48. Surah Al-Fath
الفتحThe Victory · 29 ayahsاشرف الحواشی
اِنَّا فَتَحْنَا لَكَ فَتْحًا مُّبِیْنًاۙ Open ayah 48:1 in the Quran reader
اے پیغمبر یہ حدیبیہ کی صلح کیا ہے ہم نے تجھ کو کھلم کھلا فتح دی
لِّیَغْفِرَ لَكَ اللّٰهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْۢبِكَ وَ مَا تَاَخَّرَ وَ یُتِمَّ نِعْمَتَهٗ عَلَیْكَ وَ یَهْدِیَكَ صِرَاطًا مُّسْتَقِیْمًاۙ Open ayah 48:2 in the Quran reader
فتح5 اس لئے کہ تو اللہ کا شکر کرے اور اللہ تریے اگلے اور پچھلے گناہ بخش دے6 اور اپنا احسان تجھ پر پورا کرے7 اور تجھ کو دین کے سیدھے رستے پر جمائے رہے8
وَّ یَنْصُرَكَ اللّٰهُ نَصْرًا عَزِیْزًا Open ayah 48:3 in the Quran reader
اور تیری پوری زبردست مدد کرے9
هُوَ الَّذِیْۤ اَنْزَلَ السَّكِیْنَةَ فِیْ قُلُوْبِ الْمُؤْمِنِیْنَ لِیَزْدَادُوْۤا اِیْمَانًا مَّعَ اِیْمَانِهِمْ١ؕ وَ لِلّٰهِ جُنُوْدُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١ؕ وَ كَانَ اللّٰهُ عَلِیْمًا حَكِیْمًاۙ Open ayah 48:4 in the Quran reader
وہی خدا ہے جس نے مسلمانوں کے دلوں میں تشفی اور تسلی اتاری10 اس سے یہ غرض تھی کہ پہلے ایمان کے ساتھ ان کا ایمان اور پڑھ جائے11 اور آسمان اور زمین کیفوجیں اللہ ہی کی ہیں12 اور اللہ علم والا ہے حکمت والاف 13
لِّیُدْخِلَ الْمُؤْمِنِیْنَ وَ الْمُؤْمِنٰتِ جَنّٰتٍ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ خٰلِدِیْنَ فِیْهَا وَ یُكَفِّرَ عَنْهُمْ سَیِّاٰتِهِمْ١ؕ وَ كَانَ ذٰلِكَ عِنْدَ اللّٰهِ فَوْزًا عَظِیْمًاۙ Open ayah 48:5 in the Quran reader
(اور یہ بھی غرض تھی) کہ مسلمان مرد اور مسلمان عورتوں کو اللہ تعالیٰ ایسے باغوں میں لے جائے جن کے تلے نہریں پڑی بہ رہی ہیں وہ ہمیشہ انہی میں رہیں گے اور ان کے گناہ ان پر سے اتارا دے1 اور اللہ کے نزدیک یہ بڑی کامیابی ہے
وَّ یُعَذِّبَ الْمُنٰفِقِیْنَ وَ الْمُنٰفِقٰتِ وَ الْمُشْرِكِیْنَ وَ الْمُشْرِكٰتِ الظَّآنِّیْنَ بِاللّٰهِ ظَنَّ السَّوْءِ١ؕ عَلَیْهِمْ دَآئِرَةُ السَّوْءِ١ۚ وَ غَضِبَ اللّٰهُ عَلَیْهِمْ وَ لَعَنَهُمْ وَ اَعَدَّ لَهُمْ جَهَنَّمَ١ؕ وَ سَآءَتْ مَصِیْرًا Open ayah 48:6 in the Quran reader
اور منافق مرد اور مناق عورتوں اور مشرک مرد اور مشرک عورتوں کو جو اللہ کے ساتھ برا گمان رکھتے ہیں سزا دے2 وہی آفت کے چکر میں آئیں گے3 اور اللہ کا غضب ان پر اترا اور اللہ نے ان کو پھٹکار دیا اور ان کے لئے دوزخ تیار کر رکھی ہے اور وہ بری جگہ ہے
وَ لِلّٰهِ جُنُوْدُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١ؕ وَ كَانَ اللّٰهُ عَزِیْزًا حَكِیْمًا Open ayah 48:7 in the Quran reader
اور آسمان اور زمین کی فوجیں سب اللہ ہی کی ہیں اور اللہ زبردست ہے حکمت والاف 4
اِنَّاۤ اَرْسَلْنٰكَ شَاهِدًا وَّ مُبَشِّرًا وَّ نَذِیْرًاۙ Open ayah 48:8 in the Quran reader
اے پیغمبر ہم نے تجھ کو تیری امت پر) گواہ5 اور (ایمان والو کو) خوشخبری دینے والا
لِّتُؤْمِنُوْا بِاللّٰهِ وَ رَسُوْلِهٖ وَ تُعَزِّرُوْهُ وَ تُوَقِّرُوْهُ١ؕ وَ تُسَبِّحُوْهُ بُكْرَةً وَّ اَصِیْلًا Open ayah 48:9 in the Quran reader
اور (کافروں کو ڈرانیوالا (بنا کر) بھیجا کہ تم اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لائو اور اس کے رسول کا ادب کرو اور اس کی تعظیم کرو6 اور صبح اور شام اللہ کی پاکی بیان کرو7
اِنَّ الَّذِیْنَ یُبَایِعُوْنَكَ اِنَّمَا یُبَایِعُوْنَ اللّٰهَ١ؕ یَدُ اللّٰهِ فَوْقَ اَیْدِیْهِمْ١ۚ فَمَنْ نَّكَثَ فَاِنَّمَا یَنْكُثُ عَلٰى نَفْسِهٖ١ۚ وَ مَنْ اَوْفٰى بِمَا عٰهَدَ عَلَیْهُ اللّٰهَ فَسَیُؤْتِیْهِ اَجْرًا عَظِیْمًا۠ Open ayah 48:10 in the Quran reader
بیشک جو لوگ تجھ سے (اے پیغمبر حدیبیہ میں) بیعت کر رہے ہیں وہ گویا خدا سے بیعت کر رہے ہیں8 اللہ کا ہاتھ ان کے ہاتھوں کے اوپر ہے9 پھر جو کوئی اپنا اقرار توڑے وہ اقرار توڑ کر اپنا آپ نقصان کریگا اور جو کوئی اس اقرار کو ماورا کرے جو اس نے اللہ کے ساتھ باندھا اس کو اللہ بہت بڑا نیگ ثواب دیگا10
سَیَقُوْلُ لَكَ الْمُخَلَّفُوْنَ مِنَ الْاَعْرَابِ شَغَلَتْنَاۤ اَمْوَالُنَا وَ اَهْلُوْنَا فَاسْتَغْفِرْ لَنَا١ۚ یَقُوْلُوْنَ بِاَلْسِنَتِهِمْ مَّا لَیْسَ فِیْ قُلُوْبِهِمْ١ؕ قُلْ فَمَنْ یَّمْلِكُ لَكُمْ مِّنَ اللّٰهِ شَیْئًا اِنْ اَرَادَ بِكُمْ ضَرًّا اَوْ اَرَادَ بِكُمْ نَفْعًا١ؕ بَلْ كَانَ اللّٰهُ بِمَا تَعْمَلُوْنَ خَبِیْرًا Open ayah 48:11 in the Quran reader
(اے پیغمبر) ابوہ گائوں والے جو اس سفر میں پیچھے رہ گئے11 یہ بہا نہ کرینگے ہم اپنے مال اور بال بچوں میں پھنس گئے (تیرے ساتھ نہ جاسکے) تو ہمارا گناہ (اللہ سے) بخشوا دے اپنی زبانوں سے وہ باتیں کرتے ہیں جو ان کے دلوں میں نہیں ہیں کہ دے (اس بہانے سے کیا فائدہ) بھلا اگر اللہ تم کو کوئی فائدہ پہنچانا چاہے یا کچھ نقصان دینا چاہے تو اس کے مقابلے میں تمہارے لئے کسی کا کچھ چل سکتا ہے1 نہیں اللہ کو تمہارے سب کاموں کی خبر ہے2
بَلْ ظَنَنْتُمْ اَنْ لَّنْ یَّنْقَلِبَ الرَّسُوْلُ وَ الْمُؤْمِنُوْنَ اِلٰۤى اَهْلِیْهِمْ اَبَدًا وَّ زُیِّنَ ذٰلِكَ فِیْ قُلُوْبِكُمْ وَ ظَنَنْتُمْ ظَنَّ السَّوْءِ١ۖۚ وَ كُنْتُمْ قَوْمًۢا بُوْرًا Open ayah 48:12 in the Quran reader
بات یہ ہے کہ تم یہ سمجھے کہ اب پیغمبر اور مسلمان ہرگز اپنے گھروں کو کبھی لوٹ کر آنے والے نہیں3 اور یہ بات متہارے دلوں میں کھب گئی4 اور لگے برا گمان کرنے5 اور (ایسی بدگمانی کر کے) تم لوگ خود تباہ ہوئے6
وَ مَنْ لَّمْ یُؤْمِنْۢ بِاللّٰهِ وَ رَسُوْلِهٖ فَاِنَّاۤ اَعْتَدْنَا لِلْكٰفِرِیْنَ سَعِیْرًا Open ayah 48:13 in the Quran reader
اور تم پر کیا موقف ہے جو اللہ اور اس کے رسول پر ِ 7 پر ایمان نہ لائے تو ہم نے ایسے منکروں کے لئے دہکتی دوزخ کی) آگ تیار کر رکھی ہے
وَ لِلّٰهِ مُلْكُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١ؕ یَغْفِرُ لِمَنْ یَّشَآءُ وَ یُعَذِّبُ مَنْ یَّشَآءُ١ؕ وَ كَانَ اللّٰهُ غَفُوْرًا رَّحِیْمًا Open ayah 48:14 in the Quran reader
اور آسمان اور زمین کی بادشاہت اللہ ہی کی ہے وہ جس بندے کو چاہتا ہے بخشتا ہے اور جس بندے کو چاتہا ہے سزا دیتا ہے اور باوجودیکہ اس کو سب طرح کا اختیار ہے وہ بڑا بخشنے والا مہربان ہے8
سَیَقُوْلُ الْمُخَلَّفُوْنَ اِذَا انْطَلَقْتُمْ اِلٰى مَغَانِمَ لِتَاْخُذُوْهَا ذَرُوْنَا نَتَّبِعْكُمْ١ۚ یُرِیْدُوْنَ اَنْ یُّبَدِّلُوْا كَلٰمَ اللّٰهِ١ؕ قُلْ لَّنْ تَتَّبِعُوْنَا كَذٰلِكُمْ قَالَ اللّٰهُ مِنْ قَبْلُ١ۚ فَسَیَقُوْلُوْنَ بَلْ تَحْسُدُوْنَنَا١ؕ بَلْ كَانُوْا لَا یَفْقَهُوْنَ اِلَّا قَلِیْلًا Open ayah 48:15 in the Quran reader
(مسلمانو) اب جب تم لوٹ (کا مال) لینے کے لئے (خیبر کو) جانے لگو گے تو یہ گنوار لوگ جو حدیبیہ سے پیچھے رہ گئے تھے کہیں گے ہم کو بھی اپنے ساتھ چلنے دو9 وہ اللہ کی بات بدلنا چاہتے ہیں10 (اے پیمبر ان گنواروں سے) کہہ دے تم ہرگز ہمارے ساتھ مت چلو اللہ نے پہلے ہی سے ایسا فرما دیا ہے (کہ یہ لوٹ خاص ہمارا حصہ ہے) اب یوں کہیں گیتم ہم سے جلتے ہو11 بات یہ یہ کہ ان کی سمجھ ہی کم ہے12(
قُلْ لِّلْمُخَلَّفِیْنَ مِنَ الْاَعْرَابِ سَتُدْعَوْنَ اِلٰى قَوْمٍ اُولِیْ بَاْسٍ شَدِیْدٍ تُقَاتِلُوْنَهُمْ اَوْ یُسْلِمُوْنَ١ۚ فَاِنْ تُطِیْعُوْا یُؤْتِكُمُ اللّٰهُ اَجْرًا حَسَنًا١ۚ وَ اِنْ تَتَوَلَّوْا كَمَا تَوَلَّیْتُمْ مِّنْ قَبْلُ یُعَذِّبْكُمْ عَذَابًا اَلِیْمًا Open ayah 48:16 in the Quran reader
اے پیغمبر) ان کے پیچھے رہ جانے والے گنواروں سے کہ دے اب وہ وقت قریب ہے جب تم ایسے لوگوں سے لڑنے کے لئے بلائے جائو گے جو بڑے لڑنے والے ہیں فارس اور روم کے لوگ12 یا تو تم کو ان سے لڑنا ہوگا وہ بےلڑے مسلمان ہوجائیں گے14 اس وقت اگر تم اللہ کا کہنا مان لو گے تو تم کو اچھا نیک ثواب دیگا اور اگر اس وقت بھی تم پھرگئے جہاد سے بیٹھ رہے جیسے پہلے حدیبیہ جاتے وقت پھر چکے تو تم کو تکلیف کا عذاب دیگا
لَیْسَ عَلَى الْاَعْمٰى حَرَجٌ وَّ لَا عَلَى الْاَعْرَجِ حَرَجٌ وَّ لَا عَلَى الْمَرِیْضِ حَرَجٌ١ؕ وَ مَنْ یُّطِعِ اللّٰهَ وَ رَسُوْلَهٗ یُدْخِلْهُ جَنّٰتٍ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ١ۚ وَ مَنْ یَّتَوَلَّ یُعَذِّبْهُ عَذَابًا اَلِیْمًا۠ Open ayah 48:17 in the Quran reader
اندھے پر جہاد کی تکلیف نہیں اور نہ لنگڑے پر تکلیف ہے اور نہ بیمار پر تکلیف ہے1 اور جو کوئی اللہ اور اس کے رسول کا کہنا مان لے تو اللہ اس کو ایسے باغوں میں لے جائے گا جن کے تلے نہریں پڑی بہ رہی ہیں اور جو کوئی نہ مانے اس کو تکلیف کا عذاب دیگا
لَقَدْ رَضِیَ اللّٰهُ عَنِ الْمُؤْمِنِیْنَ اِذْ یُبَایِعُوْنَكَ تَحْتَ الشَّجَرَةِ فَعَلِمَ مَا فِیْ قُلُوْبِهِمْ فَاَنْزَلَ السَّكِیْنَةَ عَلَیْهِمْ وَ اَثَابَهُمْ فَتْحًا قَرِیْبًاۙ Open ayah 48:18 in the Quran reader
(اے پیغمبر) مسلمانوں سے راضی ہوچکا ہے وہ (کیکر یا بیری) درخت کے تلے (حدیبیہ میں) تجھ سے بیعت کر رہے تھے2 اللہ تعالیٰ نے جان لیا جو صاخلاص) ان کے دلوں میں تھا تو ان کے دلوں پر تسلی اتاری3 اور ایک نزدیک والی فتح ان کو انعام میں دی یعنی خیبر کی فتح
وَّ مَغَانِمَ كَثِیْرَةً یَّاْخُذُوْنَهَا١ؕ وَ كَانَ اللّٰهُ عَزِیْزًا حَكِیْمًا Open ayah 48:19 in the Quran reader
اور بہت سی لوٹیں جو وہ حاصل کریں گے اور اللہ تعالیٰ زبردست ہے حکمت والاف 4
وَعَدَكُمُ اللّٰهُ مَغَانِمَ كَثِیْرَةً تَاْخُذُوْنَهَا فَعَجَّلَ لَكُمْ هٰذِهٖ وَ كَفَّ اَیْدِیَ النَّاسِ عَنْكُمْ١ۚ وَ لِتَكُوْنَ اٰیَةً لِّلْمُؤْمِنِیْنَ وَ یَهْدِیَكُمْ صِرَاطًا مُّسْتَقِیْمًاۙ Open ayah 48:20 in the Quran reader
(مسلمانو) اللہ تم کو بہت سی لوٹیں دینے کا وعدہ فرما ات ہے جن کو تم حاصل کرو گے5 سردست تو تم کو یہ حدیبیہ کی یا خیبر کی لوٹ دلا دی اور ادھر مکہ کے کافر لوگوں کا ہاتھ تم سے روک دیا یہ سب اس لئے کہ تم خدا کا شکر کرو اور اس لئے کہ یہ واقعہ مسلمانوں کی واسطے خدا کی قدرت کی ایک نشنی ہو اور وہ تم کو (یعنی اللہ) سیدھے رستے پر جمائے رہے
وَّ اُخْرٰى لَمْ تَقْدِرُوْا عَلَیْهَا قَدْ اَحَاطَ اللّٰهُ بِهَا١ؕ وَ كَانَ اللّٰهُ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرًا Open ayah 48:21 in the Quran reader
اور ایک لوٹ اور ہے جو (ابھی) تمہارے ہاتھ نہیں آئی (حنین کی) مگر اللہ کے قابو میں ہے اور اللہ سب کھچ کرسکتا ہے
وَ لَوْ قٰتَلَكُمُ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا لَوَلَّوُا الْاَدْبَارَ ثُمَّ لَا یَجِدُوْنَ وَلِیًّا وَّ لَا نَصِیْرًا Open ayah 48:22 in the Quran reader
اور اگر مکہ کے کافر حدیبیہ میں تم سے صلح نہ کرتے بلکہ لڑتے تو کیا ہوتا پیٹھ پھیر کر بھگاتے اس کے بعد نہ کوئی ان کا6 حامی ہوتا نہ کوئی دوست
سُنَّةَ اللّٰهِ الَّتِیْ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلُ١ۖۚ وَ لَنْ تَجِدَ لِسُنَّةِ اللّٰهِ تَبْدِیْلًا Open ayah 48:23 in the Quran reader
اللہ کا یہی قانون پہلے سے ہوتا چلا آرہا ہے کہ ہمیشہ حق والوں ہی کا غلبہ ہوتا ہے اور اے پیغمبر تو اللہ کا قانون بدلتا ہوا نہیں دیکھے
وَ هُوَ الَّذِیْ كَفَّ اَیْدِیَهُمْ عَنْكُمْ وَ اَیْدِیَكُمْ عَنْهُمْ بِبَطْنِ مَكَّةَ مِنْۢ بَعْدِ اَنْ اَظْفَرَكُمْ عَلَیْهِمْ١ؕ وَ كَانَ اللّٰهُ بِمَا تَعْمَلُوْنَ بَصِیْرًا Open ayah 48:24 in the Quran reader
گا اور وہی خدا7 تو ہے جس نے (اے مسلمانو) عین مکہ کی سرحد میں تم کو کافروں پر فتح دنیے کے بعد کافروں کا ہاتھ تم پر سے روک دیا اور تمہارا ہاتھ ان پر سے نہ وہ تم کو مار سکے نہ تم ان کو صلح ہوگئی اور اللہ تمہارے سب کاموں کو دیکھ رہا ہے
هُمُ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا وَ صَدُّوْكُمْ عَنِ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ وَ الْهَدْیَ مَعْكُوْفًا اَنْ یَّبْلُغَ مَحِلَّهٗ١ؕ وَ لَوْ لَا رِجَالٌ مُّؤْمِنُوْنَ وَ نِسَآءٌ مُّؤْمِنٰتٌ لَّمْ تَعْلَمُوْهُمْ اَنْ تَطَئُوْهُمْ فَتُصِیْبَكُمْ مِّنْهُمْ مَّعَرَّةٌۢ بِغَیْرِ عِلْمٍ١ۚ لِیُدْخِلَ اللّٰهُ فِیْ رَحْمَتِهٖ مَنْ یَّشَآءُ١ۚ لَوْ تَزَیَّلُوْا لَعَذَّبْنَا الَّذِیْنَ كَفَرُوْا مِنْهُمْ عَذَابًا اَلِیْمًا Open ayah 48:25 in the Quran reader
یہ مکہ والے وہی تو ہیں جنہوں نے کفر اور ادب والی مسجد سے تم کو روک دیا1 اور قربانی کے جانوروں کو بھی تھما دیا وہ اپنی جگہ یعنے حرم میں نہ پہونچ سکے2 اور اگر مکہ میں اس وقت چند مسلمان مرد اور چند مسلمان عورتیں ایسی نہ ہوتیں جن کا حال تم کو معلوم نہ تھا3 لڑائی ہوتی تو تم ان کو بھی کافروں کے ساتھ پیس ڈالتے پھر تم کو ان کی طرف سے نادانستہ نقصان پہونچ جاتا4 لئے کہ5 ان مسلمان مرد اور مسلمان عورتوں میں سے جس کو اللہ چاہے اپنی رحمت میں شریک کرے6 اگر کہیں یہ غریب مسلمان مردف 7 اور مسلمان عورتیں الگ ہوجاتے تو بیشک ہم ان مکہ کے کافروں کو تمہارے ہاتھ سے تکلیف کا عذاب پہونچاتے8
اِذْ جَعَلَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا فِیْ قُلُوْبِهِمُ الْحَمِیَّةَ حَمِیَّةَ الْجَاهِلِیَّةِ فَاَنْزَلَ اللّٰهُ سَكِیْنَتَهٗ عَلٰى رَسُوْلِهٖ وَ عَلَى الْمُؤْمِنِیْنَ وَ اَلْزَمَهُمْ كَلِمَةَ التَّقْوٰى وَ كَانُوْۤا اَحَقَّ بِهَا وَ اَهْلَهَا١ؕ وَ كَانَ اللّٰهُ بِكُلِّ شَیْءٍ عَلِیْمًا۠ Open ayah 48:26 in the Quran reader
(اے پیغمبر وہ وقت یاد کر) جب ان مکہ کے کافروں نے اپنے دل میں جایا ہے کی ضد کی طرف ضد باندھ لی تھی9 تو اللہ نے اپنی تسلی اور تشقی اپنے پیغمبر اور مسلمانوں پر اتاری10 اور ان کو پرہیز گاری کی بات پر جمائے رکھا (توحید پر)11 اور یہی لوگ اس بات کے لائق اور سزا وار تھے13 اور اللہ سب کچھ جانتا ہے
لَقَدْ صَدَقَ اللّٰهُ رَسُوْلَهُ الرُّءْیَا بِالْحَقِّ١ۚ لَتَدْخُلُنَّ الْمَسْجِدَ الْحَرَامَ اِنْ شَآءَ اللّٰهُ اٰمِنِیْنَ١ۙ مُحَلِّقِیْنَ رُءُوْسَكُمْ وَ مُقَصِّرِیْنَ١ۙ لَا تَخَافُوْنَ١ؕ فَعَلِمَ مَا لَمْ تَعْلَمُوْا فَجَعَلَ مِنْ دُوْنِ ذٰلِكَ فَتْحًا قَرِیْبًا Open ayah 48:27 in the Quran reader
بیشک اللہ نے اپنے پیغمبر کی سچی خواب کو ٹھیک کیا اللہ نے چاہا تو آئندہ سال میں ادب والی مسجد میں تم اطمینان سے جائو گے کوئی تو اپنا سر منڈائو گے کوئی بال کترائو گے تم کو کوئی ڈر نہ ہوگا اور اللہ کو وہ معلوم ہے جو تم کو معلوم نہیں اس نے کچھ مصلحت سے تم کو پہلے سردست یہ فتح (یعنی صلح حدیبیہ) عنایت فرمائی
هُوَ الَّذِیْۤ اَرْسَلَ رَسُوْلَهٗ بِالْهُدٰى وَ دِیْنِ الْحَقِّ لِیُظْهِرَهٗ عَلَى الدِّیْنِ كُلِّهٖ١ؕ وَ كَفٰى بِاللّٰهِ شَهِیْدًاؕ Open ayah 48:28 in the Quran reader
وہی خدا ہے جس نے1 پیغمبر (حضرت محمد) کو ہدایت اور سچا دین دے کر اس لئے بھیجا کہ اس کو سب دنیوں پر غالب کر دے اور اسلام کی سچائی کے لئے اللہ کی گواہی بس کرتی ہے
مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللّٰهِ١ؕ وَ الَّذِیْنَ مَعَهٗۤ اَشِدَّآءُ عَلَى الْكُفَّارِ رُحَمَآءُ بَیْنَهُمْ تَرٰىهُمْ رُكَّعًا سُجَّدًا یَّبْتَغُوْنَ فَضْلًا مِّنَ اللّٰهِ وَ رِضْوَانًا١٘ سِیْمَاهُمْ فِیْ وُجُوْهِهِمْ مِّنْ اَثَرِ السُّجُوْدِ١ؕ ذٰلِكَ مَثَلُهُمْ فِی التَّوْرٰىةِ١ۛۖۚ وَ مَثَلُهُمْ فِی الْاِنْجِیْلِ١ۛ۫ۚ كَزَرْعٍ اَخْرَجَ شَطْئَهٗ فَاٰزَرَهٗ فَاسْتَغْلَظَ فَاسْتَوٰى عَلٰى سُوْقِهٖ یُعْجِبُ الزُّرَّاعَ لِیَغِیْظَ بِهِمُ الْكُفَّارَ١ؕ وَعَدَ اللّٰهُ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ مِنْهُمْ مَّغْفِرَةً وَّ اَجْرًا عَظِیْمًا۠ Open ayah 48:29 in the Quran reader
محمد اللہ کا پیغمبر ہے جو لوگ اس کے ساتھ ہیں یعنی صحابہ وہ کافروں پر سخت ہیں آپس میں (ایک دوسرے پر رحم دل ہیں (اے دیکھنے والے) تو ان کو دیکھتا ہے کبھی رکوع کر رہے ہیں کبھی سجدہ کر رہے ہیں اللہ کے فضل اور اس کی رضا مندی کی فکر میں رہتے ہیں ان کی نشانی ان کے منہ پر ہے یعنی سجدے کے نشانی2 یہ تو ان کا حال تورات شریف میں بیان ہوا ہے اور انجیل شریف میں ان کی مثال ایک کھیتی کی سی بیان کی گئی ہے جس نے زمین سے اپنی سوئی نکالی (مول کہ یا پٹھا) پھر اس کو زور دار کیا وہ موٹی ہوگئی اب اپنی نال پر سیدھی کھڑی ہوگئی کسانوں کو بھلی لگنے لگی3 اللہ تعالیٰ نے یہ اسلئے کیا کہ کافروں کو دیھ کر جلیں4 ان لوگوں میں جو ایمان لائے اور اچھے کام کئے ان سے اللہ تعالیٰ نے بخشش کا اور بڑے نیگ کا وعدہ کیا ہے5