Al-Ahzaab 33:56 · Durood ayah (Innallaha wa malaikatahu)

Al-Ahzaab · from ayah 56

33:56

اِنَّ اللّٰهَ وَمَلٰٓىِٕكَتَهٗ یُصَلُّوْنَ عَلَی النَّبِیِّ ؕ— یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا صَلُّوْا عَلَیْهِ وَسَلِّمُوْا تَسْلِیْمًا ۟اِنَّ اللّٰهَ وَمَلٰٓئِكَتَهٗ يُصَلُّوۡنَ عَلَى النَّبِىِّ ؕ يٰۤـاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا صَلُّوۡا عَلَيۡهِ وَسَلِّمُوۡا تَسۡلِيۡمًا‏

خدا اور اس کے فرشتے پیغمبر پر درود بھیجتے ہیں۔ مومنو تم بھی ان پر دُرود اور سلام بھیجا کرو

— Fateh Muhammad Jalandhari

Indeed, Allah confers blessing upon the Prophet, and His angels [ask Him to do so]. O you who have believed, ask [Allah to confer] blessing upon him and ask [Allah to grant him] peace.

— Saheeh International

Juz 22 · Ruku 7 of surah · Ruku 4 of juz

Read the whole surah · Surah Al-Ahzaab

All translations of 33:56

اللہ اور اس کے ملائکہ نبیؐ پر درود بھیجتے ہیں، اے لوگو جو ایمان لائے ہو، تم بھی ان پر درود و سلام بھیجو

— مولانا سید ابوالاعلی مودودی · تفہیم القرآن

خدا اور اس کے فرشتے پیغمبر پر درود بھیجتے ہیں۔ مومنو تم بھی ان پر دُرود اور سلام بھیجا کرو

— مولانا فتح محمد جالندہری

اللہ تعالیٰ اور اس کے فرشتے اس نبی پر رحمت بھیجتے ہیں۔ اے ایمان والو! تم (بھی) ان پر درود بھیجو اور خوب سلام (بھی) بھیجتے رہا کرو

— مولانا محمد جوناگڑہی

بیشک اللہ اور اس کے فرشتے نبی پر درود بھیجتے ہیں۔ اے ایمان والو ! تم بھی ان پر درود بھیجو، اور خوب سلام بھیجا کرو۔

— مفتی محمد تقی عثمانی · آسان ترجمۂ قرآن

بیشک اللہ اور اس کے فرشتے درود بھیجتے ہیں اس غیب بتانے والے (نبی) پر، اے ایمان والو! ان پر درود اور خوب سلام بھیجو

— امام احمد رضا خان · کنز الایمان

بیشک اللہ اور ا س کے (سب) فرشتے نبیِ (مکرمّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر درود بھیجتے رہتے ہیں، اے ایمان والو! تم (بھی) اُن پر درود بھیجا کرو اور خوب سلام بھیجا کرو،

— علامہ طاہر القادری · عرفان القرآن

بیشک اللہ اور اس کے فرشتے نبی پر صلوٰۃ بھیجتے ہیں، اے لوگو جو ایمان لائے ہو ! اس پر صلوٰۃ بھیجو اور سلام بھیجو، خوب سلام بھیجنا۔

— مولانا عبد السلام بھٹوی

اللہ اور اس کے فرشتے نبی پر درود بھیجتے ہیں۔ اے ایمان والو ! تم بھی اس پر درود وسلام بھیجا کرو۔

— مولانا عبد الرحمٰن کیلانی · تیسیر القرآن

بیشک اللہ اور اس کے فرشتے نبی پر رحمت بھیجتے ہیں۔ اسے ایما والو ! تم بھی اس پر درودو وسلام بھیجو اچھی طرح۔

— مولانا امین احسن اصلاحی · تدبر قرآن

بیشک اللہ اور اس کے فرشتے رحمت بھیجتے ہیں پیغمبر پر پس تم بھی اے وہ لوگوں جو ایمان لائے ہو ان پر درود بھی بھیجتے رہا کرو اور خوب خوب سلام بھی

— مولانا اسحاق مدنی

بیشک اللہ اور اس کے فرشتے نبی پر رحمت بھیجتے ہیں اے ایمان والو تم بھی آپ پر رحمت بھیجا کرو اور خوب سلام بھیجا کرو۔

— مولانا عبد الماجد دریابادی · تفسیر ماجدی

یقینا اللہ اور اس کے فرشتے رحمتیں نازل کرتے ہیں نبی ﷺ پر } اے ایمان والو ! تم بھی آپ ﷺ پر رحمتیں اور سلام بھیجا کرو

— ڈاکٹر اسرار احمد · بیان القرآن

اللہ اور اس کے فرشتے پیغمبر ﷺ پر درود بھیجتے ہیں اے مومنو ! تم بھی پیغمبر پر درود اور سلام بھیجا کرو۔

— محترمہ رفعت اعجاز

Allah and His angels bless the Prophet. Believers, invoke blessings and peace on him.

— Syed Abul Ala Maududi · The Meaning of the Quran

Surely, Allah and His angels send blessings to the Prophet. O you who believe, do pray Allah to bless him, and send your Salam (prayer for his being in peace) to him in abundance.

— Muhammad Taqi Usmani

Surely, Allah and His angels send blessings to the Prophet. O you who believe, do pray Allah to bless him, and send your Salam (prayer for his being in peace) to him in abundance.

— Muhammad Taqi Usmani (variant)

Allah sends His Salah on the Prophet, and also His angels (do so). O you who believe! Send your Salah on him, and greet him with Taslim.

— Safi-ur-Rahman al-Mubarakpuri

Lo! Allah and His angels shower blessings on the Prophet. O ye who believe! Ask blessings on him and salute him with a worthy salutation.

— Muhammed William Pickthall · The Meaning of the Glorious Koran

Indeed, Allah confers blessing upon the Prophet, and His angels [ask Him to do so]. O you who have believed, ask [Allah to confer] blessing upon him and ask [Allah to grant him] peace.

— Saheeh International

God showers His blessings upon the Prophet and the angels seek forgiveness for him. Believers, pray for the Prophet and greet him with, "Peace be with you."

— Muhammad Sarwar

Surely Allah and His angels bless the Prophet; O you who believe! call for (Divine) blessings on him and salute him with a (becoming) salutation.

— Muhammad Habib Shakir

Verily Allah and His angels send their benedictions upon the prophet. O ye who believe! send your benedictions upon him and salute him with a goodly Salutation.

— Abdul Majid Daryabadi

Allah and His angels send blessings on the Prophet: O ye that believe! Send ye blessings on him, and salute him with all respect.

— Abdullah Yusuf Ali · The Holy Quran: Text, Translation and Commentary

Tafseer of 33:56

Tafseer Ibn-e-Kaseerتفسیر ابنِ کثیر

صلوۃ وسلام کی فضیلت۔ صحیح بخاری شریف میں حضرت ابو العالیہ سے مروی ہے کہ اللہ کا اپنے نبی ﷺ پر درود بھیجنا اپنے فرشتوں کے سامنے آپ کی ثناء و صفت کا بیان کرنا ہے اور فرشتوں کا درود آپ کے لئے دعا کرنا ہے۔ ابن عباس ؓ فرماتے ہیں یعنی برکت کی دعا۔ اکثر اہل علم کا قول ہے کہ اللہ کا درود رحمت ہے فرشتوں کا درود استغفار ہے۔ عطا فرماتے ہیں اللہ تبارک و تعالیٰ کی صلوۃ سبوح قدوس سبقت رحمتی غضبی ہے۔ مقصود اس آیت شریفہ سے یہ ہے کہ حضور ﷺ کی قدر و منزلت عزت و مرتبت لوگوں کی نگاہوں میں جچ جائے وہ جان لیں کہ خود اللہ تعالیٰ آپ کا ثناء خواں ہے اور اس کے فرشتے آپ پر درود بھیجتے رہتے ہیں۔ ملاء اعلیٰ کی یہ خبر دے…

Read the full tafseer →

Tafheem-ul-Quranتفہیم القرآن

سورة الْاَحْزَاب 106 اللہ کی طرف سے اپنے نبی پر صلوٰۃ کا مطلب یہ ہے کہ وہ آپ پر بےحد مہربان ہے، آپ کی تعریف فرماتا ہے، آپ کے کام میں برکت دیتا ہے، آپ کا نام بلند کرتا ہے اور آپ پر اپنی رحمتوں کی بارش فرماتا ہے۔ ملائکہ کی طرف سے آپ ﷺ پر صلوٰۃ کا مطلب یہ ہے کہ وہ آپ سے غایت درجے کی محبت رکھتے ہیں اور آپ کے حق میں اللہ سے دعا کرتے ہیں کہ وہ آپ کو زیادہ سے زیادہ بلند مرتبے عطا فرمائے، آپ کے دین کو سر بلند کرے، آپ کی شریعت کو فروغ بخشے اور آپ کو مقام محمود پر پہنچائے۔ سیاق وسباق پر نگاہ ڈالنے سے صاف محسوس ہوجاتا ہے کہ اس سلسلۂ بیان میں یہ بات کس لیے ارشاد فرمائی گئی ہے۔ وقت وہ تھا جب دشمنان اسلام…

Read the full tafseer →

Maarif-ul-Quranمعارف القرآن

خلاصہ تفسیر بیشک اللہ تعالیٰ اور اس کے فرشتے رحمت بھیجتے ہیں ان پیغمبر ﷺ پر اے ایمان والو تم بھی آپ پر رحمت بھیجا کرو اور خوب سلام بھیجا کرو۔ (تا کہ آپ کا حق عظمت جو تمہارے ذمہ ہے ادا ہوجائے) معارف و مسائل اس سے پہلی آیات میں رسول اللہ ﷺ کی کچھ خصوصیات و امتیازات کا ذکر تھا، جن کے ضمن میں ازواج مطہرات کے پردہ کا حکم آیا تھا، اور آگے بھی کچھ احکام پردے کے آئیں گے، درمیان میں اس چیز کا حکم دیا گیا ہے جس کے لئے یہ سب خصوصیات و امتیازات رکھے گئے ہیں، وہ رسول اللہ ﷺ کی عظمت شان کا اظہار اور آپ کی عظمت و محبت اور اطاعت کی ترغیب ہے۔ اصل مقصود و آیت کا مسلمانوں کو یہ حکم دینا تھا کہ رسول اللہ ﷺ پر…

Read the full tafseer →

Tadabbur-e-Quranتدبرِ قرآن

’ واتقین اللہ ان اللہ کان علی کل شئی شھیدا۔ یہ آخر میں ازواج نبی ؓ کو بھی اسی طرح کی تنبیہ ہے جس طرح کی تنبہیات دوسروں کے لئے اوپر گزر چکی ہیں۔ مطلب یہ ہے کہ ان احکام و ہدایت کی صرف خانہ پری مقصود نہیں ہے بلکہ یہ ہے کہ ان کی تعمیل پوری خدا ترسی اور تقویٰ کے ساتھ کی جائے اور یہ حقیقت ہمیشہ دل میں مستحضر رہے کہ اللہ ہر جگہ حاضر و ناظر ہے۔ کوئی جگہ ایسی نہیں ہے جہاں انسان خدا سے چھپ سکتا ہے۔ ان اللہ وملئکتہ یصلون علی النبی یایھا الذین امنو صلوا علیہ وسلم وا تسلیما (56) نبی ﷺ کو ایذا و آزار پہنچانے کے بجائے اہلِ ایمان کو حضور ﷺ کے معاملے میں جو رویہ اختیار کرنا چاہیے، یہ اس کی ہدایت ہے۔ فرمایا کہ…

Read the full tafseer →

Ahsan-ul-Bayanاحسن البیان

56۔ 1 اس آیت میں نبی ﷺ کے اس مرتبہ و منزلت کا بیان ہے جو (آسمانوں) میں آپ ﷺ کو حاصل ہے اور یہ کہ اللہ تبارک و تعالیٰ کی ثنا و تعریف کرتا اور آپ ﷺ پر رحمتیں بھیجتا ہے اور فرشتے بھی آپ ﷺ کی بلندی درجات کی دعا کرتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی اللہ تعالیٰ نے عالم سفلی (اہل زمین) کو حکم دیا کہ وہ بھی آپ ﷺ پر صلوٰۃ اور سلام بھیجیں تاکہ آپ ﷺ کی تعریف میں علوی اور سفلی دونوں عالم متحد ہوجائیں۔ حدیث میں آیا ہے صحابہ کرام ؓ نے عرض کیا یارسول اللہ ! سلام کا طریقہ تو ہم جانتے ہیں (یعنی التحیات میں السلام علیک ایھا النبی ! پڑھتے ہیں) ہم درود کس طرح پڑھیں ؟ اس پر آپ نے وہ درود ابراہیمی بیان فرمایا جو نماز میں پڑھا…

Read the full tafseer →

Aasan Quranآسان قرآن

Explained with ayahs 55–58

46: جیسا کہ سورة نور : 31 میں گذر چکا ہے۔ بعض مفسرین نے فرمایا ہے کہ اس سے مراد مسلمان عورتیں ہیں، لہذا غیر مسلم عورتوں سے بھی پردہ ضروری ہے، لیکن چونکہ متعدد احادیث سے ثابت ہے کہ غیر مسلم عورتیں ازواج مطہرات کے پاس جایا کرتی تھیں، اس لئے امام رازی اور علامہ آلوسی نے اس بات کو ترجیح دی ہے کہ اپنی عورتوں سے مراد اپنے میل جول کی عورتیں ہیں چاہے مسلمان ہوں یا کافر، ان سے پردہ واجب نہیں ہے۔ ان کی تفصیل سورة نور کی مذکورہ آیت میں گذر چکی ہے۔

Read the full tafseer →

Fi-Zilal-al-Quranفی ظلال القرآن

Explained with ayahs 56–57

ان اللہ وملئکتہ یصلون علی النبی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ واعد لھم عذاب مھینا (56 – 57) اللہ کی طرف سے رسول اللہ ﷺ پر درود بھیجنے کا مطلب یہ ہے کہ عالم بالا میں نبی کی تعریف کی جاتی ہے اور فرشتوں کی طرف سے درود کے معنی یہ ہیں کہ وہ نبی ﷺ کے لیے دعا کرتے ہیں۔ کیا ہی عظیم مرتبہ ہے حضور ﷺ کا اللہ کے ہاں کہ یہ پوری کائنات آپ کے لیے دعا گو ہے۔ اس کے ذریعہ پوری کائنات منور ہوجاتی ہے اور اللہ کی جانب سے یہ ثنا اور تعریف ہوتی ہے اور جو باقی ہے اور ازلی اور ابدی ہے اور پوری کائنات اس کی ہمقدم ہے۔ اس نعمت اور تکریم سے بڑی اور نعمت کیا ہوسکتی ہے۔ ہم انسانوں کے درودوسلام کا اللہ اور پوری کائنات کے درود وسلام سے کیا…

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Usmaniتفسیرِ عثمانی

5 صلوٰۃ النبی کا مطلب ہے " نبی کی ثناء و تعظیم رحمت و عطوفت کے ساتھ " پھر جس کی طرف " صلوٰۃ " منسوب ہوگی اسی کی شان و مرتبہ کے لائق ثناء و تعظیم اور رحمت و عطوفت مراد لیں گے، جیسے کہتے ہیں کہ باپ بیٹے پر، بیٹا باپ پر اور بھائی بھائی پر مہربان ہے یا ہر ایک دوسرے سے محبت کرتا ہے تو ظاہر ہے جس طرح کی محبت اور مہربانی باپ کے بیٹے پر ہے اس نوعیت کی بیٹے کی باپ پر نہیں اور بھائی کی بھائی پر ان دونوں سے جداگانہ ہوتی ہے۔ ایسے ہی یہاں سمجھ لو۔ اللہ بھی نبی کریم ﷺ پر صلوٰۃ بھیجتا ہے یعنی رحمت و شفقت کے ساتھ آپ ﷺ کی ثناء اور عزاز و اکرام کرتا ہے اور فرشتے بھی بھیجتے ہیں، مگر ہر ایک کی صلوٰۃ اور رحمت و…

Read the full tafseer →

Bayan-ul-Quranتفسیر بیان القرآن

آیت 56 { اِنَّ اللّٰہَ وَمَلٰٓئِکَتَہٗ یُصَلُّوْنَ عَلَی النَّبِیِّ } ”یقینا اللہ اور اس کے فرشتے رحمتیں نازل کرتے ہیں نبی ﷺ پر۔“ اس سے پہلے آیت 43 میں مومنین کے بارے میں فرمایا گیا کہ اللہ اور اس کے فرشتے اہل ایمان پر رحمتیں نازل کرتے ہیں۔ یہاں پر بھی وہی الفاظ آئے ہیں لیکن الفاظ کی ترتیب مختلف ہے۔ { یٰٓاَیُّہَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا صَلُّوْا عَلَیْہِ وَسَلِّمُوْا تَسْلِیْمًا } ”اے ایمان والو ! تم بھی آپ ﷺ پر رحمتیں اور سلام بھیجا کرو۔“ یعنی تم حضور ﷺ پر درود وسلام بھیجا کرو اور دعا کرتے رہا کرو کہ اللہ تعالیٰ آپ ﷺ پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے۔

Read the full tafseer →

Taiseer-ul-Quranتیسیر القرآن

96 اس زمانہ میں کفار اور منافقین آپ پر طرح طرح کی الزام تراشیاں کرکے آپ کو بدنام کرنے کی کوششوں میں مصروف تھے۔ اس کے جواب میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ جب اللہ تعالیٰ خود اپنے نبی پر رحمتوں کی بارش کر رہا ہے۔ فرشتے بھی اس کے حق میں دعائے رحمت و برکت کرتے ہیں۔ تو پھر ان لوگوں کے بےہودہ بکواس سے کیا نقصان پہنچ سکتا ہے۔ ساتھ ہی مومنوں کو بھی اللہ تعالیٰ نے حکم دیا کہ اس نبی پر بکثرت درود یا دعائے رحمت و مغفرت اور سلامتی کی دعا کیا کرو۔ وہ الزام تراشیاں تو وقتی اور عارضی تھیں۔ اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کو ایسا طریقہ بتادیا کہ تاقیامت آپ پر سلامتی اور رحمت و مغفرت کی دعائیں مانگی جایا کریں۔ اور ہمیشہ…

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Majidiتفسیرِ ماجدی

132۔ اللہ کا رحمت بھیجنا تو ظاہر ہی ہے۔ بندوں یعنی فرشتوں اور انسانوں کی صلوۃ بھیجنے کے معنی یہ ہیں کہ انہیں حکم مل رہا ہے کہ رسول پر اس رحمت خاص کی دعا کرتے، اور اسے ان کے حق میں طلب کرتے رہیں۔ اسی کو ہماری زبان میں درود بھیجنا کہتے ہیں۔ الصلوۃ من اللہھی الرحمۃ ومن العباد الدعاء (جصاص) الصلوۃ من اللہ رحمۃ ورضوانہ ومن الملئکۃ الدعاء والاستغفار ومن الامۃ الدعاء والتعظیم لامرہ (قرطبی) (آیت) ” یصلون “۔ صلوۃ سے یہاں مراد رحمت عام نہیں، رحمت خاص ہے، نبی کے شایان شان۔ (آیت) ” یا ...... تسلیما “۔ مومنین کو ذات رسالت کے ساتھ اس طریقہ پر جو ربط پیدا ہوسکتا ہے وہ بالکل ظاہر ہے۔ اور خود رسول اللہ ﷺ کے…

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Jalalainتفسیرِ جلالین

Explained with ayahs 53–58

آیت نمبر 53 تا 58 ترجمہ : اے ایمان والو ! نبی کے گھروں میں (بلابلائے) مت جایا کرو مگر یہ کہ تم کو کھانے کے لئے دعوت کے طور پر آنے کی اجازت دیدی جائے تو اس طرح داخل ہوسکتے ہو کہ کھانے کی تیاری کے منتظر نہ رہو، اِنیٰ ، اَنیٰ یَانِی کا مصدر ہے، لیکن جب تم کو بلایا جائے تب جاتا کرو پھر جب کھانے سے فارغ ہوجاؤ تو اٹھ کر چلے جایا کرو اور آپس میں باتوں میں دلچسپی لیکر بیٹھے نہ رہا کرو بلاشبہ اس بیٹھے رہنے سے نبی کو ناگواری ہوتی ہے سو وہ تم کو چلے جانے کے لئے کہنے کے بارے میں تمہارا لحاظ کرتے ہیں، اور اللہ تعالیٰ بیان حق میں کسی کا لحاظ نہیں کرتا یعنی حق بیان کرنے کو ترک نہیں کرتا، اور ایک قراءت میں…

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Mazhariتفسیرِ مظہری

اِنَّ اللہ وَمَلٰٓءِکَتَہٗ یُصَلُّوْنَ عَلی النَّبِیِّ . اللہ اور اس کے فرشتے نبی پر درود بھیجتے ہیں۔ حضرت ابن عباس نے فرمایا : اللہ رحمت نازل فرماتا ہے اور فرشتے آپ کیلئے دعاءِ (رحمت) کرتے ہیں۔ دوسری روایت میں حضرت ابن عباس کا قول آیا ہے : یصلون یعنی برکت دیتے ہیں۔ بعض نے کہا : اللہ کی طرف سے صلوٰۃ کا معنی ہے رحمت اور صلوٰۃ ملائکہ سے مراد ہے استغفار۔ لفظ صلوٰۃ کی مکمل تنقیح آیت ھُوَ الَّذِیْ یُصَلِّیْ عَلَیْکُمْ وَمَلٰٓءِکَتُہٗ کی تفسیر کے ذیل میں کردی گئی ہے۔ یا ایھا الذین امنوا صلوا علیہ وسلم وا تسلیما . اے ایمان والو ! تم (بھی) ان پر درود پڑھو اور خوب سلام بھیجو۔ یعنی تم بھی رسول اللہ…

Read the full tafseer →

Tafseer-Ibne-Abbasتفسیر ابن عباس

Explained with ayahs 55–56

ازواج مطہرات پر اور عام مسلمانوں کی عورتوں پر اپنے باپوں کے سامنے آنے کے بارے میں اور بالمشافہ ان سے بات چیت کرنے میں کوئی گناہ نہیں اور اسی طرح کوئی گناہ نہیں ہے، اپنے بیٹوں اور بھائیوں اور اپنے بھتیجوں اور بھانچوں اور اپنی عورتوں اور اپنی باندیوں کے سامنے آنے میں اور ان سے گفتگو کرنے میں۔ باقی ان تمام احکام کے پورے کرنے میں اللہ تعالیٰ سے ڈرتی رہو وہ تمہارے تمام کاموں سے باخبر ہے۔

Read the full tafseer →

Al-Quran-al-Kareemتفسیر القرآن الکریم

اِنَّ اللّٰهَ وَمَلٰۗىِٕكَتَهٗ يُصَلُّوْنَ عَلَي النَّبِيِّ۔۔ : لفظ ”صلاۃ“ کی تفسیر اس سے پہلے آیت (43) میں گزر چکی ہے کہ اللہ تعالیٰ کی نسبت سے اور فرشتوں اور مومنوں کی نسبت سے ”صلاۃ“ کا کیا معنی ہے۔ اس سورت میں رسول اللہ ﷺ کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے حاصل ہونے والی کئی خصوصیات کا ذکر فرمایا، مثلاً آپ کا مومنوں پر ان کی جانوں سے بھی زیادہ حق رکھنا، آپ کے لیے چار سے زیادہ بیویوں کا حلال ہونا، آپ کا خاتم النّبیین ہونا، آپ کی بیویوں کا امہات المومنین ہونا، ان کے حجاب و احترام کا خصوصی اہتمام اور آپ ﷺ کے بعد آپ کی ازواج سے نکاح کی حرمت وغیرہ۔ ”اِنَّ“ کا لفظ عموماً تعلیل کے لیے، یعنی پہلی باتوں کی…

Read the full tafseer →

Al-Qurtubiتفسیر القرطبی

یہ ایسی آیت ہے جس کے ساتھ اللہ تعالیٰ نے اپنے رسول اللہ ﷺ کو آپ ﷺ کی حیات اور آپ کی موت کی حالت میں بھی شرف بخشا۔ اللہ کی بارگاہ میں آپ کا جو مقام و مرتبہ ہے اس کا ذکر کیا اور اس کے ساتھ ہر اس آدمی کے برے فعل سے پاکیزہ بنا دیا جس نے آپ ﷺ کے متعلق کوئی سوچ اپنائی، آپ ﷺ کی ازواج مطہرات کے بارے میں بری سوچ اپنائی یا اس طرح کا کوئی معاملہ ہوا۔ اللہ تعالیٰ کی ذات کی طرف جب لفظ صلوۃ کی نسبت کی جائے تو اس سے مراد اس کی رحمت اور رضا ہے، فرشتوں کی طرف جب نسبت ہو تو مراد دعا اور استغفار ہے اور امت کی جانب سے ہو تو دعا اور آپ ﷺ کی امر کی تعظیم ہے۔ مسئلہ : یصلون کی ضمیر کے بارے میں علماء نے اختلاف کیا…

Read the full tafseer →

Dure-Mansoorتفسیر درِ منثور

1۔ ابن جریر وابن المنذر وابن ابی حاتم وابن مردویہ نے ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ آیت یصلون سے مراد ہے کہ وہ برکت حاصل کرتے ہیں۔ 2۔ عبد بن حمید وابن ابی حاتم نے ابو العالیہ (رح) سے روایت کیا کہ نبی اکرم ﷺ پر اللہ تعالیٰ کی صلاۃ سے مراد ہے فرشتوں کے سامنے نبی اکرم ﷺ کی تعریف ہے اور فرشتوں کی صلاۃ سے مراد نبی اکرم ﷺ کے لیے دعا ہے۔ 3۔ ابن ابی حاتم وابو الشیخ فی العظمۃ وابن مردویہ نے ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ بنی اسرائیل نے موسیٰ (علیہ السلام) سے کہا کیا تیرا رب درود بھیجتا ہے تو ان کے رب نے پکارا اے موسیٰ اگر وہ لوگ مجھ سے سوال کرتے ہیں کیا تیرا رب درود بھیجتا ہے ؟ تو کہہ دو ہاں میں بھی اور میرے…

Read the full tafseer →

Mutaliya-e-Quranتفسیر مطالعہ قرآن

اِنَّ اللّٰهَ وَمَلٰۗىِٕكَتَهٗ يُصَلُّوْنَ [بیشک اللہ اور اس کے فر شتے دا ود بھجتے ہیں ] عَلَي النَّبِيِّ ۭ [ان نبی ﷺ پر ] يٰٓاَيُّهَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا [اے لوگو ! جو ایمان لائے ] صَلُّوْا [تم لوگ درود بھیجو ] عَلَيْهِ [ان ﷺ پر ] وَسَلِّمُوْا [ اور سلامتی کی دعاکرو ] تَسْلِــيْمًا [جیسا سلامتی کی دعا کرنے کا حق ہے ] ۔ آیت 56 سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ جو لوگ نبی ﷺ پر درود وسلام بھیجتے ہیں وہ آپ ﷺ پر کوئی احسان نہیں کرتے بلکہ اللہ اور اس کے فرشتوں کی ہمنوائی کرکے وہ خود اپنے آپ کو سزاوار رحمت بناتے ہیں۔ جہاں تک نبی ﷺ کا تعلق ہے، جب آپ ﷺ کو اللہ کی رحمت اور فرشتوں کی دعائیں حاصل ہیں تو وہ…

Read the full tafseer →

Anwar-ul-Bayanتفسیر انوار البیان

اللہ تعالیٰ اور اس کے فرشتے رسول اللہ ﷺ پر صلوٰۃ بھیجتے ہیں، اے مسلمانو ! تم بھی نبی پر صلوٰۃ وسلام بھیجا کرو اصل مقصود آیت کا مسلمانوں کو یہ حکم دینا تھا کہ رسول اللہ ﷺ پر صلوٰۃ وسلام بھیجا کریں مگر اس کی تعبیر وبیان میں یہ طریقہ اختیار فرمایا کہ پہلے حق تعالیٰ نے خود اپنا اور اپنے فرشتوں کا رسول اللہ ﷺ پر صلوٰۃ بھیجنے کا ذکر فرمایا، اس کے بعد عام مؤمنین کو اس کا حکم دیا جس میں آپ کے شرف اور عظمت کو مزید بلند فرمایا کہ رسول اللہ ﷺ پر درود بھیجنے کا جو حکم مسلمانوں کو دیا جاتا ہے وہ کام ایسا ہے کہ خود حق تعالیٰ اور اس کے فرشتے بھی وہ کام کرتے ہیں عام مؤمنین جن پر رسول اللہ ﷺ کے بیشمار احسانات…

Read the full tafseer →

Maarif-ul-Quranمعارف القرآن

Explained with ayahs 56–58

حکم وجوب صلاۃ وسلام وتحریم ایذاء خدا و رسول وایذاء عامہء اھل اسلام قال اللہ تعالیٰ ان اللہ وملئکۃ یصلون علی النبی۔۔۔ الی۔۔۔ فقد احتملوا بھتانا واثما مبینا۔ (ربط) گذشتہ آیات میں آنحضرت ﷺ کی جلالت شان اور علو مقام کو بیان کیا اور ازواج مطہرات کے ادب اور احترام کو بیان کیا۔ اور شروع سورت میں بھی یہی مضمون تھا۔ النبی اولی بال مومنین من انفسہم وازواجہ امھاتہم۔ اب ان آیات میں پھر نبی کریم ﷺ کی جلالت شان ظاہر کرنے کے لئے صلاۃ وسلام کا حکم دیتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ کا حق یہ ہے کہ آپ ﷺ پر صلاۃ وسلام پڑھا جائے۔ کیونکہ آنحضرت ﷺ وجود باجود حق جل شانہ کی رحمتوں اور عنایتوں کا ذریعہ ہے اور ملا اعلیٰ میں آپ ﷺ…

Read the full tafseer →

Jawahir-ul-Quranجواھر القرآن

59:۔ ان اللہ الخ یہ ایمان والوں سے آٹھواں خطاب ہے۔ حضرت شیخ قدس سرہ فرماتے ہیں۔ حضرت محمد ﷺ نے چونکہ اللہ تعالیٰ کے احکام کی تعمیل اور دعوت توحید کی تبلیغ و اشاعت میں اور رسوم جاہلیت کو تورنے میں پوری ہمت و جرات اور کامل ثبات و استقلال سے کام لیا۔ اور حق تبلیغ ادا کردیا توا للہ تعالیٰ نے آپ کو خراج تحسین پیش کیا اور فرشتوں کے سامنے آپ مدح و ثنا اور عظمت کا اظہار فرمایا اور آپ کی قدر و منزلت سے بندوں کو بھی آگاہ کیا۔ تاکہ وہ بھی آپ کی قدر و منزلت کو پہچانیں اور آپ کو خراج تحسین پیش کریں والمقصود من ھذہ الایۃ ان اللہ سبحانہ وتعالیٰ اخبر عبادہ بمنزلۃ عبدہ و نبیہ فی الملا الاعلی بانہ یثنی علیہ…

Read the full tafseer →

Mualim-ul-Irfanمعالم العرفان

گزشتہ آیات میں اللہ تعالیٰ نے پیغمبر (علیہ السلام) کے گھر میں داخل ہونے کے آداب اور آپ کی ازواج مطہرات کے بارے میں بعض احکام بیان فرمائے تھے۔ اللہ نے یہ بھی فرمایا کہ امہات المومنین کے ساتھ کسی امتی کا نکاح نہیں ہو سکتا۔ امتیوں کو خبردار کیا گیا کہ اللہ کے نبی کو کسی طریقے سے بھی اذیت نہ پہنچائیں۔ اللہ نے نبی کی ازواج کو پردے کا حکم بھی دیا اور ساتھ ساتھ محرموں کو اس حکم سے مستثنی بھی قرار دے دیا۔ تاہم ازواج مطہرات کو ہر حالت میں اللہ سے ڈرتے رہنے کا حکم دیا۔ اب آج کی آیت میں اللہ تعالیٰ نے نبی ﷺ پر درود وسلام بھیجنے کی تلقین فرمائی ہے۔ ارشاد ہوتا ہے ان اللہ و ملئکتہ یصلون علی النبی بیشک اللہ…

Read the full tafseer →

Mufradat-ul-Quranمفردات القرآن

اِنَّ اللہَ وَمَلٰۗىِٕكَتَہٗ يُصَلُّوْنَ عَلَي النَّبِيِّ۝ 0 ۭ يٰٓاَيُّہَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا صَلُّوْا عَلَيْہِ وَسَلِّمُوْا تَسْلِــيْمًا۝ 56 الله الله : قيل : أصله إله فحذفت همزته، وأدخل عليها الألف واللام، فخصّ بالباري تعالی، ولتخصصه به قال تعالی: هَلْ تَعْلَمُ لَهُ سَمِيًّا [ مریم/ 65] . وإله جعلوه اسما لکل معبود لهم، وکذا اللات، وسمّوا الشمس إِلَاهَة «3» لاتخاذهم إياها معبودا . وأَلَهَ فلان يَأْلُهُ الآلهة : عبد، وقیل : تَأَلَّهَ. فالإله علی هذا هو المعبود «4» . وقیل : هو من : أَلِهَ ، أي : تحيّر، وتسمیته بذلک إشارة إلى ما قال أمير المؤمنین عليّ رضي اللہ عنه : (كلّ دون صفاته تحبیر…

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Haqqaniتفسیرِ حقانی

ان اللہ و ملائکتہ یصلون علی النبی کا بیان : فقال ان اللہ و ملائکتہ یصلون علی النبی کہ اللہ اور اس کے فرشتے نبی ﷺ پر درود بھیجا کرتے ہیں۔ بخاری نے ابو العالیہ سے نقل کیا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی صلوٰۃ سے مراد ملائکہ کے روبرو آپ کی ثناء و صفت کرنا ہے اور ملائکہ کی صلوٰۃ سے مراد دعا کرنا ہے اور ترمذی نے اپنی سنن میں سفیان ثوری وغیرہ بہت سے اہل علم سے نقل کیا ہے کہ اللہ کی صلوٰۃ سے مراد رحمت ہے اور ملائکہ کی صلوٰۃ سے استغفار ہے۔ اس آیت میں اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کو نبی (علیہ السلام) کا وہ مرتبہ بتلاتا ہے جو اس کے نزدیک اور ملائِ اعلیٰ میں ہے کہ اللہ اس کی ثناء و صفت ملائِ اعلیٰ میں بیان کرتا ہے اور…

Read the full tafseer →

Ruh-ul-Quranروح القرآن

اِنَّ اللّٰہَ وَمَلٰٓئِکَتَـہٗ یُصَلُّوْنَ عَلَی النَّبِیِّ ط یٰٓـاَیُّھَاالَّذِیْنَ اٰمَنُوْا صَلُّوْا عَلَیْہِ وَسَلِّمُوْا تَسْلِیْمًا۔ (الاحزاب : 56) (بےشک اللہ اور اس کے ملائکہ نبی پر رحمت بھیجتے ہیں، اے لوگو ! جو ایمان لائے ہو تم بھی ان پر درودوسلام بھیجو۔ ) آیت کا شان ورود سورة الاحزاب غزوہ احزاب کے بعد نازل ہوئی۔ اور ہم یہ پڑھ چکے ہیں کہ غزوہ احزاب درحقیقت جزیرہ عرب کی متحدہ طاقتوں کا ایک فیصلہ کن غزوہ تھا جس میں وہ مسلمانوں کے مکمل استیصال کا عزم صمیم کرکے آئے تھے۔ چناچہ ایک عظیم افرادی قوت اور تمام دشمنوں کے مسلمانوں کے استیصال پر مکمل اتحاد نے مدینہ منورہ کے اندر رہنے والے منافقین…

Read the full tafseer →

Fahm-ul-Quranفہم القرآن

فہم القرآن ربط کلام : آیت 54 میں نبی ﷺ کو ذات اور ازواج مطہرات کے حوالے سے ایذاء پہچانے سے منع کیا گیا ہے یہاں بین السطور یہ بات سمجھائی گئی ہے کہ نبی کی ذات اقدس کو کسی اعتبار سے معمولی نہ سمجھو، آپ ﷺ کی ذات اس قدر اعلیٰ مقام کی حامل اور واجب الاحترام ہے کہ اللہ تعالیٰ اور اس کے فرشتے بھی آپ پر درود بھیجتے ہیں اس لیے نبی کو تکلیف پہنچانے سے اجتناب کرنے کے ساتھ تم اس کے لیے درود پڑھا کرو۔ سرورِ دو عالم ﷺ کے مخالفین آپ کو ہر وقت آپ کی اذّیت پہنچانے کے درپے رہتے تھے۔ اللہ تعالیٰ نے آپ کے مراتب کو بلند کرنے اور آپ کے مخالفین کو رسوا کرنے کے لیے آپ کو ایسا اعزاز بخشا جو کسی نبی بھی کو عطا نہیں…

Read the full tafseer →

Madarik-ut-Tanzilمدارک التنزیل

درود وسلام کا حکم : 56: اِنَّ اللّٰہَ وَمَلٰٓپکَتَہٗ یُصَلُّوْنَ عَلَی النَّبِیِّ (بیشک اللہ تعالیٰ اور اس کے فرشتے رحمت بھیجتے ہیں نبی ﷺ پر) یٰٓـاَیـُّھَا الَّذِیْنَ ٰامَنُوْا صَلُّوْا عَلَیْہِ (اے ایمان والوں تم ابھی آپ ﷺ پر رحمت بھیجا کرو) یعنی تم اس طرح کہو : اللھم صل علی محمدٍ یاصلّی اللہ علی محمدٍ وَسِلّمُوْا تَسْلِیْمًا (اور خوب سلام بھیجا کرو) یعنی اس طرح کہا کرو : اللھم سلم علی محمد یا آپ کے حکم کی اطاعت کرو خوب اطاعت کرنا۔ آنحضرت ﷺ سے اس آیت کے متعلق سوال کیا گیا تو آپ نے فرمایا اللہ تعالیٰ نے میرے لئے دو فرشتے مقرر کر رکھے ہیں۔ جب بھی کسی مسلمان کے ہاں میرا تذکرہ ہوتا ہے پھر مجھ پر…

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Baghwiتفسیرِ بغوی

56، ان اللہ وملائکتہ یصلون علی النبی ، ابن عباس ؓ نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ اپنے نبی پر رحمت نازل فرماتا ہے اور فرشتے آپ کے لیے دعائے رحمت کرتے ہیں ۔ ابن عباس ؓ نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ اپنے نبی پرر حمت نازل فرماتا ہے اور فرشتے آپ کے لیے دعائے رحمت کرتے ہیں۔ ابن عباس ؓ نے فرمایا کہ یصلون برکت دیتے ہیں۔ بعض نے کہا کہ اللہ کی طرف ۔ صلوۃ کا معنی ہے رحمت اور صلوۃ ملائکہ سے مراد ہے استغفار ، یایھا الذین امنو اصلواعلیہ ، ان کے لیے رحمت کی دعا کرو۔ ، وسلم و اتسلیما، اور ان کو سلام کا تحفہ دو ۔ ابو العالیہ کا بیان ہے کہ اللہ کی صلوۃ کا مطلب ہے اس کا تعریف کرنا فرشتوں کے سامنے اور ملائکہ کے صلوۃ کا…

Read the full tafseer →

Ahsan-ut-Tafaseerاحسن التفاسیر

56۔ صحیح حدیثوں سے معلوم ہوتا ہے کہ اذان کے بعد نماز کے قعدہ آخری میں اور جنازہ کی نماز میں درود شریف پڑھنے کی بڑی تاکید ہے یہاں تک کہ امام شافعی علیہ الرحمۃ کے نزدیک قعد آخری میں درود شریف کا پڑھنا فرض 2 ؎ ہے (2 ؎ سیل السلام ص 264 جلد اول طبع منیر یہ مصر) اور اس کے کے علاوہ بھی درود شریف پڑھنے کی بڑی فضیلت صحیح حدیثوں میں آئی ہے چناچہ مسند امام احمد وغیرہ میں حضرت انس ؓ سے روایت 3 ؎ ہے (3 ؎ الترغیب والترہیب ص 494 ج 2‘) جس کا حاصل یہ ہے کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا جو کوئی مجھ پر ایک دفعہ درود بھیجے اللہ اس شخص پر دس دفعہ رحمت بھیجتا ہے ترمذی مسند امام احمد وغیرہ میں روایتیں 4 ؎ ہیں (4 ؎ ترغیب ص…

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Saadiتفسیرِ سعدی

Explained with ayahs 56–57

آیت 56 ان آیات کریمہ میں رسول اللہ ﷺ کے کمال، اللہ تعالیٰ اور مخلوق کے ہاں آپ کے بلند درجات، آپ کی بلند قدر و منزلت اور آپ کے ذکر رفیع کی طرف اشارہ ہے، چناچہ فرمایا : (ان اللہ وملٓئکتہ یصلن) اللہ تبارک و تعالیٰ اپنے فرشتوں اور ملا اعلیٰ کے سامنے اپنے نبی محمد ﷺ کی مدح و ثنا بیان کرتا ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ آپ سے بہت محبت کرتا ہے۔ تمام فرشتے آپ کی مدح و ثنا کرتے ہیں اور نہایت عاجزی سے اللہ تعالیٰ سے آپ کے لئے رحمت کی دعا کرتے ہیں۔ (یایھا الذین امنوا صلوا علیہ وسلم وا تسلیماً ) یعنی اللہ تعالیٰ اور اس کے فرشتوں کی اقتدا میں، آپ کے بعض حقوق کی جزا کے طور پر، اپنے ایمان کی تکمیل کے لئے، آپ کی…

Read the full tafseer →

Ahkam-ul-Quranاحکام القرآن

صلوٰۃ کا مفہوم نسبت کے لحاظ سے ہے قول باری ہے (ان اللہ وملئکتہ یصلون علی النبی یایھا الذین امنوا صلا علیہ وسلم وا تسلیما۔ بیشک اللہ اور اس کے فرشتے نبی پر رحمت بھیجتے ہیں اے ایمان والو ! تم بھی آپ ﷺ پر رحمت بھیجا کرو اور خوب سلام بھیجا کرو) اللہ کی طرف سے صلاۃ کے معنی رحمت کے ہیں اور بندوں کی طرف سے دعا کے ہیں۔ اس پر پہلے بھی روشنی ڈالی جاچکی ہے۔ ابوالعالیہ سے مروی ہے کہ اللہ اور اس کے فرشتے نبی ﷺ پر صلاۃ بھیجتے ہیں۔ اس کا مفہوم یہ ہے کہ آپ ﷺ پر اللہ تعالیٰ فرشتوں کے سامنے رحمت بھیجتا ہے اور فرشتے آپ کے لئے رحمت کی دعائیں کرتے ہیں۔ ابوبکر حبصاص کہتے ہیں کہ اس قول سے ان کی مراد یہ ہے کہ اللہ…

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Madaniتفسیرِ مدنی

118 پیغمبر پر اللہ تعالیٰ کی رحمت و عنایت کا ذکر وبیان : سو ارشاد فرمایا گیا اور ادوات تاکید کے ساتھ ارشاد فرمایا گیا کہ " بیشک اللہ اور اس کے فرشتے درود بھیجتے ہیں پیغمبر پر "۔ اللہ پاک کے درود بھیجنے سے مراد ہے آپ ﷺ پر رحمت بھیجنا۔ اور آپ کی تعریف و ثنا کرنا۔ اور فرشتوں کے درود سے مراد ہے ان کی دعا و استغفار جبکہ عام اہل ایمان کے درود سے مراد ہے آپ ﷺ کے لئے دعا اور آپکی تعظیم۔ جیسا کہ حضرات اہل علم نے اس کی تصریح فرمائی ہے ۔ الصّلٰوۃ من اللّٰہ رحمتُہ و رضوانُہ وَمِنَ الملئکَہِّ اَلدُّعَائُ والاسْتَغْفَارُ ومِنَ الاُمَّۃِ الدُّعَائُ وَ التَّعْظِیْمُ ۔ (قرطبی، ابن کثیر، خازن وغیرہ) ۔ پس…

Read the full tafseer →

Mafhoom-ul-Quranمفہوم القرآن

نبی ﷺ پر درود وسلام کی تاکید تشریح : اس آیت میں حضرت محمد ﷺ کی عظمت کا اظہار کتنے شاندار طریقہ سے کیا گیا ہے کہ ہر مسلمان کے لیے ضروری کردیا گیا ہے کہ وہ جب آپ کا ذکر کسی بھی صورت سے کرے تو عظمت، محبت اور فرمانبرداری کے اظہار کے طور پر نام کے ساتھ بجائے صاحب، سر یا آقا کہنے کے درود سلام پڑھے۔ اس طرح خود انسان ثواب کا حق دار بھی بن جاتا ہے اور اس عمل میں اللہ و فرشتوں کا پیروکار بھی بن جاتا ہے وہ اس طرح کہ قرآن پاک میں صاف فرمایا ” کہ اللہ اور اس کے فرشتے پیغمبر پر درود بھیجتے ہیں۔ سبحان اللہ ۔ اللہ نے اپنے اس جلیل القدر باکمال انسان کو کس قدر بڑائی اور عزت عطاء کی کہ وہ خود اور فرشتے درود…

Read the full tafseer →

Asrar-ut-Tanzilاسرار التنزیل

Explained with ayahs 53–58

آیات 53 تا 58 اسرارومعارف اے ایمان والو نبی ﷺ کے گھروں میں بلا اجازت داخل مت ہوا کرو اگر آپ ﷺ کھانے کی دعوت پہ بلائیں تو بھی ادب یہ ہے کہ عین وقت پر جاؤ کہ وہاں کھانے کے انتظار میں بیٹھنا نہ پڑے اور ادھر ادھر مت دیکھو نہایت ادب و احترام سے جاؤ اور کھانا کھا کر فورا رخصت چاہو باتوں میں لگ کر مت بیٹھ رہو کہ یہ بات نبی ﷺ کو ناگوار گزرتی ہے لیکن وہ تم لوگوں سے حیا کرتے ہیں مگر اللہ ایسی باتوں کو صاف بیان فرما دیتا ہے کہ یہ فطری ناگواری بھی تمہارے لیے برکات میں کمی کا سبب بن سکتی ہے اور حق بات اور سیدھا راستہ یہی ہے جو اللہ نے بتا دیا ہے۔ ازواج النبی ﷺ سے بات کرنا ہو یا کچھ مانگنا ہو تو پردہ کے…

Read the full tafseer →

Ashraf-ul-Hawashiاشرف الحواشی

ف 1 اللہ تعالیٰ کی طرف سے ” صلوٰۃ علی النبی ﷺ “ کے معنی آپ ﷺ پر اپنی رحمتوں کی بارش فرماتے آپ ﷺ کا نام بلند کرنے والا ملاء اعلیٰ میں مقربین کے سامنے آپ کی تعریف کرنے کے ہیں اور فرشتوں کی صلوٰۃ ان کی دعا اور استغفار ہے اور مومنوں کی صلاۃ اظہار تعظیم اور دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ ﷺ کے دین کے بلند کرے اور آپ کو مقام محمود تک پہنچائے۔ ( ابن کثیر، قرطبی)2 متواتر صحیح احادیث میں بھی آنحضرت ﷺ نے مسلمانوں کو اپنے اوپر صلاۃ پڑھنے کا حکم دیا ہے۔ احادیث میں ہے کہ صحابہ کرام نے عرض کیا۔” اے اللہ کے رسول ! ہم نے یہ تو جان لیا کہ آپ پر سلام کیسے بھیجیں۔ ( اشارہ ہے تشہد میں السلام علی النبی ورحمۃ اللہ و…

Read the full tafseer →

Anwar-ul-Bayanانوار البیان

(33:56) یصلون۔ مضارع جمع مذکر غائب صلی یصلی تصلیۃ (تفعیل) مصدر وہ درود بھیجتے ہیں تفصیل کے لئے ملاحظہ ہو (33 : 43) ۔ سلموا تسلیما۔ سلموا امر کا صیغہ جمع مذکر حاضر۔ تسلیم (تفعیل ) مصدر سے تسلیما مصدر منصوب برائے تاکید لایا گیا ہے۔ ای قولوا السلام علیک ایھا النبی جب علی کے صلہ کے ساتھ اس کا استعمال ہو تو اس کا مطلب سلام کرنا یا سلام بھیجنا ہوتا ہے السلم والسلامۃ کے معنی ظاہری اور باطنی آفات سے پاک اور محفوظ رہنے کے ہیں۔ اور جب السلام بطور یکے از اسما الحسنی استعمال ہو تو اس کے معنی یہ ہیں کہ جو عیوب و آفات مخلوق کو لاحق ہوتے ہیں اللہ تعالیٰ ان سب سے پاک ہے ! سلام بمعنی سلامتی، امان۔ یوذون۔…

Read the full tafseer →

Baseerat-e-Quranبصیرتِ قرآن

Explained with ayahs 55–58

لغات القرآن : آیت نمبر 55 تا 58 لا جناح : کوئی گناہ نہیں ہے اتقین : ڈرتی رہیں یصلون : رحمتیں بھیجتے ہیں۔ درود بھیجتے ہیں سلموا : سلام بھیجو تسلیما : خوب سلما بھیجنا یوذون : تکلیف پہنچاتے ہیں لعن : اس نے لعنت کی ۔ رحمت سے دور کیا اکتسبوا : تم نے کمائی کی۔ تم نے کمایا احتملوا : انہوں نے اٹھا لیا بھتان : بہتان ۔ الزام اثما مبینا : کھلا گناہ تشریح آیت نمبر 55 تا 58 اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کو نبی کریم ﷺ کا بےانتہا ادب و احترام کرنے کے احکامات ارشاد فر مائے ہیں ۔ اور اس زمانہ کے رواج کے برخلاف یہ فرمایا تھا کہ جب تک ان کو گھروں پر آنے کی دعوت نہ دی جائے تو اس وقت تک وہ بغیر اجازت کے نبی کریم ﷺ کے…

Read the full tafseer →

Mazhar-ul-Quranمظہر القرآن

درود شریف کے فضائل۔ (ف 1) ان آیتوں میں فرمایا کہ اللہ اور اس کے فرشتے نبی ﷺ پر درود بھیجتے ہیں اے مسلمانو، تم بھی محمد ﷺ پر خوب درود اور سلام بھیجا کرو جب اس نبی کا ہمارے ہاں اتنارتبہ ہے کہ خود ہم اور ہمارے فرشتے اس نبی پر درود بھیجتے ہیں تو تم کو یہ بطریق اولی اس نبی پر درود سلام بھیجنا ضروری ہے ۔ اور اللہ پاک نے جو نبی پر درود سلام بھیجنے کا حکم کیا اس کی وجہ یہ ہے کہ اللہ پاک نے آنحضرت کو تمام عالم میں پسند کیا، اور مصطفیٰ اور اپنا محبوب بنایا تو جس طرح اللہ پاک کو اپنی تعریف بندوں کی زبان سے اچھی معلوم ہوتی ہے اسی طرح اپنے محبوب کے ذکر کو تعظیم اور دعا کے ساتھ پسند فرمایا ہیی ، اس پر نبی…

Read the full tafseer →

Tafseer-al-Kitaabتفسیر الکتاب

[57] اللہ کا اپنے پیغمبر پر درود بھیجنے کے یہ معنی ہیں کہ وہ آپ ﷺ پر اپنی رحمتیں نازل کرتا ہے اور فرشتوں کا پیغمبر پر درود بھیجنے کا یہ مطلب ہے کہ وہ آپ ﷺ کے لئے اللہ سے دعائیں کرتے ہیں کہ وہ آپ ﷺ پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے۔ [58] یعنی تم بھی اللہ سے دعا کیا کرو کہ وہ اپنے نبی پر رحمتیں نازل فرمائے۔

Read the full tafseer →

Siraj-ul-Bayanسراج البیان

Explained with ayahs 56–57

پیغمبر ﷺ پر دود بھیجو 1: اس سے قبل کی آیتوں میں یہ بتایا تھا ۔ کہ پیغمبر ﷺ کا رتبہ اور مقام کس درجہ رفیع ہے ۔ اور کیونکر وہ اور اس کی ازواج مطہرات بدرجہ غایت احترام کی مستحق ہیں ۔ اس آیت میں اس حقیقت کی طرف اشارہ ہے ۔ کہ پیغمبر کا احترام صرف عالم ادنیٰ یا عالم تاسوت تک محدود نہیں ہے ۔ بلکہ ملاء اعلیٰ تک حضور ﷺ پر صلوٰۃ وبرکات کا تحفہ بھیجتے ہیں ۔ اس لئے تم پر بھی واجب ہے کہ اس کا احترام کرو ۔ اور اس پر رحمت اور سلام بھیجو ۔ اس آیت میں لفظ صلوٰۃ مختلف معانی میں استعمال ہوا ہے ۔ صلوٰۃ کے معنے برکت کے ہیں یعنی خدا اپنی برکات رسول ﷺ پر بھیجتا ہے اور فرشتوں کے درود کے معنے یہ ہیں ۔ کہ وہ رسول ﷺ کے…

Read the full tafseer →

Kashf-ur-Rahmanکشف الرحمٰن

56۔ بیشک اللہ تعالیٰ اور اس کے فرشتے اس نبی پر درود بھیجتے ہیں اے مسلمانو ! تم بھی ان پر درود بھیجا کرو اور خوب سلام بھیجا کرو۔ حضرت شاہ صاحب (رح) فرماتے ہیں یہ حکم ادا ہوتا ہے نماز میں السلام علیک ایھا النبی اللھم صلی علی محمد اللہ سے رحمت مانگنی اے پیغمبر اور ان کے ساتھ ان کے گھرانے پر بڑی قبولیت رکھتی ہے ان پر ان کے لائق رحمت اترتی ہے اور دس رحمتیں اترتی ہیں ، مانگنے والے پر جتناچا ہے اتناحاصل کرے۔ 12 مطلب یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنی رحمت خاصہ سے اپنے پیغمبر کو نوازتا ہے اور اس کے فرشتے اس رحمت خاصہ کیلئے اللہ تعالیٰ سے دعا کیا کرتے ہیں لہٰذا مسلمانو ! تم بھی ہمارے پیغمبر کیلئے اس رحمت خاصہ…

Read the full tafseer →

Bayan-ul-Quranبیان القرآن

ف 2۔ اللہ تعالیٰ کا رحمت بھیجنا تو رحمت فرمانا ہے، اور مراد اس سے رحمت خاصہ ہے جو آپ کی شان عالی کے مناسب ہے اور فرشتوں کا رحمت بھیجنا اور اسی طرح جس رحمت کے بھیجنے کا ہم کو حکم ہے اس سے مراد اس رحمت خاصہ کی دعا کرنا ہے، اور اسی کو ہمارے محاورے میں درود کہتے ہیں، اور اس دعا کرنے سے حضور کے مراتب عالیہ میں بھی ترقی ہوسکتی ہے اور خود دعا کرنے والے کو بھی نفع ہوتا ہے۔

Read the full tafseer →

Urwatul-Wusqaaعروۃ الوثقٰی

نبی کریم ﷺ پر اللہ اور اس کے فرشتوں کی طرف سے درود اور ایمان والوں کو درود کا حکم 56 ۔ زیر نظر آیت کا مفہوم سمجھنے کے لئے اس سورت کی آیت 43 پر نگاہ رکھنی چاہیے تاکہ بات اچھی طرح ذہن نشین ہوجائے اس لئے کہ آیت 43 میں اللہ تعالیٰ اور اس کے فرشتوں کا سارے ایمان والوں پر درود بھیجنے کا ذکر فرمایا گیا ہے اور اس جگہ اللہ اور اس کے فرشتوں کا نبی کریم ﷺ پر درود پڑھنے یا بھیجنے کا ذکر ہے اور ساتھ ہی مسلمانوں کو بھی حکم دیا ہے کہ تم بھی نبی کریم ﷺ پر درود بھیجو اور سلام کہو اس لئے ظاہر ہے کہ جو معنی صلوٰۃ یعنی درود کے آیت 43 میں کیے ہیں وہی معنی اس جگہ بھی کیے جائیں گے اور یہ ظاہر ہے کہ جس چیز کو عربی…

Read the full tafseer →

Maarif-ul-Quran (En)معارف القرآن انگلش

Explained with ayahs 56–57

Commentary In verses previous to this, some peculiarities and distinctions of the Holy Prophet ﷺ were mentioned as an adjunct to which the command to observe Hijab was revealed while some injunctions of Hijab will also appear later on. In between, the present verse contains a command to do something for which all these peculiarities and distinctions have been instituted in his blessed person, that is, the recognition and expression of the greatness of the station of the Holy Prophet ﷺ as well as an invitation to imbibe into one's own self the virtues of reverence, love and obedience for…

Read the full tafseer →

Tafheem-ul-Quran (En)تفہیم القرآن انگلش

106 "Allah's sending His blessings on His Prophet" means this: Allah is very kind to His Prophet: He praises him, blesses his work, exalts his name, and showers His mercies on him. " `Blessings of the angels" means: "They love the Prophet most dearly and pray to Allah to bless him with the highest ranks, cause his religion and Shari'ah to flourish and exalt him to the laudable position. " One can clearly see from the context. why this thing has been said here. This was the rime when the enemies of Islam were making alI sorts of false allegations against the Holy Prophet in order to satisfy…

Read the full tafseer →