33. Surah Al-Ahzaab
الأحزابThe Clans · 73 ayahsمظہر القرآن
یٰۤاَیُّهَا النَّبِیُّ اتَّقِ اللّٰهَ وَ لَا تُطِعِ الْكٰفِرِیْنَ وَ الْمُنٰفِقِیْنَ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ كَانَ عَلِیْمًا حَكِیْمًاۙ Open ayah 33:1 in the Quran reader
اے نبی1 اللہ کا خوف رکھنا اور کافروں اور منافقوں کی (خلاف شرع بات) نہ سننا، بیشک اللہ جاننے والا، حکمت والا ہے ۔
وَّ اتَّبِعْ مَا یُوْحٰۤى اِلَیْكَ مِنْ رَّبِّكَ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ كَانَ بِمَا تَعْمَلُوْنَ خَبِیْرًاۙ Open ayah 33:2 in the Quran reader
اور اسی کی پیروی کرنا جو تمہارے پروردگار کی طرف سے تمہیں وحی بھی جاتی ہے ، اے لوگو ! اللہ تمہارے سب کام کی خبر رکھتا ہے ۔
وَّ تَوَكَّلْ عَلَى اللّٰهِ١ؕ وَ كَفٰى بِاللّٰهِ وَكِیْلًا Open ayah 33:3 in the Quran reader
اور (اے سننے والے) تو اللہ پر بھروسہ رکھ اور اللہ کافی ہے کام بنانے والا۔
مَا جَعَلَ اللّٰهُ لِرَجُلٍ مِّنْ قَلْبَیْنِ فِیْ جَوْفِهٖ١ۚ وَ مَا جَعَلَ اَزْوَاجَكُمُ الّٰٓئِیْ تُظٰهِرُوْنَ مِنْهُنَّ اُمَّهٰتِكُمْ١ۚ وَ مَا جَعَلَ اَدْعِیَآءَكُمْ اَبْنَآءَكُمْ١ؕ ذٰلِكُمْ قَوْلُكُمْ بِاَفْوَاهِكُمْ١ؕ وَ اللّٰهُ یَقُوْلُ الْحَقَّ وَ هُوَ یَهْدِی السَّبِیْلَ Open ayah 33:4 in the Quran reader
اللہ تعالیٰ1 نے کسی آدمی کے سینہ کے اندر دو دل نہیں بنائے، اور2 تمہاری ان بیبیوں کو جن سے تم ظہار کرلیتے ہو (یعنی ماں کہہ بیٹھتے ہو) تمہاری ماں نہیں بنایا، اور1 نہ تمہارے لے پالکوں کو تمہار (سچ مچ) کا بیٹا بنایا، یہ تمہارے اپنے منہ کا کہنا ہے اور اللہ حق بات فرماتا ہے اور وہی سیدھا راستہ دکھتا ہے ۔
اُدْعُوْهُمْ لِاٰبَآئِهِمْ هُوَ اَقْسَطُ عِنْدَ اللّٰهِ١ۚ فَاِنْ لَّمْ تَعْلَمُوْۤا اٰبَآءَهُمْ فَاِخْوَانُكُمْ فِی الدِّیْنِ وَ مَوَالِیْكُمْ١ؕ وَ لَیْسَ عَلَیْكُمْ جُنَاحٌ فِیْمَاۤ اَخْطَاْتُمْ بِهٖ١ۙ وَ لٰكِنْ مَّا تَعَمَّدَتْ قُلُوْبُكُمْ١ؕ وَ كَانَ اللّٰهُ غَفُوْرًا رَّحِیْمًا Open ayah 33:5 in the Quran reader
(مسلمانو) لے پالکوں کو ان کے اصلی باپوں کے نام سے منسوب کیا کرو یہ اللہ کے نزدیک زیادہ بہتر ہے پس اگر تم ان کے باپوں کو نہیں جانتے ہو تو وہ دین میں تمہارے بھائی ہیں اور تمہارے رفیق ہیں اور جو بات تم سے نادانشتہ وہگئی ہو اس میں تم پر کچھ گناہ نہیں، و لیکن گناہ وہ ہے جو دل کے ارادے سے تم نے کیا اور اللہ بخشنے والا مہربان ہے ۔
اَلنَّبِیُّ اَوْلٰى بِالْمُؤْمِنِیْنَ مِنْ اَنْفُسِهِمْ وَ اَزْوَاجُهٗۤ اُمَّهٰتُهُمْ١ؕ وَ اُولُوا الْاَرْحَامِ بَعْضُهُمْ اَوْلٰى بِبَعْضٍ فِیْ كِتٰبِ اللّٰهِ مِنَ الْمُؤْمِنِیْنَ وَ الْمُهٰجِرِیْنَ اِلَّاۤ اَنْ تَفْعَلُوْۤا اِلٰۤى اَوْلِیٰٓئِكُمْ مَّعْرُوْفًا١ؕ كَانَ ذٰلِكَ فِی الْكِتٰبِ مَسْطُوْرًا Open ayah 33:6 in the Quran reader
نبی1 مسلمانوں کے تصرف امور میں ان کی جانوں سے زیادہ سزاوار (ھق دار) ہے اور نبی کی بیبیاں ان کی مائیں ہیں (تعظیم و حرمت میں) اور رشتہ والے اللہ کے حکم میں ایک دوسرے سے زیادہ قرہب ہیں یہ نسبت اور مسلمانوں اور مہاجروں کے مگر یہ کہ تم اپنے دوستوں پر کوئی احسان کرو (تو وہ جائز ہے) یہ حکم اللہ کی کتاب (یعنی لوح محفوظ ) میں لکھا ہوا ہے ۔
وَ اِذْ اَخَذْنَا مِنَ النَّبِیّٖنَ مِیْثَاقَهُمْ وَ مِنْكَ وَ مِنْ نُّوْحٍ وَّ اِبْرٰهِیْمَ وَ مُوْسٰى وَ عِیْسَى ابْنِ مَرْیَمَ١۪ وَ اَخَذْنَا مِنْهُمْ مِّیْثَاقًا غَلِیْظًاۙ Open ayah 33:7 in the Quran reader
اور1 (اے محبوب یاد کرو) جبکہ ہم نے نبیوں سے عہد لیا اور تم سے (خصوصیت کے ساتھ) اور نوح اور ابراہیم اور موسیٰ اور مریم کے بیٹے عیسیٰ سے اور ہم نے ان سے پکا عہد لیا۔
لِّیَسْئَلَ الصّٰدِقِیْنَ عَنْ صِدْقِهِمْ١ۚ وَ اَعَدَّ لِلْكٰفِرِیْنَ عَذَابًا اَلِیْمًا۠ Open ayah 33:8 in the Quran reader
تاکہ (قیامت کے دن) اللہ ان سچوں سے ان کے سچ کی بابت سوال کرتے اور کافروں کے لیے اس نے درد دینے والا عذاب تیار کر رکھا ہے ۔
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اذْكُرُوْا نِعْمَةَ اللّٰهِ عَلَیْكُمْ اِذْ جَآءَتْكُمْ جُنُوْدٌ فَاَرْسَلْنَا عَلَیْهِمْ رِیْحًا وَّ جُنُوْدًا لَّمْ تَرَوْهَا١ؕ وَ كَانَ اللّٰهُ بِمَا تَعْمَلُوْنَ بَصِیْرًاۚ Open ayah 33:9 in the Quran reader
اے مسلمانو1 اللہ کی نعمت اپنے اوپر یاد کرو جس وقت تم پر لشکر (خندق کی لڑائی میں) آئے، پس ہم نے ان پر آندھی بھیجی اور وہ لشکر بھیجے جو تمہیں نظر نہ آئے (یعنی ملائکہ) اور اللہ تمہارے کام دیکھتا ہے ۔
اِذْ جَآءُوْكُمْ مِّنْ فَوْقِكُمْ وَ مِنْ اَسْفَلَ مِنْكُمْ وَ اِذْ زَاغَتِ الْاَبْصَارُ وَ بَلَغَتِ الْقُلُوْبُ الْحَنَاجِرَ وَ تَظُنُّوْنَ بِاللّٰهِ الظُّنُوْنَا Open ayah 33:10 in the Quran reader
جس وقت کافر تم پر چڑھ آئے تمہارے اوپر سے اور تمہارے نیچے سے اور جبکہ (شدت رعب وہیبت سے) آنکھیں حیرت میں ہوئی تھیں اور دل گلوں تک پہنچے (یعنی خوف و اضطراب انتہا کو پہنچ گیا) اور تم اللہ پر طرح طرح کے گمان کنے لگے (امید و یاس کے)
هُنَالِكَ ابْتُلِیَ الْمُؤْمِنُوْنَ وَ زُلْزِلُوْا زِلْزَالًا شَدِیْدًا Open ayah 33:11 in the Quran reader
اس موقع پر مسلمانوں کی جانچ ہوئی اور خوب سختی سے جھنجوڑے گئے۔
وَ اِذْ یَقُوْلُ الْمُنٰفِقُوْنَ وَ الَّذِیْنَ فِیْ قُلُوْبِهِمْ مَّرَضٌ مَّا وَعَدَنَا اللّٰهُ وَ رَسُوْلُهٗۤ اِلَّا غُرُوْرًا Open ayah 33:12 in the Quran reader
اور جب کہ منافق اور وہ لوگ جن کے دلوں میں شک کا مرض (یعنی ضعف ایمان) تھا۔ کہنے لگے کہ ہم سے تو اللہ نے اور اس کے رسول نے محض دھوکہ کا وعدہ دیا تھا۔
وَ اِذْ قَالَتْ طَّآئِفَةٌ مِّنْهُمْ یٰۤاَهْلَ یَثْرِبَ لَا مُقَامَ لَكُمْ فَارْجِعُوْا١ۚ وَ یَسْتَاْذِنُ فَرِیْقٌ مِّنْهُمُ النَّبِیَّ یَقُوْلُوْنَ اِنَّ بُیُوْتَنَا عَوْرَةٌ١ۛؕ وَ مَا هِیَ بِعَوْرَةٍ١ۛۚ اِنْ یُّرِیْدُوْنَ اِلَّا فِرَارًا Open ayah 33:13 in the Quran reader
اور جب کہ ان (منافقون) میں سے ایک گروہ نے کہا کہ اے مدینہ والو ! تمہارے لیئے یہاں ٹھہرے کا موقع نہیں تم گھروں کو واپس چلو اور ان میں سے کچھ لوگ نبی سے رخصت مانگتے تھے یہ کہہ کر ہمارے گھر بےحفاظت ہیں اور وہ بےحفاظت نہ تھے وہ تو محض (اس لڑائی سے) بھاگنا چاہتے تھے ۔
وَ لَوْ دُخِلَتْ عَلَیْهِمْ مِّنْ اَقْطَارِهَا ثُمَّ سُئِلُوا الْفِتْنَةَ لَاٰتَوْهَا وَ مَا تَلَبَّثُوْا بِهَاۤ اِلَّا یَسِیْرًا Open ayah 33:14 in the Quran reader
اور اگر ان پر فوجیں مدینہ کے اطراف سے آتیں پھر ان سے فساد (یعنی کفر) چاہتیں تو ضرور یہ اس کو منظور کرلیتے اور اس میں دیر نہ کرتے مگر تھوڑٰ اور۔
وَ لَقَدْ كَانُوْا عَاهَدُوا اللّٰهَ مِنْ قَبْلُ لَا یُوَلُّوْنَ الْاَدْبَارَ١ؕ وَ كَانَ عَهْدُ اللّٰهِ مَسْئُوْلًا Open ayah 33:15 in the Quran reader
بیشک اس سے پہلے وہ اللہ سے عہد کرچکے تھے کہ پیٹھ نہ پھیریں گے اور اللہ کے عہد کی (قیامت میں) پرسش ہوگی۔
قُلْ لَّنْ یَّنْفَعَكُمُ الْفِرَارُ اِنْ فَرَرْتُمْ مِّنَ الْمَوْتِ اَوِ الْقَتْلِ وَ اِذًا لَّا تُمَتَّعُوْنَ اِلَّا قَلِیْلًا Open ayah 33:16 in the Quran reader
تم فرماؤ : ہرگز تم کو بھگنا فائدہ نہیں دے گا اگر تم موت یا قتل ہونے (کے خوف) سے بھاگو گے اور (اگر بھاگ کر بچو گے بھی تو) صرف چند روز (اور) دنیا میں رہوگے۔
قُلْ مَنْ ذَا الَّذِیْ یَعْصِمُكُمْ مِّنَ اللّٰهِ اِنْ اَرَادَ بِكُمْ سُوْٓءًا اَوْ اَرَادَ بِكُمْ رَحْمَةً١ؕ وَ لَا یَجِدُوْنَ لَهُمْ مِّنْ دُوْنِ اللّٰهِ وَلِیًّا وَّ لَا نَصِیْرًا Open ayah 33:17 in the Quran reader
تم فرماؤ کہ وہ کون ہے جو اللہ کا حکم تم پر سے ٹال دے، اگر وہ تمہارے حق میں برائی چاہے یا تمہارے حق میں مہربانی کرنا چاہے (تو کون اس کو روک سکتا ہے) اور وہ اللہ کے سوا اپنے لیے کوئی نہ دوست پائیں گے اور نہ مددگار۔
قَدْ یَعْلَمُ اللّٰهُ الْمُعَوِّقِیْنَ مِنْكُمْ وَ الْقَآئِلِیْنَ لِاِخْوَانِهِمْ هَلُمَّ اِلَیْنَا١ۚ وَ لَا یَاْتُوْنَ الْبَاْسَ اِلَّا قَلِیْلًاۙ Open ayah 33:18 in the Quran reader
بیشک1 اللہ جانتا ہے تم میں سے ان کو جو اوروں کو جہاد سے روکتے ہیں اور اپنے (وطنی) بھائیوں سے کہتے ہیں کہ تم ہمارے پاس چلے آؤ اور وہ جہاد میں نہیں آتے مگر تھوڑے۔
اَشِحَّةً عَلَیْكُمْ١ۖۚ فَاِذَا جَآءَ الْخَوْفُ رَاَیْتَهُمْ یَنْظُرُوْنَ اِلَیْكَ تَدُوْرُ اَعْیُنُهُمْ كَالَّذِیْ یُغْشٰى عَلَیْهِ مِنَ الْمَوْتِ١ۚ فَاِذَا ذَهَبَ الْخَوْفُ سَلَقُوْكُمْ بِاَلْسِنَةٍ حِدَادٍ اَشِحَّةً عَلَى الْخَیْرِ١ؕ اُولٰٓئِكَ لَمْ یُؤْمِنُوْا فَاَحْبَطَ اللّٰهُ اَعْمَالَهُمْ١ؕ وَ كَانَ ذٰلِكَ عَلَى اللّٰهِ یَسِیْرًا Open ayah 33:19 in the Quran reader
تمہاری مدد میں بخیلی کرتے ہیں پھر جب خوف کا وقت آئے تو تم انہیں دیکھو گے کہ تمہاری طرف یوں نظر کرتے ہیں کہ ان کی آنکھیں پھر رہی ہیں جیسے کسی پر سکرات موت طاری ہو، پھر جب خوف دور ہوجائے تو تیز زبان سے تمہیں طعنے دینے لگیں مال غنیمت کے لالچ میں، یہ لوگ (حقیقت میں) ایمان لائے ہی نہ تھے، پس اللہ نے ان کے تمام اعمال اکارت (ضائع) کردیئے اور یہ اللہ کو آسان ہے ۔
یَحْسَبُوْنَ الْاَحْزَابَ لَمْ یَذْهَبُوْا١ۚ وَ اِنْ یَّاْتِ الْاَحْزَابُ یَوَدُّوْا لَوْ اَنَّهُمْ بَادُوْنَ فِی الْاَعْرَابِ یَسْاَلُوْنَ عَنْ اَنْۢبَآئِكُمْ١ؕ وَ لَوْ كَانُوْا فِیْكُمْ مَّا قٰتَلُوْۤا اِلَّا قَلِیْلًا۠ Open ayah 33:20 in the Quran reader
وہ (منافقین اپنی بزدلی سے) سمجھ رہے ہیں کہ کافروں کے لشکر ابھی نہیں گئے (حقیقت میں وہ بھاگ چکے) اور اگر وہ لشکر (دوبارہ) آجائیں تو یہ (منافق) آرزو کریں گے کہ کاش ہم کسی طرح باہر گاؤں میں نکل کر تمہاری خبریں (مدینہ کے آنے جانے والوں سے) پوچھتے اور اگر (کسی مجبوری سے) تم میں رہتے جب بھی نہ لڑتے مگر تھوڑے۔
لَقَدْ كَانَ لَكُمْ فِیْ رَسُوْلِ اللّٰهِ اُسْوَةٌ حَسَنَةٌ لِّمَنْ كَانَ یَرْجُوا اللّٰهَ وَ الْیَوْمَ الْاٰخِرَ وَ ذَكَرَ اللّٰهَ كَثِیْرًاؕ Open ayah 33:21 in the Quran reader
بیشک تمہارے لیے رسول اللہ کی پیروی بہتر ہے اس شخص کے لیے جو اللہ کے ثواب کی اور قیامت کے دن کی امید رکھتا ہو اور اللہ کو بہت یاد کرتا ہو۔
وَ لَمَّا رَاَ الْمُؤْمِنُوْنَ الْاَحْزَابَ١ۙ قَالُوْا هٰذَا مَا وَعَدَنَا اللّٰهُ وَ رَسُوْلُهٗ وَ صَدَقَ اللّٰهُ وَ رَسُوْلُهٗ١٘ وَ مَا زَادَهُمْ اِلَّاۤ اِیْمَانًا وَّ تَسْلِیْمًاؕ Open ayah 33:22 in the Quran reader
اور جب مسلمانوں نے کافروں کے لشکر دیکھے تو بولے کہ یہ وہی ہے جہ جس کا ہم سے اللہ اور اس کے رسول نے وعدہ دیا تھا اور اللہ اور اس کے رسول نے سچ فرمایا تھا اور اس واقعہ نے انہیں نہ بڑھایا مگر ایمان اور اللہ کی رضا پر راضی ہونا۔
مِنَ الْمُؤْمِنِیْنَ رِجَالٌ صَدَقُوْا مَا عَاهَدُوا اللّٰهَ عَلَیْهِ١ۚ فَمِنْهُمْ مَّنْ قَضٰى نَحْبَهٗ وَ مِنْهُمْ مَّنْ یَّنْتَظِرُ١ۖ٘ وَ مَا بَدَّلُوْا تَبْدِیْلًاۙ Open ayah 33:23 in the Quran reader
مسلمانو1 میں کچھ وہ مرد ہیں کہ جنہوں نے سچا کردیا جو عہد اللہ سے کیا تھا پس ان میں سے بعض وہ ہیں جنہوں نے اپنی منت کو پورا کردیا (یعنی جہاد پر ثابت قدم رہے یہاں تک کہ شہید ہوگئے) اور ان میں سے بعض وہ ہیں کہ انتظار کر رہے ہیں اور انہوں نے اپنے قول کو ذرا نہ بدلا۔
لِّیَجْزِیَ اللّٰهُ الصّٰدِقِیْنَ بِصِدْقِهِمْ وَ یُعَذِّبَ الْمُنٰفِقِیْنَ اِنْ شَآءَ اَوْ یَتُوْبَ عَلَیْهِمْ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ كَانَ غَفُوْرًا رَّحِیْمًاۚ Open ayah 33:24 in the Quran reader
تاکہ اللہ سچوں کو ان کے سچ کا صلہ دے اور منافقوں کو چاہے عذاب دے یا چاہے ان کو اپنی رحمت سے توبہ کی توفیق دے ، بیشک اللہ بخشنے والا مہربان ہے ۔
وَ رَدَّ اللّٰهُ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا بِغَیْظِهِمْ لَمْ یَنَالُوْا خَیْرًا١ؕ وَ كَفَى اللّٰهُ الْمُؤْمِنِیْنَ الْقِتَالَ١ؕ وَ كَانَ اللّٰهُ قَوِیًّا عَزِیْزًاۚ Open ayah 33:25 in the Quran reader
اور1 اللہ نے کافروں (کے لشکر) کو ان کے دلوں کی جلن کے ساتھ لوٹا دیا کہ (مسلمانوں پر چڑھائی کر کے) کچھ نفع نہ پایا اور اللہ نے مسلمانوں کو جنگ کی کفایت دی اور اللہ زبردست غالب ہے ۔
وَ اَنْزَلَ الَّذِیْنَ ظَاهَرُوْهُمْ مِّنْ اَهْلِ الْكِتٰبِ مِنْ صَیَاصِیْهِمْ وَ قَذَفَ فِیْ قُلُوْبِهِمُ الرُّعْبَ فَرِیْقًا تَقْتُلُوْنَ وَ تَاْسِرُوْنَ فَرِیْقًاۚ Open ayah 33:26 in the Quran reader
اور جن اہل کتاب نے ان (کفار) کی مدد کی تھی ان کو اللہ نے ان کے قلعوں سے اتار دیا اور ان کے دلوں میں رعب ڈال دیا کہ ان میں ایک گروہ کو قتم قتل کرتے ہو اور ایک گروہ (یعنی عورتوں اور بچوں) کو قید کرلیتے ہو۔
وَ اَوْرَثَكُمْ اَرْضَهُمْ وَ دِیَارَهُمْ وَ اَمْوَالَهُمْ وَ اَرْضًا لَّمْ تَطَئُوْهَا١ؕ وَ كَانَ اللّٰهُ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرًا۠ Open ayah 33:27 in the Quran reader
اور (آخر کار) تم کو ان کی زمین اور ان کے مکان اور ان کے مالوں کا وارث کیا اور ایسی زمین کا بھی جس پر تم نے ابھی قدم نہیں رکھا تھا اور اللہ ہر چیز پر قادر ہے ۔
یٰۤاَیُّهَا النَّبِیُّ قُلْ لِّاَزْوَاجِكَ اِنْ كُنْتُنَّ تُرِدْنَ الْحَیٰوةَ الدُّنْیَا وَ زِیْنَتَهَا فَتَعَالَیْنَ اُمَتِّعْكُنَّ وَ اُسَرِّحْكُنَّ سَرَاحًا جَمِیْلًا Open ayah 33:28 in the Quran reader
اے نبی !1 اپنی بییوں سے فرمادو : اگر تم دنیا کی زندگی اور اس کی آرائش چاہتی ہو تو آؤ میں تم کو کچھ مال دوں اور تم کو اچھی طرح سے رخصت کردوں (بغیر کسی ضرر کے) ۔
وَ اِنْ كُنْتُنَّ تُرِدْنَ اللّٰهَ وَ رَسُوْلَهٗ وَ الدَّارَ الْاٰخِرَةَ فَاِنَّ اللّٰهَ اَعَدَّ لِلْمُحْسِنٰتِ مِنْكُنَّ اَجْرًا عَظِیْمًا Open ayah 33:29 in the Quran reader
اور اگر تم اللہ اور اس کے رسول اور آخرت کا گھر (یعنی بہشت) چاہتی ہو تو بیشک اللہ نے تمہاری نیکی والیوں کے لیے بڑا اجر تیار کر رکھا ہے ۔
یٰنِسَآءَ النَّبِیِّ مَنْ یَّاْتِ مِنْكُنَّ بِفَاحِشَةٍ مُّبَیِّنَةٍ یُّضٰعَفْ لَهَا الْعَذَابُ ضِعْفَیْنِ١ؕ وَ كَانَ ذٰلِكَ عَلَى اللّٰهِ یَسِیْرًا Open ayah 33:30 in the Quran reader
اے نبی کی بی بیو ! تم میں سے جو کوئی صریح حیا کے خلاف (رسول اللہ کی شان میں) بےادبی کی جرات کرے گی تو اس کو اوروں سے دوگنا عذاب ہوگا اور یہ بات اللہ پر آسان ہے ۔
وَ مَنْ یَّقْنُتْ مِنْكُنَّ لِلّٰهِ وَ رَسُوْلِهٖ وَ تَعْمَلْ صَالِحًا نُّؤْتِهَاۤ اَجْرَهَا مَرَّتَیْنِ١ۙ وَ اَعْتَدْنَا لَهَا رِزْقًا كَرِیْمًا Open ayah 33:31 in the Quran reader
اور1 جو تم میں فرمانبردار رہے اللہ اور اس کے رسول کی ، اور نیک کام کرے تو ہم اس کو اوروں سے دوہرا ثواب دیں گے اور اس کے لیے ہم نے عزت کی روزی تیار کر رکھی ہے ۔
یٰنِسَآءَ النَّبِیِّ لَسْتُنَّ كَاَحَدٍ مِّنَ النِّسَآءِ اِنِ اتَّقَیْتُنَّ فَلَا تَخْضَعْنَ بِالْقَوْلِ فَیَطْمَعَ الَّذِیْ فِیْ قَلْبِهٖ مَرَضٌ وَّ قُلْنَ قَوْلًا مَّعْرُوْفًاۚ Open ayah 33:32 in the Quran reader
اے نبی کی بی بیو تم (مرتبہ میں) اور عورتوں کی طرح نہیں ہو، اگر تم پرہیزگاری اختیار کرو پس تم (اجنبی مردوں سے ) بات کرنے میں ایسی نرمی نہ کرو کہ جس (منافق) کے دل میں بیماری ہے کہ وہ لالچ کرے اور بات معقول کہو (یعنی دین اسلام کی اور نیکی تعلیم اور پند و نصیحت کی) ۔
وَ قَرْنَ فِیْ بُیُوْتِكُنَّ وَ لَا تَبَرَّجْنَ تَبَرُّجَ الْجَاهِلِیَّةِ الْاُوْلٰى وَ اَقِمْنَ الصَّلٰوةَ وَ اٰتِیْنَ الزَّكٰوةَ وَ اَطِعْنَ اللّٰهَ وَ رَسُوْلَهٗ١ؕ اِنَّمَا یُرِیْدُ اللّٰهُ لِیُذْهِبَ عَنْكُمُ الرِّجْسَ اَهْلَ الْبَیْتِ وَ یُطَهِّرَكُمْ تَطْهِیْرًاۚ Open ayah 33:33 in the Quran reader
اور اپنے گھروں میں ٹھہری رہو اور دکھاتی نہ پھرو جیسا کہ پہلے جاہلیت (یعنی قبل اسلام) کے زمانہ میں بےپردگی کا دستور تھا اور نماز قائم رکھو اور زکوۃ دو اور اللہ اور اس کے رسول کی فرمانبرداری کرو اللہ تو یہی چاہتا ہے اے نبی کے گھر والو کہ کہ تم سے ہر ناپاکی (یعنی گناہوں کی نجاست) دور کردے اور تم کو (ہر طرح ظاہرا و باطنا) پاک رکے کے خوب ستھرے کردے۔
وَ اذْكُرْنَ مَا یُتْلٰى فِیْ بُیُوْتِكُنَّ مِنْ اٰیٰتِ اللّٰهِ وَ الْحِكْمَةِ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ كَانَ لَطِیْفًا خَبِیْرًا۠ Open ayah 33:34 in the Quran reader
اور یاد کرو جو پڑھی جاتی ہیں تمہارے گھروں میں اللہ کی آیتیں (یعنی قرآن) اور حکمت (یعنی حدیث شریف) بیشک اللہ راز داں پورا خبردار ہے ۔
اِنَّ الْمُسْلِمِیْنَ وَ الْمُسْلِمٰتِ وَ الْمُؤْمِنِیْنَ وَ الْمُؤْمِنٰتِ وَ الْقٰنِتِیْنَ وَ الْقٰنِتٰتِ وَ الصّٰدِقِیْنَ وَ الصّٰدِقٰتِ وَ الصّٰبِرِیْنَ وَ الصّٰبِرٰتِ وَ الْخٰشِعِیْنَ وَ الْخٰشِعٰتِ وَ الْمُتَصَدِّقِیْنَ وَ الْمُتَصَدِّقٰتِ وَ الصَّآئِمِیْنَ وَ الصّٰٓئِمٰتِ وَ الْحٰفِظِیْنَ فُرُوْجَهُمْ وَ الْحٰفِظٰتِ وَ الذّٰكِرِیْنَ اللّٰهَ كَثِیْرًا وَّ الذّٰكِرٰتِ١ۙ اَعَدَّ اللّٰهُ لَهُمْ مَّغْفِرَةً وَّ اَجْرًا عَظِیْمًا Open ayah 33:35 in the Quran reader
بیشک1 مسلمان مرد اور مسلمان عورتیں اور ایمان والے مردر اور ایمان والی عورتیں اور طاعت کرنے والے مرد اور اطاوعت کرنے والی عورتیں اور سچ بولنے والے مرد اور سچ بولنے والی عورتیں اور صبر کرنے والے مرد اور صبر کرنے والی عورتیں اور عاجزی کرنے والے مرد اور عاجزی کرنے والی عورتیں اور خیرات کرنے ووالے مرد اور خیرات کرنے والی عورتیں اور روزہ رکھنے والے مرد اور روزہ رکھنے والی عورتیں اور اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرنے والے مرد اور حفاظت کرنے والی عورتیں اور بکثرت اللہ کو یاد کرنے والے مرد اور یاد کرنے والی عورتیں ان سب کے لیے اللہ نے بخشش اور اجر عظیم تیار کر رکھا ہے ۔
وَ مَا كَانَ لِمُؤْمِنٍ وَّ لَا مُؤْمِنَةٍ اِذَا قَضَى اللّٰهُ وَ رَسُوْلُهٗۤ اَمْرًا اَنْ یَّكُوْنَ لَهُمُ الْخِیَرَةُ مِنْ اَمْرِهِمْ١ؕ وَ مَنْ یَّعْصِ اللّٰهَ وَ رَسُوْلَهٗ فَقَدْ ضَلَّ ضَلٰلًا مُّبِیْنًاؕ Open ayah 33:36 in the Quran reader
اور1 نہ کسی مسلمان مرد اور نہ کسی مسلمان عورت کو (اختیار ) پہنچتا ہے کہ جب اللہ ار اس کا رسول کسی کام کا حکم فرمائیں تو اپنے معاملہ کا کچھ اختیار ہے اور جو شخص اللہ اور اس کے رسول کا حکم نہ مانے وہ بیشک صریح گمراہی میں بہکا۔
وَ اِذْ تَقُوْلُ لِلَّذِیْۤ اَنْعَمَ اللّٰهُ عَلَیْهِ وَ اَنْعَمْتَ عَلَیْهِ اَمْسِكْ عَلَیْكَ زَوْجَكَ وَ اتَّقِ اللّٰهَ وَ تُخْفِیْ فِیْ نَفْسِكَ مَا اللّٰهُ مُبْدِیْهِ وَ تَخْشَى النَّاسَ١ۚ وَ اللّٰهُ اَحَقُّ اَنْ تَخْشٰىهُ١ؕ فَلَمَّا قَضٰى زَیْدٌ مِّنْهَا وَطَرًا زَوَّجْنٰكَهَا لِكَیْ لَا یَكُوْنَ عَلَى الْمُؤْمِنِیْنَ حَرَجٌ فِیْۤ اَزْوَاجِ اَدْعِیَآئِهِمْ اِذَا قَضَوْا مِنْهُنَّ وَطَرًا١ؕ وَ كَانَ اَمْرُ اللّٰهِ مَفْعُوْلًا Open ayah 33:37 in the Quran reader
اور (اے محبوب یاد کرو) جب تم اس شخص سے فرماتے تھے جس پر اللہ نے انعام کیا ہے اور تم نے بھی اس پر انعام کیا ہے کہ اپنی بی بی ( زینب) کو اپنی زوجیت میں رہنے دے اور اللہ سے ڈر اور تم اپنے دل میں وہ (بات) پوشیدہ رکھتے تھے جسے اللہ کو ظاہر کرنا منظور تھا اور تمہیں لوگوں (کے طعنوں) کا ڈڑ تھا، اور اللہ زیادہ سزاوار (حق دار) ہے کہ اس کا خوف رکھو، پس جب زید نے زینب سے اپنی حاجت انجام کو پہنچائی (اور طلاق دے دی اور عدت گزر چکی) تو ہم نے تمہارے نکاح میں دیدی تاکہ مسلمانوں پر ان کے لیے پالکوں کی بیبیوں سے نکاح کے کرنے میں کچھ حرج نہ رہے جبکہ ان سے ان کا کام ختم ہوجائے، اور اللہ کا حکم ہوکر رہنے والا تھا۔
مَا كَانَ عَلَى النَّبِیِّ مِنْ حَرَجٍ فِیْمَا فَرَضَ اللّٰهُ لَهٗ١ؕ سُنَّةَ اللّٰهِ فِی الَّذِیْنَ خَلَوْا مِنْ قَبْلُ١ؕ وَ كَانَ اَمْرُ اللّٰهِ قَدَرًا مَّقْدُوْرَا٘ۙ Open ayah 33:38 in the Quran reader
نبی1 پر اس بات میں کچھ حرج نہیں جو اللہ نے اس کے لیے مقرر فرمائی، اللہ کا دستور چلا آرہا ہے ان (پیغمبروں) میں جو پہلے گزر چکے اور اللہ کا کام مقرر تقدیر ہے۔
اِ۟لَّذِیْنَ یُبَلِّغُوْنَ رِسٰلٰتِ اللّٰهِ وَ یَخْشَوْنَهٗ وَ لَا یَخْشَوْنَ اَحَدًا اِلَّا اللّٰهَ١ؕ وَ كَفٰى بِاللّٰهِ حَسِیْبًا Open ayah 33:39 in the Quran reader
وہ جو اللہ کے پیغام پہنچاتے اور اس سے ڈرتے اور اللہ کے سوا کسی سے نہیں ڈرتے اور اللہ حساب لینے کے لیے کافی ہے ۔
مَا كَانَ مُحَمَّدٌ اَبَاۤ اَحَدٍ مِّنْ رِّجَالِكُمْ وَ لٰكِنْ رَّسُوْلَ اللّٰهِ وَ خَاتَمَ النَّبِیّٖنَ١ؕ وَ كَانَ اللّٰهُ بِكُلِّ شَیْءٍ عَلِیْمًا۠ Open ayah 33:40 in the Quran reader
محمد تمہارے مردوں میں کسی کے باپ نہیں و لیکن اللہ کے رسول ہیں اور آپ سب نبیوں کے مہر ہیں (یعنی نبوت آپ پر ختم ہے) اور اللہ ہر چیز کو جاننے والا ہے ۔