Al-Fath 48:29

Al-Fath · from ayah 29

48:29

مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللّٰهِ ؕ— وَالَّذِیْنَ مَعَهٗۤ اَشِدَّآءُ عَلَی الْكُفَّارِ رُحَمَآءُ بَیْنَهُمْ تَرٰىهُمْ رُكَّعًا سُجَّدًا یَّبْتَغُوْنَ فَضْلًا مِّنَ اللّٰهِ وَرِضْوَانًا ؗ— سِیْمَاهُمْ فِیْ وُجُوْهِهِمْ مِّنْ اَثَرِ السُّجُوْدِ ؕ— ذٰلِكَ مَثَلُهُمْ فِی التَّوْرٰىةِ ۛۖۚ— وَمَثَلُهُمْ فِی الْاِنْجِیْلِ ۛ۫ۚ— كَزَرْعٍ اَخْرَجَ شَطْـَٔهٗ فَاٰزَرَهٗ فَاسْتَغْلَظَ فَاسْتَوٰی عَلٰی سُوْقِهٖ یُعْجِبُ الزُّرَّاعَ لِیَغِیْظَ بِهِمُ الْكُفَّارَ ؕ— وَعَدَ اللّٰهُ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ مِنْهُمْ مَّغْفِرَةً وَّاَجْرًا عَظِیْمًا ۟۠مُحَمَّدٌ رَّسُوۡلُ اللّٰهِ‌ ؕ وَالَّذِيۡنَ مَعَهٗۤ اَشِدَّآءُ عَلَى الۡكُفَّارِ رُحَمَآءُ بَيۡنَهُمۡۖ ‌ تَرٰٮهُمۡ رُكَّعًا سُجَّدًا يَّبۡتَغُوۡنَ فَضۡلًا مِّنَ اللّٰهِ وَرِضۡوَانًا‌ۖسِيۡمَاهُمۡ فِىۡ وُجُوۡهِهِمۡ مِّنۡ اَثَرِ السُّجُوۡدِ‌ ؕ ذٰ لِكَ مَثَلُهُمۡ فِى التَّوۡرٰٮةِ ۛ ۖۚ وَمَثَلُهُمۡ فِى الۡاِنۡجِيۡلِ ۛۚ كَزَرۡعٍ اَخۡرَجَ شَطْئَـهٗ فَاٰزَرَهٗ فَاسۡتَغۡلَظَ فَاسۡتَوٰى عَلٰى سُوۡقِهٖ يُعۡجِبُ الزُّرَّاعَ لِيَـغِيۡظَ بِهِمُ الۡكُفَّارَ‌ ؕ وَعَدَ اللّٰهُ الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ مِنۡهُمۡ مَّغۡفِرَةً وَّاَجۡرًا عَظِيۡمًا

محمدﷺ خدا کے پیغمبر ہیں اور جو لوگ ان کے ساتھ ہیں وہ کافروں کے حق میں سخت ہیں اور آپس میں رحم دل، (اے دیکھنے والے) تو ان کو دیکھتا ہے کہ (خدا کے آگے) جھکے ہوئے سر بسجود ہیں اور خدا کا فضل اور اس کی خوشنودی طلب کر رہے ہیں۔ (کثرت) سجود کے اثر سے ان کی پیشانیوں پر نشان پڑے ہوئے ہیں۔ ان کے یہی اوصاف تورات میں (مرقوم) ہیں۔ اور یہی اوصاف انجیل میں ہیں۔ (وہ) گویا ایک کھیتی ہیں جس نے (پہلے زمین سے) اپنی سوئی نکالی پھر اس کو مضبوط کیا پھر موٹی ہوئی اور پھر اپنی نال پر سیدھی کھڑی ہوگئی اور لگی کھیتی والوں کو خوش کرنے تاکہ کافروں کا جی جلائے۔ جو لوگ ان میں سے ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے ان سے خدا نے گناہوں کی بخشش اور اجر عظیم کا وعدہ کیا ہے

— Fateh Muhammad Jalandhari

Muhammad is the Messenger of Allah; and those with him are forceful against the disbelievers, merciful among themselves. You see them bowing and prostrating [in prayer], seeking bounty from Allah and [His] pleasure. Their mark is on their faces from the trace of prostration. That is their description in the Torah. And their description in the Gospel is as a plant which produces its offshoots and strengthens them so they grow firm and stand upon their stalks, delighting the sowers - so that Allah may enrage by them the disbelievers. Allah has promised those who believe and do righteous deeds among them forgiveness and a great reward.

— Saheeh International

Juz 26 · Ruku 4 of surah · Ruku 12 of juzع

Read the whole surah · Surah Al-Fath

All translations of 48:29

محمدؐ اللہ کے رسول ہیں، اور جو لوگ ان کے ساتھ ہیں وہ کفار پر سخت اور آپس میں رحیم ہیں تم جب دیکھو گے اُنہیں رکوع و سجود، اور اللہ کے فضل اور اس کی خوشنودی کی طلب میں مشغول پاؤ گے سجود کے اثرات ان کے چہروں پر موجود ہیں جن سے وہ الگ پہچانے جاتے ہیں یہ ہے ان کی صفت توراۃ میں اور انجیل میں اُن کی مثال یوں دی گئی ہے کہ گویا ایک کھیتی ہے جس نے پہلے کونپل نکالی، پھر اس کو تقویت دی، پھر وہ گدرائی، پھر اپنے تنے پر کھڑی ہو گئی کاشت کرنے والوں کو وہ خوش کرتی ہے تاکہ کفار ان کے پھلنے پھولنے پر جلیں اِس گروہ کے لوگ جو ایمان لائے ہیں اور جنہوں نے نیک عمل کیے ہیں اللہ نے ان سے مغفرت اور بڑے اجر کا وعدہ فرمایا ہے

— مولانا سید ابوالاعلی مودودی · تفہیم القرآن

محمدﷺ خدا کے پیغمبر ہیں اور جو لوگ ان کے ساتھ ہیں وہ کافروں کے حق میں سخت ہیں اور آپس میں رحم دل، (اے دیکھنے والے) تو ان کو دیکھتا ہے کہ (خدا کے آگے) جھکے ہوئے سر بسجود ہیں اور خدا کا فضل اور اس کی خوشنودی طلب کر رہے ہیں۔ (کثرت) سجود کے اثر سے ان کی پیشانیوں پر نشان پڑے ہوئے ہیں۔ ان کے یہی اوصاف تورات میں (مرقوم) ہیں۔ اور یہی اوصاف انجیل میں ہیں۔ (وہ) گویا ایک کھیتی ہیں جس نے (پہلے زمین سے) اپنی سوئی نکالی پھر اس کو مضبوط کیا پھر موٹی ہوئی اور پھر اپنی نال پر سیدھی کھڑی ہوگئی اور لگی کھیتی والوں کو خوش کرنے تاکہ کافروں کا جی جلائے۔ جو لوگ ان میں سے ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے ان سے خدا نے گناہوں کی بخشش اور اجر عظیم کا وعدہ کیا ہے

— مولانا فتح محمد جالندہری

محمد ﷺ اللہ کے رسول ہیں اور جو لوگ ان کے ساتھ کافروں پر سخت ہیں آپس میں رحمدل ہیں، تو انہیں دیکھے گا کہ رکوع اور سجدے کر رہے ہیں اللہ تعالیٰ کے فضل اور رضامندی کی جستجو میں ہیں، ان کا نشان ان کے چہروں پر سجدوں کے اﺛر سے ہے، ان کی یہی مثال تورات میں ہے اور ان کی مثال انجیل میں ہے، مثل اسی کھیتی کے جس نے اپنا انکھوا نکالا پھر اسے مضبوط کیا اور وه موٹا ہوگیا پھر اپنے تنے پر سیدھا کھڑا ہوگیا اور کسانوں کو خوش کرنے لگا تاکہ ان کی وجہ سے کافروں کو چڑائے، ان ایمان والوں اور نیک اعمال والوں سے اللہ نے بخشش کا اور بہت بڑے ﺛواب کا وعده کیا ہے

— مولانا محمد جوناگڑہی

محمد ﷺ اللہ کے رسول ہیں۔ اور جو لوگ ان کے ساتھ ہیں، وہ کافروں کے مقابلے میں سخت ہیں (اور) آپس میں ایک دوسرے کے لیے رحم دل ہیں۔ تم انہیں دیکھو گے کہ کبھی رکوع میں ہیں، کبھی سجدے میں، (غرض) اللہ کے فضل اور خوشنودی کی تلاش میں لگے ہوئے ہیں۔ ان کی علامتیں سجدے کے اثر سے ان کے چہروں پر نمایاں ہیں۔ یہ ہیں ان کے وہ اوصاف جو تورات میں مذکور ہیں۔ اور انجیل میں ان کی مثال یہ ہے کہ جیسے ایک کھیتی ہو جس نے اپنی کونپل نکالی، پھر اس کو مضبوط کیا، پھر وہ موٹی ہوگئی، پھر اپنے تنے پر اس طرح سیدھی کھڑی ہوگئی کہ کاشتکار اس سے خوش ہوتے ہیں۔ تاکہ اللہ ان (کی اس ترقی) سے کافروں کا دل جلائے۔ یہ لوگ جو ایمان لائے ہیں اور انہوں نے نیک عمل کیے ہیں، اللہ نے ان سے مغفرت اور زبردست ثواب کا وعدہ کرلیا ہے۔

— مفتی محمد تقی عثمانی · آسان ترجمۂ قرآن

محمد اللہ کے رسول ہیں، اور ان کے ساتھ والے کافروں پر سخت ہیں اور آپس میں نرم دل تو انہیں دیکھے گا رکوع کرتے سجدے میں گرتے اللہ کا فضل و رضا چاہتے، ان کی علامت ان کے چہروں میں ہے سجدوں کے نشان سے یہ ان کی صفت توریت میں ہے، اور ان کی صفت انجیل میں جیسے ایک کھیتی اس نے اپنا پٹھا نکالا پھر اسے طاقت دی پھر دبیز ہوئی پھر اپنی ساق پر سیدھی کھڑی ہوئی کسانوں کو بھلی لگتی ہے تاکہ ان سے کافروں کے دل جلیں، اللہ نے وعدہ کیا ان سے جو ان میں ایمان اور اچھے کاموں والے ہیں بخشش اور بڑے ثواب کا،

— امام احمد رضا خان · کنز الایمان

محمد ﷺ اﷲ کے رسول ہیں، اور جو لوگ آپ ﷺ کی معیت اور سنگت میں ہیں (وہ) کافروں پر بہت سخت اور زور آور ہیں آپس میں بہت نرم دل اور شفیق ہیں۔ آپ انہیں کثرت سے رکوع کرتے ہوئے، سجود کرتے ہوئے دیکھتے ہیں وہ (صرف) اﷲ کے فضل اور اس کی رضا کے طلب گار ہیں۔ اُن کی نشانی اُن کے چہروں پر سجدوں کا اثر ہے (جو بصورتِ نور نمایاں ہے)۔ ان کے یہ اوصاف تورات میں (بھی مذکور) ہیں اور ان کے (یہی) اوصاف انجیل میں (بھی مرقوم) ہیں۔ وہ (صحابہ ہمارے محبوبِ مکرّم کی) کھیتی کی طرح ہیں جس نے (سب سے پہلے) اپنی باریک سی کونپل نکالی، پھر اسے طاقتور اور مضبوط کیا، پھر وہ موٹی اور دبیز ہوگئی، پھر اپنے تنے پر سیدھی کھڑی ہوگئی (اور جب سرسبز و شاداب ہو کر لہلہائی تو) کاشتکاروں کو کیا ہی اچھی لگنے لگی (اﷲ نے اپنے حبیب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہ رضی اللہ عنھم کو اسی طرح ایمان کے تناور درخت بنایا ہے) تاکہ اِن کے ذریعے وہ (محمد رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے جلنے والے) کافروں کے دل جلائے، اﷲ نے ان لوگوں سے جو ایمان لائے اور نیک اعمال کرتے رہے مغفرت اور اجرِ عظیم کا وعدہ فرمایا ہے،

— علامہ طاہر القادری · عرفان القرآن

محمد اللہ کا رسول ہے اور وہ لوگ جو اس کے ساتھ ہیں کافروں پر بہت سخت ہیں، آپس میں نہایت رحم دل ہیں، تو انھیں اس حال میں دیکھے گا کہ رکوع کرنے والے ہیں، سجدے کرنے والے ہیں، اپنے رب کا فضل اور (اس کی) رضا ڈھونڈتے ہیں، ان کی شناخت ان کے چہروں میں (موجود) ہے، سجدے کرنے کے اثر سے۔ یہ ان کا وصف تورات میں ہے اور انجیل میں ان کا وصف اس کھیتی کی طرح ہے جس نے اپنی کونپل نکالی، پھر اسے مضبوط کیا، پھر وہ موٹی ہوئی، پھر اپنے تنے پر سیدھی کھڑی ہوگئی، کاشت کرنے والوں کو خوش کرتی ہے، تاکہ وہ ان کے ذریعے کافروں کو غصہ دلائے، اللہ نے ان لوگوں سے جو ان میں سے ایمان لائے اور انھوں نے نیک اعمال کیے بڑی بخشش اور بہت بڑے اجر کا وعدہ کیا ہے۔

— مولانا عبد السلام بھٹوی

محمد ﷺ اللہ کے رسول ہیں اور جو لوگ آپ کے ساتھ ہیں وہ کافروں پر تو سخت (مگر) آپس میں رحم دل ہیں۔ تم جب دیکھو گے انہیں رکوع و سجود کرتے ہوئے اور اللہ کے فضل اور اس کی رضا مندی کی تلاش کرتے ہوئے دیکھو گے (کثرت) سجدہ کی وجہ سے ان کی پیشانیوں پر امتیازی نشان موجود ہیں۔ ان کی یہی صفت تورات میں بیان ہوئی ہے اور یہی انجیل میں ہے جیسے ایک کھیتی ہو جس نے اپنی کونپل نکالی پھر اسے مضبوط کیا، پھر وہ موٹی ہوئی اور اپنے تنے پر کھڑی ہوگئی (اس وقت وہ) کسانوں کو خوش کرتی ہے۔ تاکہ کافروں کو ان کی وجہ سے غصہ دلائے۔ اس گروہ کے لوگ جو ایمان لائے اور نیک عمل کئے اللہ نے ان سے مغفرت اور بڑے اجر کا وعدہ فرمایا ہے۔

— مولانا عبد الرحمٰن کیلانی · تیسیر القرآن

محمد، رسول کے رسول اور جو انکے ساتھ ہیں وہ کافر پر سخت آپس میں رحم دل ہیں۔ تم ان کو اللہ کے فضل اور اس کی خوشنودی کی طلب میں رکوع و سجود میں سر گرم پائو گے۔ ان کا امتیاز ان کے چہروں پر سجدوں کے نشان سے ہے۔ ان کی یہ تمثیل تورات میں ہے اور انجیل میں ان کی تمثیل یوں ہے کہ جیسے کھیتی ہو جس نے نکالی اپنی سوئی، پھر اس کو سہارا دیا، پھر وہ سخت ہوئی پھر وہ اپنے تنہ پر کھڑی ہوگئی کسانوں کے دلوں کو موہتی ہوئی تاکہ کافروں کے دل ان سے جلایء۔ اللہ نے ان لوگوں سے جو ان میں سے ایمان لائے اور جنہوں نے نیک عمل کئے مغفرت اور ایک اجر عظیم کا وعدہ کیا ہے

— مولانا امین احسن اصلاحی · تدبر قرآن

محمد اللہ کے رسول ہیں اور جو لوگ آپ کے ساتھ ہیں وہ کافروں کے مقابلے میں بڑے سخت اور آپس میں انتہائی مہربان ہیں تم انہیں دیکھو گے تو ان کو رکوع و سجود کرنے والے اور (ہر حال میں) اللہ کا فضل اور اس کی خوشنودی کی تلاش کرتے پاؤ گے ان کی نشانی (چمک رہی ہوگی) ان کے چہروں میں سجدوں کے اثرات کی بناء پر یہ ہے ان کی صفت تورات میں اور ان کی صفت انجیل میں مثل اس کھیت کے جس نے اپنی سوئی نکالی پھر اس نے اس کو قوت دی جس سے وہ موٹی ہوگئی پھر وہ سیدھی کھڑی ہوگئی اپنے تنے پر جو خوشی کا سامان بنتی ہے کاشتکاروں کے لئے تاکہ وہ جلائے ان کے ذریعے کافروں (کے دلوں) کو وعدہ فرمایا ہے اللہ نے ان میں سے ان (خوش نصیبوں) سے جو (صدق دل سے) ایمان لائے اور (اس کے مطابق) انہوں نے کام بھی نیک کئے عظیم الشان بخشش اور بہت بڑے اجر و (ثواب) کاف

— مولانا اسحاق مدنی

محمد اللہ کے پیغمبر ہیں۔ اور جو لوگ ان کے ساتھ ہیں وہ تیز ہیں کافروں کے مقابلہ میں (اور) مہربان ہیں آپس میں۔ تو انہیں دیکھے گا (اے مخاطب) کہ (کبھی) رکوع کررہے ہیں (کبھی) سجدہ کررہے ہیں اللہ کے فضل اور رضامندی کی جستجو میں لگے ہوئے ہیں ان کے آثار سجدہ کی تاثیر سے ان کے چہروں پر نمایاں ہیں۔ یہ ان کے اوصاف توریت میں ہیں۔ اور انجیل میں ان کا وصف یہ ہے کہ وہ جیسے کھیتی کہ اس نے اپنی سوئی نکالی پھر اس نے اپنی سوئی کو قوی کیا پھر وہ اور موٹی ہوئی پھر اپنے تنہ پر سیدھی کھڑی ہوگئی کہ کسانوں کو بھلی معلوم ہونے لگی۔ (یہ نشوونما صحابہ کو اس لئے دیا) تاکہ کافروں کو ان سے جلائے اور اللہ نے ان سے جو ایمان لائے ہیں اور (جنہوں نے) نیک کام کئے مغفرت اور اجر عظیم کا وعدہ کر رکھا ہے۔

— مولانا عبد الماجد دریابادی · تفسیر ماجدی

محمد ﷺ اللہ کے رسول ہیں۔ اور جو ان کے ساتھ ہیں وہ کافروں پر بہت بھاری اور آپس میں بہت رحم دل ہیں تم دیکھو گے انہیں رکوع کرتے ہوئے سجدہ کرتے ہوئے وہ (ہر آن) اللہ کے فضل اور اس کی رضا کے متلاشی رہتے ہیں ان کی پہچان ان کے چہروں پر (ظاہر) ہے سجدوں کے اثرات کی وجہ سے یہ ہے ان کی مثال تورات میں اور انجیل میں ان کی مثال یوں ہے کہ جیسے ایک کھیتی ہو جس نے نکالی اپنی کو نپل پھر اس کو تقویت دی پھر وہ سخت ہوئی پھر وہ اپنے تنے پر کھڑی ہوگئی یہ کا شتکار کو بڑی بھلی لگتی ہے تاکہ ان سے کافروں کے دل جلائے } اللہ نے وعدہ کیا ہے ان لوگوں سے جو ان میں سے ایمان لائے اور انہوں نے نیک اعمال کیے مغفرت اور اجر عظیم کا

— ڈاکٹر اسرار احمد · بیان القرآن

محمد ﷺ اللہ کے پیغمبر ہیں اور جو لوگ ان کے ساتھ ہیں وہ کفار کے حق میں سخت ہیں اور آپس میں رحم دل، (اے دیکھنے والے) تو ان کو دیکھتا ہے کہ اللہ کے آگے جھکے ہوئے سربسجود ہیں اللہ کا فضل اور اسکی خوشنودی طلب کر رہے ہیں زیادہ سجدوں کی وجہ سے ان کے ماتھوں پر نشان پڑے ہوئے ہیں ان کی یہی صفات تو رات میں لکھی ہوئی ہیں اور انجیل میں بھی۔ یہ (لوگ گویا) ایک ایسی کھیتی ہیں جس نے پہلے زمین سے اپنی سوئی نکالی، پھر اس کو مضبوط کیا، پھر موٹی ہوئی اور پھر اپنی نال پر سیدھی کھڑی ہوگئی اور کھیتی والوں کو خوش کرنے لگی تاکہ کافروں کا دل جلائے جو لوگ ان میں سے ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے ان سے اللہ نے گناہوں کی بخشش اور اجر عظیم کا وعدہ کیا ہے۔

— محترمہ رفعت اعجاز

Muhammad is Allah's Messenger, and those who are with him are firm with the unbelievers but compassionate with one another. You see them occupied in bowing and prostrating and in seeking Allah's bounty and good pleasure. They are distinguished from others by the marks of prostration on their faces. Thus are they described in the Torah. And their parable in the Gospel is that of a tilth that puts forth its shoot, then strengthens it so that it becomes stout and stands firmly on its stem. This is a sight pleasing to the sowers and one by which the unbelievers will be enraged. As for those who believe and do righteous deeds, Allah has promised them forgiveness and a great reward.

— Syed Abul Ala Maududi · The Meaning of the Quran

MuaHmmad is the messenger of Allah, and those who are with him are hard on the disbelievers, compassionate among themselves; you will see them bowing down in Ruku_, prostrating themselves in Sajdah, seeking grace from Allah, and (His) good pleasure; their distinguishing feature is on their faces from the effect of Sajdah (prostration). This is their description in Torah; and their description in Injil is: like a sown crop that brings forth its shoot, then makes it strong, then it grows thick and stands straight on its stem, looking good to the farmers, so that He may enrage the disbelievers through them. Allah has promised forgiveness and a huge reward to those of them who believe and do good deeds.

— Muhammad Taqi Usmani

MuaHmmad is the messenger of Allah, and those who are with him are hard on the disbelievers, compassionate among themselves; you will see them bowing down in Ruku_, prostrating themselves in Sajdah, seeking grace from Allah, and (His) good pleasure; their distinguishing feature is on their faces from the effect of Sajdah (prostration). This is their description in Torah; and their description in Injil is: like a sown crop that brings forth its shoot, then makes it strong, then it grows thick and stands straight on its stem, looking good to the farmers, so that He may enrage the disbelievers through them. Allah has promised forgiveness and a huge reward to those of them who believe and do good deeds.

— Muhammad Taqi Usmani (variant)

Muhammad is the Messenger of Allah. And those who are with him are severe against disbelievers, and merciful among themselves. You see them bowing falling down prostrate, seeking reward from Allah and acceptance. The mark of them is on their faces from the traces of prostration. This is their description in the Tawrah. But their description in the Injil is like a seed which sends forth its shoot, then makes it strong, and becomes thick and it stands straight on its stem, delighting the sowers, that He may enrage the disbelievers with them. Allah has promised those among them who believe and do righteous good deeds, forgiveness and a mighty reward.

— Safi-ur-Rahman al-Mubarakpuri

Muhammad is the messenger of Allah. And those with him are hard against the disbelievers and merciful among themselves. Thou (O Muhammad) seest them bowing and falling prostrate (in worship), seeking bounty from Allah and (His) acceptance. The mark of them is on their foreheads from the traces of prostration. Such is their likeness in the Torah and their likeness in the Gospel - like as sown corn that sendeth forth its shoot and strengtheneth it and riseth firm upon its stalk, delighting the sowers - that He may enrage the disbelievers with (the sight of) them. Allah hath promised, unto such of them as believe and do good works, forgiveness and immense reward.

— Muhammed William Pickthall · The Meaning of the Glorious Koran

Muhammad is the Messenger of Allah; and those with him are forceful against the disbelievers, merciful among themselves. You see them bowing and prostrating [in prayer], seeking bounty from Allah and [His] pleasure. Their mark is on their faces from the trace of prostration. That is their description in the Torah. And their description in the Gospel is as a plant which produces its offshoots and strengthens them so they grow firm and stand upon their stalks, delighting the sowers - so that Allah may enrage by them the disbelievers. Allah has promised those who believe and do righteous deeds among them forgiveness and a great reward.

— Saheeh International

Muhammad is the Messenger of God and those with him are stern to the disbelievers yet kind among themselves. You can see them bowing and prostrating before God, seeking His favors and pleasure. Their faces (foreheads) are marked due to the effect of their frequent prostrations. That is their description in the Torah and in the Gospel they are mentioned as the seed which shoots out its stalk then becomes stronger, harder and stands firm on its stumps, attracting the farmers. Thus, God has described the believers to enrage the disbelievers. God has promised forgiveness and a great reward to the righteously striving believers.

— Muhammad Sarwar

Muhammad is the Apostle of Allah, and those with him are firm of heart against the unbelievers, compassionate among themselves; you will see them bowing down, prostrating themselves, seeking grace from Allah and pleasure; their marks are in their faces because of the effect of prostration; that is their description in the Taurat and their description in the Injeel; like as seed-produce that puts forth its sprout, then strengthens it, so it becomes stout and stands firmly on its stem, delighting the sowers that He may enrage the unbelievers on account of them; Allah has promised those among them who believe and do good, forgiveness and a great reward.

— Muhammad Habib Shakir

Muhammad is the apostle of Allah. And those who are with him are stern against the infidels and merciful among themselves; Thou beholdest them bowing down and falling prostrate, seeking grace from Allah and His goodWill Mark of them is on their faces from the effect of prostration: such is their similitude in the Taurat. And their similitude in the lnjil: like Unto a sown corn that putteth forth its shoot and strengtheneth it, and swelieth, and riseth upon the stalk thereof delighting the sowers. Such are the early Muslims described that He may enrage the infidels with them. Allah hath promised Unto those among them who believe and work righteous works, forgiveness and a mighty hire.

— Abdul Majid Daryabadi

Muhammad is the messenger of Allah; and those who are with him are strong against Unbelievers, (but) compassionate amongst each other. Thou wilt see them bow and prostrate themselves (in prayer), seeking Grace from Allah and (His) Good Pleasure. On their faces are their marks, (being) the traces of their prostration. This is their similitude in the Taurat; and their similitude in the Gospel is: like a seed which sends forth its blade, then makes it strong; it then becomes thick, and it stands on its own stem, (filling) the sowers with wonder and delight. As a result, it fills the Unbelievers with rage at them. Allah has promised those among them who believe and do righteous deeds forgiveness, and a great Reward.

— Abdullah Yusuf Ali · The Holy Quran: Text, Translation and Commentary

Tafseer of 48:29

Tafseer Ibn-e-Kaseerتفسیر ابنِ کثیر

تصدیق رسالت بزبان الہ ان آیتوں میں پہلے نبی ﷺ کی صفت و ثنا بیان ہوئی کہ آپ اللہ کے برحق رسول ہیں پھر آپ کے صحابہ کی صفت و ثنا بیان ہو رہی ہے کہ وہ مخالفین پر سختی کرنے والے اور مسلمانوں پر نرمی کرنے والے ہیں جیسے اور آیت میں ہے آیت (اذلتہ علی المومنین اعزۃ علی الکافرین) مومنوں کے سامنے نرم کفار کے مقابلہ میں گرم، ہر مومن کی یہی شان ہونی چاہیے کہ وہ مومنوں سے خوش خلقی اور متواضع رہے اور کفار پر سختی کرنیوالا اور کفر سے ناخوش رہے۔ قرآن حکیم فرماتا ہے (يٰٓاَيُّھَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا قَاتِلُوا الَّذِيْنَ يَلُوْنَكُمْ مِّنَ الْكُفَّارِ وَلْيَجِدُوْا فِيْكُمْ غِلْظَةً ۭ وَاعْلَمُوْٓا اَنَّ…

Read the full tafseer →

Tafheem-ul-Quranتفہیم القرآن

سورة الْفَتْح 52 اصل الفاظ میں اَشِدَّآءُ عَلَی الْکُفَّار،۔ عربی زبان میں کہتے ہیں فلانٌ شَدِیْدٌ عَلَیْہِ ، فلاں شخص اس پر شدید ہے، یعنی اس کو رام کرنا اور اپنے مطلب پر لانا اس کے لیے مشکل ہے۔ کفار پر اصحاب محمد ﷺ کے سخت ہونے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ وہ کافروں کے ساتھ درشتی اور تند خوئی سے پیش آتے ہیں، بلکہ اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ اپنے ایمان کی پختگی، اصول کی مضبوطی، سیرت کی طاقت، اور ایمانی فراست کی وجہ سے کفار کے مقابلے میں پتھر کی چٹان کا حکم رکھتے ہیں۔ وہ موم کی ناک نہیں ہیں کہ انہیں کافر جدھر چاہیں موڑ دیں۔ وہ نرم نہیں ہیں کہ کافر انہیں آسانی کے ساتھ چبا جائیں۔ انہیں کسی خوف سے دبایا نہیں…

Read the full tafseer →

Maarif-ul-Quranمعارف القرآن

مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللّٰهِ ۭ، پورے قرآن میں خاتم الانبیاء ﷺ کا نام مبارک لینے کے بجائے عموماً آپ کا ذکر اوصاف و القاب کے ساتھ کیا گیا خصوصاً ندا کے موقع پر یایھا النبی، یایھا الرسول، یایھا المزمل وغیرہ بخلاف دوسرے انبیاء کے کہ ان کے نام کے ساتھ ندا کی گئی، یا ابراہیم یا موسیٰ یا عیسیٰ پورے قرآن میں صرف چار جگہ آپ کا نام مبارک محمد ذکر فرمایا ہے جہاں اس نام کے ذکر ہی میں کوئی مصلحت تھی اس مقام پر مصلحت یہ تھی کہ حدیبیہ کے صلح نامہ میں آپ کے نام کے ساتھ جب حضرت علی نے محمد رسول اللہ لکھا تو کفار قریش نے اس کو مٹا کر محمد بن عبداللہ لکھنے پر اصرار کیا، رسول اللہ ﷺ نے بحکم ربانی اس کو منظور…

Read the full tafseer →

Tadabbur-e-Quranتدبرِ قرآن

محمد رسول اللہ والذین معہ اشدآء علی الکفار رحمآء بینھم ترھم رکعا سجداً یبتغون فضلاً من اللہ رضوانا سیماھم فی وجوھھم من اثر السجود ط ذلک مثلھم فی التورائۃ ومثلھم فی الانجیل کزرع اخرج شطہ فازرہ فاستفلغظ فاستوی علی سوقہ یعجب الزراع لیغیظ بھم الکفار وعد اللہ الذین امنوا وعملوا الصلحت منھم مغفرۃ و اجرا عظیماً 29 ان تثیلات کا حوالہ جو اسلام کی تاریجی غبہ سے متعلق سابق صحیفوں میں ہیں۔ یہ آخر میں ان تمثیلوں کا حوالہ ہے جو آنحضرت ﷺ اور آپ کے صحابہ کی صفات اور اسلام کی تاریجی غلبہ سے متعلق تورات و انجیل میں وارد ہیں۔ اس حوالہ سے ایک مقصد تو یہ ہے کہ مسلمانوں کو سابق صحیفوں کے آئینہ میں اس کی تصویر دکھا…

Read the full tafseer →

Ahsan-ul-Bayanاحسن البیان

29۔ 1 انجیل پر وقف کی صورت میں یہ معنی ہوں گے کہ ان کی یہ خوبیاں جو قرآن میں بیان ہوئی ہیں ان کی یہی خوبیاں تورات و انجیل میں مذکور ہیں اور آگے کزرع میں اس سے پہلے ھم محذوف ہوگا اور بعض فی التوراۃ پر وقف کرتے ہیں یعنی ان کی مذکرورہ صفت تورات میں ہے اور مثلھم فی الانجیل کو کزرع کے ساتھ ملاتے ہیں یعنی انجیل میں ان کی مثال مانند اس کھیتی کے ہے۔ فتح القدیر۔ 29۔ 2 شَطْاَءُ سے پودے کا پہلا ظہور ہے جو دانہ پھاڑ کر اللہ کی قدرت سے باہر نکلتا ہے۔ 29۔ 3 یہ صحابہ کرام کی مثال بیان فرمائی گئی ہے۔ ابتدا میں وہ قلیل تھے، پھر زیادہ اور مضبوط ہوگئے، جیسے کھیتی ابتدا میں کمزور ہوتی ہے، پھر دن بدن قوی ہوتی…

Read the full tafseer →

Aasan Quranآسان قرآن

31: جیسا کہ پیچھے حاشیہ نمبر 27 میں گذرا ہے، کافروں نے صلح نامہ لکھواتے وقت آنحضرت ﷺ کا نام مبارک محمد رسول اللہ لکھوانے سے انکار کیا تھا، اور صرف محمد بن عبداللہ لکھوایا تھا، اللہ تعالیٰ نے اس آیت میں آپ کو محمد رسول اللہ فرما کر اشارہ دیا ہے کہ کافر لوگ اس حقیقت سے چاہے کتنا انکار کریں، اللہ تعالیٰ نے اس کو قیامت تک قرآن کریم میں ثبت فرمادیا ہے۔ 32: اگرچہ تورات میں بہت سی تبدیلیاں ہوچکی ہیں، لیکن بائبل کے جن صحیفوں کو آج کل یہودی اور عیسائی مذہب میں تورات کہا جاتا ہے، ان میں سے ایک یعنی استثناء :2، 3 میں ایک عبارت ہے جس کے بارے میں یہ احتمال ہے کہ شاید قرآن کریم نے اس کی طرف اشارہ فرمایا…

Read the full tafseer →

Fi-Zilal-al-Quranفی ظلال القرآن

اب ہم اس سورت کے خاتمہ کی طرف آرہے ہیں۔ اس میں قرآن نے صحابہ کرام کی وہ تصویر کشی کی ہے جو اس وقت عملاً موجود تھی اور یہ جماعت محترمہ جس کے بارے میں پہلے آچکا ہے کہ اللہ ان سے راضی ہوگیا اور اس جماعت کے ایک ایک فرد تک اللہ کی خوشنودی کی اطلاع کردی گئی ، یہ کون لوگ تھے ؟ تو سنئے ! محمد رسول اللہ والذین ۔۔۔۔۔۔ مغفرۃ واجرا عظیما (48 : 29) ” محمد ﷺ اللہ کے رسول ﷺ ہیں ، اور جو لوگ ان کے ساتھ ہیں وہ کفار پر سخت اور آپس میں رحیم ہیں۔ تم جب دیکھو گے انہیں رکوع و سجود ، اور اللہ کے فضل اور اس کی خوشنودی کی طلب میں مشغول پاؤ گے۔ سجود کے اثرات ان کے چہروں پر موجود ہیں جن سے وہ الگ پہچانے جاتے ہیں۔ یہ ہے…

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Usmaniتفسیرِ عثمانی

9 یعنی کافروں کے مقابلہ میں سخت مضبوط اور قوی، جس سے کافروں پر رعب پڑتا اور کفر سے نفرت و بیزاری کا اظہار ہوتا ہے۔ قال تعالیٰ (وَلْيَجِدُوْا فِيْكُمْ غِلْظَةً ۭ وَاعْلَمُوْٓا اَنَّ اللّٰهَ مَعَ الْمُتَّقِيْنَ ) 9 ۔ التوبہ :123) وقال تعالیٰ (وَاغْلُظْ عَلَيْهِمْ ۭ وَمَاْوٰىهُمْ جَهَنَّمُ ۭوَبِئْسَ الْمَصِيْرُ ) 9 ۔ التوبہ :73) وقال تعالیٰ (اَذِلَّةٍ عَلَي الْمُؤْمِنِيْنَ اَعِزَّةٍ عَلَي الْكٰفِرِيْنَ ) 5 ۔ المائدہ :54) حضرت شاہ صاحب لکھتے ہیں۔ " جو تندی اور نرمی اپنی خوہو وہ سب جگہ برابر چلے اور جو ایمان سے سنور کر آئے وہ تندی اپنی جگہ اور نرمی اپنی جگہ۔ " علماء نے لکھا ہے کہ کسی کافر کے ساتھ…

Read the full tafseer →

Bayan-ul-Quranتفسیر بیان القرآن

آیت 29 { مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللّٰہِ وَالَّذِیْنَ مَعَہٓٗ اَشِدَّآئُ عَلَی الْکُفَّارِ رُحَمَآئُ بَیْنَہُمْ } ”محمد ﷺ اللہ کے رسول ہیں۔ اور جو ان کے ساتھ ہیں ‘ وہ کافروں پر بہت بھاری اور آپس میں بہت رحم دل ہیں“ آیت کے اس ٹکڑے کا ترجمہ دو طرح سے کیا جاتا ہے۔ اگر پہلا فقرہ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللّٰہِط پر مکمل کردیا جائے اور وَالَّذِیْنَ سے دوسرا فقرہ شروع کیا جائے تو آیت کا مفہوم وہی ہوگا جو اوپر ترجمے میں اختیار کیا گیا ہے۔ یعنی یہ کہ محمد ﷺ اللہ کے رسول ہیں۔ اور جو ان کے ساتھی ہیں وہ کفار پر بہت بھاری اور آپس میں بہت رحم دل ہیں۔ لیکن اگر پہلے فقرے کو وَالَّذِیْنَ مَعَہٓٗ تک پڑھا جائے تو اس کا…

Read the full tafseer →

Taiseer-ul-Quranتیسیر القرآن

45 تحریر صلح پر اعتراضات :۔ جب صلح نامہ حدیبیہ لکھا جارہا تھا تو رسول اللہ نے یوں لکھوانا شروع کیا : محمد اللہ کے رسول کی جانب سے تو اس پر کفار کے سفیر سہیل بن عمرو نے یہ اعتراض جڑ دیا کہ یہی بات تو سارے تنازعہ کی بنیاد ہے۔ ہم محمد ﷺ کو رسول اللہ ﷺ تسلیم کرلیں تو باقی جھگڑا ہی کیا رہ جاتا ہے ؟ اس کے بجائے، محمد بن عبداللہ لکھو۔ اور آپ چونکہ ہر صورت صلح کرنا چاہتے تھے۔ اس لئے آپ نے محمد رسول اللہ کے بجائے محمد بن عبداللہ لکھنے کو کہا۔ اس آیت میں ان کافروں سے یہ کہا جارہا ہے کہ اللہ ہی نے آپ کو رسول بنا کر اور ہدایت اور سچا دین دے کر بھیجا ہے۔ اگر تم تسلیم نہیں کرتے تو نہ کرو۔ کسی وقت تمہیں یہ…

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Majidiتفسیرِ ماجدی

38۔ (سچے اور برحق) اس میں یہ اشارہ کردیا کہ آپ ﷺ کا نام قیامت تک اس طرح پر چلانے کے تو ہم ضامن ذمہ دار ہیں، اس ایک صلح نامہ پر اس کے درج ہونے نہ ہونے سے کیا ہوتا ہے۔ لفظ محمد ﷺ پر حاشیہ سورة آل عمران (پ 4) میں گزر چکا۔ اسی اپریل 50 ء ؁ میں مسیحیوں کے مشہور امریکہ سہ ماہی رسالہ مسلم ورلڈ میں ایک مسیحی فاضل نے لکھا ہے کہ اسم محمد ﷺ (اور اس کے متقاربات احمد ﷺ ومحمود ﷺ وغیرہ) سے زیادہ کوئی بھی مردانہ نام دنیا میں چلا ہوا نہیں ہے ! 39۔ اس خدائی صداقت نامہ کے اندر سارے صحابہ رسول داخل ہیں، خصوصا وہ جو حدیبیہ میں آپ ﷺ کے ہمراہ تھے۔ قال الجمھور جمیع اصحابہ (روح) (آیت) ” معہ “۔ معیت کا اطلاق کثیر…

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Jalalainتفسیرِ جلالین

محمد رسول اللہ قرآن پاک میں عموماً آنحضرت ﷺ کا نام لینے کے بجائے آپ کا ذکر اوصاف و القاب کے ساتھ کیا گیا ہے، خصوصاً نداء کے موقع پر یا ایھا النبی، یا ایھا الرسول، یا ایھا الزمل وغیرہ سے خطاب کیا گیا ہے، بخلاف دیگر انبیاء کے کہ ان کے نام کے ساتھ ندا کی گئی ہے، مثلاً یا ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام، یا موسیٰ (علیہ الصلوۃ والسلام) یا عیسیٰ علیہ الصلوۃ والسالم پورے قرآن میں آپ کا اسم گرامی محمد کی صراحت کے ساتھ چار جگہ ذکر کیا گیا ہے، جہاں آپ کا نام لینے میں کوئی نہ کوئی مصلحت ضرور ہے، اس مقام پر مصلحت یہ تھی کہ حدیبیہ کے صلحنامہ میں آپ ﷺ کے نام کے ساتھ حضرت علی ؓ نے رسول اللہ لکھ دیا تو مشرکین نے…

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Mazhariتفسیرِ مظہری

محمد رسول اللہ والذین معہ اشدآء علی الکفار رحمآء بینھم محمد ﷺ اللہ کے رسول ہیں اور جو لوگ آپ کے صحبت یافتہ ہیں ‘ وہ کافروں کے مقابلہ میں تیز ہیں اور آپس میں مہربان ہیں۔ اَشِدَّآءٖ علَی الْکُفَّار یعنی اللہ کے ہکم کی تعمیل میں وہ کافروں پر سختی کرنے والے ہیں۔ ا اللہ نے فرمایا ہے : یٰٓاَیُّھَا النَّبِیُّ جَاھِدِ الْکُفَّارَ وَالْمُنٰفِقِیْنَ وَاغْلُظْ عَلَیْھِمْ اے نبی ﷺ ! کافروں اور منافقوں سے جہاد کرو اور ان پر سختی کرو۔ ایک اور روایت میں آیا ہے : لاَ تَأخُذْکُمْ بِھِمَا رَاْفَۃٌ فِیْ دِیْنِ اللّٰہِ ۔ تیسری آیت ہے : وَمَنْ یَّتَوَلَّھُمْ مِّنْکُمْ فَاِنَّہٗ مِنْھُمْ اسی طرح کی اور بھی بہت…

Read the full tafseer →

Tafseer-Ibne-Abbasتفسیر ابن عباس

اور آگے جو آپ کے صحبت یافتہ ہیں جن میں سب سے پہلا مقام حضرت ابوبکر صدیق کا ہے جو سب سے پہلے مشرف بااسلام ہوئے اور کفار کو آپ کے ساتھ دین الہی کی طرف بلایا ان کے اوصاف یہ ہیں کہ وہ کفار کے مقابلہ میں تیز ہیں۔ چناچہ حضرت عمر فاروق جو اللہ کے دشمنوں پر بہت سخت ہیں دین الہی اور نصرت رسول میں طاقت ور ہیں۔ اور آپس میں مسلمانوں کے ساتھ مہربان ہیں، چناچہ حضرت عثمان جو مسلمانوں کے ساتھ نرمی اور حسن سلوک کرنے میں بڑھ کر ہیں اور اے مخاطب تو ان کو دیکھے گا کہ وہ نمازوں میں بکثرت مصروف ہیں، یہ نمایاں صفت حضرت علی میں ہے، آپ بہت نمازیں پڑھا کرتے تھے، اور یہ حضرات جہاد کے ذریعہ اللہ کے ثواب اور اس کی رضا…

Read the full tafseer →

Al-Quran-al-Kareemتفسیر القرآن الکریم

(1) محمد رسول اللہ : ابن کثیر ؒ نے فرمایا :”لفظ“”محمد“ مبتدا اور ”رسول اللہ“ خبر ہے۔ محمد ﷺ کو ”رسول اللہ“ کہنے کے بعد اور کسی تعریف کی ضرورت نہیں سمجھی، کیونکہ اس میں تمام انسانی کمال اور خوبیاں آجاتی ہیں۔ اس لئے آگے ”والذین معہ“ کی صفت بیان فرمائی ہے۔“ اس مقام پر اس جملے سے کئی باتیں واضح ہو رہی ہیں، ایک یہ کہ قرآن مجید میں عموماً آپ ﷺ سے خطاب یا آپ کا ذکر خیر آپ کے نام کے بجائے آپ کے القاب کے ساتھ ہوا ہے، مثلاً یا یھا النبی“ ، ”یایھا الرسول“ ، ”شاھداً“ ، ”مبشراً“ ، ”نذیراً“ ، ”’ اعیاً الی اللہ“ اور ”سراجاً منیراً“ وغیرہ۔ آپ ﷺ کا اسم گرامی ”محمد“ صرف چار جگہ آیا ہے۔ دیکھیے سورة آل عمران…

Read the full tafseer →

Al-Qurtubiتفسیر القرطبی

اس میں پانچ مسائل ہیں : مسئلہ نمبر 1: مبتدا اور رسول اس کی خبر ہے۔ ایک قول یہ کیا گیا ہے : لفظ محمد مبتدا ہے اور رسول اللہ اس کی صفت ہے کا عطف مبتدا پر ہے اور اس کی خبر بعد میں ہے اس تعبیر کی صورت میں رسول اللہ پر وقف نہیں ہوگا پہلی تعبیر کی صورت میں رسول اللہ پر وقف ہوگا کیونکہ رسول اللہ ﷺ کی صفات آپ کے صحابہ ہوگی اور رحما دوسری خبر ہوگی نبی کریم ﷺ کے تمام صحابہ میں ان صفات کا ہونا زیادہ مناسب ہے۔ حضرت ابن عباس ؓ نے کہا : اہل حدیبیہ کفار پر شدید ترین تھے یعنی بہت زیادہ سخت تھے جس طرح شیر اپنے شکار پر سختی کرنے والا ہوتا ہے : ایک قول یہ کیا گیا ہے : سے مراد تمام مومن ہیں۔ وہ ایک دوسرے پر رحم…

Read the full tafseer →

Dure-Mansoorتفسیر درِ منثور

1:۔ الخطیب نے رواۃ مالک میں ضعیف سند کے ساتھ ابوہریرہ ؓ سے روایت کیا کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا (آیت ) ” والذین مکۃ مثلہم فی التوراۃ “ تک (اور وہ لوگ جو آپ کے ساتھ ہیں ان کی مثال توراۃ میں ہے) اور (آیت ) ” کزرع اخرج شطہ فازرہ “ تک (جیسے کھیتی کہ پہلے اس نے اپنی سوئی باہر نکالی مالک (رح) نے فرمایا کہ انجیل میں نبی کریم ﷺ اور آپ کے صحابہ کی صفات نازل ہوئیں) صحابہ ؓ کی آپس میں محبت کی مثال : 2:۔ ابن سعد نے الطبقات میں وابن ابی شیبہ (رح) نے عائشہ ؓ سے روایت کیا کہ جب سعد بن معاذ ؓ کی وفات ہوئی تو رسول اللہ ﷺ ابوبکر ؓ اور عمر ؓ حاضر ہوئے اور قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضہ میں محمد ﷺ کی جان ہے میں بلاشبہ…

Read the full tafseer →

Mutaliya-e-Quranتفسیر مطالعہ قرآن

مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللّٰهِ ۭ [ محمد اللہ کے رسول ہیں ] وَالَّذِيْنَ مَعَهٗٓ [ اور وہ لوگ جو ان کے ساتھ ہیں ] اَشِدَّاۗءُ عَلَي الْكُفَّارِ [ سخت ہیں کافروں پر ] رُحَمَاۗءُ بَيْنَهُمْ [ رحیم ہیں آپس میں ] تَرٰىهُمْ [ تو دیکھے گا ان کو ] رُكَّعًا سُجَّدًا [ رکوع کرنے والے سجدہ کرنے والے ہوتے ہوئے ] يَّبْتَغُوْنَ [ تلاش کرتے ہوئے ] فَضْلًا مِّنَ اللّٰهِ [ فضل کو اللہ سے ] وَرِضْوَانًا ۡ [ اور ( اس کی ) خوشنودی کو ] سِيْمَاهُمْ [ ان کی علامت (پہچان ) فِيْ وُجُوْهِهِمْ [ ان کے چہروں میں ہے ] مِّنْ اَثَرِ السُّجُوْدِ ۭ [ سجدوں کے اثر سے ] ذٰلِكَ مَثَلُهُمْ [یہ ان کی مثال ہے ] فِي التَّوْرٰىةِ ٻ[…

Read the full tafseer →

Anwar-ul-Bayanتفسیر انوار البیان

حضرات صحابہ کرام ؓ کی فضیلت اور منقبت اس سورت میں جگہ جگہ صحابہ کرام ؓ کی تعریف بیان فرمائی ہے پھر یہاں سورت کے ختم پر ان کی مزید توصیف و تعریف فرمائی ہے اولاً ارشاد فرمایا کہ محمد ﷺ اللہ کے رسول ہیں اور جو لوگ آپ کے ساتھ ہیں وہ کافروں پر سخت ہیں اور آپس میں ایک دوسرے پر رحم کرنے والے ہیں، اس مضمون کو سورة مائدہ میں ﴿اَذِلَّۃٍ عَلَی الْمُؤْمِنِیْنَ اَعِزَّۃٍ عَلَی الْكٰفِرِیْنَ﴾ میں بھی بیان کیا ہے، اہل ایمان کی یہ شان ہے کہ کافروں کے مقابلہ میں سخت رہیں اور آپس میں ایک دوسرے پر رحم کریں یہ صفت حضرات صحابہ کرام ؓ میں بہت زیادہ نمایاں تھی آج کل دیکھا جاتا ہے کہ مسلمان دشمنان اسلام کے آگے…

Read the full tafseer →

Maarif-ul-Quranمعارف القرآن

Explained with ayahs 27–29

العیاذ باللہ ثم العیاذ باللہ : خاتمہ سورت بربشارت غلبہ و ترقی اسلام مع بیان فضائل حضرات صحابہرضی اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین : قال اللہ تعالیٰ (آیت ) ” لقد صدق اللہ رسولہ الرء یا بالحق ...... الی ...... اجرا عظیما “۔ (ربط) سورة کا آغاز فتح مبین کی بشارت سے فرمایا گیا تھا اور یہ کہ وہ معاہدہ وصلح جو اللہ رب العزت کی طرف سے فتح مبین ہے بیشمار عنایات اور کرامات کا ذریعہ ہے، فتوحات اور غنائم سے مسلمان قوم عظمت اور سربلندی حاصل کرے گی روم اور فارس کی فتح کی بھی بشارت سنا دی گئی جس کو اللہ تعالیٰ نے خلفائے ثلثہ ؓ کے ہاتھوں پورا فرمایا ساتھ ہی حیلے اور بہانے بنا کر گھروں میں بیٹھے رہنے والوں منافقین کی…

Read the full tafseer →

Jawahir-ul-Quranجواھر القرآن

25:۔ ” محمد رسول اللہ “ جس عظیم الشان رسول کی وساطت سے دین حق کو غلبہ عطا کرنا ہے اس کے اسم گرامی کی تصریح اور ان جاں نثار اور سرفروش صحابہ کرام ؓ کے فضائل و مناقب کا بیان جنہوں نے پیغمبر خدا ﷺ کی معیت میں دین اسلام کو پھیلانے اور اس کو باقی دینوں پر غالب کرنے کے لیے تن من دھن کی بازی لگا دی تاکہ آنے والی نسلیں ان کے نقش قدم پر چلیں اور اپنے اندر ایسی صفات پیدا کرنے کی کوشش کریں۔ ” محمد “ مبتدا مقدر کی خبر ہے اور ” رسول اللہ “ عطف بیان ہے یا نعت یا بدل۔ اور یہ جملہ ” ھو الذی ارسل رسولہ۔ الایۃ “ کا بیان ہے۔ ای ھو او ذلک الرسول المرسل بالھدی و دین الھق محمد، علی ان الاسم الشریف خبر مبتدا محذوف…

Read the full tafseer →

Mualim-ul-Irfanمعالم العرفان

ربط آیات گزشتہ آیات میں اللہ تعالیٰ نے اسلام کے عمومی غلبہ یعنی اس دین کو تمام ادیان پر غالب کرنے کا ذکر کیا تھا۔ پھر اللہ نے یہ بھی فرمایا کہ اللہ کی ذات وہ ہے جس نے اپنے رسول کو ہدایت اور سچا دین دے کر بھیجا ہے تا کہ وہ اس دین کو تمام ادیان کے مقابلے میں غالب کر دے۔ اور اللہ ہی کافی ہے گواہی دینے والا ۔ اب آج کی آیت میں اس جماعت کا ذکر ہے ۔ جس کے ذریعے اللہ نے اس دین کو دنیا میں غالب کیا اور آئندہ کے لیے بھی اس کو نمونہ بنایا۔ رسالت کی گوہی گزشتہ دروس میں بیان ہوچکا ہے کہ صلح نامہ حدیبیہ تحریر کرتے وقتے مشرکین نے اتعراض کیا تھا۔ محمد رسول اللہ کی بجائے محمد ابن عبد اللہ لکھا جائے کیونکہ وہ…

Read the full tafseer →

Mufradat-ul-Quranمفردات القرآن

مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللہِ۝ 0 ۭ وَالَّذِيْنَ مَعَہٗٓ اَشِدَّاۗءُ عَلَي الْكُفَّارِ رُحَمَاۗءُ بَيْنَہُمْ تَرٰىہُمْ رُكَّعًا سُجَّدًا يَّبْتَغُوْنَ فَضْلًا مِّنَ اللہِ وَرِضْوَانًا۝ 0 ۡسِيْمَاہُمْ فِيْ وُجُوْہِہِمْ مِّنْ اَثَرِ السُّجُوْدِ۝ 0 ۭ ذٰلِكَ مَثَلُہُمْ فِي التَّوْرٰىۃِ۝ 0 ۚۖۛ وَمَثَلُہُمْ فِي الْاِنْجِيْلِ۝ 0 ۚ ۣۛ كَزَرْعٍ اَخْرَجَ شَطْــــَٔہٗ فَاٰزَرَہٗ فَاسْتَغْلَظَ فَاسْتَوٰى عَلٰي سُوْقِہٖ يُعْجِبُ الزُّرَّاعَ لِيَغِيْظَ بِہِمُ الْكُفَّارَ۝ 0 ۭ وَعَدَ اللہُ الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ مِنْہُمْ مَّغْفِرَۃً وَّاَجْرًا عَظِيْمًا۝ 29 ۧ حمد الحَمْدُ لله تعالی: الثناء…

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Haqqaniتفسیرِ حقانی

Explained with ayahs 27–29

ا ؎ حال مقدرۃ لانہم فی حال و خولہم لم یکونوا محلقین و مقصرین وانما کان ہذا فی ثانی الحال ابن جریر۔ 12 منہ

Read the full tafseer →

Ruh-ul-Quranروح القرآن

مُحَمَّدٌرَّسُوْلُ اللّٰہِ ط وَالَّذِیْنَ مَعَہٗٓ اَشِدَّآئُ عَلَی الْـکُفَّارِ رُحَمَآئُ بَیْنَہُمْ تَرٰ ہُمْ رُکَّعًا سُجَّدًا یَّبْتَغُوْنَ فَضْلاً مِّنَ اللّٰہِ وَرِضْوَانًا ز سِیْمَا ھُمْ فِیْ وُجُوْہِہِمْ مِّنْ اَثَرِالسُّجُوْدِ ط ذٰلِکَ مَثَلُھُمْ فِی التَّوْرٰ ۃِ صلے ج وَمَثَلُہُمْ فِی الْاِنْجِیْلِ قف ج کَزَرْعٍ اَخْرَجَ شَطْئَہٗ فَاٰ زَرَہٗ فَاسْتَغْلَظَ فَاسْتَوٰی عَلٰی سُوْقِہٖ یُعْجِبُ الزُّرَّاعَ لِیَغِیْظَ بِہِمُ الْـکُفَّارَط وَعَدَاللّٰہُ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ مِنْھُمْ مَّغْفِرَۃً وَّاَجْرًا عَظِیْمًا۔ (الفتح : 29) (محمد، اللہ کے رسول ہیں اور جو لوگ ان…

Read the full tafseer →

Fahm-ul-Quranفہم القرآن

فہم القرآن ربط کلام : اللہ تعالیٰ نے نہ صرف اپنے رسول اور دین کو غالب فرمایا بلکہ ایک طویل مدت تک مسلمانوں کو دنیا میں غلبہ عطا فرمایا۔ اس سے پہلی آیت کے آخر میں یہ الفاظ استعمال فرمائے کہ اللہ کی گواہی کافی ہے جس کا ایک مفہوم یہ بھی ہے کہ اللہ تعالیٰ اس بات کی گواہی دیتا ہے کہ محمد ﷺ اللہ کے رسول ہیں اور جو لوگ آپ کے ساتھی ہیں کفار پر سخت ہیں اور آپس میں مہربان ہیں۔ آپ ان کو رکوع، سجود کی حالت میں دیکھیں گے کہ وہ اللہ کا فضل اور اس کی خوشنودی طلب کرتے ہیں اور سجدوں کے آثار ان کے چہروں پر نمایاں ہیں۔ ان کی صفات کا تذکرہ تورات اور انجیل میں بھی پایا جاتا ہے۔ ان کی مثال اس کھیتی کی مانند ہے جس…

Read the full tafseer →

Madarik-ut-Tanzilمدارک التنزیل

آیت 29 : مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللّٰہِ ۔ (محمد اللہ کے رسول ہیں) نحو : نمبر 1۔ یہ مبتدأ کی خبر ہے اور وہ ہو ہے۔ کیونکہ پہلے ہو الذی ارسل رسولہ گزر چکا۔ نمبر 2۔ مبتدأ ہے اس کی خبر رسول اللّٰہ ہے۔ عظمت ِمقتداء و مقتدیان باصفا : قراءت : نصر نے اس پر وقف کیا ہے۔ وَالَّذِیْنَ مَعَہٗٗ (اور جو لوگ آپ کے صحبت یافتہ ہیں) یعنی آپ کے اصحاب ؓ نحو : نمبر 1۔ یہ مبتدأ ہے اور اس کی خبر اشداء علی الکفار ہے۔ نمبر 2۔ محمد مبتدأ اور رسول اللہ عطف بیان ہے اور والذین معہ پر مبتدأ کا معطوف ہے۔ یہ سارا مبتدأ بن گیا۔ اشداء یہ تمام کی خبر ہے۔ اَشِدَّآئُ عَلَی الْکُفَّارِ (وہ کافروں کے مقابلہ میں تیز ہیں) اشداء کا…

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Baghwiتفسیرِ بغوی

28 ۔” ھوالذی ارسل رسولہ بالھدی ودین الحق لیظھرہ علی الدین کلہ وکفی باللہ شھیدا “ اس پر کہ آپ (علیہ السلام) نبی ہیں اپنی خبروں میں سچے اور صالح ہیں۔

Read the full tafseer →

Ahsan-ut-Tafaseerاحسن التفاسیر

29۔ اوپر اللہ تعالیٰ نے اپنے رسول کی رسالت کو اپنی گواہی سے ثابت کیا ہے ان آیتوں میں حضرت محمد ﷺ کا نام بھی اللہ تعالیٰ نے لوگوں بتایا تاکہ معلوم ہوجائے کہ جس رسول کی رسالت کو اللہ تعالیٰ نے اپنی گواہی سے ثابت کیا ہے ان کا نام محمد ﷺ ہے آگے اللہ تعالیٰ نے اپنے رسول کے صحابیوں کے اوصاف بیان فرمائے کہ وہ آپس میں تو بڑی نرم دلی سے رہتے ہیں اور جوش اسلام کے سبب سے منکر شریعت لوگوں کے ساتھ زور آوری سے پیش آتے ہیں اکثر اللہ کی عبادت میں لگے رہتے ہیں اور ان کی وہ عبادت عقبیٰ کے اجر اور اللہ تعالیٰ کی رضا مندی کی نیت سے ہوتی ہے دنیا کے دکھاوے کا اس میں کچھ دخل نہیں ہوتا کثرت عبادت سے ان کے چہروں پر…

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Saadiتفسیرِ سعدی

اللہ تبارک و تعالیٰ اپنے رسول ﷺ اور ان کے صحابہ، جو مہاجرین و انصار میں سے ہیں، ان کے بارے میں آگاہ فرماتا ہے کہ وہ کامل ترین صفات اور جلیل ترین احوال کے حامل ہیں اور وہ (اشداء علی الکفار) کفار کے ساتھ بہت سخت ہیں، فتح و نصرت میں جدو جہد اور اس بارے میں پوری کوشش کرنے والے ہیں۔ وہ کفار کے ساتھ صرف درشتی اور سختی سے پیش آتے ہیں۔ اسی لئے ان کے دشمن ان کے سامنے ذلیل ہوگئے، ان کی طاقت ٹوٹ گئی اور مسلمان ان پر غالب آگئے۔ (رحماء بینھم) یعنی صحابہ آپس میں محبت کرنے والے، ایک دوسرے پر مہربانی کرنے والے اور ایک دوسرے کے ساتھ شفقت اور عاطفت کے ساتھ پیش آنے والے ہیں۔ وہ جسد واحد کی مانند ہیں ان میں سے…

Read the full tafseer →

Ahkam-ul-Quranاحکام القرآن

Explained with ayahs 27–29

سر مونڈنا یا کتراناعبادت احرام میں داخل ہے قول باری ہے (لتد خلن المسجد الحرام ان شآء اللہ امنین محلقین رئوسکم ومقصرین۔ تم لوگ مسجد حرام میں انشاء اللہ ضرور داخل ہوگے اور امن وامان کے ساتھ سرمونڈ کر یا بال کترا کر) ابوبکر حبصاص کہتے ہیں کہ آیت کا مقصد یہ ہے کہ مسلمانوں کو اس بات کی خبر دی گئی ہے کہ وہ امن وامان کے ساتھ احرام باندھے ہوئے مسجد حرام میں داخل ہوجائیں گے جب اس کے ساتھ سر مونڈنے اور بال چھوٹے کرنے کا ذکر ہوا تو اس سے یہ دلالت حاصل ہوئی کہ حلق اور تقصیہ احرام کی عبادت میں داخل ہیں اور ان کے ذریعے ہی ایک شخص احرام سے باہر آسکتا ہے۔ اگر یہ بات نہ ہوتی تو ان دونوں کا یہاں ذکر کرنا…

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Madaniتفسیرِ مدنی

[ 76] محمد ﷺ اللہ کے رسول ہیں : بغیر کسی شک وریب کے، کفار و مشرکین کے نہ ماننے سے اس امر واقع اور حقیقت صادقہ کی حقانیت و صداقت میں کسی فرق آنے کا کوئی سوال ہی نہیں، البتہ انکار کرنے والے اپنے اس انکار کی پاداش میں اس ہولناک خسارے میں مبتلا ہوں گے، جس جیسا اور کوئی خسارہ ممکن نہیں، والعیاذ باللّٰہ العظیم۔ یہ اس ارشاد عالی کے معنی و مطلب کا ایک احتمال ہے جو اس پر مبنی ہے کہ، محمد رسول اللّٰہ، مبتداء و خبر ہیں اور " والذین معہٗ الخ " کلام مستانف ہے جبکہ اس کی ترکیب میں دوسرا احتمال یہ بھی ہے کہ یہ یہاں پر صفت اور عطف بیان کے حکم میں ہے، اور اس کی خبر آگے " اشدَّائُ علی الکفار، الخ " ہے۔ جو کہ…

Read the full tafseer →

Mafhoom-ul-Quranمفہوم القرآن

Explained with ayahs 27–29

خواب میں بشارت تشریح : ان آیات میں اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کو کامیابی کی بشارت دی ہے۔ ہوا یوں کہ جب 6 ھ ؁ ذیقعدہ کو رسول ﷺ حدیبیہ سے مدینہ کو واپس تشریف لائے تو ذی الحجہ اور محرم وہاں رکے، ماہ صفر میں آپ ﷺ نے خیبر پر حملہ کیا اور اس کو فتح کیا پھر ذیعقدہ 7 ھ ؁ کو آپ ﷺ عمرہ کرنے کے لیے مکہ کی طرف روانہ ہوئے۔ ذوالحلیفہ سے آپ ﷺ نے احرام باندھا اور قربانی کے جانور ساتھ لیے اور یوں آپ ﷺ بےخوف و خطر مکہ میں داخل ہوئے اور جو کچھ آپ ﷺ نے خواب میں دیکھا تھا حرف بحرف سچ ثابت ہوا اسی خواب کا ذکر کیا گیا ہے۔ پھر اللہ تعالیٰ نے اپنی قدرت و طاقت کا ذکر اس طرح کیا کہ میں نے لوگوں کی ہدایت کے لیے عظیم الشان…

Read the full tafseer →

Asrar-ut-Tanzilاسرار التنزیل

Explained with ayahs 27–29

آیات 27 تا 29۔ اسرار ومعارف۔ اللہ نے اپنے رسول کو جو خواب دکھلایا وہ حق ہے اور سچا ہے اور تم لوگ انشاء اللہ ضرور مسجد حرام میں داخل ہوں گے اور امن کے ساتھ بغیر خوف خطر طواف کرو گے یہاں تعلیم کے لیے آئندہ کے ساتھ خود ذات باری نے جو ہر آن شے پر قادر ہے انشاء اللہ فرمایا تو ہر مسلمان کو آئندہ کی بات کے ساتھ انشاء اللہ ضرور کہناچاہیے اور پھر اسے پورا کرنے کی بھرپور سعی کرنا چاہیے ، یہ تاثر کہ جملہ انشائیہ کہا ہے نہ بھی پورا کیا تو خیر ہے غلط ہے۔ اور سرمنڈاؤ گے اور قصر کرو گے تمہیں کسی کا کوئی خوف خطرہ نہ ہوگا چناچہ اگلے سال ہی عمرہ نصیب ہوگیا اور سال بعد مکہ فتح ہوکرسب روکاٹیں ہمیشہ کے لیے ختم…

Read the full tafseer →

Ashraf-ul-Hawashiاشرف الحواشی

ف 2 مراد وہ نور اور وقار ہے جو کثرت عبادت سے انسان کے چہرے پر ظاہر ہوجاتا ہے۔ چناچہ صحابہ کرام کے چہرے اس اعتبار سے ممتاز نظر آتے تھے۔ امام مالک فرماتے ہیں :” جب صحابہ کرام کی فوجیں شام میں داخل ہوئیں تو وہاں کے عیسائی انہیں دیکھ کر کہ نیل گے۔ ہمیں مسیح کے حواریوں کی جو شان معلوم ہے ان کی شان اس سے بھی کہیں زیادہ ہے۔ (مختصر از ابن کثیر) 3 یعنی اپنے لاگنے والوں کو بھلی لگنے لگی۔ یہ صحابہ کرام کی مثال ہے جوش روع اسلام میں تھوڑے تھے۔ پھر ان کی تعداد بڑھی اور آخر کار ان کا اجتماعی و سیاسی نظام مستحکم بنیادوں پر قائم ہوگیا۔ 4 یعنی جو جوں اسلام کی کھیتی بڑھتی اور شاداب ہوتی جائے کافر حسد کی آگ میں…

Read the full tafseer →

Anwar-ul-Bayanانوار البیان

(48:29) محمد رسول اللّٰہ : محمد مبتدائ۔ رسول اللّٰہ۔ اس کی خبر ہے۔ یہ جملہ مستانفہ ہے۔ رسول اللّٰہ کے الفاظ جملہ اوصاف جمیلہ وخصائل حمیدہ پر مشتمل ہے وھو مشتمل علی کل وصف جمیل (ابن کثیر) والذین معہ : واؤ عاطفہ ہے الذین معہ صلہ موصول مل کر مبتداء (اور وہ جو ان کے ساتھ ہیں) اشدا علی الکفار۔ وہ کفار کے مقابلہ میں طاقتور اور شجاع ہیں۔ خبر مبتدا کی۔ یہاں سے الذین معہ (یعنی اصحاب رسول ﷺ ) کی صفات کا بیان شروع ہوتا ہے۔ اشدائ : شدید کی جمع ہے ۔ زور آور، بہادر، طاقت ور۔ ترج العروس میں ہے :۔ الشدۃ النجدہ وثبات القلب۔ والشدید الشجاع والقوی من الرجال والجمع الاشدائ۔ الشدۃ قوت اور دل کی محکمی کا نام ہے…

Read the full tafseer →

Baseerat-e-Quranبصیرتِ قرآن

Explained with ayahs 22–29

لغات القرآن آیت نمبر (22 تا 26) ۔ لو لو الادبار (وہ ضرور پیٹھ پھیریں گے) ۔ قد خلت (یقینا گذر گئی) ۔ بطن (پیٹ۔ درمیان) ۔ اظفر (اس نے قابو کیا) ۔ معکوف (رکا ہوا) ۔ ان یبلغ (یہ کہ وہ پہنچے) ۔ محلہ (اپنی جگہ) ۔ ان تطئوا (یہ کہ تم روند ڈالو ) ۔ معرۃ (دکھ۔ گناہ۔ تکلیف) ۔ لو تز یلوا (اگر وہ الگ ہوجائے۔ ٹل جائے) ۔ الحمیتہ (غیرت ۔ ضد۔ ہٹ) ۔ الزم (اس نے لازم کردیا) ۔ احق (زیادہ حق دار) ۔ تشریح : آیت نمبر 22 تا 26 ) ۔ ” صلح حدیبیہ کے واقعات اور اس کی مصلتحوں کو بیان کیا جارہا ہے۔ ارشاد ہے کہ بیشک اللہ نے کفار کو مسلمانوں پر حملہ کرنے اور جوابی کاروائی کرنے سے اور جذباتی لمحات میں اہل ایمان کو کفار پر…

Read the full tafseer →

Mazhar-ul-Quranمظہر القرآن

Explained with ayahs 28–29

صحابہ کرام علیہم الرضوان کے خصائص۔ (ف 1) اوپر کی آیت میں اللہ تعالیٰ نے اپنے رسول کی رسالت کو اپنی گواہی سے ثابت کیا، ان آیتوں میں محمد ﷺ کا نام بھی اللہ نے لوگوں کو بتلایا تاکہ معلوم ہوجائے کہ جن رسول کی رسالت کو اللہ نے اپنی گواہی سے ثابت کیا ہے ان کا نام محمد ﷺ ہے آگے اللہ نے اپنے رسول کے صحابیوں کے اوصاف بیان فرمائے کہ وہ آپس میں تو بڑی نرم دلی سے رہتے ہیں اور ایک دوسرے پر مہربانی و محبت کرنے والے ایسی کہ جیسی باپ بیٹے میں ہو، اور یہ محبت اس حد تک پہنچ گئی کہ جب ایک مومن دوسرے کو دیکھے تو فرط محبت سے مصافحہ ومعانقہ کرے اور جوش اسلام کے سبب سے منکر شریعت لوگوں کے ساتھ زور آوری سے پیش آتے…

Read the full tafseer →

Tafseer-al-Kitaabتفسیر الکتاب

[31] یعنی نمازوں کی پابندی خصوصاً تہجد کی نماز سے ان کے چہروں پر خاص قسم کا نور، خدا ترسی اور کریم النفسی کے آثار ہویدا ہیں۔ چناچہ بہت سے غیر متعصب نصاریٰ ان کے چہرے اور متقیانہ چال ڈھال دیکھ کر بول اٹھتے تھے کہ واللہ یہ تو مسیح کے حواری معلوم ہوتے ہیں۔ [32] یہ اشارہ ان پیشین گوئیوں کی طرف ہے جو نبی ﷺ اور صحابہ کرام ؓ علیہ وسلم کے بارے میں تورات میں موجود ہیں اگرچہ یہود نے قطع و برید کر کے ان کو بالکل مسخ کردیا ہے تاہم آج بھی تورات میں ایسی چیزیں موجود ہیں جن کا مصداق نبی ﷺ اور صحابہ کرام رضوان اللہ اجمعین کے سوا اور کوئی دوسرا نہیں ہوسکتا۔ [33] مرق باب 4، متی باب 13، آیات 26 تا 32۔

Read the full tafseer →

Siraj-ul-Bayanسراج البیان

صحابہ ؓ کی تصویر 1: ان آیتوں میں حضور ﷺ کی اور حضور ﷺ کی پیدا کردہ جماعت کی تصویر کھینچی ہے ۔ کہ یہ پاک باز نفوس اخلاق کے کن مقامات بلند پر فائز تھے ۔ اور ان میں کیا خصوصیات تھیں ۔ جن کی وجہ سے یہ لوگ ایک صدی میں معمورہ ارض پر چھاگئے ۔ اور سارے عالم کے لئے اسوہ رشدوہدایت قرار پائے ۔ فرمایا ۔ ان لوگوں کے خصائص یہ ہیں ۔ یہ لوگ کفر سے سخت متنفر ہیں ۔ ان کی طبیعتوں میں اس کے متعلق قطعاً کداز اور نرمی نہیں ۔ خدا کے مخالفین کے ساتھ ان کے تعلقات سخت کشیدہ ہیں ۔ اور یہ ان کے لئے برق خاطف اور مرگ مفاجات کی مانند مہلک ہیں ۔ البتہ ایمان سے ان کو محبت ہے ۔ اور مسلمانوں کے بیحد شفیق اور مہربان ہیں ۔ زہد…

Read the full tafseer →

Kashf-ur-Rahmanکشف الرحمٰن

(29) محمد ﷺ اللہ تعالیٰ کے رسول ہیں اور جو لوگ ان کی صحبت یافتہ اور ہمراہی ہیں وہ کافروں کے مقابلہ میں سخت اور آپس میں مہربان ہیں اے مخاطب تو ان کو کبھی رکوع اور کبھی سجدے کی حالت میں دیکھے گا وہ اللہ تعالیٰ کے فضل اور اس کی رضامندی کی جستجو اور تلاش میں لگے رہتے ہیں ان کی علامت اور رشدوصلاح کی نشانی سجدوں کے اثر سے ان کے چہروں پر نمایاں ہے اصحاب رسول اللہ کے یہ اوصاف تورات میں مذکور ہیں اور یہ اوصاف ان کے انجیل میں بھی ہیں جیسے کھیتی کہ اس نے اپنی سوئی نکالی پھر اس ابتدائی سوئی کو اس کھیتی نے قوی کیا پھر وہ اور بڑھ کر موٹی ہوئی اور آخر کار وہ کھیتی اپنی نال یعنی پائوں اور اپنی پنڈلیوں پر اس…

Read the full tafseer →

Bayan-ul-Quranبیان القرآن

Explained with ayahs 28–29

ف 2۔ باعتبار حجت و دلیل کے تو ہمیشہ اور باعتبار شوکت و سلطنت اہل اسلام کے بشرط صلاح اہل دین کے اور چونکہ یہ شرط صحابہ میں پائی جاتی تھی اس لئے یہ آیت اثبات رسالت کے ساتھ بشارت بھی ہوگئی، صحابہ کے لئے فتوحات عامہ کی، چناچہ ایسا ہی واقع ہوا۔

Read the full tafseer →

Urwatul-Wusqaaعروۃ الوثقٰی

(2) نبی اعظم و آخر ﷺ قبل از نبوت بھی شرم و حیا کا پیکر تھے بچہ بچہ ہی ہوتا ہے خواہ وہ نبی و رسول ہو یا کوئی دوسرا بچہ لیکن بچپن کے بھی کئی حصے ہوتے ہیں کیونکہ عرف عام میں پیدائش سے لے کر بلوغت تک بچہ معصوم ہی کہلاتا ہے آپ ﷺ کی زندگی قبل از بلوغت بھی دوسرے بچوں سے امتیاز رکھتی تھی چناچہ احادیث میں ہے کہ : ان رسول اللہ ﷺ کان ینقل معھم الھجارۃ للکعبۃ وعلیہ ازارہ فقال لہ العباس عمہ یا ابن اخی لو حللت ازار ک فحعلتہ علی منکبیک دون الحجارۃ قال فحلہ فحعلہ علی منکبیہ فسقط مغشیا علیہ فماروی بعد ذلک عریانا (بخاری و مسلم) آپ ﷺ کے بچپن کا واقعہ ہے کہ ایک دفعہ خانہ کعبہ کی تعمیر شروع تھی اور لوگ پتھر لا…

Read the full tafseer →

Maarif-ul-Quran (En)معارف القرآن انگلش

مُّحَمَّدٌ رَّ‌سُولُ اللَّـهِ (Muhammad is the Messenger of Allah...48:29). The general style of the Qur'an is that, instead of referring to the Holy Prophet ﷺ by his name, he is normally called by one or another of his characteristic or attributive names especially in vocative cases, as for example, ya ayyuhan-nabiyyu, ya ayyuhar-rasulu, ya ayyuhal-muzzammilu and so on, unlike other prophets who are addressed by their personal names, as for instance, ya ibrahimu, ya musa, ya ` isa. The Holy Prophet ﷺ is addressed four times only in the entire Qur'an by his personal name Muhammad. This is…

Read the full tafseer →

Tafheem-ul-Quran (En)تفہیم القرآن انگلش

52 "The Companions (of the Holy Prophet) are hard on the disbelievers" : they are not "wax that the disbelievers may mould them as they like; they can neither be cowed nor. purchased by any inducement. The disbelievers have no power to turn them away from the great objective for the sake of which they have joined and followed the Holy Prophet even at the cost of their lives." 53 That is, "Whatever their hardness and severity, it is only for the disbelievers, not for the believers. As regards the believers they are soft, merciful, affectionate, sympathetic and compassionate. Their unity of aim…

Read the full tafseer →