48. Surah Al-Fath
الفتحThe Victory · 29 ayahsمظہر القرآن
اِنَّا فَتَحْنَا لَكَ فَتْحًا مُّبِیْنًاۙ Open ayah 48:1 in the Quran reader
بیشک1 (اے محبوب) ہم نے تمہارے لیے ظاہر فتح فرمائی۔
لِّیَغْفِرَ لَكَ اللّٰهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْۢبِكَ وَ مَا تَاَخَّرَ وَ یُتِمَّ نِعْمَتَهٗ عَلَیْكَ وَ یَهْدِیَكَ صِرَاطًا مُّسْتَقِیْمًاۙ Open ayah 48:2 in the Quran reader
تاکہ اللہ تمہاری اگلی اور پچھلی لغزشیں معاف فرمادے اور اپنی نعمتیں تم پر تمام کردے اور تمہیں سیدھی راہ دکھائے۔
وَّ یَنْصُرَكَ اللّٰهُ نَصْرًا عَزِیْزًا Open ayah 48:3 in the Quran reader
اور اللہ تمہاری زبردست مدد فرمائے۔
هُوَ الَّذِیْۤ اَنْزَلَ السَّكِیْنَةَ فِیْ قُلُوْبِ الْمُؤْمِنِیْنَ لِیَزْدَادُوْۤا اِیْمَانًا مَّعَ اِیْمَانِهِمْ١ؕ وَ لِلّٰهِ جُنُوْدُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١ؕ وَ كَانَ اللّٰهُ عَلِیْمًا حَكِیْمًاۙ Open ayah 48:4 in the Quran reader
اللہ وہ ہے جس نے مسلمانوں کے دلوں میں اطمینان ڈالا تاکہ ان کا یقین پر یقین بڑھے اور آسمان اور زمین کے لشکر سب اللہ ہی کے لیے ہیں، اور اللہ جاننے والا حکمت والا ہے۔
لِّیُدْخِلَ الْمُؤْمِنِیْنَ وَ الْمُؤْمِنٰتِ جَنّٰتٍ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ خٰلِدِیْنَ فِیْهَا وَ یُكَفِّرَ عَنْهُمْ سَیِّاٰتِهِمْ١ؕ وَ كَانَ ذٰلِكَ عِنْدَ اللّٰهِ فَوْزًا عَظِیْمًاۙ Open ayah 48:5 in the Quran reader
اطمینان اس لیے نازل فرمایا کہ اللہ مسلمان مردوں اور مسلمان عورتوں کو ایسے باغوں میں داخل کرے۔ کہ جن کے نیچے نہریں جاری ہیں ان میں وہ ہمیشہ رہیں گے اور ان کی برائیاں ان سے اتار دے، اور یہ اللہ کے نزدیک (ان کی) بڑی کامیابی ہے ۔
وَّ یُعَذِّبَ الْمُنٰفِقِیْنَ وَ الْمُنٰفِقٰتِ وَ الْمُشْرِكِیْنَ وَ الْمُشْرِكٰتِ الظَّآنِّیْنَ بِاللّٰهِ ظَنَّ السَّوْءِ١ؕ عَلَیْهِمْ دَآئِرَةُ السَّوْءِ١ۚ وَ غَضِبَ اللّٰهُ عَلَیْهِمْ وَ لَعَنَهُمْ وَ اَعَدَّ لَهُمْ جَهَنَّمَ١ؕ وَ سَآءَتْ مَصِیْرًا Open ayah 48:6 in the Quran reader
اور تاکہ اللہ منافق مردوں اور منافق عورتوں کو اور مشرک مردوں اور مشرک عورتوں کو عذاب دے جو اللہ پر برا گمان رکھتے ہیں، ان ہی پر بری مصیبت ہے اور ان پر اللہ کا غضب نازل ہوا اور ان پر لعنت کی اور ان کے لیے دوزخ تیار کی، اور دوزخ بہت بری جگہ ہے ۔
وَ لِلّٰهِ جُنُوْدُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١ؕ وَ كَانَ اللّٰهُ عَزِیْزًا حَكِیْمًا Open ayah 48:7 in the Quran reader
اور آسمانوں اور زمین کا سب لشکر اللہ ہی کا ہے ، اور اللہ غالب حکمت والا ہے ۔
اِنَّاۤ اَرْسَلْنٰكَ شَاهِدًا وَّ مُبَشِّرًا وَّ نَذِیْرًاۙ Open ayah 48:8 in the Quran reader
(اے محبوب)1 ہم نے تمہیں (تمہاری امت کے اعمال پر) گواہ بنا کر بھیجا اور (مسلمانوں کو) خوشی اور (کافروں کو) ڈر سنانے والا بھیجا ہے ۔
لِّتُؤْمِنُوْا بِاللّٰهِ وَ رَسُوْلِهٖ وَ تُعَزِّرُوْهُ وَ تُوَقِّرُوْهُ١ؕ وَ تُسَبِّحُوْهُ بُكْرَةً وَّ اَصِیْلًا Open ayah 48:9 in the Quran reader
تاکہ اے لوگو ! تم اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لاؤ اور اس کی مدد کرو اور اس کی تعظیم کرو، اور صبح و شام اللہ کی پاکی بیان کرو۔
اِنَّ الَّذِیْنَ یُبَایِعُوْنَكَ اِنَّمَا یُبَایِعُوْنَ اللّٰهَ١ؕ یَدُ اللّٰهِ فَوْقَ اَیْدِیْهِمْ١ۚ فَمَنْ نَّكَثَ فَاِنَّمَا یَنْكُثُ عَلٰى نَفْسِهٖ١ۚ وَ مَنْ اَوْفٰى بِمَا عٰهَدَ عَلَیْهُ اللّٰهَ فَسَیُؤْتِیْهِ اَجْرًا عَظِیْمًا۠ Open ayah 48:10 in the Quran reader
(اے محبوب)1 جو لوگ تم سے بیعت کرتے ہیں وہ تو اللہ ہی سے بیعت کرتے ہیں ان کے ہاتھوں پر اللہ کا ہاتھ ہے تو جس نے عہد (یعنی بیعت کو) توڑا اس نے اپنی ہی خرابی کے لیے عہد توڑا اور جس نے اس عہد کو پورا کیا جو اس نے اللہ سے کیا تھا، پس بہت جلد اللہ اس کو بڑا اجر دے گا۔
سَیَقُوْلُ لَكَ الْمُخَلَّفُوْنَ مِنَ الْاَعْرَابِ شَغَلَتْنَاۤ اَمْوَالُنَا وَ اَهْلُوْنَا فَاسْتَغْفِرْ لَنَا١ۚ یَقُوْلُوْنَ بِاَلْسِنَتِهِمْ مَّا لَیْسَ فِیْ قُلُوْبِهِمْ١ؕ قُلْ فَمَنْ یَّمْلِكُ لَكُمْ مِّنَ اللّٰهِ شَیْئًا اِنْ اَرَادَ بِكُمْ ضَرًّا اَوْ اَرَادَ بِكُمْ نَفْعًا١ؕ بَلْ كَانَ اللّٰهُ بِمَا تَعْمَلُوْنَ خَبِیْرًا Open ayah 48:11 in the Quran reader
عنقریب2 تم سے کہیں گے جو دیہاتی لوگ پیچھے رہ گئے تھے کہ ہم کو ہمارے مالوں اور ہمارے گھر والوں نے جانے سے مشغول رکھا، پس حضور ہمارے لیے مغفرت چاہیں۔ یہ لوگ اپنی زبان سے وہ بات کہتے ہیں جو ان کے دلوں میں نہیں، تم فرماؤ کہ اللہ کے سامنے کیسے تمہارا کچھ اختیار ہے اگر اللہ تم کو کوئی نقصان یا تمہارے حق میں نفع پہنچانا چاہے، بلکہ جو کچھ بھی تم کرتے ہو اللہ اس کو خوب جانتا ہے ۔
بَلْ ظَنَنْتُمْ اَنْ لَّنْ یَّنْقَلِبَ الرَّسُوْلُ وَ الْمُؤْمِنُوْنَ اِلٰۤى اَهْلِیْهِمْ اَبَدًا وَّ زُیِّنَ ذٰلِكَ فِیْ قُلُوْبِكُمْ وَ ظَنَنْتُمْ ظَنَّ السَّوْءِ١ۖۚ وَ كُنْتُمْ قَوْمًۢا بُوْرًا Open ayah 48:12 in the Quran reader
بلکہ تم تو یہ سمجھے ہوئے تھے کہ رسول اور مسلمان ہرگز گھروں کو واپس نہ آئیں گے اور اسی وک اپنے دلوں میں اچھا سمجھے ہوئے تھے اور تم نے بدگمانی کی تھی اور تم ہلاک ہونے والے لوگ تھے۔
وَ مَنْ لَّمْ یُؤْمِنْۢ بِاللّٰهِ وَ رَسُوْلِهٖ فَاِنَّاۤ اَعْتَدْنَا لِلْكٰفِرِیْنَ سَعِیْرًا Open ayah 48:13 in the Quran reader
اور جو کوئی اللہ پر اور اس کے رسول پر ایمان نہ لائے پس (وہ یاد رکھے کہ ) ہم نے منکروں کے لیے دوزخ تیار کر رکھی ہے۔
وَ لِلّٰهِ مُلْكُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١ؕ یَغْفِرُ لِمَنْ یَّشَآءُ وَ یُعَذِّبُ مَنْ یَّشَآءُ١ؕ وَ كَانَ اللّٰهُ غَفُوْرًا رَّحِیْمًا Open ayah 48:14 in the Quran reader
اور تمام آسمانوں اور زمین کی سلطنت اللہ ہی کے لیے ہے وہ جس کو چاہے بخشے اور جسے چاہے عذاب کرے اور اللہ بخشنے والا مہربان ہے ۔
سَیَقُوْلُ الْمُخَلَّفُوْنَ اِذَا انْطَلَقْتُمْ اِلٰى مَغَانِمَ لِتَاْخُذُوْهَا ذَرُوْنَا نَتَّبِعْكُمْ١ۚ یُرِیْدُوْنَ اَنْ یُّبَدِّلُوْا كَلٰمَ اللّٰهِ١ؕ قُلْ لَّنْ تَتَّبِعُوْنَا كَذٰلِكُمْ قَالَ اللّٰهُ مِنْ قَبْلُ١ۚ فَسَیَقُوْلُوْنَ بَلْ تَحْسُدُوْنَنَا١ؕ بَلْ كَانُوْا لَا یَفْقَهُوْنَ اِلَّا قَلِیْلًا Open ayah 48:15 in the Quran reader
(وہ)1 عنقریب کہیں گے جو لوگ پیچھے رہ گئے تھے جب تم (خیبر کی) غنیمتیں لینے چلو تو ہمیں بھی اپنے پیچھے آنے دو (تاکہ ہم کو غنیمت میں سے حصہ ملے) وہ لوگ اللہ کے وعدے کو بدلنا چاہتے ہیں، تم فرماؤ کہ ہرگز تم ہمارے ساتھ نہ آؤ اللہ نے پہلے سے یوں ہی فرما دیا ہے ۔ پس عنقریب وہ کہیں گے (کہ اللہ نے نہیں فرمایا) بلکہ تم ہم سے حسد کرتے ہو، بلکہ (بات یہ ہے کہ) وہ (دین کی) بات نہ سمجھتے تھے مگر تھوڑٰ ۔
قُلْ لِّلْمُخَلَّفِیْنَ مِنَ الْاَعْرَابِ سَتُدْعَوْنَ اِلٰى قَوْمٍ اُولِیْ بَاْسٍ شَدِیْدٍ تُقَاتِلُوْنَهُمْ اَوْ یُسْلِمُوْنَ١ۚ فَاِنْ تُطِیْعُوْا یُؤْتِكُمُ اللّٰهُ اَجْرًا حَسَنًا١ۚ وَ اِنْ تَتَوَلَّوْا كَمَا تَوَلَّیْتُمْ مِّنْ قَبْلُ یُعَذِّبْكُمْ عَذَابًا اَلِیْمًا Open ayah 48:16 in the Quran reader
پس1 تم ان پیچھے رہنے والے دیہاتیوں سے فرماؤ عنقریب تم ایک سخت لڑائی والی قوم کی طرف بلائے جاؤ گے کہ ان سے لڑو گے یا وہ مسلمان ہوجائیں، پس اگر تم اطاعت کرو گے تو اللہ تم کو بہت اچھا اجر (یعنی جنت) دے گا اور اگر تم پھر جاؤ گے جیسا کہ اس سے پہلے پھرگئے تھے تو اللہ تم کو دردناک عذاب کی سزا دے گا۔
لَیْسَ عَلَى الْاَعْمٰى حَرَجٌ وَّ لَا عَلَى الْاَعْرَجِ حَرَجٌ وَّ لَا عَلَى الْمَرِیْضِ حَرَجٌ١ؕ وَ مَنْ یُّطِعِ اللّٰهَ وَ رَسُوْلَهٗ یُدْخِلْهُ جَنّٰتٍ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ١ۚ وَ مَنْ یَّتَوَلَّ یُعَذِّبْهُ عَذَابًا اَلِیْمًا۠ Open ayah 48:17 in the Quran reader
اندھے2 پر (جہاد سے) رہ جانے میں کوئی گناہ نہیں اور نہ لنگڑے پر کوئی گناہ ہے اور نہ بیمار پر کوئی گناہ ہے ۔ اور جو کوئی اللہ اور اس کے رسول کا کہنا مانے گا تو اس کو اللہ ایسے باغوں میں داخل کرے گا کہ جن کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی، اور جو کوئی پھرجائے گا اس کو دردناک عذاب کی سزا دے گا۔
لَقَدْ رَضِیَ اللّٰهُ عَنِ الْمُؤْمِنِیْنَ اِذْ یُبَایِعُوْنَكَ تَحْتَ الشَّجَرَةِ فَعَلِمَ مَا فِیْ قُلُوْبِهِمْ فَاَنْزَلَ السَّكِیْنَةَ عَلَیْهِمْ وَ اَثَابَهُمْ فَتْحًا قَرِیْبًاۙ Open ayah 48:18 in the Quran reader
بیشک1 اللہ مسلمانوں سے راضی ہوا جب وہ درخت کے نیچے تم سے بیعت کرتے تھے۔ پس1 اللہ نے جانا جو کچھ ان کے دلوں میں تھا تو اللہ نے ان کے دل میں اطمینان اتارا اور ان کو جلد آنے والی فتح کا انعام دیا۔
وَّ مَغَانِمَ كَثِیْرَةً یَّاْخُذُوْنَهَا١ؕ وَ كَانَ اللّٰهُ عَزِیْزًا حَكِیْمًا Open ayah 48:19 in the Quran reader
اور بہت سی غنیمتیں (دیں) جن کو وہ لیتے تھے اور اللہ غالب حکمت والا ہے۔
وَعَدَكُمُ اللّٰهُ مَغَانِمَ كَثِیْرَةً تَاْخُذُوْنَهَا فَعَجَّلَ لَكُمْ هٰذِهٖ وَ كَفَّ اَیْدِیَ النَّاسِ عَنْكُمْ١ۚ وَ لِتَكُوْنَ اٰیَةً لِّلْمُؤْمِنِیْنَ وَ یَهْدِیَكُمْ صِرَاطًا مُّسْتَقِیْمًاۙ Open ayah 48:20 in the Quran reader
اور اللہ نے تم سے بہت سی غنیمتوں کا وعدہ فرمایا ہے جن کو تم لوگ ، پس یہ (خیبر کی غنیمت کو) تمہیں جلد عطا کی اور (کافر) لوگوں کے ہاتھ تم سے روک دیئے (یعنی ان کے دل میں رعب ڈال دیا) اور2 تاکہ یہ (واقعہ) مسلمانوں کے لیے قدرت کی نشانی ہو اور اللہ تمہیں سیدھا رستہ دکھائے۔
وَّ اُخْرٰى لَمْ تَقْدِرُوْا عَلَیْهَا قَدْ اَحَاطَ اللّٰهُ بِهَا١ؕ وَ كَانَ اللّٰهُ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرًا Open ayah 48:21 in the Quran reader
اور (اس کے علاوہ) تم کو دوسری غنیمتوں کا بھی وعدہ دیا ہے جن پر تم نے اب تک قابو نہیں پایا بیشک اللہ کو انکا علم ہے اور اللہ ہر چیز پر قادر ہے ۔
وَ لَوْ قٰتَلَكُمُ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا لَوَلَّوُا الْاَدْبَارَ ثُمَّ لَا یَجِدُوْنَ وَلِیًّا وَّ لَا نَصِیْرًا Open ayah 48:22 in the Quran reader
اور اگر تم سے یہ کافر جنگ کرتے تو بیشک تمہارے مقابلے سے پیٹھ پھیر لیتے پھر نہ یہ اپنا کوئی حمایتی پاتے اور نہ مددگار۔
سُنَّةَ اللّٰهِ الَّتِیْ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلُ١ۖۚ وَ لَنْ تَجِدَ لِسُنَّةِ اللّٰهِ تَبْدِیْلًا Open ayah 48:23 in the Quran reader
اللہ کا یہی دستور ہے جو پہلے سے چلا آتا ہے (کہ کافروں کو شکست دینا اور مسلمانوں کی مدد کرتا) اور ہرگز تم اللہ کا دستور بدلتا نہ پاؤ گے۔
وَ هُوَ الَّذِیْ كَفَّ اَیْدِیَهُمْ عَنْكُمْ وَ اَیْدِیَكُمْ عَنْهُمْ بِبَطْنِ مَكَّةَ مِنْۢ بَعْدِ اَنْ اَظْفَرَكُمْ عَلَیْهِمْ١ؕ وَ كَانَ اللّٰهُ بِمَا تَعْمَلُوْنَ بَصِیْرًا Open ayah 48:24 in the Quran reader
اور1 اللہ وہ ہے کہ اس نے کافروں کے ہاتھ تم سے روک دیئے اور تمہارے ہاتھ ان سے درمیان مکہ کے روک دیئے بعد اس کے کہ اللہ نے تم کو ان پر فتحیاب کردیا تھا۔ اور جو کچھ تم کرتے ہو اللہ اس کا دیکھنے والا ہے ۔
هُمُ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا وَ صَدُّوْكُمْ عَنِ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ وَ الْهَدْیَ مَعْكُوْفًا اَنْ یَّبْلُغَ مَحِلَّهٗ١ؕ وَ لَوْ لَا رِجَالٌ مُّؤْمِنُوْنَ وَ نِسَآءٌ مُّؤْمِنٰتٌ لَّمْ تَعْلَمُوْهُمْ اَنْ تَطَئُوْهُمْ فَتُصِیْبَكُمْ مِّنْهُمْ مَّعَرَّةٌۢ بِغَیْرِ عِلْمٍ١ۚ لِیُدْخِلَ اللّٰهُ فِیْ رَحْمَتِهٖ مَنْ یَّشَآءُ١ۚ لَوْ تَزَیَّلُوْا لَعَذَّبْنَا الَّذِیْنَ كَفَرُوْا مِنْهُمْ عَذَابًا اَلِیْمًا Open ayah 48:25 in the Quran reader
یہ کفار قریش1 وہ لوگ ہیں جنہوں نے کفر کیا اور تم کو مسجد حرام سے (یعنی طواف کرنے سے) روک دیا اور قربانی کے جانوروں کو ذبح ہونے کی جگہ میں پہنچنے سے روک دیا اور اگر کچھ مسلمان مرد اور کچھ مسلمان عورتیں نہ ہوتیں جن کے اسلام کی تمہیں خبر نہ تھی (اور کفار سے لڑائی کرنے میں) کہیں تم انہیں بھی روند ڈالو تو تمہیں ان کی طرف سے انجانی میں گناہ پہنچے (تو ہم ان کے قتال کی اجازت دیتے) ان کا یہ بچاؤ اس لیے ہے کہ اللہ اپنی رحمت میں جسے چاہے داخل کرے، اگر وہ (مکہ کے مسلمان اور کافر) آپس میں جدا ہوجاتے تو ہم ان میں سے کافروں کو دردناک سزا دیتے۔
اِذْ جَعَلَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا فِیْ قُلُوْبِهِمُ الْحَمِیَّةَ حَمِیَّةَ الْجَاهِلِیَّةِ فَاَنْزَلَ اللّٰهُ سَكِیْنَتَهٗ عَلٰى رَسُوْلِهٖ وَ عَلَى الْمُؤْمِنِیْنَ وَ اَلْزَمَهُمْ كَلِمَةَ التَّقْوٰى وَ كَانُوْۤا اَحَقَّ بِهَا وَ اَهْلَهَا١ؕ وَ كَانَ اللّٰهُ بِكُلِّ شَیْءٍ عَلِیْمًا۠ Open ayah 48:26 in the Quran reader
جبکہ ان کافروں نے اپنے دلوں میں ضد کی اور ضد بھی جہالت کی، پس اللہ نے اپنا اطمینان اپنے رسول پر اور مسلمانوں پر نازل فرمایا اور اللہ نے مسلمانوں پر پرہیزگاری کا کلمہ (یعنی لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ) فرمایا اور (وہ) اس کے اہل تھے، اور اللہ ہر چیز سے خبردار ہے۔
لَقَدْ صَدَقَ اللّٰهُ رَسُوْلَهُ الرُّءْیَا بِالْحَقِّ١ۚ لَتَدْخُلُنَّ الْمَسْجِدَ الْحَرَامَ اِنْ شَآءَ اللّٰهُ اٰمِنِیْنَ١ۙ مُحَلِّقِیْنَ رُءُوْسَكُمْ وَ مُقَصِّرِیْنَ١ۙ لَا تَخَافُوْنَ١ؕ فَعَلِمَ مَا لَمْ تَعْلَمُوْا فَجَعَلَ مِنْ دُوْنِ ذٰلِكَ فَتْحًا قَرِیْبًا Open ayah 48:27 in the Quran reader
بیشک اللہ1 نے اپنے رسول کا سچا خواب سچ کر دکھایا کہ بیشک تم لوگ مسجد حرام (یعنی مکہ) میں انشاء اللہ امن وامان کے ساتھ ضرور داخل ہوگے۔ اپنے سروں کو منڈواتے اور (بعض بال) کترواتے بےخوف، پس اللہ نے جانا جو تم کو معلوم نہیں، پس اس نے اس (حرم میں داخل ہونے) سے پہلے ایک قریب (مقام یعنی خیبر کی) فتح عنایت کی۔
هُوَ الَّذِیْۤ اَرْسَلَ رَسُوْلَهٗ بِالْهُدٰى وَ دِیْنِ الْحَقِّ لِیُظْهِرَهٗ عَلَى الدِّیْنِ كُلِّهٖ١ؕ وَ كَفٰى بِاللّٰهِ شَهِیْدًاؕ Open ayah 48:28 in the Quran reader
وہی ہے کہ جس نے اپنے رسول کو ہدایت اور سچے دین کے ساتھ بھیجا تاکہ اسے تمام دینوں پر غالب کرے، اور اللہ کی شہادت (محمد کی رسالت پر) کافی ہے1 ۔
مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللّٰهِ١ؕ وَ الَّذِیْنَ مَعَهٗۤ اَشِدَّآءُ عَلَى الْكُفَّارِ رُحَمَآءُ بَیْنَهُمْ تَرٰىهُمْ رُكَّعًا سُجَّدًا یَّبْتَغُوْنَ فَضْلًا مِّنَ اللّٰهِ وَ رِضْوَانًا١٘ سِیْمَاهُمْ فِیْ وُجُوْهِهِمْ مِّنْ اَثَرِ السُّجُوْدِ١ؕ ذٰلِكَ مَثَلُهُمْ فِی التَّوْرٰىةِ١ۛۖۚ وَ مَثَلُهُمْ فِی الْاِنْجِیْلِ١ۛ۫ۚ كَزَرْعٍ اَخْرَجَ شَطْئَهٗ فَاٰزَرَهٗ فَاسْتَغْلَظَ فَاسْتَوٰى عَلٰى سُوْقِهٖ یُعْجِبُ الزُّرَّاعَ لِیَغِیْظَ بِهِمُ الْكُفَّارَ١ؕ وَعَدَ اللّٰهُ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ مِنْهُمْ مَّغْفِرَةً وَّ اَجْرًا عَظِیْمًا۠ Open ayah 48:29 in the Quran reader
محمد اللہ کے رسول ہیں اور رسول کے ساتھ والے کافروں پر سخت ہیں اور آپس میں مہربان ہیں (اے مخاطب) تو ان کو دیکھے گا رکوع کرتے سجدہ میں گرتے، اللہ کا فضل اور رضا مندی کی خواہش چاہتے (قیامت میں) ان کی علامت ان کے چہروں میں سجدوں کے نشان سے (روشنی) ہوگی۔ یہ ان کی صٖت توریت میں ہے اور یہی صفت ان کی انجیل میں بھی ہے (کہ ان کی ترقی کی حالت) مثل اس کھیتی کے ہے کہ جس نے (زمین سے) اپنی سبز گھاس نکال کر اس کو مضبوط کیا پھر موٹٰ ہوئی، پھر اپنے پاؤں پر سیدھی کھڑٰ ہوگئی (اور یہ ترقی) کسانوں کو بھی معلوم ہوتی ہے (مسلمانوں کو اللہ نے ایسی ترقی اس لیے دی) تاکہ ان سے کافروں کے دل جلیں۔ اللہ نے ان مسلمانوں اور صالحین سے مغفرت اور اجر عظیم کا وعدہ کیا۔