Ar-Rahmaan 55:20

Ar-Rahmaan · from ayah 20

55:20

بَیْنَهُمَا بَرْزَخٌ لَّا یَبْغِیٰنِ ۟ۚبَيۡنَهُمَا بَرۡزَخٌ لَّا يَبۡغِيٰنِ‌ۚ‏

دونوں میں ایک آڑ ہے کہ (اس سے) تجاوز نہیں کرسکتے

— Fateh Muhammad Jalandhari

Between them is a barrier [so] neither of them transgresses.

— Saheeh International

Juz 27 · Ruku 1 of surah · Ruku 11 of juz

Read the whole surah · Surah Ar-Rahmaan

All translations of 55:20

پھر بھی اُن کے درمیان ایک پردہ حائل ہے جس سے وہ تجاوز نہیں کرتے

— مولانا سید ابوالاعلی مودودی · تفہیم القرآن

دونوں میں ایک آڑ ہے کہ (اس سے) تجاوز نہیں کرسکتے

— مولانا فتح محمد جالندہری

ان دونوں میں ایک آڑ ہے کہ اس سے بڑھ نہیں سکتے

— مولانا محمد جوناگڑہی

(پھر بھی) ان کے درمیان ایک آڑ ہوتی ہے کہ وہ دونوں اپنی حد سے بڑھتے نہیں۔

— مفتی محمد تقی عثمانی · آسان ترجمۂ قرآن

اور ہے ان میں روک کہ ایک دوسرے پر بڑھ نہیں سکتا

— امام احمد رضا خان · کنز الایمان

اُن دونوں کے درمیان ایک آڑ ہے وہ (اپنی اپنی) حد سے تجاوز نہیں کرسکتے،

— علامہ طاہر القادری · عرفان القرآن

ان دونوں کے درمیان ایک پردہ ہے (جس سے) اہ آگے نہیں بڑھتے۔

— مولانا عبد السلام بھٹوی

(پھر بھی) ان کے درمیان ایک پردہ ہے، وہ اپنی حد سے تجاوز نہیں کرتے

— مولانا عبد الرحمٰن کیلانی · تیسیر القرآن

لیکن ان کے درمیان ایک پردہ حائل رہتا ہے جس سے وہ تجاوز نہیں کرتے

— مولانا امین احسن اصلاحی · تدبر قرآن

(مگر ان دونوں کے درمیان ایک ایسا پردہ ہے کہ وہ دونوں (اپنی حدوں سے) بڑھ نہیں سکتے

— مولانا اسحاق مدنی

) اور) دونوں کے درمیان ایک حجاب (بھی) ہے کہ دونوں (آگے) بڑھ نہیں سکتے۔

— مولانا عبد الماجد دریابادی · تفسیر ماجدی

لیکن ان کے مابین ایک پردہ حائل ہے جس سے وہ تجاوز نہیں کرتے۔

— ڈاکٹر اسرار احمد · بیان القرآن

دونوں میں ایک آڑ ہے کہ اس سے تجاوز نہیں کرسکتے

— محترمہ رفعت اعجاز

and yet there is a barrier between them which they may not overstep.

— Syed Abul Ala Maududi · The Meaning of the Quran

while there is a barrier between them; they do not encroach (upon one another).

— Muhammad Taqi Usmani

while there is a barrier between them; they do not encroach (upon one another).

— Muhammad Taqi Usmani (variant)

Between them is a barrier which none of them can transgress.

— Safi-ur-Rahman al-Mubarakpuri

There is a barrier between them. They encroach not (one upon the other).

— Muhammed William Pickthall · The Meaning of the Glorious Koran

Between them is a barrier [so] neither of them transgresses.

— Saheeh International

but has created a barrier between them so that they will not merge totally.

— Muhammad Sarwar

Between them is a barrier which they cannot pass.

— Muhammad Habib Shakir

In-between the twain is a barrier which they pass not.

— Abdul Majid Daryabadi

Between them is a Barrier which they do not transgress:

— Abdullah Yusuf Ali · The Holy Quran: Text, Translation and Commentary

Tafseer of 55:20

Tafseer Ibn-e-Kaseerتفسیر ابنِ کثیر

Explained with ayahs 14–25

انسان اور جنات کی پیدائش میں فرق یہاں بیان ہو رہا ہے کہ انسان کی پیدائش بجنے والی ٹھیکری جیسی مٹی سے ہوئی ہے اور جنات کی پیدائش آگ کے شعلے سے ہوئی ہے جو خالص اور احسن تھا مسند کی حدیث میں ہے رسول اللہ ﷺ فرماتے ہیں فرشتے نور سے جنات نار سے اور انسان اس مٹی سے جس کا ذکر تمہارے سامنے ہوچکا ہے پیدا کئے گئے ہیں پھر اپنی کسی نعمت کے جھٹلانے کی ہدایت کر کے فرماتا ہے جاڑے اور گرمی کے دو سورج کے نکلنے اور ڈوبنے کے مقامات کا رب اللہ ہی ہے دو سے مراد سورج نکلنے اور ڈوبنے کی دو مختلف جگہیں ہیں کہ وہاں سے سورج چڑھتا اترتا ہے اور موسم کے لحاظ سے یہ بدلتی جگہیں رہتی ہیں ہر دن انقلاب لاتا ہے جیسے دوسری آیت…

Read the full tafseer →

Tafheem-ul-Quranتفہیم القرآن

Explained with ayahs 20–21

سورة الرَّحْمٰن 19 تشریح کے لیے ملاحظہ ہو تفہیم القرآن، جلد سوم، سورة فرقان حاشیہ 68۔

Read the full tafseer →

Maarif-ul-Quranمعارف القرآن

Explained with ayahs 19–21

مَرَجَ الْبَحْرَيْنِ ، مرج کے لغوی معنی آزاد و بےقید چھوڑ دینے کے ہیں اور بحرین سے دو دریا شیریں اور نمکین مراد ہیں، زمین پر حق تعالیٰ نے دونوں قسم کے دریا پیدا فرمائے ہیں اور بعض جگہ یہ دونوں مل جاتے ہیں جس کی نظائر دنیا کے ہر خطے میں پائی جاتی ہیں مگر جہاں دو دریا شیریں اور نمکین مل کر بہتے ہیں وہاں کافی دور تک دونوں کا پانی الگ الگ ممتاز رہتا ہے، ایک طرف میٹھا دوسری طرف کھارا اور بعض جگہ یہ صورت اوپر نیچے بھی ہوتی ہے جہاں دریائے شور کسی شیریں دریا کے اوپر چڑھ آتا ہے وہاں بھی نیچے کا پانی اپنی جگہ شیریں ہوتا ہے اور اوپر کا نمکین اور کھاری، پانی باوجود رقیق اور لطیف ہونے کے ایک مسافت تک ایک…

Read the full tafseer →

Tadabbur-e-Quranتدبرِ قرآن

Explained with ayahs 19–21

(مرج البحرین یلتقین بنھما برزخ لا یبغین فبای الاء ربکما تکذبین) (19۔ 21) (توحید کی دلیل انسداد کا توافق کے پہلو سے)۔ یہ اوپر کے دعوائے توحید کی دلیل اس کائنات کے اضداد میں توافق کے پہلو سے ہے۔ مطلب یہ ہے کہ اس کائنات کے ہر گوشے میں بظاہر جو تضاد نظر آتا ہے، طلوع کے ساتھ غروب، دن کے ساتھ رات اور سردی کے مقابل میں گرمی ہے تو اس سے کسی کو یہ غلط فہمی نہ ہو کہ اس کے اندر مختلف ارادے اور مشتیں کار فرما ہیں۔ انسان اگر اس کی تہہ میں جھانک کر دیکھے تو معلوم ہوگا کہ اس کے ہر تضاد کے اندر نہایت گہرا توافق اور نہایت عمیق سازگاری ہے۔ ہر چیز اپنے مقابل کے ساتھ مل کر ایک بالا تر مقصد کی خدمت میں لگی ہوئی…

Read the full tafseer →

Ahsan-ul-Bayanاحسن البیان

Explained with ayahs 18–20

20۔ 1 جس کا خلاصہ یہ ہے کہ دو دریاؤں سے مراد بعض کے نزدیک ان کے الگ الگ وجود ہیں، جیسے میٹھے پانی کے دریا ہیں، جن سے کھیتیاں سیراب ہوتی ہیں اور انسان ان کا پانی اپنی دیگر ضروریات میں بھی استعمال کرتا ہے۔ دوسری قسم سمندروں کا پانی جو کھارا ہے جس کے کچھ اور فوائد ہیں۔ یہ دونوں آپس میں نہیں ملتے۔ بعض نے اس کا مفہوم یہ بیان کیا ہے کہ کھارے سمندروں میں ہی میٹھے پانی کی لہریں چلتی ہیں اور یہ دونوں لہریں آپس میں نہیں ملتیں، بلکہ ایک دوسرے سے جدا اور ممتاز ہی رہتی ہیں۔ اس کی ایک صورت یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے کھارے سمندروں میں ہی کئی مقامات پر میٹھے پانی کی لہریں بھی جاری کی ہوئی ہیں اور وہ کھارے پانی…

Read the full tafseer →

Aasan Quranآسان قرآن

Explained with ayahs 20–28

4: اللہ تعالیٰ کی قدرت کا یہ نظارہ دو دریاؤں یا دوسمندروں کے سنگم پر ہر شخص دیکھ سکتا ہے کہ دونوں دریاؤں یا سمندروں کے پانی ساتھ ساتھ چل رہے ہوتے ہیں، پھر بھی دونوں کے درمیان ایک لکیر جیسی ہوتی ہے جس سے پتہ لگ جاتا ہے کہ یہ دونوں الگ الگ دریا یا سمندر ہیں۔

Read the full tafseer →

Fi-Zilal-al-Quranفی ظلال القرآن

Explained with ayahs 19–21

مرج البحرین ............ کالاعلام (4 2) فبای الاء ربکما تکذبن (55:5 2) ” دو سمندروں کو اس نے چھوڑ دیا کہ بہم مل جائیں پھر بھی ان کے درمیان ایک پردہ حائل ہے جس سے وہ تجاوز نہیں کرتے۔ پس اے جن وانس ، تم اپنے رب کی قدرت کے کن کن کرشموں کو جھٹلاؤ گے ؟ ان سمندروں سے موتی اور مونگے نکلتے ہیں۔ پس اے جن وانس ، تم اپنے رب کی قدرت کے کن کن کمالات کو جھٹلاؤ گے ؟ اور یہ جہاز اسی کے ہیں جو سمندر میں پہاڑوں کی طرح اونچے اٹھے ہوئے ہیں ، پس اے جن وانس ، تم اپنے رب کے کن کن احسانات کو جھٹلاؤ گے ؟ “ یہاں جن دو دریاؤں کی طرف اشارہ کیا گیا ہے وہ میٹھا سمندر اور کھارا سمندر ہیں۔ کھارے دریا سے مراد سمندر اور بڑے…

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Usmaniتفسیرِ عثمانی

Explained with ayahs 18–20

4 یعنی ایسا نہیں کہ میٹھا اور کھاری پانی ایک دوسرے پر چڑھائی کر کے اس کی خاصیت وغیرہ کو بالکلیہ زائل کر دے یا دونوں مل کر دنیا کو غرق کر ڈالیں۔ اس آیت کے مضمون کے متعلق کچھ تقریر سورة " فرقان " کے اواخر میں گزر چکی ہے۔ اس کو ملاحظہ کرلیا جائے۔

Read the full tafseer →

Bayan-ul-Quranتفسیر بیان القرآن

آیت 20 { بَیْنَہُمَا بَرْزَخٌ لَّا یَبْغِیٰنِ۔ } ”لیکن ان کے مابین ایک پردہ حائل ہے جس سے وہ تجاوز نہیں کرتے۔“ دونوں دریا باہم مل کر چلتے ہیں لیکن ایک دوسرے میں گھستے نہیں ‘ اپنی اپنی حد میں رہتے ہیں۔ جیسے ٹھنڈے پانی کے سمندروں میں گرم پانی کی روئیں بہتی ہیں اور کھاری سمندروں میں میٹھے پانی کی روئیں بہتی ہیں۔ اسی طرح کئی دریا باہم ملتے ہیں لیکن دور تک الگ الگ نظر آتے ہیں۔ ہمارے ہاں دریائے کابل کا پانی جب دریائے سندھ میں ملتا ہے تو بہت دور تک دونوں پانی اپنے رنگ کی وجہ سے الگ الگ نظر آتے ہیں۔ اٹک کے پل پر کھڑے ہو کر دونوں پانیوں کا الگ الگ رہتے ہوئے ایک ساتھ چلنے کا یہ منظر دیکھا جاسکتا ہے۔…

Read the full tafseer →

Taiseer-ul-Quranتیسیر القرآن

Explained with ayahs 18–20

15 اس کی تشریح کے لیے سورة فرقان کی آیت نمبر 53 کا حاشیہ ملاحظہ فرمایئے۔

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Majidiتفسیرِ ماجدی

Explained with ayahs 18–20

13۔ ماہرین فن کا بیان ہے کہ سطح زمین کے نیچے پانی دو مستقل نظام جاری ہیں۔ ایک سلسلہ آب شور کا ہے جو سمندروں سے ظاہر ہوتا ہے۔ دوسرے دونوں نظام پوری طرح قائم بھی ہیں۔ اور پھر ایک دوسرے سے گڈمڈ اور مدغم نہیں ہونے پاتے۔ ملاحظہ ہوں سورة الفرقان (پ 19) کے حاشیے۔

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Jalalainتفسیرِ جلالین

Explained with ayahs 15–25

وخلق الجان من مارج من نار، جان سے جنس جنات مراد ہے، اور مارج آگ کے شعلہ کو کہتے ہیں، انسان کی طرح جن بھی عناصر اربعہ سے بنا ہوا ہے، گمر جن میں ناری عنصر غالب ہے جیسا کہ انسان میں خاکی عنصر غالب ہے رب المشرقین و رب المغربین سے سردی گرمی کے مشرق و مغرب مراد ہیں شمس و قمر کا مطلع اور مغرب اگرچہ بہت قیل مقدار میں روزانہ ہی بدلتا رہتا ہے اس لئے آسانی سے اس کا احساس نہیں ہوتا، گرمی سردی کے مشرق و مغرب میں چونکہ بین فرق اور نمایاں فاصلہ ہوتا ہے اس لئے صرف ان کا ہی ذکر کردیا ہے اور بعض حضرات نے مشرقین اور مغربین سے شمس و قمر کے مشرق و مغرب مراد لئے ہیں۔

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Mazhariتفسیرِ مظہری

بینھما برزخ لا یبغین اور دونوں کے درمیان ایک حجاب ہے کہ دونوں اپنی حد سے بڑھ نہیں سکتے۔ بَرْزَخٌ : مانع ‘ پردہ ‘ یعنی اللہ کی قدرت۔ لَا یَبْغِیَانِ : دونوں میں سے کوئی اپنی حد سے آگے بڑھ کر دوسرے کی حد میں داخل ہو کر مخلوط نہیں ہوجاتا اور نہ وہ اپنی خاصیت و خصوصیت کو چھوڑتا ہے۔ قتادہ نے کہا : آدمیوں پر چڑھ نہیں آتے کہ ان کو غرق کردیں۔ حسن کے نزدیک دو سمندروں سے مراد ہیں : بحر روم اور بحر ہند۔ قتادہ نے کہا : بحر فارس (پرشین گلف) اور بحر روم مراد ہیں اور برزخ سے مراد ہیں جزائر۔ مجاہد اور ضحاک کے نزدیک آسمانی اور زمین کا سمندر مراد ہے ‘ دونوں ہر سال آپس میں ملتے ہیں۔

Read the full tafseer →

Tafseer-Ibne-Abbasتفسیر ابن عباس

Explained with ayahs 19–21

(19۔ 21) اسی نے دو دریاؤں شیریں اور تلخ کو ملا دیا کہ آپس میں ایک دوسرے کا پانی نہیں ملتا اور ان دونوں کے درمیان ایک حجاب ہے کہ جس سے دونوں ایک دوسرے کے ساتھ مل نہیں سکتے اور نہ ایک دوسرے کا پانی تبدیل کرسکتے ہیں سو اے جن و انس تم اپنے رب کی کون کون سی نعمتوں کا انکار کرو گے۔

Read the full tafseer →

Al-Quran-al-Kareemتفسیر القرآن الکریم

Explained with ayahs 19–21

مَرَجَ الْبَحْرَیْنِ یَلْتَقِیٰـنِ۔۔۔۔۔: ان آیات کی تفسیر کے لیے دیکھئے سورة ٔ فرقان (53) کی تفسیر۔

Read the full tafseer →

Al-Qurtubiتفسیر القرطبی

Explained with ayahs 19–21

مرج البحرین یلتقین۔ بینھا برزخ لایبغین۔ مرج کا معنی چھوڑ دینا ہے یہ جملہ بولا جاتا ہے : مرج السطان النسا جب بادشاہ نے لوگوں کو مہمل چھوڑ دیا۔ مرج کا اصل معنی مہمل چھوڑنا ہے جس طرح جانوروں کو چراگاہ میں چھوڑ دیا جاتا ہے۔ یہ بھی کہا جاتا ہے : مرج یعنی خلط ملط کردیا۔ اخفش نے کہا، ایک قومی کہتی ہے امرج البحیرن یہ مرج کی طرح ہے فعل اور افعل ایک معنی میں ہے۔ البحرین حضرت ابن عباس نے کہا : آسمان کا سمندر اور زمین کا سمندر (1) ، یہ مجاہد اور سعید بن جبیر کا قول ہے۔ یلتقین وہ ہر سال میں ملتے ہیں۔ ایک قول یہ کیا گیا ہے : دونوں کے کنارے ملتے ہیں (2) حضرت حسن بصری اور قتادہ نے کہا : فارس اور روم کا سمندر…

Read the full tafseer →

Dure-Mansoorتفسیر درِ منثور

Explained with ayahs 19–21

1:۔ ابن جریر (رح) وابن المنذر (رح) وابن ابی حاتم (رح) نے ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ (آیت ) '' مرج البحرین یلتقین '' (اسی نے دو دریاؤں کو ملایا) یعنی دو دریاجاری فرمائے (آیت ) '' بینھما برزخ '' (ان کے درمیان پردہ ہے) یعنی رکاوٹ (آیت ) '' لابیغین '' یعنی آپس میں خلط ملط نہیں ہوتے (یعنی آپس میں ایک دوسرے سے نہیں ملتے) دوسمندروں کا ساتھ چلنا : 2:۔ عبد بن حمید (رح) ابن جریر (رح) وابن المنذر (رح) نے مجاہد (رح) سے روایت کیا کہ (آیت ) '' مرج البحرین یلتقین '' (اسی نے دو دریاؤں کو ملایا کہ دونوں آپس میں ملے ہوئے ہیں) سے مراد ہے دونوں دریاؤں کا برابر اور ہموار ہونا (آیت ) '' بینہما برزخ '' (ان کے…

Read the full tafseer →

Mutaliya-e-Quranتفسیر مطالعہ قرآن

بَيْنَهُمَا بَرْزَخٌ [ ان دونوں کے درمیان ایک پردہ (ہوتا ) ہے ] لَّا يَبْغِيٰنِ [(تو) وہ دونوں چڑھائی نہیں کرتے (ایک دوسرے پر )

Read the full tafseer →

Anwar-ul-Bayanتفسیر انوار البیان

Explained with ayahs 19–25

اس کے بعد کشتیوں کا تذکرہ فرمایا کہ اونچی اونچی کشتیاں پہاڑوں کی طرح سمندروں میں بلند ہیں یہ سب اللہ تعالیٰ ہی کی مشیت سے قائم ہیں۔ وہی اپنی قدرت کاملہ سے ان کی حفاظت فرماتا ہے۔ سمندر کا تلاطم اور تیز ہواؤں کے حملوں سے محفوظ فرماتا ہے، یہ کشتیاں بڑے بڑے وزن کے سامان تجارت کو اور تاجروں کو اور انسانوں کی خوراکوں اور دوسری ضروریات کو ایک براعظم سے دوسرے براعظم تک لے جاتی ہیں جسے سورة البقرہ میں یوں فرمایا ہے ﴿ وَ الْفُلْكِ الَّتِيْ تَجْرِيْ فِي الْبَحْرِ بِمَا يَنْفَعُ النَّاسَ ﴾ (اور ان کشتیوں میں جو سمندر میں وہ چیزیں لے کر چلتی ہیں جو انسانوں کو نفع دیتی ہیں، عقلمندوں کے لیے نشانیاں ہیں)…

Read the full tafseer →

Maarif-ul-Quranمعارف القرآن

Explained with ayahs 1–25

انعامات رب جلیل بر انسان بعطاء وصف بیان وتعلیم قرآن وفیضان نعماء جسمانیہ وروحانیہ : قال اللہ تعالیٰ : الرحمن علم القرآن ...... الی ...... فبای الآء ربکما تکذبن “۔ (ربط) سورة قمر میں دلائل نبوت اور معجزات عظیمہ کا بیان تھا اور امم سابقہ کے احوال ذکر فرمائے گئے کہ کس طرح انہوں نے اپنے پیغمبروں کا انکار کیا اور ان پر ایمان نہ لائے جس کے باعث عذاب خداوندی سے انکو ہلاک وبرباد کردیا گیا جس سے مقصود اہل مکہ کو متنبہ کرنا تھا کہ وہ ان احوال وواقعات کو سوچ کر اپنے انجام کے بارے میں بھی خود فیصلہ کرلیں تو اس کے بعد حق تعالیٰ شانہ نے ان انعامات خاصہ کا ذکر فرمایا جو انسان پر کئے گئے ان انعامات میں…

Read the full tafseer →

Jawahir-ul-Quranجواھر القرآن

Explained with ayahs 19–23

9:۔ ” مرج البحرین “ یہ توحید کی چھٹی دلیل ہے۔ مرج ای ارسل واجری، بہا دیا، جاری کردیا، دو دریا، میٹھا اور کھاری۔ اس کی قدرت کاملہ کا کرشمہ دیکھو کہ اس نے دو دریا ساتھ ساتھ چلائے ہیں جن کا پانی ساتھ ساتھ جا رہا ہے اور ان کے درمیان ظاہری طور پر کوئی حجاب حاجز بھی نہیں محض اللہ کی قدرت کا پردہ ہے جو ان کو آپس میں ملنے نہیں دیتا اور دونوں دریا اپنی حدوں سے نکل کر ایک دوسرے کی حد میں داخل نہیں ہوسکتے۔ ان دونوں سے ہر حجم میں چھوٹے اور بڑے سچے موتی نکلتے ہیں۔ ” اللؤلؤ “ بڑے موتی، ” المرجان “ چھوٹے موتی۔ اللؤؤ والمرجان کبار الدر وصغارہ (بیضاوی، ابن کثیر) ۔

Read the full tafseer →

Mualim-ul-Irfanمعالم العرفان

Explained with ayahs 14–25

ربطہ آیات اس سورة مبارکہ میں کائنات اور بالخصوص انسانوں پر ہونے والے انعامات الٰہیہ کا ذکر ہورہا ہے۔ چناچہ گذشتہ درس میں روحانی انعامات میں سے سب سے بڑی نعمت قرآن حکیم کا تذکرہ ہوا۔ اس کے بعد اللہ نے خود انسانی جسم کی تخلیق کا ذکر کیا کہ اس نے انسان کو پیدا کیا اور کمال درجے کی قوت گویائی بھی عطافرمائی۔ پھر اللہ نے شمس و قمر ، پودوں اور درختوں کا ذکر کیا ہے کہ یہ بھی انعاماتِ الٰہیہ میں شامل ہیں جو اللہ نے انسانوں کی مصلحت کی خاطر پیدا فرمائے ہیں پھر اللہ نے ترازو کا ذکر کیا جو کہ عدل کی علامت ہے ، لہٰذا اللہ نے عدل قائم کرنے کا حکم دیا ، اور فرمایا کہ ناپ تول میں کسی قسم کی کمی بیشی نہ کرو…

Read the full tafseer →

Mufradat-ul-Quranمفردات القرآن

بَيْنَہُمَا بَرْزَخٌ لَّا يَبْغِيٰنِ۝ 20 ۚ بين بَيْن موضوع للخلالة بين الشيئين ووسطهما . قال تعالی: وَجَعَلْنا بَيْنَهُما زَرْعاً «1» [ الكهف/ 32] ، يقال : بَانَ كذا أي : انفصل وظهر ما کان مستترا منه، ولمّا اعتبر فيه معنی الانفصال والظهور استعمل في كلّ واحد منفردا، فقیل للبئر البعیدة القعر : بَيُون، لبعد ما بين الشفیر والقعر لانفصال حبلها من يد صاحبها . ( ب ی ن ) البین کے معنی دو چیزوں کا درمیان اور وسط کے ہیں : ۔ قرآن میں ہے : ۔ وَجَعَلْنا بَيْنَهُما زَرْعاً [ الكهف/ 32] اور ان کے درمیان کھیتی پیدا کردی تھی ۔ محاورہ ہے بان کذا کسی چیز کا الگ ہوجانا اور جو کچھ اس کے تحت پوشیدہ ہو ، اس کا ظاہر…

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Haqqaniتفسیرِ حقانی

Explained with ayahs 19–25

ترکیب : المرج الارسال یقال مرجت الدابۃ اذا ارسل تھا یلتقیان حال و بینہما برزخ حال من الضمیر فی یلتقیان ولایبغیان حال ایضا یخرج قالوا التقدیر من احدھما الجواری جمع جاریۃ وھی السفن وحذفت الیاء المنشئات من انشأء اذا رفعہ المرفوعات وقریٔ بکسر الشین وفی البحر یتعلق بہ کالا علام جمع علم وھو الجبل الطویل۔ حال من الضمیر فی المنشئات۔ تفسیر : ان آیات میں دوسرے مسئلہ توحید کو ثابت کر رہا ہے مگر جہاں کہیں قرآن مجید میں اپنے دلائلِ قدرت و جبروت ذکر کر کے اس مسئلہ کو ثابت کیا ہے دلائل میں وہی چیزیں بیان فرمائی ہیں کہ جو بندوں کے لیے انعام اور کارآمد چیزیں ہیں یہ اس لیے کہ انسانی جبلت انعام کی وجہ سے منعم…

Read the full tafseer →

Ruh-ul-Quranروح القرآن

Explained with ayahs 19–21

مَرَجَ الْبَحْرَیْنِ یَلْتَقِیٰنِ ۔ بَیْنَہُمَا بَرْزَخٌ لاَّیَبْغِیٰنِ ۔ فَبِاَیِّ اٰ لَآئِ رَبِّـکُمَا تُـکَذِّبٰنِ ۔ (الرحمن : 19 تا 21) (اس نے چھوڑے دو سمندر اور وہ دونوں آپس میں ٹکراتے ہیں۔ لیکن ان کے درمیان ایک پردہ حائل ہے جس سے وہ تجاوز نہیں کرتے۔ تم اپنے رب کی قدرت کے کن کن کرشموں کو جھٹلائو گے۔ ) اللہ تعالیٰ کی مزید قدرت کا بیان اللہ تعالیٰ اپنی مزید قدرت کا اظہار فرماتے ہوئے ارشاد فرماتا ہے کہ تم سمندروں کو غور سے دیکھو، تمہیں بعض جگہ نظر آئے گا کہ سمندر میں دو لہریں چل رہی ہیں اور وہ دونوں سمندر کا حصہ ہیں۔ ان کی موجوں اور طغیانی میں دوسرے سمندر کی نسبت کوئی فرق نہیں۔ لیکن حیرانی…

Read the full tafseer →

Fahm-ul-Quranفہم القرآن

Explained with ayahs 17–21

فہم القرآن ربط کلام : جس رب نے انسان اور جن کو پیدا کیا ہے وہی مشرقین اور مغربین کا مالک ہے۔ سورة الصّافات کی آیت 5 میں مشرق کے لیے مشارق کے الفاظ استعمال کیے ہیں اور یہاں مشرقین اور مغربین کے الفاظ استعمال فرمائے ہیں۔ بیشک سورج مشرق سے نکل کر مغرب کی جانب غروب ہوتا ہے لیکن سورج ہمیشہ ایک ہی مقام سے نہ طلوع ہوتا ہے اور نہ غروب ہوتا ہے بلکہ ہر روز اپنی جگہ بدلتا ہے جسے موجودہ سائنسدان اور فلکیات کے ماہرین بھی تسلیم کرتے ہیں اس لیے یہاں مشرقین اور مغربین کے الفاظ استعمال فرمائے ہیں۔ عربی میں یہ الفاظ فاصلے کی طوالت کے لیے بھی استعمال ہوتے ہیں۔ مشرقین اور مغربین کے الفاظ استعمال فرما کر شمال اور…

Read the full tafseer →

Madarik-ut-Tanzilمدارک التنزیل

20 : بَیْنَھُمَا بَرْزَخٌ (ان دونوں کے درمیان ایک حجاب ہے) اللہ تعالیٰ کی قدرت سے ایک روک ہے۔ لَّا یَبْغِیٰنِ (دونوں اپنی حد سے بڑھ نہیں سکتے) ۔ ایک دوسرے کے ساتھ ملنے میں سرکشی نہیں کرتا۔

Read the full tafseer →

Ahsan-ut-Tafaseerاحسن التفاسیر

Explained with ayahs 14–25

14۔ 25۔ ترمذی نسائی ‘ مسند بزار وغیرہ میں ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے۔ جس کا حاصل یہ ہے کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا اللہ تعالیٰ نے حضرت آدم ﷺ کا پتلا بنانے کے لئے پہلے مٹی لی پھر اس میں پانی ملا کر چھوڑ دیا کہ سیاہ رنگ کا بودار گارا ہوگیا اور یہاں تک سوکھا کہ ٹھیکرے کی طرح ہوگیا۔ ابن حبان نے اس حدیث کو صحیح کہا ہے۔ سورة آل عمران ‘ سورة حج ‘ سورة و الصفات اور اس سورة میں اللہ تعالیٰ نے حضرت آدم کے پتلے کی مختلف حالتیں جو فرمائی ہیں یہ حدیث ان سب حالتوں کی تفسیر ہے جس سے معلوم ہوا کہ ان سورتوں کی آیتوں میں کچھ اختلاف نہیں ہے بلکہ ان چند حالتوں میں سے کسی آیت میں کوئی حالت ہے اور کسی میں کوئی اور۔ حقیقت…

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Saadiتفسیرِ سعدی

Explained with ayahs 19–23

یہ ان بحرین سے مراد ہے، میٹھے پانی کا سمندر اور نمکین پانی کا سمندر جو آپس میں ملتے ہیں (دریا کا) میٹھا پانی نمکین سمندر میں گرتا ہے پھر دونوں قسم کے پانی ایک دوسرے سے مل جاتے ہیں مگر اللہ نے ان دونوں کے درمیان زمین کو ایک رکاوٹ بنارکھا ہے ایک پانی دوسرے پانی پر سرکشی نہیں کرتا اور یوں دونوں پانیوں کی منفعت حاصل ہوتی ہے لوگ میٹھے پانی کو خود پیتے ہیں اور اس سے اپنے باغات اور کھیتی باڑی کو سیراب کرتے ہیں کھاری پانی فضا کو پاک صاف کرتا ہے اس میں وہیل مچھلیاں موتی اور گھونگے پیدا ہوتے ہیں اور یہ کشیتوں اور دیگر بحری سواریوں کے لیے مستقر اور مسخر ہوتا ہے۔

Read the full tafseer →

Ahkam-ul-Quranاحکام القرآن

Explained with ayahs 12–21

عصف اور ریحان کی تشریح قول باری ہے (والحب ذوالعصف والریحان۔ طرح طرح کے غلے ہیں جن میں بھوسا بھی ہوتا ہے اور دانہ بھی) حضرت ابن عباس ؓ ، قتادہ اور ضحاک سے مروی ہے کہ عصف بھوسے کو کہتے ہیں۔ حضرت ابن عباس ؓ ، مجاہد اور ضحاک سے منقول ہے کہ ریحان ورق یعنی پتے کو کہتے ہیں۔ حضرت ابن عباس ؓ سے یہ بھی مروی ہے کہ ریحان غذائی دانوں کو کہتے ہیں۔ حسن کا قول ہے کہ ریحان پھول کو کہتے ہیں جسے سونگھا جاتا ہے۔ ابوبکر حبصاص کہتے ہیں کہ اگر یہ تمام معانی مراد لئے جائیں تو اس میں کوئی امتناع نہیں ہے کیونکہ ریحان کا اسم ان سب پر واقع ہوتا ہے۔ تاہم ریحان کے ظاہری معنی اس پھول کے ہیں جس کی خوشبو سونگھی جاتی ہے۔ جب…

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Madaniتفسیرِ مدنی

Explained with ayahs 20–21

[ 18] پانی کے دو عظیم الشان ذخیروں کی نعمت کا ذکر وبیان : سو اس سے واضح فرمایا گیا کہ میٹھے اور کھاری پانی کے دونوں ذخیرے قدرت کی رحمت و عنایت اور اس کی حکمت بالغہ کا ایک اور عظیم الشان مظہر اور نشان ہے ؟ جو تم لوگوں کو اپنی زبان حال سے درس عبرت و بصیرت اور دعوت غور و فکر دے رہا ہے۔ تاکہ اس طرح تم لوگ حق اور حقیقت تک رسائی حاصل کرسکو، اور راہ حق و صواب کو اپنا سکو۔ بہرکیف اس ارشاد سے واضح فرما دیا گیا کہ قدرت کی رحمت و عنایت کا ایک اور عظیم الشان نشان میٹھے اور کھاری پانی کا یہ پُر حکمت نظام بھی ہے۔ یعنی اس قادر مطلق رب و رحیم نے اپنی قدرت بےپایاں اور حکمت بالغہ سے میٹھے اور کھاری پانی کے دو…

Read the full tafseer →

Mafhoom-ul-Quranمفہوم القرآن

Explained with ayahs 19–25

سمندر اور دریا اپنی بناوٹ میں حیران کن ہیں تشریح : ڈاکٹر ہلوک نور باقی صاحب نے 19 اور 20 آیات کی تشریح بےحد خوبصورت الفاظ میں کی ہے ملاحظہ ہو لکھتے ہیں۔ آیات میں دو اہم نکات کو بیان کی گیا ہے۔ 1 دو سمندروں کا strait کے ذریعے آپس میں ملنا بہر حال یہ ایک معمول کی حالت ہے۔ 2 ۔ یہ حقیقت کہ دو سمندران کے درمیان ایک خاص قسم کی رکاوٹ کی وجہ سے مکمل طور پر آپس میں نہیں مل سکتے۔ آئیے اس سلسلے میں سب سے پہلے سائنسی نکات کا مطالعہ کریں۔ فرانسیسی سائنسدان جیکوی کو سٹو نے جو سمندر کے اندر پانی کی تحقیقات کے لیے مشہور ہے، یہ دریافت کیا کہ بحرہ روم اور بحرہ اوقیانوس کیمیاوی اور حیاتیات کے لحاظ سے ایک دوسرے…

Read the full tafseer →

Asrar-ut-Tanzilاسرار التنزیل

Explained with ayahs 1–25

آیات 1 تا 25۔ اسرار ومعارف۔ وہ ذات بیحد و حساب رحم کرنے والی ہے اور اس کی رحمت ہے کہ اس نے قرآن سکھلایا اپنے نبی پر نازل فرما کر ان خوش نصیبوں کو جنہوں نے آپ سے سیکھا اور ان کے واسطے سے اگلوں کو سکھایا یوں تعلیم قرآن کا سلسلہ ہمیشہ کے لیے جاری فرمایا کہ بنی آدم میں سے جو چاہے اس چشمہ رحمت سے سیراب ہو۔ آخر یہ بھی تو اسی کی رحمت عامہ ہے کہ انسان کو پیدا فرمایا اور اسے زبان دانی بات کرنے کا فن ودیعت فرمایا کہ وہ علم قرآن حاصل کرسکنے کے قابل ہوا۔ قوت گویائی کا اصل مصرف۔ گویاقوت گویائی اور بات کرنے کی صلاحیت کا اصل مصرف علوم قرآن کا حصول اور اس کا آگے پہنچانا ہے باقی سارے فوائد دوسرے درجے میں ہیں…

Read the full tafseer →

Ashraf-ul-Hawashiاشرف الحواشی

Explained with ayahs 18–22

ف 12 موتی اور مونگے صرف کھاری پانی سے نکلتے ہیں لیکن جب کھاری اور میٹھا پانی ایک جگہ مل جاتے ہیں تو گویا وہ دونوں کے مجموعہ سے نکلتے ہیں یا ممکن ہے کہ آئندہ تحقیقات سے معلوم ہو کہ جن کھاری سمندروں اور دریائوں سے موتی نکلتے ہیں انکی تہ میں میٹھا پانی ہوتا ہے اور یہ ان پانیوں کے اشتراک عمل سے پیدا ہوتے ہیں۔

Read the full tafseer →

Anwar-ul-Bayanانوار البیان

Explained with ayahs 20–21

(55:20) بینھما۔ ای بین البحرین۔ دونوں دریاؤں کے درمیان برزخ : روک۔ اوٹ۔ دو چیزوں کے درمیان کی حد۔ موت سے حشر تک کے عالم کو عالم برزخ کہتے ہیں۔ لایبعین : مضارع منفی تثنیہ مذکر غائب بغی (باب ضرب) مصدر وہ دونوں اپنے حدود سے آگے نہیں بڑھتے۔ یعنی اپنی درمیانی حد فاصل سے تجاوز کرکے آپس میں مل نہیں جاتے بلکہ قریب قریب اور متصل بہنے کے باوجود اپنی علیحدہ حیثیت قائم رکھتے ہیں۔

Read the full tafseer →

Baseerat-e-Quranبصیرتِ قرآن

Explained with ayahs 1–25

لغات القرآن آیت نمبر 1 تا 25 علم اس نے سکھایا۔ البیان بولنا بحسبان ایک حساب سے، ایک طریقے سے۔ النجم بےتنے کے درخت، پودے۔ وضع اس نے رکھا ۔ اس نے بنایا ۔ الاتطفوا یہ کہ تم نہ گھٹائو۔ انام مخلوق۔ الاکمام (کم) غلام، چھلکا ۔ العصف بھوسہ (جانوروں کی غذا) الریحان خوشبودار ۔ الاء (الی) نعمتیں صلصال خشک مٹی جو کھن کھن بجتی ہو۔ الفخار ٹھیکرا۔ الجان جن ، ابو الجنات ۔ مارج شعلہ جس میں دھواں نہ ہو۔ مرج (خوب بہتا ہے) جاری کیا البحرین دوریا، دو سمندر۔ برزخ پردہ، رکاوٹ۔ لا یبغین دونوں کو ملنے نہیں دیتا اللولو موتی۔ المرجان مونگا، سفید موتی۔ المنشئت بلند کئے ہوئے۔ الاغلام (ملم) پہاڑ، جھنڈا اللہ تعالیٰ نے اپنی…

Read the full tafseer →

Mazhar-ul-Quranمظہر القرآن

Explained with ayahs 20–22

(ف 2) اکثر مفسرین کا قول ہے کہ سمندر میں جہاں میٹھی ندیاں گرتی ہیں وہاں موتی اور مونگا پیدا ہوتا ہے اس لیے دونوں دریاؤں سے موتی اور مونگے کا نکلنا فرمایا۔

Read the full tafseer →

Siraj-ul-Bayanسراج البیان

Explained with ayahs 20–24

ف 1: کشتیوں اور جہازوں کو سطح سمندر پر رواں کرنا یہ بھی اسی کے قبضہ قدرت میں ہے ۔ وہی ان پہاڑوں کو پانی کے اس اتھاہ ذخیرہ میں ڈال دیتا ہے ۔ اور وہی ان پہاڑوں کی طرح بلند جہازوں کو سطح آب پر چلنے دیتا ہے ۔

Read the full tafseer →

Kashf-ur-Rahmanکشف الرحمٰن

(20) ان دونوں کے مابین ایک پردہ ہے جس سے وہ ایک دوسرے کی طرف بڑھ نہیں سکتے اور ایک دوسرے پر زیادتی نہیں کرتے۔ یعنی آب شور اور آب شیریں مل کر بہتے ہیں جیسا کہ ہندوستان میں بہت جگہ دیکھا جاتا ہے ہم سورة فرقان کے آخر میں بتاچکے ہیں بنگال اور گجرات میں اور کراچی میں دیکھا جاسکتا ہے۔

Read the full tafseer →

Bayan-ul-Quranبیان القرآن

Explained with ayahs 18–26

ف 2۔ چونکہ مقصود تنبیہ کرنا ثقلین کو ہے اور وہ سب اہل ارض ہیں، اس لئے فنا میں اہل ارض کا ذکر کیا گیا۔ اس تخصیص ذکری سے نفی فنا کی غیر اہل ارض سے لازم نہیں آتی۔

Read the full tafseer →

Urwatul-Wusqaaعروۃ الوثقٰی

ان دونوں دریائوں کے درمیان ایسا پردہ ہے کہ وہ دونوں تجاوز نہیں کر سکتے 02۔ بعض علاقوں میں دیکھا گیا ہے کہ دریا سمندر میں داخل ہو رہے ہیں ‘ دونوں کے پانیوں کو دیکھا گیا تو وہ دونوں پانی آپس میں نہیں ملتے ایسے بھی ہیں جن میں سے ایک کا پانی میٹھا ہے اور دوسرے کا کھاری اور ایسا بھی ہے کہ ایک دریا گرم ہے اور دوسرا سرد اور دونوں قوسم کے پانی سندر میں گر رہے ہیں اور سمندر کے اندر دور دور تک میٹھا پانی اپنے بہائو پر بہہ رہا ہے اور اس کا پانی میٹھا ہی ہے اور کھاری پانی اپنے بہائو پر جا رہا ہے اور کھاری ہی ہے اور یہی حال اس گرم ور سرد پانی کے دریا کا بھی ہے کہ باوجود آپس میں مل نہیں رہے۔ یہ جو ہم نے…

Read the full tafseer →

Maarif-ul-Quran (En)معارف القرآن انگلش

Explained with ayahs 19–21

Allah created Different Types of Water مَرَ‌جَ الْبَحْرَ‌يْنِ يَلْتَقِيَانِ (He has set forth the two seas that meet together...55:19). Literally, the verb maraja means 'to let loose'. The word bahrain [ two seas or two types of waters ] refers to sweet and salty waters. Allah has created two types of waters. In some places the two seas meet together, the samples of which are available in every region of the world. However, where the sweet and salty waters meet, there is a distinct barrier between the sweet and salty waters. In some cases, the two types of waters are seen distinctly in higher…

Read the full tafseer →