Al-Ahzaab 33:35

Al-Ahzaab · from ayah 35

33:35

اِنَّ الْمُسْلِمِیْنَ وَالْمُسْلِمٰتِ وَالْمُؤْمِنِیْنَ وَالْمُؤْمِنٰتِ وَالْقٰنِتِیْنَ وَالْقٰنِتٰتِ وَالصّٰدِقِیْنَ وَالصّٰدِقٰتِ وَالصّٰبِرِیْنَ وَالصّٰبِرٰتِ وَالْخٰشِعِیْنَ وَالْخٰشِعٰتِ وَالْمُتَصَدِّقِیْنَ وَالْمُتَصَدِّقٰتِ وَالصَّآىِٕمِیْنَ وَالصّٰٓىِٕمٰتِ وَالْحٰفِظِیْنَ فُرُوْجَهُمْ وَالْحٰفِظٰتِ وَالذّٰكِرِیْنَ اللّٰهَ كَثِیْرًا وَّالذّٰكِرٰتِ ۙ— اَعَدَّ اللّٰهُ لَهُمْ مَّغْفِرَةً وَّاَجْرًا عَظِیْمًا ۟اِنَّ الۡمُسۡلِمِيۡنَ وَالۡمُسۡلِمٰتِ وَالۡمُؤۡمِنِيۡنَ وَالۡمُؤۡمِنٰتِ وَالۡقٰنِتِيۡنَ وَالۡقٰنِتٰتِ وَالصّٰدِقِيۡنَ وَالصّٰدِقٰتِ وَالصّٰبِرِيۡنَ وَالصّٰبِرٰتِ وَالۡخٰشِعِيۡنَ وَالۡخٰشِعٰتِ وَالۡمُتَصَدِّقِيۡنَ وَ الۡمُتَصَدِّقٰتِ وَالصَّآئِمِيۡنَ وَالصّٰٓئِمٰتِ وَالۡحٰـفِظِيۡنَ فُرُوۡجَهُمۡ وَالۡحٰـفِظٰتِ وَالذّٰكِرِيۡنَ اللّٰهَ كَثِيۡرًا وَّ الذّٰكِرٰتِ ۙ اَعَدَّ اللّٰهُ لَهُمۡ مَّغۡفِرَةً وَّاَجۡرًا عَظِيۡمًا

(جو لوگ خدا کے آگے سر اطاعت خم کرنے والے ہیں یعنی) مسلمان مرد اور مسلمان عورتیں اور مومن مرد اور مومن عورتیں اور فرماں بردار مرد اور فرماں بردار عورتیں اور راست باز مرد اور راست باز عورتیں اور صبر کرنے والے مرد اور صبر کرنے والی عورتیں اور فروتنی کرنے والے مرد اور فروتنی کرنے والی عورتیں اور خیرات کرنے والے مرد اور اور خیرات کرنے والی عورتیں اور روزے رکھنے والے مرد اور روزے رکھنے والی عورتیں اور اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرنے والے مرد اور حفاظت کرنے والی عورتیں اور خدا کو کثرت سے یاد کرنے والے مرد اور کثرت سے یاد کرنے والی عورتیں۔ کچھ شک نہیں کہ ان کے لئے خدا نے بخشش اور اجر عظیم تیار کر رکھا ہے

— Fateh Muhammad Jalandhari

Indeed, the Muslim men and Muslim women, the believing men and believing women, the obedient men and obedient women, the truthful men and truthful women, the patient men and patient women, the humble men and humble women, the charitable men and charitable women, the fasting men and fasting women, the men who guard their private parts and the women who do so, and the men who remember Allah often and the women who do so - for them Allah has prepared forgiveness and a great reward.

— Saheeh International

Juz 22 · Ruku 5 of surah · Ruku 2 of juz

Read the whole surah · Surah Al-Ahzaab

All translations of 33:35

بالیقین جو مرد اور جو عورتیں مسلم ہیں، مومن ہیں، مطیع فرمان ہیں، راست باز ہیں، صابر ہیں، اللہ کے آگے جھکنے والے ہیں، صدقہ دینے والے ہیں، روزہ رکھنے والے ہیں، اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرنے والے ہیں، اور اللہ کو کثرت سے یاد کرنے والے ہیں، اللہ نے ان کے لیے مغفرت اور بڑا اجر مہیا کر رکھا ہے

— مولانا سید ابوالاعلی مودودی · تفہیم القرآن

(جو لوگ خدا کے آگے سر اطاعت خم کرنے والے ہیں یعنی) مسلمان مرد اور مسلمان عورتیں اور مومن مرد اور مومن عورتیں اور فرماں بردار مرد اور فرماں بردار عورتیں اور راست باز مرد اور راست باز عورتیں اور صبر کرنے والے مرد اور صبر کرنے والی عورتیں اور فروتنی کرنے والے مرد اور فروتنی کرنے والی عورتیں اور خیرات کرنے والے مرد اور اور خیرات کرنے والی عورتیں اور روزے رکھنے والے مرد اور روزے رکھنے والی عورتیں اور اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرنے والے مرد اور حفاظت کرنے والی عورتیں اور خدا کو کثرت سے یاد کرنے والے مرد اور کثرت سے یاد کرنے والی عورتیں۔ کچھ شک نہیں کہ ان کے لئے خدا نے بخشش اور اجر عظیم تیار کر رکھا ہے

— مولانا فتح محمد جالندہری

بےشک مسلمان مرد اور مسلمان عورتیں مومن مرد اور مومن عورتیں فرماں برداری کرنے والے مرد اور فرمانبردار عورتیں راست باز مرد اور راست باز عورتیں صبر کرنے والے مرد اور صبر کرنے والی عورتیں، عاجزی کرنے والے مرد اور عاجزی کرنے والی عورتیں، خیرات کرنے والے مرد اور خیرات کرنے والی عورتیں، روزے رکھنے والے مرد اور روزے رکھنے والی عورتیں اپنی شرمگاه کی حفاﻇت کرنے والے مرد اور حفاﻇت کرنے والیاں بکثرت اللہ کا ذکر کرنے والے اور ذکر کرنے والیاں ان (سب کے) لئے اللہ تعالیٰ نے (وسیع) مغفرت اور بڑا ﺛواب تیار کر رکھا ہے

— مولانا محمد جوناگڑہی

بیشک فرمانبردار مرد ہوں یا فرمانبردار عورتیں مومن مرد ہوں یا مومن عورتیں، عبادت گزار مرد ہوں یا عبادت گزار عورتیں، سچے مرد ہوں یا سچی عورتیں، صابر مرد ہوں یا صابر عورتیں، دل سے جھکنے والے مرد ہوں یا دل سے جھکنے والی عورتیں صدقہ کرنے والے مرد ہوں یا صدقہ کرنے والی عورتیں، روزہ دار مرد ہوں یا روزہ دار عورتیں، اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرنے والے مرد ہوں یا حفاظت کرنے والی عورتیں، اور اللہ کا کثرت سے ذکر کرنے والے مرد ہوں یا ذکر کرنے والی عورتیں، ان سب کے لیے اللہ نے مغفرت اور شاندار اجر تیار کر رکھا ہے۔

— مفتی محمد تقی عثمانی · آسان ترجمۂ قرآن

بیشک مسلمان مرد اور مسلمان عورتیں اور ایمان والے اور ایمان والیاں اور فرمانبردار اور فرمانبرداریں اور سچے اور سچیاں اور صبر والے اور صبر والیاں اور عاجزی کرنے والے اور عاجزی کرنے والیاں اور خیرات کرنے والے اور خیرات کرنے والیاں اور روزے والے اورروزے والیاں اور اپنی پارسائی نگاہ رکھنے والے اور نگاہ رکھنے والیاں اور اللہ کو بہت یاد کرنے والے اور یاد کرنے والیاں ان سب کے لیے اس نے بخشش اور بڑا ثواب تیار کر رکھا ہے،

— امام احمد رضا خان · کنز الایمان

بیشک مسلمان مرد اور مسلمان عورتیں، اور مومن مَرد اور مومن عورتیں، اور فرمانبردار مرد اور فرمانبردار عورتیں، اور صدق والے مرد اور صدق والی عورتیں، اور صبر والے مرد اور صبر والی عورتیں، اور عاجزی والے مرد اور عاجزی والی عورتیں، اور صدقہ و خیرات کرنے والے مرد اور صدقہ و خیرات کرنے والی عورتیں اور روزہ دار مرد اور روزہ دار عورتیں، اور اپنی شرم گاہوں کی حفاظت کرنے والے مرد اور حفاظت کرنے والی عورتیں، اور کثرت سے اللہ کا ذکر کرنے والے مرد اور ذکر کرنے والی عورتیں، اللہ نے اِن سب کے لئے بخشِش اور عظیم اجر تیار فرما رکھا ہے،

— علامہ طاہر القادری · عرفان القرآن

بیشک مسلم مرد اور مسلم عورتیں اور مومن مرد اور مومن عورتیں اور فرماں بردار مرد اور فرماں بردار عورتیں اور سچے مرد اور سچی عورتیں اور صبر کرنے والے مرد اور صبر کرنے والی عورتیں اور عاجزی کرنے والے مرد اور عاجزی کرنے والی عورتیں اور صدقہ دینے والے مرد اور صدقہ دینے والی عورتیں اور روزہ رکھنے والے مرد اور روزہ رکھنے والی عورتیں اور اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرنے والے مرد اور حفاظت کرنے والی عورتیں اور اللہ کا بہت ذکر کرنے والے مرد اور ذکر کرنے والی عورتیں، ان کے لیے اللہ نے بڑی بخشش اور بہت بڑا اجر تیار کر رکھا ہے۔

— مولانا عبد السلام بھٹوی

یقینا جو مرد اور جو عورتیں مسلمان ہیں، مومن ہیں، فرمانبردار ہیں، سچ بولنے والے ہیں، صبر کرنے والے ہیں، فروتنی کرنے والے ہیں، صدقہ دینے والے ہیں، روزہ رکھنے والے ہیں، اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرنے والے اور اللہ کو بکثرت یاد کرنے والے ہیں، ان سب کے لئے اللہ تعالیٰ نے بخشش اور بہت بڑا اجر تیار کر رکھا ہے۔

— مولانا عبد الرحمٰن کیلانی · تیسیر القرآن

اطاعت کرنے والے مرد اور اطاعت کرنے والی عورتیں، ایمان لانے والے مرد اور ایما لانے والی عورتیں، فرماں برداری کرنے والے مرد اور فرماں برداری کرنے والی عورتیں، راستباز مرد اور راستباز عورتیں، ثابت قدمی دکھانے والے مرد اور ثابت قدمی دکھانے والی عورتیں، فروتنی اختیار کرنے والے مرد اور فروتنی اختیار کرنے والی عورتیں، خیرت کرنے والے مرد اور اپنی شرم گاہوں کے حفاظت کرنے والے مرد اور اپنی حفاظت کرنے والی عورتیں اور اللہ کو کثرت سے یاد رکھنے والے مرد اور اللہ کو کثرت سے یاد رکھنے والی عورتی …ان کے لئے اللہ نے مغفرت اور اجرِ عظیم تیار کر رکھا ہے۔

— مولانا امین احسن اصلاحی · تدبر قرآن

بیشک مسلمان مردوں اور مسلمان عورتوں ایماندار مردوں اور ایماندار عورتوں اور فرمانبرداری کرنے والے مردوں اور فرمانبرداری کرنے والی عورتوں راستباز مردوں اور راستباز عورتوں صبر کرنے والے مردوں اور صبر کرنے والی عورتوں (اللہ کے آگے) عاجزی کرنے والے مردوں اور عاجزی کرنے والے عورتوں صدقہ کرنے والے مردوں اور صدقہ کرنے والی عورتوں روزہ رکھنے والے مردوں اور روزہ رکھنے والی عورتوں اپنی شرم گاہوں کی حفاظت کرنے والے مردوں اور حفاظت کرنے والی عورتوں اور اللہ کو بہت یاد کرنے والے مردوں اور بہت یاد کرنے والی عورتوں کے لئے اللہ (پاک) نے تیار فرما رکھی ہے ایک عظیم الشان بخشش بھی اور بہت بڑا اجر بھی (اپنے کرم و احسان سے)

— مولانا اسحاق مدنی

بیشک اسلام والے اور اسلام والیاں۔ اور ایمان والے اور ایمان والیاں۔ اور فرمانبردار مرد اور فرمانبردار عورتیں۔ اور صادق مرد اور صادق عورتیں۔ اور صابر مرد اور صابر عورتیں۔ اور خشوع والے اور خشوع والیاں۔ اور تصدق کرنے والے اور تصدق کرنے والیاں۔ اور روزہ رکھنے والے اور روزہ رکھنے والیاں اور اپنی شرم گاہوں کی حفاظت کرنے والے اور حفاظت کرنے والیاں اور اللہ کو بکثرت یاد کرنے والے اور یاد کرنے والیاں ان (سب) کے لئے اللہ نے مغفرت اور اجر عظیم تیار کر رکھا ہے۔

— مولانا عبد الماجد دریابادی · تفسیر ماجدی

یقینا مسلمان مرد اور مسلمان عورتیں اور مومن مرد اور مومن عورتیں ور فرماں بردار مرد اور فرماں بردار عورتیں اور راست باز مرد اور راست باز عورتیں اور صبر کرنے والے مرد اور صبر کرنے والی عورتیں اور خشوع کرنے والے مرد اور خشوع کرنے والی عورتیں اور صدقہ دینے والے مرد اور صدقہ دینے والی عورتیں اور روزہ رکھنے والے مرد اور روزہ رکھنے والی عورتیں اور اپنی شرم گاہوں کی حفاظت کرنے والے مرد اور اپنی شرم گاہوں کی حفاظت کرنے والی عورتیں اور کثرت سے اللہ کا ذکر کرنے والے مرد اور ذکر کرنے والی عورتیں } اللہ نے ان سب کے لیے مغفرت اور بہت بڑا اجر تیار کر رکھا ہے۔

— ڈاکٹر اسرار احمد · بیان القرآن

بیشک مسلمان مرد اور مسلمان عورتیں، مومن مرد اور مومن عورتیں، فرمانبردار مرد اور فرمانبردار عورتیں، راست باز مرد اور راستباز عورتیں، صبر کرنے والے مرد اور صبر کرنے والی عورتیں، خشوع کرنے والے مرد اور خشوع کرنے والی عورتیں، خیرات کرنے والے مرد اور خیرات کرنے والی عورتیں، روزہ رکھنے والے مرد اور روزہ رکھنے والی عورتیں، اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرنے والے مرد اور حفاظت کرنے والی عورتیں، اللہ کو زیادہ یاد کرنے والے مرد اور زیادہ یاد کرنے والی عورتیں، ان سب کے لیے اللہ نے بخشش اور اجر عظیم تیار کر رکھا ہے۔

— محترمہ رفعت اعجاز

Surely the men who submit (to Allah) and the women who submit (to Allah), the men who have faith and the women who have faith, the men who are obedient and the women who are obedient, the men who are truthful and the women who are truthful; the men who are steadfast and the women who are steadfast, the men who humble themselves (to Allah) and the women who humble themselves (to Allah), the men who give alms and the women who give alms, the men who fast and the women who fast, the men who guard their chastity and the women who guard their chastity, the men who remember Allah much and the women who remember Allah much: for them has Allah prepared forgiveness and a mighty reward.

— Syed Abul Ala Maududi · The Meaning of the Quran

Surely, Muslim men and Muslim women, believing men and believing women, devout men and devout women, truthful men and truthful women, patient men and patient women, humble men and humble women, and the men who give Sadaqah (charity) and the women who give Sadaqah, and the men who fast and the women who fast, and the men who guard their private parts (against evil acts) and the women who guard (theirs), and the men who remember Allah much and the women who remember (Him) – for them, Allah has prepared forgiveness and a great reward.

— Muhammad Taqi Usmani

Surely, Muslim men and Muslim women, believing men and believing women, devout men and devout women, truthful men and truthful women, patient men and patient women, humble men and humble women, and the men who give Sadaqah (charity) and the women who give Sadaqah, and the men who fast and the women who fast, and the men who guard their private parts (against evil acts) and the women who guard (theirs), and the men who remember Allah much and the women who remember (Him) – for them, Allah has prepared forgiveness and a great reward.

— Muhammad Taqi Usmani (variant)

Verily, the Muslims: men and women, the believers: men and women, the Qanit: men and the women, the men and women who are truthful, the men and the women who are patient, the Khashi`: men and the women, the men and the women who give Sadaqat, the men and the women who fast, the men and the women who guard their chastity and the men and the women who remember Allah much with their hearts and tongues, Allah has prepared for them forgiveness and a great reward.

— Safi-ur-Rahman al-Mubarakpuri

Lo! men who surrender unto Allah, and women who surrender, and men who believe and women who believe, and men who obey and women who obey, and men who speak the truth and women who speak the truth, and men who persevere (in righteousness) and women who persevere, and men who are humble and women who are humble, and men who give alms and women who give alms, and men who fast and women who fast, and men who guard their modesty and women who guard (their modesty), and men who remember Allah much and women who remember - Allah hath prepared for them forgiveness and a vast reward.

— Muhammed William Pickthall · The Meaning of the Glorious Koran

Indeed, the Muslim men and Muslim women, the believing men and believing women, the obedient men and obedient women, the truthful men and truthful women, the patient men and patient women, the humble men and humble women, the charitable men and charitable women, the fasting men and fasting women, the men who guard their private parts and the women who do so, and the men who remember Allah often and the women who do so - for them Allah has prepared forgiveness and a great reward.

— Saheeh International

God has promised forgiveness and great rewards to the Muslim men and the Muslim women, the believing men and the believing women, the obedient men and the obedient women, the truthful men and the truthful women, the forbearing men and the forbearing women, the humble men and the humble women, the alms-giving men and the alms-giving women, the fasting men and the fasting women, the chaste men and the chaste women, and the men and women who remember God very often.

— Muhammad Sarwar

Surely the men who submit and the women who submit, and the believing men and the believing women, and the obeying men and the obeying women, and the truthful men and the truthful women, and the patient men and the patient women and the humble men and the humble women, and the almsgiving men and the almsgiving women, and the fasting men and the fasting women, and the men who guard their private parts and the women who guard, and the men who remember Allah much and the women who remember-- Allah has prepared for them forgiveness and a mighty reward.

— Muhammad Habib Shakir

Verily the Muslim men and Muslim women, and the believing men and the believing women, and the devout men and the devout women, and the men of veracity and the women of veracity, and the persevering men and the persevering women, and the men of humility and the women of humility and the almsgiving men and the almsgiving women, and the fasting men and the fasting women, and the men who guard their modesty and the women who guard their modesty, and the Allah-remembering men and the Allah remembering women: Allah hath gotten ready for them forgiveness and mighty hire.

— Abdul Majid Daryabadi

For Muslim men and women,- for believing men and women, for devout men and women, for true men and women, for men and women who are patient and constant, for men and women who humble themselves, for men and women who give in Charity, for men and women who fast (and deny themselves), for men and women who guard their chastity, and for men and women who engage much in Allah's praise,- for them has Allah prepared forgiveness and great reward.

— Abdullah Yusuf Ali · The Holy Quran: Text, Translation and Commentary

Tafseer of 33:35

Tafseer Ibn-e-Kaseerتفسیر ابنِ کثیر

اسلام اور ایمان میں فرق اور ذکر الٰہی۔ ام المومنین حضرت ام سلمہ ؓ نے ایک مرتبہ رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں عرض کیا کہ آخر اس کی کیا وجہ ہے کہ مردوں کا ذکر تو قرآن میں آتا رہتا ہے لیکن عورتوں کا تو ذکر ہی نہیں کیا جاتا۔ ایک دن میں اپنے گھر میں بیٹھی اپنے سر کے بال سلجھا رہی تھی جب میں نے حضور ﷺ کی آواز منبر پر سنی میں نے بالوں کو تو یونہی لپیٹ لیا اور حجرے میں آ کر آپ کی باتیں سننے لگی تو آپ اس وقت یہی آیت تلاوت فرما رہے تھے۔ نسائی وغیرہ۔ اور بہت سی روایتیں آپ سے مختصراً مروی ہیں۔ ایک روایت میں ہے کہ چند عورتوں نے حضور ﷺ سے یہ کہا تھا اور روایت میں ہے کہ عورتوں نے ازواج مطہرات سے یہ کہا تھا۔ اسلام…

Read the full tafseer →

Tafheem-ul-Quranتفہیم القرآن

سورة الْاَحْزَاب 53 پچھلے پیراگراف کے بعد متصلاً یہ مضمون ارشاد فرما کر ایک لطیف اشارہ اس امر کی طرف کردیا گیا ہے کہ اوپر ازواج مطہرات کو جو ہدایات دی گئی ہیں وہ ان کے لیے خاص نہیں ہیں بلکہ مسلم معاشرے کو بالعموم اپنے کردار کی اصلاح انہی ہدایات کے مطابق کرنی چاہیے۔ سورة الْاَحْزَاب 54 یعنی جنہوں نے اسلام کو اپنے لیے ضابطۂ حیات کی حیثیت سے قبول کرلیا ہے اور یہ طے کرلیا ہے کہ اب وہ اسی کی پیروی میں زندگی بسر کریں گے۔ دوسرے الفاظ میں، جن کے اندر اسلام کے دیے ہوئے طریق فکر اور طرز زندگی کے خلاف کسی قسم کی مزاحمت باقی نہیں رہی ہے۔ بلکہ وہ اس کی اطاعت اور اتباع کی راہ اختیار کرچکے ہیں۔ سورة…

Read the full tafseer →

Maarif-ul-Quranمعارف القرآن

خلاصہ تفسیر بیشک اسلام کے کام کرنے والے مرد اور اسلام کے کام کرنے والی عورتیں اور ایمان لانے والے مرد اور ایمان لانے والی عورتیں (مسلمین و مسلمات کی اس تفسیر پر اسلام سے مراد اعمال نماز، روزہ، زکوٰة، حج وغیرہ ہوئے اور مومنین و مومنات میں ایمان سے مراد عقائد ہوئے جیسا صحیح بخاری و مسلم میں حضرت جبرئیل ؑ کے پوچھنے پر آنحضرت ﷺ سے اسلام و ایمان کے متعلق بھی یہی جواب دینا منقول ہے) اور فرمانبرداری کرنے والے مرد اور فرمانبرداری کرنے والی عورتیں اور راست باز مرد اور راست باز عورتیں (اس راست بازی میں صادق القول ہونا بھی داخل ہے صادق العمل ہونا بھی اور ایمان اور نیت میں صادق ہونا بھی، یعنی نہ ان کے…

Read the full tafseer →

Tadabbur-e-Quranتدبرِ قرآن

ان المسلمین والمسلمت والمومنین والمومنت فالقتنتیں والقنتنت والصلقین والصدقت والصبرین والصبرات والخسعین والخشعت والمقتصدقین والمتصدقت والصالین والصئمت والخفظین نروجھم والحفظت والذکرین اللہ کثیر الذکرات اعد اللہ لھم مغفرۃ واجر اعظیما (35) اوپر جو باتیں متفرق طور پر، بعض منفی اور بعض مثبت پیرا یہ میں، فرمائی گئی ہیں۔ آخر میں ان سب کو ایک جامع اسلوب میں سامنے رکھ دیا گیا ہے اور مقصود اس سے یہ بتانا ہے کہ اللہ اور رسول کو جو معاشرہ مطلوب و محبت ہے اس کی صفات کیا ہونی چاہیں۔ یہ گویا مسلمان مردوں اور مسلمان عورتوں کے سامنے ایک آئینہ رکھ دیا گیا ہے کہ وہ اس کو سامنے رکھ کر اپنے آپ کو سنواریں اور ان…

Read the full tafseer →

Ahsan-ul-Bayanاحسن البیان

35-1حضرت ام سلمہ ؓ اور بعض دیگر صحابیات نے کہا کہ کیا بات ہے اللہ تعالیٰ ہر جگہ مردوں سے ہی خطاب فرماتا ہے عورتوں سے نہیں جس پر یہ آیت نازل ہوئی (مسندا-631ترمذی نمبر3211 اس میں عورتوں کی دل داری کا اہتمام کردیا گیا ہے ورنہ تمام احکام میں مردوں کے ساتھ عورتیں بھی شامل ہیں سوائے ان مخصوص احکام کے جو صرف عورتوں کے لیے ہیں۔ اس آیت اور دیگر آیات سے واضح ہے کہ عبادت واطاعت الہٰی اور اخروی درجات و فضائل میں مرد اور عورت کے درمیان کوئی تفریق نہیں ہے دونوں کے لیے یکساں طور پر یہ میدان کھلا ہے اور دونوں زیادہ سے زیادہ نیکیاں اور اجر وثواب کماسکتے ہیں جنس کی بنیاد پر اس میں کمی پیشی نہیں کی جائے گے…

Read the full tafseer →

Aasan Quranآسان قرآن

29: مسلمانوں کو قرآن کریم میں جب بھی کوئی حکم دیا گیا ہے، یا ان کو کوئی خوشخبری دی گئی ہے، تو عام طور سے مذکر ہی کا صیغہ استعمال ہوا ہے، اگرچہ خواتین بھی اس میں داخل ہیں، (جیسا کہ دنیوی قوانین میں بھی صورت حال یہی ہے) لیکن بعض صحابیات کے دل میں یہ خواہش پیدا ہوئی کہ اللہ تعالیٰ خاص مؤنث کے صیغے کے ساتھ بھی خواتین کے بارے میں کوئی خوشخبری دیں۔ اس موقع پر یہ آیت نازل ہوئی۔ 30: یہ ”خشوع“ کا ترجمہ ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ عبادت کے وقت دل عاجزی کے ساتھ اللہ تعالیٰ کے ساتھ لگا ہوا ہو۔ اس کا بیان سورة مومنون کی دوسری آیت میں گذر چکا ہے۔

Read the full tafseer →

Fi-Zilal-al-Quranفی ظلال القرآن

ان المسلمین والمسلمت ۔۔۔۔۔۔ مغفرۃ واجرا عظیما (35) یہ تمام صفات جو اس آیت میں جمع کردی گئی ہیں یہ نفس انسانی کی تربیت اور تشکیل میں بہت ہی اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ یہ صفات کیا ہیں ، اسلام ، ایمان ، اطاعت امر ، راست بازی ، صبر ، اللہ کے آگے جھکنا ، صدقہ دینا ، روزے رکھنا ، اپنی شرم گاہوں کی حفاظت کرنا اور اللہ کو کثرت سے یاد کرنا۔ یہ تمام صفات ایسی ہیں کہ انسان کی شخصیت کی تعمیر اور کردار کی تشکیل میں بہت اہم ہیں اسلام سر تسلیم ختم کردینے کا نام ہے ، ایمان کے معنی یقین اور تصدیق کے ہیں اور ان کے درمیان بہت گہرا تعلق ہے۔ ہر ایک دوسرے کے لیے ایک شکل ہے۔ اللہ کے سامنے سرتسلیم خم کردینے کا مطلب…

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Usmaniتفسیرِ عثمانی

9 یعنی تکلیفیں اٹھا کر اور سختیاں جھیل کر احکام شریعت پر قائم رہنے والے۔ 1 یعنی تواضع و خاکساری اختیار کرنے والے یا نماز خشوع و خضوع سے ادا کرنے والے۔ 2 بعض ازواج مطہرات نے کہا تھا کہ قرآن میں اکثر جگہ مردوں کا ذکر ہے عورتوں کا کہیں نہیں اور بعض نیک بخت عورتوں کو خیال ہوا کہ آیات سابقہ میں ازواج نبی کا ذکر تو یا عام عورتوں کا کچھ حال بیان نہ ہوا اس پر یہ آیت اتری۔ تاکہ تسلی ہوجائے کہ عورت ہو یا مرد کسی کی محنت اور کمائی اللہ کے یہاں ضائع نہیں جاتی۔ اور جس طرح مردوں کو روحانی اور اخلاقی ترقی کرنے کے ذرائع حاصل ہیں عورتوں کے لیے بھی یہ میدان کشادہ ہے۔ یہ طبقہ اناث کی دلجمعی کے لیے تصریح فرما…

Read the full tafseer →

Bayan-ul-Quranتفسیر بیان القرآن

آیت 35 { اِنَّ الْمُسْلِمِیْنَ وَالْمُسْلِمٰتِ وَالْمُؤْمِنِیْنَ وَالْمُؤْمِنٰتِ } ”یقینا مسلمان مرد اور مسلمان عورتیں ‘ اور مومن مرد اور مومن عورتیں“ ”مسلم“ کے لفظی معنی ہیں فرمانبردار اور سر ِتسلیم خم کرنے والا۔ جیسا کہ قبل ازیں بھی ذکر ہوچکا ہے کہ اس آیت کے ساتھ سورة النور کی آیت 35 کی ایک خاص مناسبت ہے۔ سورة النور کی مذکورہ آیت یہ ہے : { اَللّٰہُ نُوْرُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ مَثَلُ نُوْرِہٖ کَمِشْکٰوۃٍ فِیْہَا مِصْبَاحٌ اَلْمِصْبَاحُ فِیْ زُجَاجَۃٍ اَلزُّجَاجَۃُ کَاَنَّہَا کَوْکَبٌ دُرِّیٌّ یُّوْقَدُ مِنْ شَجَرَۃٍ مُّبٰرَکَۃٍ زَیْتُوْنَۃٍ لَّا شَرْقِیَّۃٍ وَّلَا غَرْبِیَّۃٍلا یَّکَادُ…

Read the full tafseer →

Taiseer-ul-Quranتیسیر القرآن

54 اسلام کی دس بنیادی اقدار :۔ اس آیت میں مسلمانوں کی دس ایسی صفات کا ذکر آیا ہے جنہیں اسلام کی بنیادی اقدار کا نام دیا جاسکتا ہے۔ پہلی صفت اسلام لانا ہے۔ اور اس کا انحصار دو شہادتوں پر ہے کہ جو شخص یہ اقرار کرے کہ اللہ کے سوا کوئی الٰہ نہیں اور محمد اللہ کے رسول ہیں۔ وہ دائرہ اسلام میں داخل ہوجاتا ہے۔ اسلام کے بعد دوسری صفت ایمان ہے۔ ایمان کا مطلب یہ ہے کہ دو شہا دتیں اس کے دل میں جانشین ہوجائیں اور دل بھی ان کی تصدیق کرے اور انسان اسلام کے تقاضے اور بنیادی ارکان کے لئے مستعد ہوجائے۔ جب تک انسان دعویٰ اسلام کے ساتھ دل کی تصدیق اور ساتھ ہی ساتھ اعمال صالح بجا نہ لائے اس کے ایمان کے دعویٰ کو…

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Majidiتفسیرِ ماجدی

69۔ یعنی وہ مرد وزن جو عقائد صحیح کے پابند ہوں۔ الفاظ کا اشارہ عقائد اسلامی کی جانب ہے۔ 70۔ اعمال و عقائد دونوں کا ذکر اوپر آچکا۔ اب یہاں زور فرماں برداری پر ہے۔ یعنی یہ جو کچھ کررہے ہیں براہ انقیاد، بلاکراہت وپیش کررہے ہیں۔ المرادین علی الطاعات القائمین بھا (روح) 71۔ یہ صدق جامع ہے صدق قول، صدق عمل، صدق نیت، صدق ایمان ایمان، ہر قسم کے صدق کا، قیل فی القول والعمل (روح) 72۔ صبر یعنی ثبات و استقامت، اپنے سارے عنوانات کے ساتھ، یعنی طاعتوں پر بھی، معاصی کی طرف سے بھی، مصائب پر بھی، علی المکارہ وعلی العبادات ومن المعاصی (روح) 73۔ یہ خشوع شامل ہے عبادات میں توجہ قلب پر اور عادات میں تواضع پر…

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Jalalainتفسیرِ جلالین

Explained with ayahs 35–40

آیت نمبر 35 تا 40 ترجمہ : یقیناً مسلمان مرد اور مسلمان عورتیں اور مومن مرد اور مومن اور فرمانبردار مرد اور فرمانبرادر عورتیں اور ایمان میں مخلص مرد اور مخلص عورتیں صبر کرنے والے مرد اور صبر کرنے والی عورتیں اور خشوع کرنے والے مرد اور خشوع کرنے اولی عورتیں اور خیرات کرنے والے مرد اور خیرات کرنے والی عورتیں اور روزہ رکھنے والے مرد اور زندہ رکھنے والی عورتیں اور حرام سے اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرنے والے مرد اور حفاظت کرنے والی عورتیں اور بکثرت ذکر کرنے والے اور ذکر کرنے والیاں ان سب کے لئے اللہ تعالیٰ نے معاصی سے مغفرت اور اطاعت پر اجر عظیم تیار کر رکھا ہے، اور (دیکھو) کسی مومن مرد اور مومن عورت…

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Mazhariتفسیرِ مظہری

ان المسلمین والمسلمت والمؤمنین والمؤمن والقنتین والقنتت والصدقین والصدقت والصبرین والصبرت والخشعین والخشعت والمتصدقین والمتصدقت والصائمین والصئمت ولحفظین فروجھم والحفظت والذکرین اللہ کثیرا والذکرت اعد اللہ لھم مغفرۃ واجرا عظیما بیشک اسلام کے کام کرنے والے مرد اور اسلام کے کام کرنے والی عورتیں اور ایمان لانے والے مرد اور ایمان لانے والی عورتیں اور فرمانبرداری کرنے والے مرد اور فرمانبرداری کرنے والی عورتیں اور راست باز مرد اور راست باز عورتیں اور صبر کرنے والے مرد اور صبر کرنے والی عورتیں اور خشوع کرنے والے مرد اور خشوع کرنے والی عورتیں اور خیرات کرنے والے مرد اور خیرات کرنے والی عورتیں اور…

Read the full tafseer →

Tafseer-Ibne-Abbasتفسیر ابن عباس

حضرت ام سلمہ زوجہ نبی اکرم اور نسیبہ بنت کعب الانصاریہ نے عرض کیا یا رسول اللہ کیا وجہ ہے کہ خیر اور بھلائی میں اللہ تعالیٰ صرف مردوں ہی کا ذکر فرماتے ہیں عورتوں کا کچھ تذکرہ نہیں کرتے اس پر حسب ذیل آیات نازل ہوئیں۔ کہ بیشک موحد مرد اور موحد عورتیں اور توحید کا اقرار کرنے والے مرد اور توحید کا اقرار کرنے والی عورتیں اور فرمانبرداری کرنے والے مرد اور فرمانبرداری کرنے والی عورتیں اور ایمان میں سچے مرد اور سچی عورتیں اور احکام خداوندی پر قائم رہنے والے اور تکالیف پر صبر کرنے والے اور اسی طرح احکام خداوندی پر ثابت رہنے والی اور تکالیف پر صبر کرنے والی عورتیں اور خشوع و خضوع کرنے والے مرد اور خشوع…

Read the full tafseer →

Al-Quran-al-Kareemتفسیر القرآن الکریم

اِنَّ الْمُسْلِمِيْنَ وَالْمُسْلِمٰتِ۔۔ : امہات المومنین کو پاکیزہ اعمال و اخلاق کی ترغیب، برے اطوار سے اجتناب کی تلقین اور کتاب و حکمت کے سیکھنے اور سکھانے کی تاکید کے بعد ان دس صفات کمال کا ذکر فرمایا جن پر کاربند ہونے والوں کے لیے اللہ تعالیٰ نے بہت بڑی مغفرت اور اجر عظیم تیار کر رکھا ہے۔ مگر ان صفات والوں کو عام الفاظ کے ساتھ ذکر فرمایا اور تمام مردوں اور عورتوں دونوں کو الگ الگ صراحت کے ساتھ ذکر فرمایا، تاکہ کوئی اسے امہات المومنین کے ساتھ خاص نہ سمجھ لے، نہ ان فضائل کو اور ان کے اجرو ثواب کو صرف مردوں کا حصہ سمجھ لے۔ 3 ام سلمہ ؓ بیان کرتی ہیں کہ میں نے عرض کیا : ”اے اللہ کے رسول ! قرآن…

Read the full tafseer →

Al-Qurtubiتفسیر القرطبی

اس میں دو مسئلے ہیں : مسئلہ نمبر 1۔ ترمذی نے ام عمارہ انصاریہ سے روایت نقل کی ہے کہ وہ نبی کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئی، اس نے عرض کی : میں ہر چیز مردوں کے لیے دیکھتی ہوں، میں عورتوں کو نہیں دیکھتی کہ ان کا کس حوالے سے ذکر ہو (2) ، تو یہ آیت نازل ہوئی۔ یہ حدیث حسن غریب ہے۔ آیت المسلمین، ان کا اسم ہے۔ آیت والمسلمت اس پر معطوف ہے۔ بصریوں کے نزدیک اسے رفع دینا بھی جائز ہے جہاں تک فراء کا تعلق ہے اس کے نزدیک رفع جائز نہیں مگر اس میں جس میں اعراب ظاہر نہ ہو۔ مسئلہ نمبر 2۔ اللہ تعالیٰ نے اس آیت میں اسلام کے ذکر سے آغاز کیا جو ایمان اور اعضاء کے اعمال کو عام ہے پھر ایمان کا ذکر کیا مقصد اس کی تخصیص…

Read the full tafseer →

Dure-Mansoorتفسیر درِ منثور

1۔ احمد والنسائی وابن جریر وابن المنذر وابن مردویہ والطبرانی نے ام سلمہ ؓ سے روایت کیا کہ میں نے نبی ﷺ کو یہ عرض کیا کیا وجہ ہے کہ ہمارا ذکر اس طرح نہیں کیا جاتا قرآن میں جیسے مردوں کا ذکر کیا جاتا ہے ایک روز منبر پر سے آپ کی آواز نے مجھے ڈرایا آپ فرما رہے تھے۔ اے لوگو اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں آیت ان المسلمین والمسلمت آیت کے آخرتک۔ 2۔ الفریابی وابن سعد وابن ابی شیبہ وعبد بن حمید و نسائی وابن جریر وابن المنذر وابن ابی حاتم وابن مردویہ نے ام سلمہ ؓ سے روایت کیا کہ انہوں نے نبی ﷺ سے عرض کیا کیا وجہ ہے کہ میں مردوں کا سنتی ہوں کہ ان کا ذکر قرآن میں کیا جاتا ہے اور عورتوں اک ذکر نہیں کیا جاتا۔ تو…

Read the full tafseer →

Mutaliya-e-Quranتفسیر مطالعہ قرآن

اِنَّ الْمُسْلِمِيْنَ وَالْمُسْلِمٰتِ [بیشک تابعداری قبول کرنے والے اور تابعداری قبول کرنے والیاں ] وَالْمُؤْمِنِيْنَ وَالْمُؤْمِنٰتِ [اور ایمان لانے والے اور ایمان لانے والیاں ] وَالْقٰنِتِيْنَ وَالْقٰنِتٰتِ [اور تابعداری کرنے والے اور تابعداری کرنے والیاں ] وَالصّٰدِقِيْنَ وَالصّٰدِقٰتِ [اور سچ کرنے والے اور سچ کرنے والیاں ] وَالصّٰبِرِيْنَ وَالصّٰبِرٰتِ [اور ثابت قدم رہنے والے اور ثابت قدم رہنے والیاں ] وَالْخٰشِعِيْنَ وَالْخٰشِعٰتِ [اور عاجزی کرنے والے اور عاجزی کرنے والیاں ] وَالْمُتَصَدِّقِيْنَ وَالْمُتَصَدِّقٰتِ [اور خیرات کرنے والے اور خیرات کرنے والیاں ] وَالصَّاۗىِٕـمِيْنَ…

Read the full tafseer →

Anwar-ul-Bayanتفسیر انوار البیان

مومن مردوں اور عورتوں کی صفات اور ان کے لیے اجر عظیم کا وعدہ مفسر ابن کثیر نے (جلد 3 ص 487) کتب حدیث سے متعدد روایات نقل کی ہیں جن سے واضح ہوتا ہے کہ آیت بالا حضرت ام سلمہ ؓ کے سوال پر نازل ہوئی انہوں نے عرض کیا کہ یا نبی اللہ ! قرآن مجید میں مردوں کا ذکر تو آتا ہے عورتوں کا ذکر نہیں آتا (یعنی جو احکام ہیں وہ مردوں کے خطاب کے ذیل میں بیان کیے جاتے ہیں عورتوں سے علیحدہ خطاب یا مؤنث کے صیغے نہیں لائے جاتے) اس پر اللہ تعالیٰ شانہٗ نے آیت کریمہ (اِنَّ الْمُسْلِمِیْنَ وَالْمُسْلِمٰتِ ) آخر تک نازل فرمائی 1 ؂ اور تانیث کے صیغے لاکر ان کی بھی دلداری فرما دی۔ مذکورہ آیت میں مسلمان مرد اور عورتوں کی…

Read the full tafseer →

Maarif-ul-Quranمعارف القرآن

تبشیر عام بر امتثال احکام اسلام قال اللہ تعالی۔ ان المسلمین والمسلمات۔۔۔ الی۔۔۔ اعد اللہ لہم مغفرۃ واجرا عظیما۔ (ربط) گذشتہ آیات میں خاص ازواج مطہرات کی بشارت کا ذکر تھا اب عام بشارت کا ذکر ہے کہ جو مسلمان عورت احکام اسلام بجا لائے اس کے لئے اللہ تعالیٰ نے مغفرت اور اجر عظیم تیار کر رکھا ہے۔ قتادہ (رح) سے روایت ہے کہ جب گزشتہ آیتیں ازواج مطہرات کے بارے میں نازل ہوئیں تو عورتوں کی ایک جماعت نے یہ کہا کہ ہمارے لئے تو کچھ نازل نہیں ہوا۔ اس پر یہ آیتیں نازل ہوئیں تاکہ تسلی ہوجائے کہ عورت ہو یا مرد ہو اللہ کے یہاں کسی کا عمل ضائع نہیں۔ ایمان اور اعمال صالحہ میں مردوں اور عورتوں کا حکم ایک ہے…

Read the full tafseer →

Jawahir-ul-Quranجواھر القرآن

37:۔ ان المسلمین الخ، یہ مومنین کے لیے تیسرا حکم ہے اس میں اس ایمان والوں کو ترغیب دی گئی ہے کہ وہ اپنے اندر یہ اوصاف پیدا کریں تو ان کے لیے بخشش اور ثواب عظیم ہے مومن مردوں اور عورتوں کو چاہئے کہ تسلیم و رضا، اطاعت و اخلاص اور صدق و صفا کو اپنا شعار بنائیں۔ ایمان و اطاعت پر قائم رہیں۔ اللہ کے آگے عاجزی کریں۔ زکوۃ صدقات دیا کریں۔ صوم و صلوۃ کی پابندی کریں، بدکاری سے بچیں اور ہر وقت اللہ کو یاد رکھیں۔

Read the full tafseer →

Mualim-ul-Irfanمعالم العرفان

ربط آیات گزشتہ سے پیوستہ رکوع میں اللہ تعالیٰ نے نبی علیہ الصلوٰۃ واسلام کے اسوہ حسنہ کا ذکر فرمایا اور ان مومنین کی تعریف فرمائی جو اللہ تعالیٰ کی رضا چاہتے ہیں ، یوم آخرت پر ان کا یقین ہے اور اللہ تعالیٰ کا کثرت سے ذکر کرتے ہیں۔ ایسے لوگ اللہ اور اس کے رسول کے وعدے پر مکمل یقین کرتے ہیں اور اس کی تصدیق کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے ایسے سچے لوگوں کی سچائی کا اجر اور منافقین کے انجام کا ذکر بھی کیا ہے کہ اللہ تعالیٰ چاہے تو انہیں سزا دے دے یا اگر چاہے تو انہیں توبہ کی توفیق دے کر ان کا انجام بھی بہتر کر دے۔ پھر گزشتہ درس میں اللہ تعالیٰ نے نبی ﷺ کی ازواج مطہرات کا ذکر فرمایا اور نبی (علیہ السلام)…

Read the full tafseer →

Mufradat-ul-Quranمفردات القرآن

اِنَّ الْمُسْلِمِيْنَ وَالْمُسْلِمٰتِ وَالْمُؤْمِنِيْنَ وَالْمُؤْمِنٰتِ وَالْقٰنِتِيْنَ وَالْقٰنِتٰتِ وَالصّٰدِقِيْنَ وَالصّٰدِقٰتِ وَالصّٰبِرِيْنَ وَالصّٰبِرٰتِ وَالْخٰشِعِيْنَ وَالْخٰشِعٰتِ وَالْمُتَصَدِّقِيْنَ وَالْمُتَصَدِّقٰتِ وَالصَّاۗىِٕـمِيْنَ وَالصّٰۗىِٕمٰتِ وَالْحٰفِظِيْنَ فُرُوْجَہُمْ وَالْحٰفِظٰتِ وَالذّٰكِرِيْنَ اللہَ كَثِيْرًا وَّالذّٰكِرٰتِ۝ 0 ۙ اَعَدَّ اللہُ لَہُمْ مَّغْفِرَۃً وَّاَجْرًا عَظِيْمًا۝ 35 سلم والْإِسْلَامُ : الدّخول في السّلم، وهو أن يسلم کلّ واحد منهما أن يناله من ألم صاحبه، ومصدر أسلمت الشیء إلى فلان : إذا أخرجته إليه، ومنه : السَّلَمُ في البیع . والْإِسْلَامُ…

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Haqqaniتفسیرِ حقانی

ترکیب : اعد اللہ بجملۃ خبر ان والخیرۃ ما یتخیر والجمع الضمیر الاول لعموم مومن و مومنۃ لانھما فی حیز النفی وجمع الضمیر فی من امرھم للتعظیم واللہ والو او اللحال سنۃ اللہ نصبہ علی المصدر اے سن ذالک سنۃ الذین یبلغون صفۃ للذین خلو مدح لھم منسوب او مرفوع۔ الوطر الحاجۃ۔ تفسیر : آنحضرت ﷺ کے زمانہ میں بالخصوص اور بھی مرد اور نیک عورتیں ایسے تھے کہ جو دین کی اشاعت میں بڑے سرگرم تھے۔ گویا انہوں نے اپنی جان و مال کو اسی کام کے لیے وقف کردیا تھا۔ جیسا کہ عشرہ مبشرہ اور اصحاب الصفہ اور ابوہریرہ و عبداللہ بن مسعود و عبداللہ بن عمرو ابن عباس ؓ اور عورتوں میں سے انصار و مہاجرین کی بہت سی عورتیں۔ ان آیات…

Read the full tafseer →

Ruh-ul-Quranروح القرآن

اِنَّ الْمُسْلِمِیْنَ وَالْمُسْلِمٰتِ وَالْمُؤْمِنِیْنَ وَالْمُؤْمِنٰتِ وَالْقٰـنِتِیْنَ وَالْقٰنِتٰتِ وَالصّٰدِقِیْنَ وَالصّٰدِقٰتِ وَالصّٰبِرِیْنَ وَالصّٰبِرٰتِ وَالْخٰشِعِیْنَ وَالْخٰشِعٰتِ وَالْمُتَصَدِّقِیْنَ وَالْمُتَصَدِّقٰتِ وَالصَّآئِمِیْنَ وَالصِّٰئِمٰتِ وَالْحٰفِظِیْنَ فُرُوْجَھُمْ وَالْحٰفِظٰتِ وَالذّٰکِرِیْنَ اللّٰہَ کَثِیْرًا وَالذّٰکِرٰتِ لا اَعَدَّاللّٰہُ لَھُمْ مَّغْفِرَۃً وَّاَجْرًا عَظِیْمًا۔ (الاحزاب : 35) (بےشک اطاعت کرنے والے مرد اور اطاعت کرنے والی عورتیں، ایمان لانے والے مرد اور ایمان لانے والی عورتیں، فرماں برداری کرنے والے مرد اور فرماں برداری کرنے والی عورتیں،…

Read the full tafseer →

Fahm-ul-Quranفہم القرآن

فہم القرآن ربط کلام : اللہ تعالیٰ کی آیات کو یاد کرنے اور اس کی نازل کردہ حکمت کا تقاضا ہے کہ مسلمان مرد اور خواتین میں درج ذیل اوصاف کا ہونا ضروری ہے۔ جن حضرات میں یہ اوصاف ہوں گے اللہ تعالیٰ ان کی کوتاہیوں کو معاف فرمائے گا اور انہیں اجر عظیم عطا کرے گا۔ اس آیت کا پس منظر بیان کرتے ہوئے مفسّرین نے لکھا ہے کہ امّہات المؤمنین میں سے حضرت امّ سلمہ ؓ نے عرض کی کہ اے اللہ کے رسول ﷺ ! قرآن مجید میں بار بار مردوں کو ہی مخاطب کیا گیا ہے عورتوں کو مخاطب کیوں نہیں کیا جاتا۔ اس پر یہ آیت نازل ہوئی جس میں مومن مردوں اور عورتوں کو نہ صرف یکساں طور پر مخاطب کیا گیا ہے بلکہ اس میں ایک سچے اور پکے مسلمان…

Read the full tafseer →

Madarik-ut-Tanzilمدارک التنزیل

35: : نبی اکرم ﷺ کی ازواج کے متعلق یہ فضائل والی آیات اتریں تو امت کی عورتوں نے کہا ہمارے متعلق تو فضیلت کی کوئی آیت نہیں اتری۔ تو یہ آیت نازل ہوئی۔ امت کی عورتوں کے فضائل : اِنَّ الْمُسْلِمِیْنَ وَالْمُسْلِمٰتِ (بیشک مسلمان مردو عورتیں) المسلمؔ جو لڑائی کے بعد صلح میں داخل ہو۔ ایسے مطیع کو کہتے ہیں جو سرکشی نہ کرے۔ نمبر 2۔ اپنا آپ جو اللہ تعالیٰ کے سپرد کر دے۔ اور اسی پر بھروسہ کرنے والا ہو۔ جیسا اس آیت میں ہے : من اسلم وجھہ للہ۔ وَالْمُؤْمِنِیْنَ (اور مؤمن) اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کی تصدیق کرنے والے اور وہ باتیں جن کی تصدیق کرنا ضروری ہے۔ وَالْمُؤْمِنَاتِ وَالْقٰنِتِیْنَ (اور مومنہ…

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Baghwiتفسیرِ بغوی

آیت کا شان نزول 35، ان المسلمین والمسلمات، رسول ﷺ کی (بعض) بیبیوں نے عرض کیا : یارسول اللہ ! اللہ نے قرآن میں مردوں کا ذکر تو اچھائی کے ساتھ کیا ہے، عورتوں کا ذکر اچھائی کے ساتھ نہیں کیا تو کیا ہمارے اندر کوئی قابل ذکر بھلائی نہیں ؟ ہم کو اندیشہ ہے کہ اللہ ہماری طاعت کو بھی قبول نہیں کرتا ۔ اس پر آیت ، ان المسلمین والمسلمات، الخ نازل ہوئی۔ مقاتل نے ذکر کیا ہے کہ حضرت ام سلمہ بنت ابی امیہ اور حضرت آسیہ بنت کعب انصاریہ نے رسول اللہ ﷺ سے عرض کیا تھا، یارسول اللہ ! ہمارا رب (قرآن میں ) مردوں کا تو ذکر کرتا ہے اور عورتوں کا کہیں ذکر نہیں کرتا ، اس سے ہم کو اندیشہ ہے کہ عورتوں میں کوئی بھلائی ہی…

Read the full tafseer →

Ahsan-ut-Tafaseerاحسن التفاسیر

35۔ مسند امام احمد نسائی اور طبرانی میں امامومنین ام سلمہ ؓ سے روایت 1 ؎ ہے (1 ؎ تفسیر ابن کثیر ص 487 ج 3۔ ) کہ انہوں نے پیغمبر ﷺ کے خدمت میں عرض کیا حضرت (e) کیا سبب ہے کہ میں قرآن شریف میں مردوں کا ذکر سنتی ہوں اور عورتوں کا قرآن میں کوئی ذکر نہیں ہے اس پر اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی اسی مضمون کی ایک حدیث ترمذی 2 ؎ میں ام عمارہ ؓ انصار یہ کی روایت سے بھی ہے (2 ؎ تفسیر الدرا لمنثور ص 200 ج 5‘) جس کو ترمذی نے حسن کہا ہے اسی طرح معتبر سند سے طبرانی میں 2 ؎ حضرت عبداللہ اللہ ابن عباس ؓ سے روایت ہے کہ عورتوں نے آنحضرت ﷺ کی خدمت میں عرض کیا کہ کیا وجہ ہے کہ اللہ تعالیٰ ایمان والے مردوں کو…

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Saadiتفسیرِ سعدی

آیت 35 اللہ تبارک و تعالیٰ نے رسول ﷺ کی ازواج مطہرات کے لئے ثواب اور (بفرض محال عدم اطاعت کی صورت میں) عذاب کا ذکر کیا اور یہ بھی واضح کیا کہ ان جیسی کوئی عورت نہیں تو اس کے بعد، ان کے علاوہ دیگر عورتوں کا ذکر کیا۔ چونکہ عورتوں اور مردوں کا ایک ہی حکم ہے اس لئے دونوں کے لئے مشترک بیان کیا، چناچہ فرمایا : (ان المسلمین و المسلمت) ” بلاشبہ مسلمان مرد اور مسلمان عورتیں “ یہ شریعت کے ظاہری احکام کے بارے میں ہے جبکہ وہ اسیق ائم (والمؤمنین و المومنت) ” اور ایمان لانے والے مرد اور ایمان لانے والی عورتیں۔ “ یہ باطنی امور کے بارے میں ہے مثلاً عقائد اور اعمال قلوب وغیرہ (والقنتین) یعنی اللہ اور اس کے…

Read the full tafseer →

Ahkam-ul-Quranاحکام القرآن

Explained with ayahs 33–35

عورتوں کا وقار گھر کا قرار ہے قول باری ہے (وقرن فی بیوتکن اور اپنے گھروں میں قرار سے رہو) ہشام نے محمد بن سیرین سے روایت کی ہے کہ ام المومنین حضرت سودہ ؓ بنت زمعہ سے کہا گیا کہ آپ بھی اپنی بہنوں کی طرح باہر نکلا کریں۔ انہوں نے جواب میں فرمایا : ” بخدا ! میں نے حج اور عمرہ کیا پھر مجھے اللہ تعالیٰ نے اپنے گھر میں قرار پکڑنے کا حکم دے دیا، خدا کی قسم، اب میں اپنے گھر سے باہر قدم نہیں رکھوں گی۔ “ چناچہ انہوں نے گھر سے کبھی قدم باہر نہیں نکالا حتیٰ کہ اس گھر سے ان کا جنازہ ہی نکلا۔ ایک قول کے مطابق (وقرن فی بیو تکن) کا مفہوم یہ ہے کہ وقار وتمکنت اور سکون واطمینان سے اپنے گھروں میں رہو۔ جب ایک شخص…

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Madaniتفسیرِ مدنی

67 مسلمان مردوں اور عورتوں کیلئے اَخلاق و کردار کا آئینہ : سو اس ارشاد سے واضح فرما دیا گیا کہ ان اور ان اخلاق و کردار کے مالک اور ایسے اور ایسے مسلمان مردوں اور عورتوں کیلئے اللہ تعالیٰ نے بڑی بخشش اور اجر عظیم تیار فرما رکھا ہے۔ اور وہ اپنے کرم سے ان لوگوں کی ان نیکیوں کی بنا پر ان کے ان گناہوں اور لغزشوں اور کوتاہیوں کی بخشش فرما دے گا جو بشری تقاضوں کی بنا پر صغائر کی صورت میں ان سے سرزد ہوئے ہوں گے اور ان کو وہ اپنے فضل و کرم سے جنت کی عظیم الشان اور سدا بہار نعمتوں سے نواز دے گا ۔ سبحانہ و تعالیٰ ۔ کہ اس کی شان ہی نوازنا اور کرم فرمانا ہے۔ مسلسل و لگاتار نوازنا اور کرم ہی کرم فرمانا۔…

Read the full tafseer →

Mafhoom-ul-Quranمفہوم القرآن

Explained with ayahs 35–36

مرد اور عورتیں ثواب میں برابر ہیں تشریح : ان آیات میں مردوں اور عورتوں کو عبادات اور ان پر ملنے والے ثواب میں برابر شمار کیا گیا ہے یہاں خاص طور سے ہر عبادت میں مرد و عورت کا ذکر کر کے اس بات کو پکا کردیا گیا ہے کہ عبادات میں مرد اور عورت میں کوئی فرق نہیں۔ اللہ کے ذکر کو کثرت سے کرنے کی بہت سی وجوہات ہیں۔ مثلاً یہ وضو کی قید سے آزاد ہے۔ وقت، سمت، جگہ اور رکوع و سجود کی قید سے آزاد ہے۔ بلکہ اس کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ انسان شیطان کے شر سے محفوظ رہتا ہے اور دنیاداری کا ہر کام عبادت میں شمار ہونے لگتا ہے۔ دل کو سکون اور روح کو پاکیزگی حاصل ہوتی رہتی ہے۔ دیگر عبادات یعنی ارکان اسلام توحید،…

Read the full tafseer →

Asrar-ut-Tanzilاسرار التنزیل

Explained with ayahs 35–40

آیات 35 تا 40 اسرارومعارفف مرد اور عورت اپنی اپنی حیثیت کے مطابق عبادت کے برابر مکلف ہیں اور دونوں کا حساب ہوگا اجر پائیں گے : چنانچہ یہ بات جان لی جائے کہ قبول اسلام اور اتباع شریعت بھی ایک کھیتی ہے جیسے زمین تیار کرنا بیج ڈالنا حفاظت کرنا اور پھر اس کے نتیجے میں اللہ کی رحمت سے پھل حاصل کرنا ہوتا ہے بیشک اسلام قبول کرنے والے مرد ہوں یا خواتین انہیں قبول اسلام سے یقین کی دولت نصیب ہوتی ہے اور دولت ایمان و یقین سے بہرہ ور مردوں اور خواتین کو عبادت و اطاعت کی توفیق ارزاں ہوتی ہے عبادت الہی بندے کو سچا اور کھرا بنا دیتی ہے سچے اور کھرے مرد اور خواتین کو نیکی پر استقامت گناہوں سے بچاؤ اور تکالیف…

Read the full tafseer →

Ashraf-ul-Hawashiاشرف الحواشی

Explained with ayahs 34–35

ف 1 حضرت ام سلمہ ؓ سے روایت ہے کہ میں نے عرض کیا ” اے اللہ کے رسول ﷺ ! قرآن ! میں جس طرح مردوں کا ذکر ہوتا ہے ہم عورتوں کا نہیں ہوتا۔ یکایک ایک روز میرے کان میں نبی ﷺ کی آواز آئی اور میں نے دیکھا کہ آپ ﷺ منبر پر کھڑے لوگوں کو یہ آیت سنا رہے ہیں۔ دوسری آیت میں ہے کہ نبی ﷺ سے یہ سوال حضرت ام عمارہ ؓ نے کیا اور اس پر یہ آیت نازل ہوئی۔ ( ابن کثیر) ۔

Read the full tafseer →

Anwar-ul-Bayanانوار البیان

(33:35) القنتین۔ اسم فاعل جمع مذکر ی۔ اسم فاعل جمع مذکر قانت واحد قنتت جمع مؤنث قنوت سے اطاعت گذار ۔ فرمانبردار۔ الخشعین۔ اسم فاعل جمع مذکر، خشوع سے فروتنی کرنے والا۔ عاجزی کرنے والے۔ خشوع خضوع کرنے والے۔ ڈرنے والے۔ خاشع واحد خشعت جمع مؤنث۔ المتصدقین۔ اسم فاعل جمع مذکر المتصدق واحد۔ المتصدقت جمع مؤنث، خیرات یا صدقہ دینے والے مرد (عورتیں) ۔ الصائمینروزہ دار، روزہ رکھنے والے اسم فاعل جمع مذکر صوم سے۔ الصائمتاسم فاعل جمع مؤنث الحفظینجمع مذکر اسم فاعل ۔ نگہبانی کرنے والے۔ حفاظت کرنے والے۔ نگرانی کرنے والے۔ حفظ سے حافظ واحد حفظت جمع مؤنث۔ فروجہم۔ مضاف مضاف الیہ۔ ان کی شرم گاہیں۔ فرج واحد فرج…

Read the full tafseer →

Baseerat-e-Quranبصیرتِ قرآن

لغات القرآن : آیت نمبر 35 قنتت : فرمانبرداری اختیار کرنے والیاں صادق : سچ بولنے والا۔ سچا خاشع : ڈرنے والا متصدق : صدقہ دینے والا صائع : روزہ رکھنے والا حافظ : حفاظت کرنے والا اعد اللہ : اللہ نے تیار کر رکھا ہے تشریح آیات نمبر 35 اللہ تعالیٰ نے عورت اور مرد دونوں کو اکثر انسانی حقوق میں برابر قرار دے کر یکساں اصول مقرر فرما دیئے ہیں ۔ البتہ عورتوں پر مردوں کو ایک درجہ فضیلت دیا گیا ہے ۔ حسن عمل اور کردار کی بلندیوں میں بھی جو بھی آگے بڑھ کر کام کرے گا اللہ تعالیٰ نے اس سے مغفرت ، درگذر اور فضل و کرم کرنے کا وعدہ کر رکھا ہے۔ سورۃ الاحزاب کی زیر مطالعہ آیات میں اللہ نے فر دیا ہے کہ عورت ہو یا…

Read the full tafseer →

Mazhar-ul-Quranمظہر القرآن

مومن کی دس نشانیاں۔ (ف 1) شان نزول : حضرت اسماء بنت عمیس ؓ جب اپنے شوہر حضرت جعفر بن ابی طالب کے ساتھ حبشہ سے واپس آئیں تو ازواج نبی ﷺ سے مل کر انہوں نے دریافت کیا کہ عورتوں کے باب میں بھی کوئی آیت نازل ہوئی ہے انہوں نے فرمایا، نہیں ، تو اسماء نے نبی ﷺ سے عرض کیا کہ حضور، عورتیں بڑے ٹوٹے میں ہیں، فرمایا کیوں ، عرض کیا کہ ان کا ذکر خیر کے ساتھ ہوتا ہی نہیں جیسا کہ مردوں کا ہوتا ہے، اس پر یہ آیت نازل ہوئی اور ان کے دس مراتب مردوں کے ساتھ ذکر کیے گئے اور ان کے ساتھ عورتوں کی تعریف کی گئی اور مراتب میں سے ، پہلا مرتبہ اسلام ہے جو خدا اور رسول کی فرمانبرداری ہے، دوسرا ایمان ہے کہ وہ اعتقاد صحیح…

Read the full tafseer →

Tafseer-al-Kitaabتفسیر الکتاب

[33] یعنی وہ مرد اور عورت جو اسلام کے ظاہری اعمال، نماز، روزہ وغیرہ پر قائم ہوں۔ [34] یعنی وہ مرد اور عورتیں جو عقائد صحیح کے پابند ہیں۔

Read the full tafseer →

Siraj-ul-Bayanسراج البیان

Explained with ayahs 35–36

مرد اور عورت دونوں برابر کے مکلف ہیں ! 1: مقصد یہ ہے کہ مرد اور عورت کی زندگی کے دائرے الگ الگ ہیں ۔ مگر جہاں تک اخلاق وروحانیت کا تعلق ہے ۔ دونوں کے لئے مراتب میں بڑھنے کے لئے شریعت کے دورازے کھلے ہیں ۔ دونوں اسلام وایقان کی نعمتوں سے بہرہ ور ہوسکتے ہیں ۔ دونوں شیوہ اطاعتکو وہ تیار کرسکتے ہیں ۔ دونوں کے لئے صدق وصفاضروری ہے ۔ دونوں صبر اور شکر کے زیور سے آراستہ ہوسکتے ہیں ۔ دونوں کے لئے صدقات ، صوم وصلوٰت کے باب وا ہیں ۔ دونوں برابر کے مکلف ہیں ۔ کہ اپنی خواہشات نفس کو قابو میں رکھی ۔ دونوں ذکروفکر کی پاک وادیوں میں گامزن ہوسکتے ہیں ۔ یعنی تمام فیوض وبرکات سے بہرہ مندی کا استحقاق دونوں کو…

Read the full tafseer →

Kashf-ur-Rahmanکشف الرحمٰن

35۔ بلا شبہ احکام اسلامی کی تعمیل کرنیوالے مرد اور احکام اسلامی کی تعمیل کرنیوالی عورتیں اور ایمان والے مرد اور ایمان والی عورتیں اور راست باز مرد اور راست باز عورتیں اور سہار کرنے والے مرد اور صبر کرنے والی عورتیں اور عاجزی کرنیوالے مرد اور عاجزی اور خشوع کرنیوالی عورتیں اور خیرات کرنیوالے مرد اور خیرات کرنیوالی عورتیں اور روزہ کھنے والے مرد اور روزہ رکھنے والی عورتیں اور اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرنیوالے مرد اور حفاظت کرنے والی عورتیں اور اللہ تعالیٰ کو بہت زیادہ یاد کرنیوالے مرد اور بکثرت یاد کرنیوالی عورتیں اللہ تعالیٰ نے ان سب کیلئے بخشش کا بڑا سامان بڑا اجر وثواب تیار کر رکھا ہے۔ حضرت شاہ…

Read the full tafseer →

Bayan-ul-Quranبیان القرآن

ف 1۔ اسلام سے مراد اعمال نماز، روزہ، زکوٰة، حج وغیرہ ہوئے، اور ایمان سے مراد عقائد ہوئے۔ 2۔ سبب نزول اگلی آیت کا یہ ہے کہ حضور ﷺ نے حضرت زید ؓ کا نکاح اپنی پھوپھی زاد بہن حضرت زینب ؓ سے کرنا چاہا، چونکہ حضرت زید ؓ غلام مشہور ہوچکے تھے اس لئے حضرت زینب ؓ اور ان کے بھائی حضرت عبداللہ بن جحش ؓ نے اس نکاح کی منظوری سے عذر کیا، اس پر یہ آیت نازل ہوئی۔

Read the full tafseer →

Urwatul-Wusqaaعروۃ الوثقٰی

وہ اعلیٰ صفات جو مردوں کو بلند مرتبہ پر پہنچاتی ہیں عورتوں کو بھی پہنچا دیتی ہیں 35 ۔ قرآن کریم میں جہاں جہاں بھی ایمان والوں کو مخاطب کی ہے ایمان والیاں ضمنا ہر جگہ موجود ہیں لیکن بعض مقامات پر قرآن کریم نے صرف مردوں کو مخاطب کرکے ان کی تعریف بھی کی ہے اور ان کی صفات بھی بتائی ہیں جیسا کہ عروۃ الوثقی جلد چہارم کی سورة التوبہ کی آیت 112 میں ہم نے وضاحت کردی ہے اور فقط عورتوں کو اور ان کی اچھی صفات کا ذکر بھی کیا گیا ہے جیسے سورة التحریم کی آیت 5 میں ان کا بیان ہوا ہے اور اس جگہ زیر نظر آیت میں مردوں اور عورتوں دونوں کو اکٹھا ذکرکرکے ان کی اچھی صفات گنائی گئی ہیں اور بتایا گیا ہے کہ یہ امت جسے…

Read the full tafseer →

Maarif-ul-Quran (En)معارف القرآن انگلش

Commentary The Qur'anic addresses in masculine gender normally include women: The Wisdom behind it In the usual injunctions of the noble Qur'an, though, both men and women have been included as addressees, but generally the address is made to men. Women are included there as a corollary. Everywhere, by using the words: يَا أَيُّهَا النَّاسُ (0 those who have believed) women have been addressed as being included and contained therein. This releases a hint suggesting that all matters relating to women are shielded, concealed and curtained. In this, there is honor and esteem for them.…

Read the full tafseer →

Tafheem-ul-Quran (En)تفہیم القرآن انگلش

53 Presentation of this theme immediately after the foregoing paragraph contains a subtle allusion to the faet that the -instructions given above to the Holy Prophet's wives are not exclusively meant for them but the Muslim society as a whole should reform itself in accordance with them. 54 "Who have surrendered themselves to Allah : Who have accepted Islam as a code of life for themselves, and have decided to follow it in their lives, and who have no wish to resist the Islamic way of life and thought, but have adopted the way of obedience and submission to it. 55 "Who are believing": Whose…

Read the full tafseer →