33. Surah Al-Ahzaab
الأحزابThe Clans · 73 ayahsاشرف الحواشی
یٰۤاَیُّهَا النَّبِیُّ اتَّقِ اللّٰهَ وَ لَا تُطِعِ الْكٰفِرِیْنَ وَ الْمُنٰفِقِیْنَ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ كَانَ عَلِیْمًا حَكِیْمًاۙ Open ayah 33:1 in the Quran reader
اے پیغمبر اللہ سے ڈرتا رہ اور کافروں اور منافقوں کا کہنا مت مان بیشک اللہ (سب کچھ) جانتا ہے حکمت والاف 2
وَّ اتَّبِعْ مَا یُوْحٰۤى اِلَیْكَ مِنْ رَّبِّكَ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ كَانَ بِمَا تَعْمَلُوْنَ خَبِیْرًاۙ Open ayah 33:2 in the Quran reader
اور جو تریے مالک کی طرف سے تجھ پر وحی اترتی ہے اس پر چلتا رہ بیشک اللہ کو تمہارے سب کاموں کی خبر ہے
وَّ تَوَكَّلْ عَلَى اللّٰهِ١ؕ وَ كَفٰى بِاللّٰهِ وَكِیْلًا Open ayah 33:3 in the Quran reader
اور اللہ پر بھروسا رکھ اور وہ بس ہے کام بنانے والا
مَا جَعَلَ اللّٰهُ لِرَجُلٍ مِّنْ قَلْبَیْنِ فِیْ جَوْفِهٖ١ۚ وَ مَا جَعَلَ اَزْوَاجَكُمُ الّٰٓئِیْ تُظٰهِرُوْنَ مِنْهُنَّ اُمَّهٰتِكُمْ١ۚ وَ مَا جَعَلَ اَدْعِیَآءَكُمْ اَبْنَآءَكُمْ١ؕ ذٰلِكُمْ قَوْلُكُمْ بِاَفْوَاهِكُمْ١ؕ وَ اللّٰهُ یَقُوْلُ الْحَقَّ وَ هُوَ یَهْدِی السَّبِیْلَ Open ayah 33:4 in the Quran reader
اللہ تعالیٰ نے کسی آدمی کے سینے میں دو دل نہیں رکھے3 اور نہ تمہاری ان بی بیوں کو جن سے تم ظہار کرتے ہو تمہاری ماں بنایا اور نہ تمہارے لے پالکوں کو تمہارا بیٹا بنایا4 یہ باتیں تم اپنے منہ بکتے ہو5 اور عذاب نزدیک سے سوائے عذاب بڑے کے تو کہ وہ پھر آویں اور سچ فرماتا ہے اور (لوگوں کو) سیدھی راہ بتلاتا ہے
اُدْعُوْهُمْ لِاٰبَآئِهِمْ هُوَ اَقْسَطُ عِنْدَ اللّٰهِ١ۚ فَاِنْ لَّمْ تَعْلَمُوْۤا اٰبَآءَهُمْ فَاِخْوَانُكُمْ فِی الدِّیْنِ وَ مَوَالِیْكُمْ١ؕ وَ لَیْسَ عَلَیْكُمْ جُنَاحٌ فِیْمَاۤ اَخْطَاْتُمْ بِهٖ١ۙ وَ لٰكِنْ مَّا تَعَمَّدَتْ قُلُوْبُكُمْ١ؕ وَ كَانَ اللّٰهُ غَفُوْرًا رَّحِیْمًا Open ayah 33:5 in the Quran reader
لے پالکوں کو ان کے (اصلی) باپوں کے نام سے پکارو اللہ کے نزدیک یہ بات زیادہ انصاف کی6 ہے پھر اگر تم کو ان کے اصلی بابوں کے نامع معلوم نہ ہوں تو وہ تمہارے دینی بھائی اور رفیق ہیں7 اور بھول چوک اگر تم سے ہوجائے تو تم پر کچھ گناہ نہیں8 البتہ اگر قصداً ایسا کرو تو گناہگار ہو گے) اور اللہ بخشنے والا مہربان ہے
اَلنَّبِیُّ اَوْلٰى بِالْمُؤْمِنِیْنَ مِنْ اَنْفُسِهِمْ وَ اَزْوَاجُهٗۤ اُمَّهٰتُهُمْ١ؕ وَ اُولُوا الْاَرْحَامِ بَعْضُهُمْ اَوْلٰى بِبَعْضٍ فِیْ كِتٰبِ اللّٰهِ مِنَ الْمُؤْمِنِیْنَ وَ الْمُهٰجِرِیْنَ اِلَّاۤ اَنْ تَفْعَلُوْۤا اِلٰۤى اَوْلِیٰٓئِكُمْ مَّعْرُوْفًا١ؕ كَانَ ذٰلِكَ فِی الْكِتٰبِ مَسْطُوْرًا Open ayah 33:6 in the Quran reader
پیغمبر تو مسلمانوں پر خود ان سے زیادہ مہربان ہے9 اور پیغمبر کی بی بیاں مسلمانوں کی مائیں ہیں10 اور ناطے رشتے والے اللہ کی کتاب کے رو سے مسلمان اور مہاجروں سے ترکہ پانے کا زیادہ حق رکھتے ہیں1 ہاں یہ اور بات ہے کہ تم اپنے دوستوں سے کوئی سلوک کرو یہی حکم اللہ کی کتاب دبوچ محفوظ یا قرآن یا توریت میں لکھا ہوا ہے
وَ اِذْ اَخَذْنَا مِنَ النَّبِیّٖنَ مِیْثَاقَهُمْ وَ مِنْكَ وَ مِنْ نُّوْحٍ وَّ اِبْرٰهِیْمَ وَ مُوْسٰى وَ عِیْسَى ابْنِ مَرْیَمَ١۪ وَ اَخَذْنَا مِنْهُمْ مِّیْثَاقًا غَلِیْظًاۙ Open ayah 33:7 in the Quran reader
اور اے پیغمبر وقت یاد کر جب ہم نے پیغمبروں سے ان کا اقرار لیا اور خاص تجھ سے بھی اور نوح اور ابراہیم اور موسیٰ اور عیسیٰ مریم کے بیٹے سے بھی اور ہم نے ان سے پکا اقرار لیا2
لِّیَسْئَلَ الصّٰدِقِیْنَ عَنْ صِدْقِهِمْ١ۚ وَ اَعَدَّ لِلْكٰفِرِیْنَ عَذَابًا اَلِیْمًا۠ Open ayah 33:8 in the Quran reader
اس سے یہ مطلب تھا کہ قیامت کے دن سچوں (پیغمبروں) سے ان کے سچ کا حال پوچھے3 اور کافروں کے لئے تکلیف کا عذاب تیار رکھے
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اذْكُرُوْا نِعْمَةَ اللّٰهِ عَلَیْكُمْ اِذْ جَآءَتْكُمْ جُنُوْدٌ فَاَرْسَلْنَا عَلَیْهِمْ رِیْحًا وَّ جُنُوْدًا لَّمْ تَرَوْهَا١ؕ وَ كَانَ اللّٰهُ بِمَا تَعْمَلُوْنَ بَصِیْرًاۚ Open ayah 33:9 in the Quran reader
مسلمانو اللہ نے جو تم پر احسان کیا اس کو یاد کرو جب چار طرف سے کافروں کے) لشکر تم پر ٹوٹ پڑے پھر ہم نے ان پر آندھی بھیجی4 اور وہ فرشتوں کے لشکر بھیجے جن کو تم نے نہیں دیکھا اور اللہ تمہارے کاموں کو دیکھ رہا تھا5
اِذْ جَآءُوْكُمْ مِّنْ فَوْقِكُمْ وَ مِنْ اَسْفَلَ مِنْكُمْ وَ اِذْ زَاغَتِ الْاَبْصَارُ وَ بَلَغَتِ الْقُلُوْبُ الْحَنَاجِرَ وَ تَظُنُّوْنَ بِاللّٰهِ الظُّنُوْنَا Open ayah 33:10 in the Quran reader
جب یہ کافر تمہارے اوپر کی طرف اور تمہارے نیچے کی طرف سے آن پہنچے6 جب آنکھیں (ڈر کے مارے) پتھرا گئیں اور کلیجے حلق تک (بادل گلوں تک) آگئے اور عذاب نزدیک سے سوائے عذاب بڑے کے تو کہ وہ پھر آویں اور سے تم طرح طرح کی گمان کرنے لگے
هُنَالِكَ ابْتُلِیَ الْمُؤْمِنُوْنَ وَ زُلْزِلُوْا زِلْزَالًا شَدِیْدًا Open ayah 33:11 in the Quran reader
ہاں (اس موقع پر) مسلمان جانچے گئے اور زور سے جھڑجھڑائے گئے8
وَ اِذْ یَقُوْلُ الْمُنٰفِقُوْنَ وَ الَّذِیْنَ فِیْ قُلُوْبِهِمْ مَّرَضٌ مَّا وَعَدَنَا اللّٰهُ وَ رَسُوْلُهٗۤ اِلَّا غُرُوْرًا Open ayah 33:12 in the Quran reader
اور جب منافق اور جن لوگوں کے دلوں میں کفر اور رشک کا روگ تھا (یوں) کہنے لگے اللہ اور اس کے رسول نے جو ہم سے اسلام کے غلے کا وعدہ کیا تھا وہ تو نرا دھوکا ہی نکلا9
وَ اِذْ قَالَتْ طَّآئِفَةٌ مِّنْهُمْ یٰۤاَهْلَ یَثْرِبَ لَا مُقَامَ لَكُمْ فَارْجِعُوْا١ۚ وَ یَسْتَاْذِنُ فَرِیْقٌ مِّنْهُمُ النَّبِیَّ یَقُوْلُوْنَ اِنَّ بُیُوْتَنَا عَوْرَةٌ١ۛؕ وَ مَا هِیَ بِعَوْرَةٍ١ۛۚ اِنْ یُّرِیْدُوْنَ اِلَّا فِرَارًا Open ayah 33:13 in the Quran reader
اور جب منافقوں کا ایک گروہ کہنے لگا مدینے والوں اب تم دشمنوں کے مقابل تھم نہیں سکتے تو بہتر یہ ہے کہ لوٹ چلو2 اور ان میں کا ایک گروہ بنو حارثہ اور بنو سلمہ) پیغمبر سے (گھر جانے کی) اجازت مانگنے لگا وہ کہنے لگے ہمارے گھر کھلے پڑے ہیں3 حالانکہ ان کے گھر کھلے بےآڑ نہ تھے ان کی تو غرض یہ تھی بس کس طرح بھاگ جائیں
وَ لَوْ دُخِلَتْ عَلَیْهِمْ مِّنْ اَقْطَارِهَا ثُمَّ سُئِلُوا الْفِتْنَةَ لَاٰتَوْهَا وَ مَا تَلَبَّثُوْا بِهَاۤ اِلَّا یَسِیْرًا Open ayah 33:14 in the Quran reader
اور اگر کافروں کی فوجیں شہر کے کناروں سے ان پر گھس پڑیں اور وہ ان سے فساد کرنے کو کہیں5 تو مزدور ان کے شریک ہوجائیں اور پانے گھروں میں نہ ٹھہریں مگر تھوڑی دیر (ٹھیریں تو ٹھیریں)6
وَ لَقَدْ كَانُوْا عَاهَدُوا اللّٰهَ مِنْ قَبْلُ لَا یُوَلُّوْنَ الْاَدْبَارَ١ؕ وَ كَانَ عَهْدُ اللّٰهِ مَسْئُوْلًا Open ayah 33:15 in the Quran reader
اور یہ منافق اس سے پہلے اللہ سے عہد کرچکے تھے کہ ہم کافروں کے مقابلہ سے پیٹھ نہیں موڑنے کے7 اور اللہ سے جو عہد انہوں نے کیا تھا اس کی پوچھ ان سے ہوگی8
قُلْ لَّنْ یَّنْفَعَكُمُ الْفِرَارُ اِنْ فَرَرْتُمْ مِّنَ الْمَوْتِ اَوِ الْقَتْلِ وَ اِذًا لَّا تُمَتَّعُوْنَ اِلَّا قَلِیْلًا Open ayah 33:16 in the Quran reader
اے پیغمبر ان لوگوں سے کہہدے تم اگر مرنے یا مارے جانے سے بھاگو تو یہ بھاگنا کچھ تم کو فائدہ نہ دے گا اور (بالفرض بچ گئے تو) کچھ نہیں تھوڑا سا (دنیا کا) مزہ اور اٹھا لو گے9
قُلْ مَنْ ذَا الَّذِیْ یَعْصِمُكُمْ مِّنَ اللّٰهِ اِنْ اَرَادَ بِكُمْ سُوْٓءًا اَوْ اَرَادَ بِكُمْ رَحْمَةً١ؕ وَ لَا یَجِدُوْنَ لَهُمْ مِّنْ دُوْنِ اللّٰهِ وَلِیًّا وَّ لَا نَصِیْرًا Open ayah 33:17 in the Quran reader
اے پیغمبر ان لوگوں سے) کہہ دے بھلا اگر خدا تمہارے ساتھ برائی کرنا چاہے تو تم کو اس کے ہاتھ سے کون بچا سکتا ہے یا اگر تم پر رحم کرنا چاہے تو تم کو کون برائی پہنچا سکتا ہے اور اللہ کے سوا نہ تو وہ کسی کو اپنا حمایتی پائیں گے نہ مددگار
قَدْ یَعْلَمُ اللّٰهُ الْمُعَوِّقِیْنَ مِنْكُمْ وَ الْقَآئِلِیْنَ لِاِخْوَانِهِمْ هَلُمَّ اِلَیْنَا١ۚ وَ لَا یَاْتُوْنَ الْبَاْسَ اِلَّا قَلِیْلًاۙ Open ayah 33:18 in the Quran reader
مسلمانو تم میں سے جو منافق لوگوں کو جہاد میں شریک ہونے سے روکتے ہیں اللہ ان کو خوب جانتا ہے اور ان لوگوں کو بھی جو اپنے بھائی بندوں مدینے کے رہنے والوں سے کہتے ہیں مسلمانوں کا ساتھ چھوڑ کر ہمارے پاس چلے آئو اور لڑائی میں بھی شریک نہیں ہوتے مگر کم (تھوڑی دیر کیلئے یا کم پڑتے ہیں
اَشِحَّةً عَلَیْكُمْ١ۖۚ فَاِذَا جَآءَ الْخَوْفُ رَاَیْتَهُمْ یَنْظُرُوْنَ اِلَیْكَ تَدُوْرُ اَعْیُنُهُمْ كَالَّذِیْ یُغْشٰى عَلَیْهِ مِنَ الْمَوْتِ١ۚ فَاِذَا ذَهَبَ الْخَوْفُ سَلَقُوْكُمْ بِاَلْسِنَةٍ حِدَادٍ اَشِحَّةً عَلَى الْخَیْرِ١ؕ اُولٰٓئِكَ لَمْ یُؤْمِنُوْا فَاَحْبَطَ اللّٰهُ اَعْمَالَهُمْ١ؕ وَ كَانَ ذٰلِكَ عَلَى اللّٰهِ یَسِیْرًا Open ayah 33:19 in the Quran reader
تمہاری مدد میں بخیلی کرتے ہیں11 پھر جب ڈرک اوقت آتا ہے تو تو دیکھتا ہے وہ تجھ کو اس طرح تکتے ہیں انکی آنکھیں (چاروں طرف) گھوم رہی ہیں جیسے اس شخص کی آنکھیں گھومتی ہیں جس پر موت کی بیہوشی آ لگے پھر جب ڈر جاتا ہے1 تو بڑی لمبی تیز زبانوں سے تمہارا مقابلہ کرتے ہیں2 لوٹ کے مال پر مرے جاتے ہیں ان لوگوں میں ایمان نہیں تو اللہ نے ان کے نیک کام (اگر کچھ ہوں بھی اکارت کرے دیئے3 اور اللہ پر یہ ان کے نیک کاموں کا اکارت کردینا آسان ہے
یَحْسَبُوْنَ الْاَحْزَابَ لَمْ یَذْهَبُوْا١ۚ وَ اِنْ یَّاْتِ الْاَحْزَابُ یَوَدُّوْا لَوْ اَنَّهُمْ بَادُوْنَ فِی الْاَعْرَابِ یَسْاَلُوْنَ عَنْ اَنْۢبَآئِكُمْ١ؕ وَ لَوْ كَانُوْا فِیْكُمْ مَّا قٰتَلُوْۤا اِلَّا قَلِیْلًا۠ Open ayah 33:20 in the Quran reader
یہ ابھی تک یوں سمجھ رہے ہیں کہ کافروں کے لشکر بھائیوں اور اگر وہ پھر آموجود ہوں تو یہ آرزو کریں گے کاش وہ گائوں میں گنواروں کے ساتھ ہوتے اور وہیں رہ کر تمہارا حال پوچھتے رہتے کہ مسلمان پر کیا گزری اور جو تمہاریی ساتھ بھی رہیں اور بھاگیں نہیں تب بھی لڑیں گے نہیں مگر تھوڑا5
لَقَدْ كَانَ لَكُمْ فِیْ رَسُوْلِ اللّٰهِ اُسْوَةٌ حَسَنَةٌ لِّمَنْ كَانَ یَرْجُوا اللّٰهَ وَ الْیَوْمَ الْاٰخِرَ وَ ذَكَرَ اللّٰهَ كَثِیْرًاؕ Open ayah 33:21 in the Quran reader
(مسلمانوں) تم کو اللہ تعالیٰ کے رسول کی پیروی کرنا تھی جو ان لوگوں کے لئے اچھی ہے جو اللہ تعالیٰ اور پچھلے دن قیامت سے ڈرتے ہیں اور اللہ تعالیٰ کی بہت یاد کرتے ہیں6
وَ لَمَّا رَاَ الْمُؤْمِنُوْنَ الْاَحْزَابَ١ۙ قَالُوْا هٰذَا مَا وَعَدَنَا اللّٰهُ وَ رَسُوْلُهٗ وَ صَدَقَ اللّٰهُ وَ رَسُوْلُهٗ١٘ وَ مَا زَادَهُمْ اِلَّاۤ اِیْمَانًا وَّ تَسْلِیْمًاؕ Open ayah 33:22 in the Quran reader
اور جب سچے اور پکے مسلمانوں نے (کافروں کی) فوجوں کو دیکھا (ہر طرف سے امڈی آرہی ہے) وہ گھبرائیتو نہیں (بلکہ یوں) کہنے لگے یہ تو وہی ہے جس کا اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول نے ہم سے وعدہ کیا تھا7 اور اللہ اور اس کا رسول سچا ہے اور اس واقعہ نے ان کے ایمان اور تابعداری کو اور بڑھا دیا8
مِنَ الْمُؤْمِنِیْنَ رِجَالٌ صَدَقُوْا مَا عَاهَدُوا اللّٰهَ عَلَیْهِ١ۚ فَمِنْهُمْ مَّنْ قَضٰى نَحْبَهٗ وَ مِنْهُمْ مَّنْ یَّنْتَظِرُ١ۖ٘ وَ مَا بَدَّلُوْا تَبْدِیْلًاۙ Open ayah 33:23 in the Quran reader
انہی مسلمانوں میں کچھ مرد تو ایسے ہیں جنہوں نے اللہ تعالیٰ سے جو اقرار کیا تھا اس میں سچے اترے9 ان میں سے بعضے تو اپنا کام پورا کرچکے یا اپنی منت پوری کرچکے10 اور بعضے ابھی راہ دیکھ رہے ہیں11 اور ان لوگوں نے اپنے اقرار کو ذرا نہیں بدلا12
لِّیَجْزِیَ اللّٰهُ الصّٰدِقِیْنَ بِصِدْقِهِمْ وَ یُعَذِّبَ الْمُنٰفِقِیْنَ اِنْ شَآءَ اَوْ یَتُوْبَ عَلَیْهِمْ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ كَانَ غَفُوْرًا رَّحِیْمًاۚ Open ayah 33:24 in the Quran reader
کہ اللہ سچوں کو ان کی سچائی کا بدلہ دے13 اور منافقوں کو چاہے سزا دے چاہے (جب وہ توبہ کریں) ان کو معاف کر دے بیشک اللہ بخشنے والا مہربان ہے
وَ رَدَّ اللّٰهُ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا بِغَیْظِهِمْ لَمْ یَنَالُوْا خَیْرًا١ؕ وَ كَفَى اللّٰهُ الْمُؤْمِنِیْنَ الْقِتَالَ١ؕ وَ كَانَ اللّٰهُ قَوِیًّا عَزِیْزًاۚ Open ayah 33:25 in the Quran reader
اور اللہ تعالیٰ کی قدرت دیکھو اللہ نے ادھر تو کافروں کو غصے میں بھرے ہوئے (خالی) پھیر دیا ان کو کچھ فائدہ نہ ملا1 اور ادھر اللہ نے مسلمانوں کو لڑائی کی نوبت نہ آنے دی2 اور اللہ زور والا زبردست ہے
وَ اَنْزَلَ الَّذِیْنَ ظَاهَرُوْهُمْ مِّنْ اَهْلِ الْكِتٰبِ مِنْ صَیَاصِیْهِمْ وَ قَذَفَ فِیْ قُلُوْبِهِمُ الرُّعْبَ فَرِیْقًا تَقْتُلُوْنَ وَ تَاْسِرُوْنَ فَرِیْقًاۚ Open ayah 33:26 in the Quran reader
اور اہل کتاب بنیقریظہ کے یہودیوں کو جنہوں نے (عہد شکنی کر کے) مشرکوں کی مدد کی تھی ان کے قلعوں سے اتار لایا اور ان کے دلوں میں (تمہاری) دھاک بٹھا دی تم ان میں سے بعضوں کو جوانمردوں کو قتل کرنے لگے اور بعضوں کو دعوتوں اور بچوں کو3) قید
وَ اَوْرَثَكُمْ اَرْضَهُمْ وَ دِیَارَهُمْ وَ اَمْوَالَهُمْ وَ اَرْضًا لَّمْ تَطَئُوْهَا١ؕ وَ كَانَ اللّٰهُ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرًا۠ Open ayah 33:27 in the Quran reader
اور اللہ نے تم کو ان کی زمین اور ان کے گھروں اور ان کے مالوں کا وارث کردیا اور اس ملک کا جہاں تم نے ابھی تک قدم نہیں رکھا4 اور اللہ تعالیٰ سب کچھ کرسکتا ہے
یٰۤاَیُّهَا النَّبِیُّ قُلْ لِّاَزْوَاجِكَ اِنْ كُنْتُنَّ تُرِدْنَ الْحَیٰوةَ الدُّنْیَا وَ زِیْنَتَهَا فَتَعَالَیْنَ اُمَتِّعْكُنَّ وَ اُسَرِّحْكُنَّ سَرَاحًا جَمِیْلًا Open ayah 33:28 in the Quran reader
اے پیغمبر اپنی بی بیوں سے کہہ دے اگر تم دنیا کی زندگی اور اس کی رونق چاہتی ہو تو آئو میں تمہیں کچھ دے دوں اور اچھی طرح تم کو رخصت کر دوں5
وَ اِنْ كُنْتُنَّ تُرِدْنَ اللّٰهَ وَ رَسُوْلَهٗ وَ الدَّارَ الْاٰخِرَةَ فَاِنَّ اللّٰهَ اَعَدَّ لِلْمُحْسِنٰتِ مِنْكُنَّ اَجْرًا عَظِیْمًا Open ayah 33:29 in the Quran reader
اور اگر تم اللہ اور اس کے رسول اور آخرت کے گھر کو دو ہاں کیبھلائی چاہتی ہو تو جو تم میں نیک بی بیان ہیں اللہ تعالیٰ نے ان کیلئے بڑا ثواب تیار رکھا ہے6
یٰنِسَآءَ النَّبِیِّ مَنْ یَّاْتِ مِنْكُنَّ بِفَاحِشَةٍ مُّبَیِّنَةٍ یُّضٰعَفْ لَهَا الْعَذَابُ ضِعْفَیْنِ١ؕ وَ كَانَ ذٰلِكَ عَلَى اللّٰهِ یَسِیْرًا Open ayah 33:30 in the Quran reader
پیغمبر کی بی بیو تم میں سے جو کوئی کھلی بےحیائی کا کام کرے اس کو (قیامت میں بہ نسبت دوسری عورتوں کے دوہری سزا دی جاوے گی7 اور اللہ تعالیٰ کے نزدیک یہ بات تم کو دونا عذاب کرنا) آسان ہے8
وَ مَنْ یَّقْنُتْ مِنْكُنَّ لِلّٰهِ وَ رَسُوْلِهٖ وَ تَعْمَلْ صَالِحًا نُّؤْتِهَاۤ اَجْرَهَا مَرَّتَیْنِ١ۙ وَ اَعْتَدْنَا لَهَا رِزْقًا كَرِیْمًا Open ayah 33:31 in the Quran reader
اور تم میں سے جو کوئی اللہ اور اس کے رسول کی تابعداری کرے اور اچھے کام کرے اس کو ہم دونا ثواب دیں گیف 1 اور ہم نے آخرت میں اس کے لئے عزت کی روزی تیار رکھی ہے2
یٰنِسَآءَ النَّبِیِّ لَسْتُنَّ كَاَحَدٍ مِّنَ النِّسَآءِ اِنِ اتَّقَیْتُنَّ فَلَا تَخْضَعْنَ بِالْقَوْلِ فَیَطْمَعَ الَّذِیْ فِیْ قَلْبِهٖ مَرَضٌ وَّ قُلْنَ قَوْلًا مَّعْرُوْفًاۚ Open ayah 33:32 in the Quran reader
بہشت کی نعمتیں پیغمبر کی بی بیو تم اور عورتوں کی طرح نہیں ہو تو اگر تم خدا سے ڈرتی ہو تو غیر مردوں سے دبی زبان باریک آواز سے بات نہ کرو4 ایسا کرو گے تو جس کے دل میں کھوٹ ہے بدکاری فسق فجور بد نظری اس کو لالچ پیدا ہوگی5 کھری کھری صاف بات کیا کرو
وَ قَرْنَ فِیْ بُیُوْتِكُنَّ وَ لَا تَبَرَّجْنَ تَبَرُّجَ الْجَاهِلِیَّةِ الْاُوْلٰى وَ اَقِمْنَ الصَّلٰوةَ وَ اٰتِیْنَ الزَّكٰوةَ وَ اَطِعْنَ اللّٰهَ وَ رَسُوْلَهٗ١ؕ اِنَّمَا یُرِیْدُ اللّٰهُ لِیُذْهِبَ عَنْكُمُ الرِّجْسَ اَهْلَ الْبَیْتِ وَ یُطَهِّرَكُمْ تَطْهِیْرًاۚ Open ayah 33:33 in the Quran reader
اور اپنے گھروں میں جمی رہو6 اور اگلی جاہلیت کے زمانہ کی طرح بنائو سنگار (مردوں کو) دکھاتی نہ7 پھرو اور نماز کو درستی کے ساتھ ادا کرتی رہو اور زکوۃ دیتی رہو اور اللہ اور اس کے رسول کا فرمانا مانتی رہو (پیغمبر کے) گھر والو اللہ تعالیٰ اور کچھ نہیں یہ چاہتا ہے تم سے ہر طرح کی گندگی ناپاکی دور کرے اور تم کو خوب ستھرا پاک صاف بنا دے8
وَ اذْكُرْنَ مَا یُتْلٰى فِیْ بُیُوْتِكُنَّ مِنْ اٰیٰتِ اللّٰهِ وَ الْحِكْمَةِ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ كَانَ لَطِیْفًا خَبِیْرًا۠ Open ayah 33:34 in the Quran reader
اور تمہارے گھروں میں جو اللہ کی آیتیں اور حکمت کی باتیں یعنی حدیثیں پڑھی جاتی ہیں ان کو یاد کرتی رہو یا ان کا شکر کرتی رہو بیشک اللہ مہربان یا باریک بین خبر دار ہے
اِنَّ الْمُسْلِمِیْنَ وَ الْمُسْلِمٰتِ وَ الْمُؤْمِنِیْنَ وَ الْمُؤْمِنٰتِ وَ الْقٰنِتِیْنَ وَ الْقٰنِتٰتِ وَ الصّٰدِقِیْنَ وَ الصّٰدِقٰتِ وَ الصّٰبِرِیْنَ وَ الصّٰبِرٰتِ وَ الْخٰشِعِیْنَ وَ الْخٰشِعٰتِ وَ الْمُتَصَدِّقِیْنَ وَ الْمُتَصَدِّقٰتِ وَ الصَّآئِمِیْنَ وَ الصّٰٓئِمٰتِ وَ الْحٰفِظِیْنَ فُرُوْجَهُمْ وَ الْحٰفِظٰتِ وَ الذّٰكِرِیْنَ اللّٰهَ كَثِیْرًا وَّ الذّٰكِرٰتِ١ۙ اَعَدَّ اللّٰهُ لَهُمْ مَّغْفِرَةً وَّ اَجْرًا عَظِیْمًا Open ayah 33:35 in the Quran reader
بیشک مسلمان مرد اور مسلمان عورتیں اور ایمان دار مرد اور ایمان دار عورتیں اور فرمانبردار یا بندگی کرنیوالے مرد اور فرمانبردار پابندی کرنیوالی عورتیں اور سچ بولنے والے مرد اور سچ بولنے والی عورتیں اور صبر کرنے والے مرد اور صبر کرنیوالی عورتیں اللہ سے ڈرنیوالے عاجزی کرنیوالے مرد اور ڈرنیوالی عورتیں اور خیرات کرنیوالے مرد اور خیرات کرنیوالی عورتیں اور روزہ رکھنے والے مرد اور روزہ رکھنے والی عورتیں اور اپنی شرمگاہ کو (گناہ سے) بچانیوالے مرد اور بچانے والی عورتیں اور اللہ تعالیٰ کو یاد کرنیوالے مرد اور یاد کرنیوالی عورتیں ان سب کے لئے اللہ تعالیٰ نے گناہوں کی بخشش اور بڑا ثواب تیار رکھا ہے1
وَ مَا كَانَ لِمُؤْمِنٍ وَّ لَا مُؤْمِنَةٍ اِذَا قَضَى اللّٰهُ وَ رَسُوْلُهٗۤ اَمْرًا اَنْ یَّكُوْنَ لَهُمُ الْخِیَرَةُ مِنْ اَمْرِهِمْ١ؕ وَ مَنْ یَّعْصِ اللّٰهَ وَ رَسُوْلَهٗ فَقَدْ ضَلَّ ضَلٰلًا مُّبِیْنًاؕ Open ayah 33:36 in the Quran reader
اور کسی مسلمان مرد یا مسلمان عورت کے لئے یہ نہیں ہوسکتا کہ جب اللہ تعالیٰ اور اس کا رسول کسی بات کا حکم کردیں تو پھر ان کو اس بات میں کوئی اختیار رہے2 اور جو کوئی اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کا فرمانا نہ مانے اور دوسروں کی رائے پر چلے تو وہ کھلا گمراہ ہوچکا3
وَ اِذْ تَقُوْلُ لِلَّذِیْۤ اَنْعَمَ اللّٰهُ عَلَیْهِ وَ اَنْعَمْتَ عَلَیْهِ اَمْسِكْ عَلَیْكَ زَوْجَكَ وَ اتَّقِ اللّٰهَ وَ تُخْفِیْ فِیْ نَفْسِكَ مَا اللّٰهُ مُبْدِیْهِ وَ تَخْشَى النَّاسَ١ۚ وَ اللّٰهُ اَحَقُّ اَنْ تَخْشٰىهُ١ؕ فَلَمَّا قَضٰى زَیْدٌ مِّنْهَا وَطَرًا زَوَّجْنٰكَهَا لِكَیْ لَا یَكُوْنَ عَلَى الْمُؤْمِنِیْنَ حَرَجٌ فِیْۤ اَزْوَاجِ اَدْعِیَآئِهِمْ اِذَا قَضَوْا مِنْهُنَّ وَطَرًا١ؕ وَ كَانَ اَمْرُ اللّٰهِ مَفْعُوْلًا Open ayah 33:37 in the Quran reader
اور اے پیغمبر وہ وقت یاد کر جب تو اس شخص سے کہتا تھا جس پر اللہ تعالیٰ نے احسان کیا اس کو اسلام کی توفیق دی4 اور تو نے بھی اس پر احسان کیا اپنی جورو (زینب) کو اپنے پاس رہنے دے اور اللہ سے ڈر5 اور تو اپنے دل میں ایک بات چھپاتا تھا جس کو اللہ کھولنے والا تھا اور تو لوگوں سے اس بات کے کھلنے میں ڈرتا تھا حالانکہ تجھ کو اللہ سے زیادہ ڈرنا چاہیے تھا6 پھر جب زید اپنی خواہش اس عورت سے پوری کرچکا تو ہم نے اس کا ناکح تیرے ساتھ کردیا8 اس سے یہ مطلب تھا کہ مسلمانوں کو اپنے لے پاک لڑکوں کی بی بیوں سے نکاح کرلینے میں جب وہ اپنی خواہش ان سے پوری کر چکیں کوئی تنگی نہ رہے اور اللہ تعالیٰ کا حکم پورا ہو کر رہے گا
مَا كَانَ عَلَى النَّبِیِّ مِنْ حَرَجٍ فِیْمَا فَرَضَ اللّٰهُ لَهٗ١ؕ سُنَّةَ اللّٰهِ فِی الَّذِیْنَ خَلَوْا مِنْ قَبْلُ١ؕ وَ كَانَ اَمْرُ اللّٰهِ قَدَرًا مَّقْدُوْرَا٘ۙ Open ayah 33:38 in the Quran reader
پیغمبر کو اس کام کے کرنے میں جو اللہ تعالیٰ نے اس کے لئے ٹھہرا دیا کچھ مضائقہ نہیں اللہ تعالیٰ کی یہی عادت رہی ان پیغمبروں میں جو پہلے گزر چکے ہیں اور اللہ تعالیٰ کا جو کام ہیوہروز اول میں) ٹھہر چکا ہے مقرر ہوچکا ہے
اِ۟لَّذِیْنَ یُبَلِّغُوْنَ رِسٰلٰتِ اللّٰهِ وَ یَخْشَوْنَهٗ وَ لَا یَخْشَوْنَ اَحَدًا اِلَّا اللّٰهَ١ؕ وَ كَفٰى بِاللّٰهِ حَسِیْبًا Open ayah 33:39 in the Quran reader
جو اللہ تعالیٰ کے پغیام لوگوں کو پہنچاتے رہے اور اللہ تعالیٰ ہی سے ڈرتے رہے اس کے سوا کسی سے نہیں ڈرتے تھے اور اللہ بس ہے حساب لینے والا
مَا كَانَ مُحَمَّدٌ اَبَاۤ اَحَدٍ مِّنْ رِّجَالِكُمْ وَ لٰكِنْ رَّسُوْلَ اللّٰهِ وَ خَاتَمَ النَّبِیّٖنَ١ؕ وَ كَانَ اللّٰهُ بِكُلِّ شَیْءٍ عَلِیْمًا۠ Open ayah 33:40 in the Quran reader
محمد تم میں سے کسی مرد کا باپ نہیں ہے1 البتہ وہ اللہ تعالیٰ کا پیغمبر ہے اور پیغمبروں کا ختم کرنے والاف 2 اور اللہ تعالیٰ سب کو جانتا ہے