32. Surah As-Sajda
السجدةThe Prostration · 30 ayahsمظہر القرآن
الٓمّٓۚ Open ayah 32:1 in the Quran reader
الم
تَنْزِیْلُ الْكِتٰبِ لَا رَیْبَ فِیْهِ مِنْ رَّبِّ الْعٰلَمِیْنَؕ Open ayah 32:2 in the Quran reader
(اس)1 کتاب (یعنی قرآن) کا اتارنا پروردگار عالم کی طرف سے ہے اس میں کچھ شبہ نہیں۔
اَمْ یَقُوْلُوْنَ افْتَرٰىهُ١ۚ بَلْ هُوَ الْحَقُّ مِنْ رَّبِّكَ لِتُنْذِرَ قَوْمًا مَّاۤ اَتٰىهُمْ مِّنْ نَّذِیْرٍ مِّنْ قَبْلِكَ لَعَلَّهُمْ یَهْتَدُوْنَ Open ayah 32:3 in the Quran reader
کیا یہ لوگ یوں کہتے ہیں خہ (محمد نے) اس کو اپنے دل سے بنا لیا ہے (نہیں) بلکہ تمہارے پروردگار کی طرف سے وہ ہی حق ہے کہ تم اس قوم کو ڈراؤ کہ جن کے پاس کوئی ڈر سنانے والا نہیں آیا، تم سے پہلے اس امید پر کہ وہ راہ پائیں۔
اَللّٰهُ الَّذِیْ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ وَ مَا بَیْنَهُمَا فِیْ سِتَّةِ اَیَّامٍ ثُمَّ اسْتَوٰى عَلَى الْعَرْشِ١ؕ مَا لَكُمْ مِّنْ دُوْنِهٖ مِنْ وَّلِیٍّ وَّ لَا شَفِیْعٍ١ؕ اَفَلَا تَتَذَكَّرُوْنَ Open ayah 32:4 in the Quran reader
اللہ وہ ہے کہ جس نے آسمانوں اور زمین کو اور جو کچھ ان دونوں کے درمیان میں ہے سب کو چھ روز میں پیدا کیا، پھر عرش پر قرار لیا (جیسا اس کی شان کے لائق ہے) اے گروہ کفار ! سوائے اس کے نہ تمہارا کوئی دوست ہے اور نہ سفارش کرنے والا پھر کیا تم نہیں سمجھتے۔
یُدَبِّرُ الْاَمْرَ مِنَ السَّمَآءِ اِلَى الْاَرْضِ ثُمَّ یَعْرُجُ اِلَیْهِ فِیْ یَوْمٍ كَانَ مِقْدَارُهٗۤ اَلْفَ سَنَةٍ مِّمَّا تَعُدُّوْنَ Open ayah 32:5 in the Quran reader
وہ آسمان سے لے کر زمین تک ہر کام کی تدبیر فرماتا ہے، پھر ہر کام اسی کی طرف رجوع کرے گا، ایک ایسے دن میں جس کی مقدار تمہارے شمار کے موافق ہزار برس کی ہے ۔
ذٰلِكَ عٰلِمُ الْغَیْبِ وَ الشَّهَادَةِ الْعَزِیْزُ الرَّحِیْمُۙ Open ayah 32:6 in the Quran reader
یہ صفت ہے جاننے والے پوشیدہ اور ظاہر غالب مہربان کی ۔
الَّذِیْۤ اَحْسَنَ كُلَّ شَیْءٍ خَلَقَهٗ وَ بَدَاَ خَلْقَ الْاِنْسَانِ مِنْ طِیْنٍۚ Open ayah 32:7 in the Quran reader
وہ جس نے جو چیز بنائی خوب بنائی1 اور انسان (یعنی آدم) کی پیدائش مٹی سے شروع کی ۔
ثُمَّ جَعَلَ نَسْلَهٗ مِنْ سُلٰلَةٍ مِّنْ مَّآءٍ مَّهِیْنٍۚ Open ayah 32:8 in the Quran reader
پھر اس کی نسل ایک بےقدر پانی کے خلاصہ سے (یعنی نطفہ ) سے رکھی۔
ثُمَّ سَوّٰىهُ وَ نَفَخَ فِیْهِ مِنْ رُّوْحِهٖ وَ جَعَلَ لَكُمُ السَّمْعَ وَ الْاَبْصَارَ وَ الْاَفْئِدَةَ١ؕ قَلِیْلًا مَّا تَشْكُرُوْنَ Open ayah 32:9 in the Quran reader
پھر اس کے اعضا درست کیے اور اس میں اپنی طرف سے روح پھونکی اور تمہارے لیے کان اور آنکھیں اور دل پیدا کیے (مگر پھر بھی) تم تھوڑا شکر کرتے ہو۔
وَ قَالُوْۤا ءَاِذَا ضَلَلْنَا فِی الْاَرْضِ ءَاِنَّا لَفِیْ خَلْقٍ جَدِیْدٍ١ؕ۬ بَلْ هُمْ بِلِقَآئِ رَبِّهِمْ كٰفِرُوْنَ Open ayah 32:10 in the Quran reader
اور یہ (کافر) کہتے ہیں : کیا جب ہم زمین (یعنی مٹی) میں مل جائیں گے کیا پھر نئے سرے سے پیدا ہوں گے ، بلکہ وہ لوگ اپنے پروردگار کے حضور حاضری سے منکر ہیں۔
قُلْ یَتَوَفّٰىكُمْ مَّلَكُ الْمَوْتِ الَّذِیْ وُكِّلَ بِكُمْ ثُمَّ اِلٰى رَبِّكُمْ تُرْجَعُوْنَ۠ Open ayah 32:11 in the Quran reader
تم فرماؤ : تمہاری روح موت کا فرشتہ (یعنی عزرائیل) قبض کرتا ہے جو تم پر مقرر کیا گیا ہے ، پھر تم اپنے پروردگار کی طرف لوٹائے جاؤ گے ۔
وَ لَوْ تَرٰۤى اِذِ الْمُجْرِمُوْنَ نَاكِسُوْا رُءُوْسِهِمْ عِنْدَ رَبِّهِمْ١ؕ رَبَّنَاۤ اَبْصَرْنَا وَ سَمِعْنَا فَارْجِعْنَا نَعْمَلْ صَالِحًا اِنَّا مُوْقِنُوْنَ Open ayah 32:12 in the Quran reader
اگر تم دیکھو1 تو تعجب کرو جبکہ یہ مجرم لوگ اپنے پروردگار کے سامنے (شرم و خوف سے) سر جھکائے ہوئے (کہہ رہے) ہوں گے کہ اے پروردگار ہمارے (اب) ہم نے دیکھا اور سنا ہم کو (دنیا میں) پھر بھیج تاکہ ہم اچھے عمل کریں بیشک ہم کو (اب) یقین آگیا۔
وَ لَوْ شِئْنَا لَاٰتَیْنَا كُلَّ نَفْسٍ هُدٰىهَا وَ لٰكِنْ حَقَّ الْقَوْلُ مِنِّیْ لَاَمْلَئَنَّ جَهَنَّمَ مِنَ الْجِنَّةِ وَ النَّاسِ اَجْمَعِیْنَ Open ayah 32:13 in the Quran reader
اور2 اگر ہم چاہیں تو ہر شخص کو اس کی ہدایت عطا فرماتے و لیکن میری طرف سے بات قرار پاچکی ۔ کہ ضرور میں دوزخ کو بھردوں گا ان جنوں اور آدمیوں سب سے (جنہوں نے کفر اختیار کیا) ۔
فَذُوْقُوْا بِمَا نَسِیْتُمْ لِقَآءَ یَوْمِكُمْ هٰذَا١ۚ اِنَّا نَسِیْنٰكُمْ وَ ذُوْقُوْا عَذَابَ الْخُلْدِ بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ Open ayah 32:14 in the Quran reader
پس اب عذاب کا مزہ چکھو، اس لیے کہ تم اپنے اس دن کی حاضری کو بھول گئے تھے، ہم نے بھی تم کو (اس عذاب میں چھوڑ کر) بھلا دیا اور تم اپنے اعمال کے بدلے اب ہمیشہ کے عذاب کا مزہ چکھو۔
اِنَّمَا یُؤْمِنُ بِاٰیٰتِنَا الَّذِیْنَ اِذَا ذُكِّرُوْا بِهَا خَرُّوْا سُجَّدًا وَّ سَبَّحُوْا بِحَمْدِ رَبِّهِمْ وَ هُمْ لَا یَسْتَكْبِرُوْنَ۩ Open ayah 32:15 in the Quran reader
پس ہماری نشانیوں پر وہی ایمان لاتے ہیں کہ جب ان کو وہ آیتیں یاد دلائی جاتی ہیں تو وہ سجدہ میں گر جاتے ہیں اور اپنے پروردگار کی تعریف کرتے ہوئے اس کی پاکی بیان کرتے ہیں اور وہ تکبر نہیں کرتے ۔
تَتَجَافٰى جُنُوْبُهُمْ عَنِ الْمَضَاجِعِ یَدْعُوْنَ رَبَّهُمْ خَوْفًا وَّ طَمَعًا١٘ وَّ مِمَّا رَزَقْنٰهُمْ یُنْفِقُوْنَ Open ayah 32:16 in the Quran reader
(شب کو1) ان کی کروٹیں خوابگاہوں سے جدا ہوتی ہیں اور اپنے پروردگار کو پکارتے ہیں خوف سے اور (اس کی رحمت کی) امید سے ، اور ہمارے دیئے ہوئے میں سے کچھ خیرات کرتے ہیں۔
فَلَا تَعْلَمُ نَفْسٌ مَّاۤ اُخْفِیَ لَهُمْ مِّنْ قُرَّةِ اَعْیُنٍ١ۚ جَزَآءًۢ بِمَا كَانُوْا یَعْمَلُوْنَ Open ayah 32:17 in the Quran reader
پس1 کوئی نفس نہیں جانتا کہ (ہم نے) ان کے لیے جو آنکھوں کی ٹھنڈک چھپا رکھی ہے (جس سے وہ راحت پائیں گے) ان کے اچھے عملوں کے بدلے میں۔
اَفَمَنْ كَانَ مُؤْمِنًا كَمَنْ كَانَ فَاسِقًا١ؔؕ لَا یَسْتَوٗنَؐ Open ayah 32:18 in the Quran reader
تو کیا جو شخص2 ایمان والا ہے مانند اس شخص کے ہوجائے گا جو بےعلم ہے یہ (دونوں ہرگز) برابر نہیں ہوسکتے۔
اَمَّا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ فَلَهُمْ جَنّٰتُ الْمَاْوٰى١٘ نُزُلًۢا بِمَا كَانُوْا یَعْمَلُوْنَ Open ayah 32:19 in the Quran reader
جو لوگ ایمان لائے اور نیک کام کیے پس ان کے لیے ہمیشہ بسنے کے باغ ہیں ، یہ مہمانی ان کاموں کی جزا ہے جو وہ کرتے تھے ۔
وَ اَمَّا الَّذِیْنَ فَسَقُوْا فَمَاْوٰىهُمُ النَّارُ١ؕ كُلَّمَاۤ اَرَادُوْۤا اَنْ یَّخْرُجُوْا مِنْهَاۤ اُعِیْدُوْا فِیْهَا وَ قِیْلَ لَهُمْ ذُوْقُوْا عَذَابَ النَّارِ الَّذِیْ كُنْتُمْ بِهٖ تُكَذِّبُوْنَ Open ayah 32:20 in the Quran reader
اور جو لوگ بےحکم ہیں پس ان کا ٹھکانا دوزخ ہے وہ لوگ جب اس میں سے باہر نکلنا چاہیں گے تو پھر اسی میں لوٹا دیئے جائیں گے اور ان سے کہا جائے گا کہ عذاب دوزخ (کے مزے) چکھو کہ جس کو تم جھٹلاتے تھے ۔
وَ لَنُذِیْقَنَّهُمْ مِّنَ الْعَذَابِ الْاَدْنٰى دُوْنَ الْعَذَابِ الْاَكْبَرِ لَعَلَّهُمْ یَرْجِعُوْنَ Open ayah 32:21 in the Quran reader
اور بیشک ہم ان کو کچھ نزدیک کا (یعنی دنیاوی) عذاب بھی اس بڑے (عذاب (یعنی آخرت) سے پہلے چکھا دیں گے تاکہ یہ لوگ باز آاویں۔
وَ مَنْ اَظْلَمُ مِمَّنْ ذُكِّرَ بِاٰیٰتِ رَبِّهٖ ثُمَّ اَعْرَضَ عَنْهَا١ؕ اِنَّا مِنَ الْمُجْرِمِیْنَ مُنْتَقِمُوْنَ۠ Open ayah 32:22 in the Quran reader
اور اس شخص سے زیادہ ظالم کون ہے جس کو اس کے پروردگار کی آیتوں سے نصیحت کی گئی پھر اس نے ان سے منہ پھیرلیا بیشک ہم (ایسے) مجرموں سے بدلہ لینے والے ہیں۔
وَ لَقَدْ اٰتَیْنَا مُوْسَى الْكِتٰبَ فَلَا تَكُنْ فِیْ مِرْیَةٍ مِّنْ لِّقَآئِهٖ وَ جَعَلْنٰهُ هُدًى لِّبَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَۚ Open ayah 32:23 in the Quran reader
اور1 بیشک ہم نے موسیٰ کو کتاب (یعنی توریت) عطا فرمائی تو تم اس کے ملنے میں شک نہ کرو اور ہم نے موسیٰ کو بنی اسرائیل کے لیے ذریعہ ہدایت بنایا۔
وَ جَعَلْنَا مِنْهُمْ اَئِمَّةً یَّهْدُوْنَ بِاَمْرِنَا لَمَّا صَبَرُوْا١ؕ۫ وَ كَانُوْا بِاٰیٰتِنَا یُوْقِنُوْنَ Open ayah 32:24 in the Quran reader
اور ہم نے بنی اسرائیل میں سے (دن کے) پشیوا بنائے جو ہمارے حکم سے (لوگوں کو) ہدایت کیا کرتے تھے جبکہ انہوں نے (کافروں کی ایذاؤں پر ) پر صبر کیا اور وہ ہماری آیتوں پر یقین لائے۔
اِنَّ رَبَّكَ هُوَ یَفْصِلُ بَیْنَهُمْ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ فِیْمَا كَانُوْا فِیْهِ یَخْتَلِفُوْنَ Open ayah 32:25 in the Quran reader
بیشک تمہارا پروردگار قیامت کے دن ان میں فیصلہ کردے گا جن باتوں میں وہ اختلاف کرتے تھے۔
اَوَ لَمْ یَهْدِ لَهُمْ كَمْ اَهْلَكْنَا مِنْ قَبْلِهِمْ مِّنَ الْقُرُوْنِ یَمْشُوْنَ فِیْ مَسٰكِنِهِمْ١ؕ اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیٰتٍ١ؕ اَفَلَا یَسْمَعُوْنَ Open ayah 32:26 in the Quran reader
کیا1 انہیں اس پر ہدایت نہ ہوئی کہ ہم نے ان سے پہلے کتنی امتیں ہلاک کردیں کہ آج ان کے رہنے کے مقاما پر یہ ولگ چل پھر رہے ہیں ، بیشک اس میں ضرور نشانیاں ہیں پس کیا یہ لوگ سنتے نہیں ( جو عبرت حاصل کریں)
اَوَ لَمْ یَرَوْا اَنَّا نَسُوْقُ الْمَآءَ اِلَى الْاَرْضِ الْجُرُزِ فَنُخْرِجُ بِهٖ زَرْعًا تَاْكُلُ مِنْهُ اَنْعَامُهُمْ وَ اَنْفُسُهُمْ١ؕ اَفَلَا یُبْصِرُوْنَ Open ayah 32:27 in the Quran reader
کیا انہوں نے نہیں دیکھا کہ ہم پانی کو خشک زمین کی طرف رواں کرتے ہیں پھر اس سے کھیتی نکالتے ہیں کہ جس میں سے ان کے چوپائے کھاتے ہیں اور وہ خود بھی (کھاتے ہیں) پس کیا وہ (اتنا بھی) نہیں دیکھتے۔
وَ یَقُوْلُوْنَ مَتٰى هٰذَا الْفَتْحُ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ Open ayah 32:28 in the Quran reader
اور1 کافر کہتے ہیں : اگر تم سچے ہو تو یہ فیصلہ (جس سے تم ہم کو ڈراتے ہو) کب ہوگا۔
قُلْ یَوْمَ الْفَتْحِ لَا یَنْفَعُ الَّذِیْنَ كَفَرُوْۤا اِیْمَانُهُمْ وَ لَا هُمْ یُنْظَرُوْنَ Open ayah 32:29 in the Quran reader
تم فرماؤ کہ فیصلہ کے دن کافروں کو ان کا ایمان لانا کچھ فائدہ نہ دے گا اور نہ ان کو مہلت دی جائے گی ۔
فَاَعْرِضْ عَنْهُمْ وَ انْتَظِرْ اِنَّهُمْ مُّنْتَظِرُوْنَ۠ Open ayah 32:30 in the Quran reader
پس ان سے منہ پھیر لو اور انتظار کرو بیشک وہ بھی منتظر ہیں۔