48. Surah Al-Fath
الفتحThe Victory · 29 ayahsتفسیر الکتاب
اِنَّا فَتَحْنَا لَكَ فَتْحًا مُّبِیْنًاۙ Open ayah 48:1 in the Quran reader
(اے پیغمبر، ) بلاشبہ ہم نے تم کو ایک کھلی (واضح) فتح عطا فرمائی
لِّیَغْفِرَ لَكَ اللّٰهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْۢبِكَ وَ مَا تَاَخَّرَ وَ یُتِمَّ نِعْمَتَهٗ عَلَیْكَ وَ یَهْدِیَكَ صِرَاطًا مُّسْتَقِیْمًاۙ Open ayah 48:2 in the Quran reader
تاکہ (تم اس فتح کے شکریے میں دین حق کی ترقی کے لئے اور زیادہ کوشش کرو اور) اللہ (اس کے صلے میں) تمہاری اگلی اور پچھلی خطائیں معاف فرمائے اور تم پر اپنی نعمت کی تکمیل کر دے اور تمہیں سیدھا راستہ دکھائے
وَّ یَنْصُرَكَ اللّٰهُ نَصْرًا عَزِیْزًا Open ayah 48:3 in the Quran reader
اور تم کو زبردست مدد سے نوازے۔
هُوَ الَّذِیْۤ اَنْزَلَ السَّكِیْنَةَ فِیْ قُلُوْبِ الْمُؤْمِنِیْنَ لِیَزْدَادُوْۤا اِیْمَانًا مَّعَ اِیْمَانِهِمْ١ؕ وَ لِلّٰهِ جُنُوْدُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١ؕ وَ كَانَ اللّٰهُ عَلِیْمًا حَكِیْمًاۙ Open ayah 48:4 in the Quran reader
وہ ( اللہ) ہی تو تھا جس نے اہل ایمان کے دلوں میں سکینت نازل فرمائی تاکہ وہ اپنے (پہلے) ایمان کے ساتھ (ایک) ایمان (اور) بڑھا لیں۔ اور آسمانوں اور زمین کے (تمام) لشکر اللہ ہی کے ہیں اور وہ (ہر وقت کی مصلحت کا) جاننے والا (اور) حکمت والا ہے۔
لِّیُدْخِلَ الْمُؤْمِنِیْنَ وَ الْمُؤْمِنٰتِ جَنّٰتٍ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ خٰلِدِیْنَ فِیْهَا وَ یُكَفِّرَ عَنْهُمْ سَیِّاٰتِهِمْ١ؕ وَ كَانَ ذٰلِكَ عِنْدَ اللّٰهِ فَوْزًا عَظِیْمًاۙ Open ayah 48:5 in the Quran reader
(اور یہ کام اس نے اس لئے کیا ہے) تاکہ مومن مردوں اور مومن عورتوں کو ایسے باغوں میں داخل فرمائے جن کے نیچے نہریں بہ رہی ہوں گی اور وہ ان باغوں میں ہمیشہ (ہمیشہ) رہیں گے۔ اور (نیز یہ کہ) ان کی برائیاں ان سے دور کر دے اور اللہ کے نزدیک یہی بڑی کامیابی ہے۔
وَّ یُعَذِّبَ الْمُنٰفِقِیْنَ وَ الْمُنٰفِقٰتِ وَ الْمُشْرِكِیْنَ وَ الْمُشْرِكٰتِ الظَّآنِّیْنَ بِاللّٰهِ ظَنَّ السَّوْءِ١ؕ عَلَیْهِمْ دَآئِرَةُ السَّوْءِ١ۚ وَ غَضِبَ اللّٰهُ عَلَیْهِمْ وَ لَعَنَهُمْ وَ اَعَدَّ لَهُمْ جَهَنَّمَ١ؕ وَ سَآءَتْ مَصِیْرًا Open ayah 48:6 in the Quran reader
اور (یہ کام اس نے اس لئے بھی کیا ہے کہ) منافق مردوں اور منافق عورتوں اور مشرک مردوں اور مشرک عورتوں کو سزا دے جو اللہ کے متعلق (طرح طرح کی) بدگمانیاں رکھتے ہیں۔ اب یہ خود ہی مصیبت کے چکر میں آگئے، اللہ کا غضب ان پر (نازل) ہوا اور اس نے ان پر لعنت کی اور ان کے لئے جہنم تیار کر رکھی ہے جو بہت ہی برا ٹھکانا ہے۔
وَ لِلّٰهِ جُنُوْدُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١ؕ وَ كَانَ اللّٰهُ عَزِیْزًا حَكِیْمًا Open ayah 48:7 in the Quran reader
اور اللہ ہی کے ہیں آسمانوں اور زمین کے (تمام) لشکر اور وہ (بڑا) زبردست (اور) حکمت والا ہے۔
اِنَّاۤ اَرْسَلْنٰكَ شَاهِدًا وَّ مُبَشِّرًا وَّ نَذِیْرًاۙ Open ayah 48:8 in the Quran reader
(اے پیغمبر،۔ ) ہم نے تمہیں (دین حق کی) گواہی دینے والا، (نجات و فلاح کی) خوشخبری سنانے والا اور (انکاروبدعملی کے نتائج سے) خبردار کرنے والا بنا کر بھیجا ہے۔
لِّتُؤْمِنُوْا بِاللّٰهِ وَ رَسُوْلِهٖ وَ تُعَزِّرُوْهُ وَ تُوَقِّرُوْهُ١ؕ وَ تُسَبِّحُوْهُ بُكْرَةً وَّ اَصِیْلًا Open ayah 48:9 in the Quran reader
تاکہ (اے لوگو، ) تم اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لاؤ، رسول کی مدد اور اس کی توقیر کرو اور صبح و شام اللہ کی تسبیح (وتقدیس) میں لگے رہو۔
اِنَّ الَّذِیْنَ یُبَایِعُوْنَكَ اِنَّمَا یُبَایِعُوْنَ اللّٰهَ١ؕ یَدُ اللّٰهِ فَوْقَ اَیْدِیْهِمْ١ۚ فَمَنْ نَّكَثَ فَاِنَّمَا یَنْكُثُ عَلٰى نَفْسِهٖ١ۚ وَ مَنْ اَوْفٰى بِمَا عٰهَدَ عَلَیْهُ اللّٰهَ فَسَیُؤْتِیْهِ اَجْرًا عَظِیْمًا۠ Open ayah 48:10 in the Quran reader
(اے پیغمبر، ) جو لوگ تم سے بیعت کر رہے تھے وہ (دراصل) اللہ سے بیعت کر رہے تھے ان کے ہاتھ پر اللہ کا ہاتھ تھا۔ تو جو کوئی اس عہد کو توڑے گا اس کی عہد شکنی کا وبال اسی پر پڑے گا اور جو اس عہد کو پورا کرے گا جو اس نے اللہ کے ساتھ کیا ہے تو عنقریب اللہ اس کو اجر عظیم عطا فرمائے گا۔
سَیَقُوْلُ لَكَ الْمُخَلَّفُوْنَ مِنَ الْاَعْرَابِ شَغَلَتْنَاۤ اَمْوَالُنَا وَ اَهْلُوْنَا فَاسْتَغْفِرْ لَنَا١ۚ یَقُوْلُوْنَ بِاَلْسِنَتِهِمْ مَّا لَیْسَ فِیْ قُلُوْبِهِمْ١ؕ قُلْ فَمَنْ یَّمْلِكُ لَكُمْ مِّنَ اللّٰهِ شَیْئًا اِنْ اَرَادَ بِكُمْ ضَرًّا اَوْ اَرَادَ بِكُمْ نَفْعًا١ؕ بَلْ كَانَ اللّٰهُ بِمَا تَعْمَلُوْنَ خَبِیْرًا Open ayah 48:11 in the Quran reader
(اے پیغمبر، ) بدوی عربوں میں سے جو لوگ پیچھے رہ گئے تھے (اور سفر حدیبیہ میں شریک نہیں ہوئے) اب ضرور وہ تم سے کہیں گے کہ ہمیں اپنے مال (مویشی) اور اہل (و عیال کی ذمہ داریوں) نے مشغول رکھا تھا لہذا آپ ہمارے لئے مغفرت کی دعا کیجئے۔ یہ لوگ اپنی زبانوں سے ایسی باتیں کہتے ہیں جو ان کے دلوں میں نہیں۔ (ان سے) کہو کہ اگر اللہ تم کو نقصان یا نفع پہنچانا چاہے تو کون ہے جو اللہ کے مقابلے میں تمہارے لئے کسی چیز کا بھی اختیار رکھتا ہے ؟ (مال و اولاد کا تو حیلہ ہی حیلہ ہے) بلکہ (بات یہ ہے کہ) جو کچھ بھی تم لوگ کرتے ہو اللہ اس سے (خوب) واقف ہے۔
بَلْ ظَنَنْتُمْ اَنْ لَّنْ یَّنْقَلِبَ الرَّسُوْلُ وَ الْمُؤْمِنُوْنَ اِلٰۤى اَهْلِیْهِمْ اَبَدًا وَّ زُیِّنَ ذٰلِكَ فِیْ قُلُوْبِكُمْ وَ ظَنَنْتُمْ ظَنَّ السَّوْءِ١ۖۚ وَ كُنْتُمْ قَوْمًۢا بُوْرًا Open ayah 48:12 in the Quran reader
(اور وہ جانتا ہے کہ تم مال و اولاد کی وجہ سے پیچھے نہیں رہے) بلکہ (مارے ڈر کے پیچھے رہے اور) تم نے سمجھا کہ پیغمبر اور مسلمان اپنے بال بچوں میں کبھی واپس آنے کے نہیں اور یہ (بات) تمہارے دلوں میں کھب گئی تھی اور تم (طرح طرح کی) بدگمانیاں کرنے لگے تھے اور (ایسے خیالات سے) تم لوگ آپ برباد ہوئے۔
وَ مَنْ لَّمْ یُؤْمِنْۢ بِاللّٰهِ وَ رَسُوْلِهٖ فَاِنَّاۤ اَعْتَدْنَا لِلْكٰفِرِیْنَ سَعِیْرًا Open ayah 48:13 in the Quran reader
اور (دیکھو، ) جو کوئی اللہ اور رسول پر ایمان نہ لائے تو (وہ جان لے کہ) ہم نے (ایسے) منکروں کے لئے (جہنم کی) دہکتی ہوئی آگ تیار کر رکھی ہے۔
وَ لِلّٰهِ مُلْكُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١ؕ یَغْفِرُ لِمَنْ یَّشَآءُ وَ یُعَذِّبُ مَنْ یَّشَآءُ١ؕ وَ كَانَ اللّٰهُ غَفُوْرًا رَّحِیْمًا Open ayah 48:14 in the Quran reader
اور (یاد رکھو، ) آسمانوں اور زمین کی بادشاہی اللہ ہی کی ہے، وہ جسے چاہے سزا دے اور جسے چاہے بخش دے، اور اللہ (بڑا) بخشنے والا (اور) ہمیشہ رحم کرنے کرنے والا ہے۔
سَیَقُوْلُ الْمُخَلَّفُوْنَ اِذَا انْطَلَقْتُمْ اِلٰى مَغَانِمَ لِتَاْخُذُوْهَا ذَرُوْنَا نَتَّبِعْكُمْ١ۚ یُرِیْدُوْنَ اَنْ یُّبَدِّلُوْا كَلٰمَ اللّٰهِ١ؕ قُلْ لَّنْ تَتَّبِعُوْنَا كَذٰلِكُمْ قَالَ اللّٰهُ مِنْ قَبْلُ١ۚ فَسَیَقُوْلُوْنَ بَلْ تَحْسُدُوْنَنَا١ؕ بَلْ كَانُوْا لَا یَفْقَهُوْنَ اِلَّا قَلِیْلًا Open ayah 48:15 in the Quran reader
(مسلمانو، ) اب جو تم غنیمتوں کے لینے کے لئے جانے لگو گے تو (یہ) پیچھے رہ جانے والے لوگ (تم سے) کہیں گے کہ ہمیں بھی اپنے ساتھ چلنے دو ۔ یہ چاہتے ہیں کہ اللہ کے فرمان کو بدل دیں۔ (اے پیغمبر، ان سے) کہہ دو تم ہرگز ہمارے ساتھ نہیں چلنے پاؤ گے، اللہ نے پہلے ہی ایسا فرما دیا ہے۔ (یہ لوگ) کہیں گے (کہ اللہ نے تو کیا فرمایا ہوگا) بلکہ (بات یہ ہے کہ) تم ہم سے حسد کرتے ہو۔ (حالانکہ بات حسد کی نہیں ہے) بلکہ یہ لوگ (اصل مطلب کو) بہت ہی کم سمجھتے ہیں (کہ یہ ان کے پیچھے رہ جانے کی سزا ہے۔ ) ۔
قُلْ لِّلْمُخَلَّفِیْنَ مِنَ الْاَعْرَابِ سَتُدْعَوْنَ اِلٰى قَوْمٍ اُولِیْ بَاْسٍ شَدِیْدٍ تُقَاتِلُوْنَهُمْ اَوْ یُسْلِمُوْنَ١ۚ فَاِنْ تُطِیْعُوْا یُؤْتِكُمُ اللّٰهُ اَجْرًا حَسَنًا١ۚ وَ اِنْ تَتَوَلَّوْا كَمَا تَوَلَّیْتُمْ مِّنْ قَبْلُ یُعَذِّبْكُمْ عَذَابًا اَلِیْمًا Open ayah 48:16 in the Quran reader
(اے پیغمبر، ) ان پیچھے رہ جانے والے بدوی عربوں سے کہہ دو کہ عنقریب تم بڑے سخت لڑنے والے لوگوں کے (مقابلے کے) لئے بلائے جاؤ گے۔ تمہیں ان سے جنگ کرنی ہوگی یا وہ اسلام لے آئیں گے۔ تو اگر تم نے (حکم جہاد کی) اطاعت کی تو اللہ تم کو اچھا اجر دے گا، اور اگر (کہیں) تم نے سرتابی کی جیسے پہلے سرتابی کرچکے ہو تو وہ تم کو عذاب دردناک کی سزا دے گا۔
لَیْسَ عَلَى الْاَعْمٰى حَرَجٌ وَّ لَا عَلَى الْاَعْرَجِ حَرَجٌ وَّ لَا عَلَى الْمَرِیْضِ حَرَجٌ١ؕ وَ مَنْ یُّطِعِ اللّٰهَ وَ رَسُوْلَهٗ یُدْخِلْهُ جَنّٰتٍ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ١ۚ وَ مَنْ یَّتَوَلَّ یُعَذِّبْهُ عَذَابًا اَلِیْمًا۠ Open ayah 48:17 in the Quran reader
(ہاں) نہ (کسی) اندھے پر گناہ ہے، (اگر وہ جہاد میں شریک نہ ہو) اور نہ (کسی) لنگڑے پر گناہ ہے اور نہ کسی مریض پر، اور جو کوئی اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرے گا ( اللہ) اسے (ایسے) باغوں میں داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں بہ رہی ہوں گی، اور جو سرتابی کرے گا اسے وہ عذاب دردناک کی سزا دے گا۔
لَقَدْ رَضِیَ اللّٰهُ عَنِ الْمُؤْمِنِیْنَ اِذْ یُبَایِعُوْنَكَ تَحْتَ الشَّجَرَةِ فَعَلِمَ مَا فِیْ قُلُوْبِهِمْ فَاَنْزَلَ السَّكِیْنَةَ عَلَیْهِمْ وَ اَثَابَهُمْ فَتْحًا قَرِیْبًاۙ Open ayah 48:18 in the Quran reader
(اے پیغمبر، ) اللہ مومنوں سے خوش ہوگیا جب وہ درخت کے نیچے تم سے بیعت کر رہے تھے اور اللہ کو معلوم تھا جو کچھ ان کے دلوں میں تھا اس لئے ان پر سکینت نازل فرمائی اور ان کو لگے ہاتھ ایک فتح بھی دے دی۔
وَّ مَغَانِمَ كَثِیْرَةً یَّاْخُذُوْنَهَا١ؕ وَ كَانَ اللّٰهُ عَزِیْزًا حَكِیْمًا Open ayah 48:19 in the Quran reader
اور (فتح کے علاوہ) بہت سی غنیمتیں بھی (دیں) جنہیں یہ لوگ لے رہے ہیں۔ اور اللہ زبردست (اور) حکمت والا ہے۔
وَعَدَكُمُ اللّٰهُ مَغَانِمَ كَثِیْرَةً تَاْخُذُوْنَهَا فَعَجَّلَ لَكُمْ هٰذِهٖ وَ كَفَّ اَیْدِیَ النَّاسِ عَنْكُمْ١ۚ وَ لِتَكُوْنَ اٰیَةً لِّلْمُؤْمِنِیْنَ وَ یَهْدِیَكُمْ صِرَاطًا مُّسْتَقِیْمًاۙ Open ayah 48:20 in the Quran reader
اور (مسلمانو، ) اللہ تم سے بہت سی غنیمتوں کا وعدہ کرچکا ہے جنہیں تم حاصل کرو گے۔ سردست تو یہ (خیبر کی غنیمت) تم کو دلوا دی اور لوگوں کے ہاتھ (تمہارے خلاف) اٹھنے سے روک دئیے تاکہ یہ واقعہ مومنوں کے لئے نشانی بن جائے اور ( اللہ) تمہیں سیدھی راہ کی ہدایت بخشے۔
وَّ اُخْرٰى لَمْ تَقْدِرُوْا عَلَیْهَا قَدْ اَحَاطَ اللّٰهُ بِهَا١ؕ وَ كَانَ اللّٰهُ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرًا Open ayah 48:21 in the Quran reader
اور (دیکھو، اس کے علاوہ) ایک (فتح) اور (بھی ہونی) ہے جس پر تم ابھی قادر نہیں ہوئے ہو، (لیکن) اللہ نے اس کا احاطہ کر رکھا ہے۔ اور اللہ ہر چیز پر قادر ہے۔
وَ لَوْ قٰتَلَكُمُ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا لَوَلَّوُا الْاَدْبَارَ ثُمَّ لَا یَجِدُوْنَ وَلِیًّا وَّ لَا نَصِیْرًا Open ayah 48:22 in the Quran reader
اور (مسلمانو، ) اگر یہ کافر (اس وقت) تم سے لڑتے تو یقینا پیٹھ پھیر جاتے اور نہ کوئی حامی پاتے اور نہ مددگار
سُنَّةَ اللّٰهِ الَّتِیْ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلُ١ۖۚ وَ لَنْ تَجِدَ لِسُنَّةِ اللّٰهِ تَبْدِیْلًا Open ayah 48:23 in the Quran reader
یہ اللہ کی ٹھہرائی ہوئی سنت ہے جو پہلے سے چلی آرہی ہے اور اللہ کی سنت میں تم کوئی تبدیلی نہ پاؤگے۔
وَ هُوَ الَّذِیْ كَفَّ اَیْدِیَهُمْ عَنْكُمْ وَ اَیْدِیَكُمْ عَنْهُمْ بِبَطْنِ مَكَّةَ مِنْۢ بَعْدِ اَنْ اَظْفَرَكُمْ عَلَیْهِمْ١ؕ وَ كَانَ اللّٰهُ بِمَا تَعْمَلُوْنَ بَصِیْرًا Open ayah 48:24 in the Quran reader
اور (مسلمانو، ) وہ ( اللہ) ہی (تو) تھا جس نے وادی مکہ میں ان کے ہاتھ تم سے اور تمہارے ہاتھ ان سے روک دئیے بعد اس کے کہ تم کو ان پر غلبہ دے دیا تھا۔ اور اللہ دیکھ رہا تھا جو کچھ تم کر رہے تھے۔
هُمُ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا وَ صَدُّوْكُمْ عَنِ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ وَ الْهَدْیَ مَعْكُوْفًا اَنْ یَّبْلُغَ مَحِلَّهٗ١ؕ وَ لَوْ لَا رِجَالٌ مُّؤْمِنُوْنَ وَ نِسَآءٌ مُّؤْمِنٰتٌ لَّمْ تَعْلَمُوْهُمْ اَنْ تَطَئُوْهُمْ فَتُصِیْبَكُمْ مِّنْهُمْ مَّعَرَّةٌۢ بِغَیْرِ عِلْمٍ١ۚ لِیُدْخِلَ اللّٰهُ فِیْ رَحْمَتِهٖ مَنْ یَّشَآءُ١ۚ لَوْ تَزَیَّلُوْا لَعَذَّبْنَا الَّذِیْنَ كَفَرُوْا مِنْهُمْ عَذَابًا اَلِیْمًا Open ayah 48:25 in the Quran reader
یہ (مکے والے) وہی تو ہیں جنہوں نے کفر کیا اور تم کو مسجد حرام (میں جانے) سے روکا اور قربانی کے جانوروں کو بھی (نہ آنے دیا) کہ (جہاں کے تہاں) رکے رہے اور اپنی قربانی کی جگہ نہ پہنچنے پائے اور اگر (شہر مکہ میں) ایسے مسلمان مرد اور عورتیں نہ ہوتیں جن کی تمہیں خبر بھی نہ تھی (اور لڑائی کی صورت میں) تم ان کو پامال کر ڈالتے اور ان کی طرف سے تمہیں بھی نادانستگی میں نقصان پہنچتا (تو سب قصہ طے کردیا جاتا لیکن ایسا نہیں کیا گیا) تاکہ اللہ جسے چاہے اپنی رحمت میں داخل کرے۔ اگر (مکّے کے رہنے والے مسلمان مکہ سے کہیں کو) ٹل گئے ہوتے تو ان (اہل مکہ) میں سے جو کافر تھے ہم ان کو عذاب دردناک کی سزا دیتے۔
اِذْ جَعَلَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا فِیْ قُلُوْبِهِمُ الْحَمِیَّةَ حَمِیَّةَ الْجَاهِلِیَّةِ فَاَنْزَلَ اللّٰهُ سَكِیْنَتَهٗ عَلٰى رَسُوْلِهٖ وَ عَلَى الْمُؤْمِنِیْنَ وَ اَلْزَمَهُمْ كَلِمَةَ التَّقْوٰى وَ كَانُوْۤا اَحَقَّ بِهَا وَ اَهْلَهَا١ؕ وَ كَانَ اللّٰهُ بِكُلِّ شَیْءٍ عَلِیْمًا۠ Open ayah 48:26 in the Quran reader
(یہی وجہ ہے کہ) جب ان کافروں نے اپنے دلوں میں عصبیت بٹھا لی (اور وہ بھی) جاہلیت کی عصبیت، تو اللہ نے اپنے رسول پر سکینت نازل فرمائی اور مسلمانوں کو تقویٰ کی بات پر جمائے رکھا کہ وہی اس کے حق دار اور اس کے اہل بھی تھے۔ اور اللہ تو ہر شے کا علم رکھتا ہے۔
لَقَدْ صَدَقَ اللّٰهُ رَسُوْلَهُ الرُّءْیَا بِالْحَقِّ١ۚ لَتَدْخُلُنَّ الْمَسْجِدَ الْحَرَامَ اِنْ شَآءَ اللّٰهُ اٰمِنِیْنَ١ۙ مُحَلِّقِیْنَ رُءُوْسَكُمْ وَ مُقَصِّرِیْنَ١ۙ لَا تَخَافُوْنَ١ؕ فَعَلِمَ مَا لَمْ تَعْلَمُوْا فَجَعَلَ مِنْ دُوْنِ ذٰلِكَ فَتْحًا قَرِیْبًا Open ayah 48:27 in the Quran reader
بیشک اللہ نے اپنے رسول کو سچا خواب دکھایا تھا (جو) حقیقت پر مبنی (تھا) ۔ انشاء اللہ تم (مسلمان) ضرور مسجد حرام میں امن وامان کے ساتھ داخل ہوگے (اور وہاں جا کر) اپنا سر منڈواؤ گے اور بال ترشواؤ گے اور تم کو کوئی اندیشہ نہ ہوگا۔ وہ اس بات کو جانتا تھا جو تمہیں معلوم نہ تھی اس لئے (وہ خواب پورا ہونے سے) پہلے اس نے (یہ) قریبی فتح دے دی۔
هُوَ الَّذِیْۤ اَرْسَلَ رَسُوْلَهٗ بِالْهُدٰى وَ دِیْنِ الْحَقِّ لِیُظْهِرَهٗ عَلَى الدِّیْنِ كُلِّهٖ١ؕ وَ كَفٰى بِاللّٰهِ شَهِیْدًاؕ Open ayah 48:28 in the Quran reader
وہ ( اللہ) ہی (تو) ہے جس نے اپنے رسول (محمد ﷺ کو ہدایت اور دین حق دے کر بھیجا ہے تاکہ اس کو تمام دینوں پر غالب کر دے اور (اس حقیقت پر) اللہ کی گواہی کافی ہے۔
مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللّٰهِ١ؕ وَ الَّذِیْنَ مَعَهٗۤ اَشِدَّآءُ عَلَى الْكُفَّارِ رُحَمَآءُ بَیْنَهُمْ تَرٰىهُمْ رُكَّعًا سُجَّدًا یَّبْتَغُوْنَ فَضْلًا مِّنَ اللّٰهِ وَ رِضْوَانًا١٘ سِیْمَاهُمْ فِیْ وُجُوْهِهِمْ مِّنْ اَثَرِ السُّجُوْدِ١ؕ ذٰلِكَ مَثَلُهُمْ فِی التَّوْرٰىةِ١ۛۖۚ وَ مَثَلُهُمْ فِی الْاِنْجِیْلِ١ۛ۫ۚ كَزَرْعٍ اَخْرَجَ شَطْئَهٗ فَاٰزَرَهٗ فَاسْتَغْلَظَ فَاسْتَوٰى عَلٰى سُوْقِهٖ یُعْجِبُ الزُّرَّاعَ لِیَغِیْظَ بِهِمُ الْكُفَّارَ١ؕ وَعَدَ اللّٰهُ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ مِنْهُمْ مَّغْفِرَةً وَّ اَجْرًا عَظِیْمًا۠ Open ayah 48:29 in the Quran reader
محمد ﷺ اللہ کے رسول ہیں اور جو لوگ ان کے ساتھ ہیں وہ کفار پر سخت (مگر) آپس میں رحم دل ہیں۔ تم ان کو اللہ کے فضل اور اس کی خوشنودی کی طلب میں رکوع و سجود میں (سرگرم) پاؤ گے۔ ان کا امتیاز ان کے چہروں پر سجدوں کے اثرات سے ہے۔ یہی اوصاف ان کے تورات میں (بھی) مذکور ہیں اور انجیل میں ان کی تمثیل یوں ہے کہ جیسے ایک کھیتی کہ اس نے (پہلے زمین سے) اپنی کونپل نکالی، پھر اس کو قوی کیا، پھر وہ موٹی ہوئی پھر اپنے تنے پر سیدھی کھڑی ہوگئی اور (اپنی سرسبزی سے) کسانوں کو بھلی معلوم ہونے لگی۔ (یہ نشوونما صحابہ کو اس لئے دی) تاکہ کافروں کو ان سے جلائے۔ اللہ نے ان لوگوں سے جو (خلوص دل سے) ایمان لائے ہیں اور جنہوں نے نیک عمل (بھی) کئے ہیں مغفرت اور اجر عظیم کا وعدہ فرمایا ہے۔