34. Surah Saba
سبإSheba · 54 ayahsاشرف الحواشی
اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِیْ لَهٗ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِی الْاَرْضِ وَ لَهُ الْحَمْدُ فِی الْاٰخِرَةِ١ؕ وَ هُوَ الْحَكِیْمُ الْخَبِیْرُ Open ayah 34:1 in the Quran reader
ف 4 اصل تعریف اللہ ہی کو سزا وار ہے اسی کا ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو زمین میں اور آخرت میں (بھی دنیا کی طرح) اسی کی تعریف5 ہوگی وہی حکمت والا خبردار ہے6
یَعْلَمُ مَا یَلِجُ فِی الْاَرْضِ وَ مَا یَخْرُجُ مِنْهَا وَ مَا یَنْزِلُ مِنَ السَّمَآءِ وَ مَا یَعْرُجُ فِیْهَا١ؕ وَ هُوَ الرَّحِیْمُ الْغَفُوْرُ Open ayah 34:2 in the Quran reader
وہ جانتا ہے جو زمین کے اندر رہتا ہے مثلاً بیج خزانہ وغیرہ اور جو زمین سے نکلتا ہے (مثلاً درخت جانور وغیرہ) اور جو آسمان سے اترتا ہے (مثلاً پانی اور رزق اور فرشتہ وغیرہ) اور جو آسمان7 میں چڑھ جاتا ہے اور وہی مہربان8 ہے بخشنے والا
وَ قَالَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا لَا تَاْتِیْنَا السَّاعَةُ١ؕ قُلْ بَلٰى وَ رَبِّیْ لَتَاْتِیَنَّكُمْ١ۙ عٰلِمِ الْغَیْبِ١ۚ لَا یَعْزُبُ عَنْهُ مِثْقَالُ ذَرَّةٍ فِی السَّمٰوٰتِ وَ لَا فِی الْاَرْضِ وَ لَاۤ اَصْغَرُ مِنْ ذٰلِكَ وَ لَاۤ اَكْبَرُ اِلَّا فِیْ كِتٰبٍ مُّبِیْنٍۗۙ Open ayah 34:3 in the Quran reader
اور کافر کہتے ہیں قیامت تو ہم پر آنے والی نہیں9 (اے پیغمبر) کہہ دے کیوں نہیں قسم میرے مالک کی جو غیب کی باتیں جانتا ہے10 اس سے ذرہ برابر کوئی چیز چھپی ہوئی نہیں نہ آسمان میں اور نہ زمین میں اور نہ ذرے سے چھوٹی اور نہ بڑی خود وہ کھلی کتاب (لوح محفوظ) میں لکھی ہوئی ہے
لِّیَجْزِیَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ١ؕ اُولٰٓئِكَ لَهُمْ مَّغْفِرَةٌ وَّ رِزْقٌ كَرِیْمٌ Open ayah 34:4 in the Quran reader
قیامت1 جو تم پر ضرور ایک نہ ایک دن آئیگی اس لئے کہ جو لوگ ایمان لائے اور اچھے کئے اللہ ان کے نیک کاموں کا ان کو بدلہ دے انہی لوگوں کے لئے آخرت میں گناہوں کی بخشش اور عزت کی روزی ہے یا عمدہ روزی ہے
وَ الَّذِیْنَ سَعَوْ فِیْۤ اٰیٰتِنَا مُعٰجِزِیْنَ اُولٰٓئِكَ لَهُمْ عَذَابٌ مِّنْ رِّجْزٍ اَلِیْمٌ Open ayah 34:5 in the Quran reader
اور جن لوگوں نے ہماری آیتوں کے بگاڑنے میں کوشش کی یہ سمجھ کر کہ وہ ہمارے قابو سے نکل جائیں گے ان کو بڑا سخت تکلیف کا عذاب ہوگا2
وَ یَرَى الَّذِیْنَ اُوْتُوا الْعِلْمَ الَّذِیْۤ اُنْزِلَ اِلَیْكَ مِنْ رَّبِّكَ هُوَ الْحَقَّ١ۙ وَ یَهْدِیْۤ اِلٰى صِرَاطِ الْعَزِیْزِ الْحَمِیْدِ Open ayah 34:6 in the Quran reader
اور اے پیغمبر جن لوگوں کو اگلی کتابوں کا علم دیا گیا ہے وہ تو3 تجھ پر تیرے مالک کی طرف سے جا اترا ہے۔ (یعنی قرآن) اس کو برحق اور زبردست خوبیوں والے خدا کا رستہ دکھانے والا سمجھتے ہیں
وَ قَالَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا هَلْ نَدُلُّكُمْ عَلٰى رَجُلٍ یُّنَبِّئُكُمْ اِذَا مُزِّقْتُمْ كُلَّ مُمَزَّقٍ١ۙ اِنَّكُمْ لَفِیْ خَلْقٍ جَدِیْدٍۚ Open ayah 34:7 in the Quran reader
اور کافر ہنسی سے ایک دوسرے سے کہتے ہیں جی ہم تم کو ایک آدمی بتائیں جو تم کو یہ خبر دیتا ہے کہ جب تم مر کر ریزہ ریزہ ہوجائو گے تو پھر تم نئے سرے سے پیدا ہو گے
اَفْتَرٰى عَلَى اللّٰهِ كَذِبًا اَمْ بِهٖ جِنَّةٌ١ؕ بَلِ الَّذِیْنَ لَا یُؤْمِنُوْنَ بِالْاٰخِرَةِ فِی الْعَذَابِ وَ الضَّلٰلِ الْبَعِیْدِ Open ayah 34:8 in the Quran reader
عجیب آدمی ہے کیا اس نے اللہ پر جھوٹ باندھا لیا ہے یا وہ سودائی ہے پاگل یہ کوئی بات نہیں جو لوگ آخرت کا یقین نہیں رکھتے وہ خود احمق ہیں آخرت میں عذاب پائیں گے اور دنیا میں پولے سرے کے گمراہ ہیں
اَفَلَمْ یَرَوْا اِلٰى مَا بَیْنَ اَیْدِیْهِمْ وَ مَا خَلْفَهُمْ مِّنَ السَّمَآءِ وَ الْاَرْضِ١ؕ اِنْ نَّشَاْ نَخْسِفْ بِهِمُ الْاَرْضَ اَوْ نُسْقِطْ عَلَیْهِمْ كِسَفًا مِّنَ السَّمَآءِ١ؕ اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیَةً لِّكُلِّ عَبْدٍ مُّنِیْبٍ۠ Open ayah 34:9 in the Quran reader
کیا ان لوگوں نے جو ان کے سامنے اور پیچھے آسمان ور زمین ہے اس کو نہیں دیکھا4 اگر ہم چاہیں تو دم بھر میں ان کو زمین میں دھنسا دیں یا آسمان کا ایک ٹکڑا ان پر گرا دیں ایک ڈھیارہ کچل کر رہ جائیں5 جس بندے کو خدا کا خیال ہے اس کو تو اس میں ضرور (خدا کی قدرت کا) پتہ ملتا ہے6
وَ لَقَدْ اٰتَیْنَا دَاوٗدَ مِنَّا فَضْلًا١ؕ یٰجِبَالُ اَوِّبِیْ مَعَهٗ وَ الطَّیْرَ١ۚ وَ اَلَنَّا لَهُ الْحَدِیْدَۙ Open ayah 34:10 in the Quran reader
اور ہم اگلے زمانہ میں دائود پیغمبر کو بزرگی دے چکے ہیں1 پہاڑو تم دائود کے ساتھ تسبیح کیا کرو اور پوندو (تم بھی ایسا ہی کرو2) اور ہم نے لوہا اس کے لئے نرم کردیا تھا3
اَنِ اعْمَلْ سٰبِغٰتٍ وَّ قَدِّرْ فِی السَّرْدِ وَ اعْمَلُوْا صَالِحًا١ؕ اِنِّیْ بِمَا تَعْمَلُوْنَ بَصِیْرٌ Open ayah 34:11 in the Quran reader
اس کو یہ حکم دیا تھا کہ پورے بدن کی زر میں بنا اور کڑیاں انداز سے جوڑ (بڑی چھوٹی نہ ہوں4) اور دائود اور اس کے لوگوں سے یہ کہا نیک کام کرتے رہو کیونکہ میں تمہارے کاموں کو دیکھ رہا ہوں
وَ لِسُلَیْمٰنَ الرِّیْحَ غُدُوُّهَا شَهْرٌ وَّ رَوَاحُهَا شَهْرٌ١ۚ وَ اَسَلْنَا لَهٗ عَیْنَ الْقِطْرِ١ؕ وَ مِنَ الْجِنِّ مَنْ یَّعْمَلُ بَیْنَ یَدَیْهِ بِاِذْنِ رَبِّهٖ١ؕ وَ مَنْ یَّزِغْ مِنْهُمْ عَنْ اَمْرِنَا نُذِقْهُ مِنْ عَذَابِ السَّعِیْرِ Open ayah 34:12 in the Quran reader
اور سلیمان پیغمبر کے لئے ہم5 نے ہوا کو تابعدار کردیا تھا وہ صبح کو ایک مہینہ کی راہ6 لے جاتی اور شام کو ایک مہینہ کی راہ لے جاتی اور ہم نے اس کے لئے تانبے کا ایک چشمہ7 بہا دیا تھا (وہ کان سے پانی کی طرح نکلتا اور جنوں میں سے بھی کسی مجن اس کے سامنے کام کرتے تھے اس کے مالک کے حکم ہے اور ہم نے کہہ دیا تھا جو کوئی جن ہمارے حکم سے پھریگا سلیمان کی اطاعت نہ کریگا ہم اس کو دوزخ کے عذاب کا مزہ چکھائیں گے8
یَعْمَلُوْنَ لَهٗ مَا یَشَآءُ مِنْ مَّحَارِیْبَ وَ تَمَاثِیْلَ وَ جِفَانٍ كَالْجَوَابِ وَ قُدُوْرٍ رّٰسِیٰتٍ١ؕ اِعْمَلُوْۤا اٰلَ دَاوٗدَ شُكْرًا١ؕ وَ قَلِیْلٌ مِّنْ عِبَادِیَ الشَّكُوْرُ Open ayah 34:13 in the Quran reader
یہ جنات اس کے لئے عالیشان عمارتیں بناتے تھے یا مسجدیں یا قلعے اور موتریں9 اور حوض کی طرح بڑے بڑے پیالے اور جمی ہوئی دیگیں10 (اور ہم نے یہ حکم دیا) اے دائود کی اولاد اللہ کا شکر مان کر نیک عمل کرتے رہو اور میرے بندوں میں شکر کرنے والے کم ہیں11
فَلَمَّا قَضَیْنَا عَلَیْهِ الْمَوْتَ مَا دَلَّهُمْ عَلٰى مَوْتِهٖۤ اِلَّا دَآبَّةُ الْاَرْضِ تَاْكُلُ مِنْسَاَتَهٗ١ۚ فَلَمَّا خَرَّ تَبَیَّنَتِ الْجِنُّ اَنْ لَّوْ كَانُوْا یَعْلَمُوْنَ الْغَیْبَ مَا لَبِثُوْا فِی الْعَذَابِ الْمُهِیْنِؕ Open ayah 34:14 in the Quran reader
پھر جب سلیمان پر ہم نے موت کا حکم دیا اس کی موت جنوں کو کسی نے نہیں بتلائی مگر زمین کے کیڑے (دیمک) نے وہ اس کی لکڑی کھا رہا تھا جب (لکڑی کھوکھلی ہوگئی اور) سلیمان گرپڑا اس وقت جنوں کو معلوم ہوا12 اگر وہ غیب کی بات جانتے ہوتے تو ایک مدت تک ذلت کی محنت میں نہ پڑے رہتے13
لَقَدْ كَانَ لِسَبَاٍ فِیْ مَسْكَنِهِمْ اٰیَةٌ١ۚ جَنَّتٰنِ عَنْ یَّمِیْنٍ وَّ شِمَالٍ١ؕ۬ كُلُوْا مِنْ رِّزْقِ رَبِّكُمْ وَ اشْكُرُوْا لَهٗ١ؕ بَلْدَةٌ طَیِّبَةٌ وَّ رَبٌّ غَفُوْرٌ Open ayah 34:15 in the Quran reader
بیشک سباوالوں کے لئے اپنی ہی بستی میں اللہ کی قدرت کی نشانی موجود تھی بستی کے دونوں طرف داہنے اور بائیں دو باغ تھے وہاں نہ مکھی تھی نہ مچھر ہم نے سبا والوں سے کہلا بھیجا اپنے مالک کی دی ہوئی روزی کھائو اور اس کا شکر بچا ہوا (سبحان اللہ کیا کہنا) ایسا پاکیزہ خوش آب و ہوا) شہر اور مالک (مہربان) بخشنے والا
فَاَعْرَضُوْا فَاَرْسَلْنَا عَلَیْهِمْ سَیْلَ الْعَرِمِ وَ بَدَّلْنٰهُمْ بِجَنَّتَیْهِمْ جَنَّتَیْنِ ذَوَاتَیْ اُكُلٍ خَمْطٍ وَّ اَثْلٍ وَّ شَیْءٍ مِّنْ سِدْرٍ قَلِیْلٍ Open ayah 34:16 in the Quran reader
انہوں نے ہمارا نہ سنا ہم نے (باندھ اور کٹاتوڑ کر، زور کا نالہ ان پر چھوڑ دیا اور ان دو (عمدہ) باغوں کو بدل کردو باغ ایسے کر درجنوں بدمزہ میوے (یا کسیلے میوے) اور جھائو کا درخت اور تھوڑے سے بیری کے درخت رہ گئے3
ذٰلِكَ جَزَیْنٰهُمْ بِمَا كَفَرُوْا١ؕ وَ هَلْ نُجٰزِیْۤ اِلَّا الْكَفُوْرَ Open ayah 34:17 in the Quran reader
ان کی ناشکری پر ہم نے ان کو یہ سزا دی اور ہم انہی کو سزا دیتے ہیں جو ناشکرے ہیں4
وَ جَعَلْنَا بَیْنَهُمْ وَ بَیْنَ الْقُرَى الَّتِیْ بٰرَكْنَا فِیْهَا قُرًى ظَاهِرَةً وَّ قَدَّرْنَا فِیْهَا السَّیْرَ١ؕ سِیْرُوْا فِیْهَا لَیَالِیَ وَ اَیَّامًا اٰمِنِیْنَ Open ayah 34:18 in the Quran reader
اور ان کے تباہ ہونے سے پہلے ہم نے ان میں اور ان بستیوں کے بیچ میں جہاں ہم نے برکت رکھی تھی (یعنی شام کی بستیوں میں) کی کھلے نمایاں یعنی قریب قریب گائوں آباد کر رکھے تھے5 اور ان میں منزلیں مقرر کردی تھیں سفر کرنے کو اور ان گائوں میں بےکھٹکے بات دن چلتے رہو
فَقَالُوْا رَبَّنَا بٰعِدْ بَیْنَ اَسْفَارِنَا وَ ظَلَمُوْۤا اَنْفُسَهُمْ فَجَعَلْنٰهُمْ اَحَادِیْثَ وَ مَزَّقْنٰهُمْ كُلَّ مُمَزَّقٍ١ؕ اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیٰتٍ لِّكُلِّ صَبَّارٍ شَكُوْرٍ Open ayah 34:19 in the Quran reader
ان کی شامت جو آئی تو کہنے لگے مالک ہمارے دور دور6 ہمارے سفر کر دے اور اپنی جانوں پر ظلم کرنے لگے آخر ہم نے انکو میٹ کر کہانیاں7 افسانے قصے بنادیا اور بالکل چیر پھاڑ ڈالا ان کی دھجیاں اڑا دیں جو شخص صبر اور شکر کرتا ہے اس کو البتہ اس قصے میں اللہ کی قدرت کی نشانیاں ہیں8
وَ لَقَدْ صَدَّقَ عَلَیْهِمْ اِبْلِیْسُ ظَنَّهٗ فَاتَّبَعُوْهُ اِلَّا فَرِیْقًا مِّنَ الْمُؤْمِنِیْنَ Open ayah 34:20 in the Quran reader
اور شیطان نے اپنا گمان ان سبا والوں پر سچ کر دکھایا وہ اس کے کہنے میں آگئے9 مگر ایک گروہ ایمان والوں کا شیطان کے شر سے بچ رہا
وَ مَا كَانَ لَهٗ عَلَیْهِمْ مِّنْ سُلْطٰنٍ اِلَّا لِنَعْلَمَ مَنْ یُّؤْمِنُ بِالْاٰخِرَةِ مِمَّنْ هُوَ مِنْهَا فِیْ شَكٍّ١ؕ وَ رَبُّكَ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ حَفِیْظٌ۠ Open ayah 34:21 in the Quran reader
اور شیطان کا کچھ زور تو ان پر نہ تھا مگر ہم کو (خود) یہ دکھانا منظور تھا کہ کون آخرت پر ایمان لاتا ہے اور کون اس میں شک کرتا رہے10 اور (اے پیغمبر) تیرا مالک ہر چیز پر نگہبان ہے
قُلِ ادْعُوا الَّذِیْنَ زَعَمْتُمْ مِّنْ دُوْنِ اللّٰهِ١ۚ لَا یَمْلِكُوْنَ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ فِی السَّمٰوٰتِ وَ لَا فِی الْاَرْضِ وَ مَا لَهُمْ فِیْهِمَا مِنْ شِرْكٍ وَّ مَا لَهٗ مِنْهُمْ مِّنْ ظَهِیْرٍ Open ayah 34:22 in the Quran reader
(اے پیغمبر ان لوگوں سے) کہہ دے تم جن کو خدا کے سوا (معبود) سمجھتے ہو بھلا ان کو پکارو تو سہی (وہ قحط میں کچھ کام آتے ہیں) ان کو تو ایک ذرے برابر بھی اختیار نہیں نہ آسمان میں نہ زمین میں (کہیں ان کی کچھ نہیں چلتی) اور نہ آسمان اور زمین کے بنانے میں ان کا کوئی غصہ ہے اور نہ ان میں سے کوئی خدا کا مددگار ہے1
وَ لَا تَنْفَعُ الشَّفَاعَةُ عِنْدَهٗۤ اِلَّا لِمَنْ اَذِنَ لَهٗ١ؕ حَتّٰۤى اِذَا فُزِّعَ عَنْ قُلُوْبِهِمْ قَالُوْا مَا ذَا١ۙ قَالَ رَبُّكُمْ١ؕ قَالُوا الْحَقَّ١ۚ وَ هُوَ الْعَلِیُّ الْكَبِیْرُ Open ayah 34:23 in the Quran reader
اور خدا کے پاس سفارش کام نہیں آتی مگر جس کو وہ حکم دے2 جب ان کے دل سے گھبراہٹ جاتی رہتی ہے تو آپس میں کہتے ہیں تمہارے مالک نے کیا حکم دیا دوسرے کہتے ہیں جو حق تھا (واجبی وہی حکم دیا) اور وہ اونچا ہے بڑا3
قُلْ مَنْ یَّرْزُقُكُمْ مِّنَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١ؕ قُلِ اللّٰهُ١ۙ وَ اِنَّاۤ اَوْ اِیَّاكُمْ لَعَلٰى هُدًى اَوْ فِیْ ضَلٰلٍ مُّبِیْنٍ Open ayah 34:24 in the Quran reader
اے پیغمبر) کہہ دے تم کو آسمان اور زمین میں سے کون روزی دیتا ہے (وہ کیا جواب دیں گے) تو ہی کہہ دے اللہ تعالیٰ اور کون) بیشک ہم یا تم دونوں میں سے ایک ضرور ہدایت پر ہوگا اور دوسرا کھلی گمراہی پر4
قُلْ لَّا تُسْئَلُوْنَ عَمَّاۤ اَجْرَمْنَا وَ لَا نُسْئَلُ عَمَّا تَعْمَلُوْنَ Open ayah 34:25 in the Quran reader
کہہ دے ہمارے قصور تم سے نہ پوچھیں گے اور تمہارے کاموں کہ ہم سے پوچھیں گے5
قُلْ یَجْمَعُ بَیْنَنَا رَبُّنَا ثُمَّ یَفْتَحُ بَیْنَنَا بِالْحَقِّ١ؕ وَ هُوَ الْفَتَّاحُ الْعَلِیْمُ Open ayah 34:26 in the Quran reader
کہہ دے ہمارا مالک قیامت کے دن ہم دونوں کو اکٹھا کرے گا پھر ہم دونوں فرقوں میں سچا فیصلہ کر دے گا6 اور وہ ٹھک فیصلہ کرنے والا سب جانتا ہے7
قُلْ اَرُوْنِیَ الَّذِیْنَ اَلْحَقْتُمْ بِهٖ شُرَكَآءَ كَلَّا١ؕ بَلْ هُوَ اللّٰهُ الْعَزِیْزُ الْحَكِیْمُ Open ayah 34:27 in the Quran reader
کہہ دے جن لوگوں کو تم نے خدا کا ساجھی بنا کر اس سے ملا دیا ہے8 ان کو ذرا مجھے تو دکھائو بس کرو ایسی لغوباتوں سے بازآئو بات یہ ہے کہ وہی اللہ اکیلا خدا ہے زبردست حکمت والا
وَ مَاۤ اَرْسَلْنٰكَ اِلَّا كَآفَّةً لِّلنَّاسِ بَشِیْرًا وَّ نَذِیْرًا وَّ لٰكِنَّ اَكْثَرَ النَّاسِ لَا یَعْلَمُوْنَ Open ayah 34:28 in the Quran reader
اور اے پیغمبر ہم نے تو تجھ کو ساری دنیا کے لوگوں کو خوشخبری سنانے اور (عذاب سے) ڈرانے کے لئے بھیجا ہے پر اکثر لوگ نادان ہیں9
وَ یَقُوْلُوْنَ مَتٰى هٰذَا الْوَعْدُ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ Open ayah 34:29 in the Quran reader
اور (یہ جو قیامت کے منکر ہیں) کہتے ہیں بھلا اگر تم سچے ہو تو بتلائو یہ وعدہ کب پورا ہوگا
قُلْ لَّكُمْ مِّیْعَادُ یَوْمٍ لَّا تَسْتَاْخِرُوْنَ عَنْهُ سَاعَةً وَّ لَا تَسْتَقْدِمُوْنَ۠ Open ayah 34:30 in the Quran reader
(اے پیغمبر ان لوگوں سے کہہ دے) جس دن کا تم سے وعدہ ہے اس میں نہ ایک گھڑی کی دیر کرسکو گے نہ (گھڑی بھر) آگے بڑھ سکو گے10
وَ قَالَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا لَنْ نُّؤْمِنَ بِهٰذَا الْقُرْاٰنِ وَ لَا بِالَّذِیْ بَیْنَ یَدَیْهِ١ؕ وَ لَوْ تَرٰۤى اِذِ الظّٰلِمُوْنَ مَوْقُوْفُوْنَ عِنْدَ رَبِّهِمْ١ۖۚ یَرْجِعُ بَعْضُهُمْ اِلٰى بَعْضِ اِ۟لْقَوْلَ١ۚ یَقُوْلُ الَّذِیْنَ اسْتُضْعِفُوْا لِلَّذِیْنَ اسْتَكْبَرُوْا لَوْ لَاۤ اَنْتُمْ لَكُنَّا مُؤْمِنِیْنَ Open ayah 34:31 in the Quran reader
اور (مکہ کے) کافر کہتے ہیں ہم تو اس قرآن کو کبھی نہیں ماننے کے اور نہ ان کاتبوں کو جو قرآن سے پہلے ہیں (توریت اور انجیل اور زبور وغیرہ) اور اے پیغمبر) کاش تو وہ سماں) دیکھیے جب یہ ظالم قیامت کے دن اپنے مالک کے سامنے کھڑے کئے جائیں گے ایک کی بات ایک کاٹ رہا ہوگا1 کمزور لوگ زور والوں سے سرداروں سے) کہیں گے تم اگر دنیا میں نہ ہوتے تو ضرور ہم ایماندار ہوتے
قَالَ الَّذِیْنَ اسْتَكْبَرُوْا لِلَّذِیْنَ اسْتُضْعِفُوْۤا اَنَحْنُ صَدَدْنٰكُمْ عَنِ الْهُدٰى بَعْدَ اِذْ جَآءَكُمْ بَلْ كُنْتُمْ مُّجْرِمِیْنَ Open ayah 34:32 in the Quran reader
زور والے بڑے آدمی سردار لوگ کمزوروں کو جواب دیں گے اور یہ اچھا ٹھیرا کیا ہم نے تم کو ہدایت کی بات آئے پیچھے (زبردستی) اس سے روکا (بات یہ ہے) تم خود (خود) قصور وار تھے2
وَ قَالَ الَّذِیْنَ اسْتُضْعِفُوْا لِلَّذِیْنَ اسْتَكْبَرُوْا بَلْ مَكْرُ الَّیْلِ وَ النَّهَارِ اِذْ تَاْمُرُوْنَنَاۤ اَنْ نَّكْفُرَ بِاللّٰهِ وَ نَجْعَلَ لَهٗۤ اَنْدَادًا١ؕ وَ اَسَرُّوا النَّدَامَةَ لَمَّا رَاَوُا الْعَذَابَ١ؕ وَ جَعَلْنَا الْاَغْلٰلَ فِیْۤ اَعْنَاقِ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا١ؕ هَلْ یُجْزَوْنَ اِلَّا مَا كَانُوْا یَعْمَلُوْنَ Open ayah 34:33 in the Quran reader
اور کمزور لوگ زور والوں سے کہیں گے (تم نے زبردستی تو نہیں کی) مگر رات دن فریب کرتے رہتے تھے تم ہی تو ہم سے کہتے تھے خدا کو نہ مانو اور اس کے ساجھی ٹھیرات یرہو اور جب یہ کمزور اور زور آور دونوں فرقے) عذاب کو دیکھ لیں گے تو دل ہی دل میں یا کھم کھلا شرمندہ ہونگے اور کافروں کی گردنوں میں ہم طوق پہنائیں گے جیسا (دنیا میں) کرتے رہے ویسا ہی ان کو بدلہ ملے گا
وَ مَاۤ اَرْسَلْنَا فِیْ قَرْیَةٍ مِّنْ نَّذِیْرٍ اِلَّا قَالَ مُتْرَفُوْهَاۤ١ۙ اِنَّا بِمَاۤ اُرْسِلْتُمْ بِهٖ كٰفِرُوْنَ Open ayah 34:34 in the Quran reader
اور ہم نے جب کسی بستی میں کوئی ڈرانے والا (پیغمبر) تو وہاں کے آسودہ لوگ پیغمبر سے) یہی کہتے رہے تم جو دے کر بھیجے گئے ہو ہم اس کو نہیں مانتے4
وَ قَالُوْا نَحْنُ اَكْثَرُ اَمْوَالًا وَّ اَوْلَادًا١ۙ وَّ مَا نَحْنُ بِمُعَذَّبِیْنَ Open ayah 34:35 in the Quran reader
اور یہ (مکہ کے) کافر کہتے ہیں ہم مال اور اولاد (اے مسلمانو) تم سے زیادہ رکھتے ہیں اور جب دنیا میں ہم تم سے اچھے ہیں تو آخرت میں بھی ہم کو عذاب ہونیوالا نہیں5
قُلْ اِنَّ رَبِّیْ یَبْسُطُ الرِّزْقَ لِمَنْ یَّشَآءُ وَ یَقْدِرُ وَ لٰكِنَّ اَكْثَرَ النَّاسِ لَا یَعْلَمُوْنَ۠ Open ayah 34:36 in the Quran reader
(اے پیغمبر) کہہ دے میرا مالک جس کو چاہتا ہے فراغت کے ساتھ روزی دیتا ہے اور جس کو چاہتا ہے تنگی کے ساتھ دیتا ہے لیکن اکثر لوگ اس مصلحت کو6 کو نہیں جانتے
وَ مَاۤ اَمْوَالُكُمْ وَ لَاۤ اَوْلَادُكُمْ بِالَّتِیْ تُقَرِّبُكُمْ عِنْدَنَا زُلْفٰۤى اِلَّا مَنْ اٰمَنَ وَ عَمِلَ صَالِحًا١٘ فَاُولٰٓئِكَ لَهُمْ جَزَآءُ الضِّعْفِ بِمَا عَمِلُوْا وَ هُمْ فِی الْغُرُفٰتِ اٰمِنُوْنَ Open ayah 34:37 in the Quran reader
اور لوگوں) تمہارے مال اور اولاد کے (زیادہ ہونے) سے تم کو ہماری نزدیکی کا درجہ نہیں مل سکتا البتہ جو کوئی ایمان لائے اور اچھے کام کرے1 تو ایسے لوگوں کو ان کے کاموں کا دوہرا ثواب ملے گا2 اور وہ (دہشت کے) جھروکوں میں امن سے رہیں گے (کوئی فکر نہ ہوگی)3
وَ الَّذِیْنَ یَسْعَوْنَ فِیْۤ اٰیٰتِنَا مُعٰجِزِیْنَ اُولٰٓئِكَ فِی الْعَذَابِ مُحْضَرُوْنَ Open ayah 34:38 in the Quran reader
اور جو لوگ ہماری آیتوں (کے بگاڑنے) میں کوشش کر رہے ہیں2 یہ سمجھ کر کہ وہ ہمارے قابو میں نہ آئیں گے وہ عذاب میں گرفتار ہوں گے
قُلْ اِنَّ رَبِّیْ یَبْسُطُ الرِّزْقَ لِمَنْ یَّشَآءُ مِنْ عِبَادِهٖ وَ یَقْدِرُ لَهٗ١ؕ وَ مَاۤ اَنْفَقْتُمْ مِّنْ شَیْءٍ فَهُوَ یُخْلِفُهٗ١ۚ وَ هُوَ خَیْرُ الرّٰزِقِیْنَ Open ayah 34:39 in the Quran reader
(اے پیغمبر) کہہ دے میرا مالک جس کو چاہتا ہے اپنے بندوں میں سے فراغت کے ساتھ روزی دیتا ہے اور جس کو چاہتا ہے اس کے لئے روزی تنگ کردیتا ہے5 اور تم لوگ اللہ کی راہ میں جو کچھ خرچ کرو اور اس کا بدلہ دیگا6 اور وہ سب روزی دینے والوں میں اچھا روزی دینے والا ہے
وَ یَوْمَ یَحْشُرُهُمْ جَمِیْعًا ثُمَّ یَقُوْلُ لِلْمَلٰٓئِكَةِ اَهٰۤؤُلَآءِ اِیَّاكُمْ كَانُوْا یَعْبُدُوْنَ Open ayah 34:40 in the Quran reader
کاش تو وہ دن دیکھے جس دن اللہ سب مشرکوں کو اکٹھا کریگا پھر فرشتوں سے فرمائیگا کیا یہی لوگ تم کو پوجتے تھے7