینچ دیا گیا مگر اس پر بھی کفار کا نہ ماننا اور اسی قدیم لکیر کا فقیر بنا رہنا حد درجہ کی سیاہ دلی ہے جس کی نسبت آخر کو یہی فرمانا پڑا کہ کیا اب تم اسی بات کے منتظر ہو کہ تمہارے پاس…

Read the full tafseer →

Ruh-ul-Quranروح القرآن

ارشاد فرمایا : ھَلْ یَنْظُرُوْنَ اِلَّآ اَنْ تَاْتِیَھُمُ الْمَلٰٓئِکَۃُ اَوْ یَاْتِیَ رَبُّکَ اَوْ یَاْتِیَ بَعْضُ اٰیٰتِ رَبِّکَ ط یَوْمَ یَاْتِیَ بَعْضُ اٰیٰتِ رَبِّکَ لَا یَنْفَعُ نَفْسًا اِیْمَانُھَا لَمْ تَکُنْ اٰمَنَتْ مِنْ قَبْلُ اَوْ کَسَبَتْ فِیْ اِیْمَانِھَا خَیْرًا ط قُلِ انْتَظِرُوْٓا اِنَّا مُنْتَظِرُوْنَ ۔ (الانعام : 158) (وہ صرف اس بات کے منتظر ہیں کہ ان کے پاس فرشتے آئیں یا تیرا رب آئے یا تیرے رب کی نشانیوں میں سے کوئی نشانی ظاہر ہو جس دن تیرے رب کی نشانیوں میں سے کوئی نشانی ظاہر ہوگی تو کسی ایسے نفس کو اس کا ایمان نفع نہ دے گا جو پہلے سے ایمان نہ لایا ہو یا اس نے اپنے ایمان…

Read the full tafseer →

Fahm-ul-Quranفہم القرآن

فہم القرآن ربط کلام : گذشتہ سے پیوستہ۔ جو لگ اللہ تعالیٰ کی آیات کی تکذیب یا ان سے انحراف کرتے ہیں ان کی حالت یہ ہے کہ وہ اس بات کے منتظر ہیں کہ اب ان کے پاس اللہ تعالیٰ کے ملائکہ آئیں جو ان کو اپنے زور سے کتاب اللہ کو ماننے پر مجبور کریں یا پھر اللہ کی طرف سے ایسی نشانی یا عذاب نازل ہو کہ یہ مجبور ہو کر پکار اٹھیں کہ واقعی یہ رسول سچا اور اس پر نازل ہونے والی کتاب برحق ہے۔ یاد رہے اہل مکہ برملا یہ اظہار کیا کرتے تھے۔ اس نبی کی تائید کے لیے اللہ تعالیٰ اپنے فرشتے نازل کیوں نہیں کرتا یا اب تک ایسا عذاب نازل کیوں نہیں ہوا کہ جس کو دیکھ کر ہم قرآن مجید کی تائید اور نبی کی تصدیق کرنے پر مجبور…

Read the full tafseer →

Madarik-ut-Tanzilمدارک التنزیل

واضح دلائل کے بعد یہ نہیں مانتے گویا قیامت کے منتظر ہیں : آیت 158: ہَلْ یَنْظُرُوْنَ یعنی ہم نے رسالت کے ثبوت اور وحدانیت کے دلائل قائم کردیئے اور اس گمراہی کو جو ان کے اعتقادات میں گھسی ہوئی تھی باطل کردیا۔ اب وہ گمراہی کے چھوڑنے میں کس چیز کے منتظر ہیں۔ اِلَّآ اَنْ تَاْتِیَہُمُ الْمَلٰٓپکَۃُ یعنی موت کے فرشتے ان کی ارواح کو قبض کرنے کے لئے۔ قراءت : حمزہ اور کوفی نے یاتیہم پڑھا ہے۔ اَوْ یَاْتِیَ رَبُّکَ یعنی تیرے رب کا حکم اور وہ عذاب یا قیامت ہے اور اس لیے کہ اتیان متشابہ ہے اور اتیان امر تو منصوص علیہ ہے۔ محکم ہے اسی لیے اس کے معنی کو اس کی طرف لوٹایا جائے گا۔ اَوْ یَاْتِیَ بَعْضُ ٰایٰتِ…

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Baghwiتفسیرِ بغوی

تفسیر 158 (ھل ینظرون ) یعنی رسول اللہ ﷺ کی تکذیب کرنے اور قرآن کا انکار کرنے کے بعد وہ کس چیز کا انتظار کر رہے ہیں (الا ان تاتیھم الملئکۃ) تاکہ ان کی روح قبض کریں اور بعض نے کہا عذاب کے ساتھ حمزہ اور کسائی رحمہما اللہ نے ” یاتیھم “ یاء کے ساتھ یہاں اور النحل میں پڑھا ہے اور باقی حضرات نے تاء کے ساتھ۔ (اویاتی ربک) بغیر کسی کیفیت کے تاکہ قیامت کے اپنی مخلوق کے درمیان فیصلہ کر دے (اویاتی بعض ایت ربک) یعنی سورج کا مغرب سے طلوع ہونا۔ یہی اکثر مفسرین کی رائے ہے اور اسی کو حضرت ابو سعید خدری ؓ نے مرفوعاً روایت کیا ہے۔ (یوم یاتی بعض ایت ربک لا ینفع نفساً ایمانھا لم تکن امنت من قبل) یعنی اس نشانی کے…

Read the full tafseer →

Ahsan-ut-Tafaseerاحسن التفاسیر

بعضے مفسروں نے اس انتظار کے وعدہ کی حدیث آیت جہاد کو ٹھہرایا ہے اور آیت جہاد سے اس آیت کو منسوخ کہا ہے لیکن یہ قول صحیح نہیں ہے اس واسطے کہ آیت کے اوپر کے ٹکڑے میں جن نشانیوں کا مجمل طور پر ذکر ہے اس کی صراحت حضرت ابوہریرہ ؓ کی روایت سے صحاح ستہ میں آچکی ہے کہ ان نشانیوں سے مراد علامت قیامت میں سے آفتاب کو مغرب کی جانب سے طلوع ہونا ہے اور خود قرآن شریف میں فَہْلْ یَنُظْرُوُنَ اِلَّاالسَّاعَۃَ اَنْ تَاْیِتَہُمْ بَغْتَہً سے اس انتظار کی تفسیر ہوچکی ہے اس وجہ سے صحیح تفسیر یہی ہے کہ اس انتظار سے مراد آفتاب کا مغرب سے طلوع ہونا ہے اور معنے آیت میں گویا آنحضرت ﷺ کی یہ تسکین فرمائی گئی ہے کہ روزمرہ…

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Saadiتفسیرِ سعدی

آیت 158 اللہ تبارک و تعالیٰ فرماتا ہے کہ کیا یہ لوگ جو اپنے ظلم وعناد پر جمے ہوئے ہیں، اس بات کا انتظار کر رہے ہیں (الا ان تاتیھم الملئکۃ) ” کہ ان کے پاس فرشتے آئیں۔ “ یعنی آخرت اور عذاب کے مقدمات کی صورت میں ان کے سامنے فرشتے ان کی روح قبضک رنے کے لئے آحا ضر ہوں۔ کیونکہ جب وہ اس حالت کو پہنچ جائیں گے تو اس وقت ایمان اور اعمال صالحہ ان کو کوئی فائدہ نہ دیں گے۔ (اویاتی ربک) ” یا خود تمہارا رب آئے۔ “ یعنی تمہارا رب بندوں کے درمیان فیصلہ کرنے، نیکو کاروں اور بدکاروں کو ان کے اعمال کی جزا و سزا دینے کے لئے آجائے (اویاتی بعض ایت ربک) ” یا تمہارے رب کی کچھ نشانیاں آجائیں “ جو قرب قیامت پر دلالت…

Read the full tafseer →

Ahkam-ul-Quranاحکام القرآن

Explained with ayahs 155–158

اتباعِ قرآن حکیم قول باری ہے ( وھذا کتاب انزلنہ مبارک فاتبعوہ واتقوا، اور اسی طرح یہ کتاب ہم نے نازل کی ہے۔ ایک برتک والی کتاب ، پس تم اس کی پیروی کرو اور تقویٰ کی روش اختیار کرو) یہ کتاب یعنی قرآن مجید کی اس کے مقتضیات یعنی فرض یا نفل یا اباحت کے بموجب اتباع کا حکم ہے، نیز اس میں مندرج ہر چیز کا اس کے مقتضیٰ کے مطابق اعتقاد کا امر ہے۔ برکت خیر یعنی بھلائی کے ثبوت اور اس کے نمو کا نام ہے،۔ فقرہ ” تبارک اللہ “ ثبات کی صفت ہے جس کا نہ کوئی اول ہے نہ آخر۔ اس تعظیم کا استحقاق صرف اللہ وحدہ، لا شریک کو حاصل ہے۔ قول باری ہے ( ان تقولوا انما انزل الکتاب علی طائفتین من قبلنا۔ اب تم یہ نہیں کہہ سکتے…

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Madaniتفسیرِ مدنی

333 فرشتوں کے آنے سے مراد ؟ : سو ارشاد فرمایا گیا کہ کیا اب یہ لوگ بس اسی کے منتظر ہیں کہ آپہنچیں ان کے پاس فرشتے۔ یعنی ان کے پاس فرشتے آجائیں ان کی روحیں قبض کرنے اور ان کو ان کے آخری انجام تک پہنچانے کے لئے جبکہ ان کے لئے توبہ کا بھی کوئی موقع نہیں رہے گا اور نہ کسی عذر و معذرت کا سوائے ان کی تذلیل اور تخجیل کے۔ جیسا کہ دوسرے مقام پر فرمایا گیا ۔ { وَلَوْ تَرٰی اِذْ یَتَوَفَّی الَّذِیْنَ کَفَرُوا الْمَلَئِکِۃُ یَضْرِبُونَ وَجُوْھَہُمْ وَاَدْبَارَھُمْ } ۔ (الانفال : 50) ۔ یعنی ان لوگوں کے تمام عذرات ختم ہوگئے اور ان پر ہر پہلو سے حجت قائم کردی گئی۔ لیکن یہ لوگ حجتوں اور دلیلوں سے ماننے والے…

Read the full tafseer →

Mafhoom-ul-Quranمفہوم القرآن

اب بہانہ کیسا ؟ تشریح : اس آیت میں ایک حکمت کی بات بتائی گئی ہے کہ جب ان لوگوں کے پاس، یعنی کفارو مشرکین کے پاس قرآن مجید آچکا ہے تو پھر یہ اور کس بات کا انتظار کر رہے ہیں ؟ اس پر ایمان کیوں نہیں لاتے ؟ اللہ رب العزت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے پوچھتے ہیں کہ کیا ان کو یقین دلانے کے لیے فرشتے آسمان سے نازل ہوں گے یا اللہ تعالیٰ خود ان کے سامنے آموجود ہوگا تو ایمان لائیں گے یا پھر اللہ کی طرف سے کوئی خاص نشانیاں ان کے لیے بھیجی جائیں گی ؟ یہ سب کچھ تو صرف ایمان نہ لانے کے بہانے ہیں تو اللہ تعالیٰ غصے کا اظہار کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ اے پیغمبر ﷺ ! ان کو اچھی طرح سمجھا دیجیے کہ ہماری نشانیاں جب ان…

Read the full tafseer →

Asrar-ut-Tanzilاسرار التنزیل

Explained with ayahs 156–165

رکوع نمبر 20 ۔ آیات 156 تا 166 ۔ اسرار و معارف : اور اب یہ کتاب ہے یعنی قرآن حکیم جسے ہم نے بہت برکت کے ساتھ نازل فرمایا ہے یعنی کتب سابقہ کا دور ختم ہوا پہلی کتابوں کا انکار نہ کیا جائے گا کہ وہ بھی اللہ کی نازل کردہ تھیں مگر ان پر عمل کا زمانہ بیت چکا اب ساری برکات قرآن کا اتباع کرنے سے ہی نصیب ہوسکتی ہیں اور اللہ کی عظمت کا احساس کرو تاکہ اللہ تم پر رحم فرمائے اور تمہاری کوتاہیوں اور کمزوریوں کو معاف فرمائے کہیں یہ نہ کہنا کہ اللہ کی کتابیں تو صرف یہود و نصاری پہ ہی نازل ہوئی تھیں جنہیں ہم سمجھنے سے قاصر تھے ان کا پڑھنا پڑھانا ہمارے بس میں ہی نہ تھا زبان اور تھی یا اصل کتب نہ رہیں اور…

Read the full tafseer →

Ashraf-ul-Hawashiاشرف الحواشی

یعنی ان تین چیزوں سے کسی ایک کے منتظر ہیں اور ان آیات سے مراد علامات قیامت ہیں اور وہ احادیث میں بکثرت مذکور ہیں مگر دس علامات وہ جو حذیفہ ؓ سے صحت کے ساتھ ثابت ہیں۔ (روح) جامع البیان میں ہے یعنی وہ نشان جو ان کے ایمان لانے پر مجبور کردیں مگر جمہور مفسرین کے نزدیک یہاں بعض آیات سے خاص کر سورج کا مغرب سے طلوع ہونا مراد ہے۔ کذافی المو ضح) حضرت ابو سعید خدری ؓ سے روایت ہے کہ اس جملہ کی آنحضرت ﷺ نے یہی تفسیر فرمائی ہے اور حضرت ابوہریرہ ؓ کی ایک روایت سے بھی اس کی تائید ہوتی ہے نبی ﷺ نے فرمایا قیامت اس وقت تک نہیں آئے گی جب تک سورج مغرب سے طلوع نہیں ہوجاتا اور جب وہ طلوع ہوگا مگر اس وقت ایمان لانا…

Read the full tafseer →

Anwar-ul-Bayanانوار البیان

(6:158) ینظرون۔ نظر ینظر (نصر) مضارع۔ جمع مذکر غائب۔ وہ انتظار کرتے ہیں ۔ وہ دیکھتے ہیں۔ ہل ینظرون۔ وہ کس کی انتظار کر رہے ہیں الا ان۔ وائے اس کے کہ۔ یہاں استفہام انکاری ہے۔ بمعنی کہ وہ کسی اور بات کا انتظار نہیں کر رہے بجز اس کے کہ۔ الملئکۃ۔ سے مراد امر ربک بالعذاب۔ تیرے رب کا حکم ان کے عذاب کے لئے۔ ایات۔ سے مراد آیات قاہرہ ہیں۔

Read the full tafseer →

Baseerat-e-Quranبصیرتِ قرآن

Explained with ayahs 154–158

لغات القرآن : آیت نمبر 154 : 158 : تماما ( مکمل) طائفتین (طائفۃ) ۔ دو جماعتیں۔ دوفرقے) صدف ( اس نے انکار کیا) انتظروا (تم انتظار کرو) ۔ تشریح : آیت نمبر 154 تا 158 : فرمان الٰہی کا رخ اہل عرب کفار و مشرکین کی طرف ہے۔ فرمایا کہ تمہیں جو بہانہ ڈھونڈنے ‘ بھاگنے کا چور دروازہ تلاش کرنے اور کسی نہ کسی طرح چھوٹ نکلنے کی عادت ہے۔ تو ممکن تھا تم یہ بہانہ کرتے۔ کہ توریت اور انجلش تو یہودیوں اور عیسائیوں کے لئے نازل کی گئی تھیں۔ ہمیں کیا خبر وہ کیا پڑھتے پڑھاتے تھے۔ ہم تو کلام الٰہی سے بےبہرہ رہے۔ اس لئے ہم بےقصور ہیں۔ تمہیں جو بڑھ بڑھ کے جھوٹے دعوے کرنے کی عادت ہے ‘ بعید نہ تھا تم یہ کہتے ۔ اگر ہم…

Read the full tafseer →

Mazhar-ul-Quranمظہر القرآن

اس آیت کا مطلب یہ ہے کہ مشرکین کے ایمان لانے اور گنہگاروں کے توبہ کرنے کا انتظار اس وقت تک ہے جب تک آفتاب مغرب سے نہیں نکلا، اور جب مغرب سے نکل آوے گا تو پھر کوئی عمل قبول نہ ہوگا۔ اور یہی حالت اس وقت کی ہے جب موت کے فرشتے نظر آجائیں گے اور اپنی زنگی کی امید نہ ہوگی، اس وقت کی توبہ قبول نہ ہوگی۔ آنحضرت ﷺ نے فرمای کہ حشر کے میدان میں ہر شخص کو چار باتوں کی جوابدہی کے لئے اللہ تعالیٰ کے روبرو کھڑا ہونا پڑے گا۔ (1) ایک تو یہ کہ تمام عمر کس کام میں صرف کی۔ (2) دوسرے یہ کہ جوانی میں کیا کیا۔ (3) تیسرے یہ کہ دنیا میں روپیہ پیسہ کیونکر کمایا اور کہاں کہاں خرچ کیا۔ (4) چوتھے یہ کہ دین کا کچھ علم…

Read the full tafseer →

Tafseer-al-Kitaabتفسیر الکتاب

Explained with ayahs 157–158

[60] یعنی قیامت کے آثار مثلاً آفتاب کا مغرب سے طلوع ہونا، دجال کا ظاہر ہونا، عیسیٰ (علیہ السلام) کا آسمان سے اترنا۔ [61] یعنی آثار قیامت ظاہر ہونے کے بعد تو ایمان بالغیب نہ رہے گا بلکہ شہود کے حکم میں داخل ہوجائے گا، تو ایمان اختیاری اب باقی کہاں رہا۔ بلکہ یہ ایمان اضطراری ہوگیا جو حقیقی ایمان نہیں۔ [62] یعنی ایمان گو پہلے سے رکھتا ہو، لیکن اس کی برکت سے ذرا بھی نفع نہ حاصل کیا ہو بلکہ سرتا سر نادانیوں اور خباثتوں میں مبتلا رہا اور توبہ کر کے نیکی کا کوئی عمل شروع کرنا چاہے تو آثار قیامت ظاہر ہوجانے کے بعد توبہ بھی قبول نہ ہوگی۔

Read the full tafseer →

Siraj-ul-Bayanسراج البیان

(ف 2) مقصد یہ ہے کہ اس درجہ وضاحت و تفصیل کے بعد بھی جو نہیں مانتے کو کیا فرشتوں کا انتظار ہے کہ آئیں اور ان کی روحوں کو قبض کرلیں یا عذاب الہی کے متوقع ہیں ، یا یہ چاہتے ہیں کہ قیامت آجائے ان کو معلوم ہونا چاہئے کہ جب قیامت آگئی تو اس وقت کا پچتانا کام نہیں آئے گا ، (آیت) ” اویاتی ربک “ سے مجازا عذاب الہی مراد ہے ، یعنی خدا اپنی قوتوں کے ساتھ آئے ، جاہ و جلال کا مظاہرہ کرے اور انکو چشم زدن میں غارت کر دے ۔

Read the full tafseer →

Kashf-ur-Rahmanکشف الرحمٰن

-158 کیا یہ لوگ صرف اس امر کے منتظر ہیں کہ ان کے پاس فرشتے آئیں یا آپ کا پروردگار ان کے پاس کے پروردگار کی۔ ……… یہ بڑی نشانی ظاہر ہوگی اور آجائے گی اس دن کسی ایسے شخص کو جو ظہور نشان سے پہلے ایمان نہیں لایا تھا ایمان لانا نفع نہیں دے گا اور ان کے حق میں ایمان لانا مفید نہیں ہوگا یا وہ شخص جو ظہور علامت سے پہلے ایمان لے آیا تھا مگر اس نے اپنے ایمان میں کوئی نیک عمل نہ کیا ہو اور باوجود مومن ہونے کے کوئی بھلائی نہ کمائی ہو تو اس کو بھی توبہ کرنا اور توبہ کرکے کوئی بھلا کام کرنا مفید اور نافع نہ ہوگا آپ کہہ دیجئے اچھا تم انتظار کرو اور ہم بھی حالات کا انتظار کررہے ہیں۔ یعنی باوجود دلائل واضحہ کے…

Read the full tafseer →

Bayan-ul-Quranبیان القرآن

ف 1۔ مطلب یہ ہوا کہ کیا ایمان لانے میں قیامت کے وقوع یاقرب کا انتظار ہے۔ 2۔ یہاں تک زیادہ حصہ بیان مشرکین کے باب میں ہے آگے ایک عام عنوان سے دوسرے گمراہوں کا حق سے بعید اور مورد وعید ہونا بیان فرماتے ہیں جس میں سب کفار مشرکین اور اہل کتاب اور اہل ہوا اور بدعات بتفاوت مراتب وعید سب داخل ہوگئے۔

Read the full tafseer →

Urwatul-Wusqaaعروۃ الوثقٰی

کیا یہ لوگ اللہ ، اس کے فرشتے اور اس کے مزید کسی نشان کے منتظر ہیں ؟ : 250: جہاں تک سمجھانے کا تعلق تھا اے پیغمبر اسلام ! آپ نے ایک ایک حقیقت پوری طرح کھول کر سمجھا دی ، دلائل سے اس کا ثبوت پیش کردیا ، کائنات کے پورے نظام سے اس کی شہادتیں پیش کردیں۔ کسی ذی فہم آدمی کے لئے کفر وشرک اور انکار پر جمے رہنے کی کوئی گنجائش باقی نہ چھوڑی اب یہ لوگ ایک صاف ، سیدھی بات کو مان لینے میں کیوں تامل کر رہے ہیں ؟ ایک بار پھر غور کرو کہ لوگوں کو خواب غفلت سے بیدار کرنے کے لئے اور گمراہی کے ظلمت کدے سے باہر نکالنے کے لئے اللہ نے اپنا جلیل القدر رسول مبعوث فرمایا اور اس رسول پر قرآن کریم جیسی بےمثال کتاب نازل…

Read the full tafseer →

Maarif-ul-Quran (En)معارف القرآن انگلش

Commentary The major portion of Surah Al-An` am has been revealed to correct the beliefs and deeds of the people of Makkah and the disbelievers of Arabia and to remove their doubts and to answer questions raised by them. All through the Surah, specially in the previous verses, the people of Makkah and the rest of Arabia were given to understand that they had seen open signs and miracles at the hands of the Holy Prophet ﷺ . They had heard about the prophesies of past books and prophets about him. Then, they had themselves listened to the recitation of the Qur'an from one totally unlettered…

Read the full tafseer →

Tafheem-ul-Quran (En)تفہیم القرآن انگلش

139. That is, either tokens of the approach of the Day of Reckoning or God's scourge or any other sign that will uncover the Truth, after which there will be no reason left for testing man. 140. Those tokens will be so clear that after their appearance it will neither avail the unbeliever to repent of his unbelief nor the disobedient to forsake his disobedience. For faith and obedience have meaning and value only as long as the Truth remains hidden, as long as the tenure of life granted to people does not seem to have approached its end and the world with all its vanities continues to delude…

Read the full tafseer →