34. Surah Saba
سبإSheba · 54 ayahsاشرف الحواشی
قَالُوْا سُبْحٰنَكَ اَنْتَ وَلِیُّنَا مِنْ دُوْنِهِمْ١ۚ بَلْ كَانُوْا یَعْبُدُوْنَ الْجِنَّ١ۚ اَكْثَرُهُمْ بِهِمْ مُّؤْمِنُوْنَ Open ayah 34:41 in the Quran reader
وہ کہیں گے خداوندا تو ہر عیب سے پاک ہے ان سے ہمیں کیا کام تو ہمارا مالک ہے یہ لوگ ہم کو نہیں پوجتے تھے بلکہ شیطان کو پوجتے تھے ان میں اکثر لوگ شیطانوں کو ہی مانتے تھے8
فَالْیَوْمَ لَا یَمْلِكُ بَعْضُكُمْ لِبَعْضٍ نَّفْعًا وَّ لَا ضَرًّا١ؕ وَ نَقُوْلُ لِلَّذِیْنَ ظَلَمُوْا ذُوْقُوْا عَذَابَ النَّارِ الَّتِیْ كُنْتُمْ بِهَا تُكَذِّبُوْنَ Open ayah 34:42 in the Quran reader
(اللہ تعالیٰ فرمائیگا) پھر آج کے دن تم سے کوئی کسی کے بھلے یا برے کا اختیار نہیں رکھتا9 اور ہم مشرکوں سے کہیں گے اب تم دوزخ کے عذاب کا مزہ چکھو جس کو دنیا میں تم جھٹلاتے تھے
وَ اِذَا تُتْلٰى عَلَیْهِمْ اٰیٰتُنَا بَیِّنٰتٍ قَالُوْا مَا هٰذَاۤ اِلَّا رَجُلٌ یُّرِیْدُ اَنْ یَّصُدَّكُمْ عَمَّا كَانَ یَعْبُدُ اٰبَآؤُكُمْ١ۚ وَ قَالُوْا مَا هٰذَاۤ اِلَّاۤ اِفْكٌ مُّفْتَرًى١ؕ وَ قَالَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا لِلْحَقِّ لَمَّا جَآءَهُمْ١ۙ اِنْ هٰذَاۤ اِلَّا سِحْرٌ مُّبِیْنٌ Open ayah 34:43 in the Quran reader
اور جب ان کافروں کو ہماری آیتیں ڑھ کر سنائی جاتی ہیں تو کہتے ہیں یہ شخص پیغمبر تو ایک آدمی ہے ہماری طرح اس کا مطلب یہ ہے کہ تمہارے باپ دادا جن کا پوجا کرتے تھے ان کے پوجے سے تم کو روک دے اور کہتے ہیں یہ قرآن تو نرا بنایا ہوا جھوٹ ہے اور کچھ نہیں اور کافروں کے پاس جب حق بات (اللہ تعالیٰ کی کاتب) آن پہنچی تو کہنے لگے یہ تو اور کچھ نہیں کھلا جادو ہے1
وَ مَاۤ اٰتَیْنٰهُمْ مِّنْ كُتُبٍ یَّدْرُسُوْنَهَا وَ مَاۤ اَرْسَلْنَاۤ اِلَیْهِمْ قَبْلَكَ مِنْ نَّذِیْرٍؕ Open ayah 34:44 in the Quran reader
اور (مکہ) کے کافروں کو تہم نے کوئی کاتب بھی ایسی نہیں دی جس کو وہ پڑھتے پڑھاتے رہتے ہیں (جیسے یہود اور نصاریٰ کو دی) اور نہ تجھ سے پہلے ہم نے ان کے پاس کوئی پیغمبر بھیجا2
وَ كَذَّبَ الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِهِمْ١ۙ وَ مَا بَلَغُوْا مِعْشَارَ مَاۤ اٰتَیْنٰهُمْ فَكَذَّبُوْا رُسُلِیْ١۫ فَكَیْفَ كَانَ نَكِیْرِ۠ Open ayah 34:45 in the Quran reader
اور ان سے پہلے کافروں نے بھی (پیغمبروں کو) جھٹلایا اور یہ عرب کے کافر تو ان کے دسویں حصے کو بھی نہیں پہنچے جو ہم نے اگلے کافروں کو دے کھا تھا3 غرض انہوں نے میرے پیغمبروں کو جھٹلایا پھر میں نے کیسا ان کو بگاڑ دیا4
قُلْ اِنَّمَاۤ اَعِظُكُمْ بِوَاحِدَةٍ١ۚ اَنْ تَقُوْمُوْا لِلّٰهِ مَثْنٰى وَ فُرَادٰى ثُمَّ تَتَفَكَّرُوْا١۫ مَا بِصَاحِبِكُمْ مِّنْ جِنَّةٍ١ؕ اِنْ هُوَ اِلَّا نَذِیْرٌ لَّكُمْ بَیْنَ یَدَیْ عَذَابٍ شَدِیْدٍ Open ayah 34:46 in the Quran reader
اے پیغمبر ان لوگوں سے) کہہ دے میں تم کو ایک نصیحت کرتا ہوں تم دو دو اور ایک ایک اللہ کے واسطے اٹھ کھڑے ہو پھر (دل میں) سوچو (تم خود سمجھ لو گے کہ) تمہارا ساتھی (یعنے پیغمبر) بائولا نہیں ہے5 وہ تو اور کچھ نہیں بس ایک سخت عذاب کے آجانے سے تم کو ڈراتا ہے6(
قُلْ مَا سَاَلْتُكُمْ مِّنْ اَجْرٍ فَهُوَ لَكُمْ١ؕ اِنْ اَجْرِیَ اِلَّا عَلَى اللّٰهِ١ۚ وَ هُوَ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ شَهِیْدٌ Open ayah 34:47 in the Quran reader
اے پیغمبر) کہہ دے اگر میں تم سے کچھ نیگ مانگوں تو وہ تم ہی لے لو (تم ہی کو مبارک رہے) میرا نیک تو بس اللہ تعالیٰ پر ہے اور ہر چیز اس کے سامنے ہے
قُلْ اِنَّ رَبِّیْ یَقْذِفُ بِالْحَقِّ١ۚ عَلَّامُ الْغُیُوْبِ Open ayah 34:48 in the Quran reader
کہہ دے8 میرا مالک حق بات پیغمبروں کے دل میں ڈالتا چلا جاتا ہے غیب کی باتوں کو وہ خوب جانتا ہے9
قُلْ جَآءَ الْحَقُّ وَ مَا یُبْدِئُ الْبَاطِلُ وَ مَا یُعِیْدُ Open ayah 34:49 in the Quran reader
کہہ دے سچا دین (توحید کا) آن پہنچا اور جھوٹا دین (بالکل مٹ گیا) نہ وہ آسکتا ہے نہ پلٹ سکتا ہے10
قُلْ اِنْ ضَلَلْتُ فَاِنَّمَاۤ اَضِلُّ عَلٰى نَفْسِیْ١ۚ وَ اِنِ اهْتَدَیْتُ فَبِمَا یُوْحِیْۤ اِلَیَّ رَبِّیْ١ؕ اِنَّهٗ سَمِیْعٌ قَرِیْبٌ Open ayah 34:50 in the Quran reader
کہہ دے اگر میں بہک گیا ہوں تو بہک کر اپنا ہی برا کروں گا اور جو میں ہدایت پر آگیا ہوں تو میرے مالک کی مجھ پر وحی بھیجنے سے (میں راہ راست پر آیا ہوں) بیشک وہ سن رہا ہے نزدیک ہے11
وَ لَوْ تَرٰۤى اِذْ فَزِعُوْا فَلَا فَوْتَ وَ اُخِذُوْا مِنْ مَّكَانٍ قَرِیْبٍۙ Open ayah 34:51 in the Quran reader
اور (اے پیغمبر) کاش تو (وہ سماں) دیکھے جب یہ کافر (مرتے وقت یا قبروں سے اٹھتے وقت) گھبرا جائینگے پھر بچ نہ سکیں گے اور نزدیک جگہ سے پکڑ لئے جائیں گے12
وَّ قَالُوْۤا اٰمَنَّا بِهٖ١ۚ وَ اَنّٰى لَهُمُ التَّنَاوُشُ مِنْ مَّكَانٍۭ بَعِیْدٍۚۖ Open ayah 34:52 in the Quran reader
اور (اس وقت) کہہ اٹھیں گے ہم (قرآن یا پیغمبر پر) ایمانل ائے اور بھلا اتنے دور مقام پر ان کا ہاتھ کہاں پہنچ سکتا ہے1
وَّ قَدْ كَفَرُوْا بِهٖ مِنْ قَبْلُ١ۚ وَ یَقْذِفُوْنَ بِالْغَیْبِ مِنْ مَّكَانٍۭ بَعِیْدٍ Open ayah 34:53 in the Quran reader
اور پہلے تو دنیا میں پیغمبر یا قرآن سے انکار کرتے رہے اور دور دور سے بن دیکھے بن سمجھے بوجھے تکے چلاتے رہے2
وَ حِیْلَ بَیْنَهُمْ وَ بَیْنَ مَا یَشْتَهُوْنَ كَمَا فُعِلَ بِاَشْیَاعِهِمْ مِّنْ قَبْلُ١ؕ اِنَّهُمْ كَانُوْا فِیْ شَكٍّ مُّرِیْبٍ۠ Open ayah 34:54 in the Quran reader
اور (اب) ان میں اور جو وہ چاہتے ہیں اس میں روک ہوجائے گی3 جیسا اگلے لوگوں کے ساتھ کیا گیا جو انہی کے ہم جنس تھے وہ بھی انہی کی طرح شک در شک میں پڑے ہوئے تھے4