33. Surah Al-Ahzaab
الأحزابThe Clans · 73 ayahsاشرف الحواشی
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اذْكُرُوا اللّٰهَ ذِكْرًا كَثِیْرًاۙ Open ayah 33:41 in the Quran reader
مسلمانو اللہ تعالیٰ کی یاد بہت کرو
وَّ سَبِّحُوْهُ بُكْرَةً وَّ اَصِیْلًا Open ayah 33:42 in the Quran reader
اور صبح و شام اس کی پاکی بیان کرتے رہو3
هُوَ الَّذِیْ یُصَلِّیْ عَلَیْكُمْ وَ مَلٰٓئِكَتُهٗ لِیُخْرِجَكُمْ مِّنَ الظُّلُمٰتِ اِلَى النُّوْرِ١ؕ وَ كَانَ بِالْمُؤْمِنِیْنَ رَحِیْمًا Open ayah 33:43 in the Quran reader
وہی خدا ہے جو تم پر رحمت بھیجتا ہے اور اس کی فرشتے تمہارے لئے دعا کرتے ہیں اس لئے کہ تم کو کفر کی تاریکیوں سے نکال کر اسلام کی روشنی میں لائے اور وہ ایمان داروں پر مہربان ہے
تَحِیَّتُهُمْ یَوْمَ یَلْقَوْنَهٗ سَلٰمٌ١ۚۖ وَ اَعَدَّ لَهُمْ اَجْرًا كَرِیْمًا Open ayah 33:44 in the Quran reader
جس دن وہ اللہ سے ملیں گے4 اس دن ان کا تحفہ سلام ہوگا5 اور ان کے واسطے اچھا نیک تیار ہے
یٰۤاَیُّهَا النَّبِیُّ اِنَّاۤ اَرْسَلْنٰكَ شَاهِدًا وَّ مُبَشِّرًا وَّ نَذِیْرًاۙ Open ayah 33:45 in the Quran reader
اے پیغمبر ہم نے تجھ کو گواہ بنا کر بھیجا گواہ6 اور مسلمانوں کو جنت کی خوشخبری دینے والا کافروں کو خدا کے عذاب سے ڈرانیوالا
وَّ دَاعِیًا اِلَى اللّٰهِ بِاِذْنِهٖ وَ سِرَاجًا مُّنِیْرًا Open ayah 33:46 in the Quran reader
اور اللہ کے حکم سے لوگوں کو اللہ کی طرف بلانیوالا اور روشن کرنیوالا چراغ7
وَ بَشِّرِ الْمُؤْمِنِیْنَ بِاَنَّ لَهُمْ مِّنَ اللّٰهِ فَضْلًا كَبِیْرًا Open ayah 33:47 in the Quran reader
اور ایمان والوں کو یہ خوشخبری سنا ان پر اللہ تعالیٰ کی طرف سے بڑا فضل ہوگا8
وَ لَا تُطِعِ الْكٰفِرِیْنَ وَ الْمُنٰفِقِیْنَ وَ دَعْ اَذٰىهُمْ وَ تَوَكَّلْ عَلَى اللّٰهِ١ؕ وَ كَفٰى بِاللّٰهِ وَكِیْلًا Open ayah 33:48 in the Quran reader
اور اے پیغمبر کافروں اور منافقوں کا کہنا نہ مان اور وہ جو تجھ کو ستاتے ہیں اس کا خیال چھوڑ دے9 اور اللہ پر بھروسا رکھ اور اللہ بس ہے کام بنانے والا
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اِذَا نَكَحْتُمُ الْمُؤْمِنٰتِ ثُمَّ طَلَّقْتُمُوْهُنَّ مِنْ قَبْلِ اَنْ تَمَسُّوْهُنَّ فَمَا لَكُمْ عَلَیْهِنَّ مِنْ عِدَّةٍ تَعْتَدُّوْنَهَا١ۚ فَمَتِّعُوْهُنَّ وَ سَرِّحُوْهُنَّ سَرَاحًا جَمِیْلًا Open ayah 33:49 in the Quran reader
مسلمانو ! جب تم مسلمان عورتوں سے نکاح کرو پھر صحبت سے پہلے ان کو طلاق دے ”10 تو تمہاری کوئی عدت ان کو کرنا ضرور نہیں جس کا تمشمار کرو1 بلکہ ان کو کچھ دے دو اور اچھی طرح رخصت کردو2
یٰۤاَیُّهَا النَّبِیُّ اِنَّاۤ اَحْلَلْنَا لَكَ اَزْوَاجَكَ الّٰتِیْۤ اٰتَیْتَ اُجُوْرَهُنَّ وَ مَا مَلَكَتْ یَمِیْنُكَ مِمَّاۤ اَفَآءَ اللّٰهُ عَلَیْكَ وَ بَنٰتِ عَمِّكَ وَ بَنٰتِ عَمّٰتِكَ وَ بَنٰتِ خَالِكَ وَ بَنٰتِ خٰلٰتِكَ الّٰتِیْ هَاجَرْنَ مَعَكَ١٘ وَ امْرَاَةً مُّؤْمِنَةً اِنْ وَّهَبَتْ نَفْسَهَا لِلنَّبِیِّ اِنْ اَرَادَ النَّبِیُّ اَنْ یَّسْتَنْكِحَهَا١ۗ خَالِصَةً لَّكَ مِنْ دُوْنِ الْمُؤْمِنِیْنَ١ؕ قَدْ عَلِمْنَا مَا فَرَضْنَا عَلَیْهِمْ فِیْۤ اَزْوَاجِهِمْ وَ مَا مَلَكَتْ اَیْمَانُهُمْ لِكَیْلَا یَكُوْنَ عَلَیْكَ حَرَجٌ١ؕ وَ كَانَ اللّٰهُ غَفُوْرًا رَّحِیْمًا Open ayah 33:50 in the Quran reader
اے پیغمبر ہم نے تیرے لئے وہ بی بیاں حلال کردیں جن کا مہر تو نے ادا کردیا3 اور جن لونڈیوں کا تو مالک ہوا جو خدا نے تجھ کو4 اور لڑائی میں دلوائیں5 اور تیرے چچا کی بیٹیاں اور تیری پھوپھی کی بٹیاں اور تیرے ماموں کی بیٹیاں اور تیری خالائوں کی بیٹیاں جنہوں نے تیرے ساتھ مدینہ میں ہجرت کی6 اور کوئی سی مسلمان عورت اگر وہ اپنے تئیں تجھ کو دے ڈالے مفت بےمہر کے) بشرطیکہ پیغمبر اس سے نکاح کرنا چاہیے یہ کم خاص تیرے لئے ہے مسلمانوں کے لئے نہیں7 ہم کو معلوم ہے جو ہم نے مسلمانوں پر انکی بی بیوں اور لونڈیوں کے باب میں ٹھیرا دیا8 غرض یہ ہے کہ تجھ کو کوئی تکلیف نہ ہو (اس وجہ سے تیرے لئے ایک خاص حکم رکھا) اللہ بخشنے والا مہربان ہے
تُرْجِیْ مَنْ تَشَآءُ مِنْهُنَّ وَ تُئْوِیْۤ اِلَیْكَ مَنْ تَشَآءُ١ؕ وَ مَنِ ابْتَغَیْتَ مِمَّنْ عَزَلْتَ فَلَا جُنَاحَ عَلَیْكَ١ؕ ذٰلِكَ اَدْنٰۤى اَنْ تَقَرَّ اَعْیُنُهُنَّ وَ لَا یَحْزَنَّ وَ یَرْضَیْنَ بِمَاۤ اٰتَیْتَهُنَّ كُلُّهُنَّ١ؕ وَ اللّٰهُ یَعْلَمُ مَا فِیْ قُلُوْبِكُمْ١ؕ وَ كَانَ اللّٰهُ عَلِیْمًا حَلِیْمًا Open ayah 33:51 in the Quran reader
(تجھے یہ بھی اختیا رہے) تو ان عورتوں میں9 سے جس کو چاہے پیچھے رکھ دے اس کی اپنی نال دے وہ جس کو چاہے اپنے پاس جگہ دے (گو اس کی باری نہ ہو) اور جن عورتوں کو تو پیچھے ڈال دے اگر ان میں سے پھر کسی کو اپنے پاس بلا لے تو تجھ پر کوئی گناہ نہیں یہ جو اختیار تجھ کو دیا گیا ہے اس سے زیاہ امید ہے کہ ان کی آنکھیں ٹھنڈی رہیں گی اور ان کو رنج نہ ہوگا10 اور جو تو ان کو دے گا اس سے وہ سب راضی رہیں گی11 اور اللہ جانتا ہے جو تمہارے دلوں میں ہے اور اللہ تعالیٰ علم والا ہے تحمل والاف 12
لَا یَحِلُّ لَكَ النِّسَآءُ مِنْۢ بَعْدُ وَ لَاۤ اَنْ تَبَدَّلَ بِهِنَّ مِنْ اَزْوَاجٍ وَّ لَوْ اَعْجَبَكَ حُسْنُهُنَّ اِلَّا مَا مَلَكَتْ یَمِیْنُكَ١ؕ وَ كَانَ اللّٰهُ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ رَّقِیْبًا۠ Open ayah 33:52 in the Quran reader
(اے پیغمبر) اب سے تجھ کو اور عورتیں درست نہیں اور نہ یہ ہوسکتا ہے کہ ان کے بدل دوسری بی بیاں کرلے گو ان کی صورت تجھ کو بھلی لگے1 البتہ لونڈیاں جن کا تو مالک ہو رکھ سکتا ہے2 اور اللہ تعالیٰ ہر چیز پر نگاہرکھتا ہے
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تَدْخُلُوْا بُیُوْتَ النَّبِیِّ اِلَّاۤ اَنْ یُّؤْذَنَ لَكُمْ اِلٰى طَعَامٍ غَیْرَ نٰظِرِیْنَ اِنٰىهُ١ۙ وَ لٰكِنْ اِذَا دُعِیْتُمْ فَادْخُلُوْا فَاِذَا طَعِمْتُمْ فَانْتَشِرُوْا وَ لَا مُسْتَاْنِسِیْنَ لِحَدِیْثٍ١ؕ اِنَّ ذٰلِكُمْ كَانَ یُؤْذِی النَّبِیَّ فَیَسْتَحْیٖ مِنْكُمْ١٘ وَ اللّٰهُ لَا یَسْتَحْیٖ مِنَ الْحَقِّ١ؕ وَ اِذَا سَاَلْتُمُوْهُنَّ مَتَاعًا فَسْئَلُوْهُنَّ مِنْ وَّرَآءِ حِجَابٍ١ؕ ذٰلِكُمْ اَطْهَرُ لِقُلُوْبِكُمْ وَ قُلُوْبِهِنَّ١ؕ وَ مَا كَانَ لَكُمْ اَنْ تُؤْذُوْا رَسُوْلَ اللّٰهِ وَ لَاۤ اَنْ تَنْكِحُوْۤا اَزْوَاجَهٗ مِنْۢ بَعْدِهٖۤ اَبَدًا١ؕ اِنَّ ذٰلِكُمْ كَانَ عِنْدَ اللّٰهِ عَظِیْمًا Open ayah 33:53 in the Quran reader
مسلمانو جب تم کو کھانے کے لئے بلایا جائے تو پیغمبر کے گھروں میں بےاذن لئے مت گھر اجازت لے کر اندر جائو وہ بھی ایسے وقت میں کہ اس کے پکنے کا انتظار نہ کرنا پڑے بلکہ جب بلائے جائو اس وقت جائو پھر کھانا کھا چکتے ہی وہاں سے چل دو اور باتوں میں نہ لگ جائو کیونکہ ایسا کرنے سے پیغمبر کو تکلیف ہوتی ہے وہ تم سے شرماتا ہے اور اللہ تعالیٰ کو تو سچ بات کہنے میں کوئی شرم نہیں3 اور جب پیغمبر کی بی بیوں سے کوئی سامان مانگو تو پردے کے باہر سے مانگو4 اس سے تمہارے دل اور ان کے دل شیطان کے وسوسوں سے خوب پاک رہیں گے اور تمہارے لئے یہ زیبا نہیں کہ اللہ تعالیٰ کے پیغمبر کو تکلیف پہنچائو اور نہ یہ کہ اس کے پیچھے اس کی عورتوں سے کبھی نکاح کرو خدا تعالیٰ کے نزدیک یہ بڑا گناہ ہے5
اِنْ تُبْدُوْا شَیْئًا اَوْ تُخْفُوْهُ فَاِنَّ اللّٰهَ كَانَ بِكُلِّ شَیْءٍ عَلِیْمًا Open ayah 33:54 in the Quran reader
اگر تم کسی چیز کو کھول کر کہو یا اول میں اس کو چھپائو تو اللہ تو ہر چیز کو جانتا ہے6
لَا جُنَاحَ عَلَیْهِنَّ فِیْۤ اٰبَآئِهِنَّ وَ لَاۤ اَبْنَآئِهِنَّ وَ لَاۤ اِخْوَانِهِنَّ وَ لَاۤ اَبْنَآءِ اِخْوَانِهِنَّ وَ لَاۤ اَبْنَآءِ اَخَوٰتِهِنَّ وَ لَا نِسَآئِهِنَّ وَ لَا مَا مَلَكَتْ اَیْمَانُهُنَّ١ۚ وَ اتَّقِیْنَ اللّٰهَ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ كَانَ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ شَهِیْدًا Open ayah 33:55 in the Quran reader
پیغمبر کی بی بیوں کو7 اپنے بایوں کے سامنے آنے میں ان سے پردہ نہ کرنے میں کوئی گناہ نہیں اور نہ اپنے بیٹوں کے اور نہ اپنے بھائیوں کے اور نہ اپنے بھتیجوں کے8 اور نہ اپنے بھائیوں کے اور نہ مسلمان عورتوں کے اور نہ اپنے غلام لونڈیوں کے سامنے جو نے میں کوئی گناہ ہے اور اے پیغمبر کی بی بیوں اللہ سے ڈرتی رہو بیشک ہر چیز اللہ تعالیٰ کے سامنے ہے وہ دیکھ رہا ہے
اِنَّ اللّٰهَ وَ مَلٰٓئِكَتَهٗ یُصَلُّوْنَ عَلَى النَّبِیِّ١ؕ یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا صَلُّوْا عَلَیْهِ وَ سَلِّمُوْا تَسْلِیْمًا Open ayah 33:56 in the Quran reader
اللہ پیغمبر پر اپنی رحمت اتارتا ہے اور فرشتے پیغمبر پر درود بھیجتے ہیں مسلمانو1 تم بھی پیغمبر پر درود بھیجو اور سلام بھیجو سلام2
اِنَّ الَّذِیْنَ یُؤْذُوْنَ اللّٰهَ وَ رَسُوْلَهٗ لَعَنَهُمُ اللّٰهُ فِی الدُّنْیَا وَ الْاٰخِرَةِ وَ اَعَدَّ لَهُمْ عَذَابًا مُّهِیْنًا Open ayah 33:57 in the Quran reader
جو لوگ اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کوس اتتے ہیں ان پر اللہ تعالیٰ نے پٹھکار کی دنیا اور آخرت میں ان کے لئے ذلت کا عذاب تیار رکھا ہے3
وَ الَّذِیْنَ یُؤْذُوْنَ الْمُؤْمِنِیْنَ وَ الْمُؤْمِنٰتِ بِغَیْرِ مَا اكْتَسَبُوْا فَقَدِ احْتَمَلُوْا بُهْتَانًا وَّ اِثْمًا مُّبِیْنًا۠ Open ayah 33:58 in the Quran reader
اور جو لوگ مسلمان مرد اور مسلمان عورتوں کو ساتے ہیں بغیر کچھ کئے بےقصور تو انہوں نے اپنی گردن پر جھوٹ اور کھلم کھلے گناہ کا بوجھ لیاف 4
یٰۤاَیُّهَا النَّبِیُّ قُلْ لِّاَزْوَاجِكَ وَ بَنٰتِكَ وَ نِسَآءِ الْمُؤْمِنِیْنَ یُدْنِیْنَ عَلَیْهِنَّ مِنْ جَلَابِیْبِهِنَّ١ؕ ذٰلِكَ اَدْنٰۤى اَنْ یُّعْرَفْنَ فَلَا یُؤْذَیْنَ١ؕ وَ كَانَ اللّٰهُ غَفُوْرًا رَّحِیْمًا Open ayah 33:59 in the Quran reader
اے پیغمبر اپنی بی بیوں اور بیٹیوں اور مسلمانوں کی عورتوں سے کہہ دے جب وہ رستہ میں نکلیں تو) اپنی چاروں کے گھونگٹ اپنے اوپر ڈال لیا کریں اس سے امید ہے کہ وہ پہچان لی جائیں گی اور ان کو کوئی نہ چھیڑے گا اور اللہ بخشنے والا مہربان ہے5
لَئِنْ لَّمْ یَنْتَهِ الْمُنٰفِقُوْنَ وَ الَّذِیْنَ فِیْ قُلُوْبِهِمْ مَّرَضٌ وَّ الْمُرْجِفُوْنَ فِی الْمَدِیْنَةِ لَنُغْرِیَنَّكَ بِهِمْ ثُمَّ لَا یُجَاوِرُوْنَكَ فِیْهَاۤ اِلَّا قَلِیْلًا٤ۖۛۚ Open ayah 33:60 in the Quran reader
اگر یہ منافق اور جن کے دلوں میں کھوٹ ہے اور جھوٹی خبریں مدینے میں اڑانے6 والے (بدمعاش اپنی حرکتوں سے) باز نہ آئیں گے تو ہم تجھ کو اے پیغمبر ان کے پیچھے لگا دینگے پھر روہ مدینے میں تیرے پاس ٹھہرنے بھی نہ پائیں گے مگر چند روز7
مَّلْعُوْنِیْنَ١ۛۚ اَیْنَمَا ثُقِفُوْۤا اُخِذُوْا وَ قُتِّلُوْا تَقْتِیْلًا Open ayah 33:61 in the Quran reader
ہر طرف سے ان پر پھٹکار برسے گی جہاں ملیں گے پکڑ لئے جاویں گے اور مار کر ٹکڑے کردیئے جائیں
سُنَّةَ اللّٰهِ فِی الَّذِیْنَ خَلَوْا مِنْ قَبْلُ١ۚ وَ لَنْ تَجِدَ لِسُنَّةِ اللّٰهِ تَبْدِیْلًا Open ayah 33:62 in the Quran reader
جو لوگ پہلے گزر چکے ہیں ان میں بھی خدا کی چال یہی رہی ہے اور خدا کی چال کو تو بدلتا ہوا نہ پائے گا1
یَسْئَلُكَ النَّاسُ عَنِ السَّاعَةِ١ؕ قُلْ اِنَّمَا عِلْمُهَا عِنْدَ اللّٰهِ١ؕ وَ مَا یُدْرِیْكَ لَعَلَّ السَّاعَةَ تَكُوْنُ قَرِیْبًا Open ayah 33:63 in the Quran reader
(اے پیغمبر) لوگ تجھ سے قیامت کو پوچھتے ہیں وہ کب ہوگی2 کہہ دے کہ قیامت کا علم تو اللہ ہی کے پاس ہے3 اور تجھے کیا معلوم شاید قیامت قریب ہو4
اِنَّ اللّٰهَ لَعَنَ الْكٰفِرِیْنَ وَ اَعَدَّ لَهُمْ سَعِیْرًاۙ Open ayah 33:64 in the Quran reader
بیشک اللہ نے کافروں کو پھٹکار دیا ہے اور ان کے لئے جیسے دنیا میں ذات ہے ویسے ہی آخرت میں دہکتی ہوئی آگ تیار رکھی ہے
خٰلِدِیْنَ فِیْهَاۤ اَبَدًا١ۚ لَا یَجِدُوْنَ وَلِیًّا وَّ لَا نَصِیْرًاۚ Open ayah 33:65 in the Quran reader
وہ ہمیشہ اس میں رہیں گے اور کوئی حمایتی اپنا نہ پائیں گے اور نہ مددگار
یَوْمَ تُقَلَّبُ وُجُوْهُهُمْ فِی النَّارِ یَقُوْلُوْنَ یٰلَیْتَنَاۤ اَطَعْنَا اللّٰهَ وَ اَطَعْنَا الرَّسُوْلَا Open ayah 33:66 in the Quran reader
جس دن ان کے منہ کباب کی طرح آگ میں پلٹائے جائیں یا اوندھے منہ آگ میں ڈالے جائیں اس وقت کہیں گیکاش ہم نے دنیا میں اللہ کا فرمانا سنا ہوتا اور رسول کا فرمانا مانا ہوتا
وَ قَالُوْا رَبَّنَاۤ اِنَّاۤ اَطَعْنَا سَادَتَنَا وَ كُبَرَآءَنَا فَاَضَلُّوْنَا السَّبِیْلَا Open ayah 33:67 in the Quran reader
اور وہاں کہیں گے مالک ہمارے ہم سے غلطی ہوئی ہم نے اپنے سرداروں اور بڑوں کا کہنا مانا (ان کی تقلید کی) انہوں نے ہی ہم کو گمراہ کردیا
رَبَّنَاۤ اٰتِهِمْ ضِعْفَیْنِ مِنَ الْعَذَابِ وَ الْعَنْهُمْ لَعْنًا كَبِیْرًا۠ Open ayah 33:68 in the Quran reader
مالک ہمارے ان سرداروں اور بڑوں کو دو عذاب دے اور ان پر بڑی پھٹکار کر
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تَكُوْنُوْا كَالَّذِیْنَ اٰذَوْا مُوْسٰى فَبَرَّاَهُ اللّٰهُ مِمَّا قَالُوْا١ؕ وَ كَانَ عِنْدَ اللّٰهِ وَجِیْهًاؕ Open ayah 33:69 in the Quran reader
مسلمانو تم ان لوگوں کی طرح مت ہو جنہوں نے موسیٰ کو ستایا پھر اللہ تعالیٰ نے اس کو اس (عیب) سے جو وہ کہتے تھے پاک کر دکھایا اور اللہ تعالیٰ کے نزدیک موسیٰ عزت دارت ھا5
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اتَّقُوا اللّٰهَ وَ قُوْلُوْا قَوْلًا سَدِیْدًاۙ Open ayah 33:70 in the Quran reader
مسلمانو اللہ تعالیٰ سے ڈرتے رہو اور سیدھی صحیح بات کہو
یُّصْلِحْ لَكُمْ اَعْمَالَكُمْ وَ یَغْفِرْ لَكُمْ ذُنُوْبَكُمْ١ؕ وَ مَنْ یُّطِعِ اللّٰهَ وَ رَسُوْلَهٗ فَقَدْ فَازَ فَوْزًا عَظِیْمًا Open ayah 33:71 in the Quran reader
ایسا کرو گے تو اللہ تعالیٰ کام بنا دے گا اور تمہارے گناہ بخش دے گا6 اور جوئی کوئی اللہ اور اس کے رسول کے کہے پر چلے اس نے بڑی مراد پائی
اِنَّا عَرَضْنَا الْاَمَانَةَ عَلَى السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ الْجِبَالِ فَاَبَیْنَ اَنْ یَّحْمِلْنَهَا وَ اَشْفَقْنَ مِنْهَا وَ حَمَلَهَا الْاِنْسَانُ١ؕ اِنَّهٗ كَانَ ظَلُوْمًا جَهُوْلًاۙ Open ayah 33:72 in the Quran reader
ہم نے آسمان اور زمین اور پہاڑوں کو اپنی امانت دکھائی اور ان سے پوچھا کیا تم اس کو اٹھاتے ہو) انہوں نے اس کا اٹھانا قبول نہ کیا اور اس کے اٹھانے سے ڈر گئے اور آدمی نے صجھٹ) اس کو اٹھا لیا بیشک آدمی نے اپنے اوپر بڑا ظلم کیا نادانی کی2
لِّیُعَذِّبَ اللّٰهُ الْمُنٰفِقِیْنَ وَ الْمُنٰفِقٰتِ وَ الْمُشْرِكِیْنَ وَ الْمُشْرِكٰتِ وَ یَتُوْبَ اللّٰهُ عَلَى الْمُؤْمِنِیْنَ وَ الْمُؤْمِنٰتِ١ؕ وَ كَانَ اللّٰهُ غَفُوْرًا رَّحِیْمًا۠ Open ayah 33:73 in the Quran reader
(ادٓمی نے یہ امانت) اس لئے اٹھائی کہ اللہ آدمیوں میں سے جو منفاق مرد اور منفاق عورتیں اور مشرک مرد اور مشرک عورتیں نکلیں ان کو عذاب اور مسلمان مرد اور عورتوں پر مہربانی کرے (یا ان کے قصور معاف کرے) اور اللہ تعالیٰ بخشنے والا مہربان بخشنے والا مہربان ہے3