Al-Fath 48:27

Al-Fath · from ayah 27

48:27

لَقَدْ صَدَقَ اللّٰهُ رَسُوْلَهُ الرُّءْیَا بِالْحَقِّ ۚ— لَتَدْخُلُنَّ الْمَسْجِدَ الْحَرَامَ اِنْ شَآءَ اللّٰهُ اٰمِنِیْنَ ۙ— مُحَلِّقِیْنَ رُءُوْسَكُمْ وَمُقَصِّرِیْنَ ۙ— لَا تَخَافُوْنَ ؕ— فَعَلِمَ مَا لَمْ تَعْلَمُوْا فَجَعَلَ مِنْ دُوْنِ ذٰلِكَ فَتْحًا قَرِیْبًا ۟لَـقَدۡ صَدَقَ اللّٰهُ رَسُوۡلَهُ الرُّءۡيَا بِالۡحَـقِّ‌ ۚ لَـتَدۡخُلُنَّ الۡمَسۡجِدَ الۡحَـرَامَ اِنۡ شَآءَ اللّٰهُ اٰمِنِيۡنَۙ مُحَلِّقِيۡنَ رُءُوۡسَكُمۡ وَمُقَصِّرِيۡنَۙ لَا تَخَافُوۡنَ‌ؕ فَعَلِمَ مَا لَمۡ تَعۡلَمُوۡا فَجَعَلَ مِنۡ دُوۡنِ ذٰلِكَ فَتۡحًا قَرِيۡبًا

بےشک خدا نے اپنے پیغمبر کو سچا (اور) صحیح خواب دکھایا۔ کہ تم خدا نے چاہا تو مسجد حرام میں اپنے سر منڈوا کر اور اپنے بال کتروا کر امن وامان سے داخل ہوگے۔ اور کسی طرح کا خوف نہ کرو گے۔ جو بات تم نہیں جانتے تھے اس کو معلوم تھی سو اس نے اس سے پہلے ہی جلد فتح کرادی

— Fateh Muhammad Jalandhari

Certainly has Allah showed to His Messenger the vision in truth. You will surely enter al-Masjid al-Haram, if Allah wills, in safety, with your heads shaved and [hair] shortened, not fearing [anyone]. He knew what you did not know and has arranged before that a conquest near [at hand].

— Saheeh International

Juz 26 · Ruku 4 of surah · Ruku 12 of juz

Read the whole surah · Surah Al-Fath

All translations of 48:27

فی الواقع اللہ نے اپنے رسول کو سچا خواب دکھا یا تھا جو ٹھیک ٹھیک حق کے مطابق تھا انشاءاللہ تم ضرور مسجد حرام میں پورے امن کے ساتھ داخل ہو گے، اپنے سر منڈواؤ گے اور بال ترشواؤ گے، اور تمہیں کوئی خوف نہ ہو گا وہ اُس بات کو جانتا تھا جسے تم نہ جانتے تھے اس لیے وہ خواب پورا ہونے سے پہلے اُس نے یہ قریبی فتح تم کو عطا فرما دی

— مولانا سید ابوالاعلی مودودی · تفہیم القرآن

بےشک خدا نے اپنے پیغمبر کو سچا (اور) صحیح خواب دکھایا۔ کہ تم خدا نے چاہا تو مسجد حرام میں اپنے سر منڈوا کر اور اپنے بال کتروا کر امن وامان سے داخل ہوگے۔ اور کسی طرح کا خوف نہ کرو گے۔ جو بات تم نہیں جانتے تھے اس کو معلوم تھی سو اس نے اس سے پہلے ہی جلد فتح کرادی

— مولانا فتح محمد جالندہری

یقیناً اللہ تعالیٰ نے اپنے رسول کو خواب سچا دکھایا کہ انشاءاللہ تم یقیناً پورے امن وامان کے ساتھ مسجد حرام میں داخل ہوگے سرمنڈواتے ہوئے اور سر کے بال کترواتے ہوئے (چین کے ساتھ) نڈر ہو کر، وه ان امور کو جانتا ہے جنہیں تم نہیں جانتے، پس اس نے اس سے پہلے ایک نزدیک کی فتح تمہیں میسر کی

— مولانا محمد جوناگڑہی

حقیقت یہ ہے کہ اللہ نے اپنے رسول کو سچا خواب دکھایا ہے جو واقعے کے بالکل مطابق ہے۔ تم لوگ انشاء اللہ ضرور مسجد حرام میں اس طرح امن وامان کے ساتھ داخل ہوگے کہ تم (میں سے کچھ) نے اپنے سروں کو بےخوف و خطر منڈوایا ہوگا اور (کچھ نے) بال تراشے ہوں گے۔ اللہ وہ باتیں جانتا ہے جو تمہیں معلوم نہیں ہیں۔ چنانچہ اس نے وہ خواب پورا ہونے سے پہلے ایک قریبی فتح طے کردی ہے۔

— مفتی محمد تقی عثمانی · آسان ترجمۂ قرآن

بیشک اللہ نے سچ کردیا اپنے رسول کا سچا خواب بیشک تم ضرور مسجد حرام میں داخل ہوگے اگر اللہ چاہے امن و امان سے اپنے سروں کے بال منڈاتے یا ترشواتے بے خوف، تو اس نے جانا جو تمہیں معلوم نیں تو اس سے پہلے ایک نزدیک آنے والی فتح رکھی

— امام احمد رضا خان · کنز الایمان

بیشک اﷲ نے اپنے رسول ﷺ کو حقیقت کے عین مطابق سچا خواب دکھایا تھا کہ تم لوگ، اگر اﷲ نے چاہا تو ضرور بالضرور مسجدِ حرام میں داخل ہو گے امن و امان کے ساتھ، (کچھ) اپنے سر منڈوائے ہوئے اور (کچھ) بال کتروائے ہوئے (اس حال میں کہ) تم خوفزدہ نہیں ہو گے، پس وہ (صلح حدیبیہ کو اس خواب کی تعبیر کے پیش خیمہ کے طور پر) جانتا تھا جو تم نہیں جانتے تھے سو اس نے اس (فتحِ مکہ) سے بھی پہلے ایک فوری فتح (حدیبیہ سے پلٹتے ہی فتحِ خیبر) عطا کر دی (اور اس سے اگلے سال فتحِ مکہ اور داخلۂ حرم عطا فرما دیا)،

— علامہ طاہر القادری · عرفان القرآن

بلا شبہ یقینا اللہ نے اپنے رسول کو خواب میں حق کے ساتھ سچی خبر دی کہ تم مسجد حرام میں ضرور بالضرور داخل ہو گے، اگر اللہ نے چاہا، امن کی حالت میں، اپنے سر منڈاتے ہوئے اور کتراتے ہوئے، ڈرتے نہیں ہوگے، تو اس نے جانا جو تم نے نہیں جانا تو اس نے اس سے پہلے ایک قریب فتح رکھ دی۔

— مولانا عبد السلام بھٹوی

بلاشبہ اللہ نے اپنے رسول کو سچا خواب دکھایا تھا جو ایک حقیقت تھا کہ تم انشاء اللہ مسجد حرام میں امن کے ساتھ داخل ہوگے اور اس وقت تم سر منڈاؤ گے اور بال کتراؤ گے اور تمہیں کوئی خوف نہ ہوگا۔ وہ اس بات کو جانتا تھا جسے تم نہیں جانتے تھے لہذا اس فتح سے پہلے اس نے ایک قریبی فتح (خیبر) تمہیں عطا فرمادی۔

— مولانا عبد الرحمٰن کیلانی · تیسیر القرآن

اللہ نے اپنے رسول کو مبنی برحقیقت رئویا دکھائی بیشک اللہ نے چاہا تو تم مسجد حرام میں ضرور داخل ہو گے، ام ن کے ساتھ، اپنے سر منڈائے اور کترائے ہوئے، تمہیں کوئی اندیشہ نہیں ہوگا، بس اس نے جانی و ہبات جو تم نے نہیں جانی تو اس سے پہلے اس نے تمہیں ایک فتح قریب سے نوازا۔

— مولانا امین احسن اصلاحی · تدبر قرآن

بلاشبہ اللہ نے سچا خواب دکھایا اپنے رسول کو جو کہ ٹھیک ٹھیک حق کے مطابق تھا تم لوگ ضرور بالضرور داخل ہوؤ گے مسجد حرام میں پورے امن وامان کے ساتھ تم میں سے کچھ اپنے سروں کو منڈوائے ہوں گے اور کچھ اپنے بالوں کو چھوٹا کرائے ہوں گے تمہیں کسی کا خوف نہ ہوگا سو اللہ جانتا تھا ان تمام باتوں کو جن کو تم نہیں جانتے تھے سو (اسی بناء پر) اس نے تمہیں اس سے پہلے ہی نواز دیا ایک قریبی فتح سے

— مولانا اسحاق مدنی

بیشک اللہ نے اپنے رسول کو سچا خواب دکھایا مطابق واقع کے تم لوگ مسجد حرام میں انشاء اللہ ضرور داخل ہوگے امن وامان کے ساتھ سرمنڈاتے ہوئے اور بال کتراتے ہوئے اور تمہیں اندیشہ (کسی کا بھی) نہ ہوگا۔ سو اللہ کو وہ (سب کچھ) معلوم ہے جو تمہیں معلوم نہیں پھر اس نے اس سے پہلے ہی ایک لگتے ہاتھ فتح دے دی۔

— مولانا عبد الماجد دریابادی · تفسیر ماجدی

اللہ نے اپنے رسول کو بالکل سچا خواب دکھایا حق کے ساتھ (اے مسلمانو !) تم لازماً داخل ہو گے مسجد الحرام میں ان شاء اللہ پورے امن کے ساتھ اپنے سروں کو منڈواتے ہوئے اور بالوں کو ترشواتے ہوئے (اُس وقت) تمہیں کوئی اندیشہ نہیں ہوگا۔ } تو اللہ وہ کچھ جانتا ہے جو تم نہیں جانتے تو اس کے علاوہ اس نے (تمہارے لیے) ایک قریب کی فتح بھی رکھی ہے۔

— ڈاکٹر اسرار احمد · بیان القرآن

بیشک اللہ نے اپنے پیغمبر کو سچا اور ٹھیک خواب دکھایا کہ اللہ نے چاہا تو تم مسجد حرام میں اپنے سر منڈوا کر اور اپنے بال کتروا کر امن وامان سے داخل ہو گے اور کسی طرح کا خوف نہ کرو گے جو بات تم نہیں جانتے تھے اس کو معلوم تھی سو اس نے اس سے پہلے ہی جلد فتح کرا دی۔

— محترمہ رفعت اعجاز

Allah indeed showed His Messenger the true vision, one fully in accord with reality. If Allah so wills you shall certainly enter the Inviolable Mosque, in full security, you will shave your heads and cut your hair short, and do so without any fear. He knew what you did not know, and He granted you a victory near at hand even before (the fulfilment of the vision).

— Syed Abul Ala Maududi · The Meaning of the Quran

Indeed, Allah has made true to His Messenger the dream (shown) with truth: You will definitely enter the Sacred Mosque insha‘allah (if Allah wills,) peacefully, with your heads shaved, and your hairs cut short, having no fear. So He knew what you did not know, and He assigned before that a victory, near at hand.

— Muhammad Taqi Usmani

Indeed, Allah has made true to His Messenger the dream (shown) with truth: You will definitely enter the Sacred Mosque insha‘allah (if Allah wills,) peacefully, with your heads shaved, and your hairs cut short, having no fear. So He knew what you did not know, and He assigned before that a victory, near at hand.

— Muhammad Taqi Usmani (variant)

Indeed Allah shall fulfill the true vision which He showed to His Messenger in very truth. Certainly, you shall enter Al-Masjid Al-Haram, if Allah wills, secure, (some) having your heads shaved, and (some) having your hair cut short, having no fear. He knew what you knew not, and He granted besides that a near victory.

— Safi-ur-Rahman al-Mubarakpuri

Allah hath fulfilled the vision for His messenger in very truth. Ye shall indeed enter the Inviolable Place of Worship, if Allah will, secure, (having your hair) shaven and cut, not fearing. But He knoweth that which ye know not, and hath given you a near victory beforehand.

— Muhammed William Pickthall · The Meaning of the Glorious Koran

Certainly has Allah showed to His Messenger the vision in truth. You will surely enter al-Masjid al-Haram, if Allah wills, in safety, with your heads shaved and [hair] shortened, not fearing [anyone]. He knew what you did not know and has arranged before that a conquest near [at hand].

— Saheeh International

God made the dream of His Messenger come true for a genuine purpose. (In this he was told), "If God wills You (believers) will enter the Sacred Mosque, in security, with your heads shaved, nails cut, and without any fear in your hearts." He knew what you did not know. Besides this victory, He will give you another immediate victory.

— Muhammad Sarwar

Certainly Allah had shown to His Apostle the vision with truth: you shall most certainly enter the Sacred Mosque, if Allah pleases, in security, (some) having their heads shaved and (others) having their hair cut, you shall not fear, but He knows what you do not know, so He brought about a near victory before that.

— Muhammad Habib Shakir

Assuredly did Allah shew a true vision to His apostle in very truth; ye shall surely enter the Sacred Mosque, if Allah willeth, secure, having your heads shaven and your hair cut, and ye shall not fear. He knoweth that which ye know not; wherefore He appointed, beside that, a victory near at hand.

— Abdul Majid Daryabadi

Truly did Allah fulfil the vision for His Messenger: ye shall enter the Sacred Mosque, if Allah wills, with minds secure, heads shaved, hair cut short, and without fear. For He knew what ye knew not, and He granted, besides this, a speedy victory.

— Abdullah Yusuf Ali · The Holy Quran: Text, Translation and Commentary

Tafseer of 48:27

Tafseer Ibn-e-Kaseerتفسیر ابنِ کثیر

Explained with ayahs 27–28

رسول اللہ ﷺ کا خواب رسول اللہ ﷺ نے خواب دیکھا تھا کہ آپ مکہ میں گئے اور بیت اللہ شریف کا طواف کیا۔ آپ نے اس کا ذکر اپنے اصحاب سے مدینہ شریف میں ہی کردیا تھا حدیبیہ والے سال جب آپ عمرے کے ارادے سے چلے تو اس خواب کی بنا پر صحابہ کو یقین کامل تھا کہ اس سفر میں ہی کامیابی کے ساتھ اس خواب کا ظہور دیکھ لیں گے۔ وہاں جا کر جو رنگت بدلی ہوئی دیکھی یہاں تک کہ صلح نامہ لکھ کر بغیر زیارت بیت اللہ واپس ہونا پڑا تو ان صحابہ پر نہایت شاق گذرا۔ چناچہ حضرت عمر نے تو خود حضور ﷺ سے یہ کہا بھی کہ آپ نے تو ہم سے فرمایا تھا کہ ہم بیت اللہ جائیں گے اور طواف سے مشرف ہوں گے آپ نے فرمایا یہ صحیح ہے لیکن یہ تو میں نے…

Read the full tafseer →

Tafheem-ul-Quranتفہیم القرآن

سورة الْفَتْح 47 یہ اس سوال کا جواب ہے جو بار بار مسلمانوں کے دلوں میں کھٹک رہا تھا۔ وہ کہتے تھے کہ رسول اللہ ﷺ نے خواب تو یہ دیکھا تھا کہ آپ مسجد حرام میں داخل ہوئے ہیں اور بیت اللہ کا طواف کیا ہے، پھر یہ کیا ہوا کہ ہم عمرہ کیے بغیر واپس جا رہے ہیں۔ اس کے جواب میں اگرچہ رسول اللہ ﷺ نے فرما دیا تھا کہ خواب میں اسی سال عمرہ ہونے کی تصریح تو نہ تھی، مگر اس کے باوجود ابھی تک کچھ نہ کچھ خلش دلوں میں باقی تھی۔ اس لیے اللہ تعالیٰ نے خود یہ وضاحت فرمائی کہ وہ خواب ہم نے دکھایا تھا، اور وہ بالکل سچا تھا، اور وہ یقینا پورا ہو کر رہے گا۔ سورة الْفَتْح 48 یہاں اللہ تعالیٰ نے خود اپنے وعدے کے ساتھ "…

Read the full tafseer →

Maarif-ul-Quranمعارف القرآن

خلاصہ تفسیر بیشک اللہ تعالیٰ نے اپنے رسول کو سچا خواب دکھلایا ہے جو مطابق واقعہ کے ہے تم لوگ مسجد حرام میں انشاء اللہ ضرور جاؤ گے امن وامان کے ساتھ کہ تم میں کوئی سر منڈاتا ہوگا کوئی بال کتراتا ہوگا تم کو کسی طرح کا اندیشہ نہ ہوگا (چنانچہ سال آئندہ ایسا ہی ہوا اور اس سال سے تاخیر کی وجہ یہ ہے کہ) سو اللہ تعالیٰ کو وہ باتیں (اور حکمتیں) معلوم ہیں جو تم کو معلوم نہیں (ان حکمتوں میں سے ایک یہ بھی ہے کہ) پھر اس (خواب کے واقع ہونے) سے پہلے تم کو ایک قریبی فتح (خیبر کی) دے دی (تاکہ اس سے مسلمانوں کو قوت اور سامان حاصل ہوجائے اور وہ پورے اطمینان کے ساتھ عمرہ ادا کریں جیسا کہ ایسا ہی واقع ہوا) وہ…

Read the full tafseer →

Tadabbur-e-Quranتدبرِ قرآن

9 آگے آیات 29-27 کا مضمون آگے خاتمہ سورة کی آیات ہیں جن میں پہلے یہ واضح فرمایا ہے کہ رسول نے جو زیادہ دیکھی وہ بالکل سچی تھی۔ اس کی تعبیر کے ظہور میں جو تاخیر ہوئی وہ اللہ تعالیٰ کی حکمت پر مبنی ہے۔ اس کے بعد تورات اور انجیل میں اسلام اور مسلمانوں کے غلبہ کی جو پیشین گوئیاں ہیں ان کا حوالہ ہے تاکہ مسلمانوں کو تسلی بھی حال ہو اور وہ اپنے آپ کو ان صفات سے آراستہ بھی کریں جو پچھلے صحیفوں میں ان کی بیان ہوئی ہیں اس روشنی میں آیات کی تلاوت فرمایئے۔ -10 الفاظ کی تحقیق اور آیات کی وضاحت لقد صدق اللہ رسولہ الرء یا بالحق لتدخلن المسجد احلرام ان شآء اللہ امنین محلقین رء وسکم و مقصرین لاتخافون فعلم…

Read the full tafseer →

Ahsan-ul-Bayanاحسن البیان

27۔ 1 واقعہ حدیبیہ سے پہلے رسول اللہ ﷺ کو خواب میں مسلمانوں کے ساتھ بیت اللہ میں داخل ہو کر طواف وعمرہ کرتے ہوئے دکھا گیا نبی کا خواب بھی بمنزلہ وحی ہی ہوتا ہے تاہم اس خواب میں یہ تعیین نہیں تھی کہ یہ اسی سال ہوگا لیکن نبی ﷺ اور مسلمان اسے بشارت عظیمہ سمجھتے ہوئے عمرے کے لیے فورا ہی آمادہ ہوگئے اور اس کے لیے عام مندی کرا دی گئی اور چل پڑے بالآخر حدیبیہ میں وہ صلح ہوئی جس کی تفصل ابھی گزری دراں حالیکہ اللہ کے علم میں اس خواب کی تعبیر آئندہ سال تھی جیسا کہ آئندہ سال مسلمانوں نے نہایت امن کے ساتھ یہ عمرہ کیا اور اللہ نے اپنے پیغمبر کے خواب کو سچا کر دکھایا۔ 27۔ 2 یعنی اگر حدیبیہ کے مقام پر صلح…

Read the full tafseer →

Aasan Quranآسان قرآن

Explained with ayahs 27–28

29: جیسا کہ اس سورت کے تعارف میں عرض کیا گیا، حضور اقدس ﷺ نے حدیبیہ کے سفر سے پہلے خواب دیکھا تھا کہ آپ اور آپ کے صحابہ کرام مسجد حرام میں عمرے کی غرض سے داخل ہوئے ہیں، اسی خواب میں احرام کھولنا پڑا اور عمرہ ادا نہ کیا جاسکا، تو بعض حضرات کو یہ خیال ہوا کہ آنحضرت ﷺ کا خواب تو وحی ہوتا ہے، اور عمرہ کئے بغیر واپس جانا اس خواب کے مطابق نہیں ہے، اس آیت میں اس خیال کا یہ جواب دیا گیا ہے کہ وہ خواب یقیناً سچا تھا لیکن اس میں مسجد حرام میں داخلے کا کوئی وقت متعین نہیں کیا گیا تھا، اب بھی وہ خواب سچا ہے، اور اگرچہ اس سفر میں عمرہ نہیں ہوسکا لیکن انشاء اللہ وہ خواب عنقریب پورا ہوگا، چنانچہ اگلے سال وہ…

Read the full tafseer →

Fi-Zilal-al-Quranفی ظلال القرآن

یہ بات پہلے گزر گئی ہے کہ بعض مومنین جو مدینہ سے رسول اللہ ﷺ کا خواب سن کر نکلے تھے ان پر اس امر کا بہت برا اثر ہوا تھا کہ وہ اس سال مسجد حرام میں داخل نہ ہو سکے۔ اور انہیں مسجد حرام سے لوٹا دیا گیا۔ یہاں اس خواب کی صداقت کی تصدیق کی جاتی ہے کہ یہ خواب اللہ کی طرف سے تھا اور یہ سچا تھا۔ اور یہ واقع ہونے والا ہے بلکہ اس سے بڑا واقعہ پیش آنے والا ہے۔ رہی یہ بشارت کہ یہ مسجد حرام میں پرامن داخل ہوں گے اور سر منڈوائیں گے اور بال ترشوائیں گے اور بےخوف و خطر عمرہ ادا کریں گے تو یہ ایک سال بعد ہوگیا تھا۔ اور صلح حدیبیہ کے دو سال بعد تو بطریق اکمل ہوگیا تھا جب مکہ ہی فتح ہوگیا اور پورے مکہ میں اللہ…

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Usmaniتفسیرِ عثمانی

3 ابتدائے سورت میں ذکر ہوچکا ہے کہ مدینہ میں حضور ﷺ نے خواب دیکھا تھا کہ ہم مکہ میں داخل ہوئے اور سر منڈا کر اور بال کتروا کر حلال ہو رہے ہیں۔ ادھر اتفاق سے آپ کا قصد اسی سال عمرہ کا ہوگیا۔ صحابہ نے عموماً یہ خیال جما لیا کہ اسی سال ہم مکہ پہنچیں گے اور عمرہ ادا کریں گے۔ جس وقت صلح مکمل ہو کر حدیبیہ سے واپسی ہوئی اور بعض صحابہ نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ ! کیا آپ نے نہیں فرمایا تھا کہ ہم امن وامان سے مکہ میں داخل ہوں گے اور عمرہ کریں گے ؟ آپ نے فرمایا کہ کیا میں نے یہ بھی کہا تھا کہ امسال ایسا ہوگا۔ عرض کیا نہیں۔ فرمایا تو بیشک یوں ہی ہو کر رہے گا۔ تم امن وامان سے مکہ پہنچ کر بیت اللہ کا طواف…

Read the full tafseer →

Bayan-ul-Quranتفسیر بیان القرآن

آیت 27 { لَقَدْ صَدَقَ اللّٰہُ رَسُوْلَہُ الرُّئْ یَا بِالْحَقِّ } ”اللہ نے اپنے رسول کو بالکل سچا خواب دکھایا حق کے ساتھ۔“ یہ اس خواب کا ذکر ہے جس کی بنیاد پر رسول اللہ ﷺ نے عمرے کا قصد فرمایا تھا اور مسلمانوں کو ساتھ چلنے کے لیے ترغیب دی تھی۔ حضور ﷺ نے خواب میں خود کو مسلمانوں کے ساتھ عمرہ کرتے ہوئے دیکھا تھا اور آپ ﷺ نے اپنے اس خواب کا تذکرہ صحابہ رض سے سرعام کیا تھا۔ چونکہ رسول کا خواب بھی وحی کے درجے میں ہوتا ہے اس لیے جب صلح حدیبیہ کے نتیجے میں عمرہ اگلے سال پر ملتوی ہوگیا تو ایسی صورت میں حضور ﷺ کے خواب کے بارے میں وضاحت ضروری تھی۔ مبادا کسی کے ذہن میں یہ شبہ جنم لیتا کہ ‘ نعوذ باللہ ‘…

Read the full tafseer →

Taiseer-ul-Quranتیسیر القرآن

41 عمرہ کے خواب کی حقیقت :۔ کافر یا منافقین تو درکنار خود بعض مسلمانوں کو بھی اس بات میں تردد تھا کہ نبی کا خواب تو وحی ہوتا ہے۔ پھر یہ کیا معاملہ ہے کہ ہمیں عمرہ سے روک دیا گیا ہے۔ اور خود رسول اللہ اس شرط کو منظور فرما رہے ہیں۔ اس کا ایک جواب تو رسول اللہ نے سیدنا عمر کو دے دیا تھا کہ : میں نے یہ کب کہا تھا کہ یہ عمرہ اسی سال ہوگا (یعنی خواب میں وقت کی تعیین نہیں کی گئی تھی) اور دوسرا جواب خود اللہ تعالیٰ نے دے دیا کہ پیغمبر کا خواب فی الواقع سچا تھا اور ہم نے ہی دکھایا تھا وہ ضرور پورا ہوگا۔ تم یقیناً امن وامان کے ساتھ حرم میں داخل ہو کر عمرہ ادا کرو گے۔ تم سر منڈاؤ گے اور بال کتراؤ گے۔…

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Majidiتفسیرِ ماجدی

35۔ یعنی بالکل امن وامان کے ساتھ، بغیر کسی خطرہ کے۔ (آیت) ” المسجد الحرام “۔ یہاں بھی مراد خانہ کعبہ اور اس کے ملحقات وتوابع ہیں۔ (آیت) ” محلقین رؤسکم ومقصرین “۔ حلق۔ (سرکے بال منڈانا) اور قصر (سر کے بال کترانا) شعائر حج وعمرہ میں سے ہیں۔ (آیت) ” لقد ..... بالحق “۔ مطلب یہ ہے کہ نفس مشاہدہ جو رسول اللہ ﷺ کو خواب میں کرایا گیا۔ وہ بالکل سچا تھا۔ یعنی یہی کہ آپ مع مومنین یقیناً زیارت جو طواف کریں گے لیکن خواب میں یہ تو نہ تھا کہ یہ اسی سال واقع ہوگا۔ آخر آپ ﷺ نے ایک سال بعد ذی قعدہ 07 ھ ؁ میں عمرہ ادا فرمایا۔ 36۔ (اس خواب کی تعبیرفورا نہ پوری ہونے کی تلافی کے طور پر) (آیت) ” فتحاقریبا “۔ مراد…

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Jalalainتفسیرِ جلالین

Explained with ayahs 27–28

ترجمہ : بلاشبہ اللہ تعالیٰ نے اپنے رسول کو سچا خواب دکھایا جو واقعہ کے مطابق ہے یعنی رسول اللہ ﷺ کو حدیبیہ کے سال حدیبیہ کی طرف نکلنے سے پہلے خواب میں دکھایا کہ آپ ﷺ اور آپ کے اصحاب امن وامان کے ساتھ مکہ میں داخل ہو رہے ہیں اور حلق کرا رہے ہیں اور قصر کرا رہے ہیں، آپ ﷺ نے خواب کی اطلاع اپنے اصحاب کو دی تو آپ کے اصحاب بہت خوش ہوئے، چناچہ جب آپ کے اصحاب آپ کے ساتھ نکلے اور کافروں نے ان کو حدیبیہ میں روکا اور واپس ہوئے اور یہ واپسی ان پر گراں گزری اور بعض منافقین نے شک کیا تو یہ آیت نازل ہوئی، اس کا قول بالحق، صدق کے متعلق ہے یا رئویا سے حال ہے اور رئویا کا مابعد اس (رئویا) کی تفسیر ہے، تم لوگ…

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Mazhariتفسیرِ مظہری

لقد صدق اللہ رسولہ الرؤیا بالحق لتدخلن المسجد الحرام انشاء اللہ امنین محلقین رء وسکم ومقصرین لاتخافون فعلم ما لم تعلموا فجعل من دون ذلک فتحًا قریباً بیشک اللہ نے اپنے رسول کو سچا خواب دکھایا جو واقعہ کے مطابق ہے کہ تم لوگ مسجد حرام (یعنی مکہ) میں امن امان کے ساتھ داخل ہو گے ‘ تم میں سے کوئی سرمنڈاتا ہوگا اور کوئی بال چھوٹے کراتا ہوگا ‘ تم کو کسی طرح کا اندیشہ نہ ہوگا۔ سو اللہ کو وہ باتیں معلوم ہیں جو تم کو معلوم نہیں ‘ پھر اس سے پہلے لگتے ہاتھ ایک فتح دے دی۔

Read the full tafseer →

Tafseer-Ibne-Abbasتفسیر ابن عباس

بیشک اللہ تعالیٰ نے اپنے رسول کو بالکل سچا خواب دکھایا جس وقت رسول اکرم نے صحابہ کرام سے فرمایا کہ تم لوگ دشمن سے امن وامان کے ساتھ انشاء الہ مسجد حرام میں ضرور جاؤ گے، چناچہ اللہ تعالیٰ نے اس خواب کو بالکل واقعہ کے مطابق سچا کر کے دکھایا۔ اور اللہ تعالیٰ جانتا ہے کہ آئندہ سال یہ خواب پورا ہوگا اور تم نہیں جانتے اور پھر اس نے اس وقوع تعبیر سے پہلے لگے ہاتھ فتح خیبر دے دی۔ شان نزول : لَـقَدْ صَدَقَ اللّٰهُ رَسُوْلَهُ الرُّءْيَا بالْحَقِّ (الخ) مقام حدیبیہ میں رسول اکرم کو یہ خواب نظر آیا کہ آپ اور آپ کے ساتھی مکہ مکرمہ میں امن وامان کے ساتھ داخل ہوں گے کہ کوئی سر منڈاتا ہوگا اور کوئی بال…

Read the full tafseer →

Al-Quran-al-Kareemتفسیر القرآن الکریم

(1) لقد صدق اللہ رسولہ الرء یا بالحق : اس کی ترکیب دو طرح سے کی جاتی ہے، ایک یہ کہ ”صدق اللہ“ فعل اور فاعل ہے،”رسولہ“ اس کا مفعول بہ ہے اور ”الرء یا“ سے پہلے حرف جار ”فی“ محذوف ہے، جس کے حذف کی وجہ سے ”الرء یا“ منصوب ہے، اسے منصوب بنزع الخافض کہتے ہیں :”ای فی الرویا“ ترجمہ اسی ترکیب کے مطابق کیا گیا ہے کہ بلا شبہ یقینا اللہ نے اپنے رسول کو خواب میں حق کے ساتھ سچی خبر دی یا سچ کہا۔ اس کی مثال یہ آیت ہے :(من المومنین رجال صدقوا ما ماھدوا اللہ علیہ) (الاحزاب : 23)”ای فی ماعاھدوا اللہ علیہ“ ”مومنوں میں سے کچھ مرد ایسے ہیں جنہوں نے اس بات میں سچ کہا جس پر انہوں نے اللہ سے عہد کیا۔“ دوسری ترکیب یہ…

Read the full tafseer →

Al-Qurtubiتفسیر القرطبی

قتادہ نے کہا : رسول اللہ ﷺ نے خواب میں دیکھا کہ وہ مکہ مکرمہ میں اس حالت میں داخل ہوں گے جب رسول اللہ ﷺ نے حدیبیہ میں قریش سے صلح کرلی تو منافقوں کو شک ہوا یہاں تک کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ وہ مکہ مکرمہ میں ضرور داخل ہوں گے تو اللہ تعالیٰ نے اس آیت کو نازل فرمایا اللہ تعالیٰ نے انہیں آگاہ فرمایا کہ وہ اس سال کے علاوہ کسی اور سال میں مکہ مکرمہ میں داخل ہوں گے اور یہ کہ رسول اللہ ﷺ کا خواب سچا ہے۔ (1) ایک قول یہ کیا گیا ہے : حضرت ابوبکر صدیق نے ہی یہ بات کی تھی کہ خواب کسی وقت کے ساتھ خاص نہیں ہوتا آپ ضرور اس میں داخل ہوں گے۔ روایت بیان کی گئی ہے کہ خواب حدیبیہ کے متعلق ہی تھا اور…

Read the full tafseer →

Dure-Mansoorتفسیر درِ منثور

Explained with ayahs 27–28

1:۔ الفریابی وعبد بن حمید وابن جریر وابن المنذر (رح) والبیہقی (رح) نے دلائل میں مجاہد رحمۃ اللہ سے روایت کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے حدیبیہ میں (خواب) دیکھا کہ آپ اور آپ کے صحابہ مکہ میں امن وامان سے داخل ہورہے ہیں اپنے سروں کو منڈاتے ہوئے اور ترشواتے ہوئے پھر جب مدینہ کے مقام پر قربانی کے جانور کو ذبح کیا تو آپ کے ساتھیوں نے کہا آپ کا خواب کہاں گیا یا رسول اللہ ؟ تو اللہ تعالیٰ نے یہ (آیت) نازل فرمائی (آیت ) ” لقد صدق اللہ رسولہ الرء یا بالحق “ (سے لیکر) فجعل من دون ذلک فتحا قریبا “ (بیشک اللہ نے اپنے رسول کو سچا خواب دکھایا جو واقع کے مطابق ہے کہ تم لوگ مسجد حرام میں امن وامان کے ساتھ داخل ہوگے…

Read the full tafseer →

Mutaliya-e-Quranتفسیر مطالعہ قرآن

لَـقَدْ صَدَقَ اللّٰهُ [ بیشک سچ دکھایا اللہ نے ] رَسُوْلَهُ [ اپنے رسول کو ] الرُّءْيَا [ وہ خواب ] بِالْحَقِّ ۚ [ حق کے ساتھ ] لَتَدْخُلُنَّ [ تم لوگ لازما داخل ہوگے ] الْمَسْجِدَ الْحَرَامَ [ مسجد حرام میں ] اِنْ شَاۗءَ اللّٰهُ [ اگر چاہا اللہ نے ] اٰمِنِيْنَ ۙ [ امن میں ہونے والے ] مُحَلِّقِيْنَ [ مونڈنے والے ہوتے ہوئے ] رُءُوْسَكُمْ [ اپنے سروں کو ] وَمُقَصِّرِيْنَ ۙ [ اور تراشنے والے ہوتے ہوئے ] لَا تَخَافُوْنَ ۭ [ تم لوگ خوف نہیں کروگے ] فَعَلِمَ [ پھر اس نے جانا ] مَا لَمْ تَعْلَمُوْا [ اس کو جو تم لوگ نہیں جانتے تھے ] فَجَــعَلَ [ تو اس نے مقرر کیا ] مِنْ دُوْنِ ذٰلِكَ [ اس کے علاوہ…

Read the full tafseer →

Anwar-ul-Bayanتفسیر انوار البیان

اللہ تعالیٰ نے اپنے رسول کو سچا خواب دکھایا اس نے آپ ﷺ کو ہدایت اور حق کے ساتھ بھیجا مفسرین نے لکھا ہے کہ رسول اللہ ﷺ کو حدیبیہ والے سفر میں روانہ ہونے سے پہلے ہی مدینہ منورہ میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے یہ خواب دکھا دیا گیا تھا کہ آپ اپنے صحابہ کے ساتھ امن وامان سے مسجد حرام میں داخل ہوں گے اور وہاں کچھ لوگ سر مونڈیں گے اور کچھ لوگ بال کتروائیں گے آپ نے یہ خواب صحابہ کو بتادیا تھا خواب سن کر سب بہت خوش ہوئے اور اس امید پر روانہ ہوگئے کہ اس سال مکہ معظمہ میں داخل ہوں گے اور عمرہ نصیب ہوگا جب حدیبیہ میں پہنچے اور مشرکین مکہ آڑے آگئے جس کی وجہ سے صلح کرلی گئی اور مکہ معظمہ میں داخل ہوئے بغیر واپس…

Read the full tafseer →

Maarif-ul-Quranمعارف القرآن

Explained with ayahs 27–29

العیاذ باللہ ثم العیاذ باللہ : خاتمہ سورت بربشارت غلبہ و ترقی اسلام مع بیان فضائل حضرات صحابہرضی اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین : قال اللہ تعالیٰ (آیت ) ” لقد صدق اللہ رسولہ الرء یا بالحق ...... الی ...... اجرا عظیما “۔ (ربط) سورة کا آغاز فتح مبین کی بشارت سے فرمایا گیا تھا اور یہ کہ وہ معاہدہ وصلح جو اللہ رب العزت کی طرف سے فتح مبین ہے بیشمار عنایات اور کرامات کا ذریعہ ہے، فتوحات اور غنائم سے مسلمان قوم عظمت اور سربلندی حاصل کرے گی روم اور فارس کی فتح کی بھی بشارت سنا دی گئی جس کو اللہ تعالیٰ نے خلفائے ثلثہ ؓ کے ہاتھوں پورا فرمایا ساتھ ہی حیلے اور بہانے بنا کر گھروں میں بیٹھے رہنے والوں منافقین کی…

Read the full tafseer →

Jawahir-ul-Quranجواھر القرآن

23:۔ ” لقد صدق “ یہ ایک شبہہ کا جواب ہے، شبہہ یہ تھا کہ حضرت رسول خدا ﷺ نے خواب میں دیکھا کہ آپ مع صحابہ کرام ؓ بیت اللہ میں داخل ہوئے اور سر منڈائے اور بال کٹوائے آپ نے یہ خواب صحابہ ؓ کے سامنے بیان کیا تو وہ بہت خوش ہوئے۔ یہ خواب آپ نے سفر عمرہ سے پہلے دیکھا تھا، اس لیے صحابہ ؓ نے یہی سمجھا کہ آپ کا خواب اسی سال پورا ہوگا۔ لیکن ایسا نہ ہوسکا آپ کو مع صحابہ کرام ؓ مقام حدیبیہ سے واپس ہونا پڑا تو جواب ارشاد فرمایا کہ اللہ نے اپنے پیغمبر ﷺ کو سچا خواب دکھایا تھا اور وہ خواب لا محالہ پورا ہو کر رہے گا۔ اراہ الریا الصادقۃ (روح) ۔ تم نے یہ سمجھ لیا کہ خواب اسی سال پورا ہوگا، حالانکہ اس کیلئے سال…

Read the full tafseer →

Mualim-ul-Irfanمعالم العرفان

Explained with ayahs 27–28

واقعہ حدیبیہ کا خلاصہ آج کی پہلی آیت میں اللہ تعالیٰ نے اس خواب کا ذکر کیا ہے جو آپ نے عمرہ ادا کرنے سے متعلق دیکھا تھا۔ آپ نے دیکھا کہ آپ مسجد حرام میں داخل ہوئے ہیں ، بیعت اللہ کا طواف اور صفا مروہ کی سعی کی ہے ، اور پھر کچھ لوگ سر منڈوا رہے ہیں اور کچھ بال کتروا رہے ہیں ۔ جب حضور ﷺ نے اس خواب کا تذکرہ صحابہ کرام ؓ سے کیا تو وہ بیت اللہ شریف کی محبت میں بےتاب ہوگئے اور انہوں نے سمجھا کہ انہیں عنقریب بیت اللہ شریف کی زیارت نصیب ہوگی ۔ حضور ﷺ نے سفر مکہ کا عام اعلان فرما دیا اور لوگوں نیت یاری شروع کردی حتیٰ کہ تقریباً پندرہ سو صحابہ ؓ کی جماعت نے عمرے کا احرام باندھا اور مکہ معظمہ کی طرف…

Read the full tafseer →

Mufradat-ul-Quranمفردات القرآن

لَـقَدْ صَدَقَ اللہُ رَسُوْلَہُ الرُّءْيَا بِالْحَقِّ۝ 0 ۚ لَتَدْخُلُنَّ الْمَسْجِدَ الْحَرَامَ اِنْ شَاۗءَ اللہُ اٰمِنِيْنَ۝ 0 ۙ مُحَلِّقِيْنَ رُءُوْسَكُمْ وَمُقَصِّرِيْنَ۝ 0 ۙ لَا تَخَافُوْنَ۝ 0 ۭ فَعَلِمَ مَا لَمْ تَعْلَمُوْا فَجَــعَلَ مِنْ دُوْنِ ذٰلِكَ فَتْحًا قَرِيْبًا۝ 27 ( قَدْ ) : حرف يختصّ بالفعل، والنّحويّون يقولون : هو للتّوقّع . وحقیقته أنه إذا دخل علی فعل ماض فإنما يدخل علی كلّ فعل متجدّد، نحو قوله : قَدْ مَنَّ اللَّهُ عَلَيْنا [يوسف/ 90] ، قَدْ كانَ لَكُمْ آيَةٌ فِي فِئَتَيْنِ [ آل عمران/ 13] ، قَدْ سَمِعَ اللَّهُ [ المجادلة/ 1] ، لَقَدْ رَضِيَ اللَّهُ عَنِ الْمُؤْمِنِينَ […

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Haqqaniتفسیرِ حقانی

Explained with ayahs 27–29

ا ؎ حال مقدرۃ لانہم فی حال و خولہم لم یکونوا محلقین و مقصرین وانما کان ہذا فی ثانی الحال ابن جریر۔ 12 منہ

Read the full tafseer →

Ruh-ul-Quranروح القرآن

لَقَدْ صَدَقَ اللّٰہُ رَسُوْلَہُ الرُّئْ یَا بِالْحَقِّ ج لَتَدْخُلُنَّ الْمَسْجِدَالْحَرَامَ اِنْ شَآئَ اللّٰہُ اٰمِنِیْنَ لا مُحَلِّقِیْنَ رُئُ وْسَکُمْ وَمُقَصِّرِیْنَ لا لاَ تَخَافُوْنَ ط فَعَلِمَ مَالَمْ تَعْلَمُوْا فَجَعَلَ مِنْ دُوْنِ ذٰلِکَ فَتْحًا قَرِیْبًا۔ (الفتح : 27) (یہ حقیقت ہے کہ اللہ نے اپنے رسول کو مبنی برحقیقت خواب دکھایا تھا، تو تم مسجد حرام میں اللہ نے چاہا تو ضرور داخل ہو گے، پورے امن کے ساتھ، اپنے سر منڈواتے ہوئے اور کتراتے ہوئے، تمہیں کوئی اندیشہ نہیں ہوگا، وہ اس بات کو جانتا تھا جس کو تم نہ جانتے تھے، تو اس نے وہ خواب پورا ہونے سے پہلے یہ قریبی فتح تم کو عطا فرما دی۔…

Read the full tafseer →

Fahm-ul-Quranفہم القرآن

فہم القرآن ربط کلام : نبی ﷺ نے مکہ کا سفر اس لیے اختیار کیا تھا تاکہ عمرہ کیا جائے لیکن کفار نے آپ کو حدیبیہ سے آگے نہ جانے دیا جس پر بعض صحابہ کے دل میں یہ خیال پیدا ہوا کہ اللہ کے نبی نے فرمایا تھا کہ مجھے خواب آیا ہے کہ میں بیت اللہ کی زیارت کررہا ہوں لیکن ہم عمرہ کیے بغیر واپس جارہے ہیں آخر یہ معاملہ کیا ہے ؟ نبی معظم ﷺ کے خواب کی تائید اور بعض صحابہ کرام ؓ کے خیالات کی تطہیر کے لیے اللہ تعالیٰ نے بڑے زوردار الفاظ میں اس بات کی وضاحت فرمائی کہ اللہ نے اپنے رسول کے خواب کو سچ کر دکھایا ہے۔ اس لیے تم ہر صورت امن کے ساتھ اپنے سرمنڈواتے یاکتراتے ہوئے مسجد حرام میں داخل ہوگے۔ تمہیں کسی قسم کا…

Read the full tafseer →

Madarik-ut-Tanzilمدارک التنزیل

آیت 27 : لَقَدْ صَدَقَ اللّٰہُ رَسُوْلَہُ الرُّئْ یَا (بےشک اللہ تعالیٰ نے اپنے رسول کو سچا خواب دکھایا ہے) یعنی ان کو ان کے خواب میں سچا کردیا اور ان کو خلاف واقعہ نہیں دکھایا۔ اللہ تعالیٰ کذب سے وراء الوراء ہیں۔ اسی لئے جار کو حذف کر کے فعل کو ملا دیا۔ جیسا کہ اس آیت میں صدقوا ماعاہدوا اللّٰہ علیہ ] الاحزاب۔ 23[ خواب پیغمبر ﷺ : روایت میں ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے حدیبیہ کی طرف نکلنے سے پہلے دیکھا گویا کہ آپ اپنے اصحاب سمیت امن و سلامتی کے ساتھ مکہ میں داخل ہوئے ہیں اور انہوں نے حلق و قصر کیا ہے۔ آپ ﷺ نے اپنا خواب صحابہ کرام کے سامنے بیان فرمایا۔ وہ بڑے خوش ہوئے اور انہوں نے یہ گمان کیا کہ وہ اسی…

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Baghwiتفسیرِ بغوی

26 ۔” اذجعل الذین کفروا فی قلوبھم الحمیۃ “ جب انہوں نے رسول اللہ ﷺ اور آپ (علیہ السلام) کے صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین کو بیت اللہ سے روکا اور بسم اللہ الرحمن الرحیم کا اقرار نہیں کیا اور محمد ﷺ کے اللہ کا رسول ہونے کا انکار کیا اور حمیت ، خودداری، کہا جاتا ہے ” فلان ذوحمیۃ “ جب وہ غصہ والا اور خوددار ہو۔ مقاتل (رح) فرماتے ہیں کہ اہل مکہ نے کہا کہ انہوں نے ہمارے بیٹوں اور بھائیوں کو قتل کیا۔ پھر اب وہ ہمارے شہر میں داخل ہوں گے تو عرب کہیں گے کہ وہ ہمیں ذلیل کرکے ہمارے شہر میں داخل ہوئے۔ لات وعزیٰ کی قسم وہ ہم پر داخل نہ ہوں گے۔ پس یہ ” حمیۃ الجاھلیۃ “ جو ان کے دلوں میں داخل…

Read the full tafseer →

Ahsan-ut-Tafaseerاحسن التفاسیر

Explained with ayahs 27–28

27۔ 28۔ اللہ کے رسول کے جس خواب کا ذکر اوپر گزرا جب حدیبیہ پر اسلامی قافلہ کے روکے جانے سے اس حدیبیہ کے سفر میں اس خواب کی تعبیر ظہور میں نہیں آئی تو اس خواب کے باب میں منافق طرح طرح کی باتیں بناتے تھے اس پر اللہ تعالیٰ نے یہ آیتیں نازل فرمائیں اور فرمایا اللہ تعالیٰ نے اپنے رسول کو یہ سچا خواب دکھایا ہے کہ تم مسلمان لوگ مسجد حرام میں امن وامان سے جاؤگے اور عمرہ کی سب باتوں سے فارغ ہو کر احرام کی حالت سے باہر آنے کے لئے کوئی سر منڈوائے گا اور کوئی بال کترائے گا اس خواب کی تعبیر کو اگلے سال تک ملتوی رکھا کہ اس سال اللہ تعالیٰ نے صلح جو کرا دی ہے جو فتح مکہ کا گویا پیش خیمہ ہے اس صلح کی مصلحت…

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Saadiتفسیرِ سعدی

Explained with ayahs 27–28

اللہ تبارک و تعالیٰ فرماتا ہے : (لقد صدق اللہ رسولہ الرء یا بالحق) ” یقیناً اللہ تعالیٰ نے اپنے رسول کو سچا خواب دکھایا۔ “ اس کی تفصیل یہ ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے مدینہ منورہ میں ایک خواب دیکھا اور آپ نے اپنے اصحاب کرام کو اس خواب سے آگاہ فرمایا کہ وہ عنقریب مکہ میں داخل ہو کر بیت اللہ کا طواف کریں گے۔ جب حدیبیہ کے دن ان کے درمیان صلح ہوئی اور اہل ایمان مکہ میں داخل ہوئے بغیر واپس لوٹے تو اس بارے میں ان سے بہت سی باتیں صادر ہوئیں حتیٰ کہ انہوں نے ان باتوں کا رسول اللہ ﷺ کے سامنے بھی اظہار کیا چناچہ انہوں نے آپ سے عرض کیا : کیا آپ نے ہمیں یہ خبر نہیں دی تھی کہ ہم بیت اللہ کی زیارت کے لئے آئیں گے…

Read the full tafseer →

Ahkam-ul-Quranاحکام القرآن

Explained with ayahs 27–29

سر مونڈنا یا کتراناعبادت احرام میں داخل ہے قول باری ہے (لتد خلن المسجد الحرام ان شآء اللہ امنین محلقین رئوسکم ومقصرین۔ تم لوگ مسجد حرام میں انشاء اللہ ضرور داخل ہوگے اور امن وامان کے ساتھ سرمونڈ کر یا بال کترا کر) ابوبکر حبصاص کہتے ہیں کہ آیت کا مقصد یہ ہے کہ مسلمانوں کو اس بات کی خبر دی گئی ہے کہ وہ امن وامان کے ساتھ احرام باندھے ہوئے مسجد حرام میں داخل ہوجائیں گے جب اس کے ساتھ سر مونڈنے اور بال چھوٹے کرنے کا ذکر ہوا تو اس سے یہ دلالت حاصل ہوئی کہ حلق اور تقصیہ احرام کی عبادت میں داخل ہیں اور ان کے ذریعے ہی ایک شخص احرام سے باہر آسکتا ہے۔ اگر یہ بات نہ ہوتی تو ان دونوں کا یہاں ذکر کرنا…

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Madaniتفسیرِ مدنی

[ 69] پیغمبر (علیہ السلام) کے خواب کی صداقت و حقانیت کا ذکر وبیان : سو ارشاد فرمایا گیا کہ بلاشبہ اللہ پاک نے سچا خواب دکھایا تھا اپنے رسول ﷺ کو۔ جو اس نے تمہارے بیت اللہ میں داخل ہونے اور اپنے بالوں کو منڈوانے اور کٹوانے سے متعلق ان کو دکھا یا تھا، صلح حدیبیہ کے موقع پر جب مسلمانوں کو اپنے اس سفر سے بظاہر بےمراد واپس کیوں لوٹنا پڑا ؟ تو اس سوال کے جواب میں صلح حدیبیہ کی مندرجہ بالا مصلحتیں بیان فرمائی گئیں، اور اب آخر میں پیغمبر ﷺ کے اس خواب کا حوالہ دے کر ارشاد فرمایا گیا کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے پیغمبر ﷺ کو جو خواب دکھایا تھا وہ بالکل حق اور سچ تھا، اس کے مبنی برحق ہونے میں کسی شک و شبہ کی…

Read the full tafseer →

Mafhoom-ul-Quranمفہوم القرآن

Explained with ayahs 27–29

خواب میں بشارت تشریح : ان آیات میں اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کو کامیابی کی بشارت دی ہے۔ ہوا یوں کہ جب 6 ھ ؁ ذیقعدہ کو رسول ﷺ حدیبیہ سے مدینہ کو واپس تشریف لائے تو ذی الحجہ اور محرم وہاں رکے، ماہ صفر میں آپ ﷺ نے خیبر پر حملہ کیا اور اس کو فتح کیا پھر ذیعقدہ 7 ھ ؁ کو آپ ﷺ عمرہ کرنے کے لیے مکہ کی طرف روانہ ہوئے۔ ذوالحلیفہ سے آپ ﷺ نے احرام باندھا اور قربانی کے جانور ساتھ لیے اور یوں آپ ﷺ بےخوف و خطر مکہ میں داخل ہوئے اور جو کچھ آپ ﷺ نے خواب میں دیکھا تھا حرف بحرف سچ ثابت ہوا اسی خواب کا ذکر کیا گیا ہے۔ پھر اللہ تعالیٰ نے اپنی قدرت و طاقت کا ذکر اس طرح کیا کہ میں نے لوگوں کی ہدایت کے لیے عظیم الشان…

Read the full tafseer →

Asrar-ut-Tanzilاسرار التنزیل

Explained with ayahs 27–29

آیات 27 تا 29۔ اسرار ومعارف۔ اللہ نے اپنے رسول کو جو خواب دکھلایا وہ حق ہے اور سچا ہے اور تم لوگ انشاء اللہ ضرور مسجد حرام میں داخل ہوں گے اور امن کے ساتھ بغیر خوف خطر طواف کرو گے یہاں تعلیم کے لیے آئندہ کے ساتھ خود ذات باری نے جو ہر آن شے پر قادر ہے انشاء اللہ فرمایا تو ہر مسلمان کو آئندہ کی بات کے ساتھ انشاء اللہ ضرور کہناچاہیے اور پھر اسے پورا کرنے کی بھرپور سعی کرنا چاہیے ، یہ تاثر کہ جملہ انشائیہ کہا ہے نہ بھی پورا کیا تو خیر ہے غلط ہے۔ اور سرمنڈاؤ گے اور قصر کرو گے تمہیں کسی کا کوئی خوف خطرہ نہ ہوگا چناچہ اگلے سال ہی عمرہ نصیب ہوگیا اور سال بعد مکہ فتح ہوکرسب روکاٹیں ہمیشہ کے لیے ختم…

Read the full tafseer →

Ashraf-ul-Hawashiاشرف الحواشی

Explained with ayahs 27–28

ف 1 ہوا یہ کہ حدیبیہ روانہ ہونے سے پہلے مدینہ منورہ آنحضرت نے خواب دیکھا کہ آپ اپنے صحابہ سمیت اطمینان سے مکہ معظمہ میں داخل ہوئے ہیں اور عمرہ کے ارکانب جا لا رہے ہیں۔ کوئی حلق کر رہا ہے اور کوئی تقصیر یعنی بال ترشوارہا ہے پیغمبر کا خوب چونکہ جھوٹا نہیں ہوسکتا اس لئے مسلمان خوش ہوئے اور عموماً یہ سمجھے کہ اسی سال مکہ میں داخلہ ہوگا لیکن جب مکہ میں داخل ہوئے بغیر حدیبیہ سے پلٹے تو دلوں میں تردد پیدا ہوا اور منافقوں کو یہ طعنہ دینے کا موقعہ ملا کہ پیغمبر کا خواب غلط نکلا۔ اسی وقت اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کر کے واضح فرمایا کہ پیغمبر کو یہ خواب ہم نے دکھایا اور وہ سچا ہے جو یقینا پورا ہوگا۔…

Read the full tafseer →

Anwar-ul-Bayanانوار البیان

(48:27) لقد۔ لام تاکید کا۔ قد ماضی کے ساتھ تحقیق کا فائدہ دیتا ہے اور ماضی قریب کے معنی دیتا ہے۔ صدق اللّٰہ : صدق ماضی واحد مذکر غائب۔ صدق (باب نصر) مصدر۔ اس نے سچ کر دکھایا۔ اس نے سچ کہا۔ صدق کا تعدیہ کبھی دو مفعول کی طرف بھی ہوتا ہے۔ جیسے آیت ہذا میں ۔ نیز اور جگہ قرآن مجید میں ہے ولقد صدقکم اللّٰہ وعدہ (3:152) اور اللہ سچ کرچکا تم سے اپنا وعدہ۔ بالحق : حق کے ساتھ۔ سچ سچ، صداقت و یقین کے ساتھ۔ بالکذب، حق ضد ہے باطل کی۔ مطلب یہ کہ رسول کریم ﷺ کو جو خواب اللہ تعالیٰ نے دکھایا تھا وہ سچ تھا اور وقوع کے عین مطابق۔ یعنی یہ خواب ایسے ہی عملاً وقوع پذیر ہگا جیسا کہ خواب میں دکھایا گیا تھا۔ اس طرح…

Read the full tafseer →

Baseerat-e-Quranبصیرتِ قرآن

Explained with ayahs 22–29

لغات القرآن آیت نمبر (22 تا 26) ۔ لو لو الادبار (وہ ضرور پیٹھ پھیریں گے) ۔ قد خلت (یقینا گذر گئی) ۔ بطن (پیٹ۔ درمیان) ۔ اظفر (اس نے قابو کیا) ۔ معکوف (رکا ہوا) ۔ ان یبلغ (یہ کہ وہ پہنچے) ۔ محلہ (اپنی جگہ) ۔ ان تطئوا (یہ کہ تم روند ڈالو ) ۔ معرۃ (دکھ۔ گناہ۔ تکلیف) ۔ لو تز یلوا (اگر وہ الگ ہوجائے۔ ٹل جائے) ۔ الحمیتہ (غیرت ۔ ضد۔ ہٹ) ۔ الزم (اس نے لازم کردیا) ۔ احق (زیادہ حق دار) ۔ تشریح : آیت نمبر 22 تا 26 ) ۔ ” صلح حدیبیہ کے واقعات اور اس کی مصلتحوں کو بیان کیا جارہا ہے۔ ارشاد ہے کہ بیشک اللہ نے کفار کو مسلمانوں پر حملہ کرنے اور جوابی کاروائی کرنے سے اور جذباتی لمحات میں اہل ایمان کو کفار پر…

Read the full tafseer →

Mazhar-ul-Quranمظہر القرآن

آنحضرت ﷺ کا خواب۔ (ف 1) شان نزول : نبی ﷺ نے حدیبیہ کا قصد فرمانے سے قبل مدینہ طیبہ میں خواب دیکھا تھا کہ آپ مع اصحاب کے ساتھ مکہ معظمہ میں باامن داخل ہوئے اور اصحاب نے سر کے بال منڈوائے بعض نے بال کتروائے یہ خواب آپ نے اپنے اصحاب سے بیان فرمایا تو انہیں خوشی ہوئی اور انہوں نے خیال کیا کہ اسی سال وہ مکہ مکرمہ میں داخل ہوں گے جب مسلمان حدیبیہ سے بعد صلح کے واپس ہوئے اور اس سال مکہ مکرمہ میں داخلہ نہ ہواومنافقین نے تمسخر کیا طعن کیے اور کہا کہ وہ خواب کیا ہوا، اس پر اللہ نے یہ آیت نازل فرمائی اور اس خواب کے مضمون کی تصدیق فرمائی کہ ضرور ایسا ہوگاچنانچہ اگلے سال ایسا ہی ہوا اور مسلمان اگلے سال…

Read the full tafseer →

Tafseer-al-Kitaabتفسیر الکتاب

[26] حاشیہ 1 میں گزر چکا ہے کہ نبی ﷺ نے عمرے کا ارادہ اپنے ایک خواب کی بناء پر فرمایا تھا۔ اس لئے ارشاد ہوا کہ نفس مشاہدہ جو آپ کو خواب میں کرایا گیا تھا وہ سچا اور حقیقت پر مبنی تھا، یعنی یہ کہ آپ ﷺ مسلمانوں کے ساتھ یقینا عمرہ کریں گے۔ لیکن خواب میں یہ مذکور نہ تھا کہ یہ اسی سال واقع ہوگا۔ آخر آپ ﷺ نے اگلے سال یعنی ذیقعدہ 7 ھ میں عمرہ ادا فرمایا۔ [27] سر منڈوانا یا بال ترشوانا ارکان حج وعمرہ میں سے ہے۔ [28] یہ اشارہ التوائے عمرہ کی مصلحتوں کی طرف ہے۔ مطلب یہ ہے کہ یہ مصلحتیں تمہارے علم میں نہ تھیں لیکن اللہ کے علم میں تھیں اس وجہ سے اس نے یہ تو پسند نہیں فرمایا کہ تم اسی سال قریش مکہ پر فتح…

Read the full tafseer →

Siraj-ul-Bayanسراج البیان

حضور ﷺ کا خواب 1: حضور ﷺ نے سفر حدیبیہ سے قبل خواب میں دیکھا تھا ۔ کہ آپ اپنے صحابہ ؓ کے ساتھ مکہ میں داخل ہورہے ہیں ۔ اور پوری طرح مناسک حج ادا کررہے ہیں ۔ چناچہ کوچ سے پہلے جو خوشخبری آپ نے سب مسلمانوں کو سنادی جس سے ان کے دل مضبوط ہوگئے ۔ اور جذبات مسرت سے معمور ہوگئے ۔ پھر جب حدیبیہ کے مقام پر روک لئے گئے ۔ اور وہاں ایک معاہدہ ملنے پایا ۔ اور واپس ہوئے ۔ تو منافقین نے ازراہ استہزاء کہنا شروع کیا ۔ کہ ہم خواب کے مطابق نہ تو بیت اللہ میں داخل ہونا چاہتے ہیں ۔ اور نہ ہم نے مناسک کو ادا کیا ہے ۔ اس پر ان آیات کا نزول ہوا ۔ کہ پیغمبر نے جو کچھ عالم رویا میں دیکھا ہے ۔ اس کی حقانیت میں کوئی شبہ…

Read the full tafseer →

Kashf-ur-Rahmanکشف الرحمٰن

(27) بلا شبہ اللہ تعالیٰ نے اپنے رسول کو سچا خواب دکھلایا جو واقع کے مطابق ہے تم ضرور مسجد حرام میں انشاء اللہ تعالیٰ امن وامان کے ساتھ داخل ہوگے کہ اپنے سر منڈواتے اور بال کترواتے ہوگے اور تمہیں کسی طرح کا خوف اور اندیشہ نہ ہوگا اور اللہ تعالیٰ ان باتوں کو جانتا ہے جو تم نہیں جانتے پھر اللہ تعالیٰ نے مسجد حرام کے داخلہ سے پہلے ایک ایسی فتح عنایت کردی جو بہت ہی قریب تھی۔ ہم پہلے عرض کرچکے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے خوا ب دیکھا تھا صحابہ یہ سمجھے کہ ہم اسی سال عمرہ کریں گے اور مکہ میں داخل ہوں گے ، وہاں جانے کے بعد روکے گئے اور جو واقعات پیش آئے ان کو ہم بیان کرچکے ہیں۔ جب مدینے آئے تو یہاں کے بعض…

Read the full tafseer →

Urwatul-Wusqaaعروۃ الوثقٰی

محمد رسول اللہ ﷺ اور آپ ﷺ کے ساتھیوں کے وہ نشانات جو گزشتہ صحیفوں میں بتائے گئے 29 ؎ زیرنظر آیت وہ آیت ہے جس کے بعد ” محمدرسول اللہ ﷺ کی سرگزشت “ کا مضمون درج کیے جانے کا وعدہ ہم گزشتہ سورة محمد کے شروع اور اخیر میں کرچکے ہیں اور ان شاء اللہ اس آیت کی تفسیر کے بعد آپ اسی مضمون کو پڑھیں گے جس کے پڑھنے کی ہم تاکید گزشتہ سورت سے کرتے چلے آ رہے ہیں۔ پچھلی آیت میں غلبہ دین اسلام کا ذکر کیا تھا اور اس آیت میں اس دین کے غالب کرنے ولاے داعی الی اللہ کا نام واضح طور پر بتا دیا کہ اس دین کو غالب کرنے کے لیے جو نبی ور سول بھیجا گیا اس کا نام محمد رسول اللہ ﷺ ہے اور پھر آپ ﷺ کے بعد آپ ﷺ کے ساتھیوں کا ذکر…

Read the full tafseer →

Maarif-ul-Quran (En)معارف القرآن انگلش

Recapitulation of the Event of Hudaibiyah When the Peace Treaty of Hudaibiyah was completed, it was decided that the Muslims would not enter Makkah that year, and would return to Madinah without performing ` Umrah. They were highly upset at this, because the blessed Companions ؓ determination to perform ` Umrah was on account of the Holy Prophet's ﷺ vision, which is also a kind of revelation. The fact that everything was apparently happening contrary to the vision, they could not understand how the Holy Prophet's ﷺ journey had served its purpose. Some of the noble Companions ؓ ، as a result,…

Read the full tafseer →

Tafheem-ul-Quran (En)تفہیم القرآن انگلش

47 This is the answer to the question that was constantly agitating the minds of the Muslim. They said, "The Holy Prophet had seen in his vision that he had entered the Masjid al-Haram and moved round the Ka`bah in worship. Then how is it that they were returning without performing `Umrah?" In answer to this, although the Holy Prophet had told them that in his vision he had not seen that they would perform the `Umrah that very year, still there remained some suspicion in the hearts. Therefore, Allah Himself explained that it was He Who had shown the vision and it was a true vision and it…

Read the full tafseer →