47. Surah Muhammad
محمدMuhammad · 38 ayahsاشرف الحواشی
اَلَّذِیْنَ كَفَرُوْا وَ صَدُّوْا عَنْ سَبِیْلِ اللّٰهِ اَضَلَّ اَعْمَالَهُمْ Open ayah 47:1 in the Quran reader
جن لوگوں نے کفر کیا (اسلام کو نہیں مانا) اور اللہ کی راہ سے لوگوں کو) وہ اللہ نے ان کے (اچھے) کام سب اکارت کردیئے5
وَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ وَ اٰمَنُوْا بِمَا نُزِّلَ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَّ هُوَ الْحَقُّ مِنْ رَّبِّهِمْ١ۙ كَفَّرَ عَنْهُمْ سَیِّاٰتِهِمْ وَ اَصْلَحَ بَالَهُمْ Open ayah 47:2 in the Quran reader
اور جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے اچھے کام کئے اور جو کام کئے اور جو محمد پر اترا قرآن اس پر بھی ایمان لائے اور وہ برحق ہے ان کے مالک کے پاس سے اترا ہے ان کے گناہ اللہ نے بخش دیئے اور ان کا کام بنادیا6
ذٰلِكَ بِاَنَّ الَّذِیْنَ كَفَرُوا اتَّبَعُوا الْبَاطِلَ وَ اَنَّ الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اتَّبَعُوا الْحَقَّ مِنْ رَّبِّهِمْ١ؕ كَذٰلِكَ یَضْرِبُ اللّٰهُ لِلنَّاسِ اَمْثَالَهُمْ Open ayah 47:3 in the Quran reader
اس کی وجہ یہ ہے کہ کافر غلط رستے پر چلے یا انہوں نے شیطان کا کہا مانا اور جو لوگ ایمان والے ہیں وہ اپنے مالک کے ٹھیک رستے پر چلے7 یوں اللہ تعالیٰ لوگوں کے سمجھانے کے لئے ان کے حالات بیان کرتا ہے8
فَاِذَا لَقِیْتُمُ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا فَضَرْبَ الرِّقَابِ١ؕ حَتّٰۤى اِذَاۤ اَثْخَنْتُمُوْهُمْ فَشُدُّوا الْوَثَاقَ١ۙۗ فَاِمَّا مَنًّۢا بَعْدُ وَ اِمَّا فِدَآءً حَتّٰى تَضَعَ الْحَرْبُ اَوْزَارَهَا١ۛ۫ۚ۬ ذٰؔلِكَ١ۛؕ وَ لَوْ یَشَآءُ اللّٰهُ لَانْتَصَرَ مِنْهُمْ وَ لٰكِنْ لِّیَبْلُوَاۡ بَعْضَكُمْ بِبَعْضٍ١ؕ وَ الَّذِیْنَ قُتِلُوْا فِیْ سَبِیْلِ اللّٰهِ فَلَنْ یُّضِلَّ اَعْمَالَهُمْ Open ayah 47:4 in the Quran reader
تو مسلمانو جب تم لڑائی میں کافروں سے بھڑ جائو ان کی گردنیں اڑا دیئے1 بےتامل ان کو قتل کرو جب خوب ان کو قتل کر چکو ان کا زور بالکل ٹوٹ جائے تو اب ان کی مشکیں کس لو2 ان کو قید کرلو اس کے بعد یا احسان رکھ کر مفت چھوڑ دو کچھ بدلے لے کر3 یہاں تک کہ لڑائی موقوف ہو دشمن ہتھیار رکھ دیں4 یہ ہمارا حکم ہے اور اگر اللہ چاہتا ہے بغیر تمہارے لڑے کافروں سے بدلہ نے لیتا مگر اس کو یہ منظور ہے کہ تم کو ایک دوسرے سے لڑا کر جانچے5 اور جو لوگ اللہ کی راہ میں جہاد میں مارے گئے ان کے نیک کام اللہ ہرگز اکارت نہیں کرنیکا6
سَیَهْدِیْهِمْ وَ یُصْلِحُ بَالَهُمْۚ Open ayah 47:5 in the Quran reader
بلکہ ان کو راہ پر لگا دیگا اور ان کا کام بنا دے گا
وَ یُدْخِلُهُمُ الْجَنَّةَ عَرَّفَهَا لَهُمْ Open ayah 47:6 in the Quran reader
اور ان کو میں باغ میں لے جائے گا جو ان کو بتادے گا7
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اِنْ تَنْصُرُوا اللّٰهَ یَنْصُرْكُمْ وَ یُثَبِّتْ اَقْدَامَكُمْ Open ayah 47:7 in the Quran reader
مسلمانوں اگر تم اللہ (کے دین) کی مدد کو گے تو اللہ بھی تمہاری مدد کریگا تم کو دشمنوں پر فتح دیگا اور لڑائی میں) تمہارے پائوں جما دیگا8
وَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا فَتَعْسًا لَّهُمْ وَ اَضَلَّ اَعْمَالَهُمْ Open ayah 47:8 in the Quran reader
اور جو کافر ہیں وہ تباہ ہوں گے یا ان کے پائوں اکھڑ جاویں گے اور اللہ ان کے کام برباد کر دیگا9
ذٰلِكَ بِاَنَّهُمْ كَرِهُوْا مَاۤ اَنْزَلَ اللّٰهُ فَاَحْبَطَ اَعْمَالَهُمْ Open ayah 47:9 in the Quran reader
اس کی وجہ یہ ہے کہ اللہ نے جو قرآن اتارا اس کو انہوں نے پسند نہیں کیا تو اللہ نے بھی ان کے نیک کام سب اکارت کردیئے کیا
اَفَلَمْ یَسِیْرُوْا فِی الْاَرْضِ فَیَنْظُرُوْا كَیْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِهِمْ١ؕ دَمَّرَ اللّٰهُ عَلَیْهِمْ١٘ وَ لِلْكٰفِرِیْنَ اَمْثَالُهَا Open ayah 47:10 in the Quran reader
ان لوگوں نے ملک کی سیر نہیں کی اگر کرتے تو اپنی آنکھوں سے دیکھل یتے اگلے کافر لوگوں کا انجام کیسا ہوا اللہ نے ان کو جز پیڑے سے اکھیڑ ڈالا بالکل تباہ کردیا اور ان قرش کے کافروں کو بھی اس قسم کی سزائیں ہوں گی
ذٰلِكَ بِاَنَّ اللّٰهَ مَوْلَى الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ اَنَّ الْكٰفِرِیْنَ لَا مَوْلٰى لَهُمْ۠ Open ayah 47:11 in the Quran reader
اس کی وجہ یہ ہے کہ ایمان والوں کا اللہ حامی ہے اور کافروں کا کوئی حامی نہیں10
اِنَّ اللّٰهَ یُدْخِلُ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ جَنّٰتٍ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ١ؕ وَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا یَتَمَتَّعُوْنَ وَ یَاْكُلُوْنَ كَمَا تَاْكُلُ الْاَنْعَامُ وَ النَّارُ مَثْوًى لَّهُمْ Open ayah 47:12 in the Quran reader
جو لوگ ایمان لائے اور اچھے کام کئے ان کو اللہ ایسے باغوں میں لے جائے گا جن کے تلے نہریں پڑی بہ رہی ہیں اور جو کافر ہیں وہ (دنیا میں) مزے اڑاتے ہیں اور جیسے جانور کھاتے ہیں اس طرح (کھانا) کھاتے ہیں1 اور ان کا آخری ٹھکانا دوزخ ہے
وَ كَاَیِّنْ مِّنْ قَرْیَةٍ هِیَ اَشَدُّ قُوَّةً مِّنْ قَرْیَتِكَ الَّتِیْۤ اَخْرَجَتْكَ١ۚ اَهْلَكْنٰهُمْ فَلَا نَاصِرَ لَهُمْ Open ayah 47:13 in the Quran reader
اور کئی بستیاں اس بستی (یعنی مکہ) سے کہیں زبردست تھیں جن نے (اے پیغمبر) تج ھکو نکال کر باہر کیا ہم نے ان کو تباہ کردیا اور کسی نے ان کی مدد نہ کی2
اَفَمَنْ كَانَ عَلٰى بَیِّنَةٍ مِّنْ رَّبِّهٖ كَمَنْ زُیِّنَ لَهٗ سُوْٓءُ عَمَلِهٖ وَ اتَّبَعُوْۤا اَهْوَآءَهُمْ Open ayah 47:14 in the Quran reader
کیا جو لوگ اپنے مالک کی طرف سے ایک سند (رکھ کر اس پر چلتے ہیں مثلاً قرآن اور حدیث پر) وہ ان لوگوں کی طرح ہوں گے جن کے برے کام ان کو بھلے کر کے دکھائے گئے ہیں3 اور وہ اپنے (دل کی) خواہشوں پر چلتے ہیں4
مَثَلُ الْجَنَّةِ الَّتِیْ وُعِدَ الْمُتَّقُوْنَ١ؕ فِیْهَاۤ اَنْهٰرٌ مِّنْ مَّآءٍ غَیْرِ اٰسِنٍ١ۚ وَ اَنْهٰرٌ مِّنْ لَّبَنٍ لَّمْ یَتَغَیَّرْ طَعْمُهٗ١ۚ وَ اَنْهٰرٌ مِّنْ خَمْرٍ لَّذَّةٍ لِّلشّٰرِبِیْنَ١ۚ۬ وَ اَنْهٰرٌ مِّنْ عَسَلٍ مُّصَفًّى١ؕ وَ لَهُمْ فِیْهَا مِنْ كُلِّ الثَّمَرٰتِ وَ مَغْفِرَةٌ مِّنْ رَّبِّهِمْ١ؕ كَمَنْ هُوَ خَالِدٌ فِی النَّارِ وَ سُقُوْا مَآءً حَمِیْمًا فَقَطَّعَ اَمْعَآءَهُمْ Open ayah 47:15 in the Quran reader
جس بہشت کا پرہیز گاروں سے وعدہ ہے اس کا تو حال یہ ہے کہ اس میں بن بو (صاف) پانی کی نہریں5 بہہ رہی ہیں اور دودھ کی بھی نہریں ہیں جس کا مزہ نہیں بدلا6 اور شراب کی بھی نہریں ہیں جو پینے والوں کو اچھا مزہ دیں گی7 اور صاف شفاف شہد کی بھی نہریں ہیں8 اور ان کے سوا ہر طرح کے میوے ان کے لئے وہاں موجود ہیں اور سب سے بڑھ کر ان کے مالک کی طرف سے گناہوں کی بخشش یہ الگ ہوگی کیا ایسے بہشت کے رہنے والے ان دوزخیوں کی طرح ہوسکتے ہیں جو ہمیشہ آگ میں پڑے جلتے رہیں گے اور جھلستا بھلستا پانی ان کو پلایا جائیگا جو ان کی آنتیں کاٹ کر ٹکڑے ٹکڑے کر دیگا
وَ مِنْهُمْ مَّنْ یَّسْتَمِعُ اِلَیْكَ١ۚ حَتّٰۤى اِذَا خَرَجُوْا مِنْ عِنْدِكَ قَالُوْا لِلَّذِیْنَ اُوْتُوا الْعِلْمَ مَا ذَا قَالَ اٰنِفًا١۫ اُولٰٓئِكَ الَّذِیْنَ طَبَعَ اللّٰهُ عَلٰى قُلُوْبِهِمْ وَ اتَّبَعُوْۤا اَهْوَآءَهُمْ Open ayah 47:16 in the Quran reader
اور اے پیغمبر ان کافروں بعضے (منافق ایسے بھی ہیں جو تیری بات کان لگا کر سنتے ہیں مگر جبتیرے پاس سے اٹھا کر باہر جاتے ہیں تو وہاں علم والوں9 سے کہتے ہیں کیوں جی ابھی اس شخص نے پیغمبر نے کہا باعث یہی تو وہ لوگ ہیں جن کے دلوں پر اللہ نے مہر کردی اور وہ اپنے دل کی خواہشوں پر چلتے ہیں11
وَ الَّذِیْنَ اهْتَدَوْا زَادَهُمْ هُدًى وَّ اٰتٰىهُمْ تَقْوٰىهُمْ Open ayah 47:17 in the Quran reader
اور جو لوگ راہ پائے ہوئے ہیں ان کو اللہ تعالیٰ (قرآن اور حدیث سے) زیادہ ہدایت دیتا ہے اور ان کو پرہیز گاری میں سے ان کا حصہ عنایت فرماتا ہے12
فَهَلْ یَنْظُرُوْنَ اِلَّا السَّاعَةَ اَنْ تَاْتِیَهُمْ بَغْتَةً١ۚ فَقَدْ جَآءَ اَشْرَاطُهَا١ۚ فَاَنّٰى لَهُمْ اِذَا جَآءَتْهُمْ ذِكْرٰىهُمْ Open ayah 47:18 in the Quran reader
تو (اے پیغمبر) یہ ( مکہ کے کافر کس بات کے منتظر ہیں بس اسی کا رستہ دیکھ رہے ہیں13 کہ ایک ہی بار قیامت انکے سر پر آن کھڑی ہو تو قیامت کی بھی نشانیاں آچکی ہیں پھر جب قیامت خود ہی آن پڑے گی اس وقت سمجھنے کا ان کو کیا موقع رہے گا1
فَاعْلَمْ اَنَّهٗ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا اللّٰهُ وَ اسْتَغْفِرْ لِذَنْۢبِكَ وَ لِلْمُؤْمِنِیْنَ وَ الْمُؤْمِنٰتِ١ؕ وَ اللّٰهُ یَعْلَمُ مُتَقَلَّبَكُمْ وَ مَثْوٰىكُمْ۠ Open ayah 47:19 in the Quran reader
اے پیغمبر اس اعتقاد پر جمارہ کہ اللہ کے سوا کوئی سچا معبود نہیں اور اپنے گناہ کی بخشش کے لئے دعا مانگتا رہ اور ایمان والے مرد اور ایمان والی عورتوں کے گناہ ہونکے) لئے بھی2 اور اللہ جانتا ہے تم دنیا میں کیا کرتے ہو گے اور آخرت میں کہاں ہو گے3
وَ یَقُوْلُ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَوْ لَا نُزِّلَتْ سُوْرَةٌ١ۚ فَاِذَاۤ اُنْزِلَتْ سُوْرَةٌ مُّحْكَمَةٌ وَّ ذُكِرَ فِیْهَا الْقِتَالُ١ۙ رَاَیْتَ الَّذِیْنَ فِیْ قُلُوْبِهِمْ مَّرَضٌ یَّنْظُرُوْنَ اِلَیْكَ نَظَرَ الْمَغْشِیِّ عَلَیْهِ مِنَ الْمَوْتِ١ؕ فَاَوْلٰى لَهُمْۚ Open ayah 47:20 in the Quran reader
اور جو لوگ سچے ایماندار ہیں وہ کہتے ہیں میں کاش جہاد کے باب میں کوئی سورة اترتی4 پھر جب کوئی پکی سورة جو نسوخ نہ ہو اتری ہے اور اس میں جہاد کا حکم ہوتا ہے تو اے پیغمبر جن لوگوں کے دلوں میں نفاق کی بیماری ہے وہ تجھ کو ایسا تکنے لگتے ہیں جیسے کوئی بیہوشی میں مرتے وقت تکتا ہے5 سخت افسوس ہے ان پر یا سخت خرابی ہے ان کی
طَاعَةٌ وَّ قَوْلٌ مَّعْرُوْفٌ١۫ فَاِذَا عَزَمَ الْاَمْرُ١۫ فَلَوْ صَدَقُوا اللّٰهَ لَكَانَ خَیْرًا لَّهُمْۚ Open ayah 47:21 in the Quran reader
ان کو پیغمب رکی اطاعت کرنا تھی اور اچھی بات کہنا صاف صاف بےلاگ لپیٹ اور جب جہاد فرض ہوا اس وقت اگر خدا کے ساتھ سچے رہتے تو ان کے حق میں بہتر ہوتا6
فَهَلْ عَسَیْتُمْ اِنْ تَوَلَّیْتُمْ اَنْ تُفْسِدُوْا فِی الْاَرْضِ وَ تُقَطِّعُوْۤا اَرْحَامَكُمْ Open ayah 47:22 in the Quran reader
تو اے منافقو اگر تم پیغمبر کا کہنا منہ مانو یا تم کو حکومت مل جائے تو تم سے یہی توقع ہے کہ تم جاہلیت کے زمانہ کی طرح پھر ملک میں دھند مچائو گے اور ناطے توڑ و گے7
اُولٰٓئِكَ الَّذِیْنَ لَعَنَهُمُ اللّٰهُ فَاَصَمَّهُمْ وَ اَعْمٰۤى اَبْصَارَهُمْ Open ayah 47:23 in the Quran reader
یہی وہ لوگ ہیں جن پر اللہ تعالیٰ نے لعنت کی ہے اور ان کو سچی بات سننے سے پہرا کردیا ہے اور سیدھا رستہ دیکھنے سے ان کی آنکھوں کو اندھا بنادیا ہے
اَفَلَا یَتَدَبَّرُوْنَ الْقُرْاٰنَ اَمْ عَلٰى قُلُوْبٍ اَقْفَالُهَا Open ayah 47:24 in the Quran reader
کیا یہ لوگ قرآن میں غور نہیں کرتے بلکہ ان کے دلوں پر قفل پڑے ہیں8
اِنَّ الَّذِیْنَ ارْتَدُّوْا عَلٰۤى اَدْبَارِهِمْ مِّنْۢ بَعْدِ مَا تَبَیَّنَ لَهُمُ الْهُدَى١ۙ الشَّیْطٰنُ سَوَّلَ لَهُمْ١ؕ وَ اَمْلٰى لَهُمْ Open ayah 47:25 in the Quran reader
بیشک جن لوگوں کو حق بات معلوم ہوگئی پھر بھی وہ الٹے پائوں پھرگئے شیطان نے ان کو بتادیا جل دیا اور ان کی آرزو کی رسی لمبی کردی9
ذٰلِكَ بِاَنَّهُمْ قَالُوْا لِلَّذِیْنَ كَرِهُوْا مَا نَزَّلَ اللّٰهُ سَنُطِیْعُكُمْ فِیْ بَعْضِ الْاَمْرِ١ۖۚ وَ اللّٰهُ یَعْلَمُ اِسْرَارَهُمْ Open ayah 47:26 in the Quran reader
اس کی وجہ یہ ہوئی کہ ان لوگوں (یعنے منافقوں) نے ان لوگوں سے کہا جو خدا کے اتارے ہوئے (قرآن) کو ناپسند کرتے ہیں10 کہ ہم (ظاہر میں مسلمان تو ہوجاتے ہیں مگر) بعض باتوں میں تمہارا کہناضرور سنتے رہیں گے11 اور اللہ تو ان کی چھپ چھپاتی باتوں کو خوب جانتا ہے1
فَكَیْفَ اِذَا تَوَفَّتْهُمُ الْمَلٰٓئِكَةُ یَضْرِبُوْنَ وُجُوْهَهُمْ وَ اَدْبَارَهُمْ Open ayah 47:27 in the Quran reader
جب فرشتے ان کی جانیں نکالتے وقت ان کے منہ اور پیٹھ پر مارا گائیں گے اس وقت ان کا کیا حال ہوگا2
ذٰلِكَ بِاَنَّهُمُ اتَّبَعُوْا مَاۤ اَسْخَطَ اللّٰهَ وَ كَرِهُوْا رِضْوَانَهٗ فَاَحْبَطَ اَعْمَالَهُمْ۠ Open ayah 47:28 in the Quran reader
اس کی وجہ یہ ہے کہ اس راہ پر چلے جس سے اللہ غصے ہوا3 اور ان لوگوں نے اللہ کی خوشی کو برا سمجھا4 تو اللہ تعالیٰ نے بھی ان کے نیک کام سب لیا میٹ کردیئے5
اَمْ حَسِبَ الَّذِیْنَ فِیْ قُلُوْبِهِمْ مَّرَضٌ اَنْ لَّنْ یُّخْرِجَ اللّٰهُ اَضْغَانَهُمْ Open ayah 47:29 in the Quran reader
کیا جن لوگوں کے دل میں (نفاق کی بیماری ہے وہ یہ سمجھتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان کے کینوں کو کبھی نہیں کھولے گا6
وَ لَوْ نَشَآءُ لَاَرَیْنٰكَهُمْ فَلَعَرَفْتَهُمْ بِسِیْمٰىهُمْ١ؕ وَ لَتَعْرِفَنَّهُمْ فِیْ لَحْنِ الْقَوْلِ١ؕ وَ اللّٰهُ یَعْلَمُ اَعْمَالَكُمْ Open ayah 47:30 in the Quran reader
اور اے پیغمبر اگر ہم چاہتے تو ان منافقوں کو اچھی طرح کھول کر تجھ کو دکھلا دیتے تو ان کی نشانی سے (جو اللہ ان پر لگا دیتا) ان کو پہچان لیتا اور یوں بھی تو ان کو ان کی بات کے ڈھنک سیضرور پہچان لے گا7 اور اللہ تعالیٰ کو تمہارے کام معلوم ہیں
وَ لَنَبْلُوَنَّكُمْ حَتّٰى نَعْلَمَ الْمُجٰهِدِیْنَ مِنْكُمْ وَ الصّٰبِرِیْنَ١ۙ وَ نَبْلُوَاۡ اَخْبَارَكُمْ Open ayah 47:31 in the Quran reader
ہم تو اے مسلمانو تم کو ضرور آزمائینگے یہاں تک کہ ہم کھول دینگے کہ تم میں سے کون لوگ اللہ کی راہ میں جہاد کرنے میں کافروں کی ایذا دی پر صبر کرتے ہیں اور تمہارے دوسرے حالات بھی ہم جانچین گے
اِنَّ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا وَ صَدُّوْا عَنْ سَبِیْلِ اللّٰهِ وَ شَآقُّوا الرَّسُوْلَ مِنْۢ بَعْدِ مَا تَبَیَّنَ لَهُمُ الْهُدٰى١ۙ لَنْ یَّضُرُّوا اللّٰهَ شَیْئًا١ؕ وَ سَیُحْبِطُ اَعْمَالَهُمْ Open ayah 47:32 in the Quran reader
بیشک جن لوگوں نے خود کھفر کیا اور دوسرے خدا کے بندوں کو بھی خدا کی راہ سے روکا اور حق بات معلوم ہوجانے کے بعد پیغمبر کا خلاف کیا8 وہ اللہ کا ہرگز کچھ بھی بگاڑ نہ کرسکیں گے اور الٹا یہ ہوگا کہ اللہ تعالیٰ ان کے نیک کام بھی سب ملیا میٹ کر دیگا9
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اَطِیْعُوا اللّٰهَ وَ اَطِیْعُوا الرَّسُوْلَ وَ لَا تُبْطِلُوْۤا اَعْمَالَكُمْ Open ayah 47:33 in the Quran reader
مسلمانو اللہ کا حکم مانو اور پیغمبر کا حکم مانو اور ان کے خلاف کر کے اپنے نیک کام ملیا میٹ نہ کرو10
اِنَّ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا وَ صَدُّوْا عَنْ سَبِیْلِ اللّٰهِ ثُمَّ مَاتُوْا وَ هُمْ كُفَّارٌ فَلَنْ یَّغْفِرَ اللّٰهُ لَهُمْ Open ayah 47:34 in the Quran reader
بیشک جو لوگ کافر ہے اور دوسرے لوگوں کو بھی اللہ کی راہ سے روکتے ہیں پھر کفر ہی کی حالت میں مرگئے تو اللہ تعالیٰ نے کبھی ان کو نہیں بخشے گا11
فَلَا تَهِنُوْا وَ تَدْعُوْۤا اِلَى السَّلْمِ١ۖۗ وَ اَنْتُمُ الْاَعْلَوْنَ١ۖۗ وَ اللّٰهُ مَعَكُمْ وَ لَنْ یَّتِرَكُمْ اَعْمَالَكُمْ Open ayah 47:35 in the Quran reader
تو (اے مسلمانو جہاد سے) بودے نہ بنوا میں سستی نہ کرو) اور اپنی طرف سے صلح کا پیام نہ دو12 اور آخر کار اللہ کے فضل سے تم ہی غالب ہو گے گھبرائو نہیں13 اور اللہ تمہارے ساتھ ہے یعنی اسکی مدد14 اور وہ تمہارے کاموں کے ثواب میں تم کو گھاٹا نہیں دیگا
اِنَّمَا الْحَیٰوةُ الدُّنْیَا لَعِبٌ وَّ لَهْوٌ١ؕ وَ اِنْ تُؤْمِنُوْا وَ تَتَّقُوْا یُؤْتِكُمْ اُجُوْرَكُمْ وَ لَا یَسْئَلْكُمْ اَمْوَالَكُمْ Open ayah 47:36 in the Quran reader
دنیا کی زندگی کچھ نہیں چند روز کا کھیل تماشا ہے1 اور اگر تم ایمان لائو گے اور کفر اور گناہ سے بچے ہو گے تو اللہ تمہارے نیک تم کو دیگا اور وہ تم لوگوں کے مال تم سے نہیں مانگے گا2
اِنْ یَّسْئَلْكُمُوْهَا فَیُحْفِكُمْ تَبْخَلُوْا وَ یُخْرِجْ اَضْغَانَكُمْ Open ayah 47:37 in the Quran reader
اگر وہ تم سے تمہارے مال مانگے اور سارا مال چاہے (یا مال لینے پر اصرار کرے) تو تم بخیلی کرو گے اور اللہ تمہارے دل کی غلطیاں کھول دیگا3
هٰۤاَنْتُمْ هٰۤؤُلَآءِ تُدْعَوْنَ لِتُنْفِقُوْا فِیْ سَبِیْلِ اللّٰهِ١ۚ فَمِنْكُمْ مَّنْ یَّبْخَلُ١ۚ وَ مَنْ یَّبْخَلْ فَاِنَّمَا یَبْخَلُ عَنْ نَّفْسِهٖ١ؕ وَ اللّٰهُ الْغَنِیُّ وَ اَنْتُمُ الْفُقَرَآءُ١ۚ وَ اِنْ تَتَوَلَّوْا یَسْتَبْدِلْ قَوْمًا غَیْرَكُمْ١ۙ ثُمَّ لَا یَكُوْنُوْۤا اَمْثَالَكُمْ۠ Open ayah 47:38 in the Quran reader
سن رکھو تم لوگ (سارا مال کیا دو گے) تم کو تو کہتے ہیں کہ اللہ کی راہ میں (کچھ تھوڑا سا) خرچ کرو اس پر تو کوئی تم میں بخیلی کرتا ہے اور زکوۃ تک نہیں دیتا اور ہر کوئی تم میں بخیلی کرتا ہے وہ بخیلی کر کے اپنا نقصان کرتا ہے اپنا ہی ثواب اور اجر کھوتا ہے اور اللہ تو بےپروا ہے اور تم ہی محتاج ہو اور اے عرب کے لوگو اگر تم پیغمبر کا کہنا نہ مانوگے تو اللہ تعالیٰ تمہارے سوا دوسرے لوگوں کو بدل کر (تمہاری جگہ) لے آئے گا پھر وہ تمہاری طرح نافرمان نہ ہوں گے۔