At-Tawba 9:116

At-Tawba · from ayah 116

9:116

اِنَّ اللّٰهَ لَهٗ مُلْكُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ ؕ— یُحْیٖ وَیُمِیْتُ ؕ— وَمَا لَكُمْ مِّنْ دُوْنِ اللّٰهِ مِنْ وَّلِیٍّ وَّلَا نَصِیْرٍ ۟اِنَّ اللّٰهَ لَهٗ مُلۡكُ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ‌ؕ يُحۡىٖ وَيُمِيۡتُ‌ؕ وَمَا لَـكُمۡ مِّنۡ دُوۡنِ اللّٰهِ مِنۡ وَّلِىٍّ وَّلَا نَصِيۡرٍ‏

خدا ہی ہے جس کے لیے آسمانوں اور زمینوں کی بادشاہت ہے۔ وہی زندگانی بخشتا ہے (وہی) موت دیتا ہے اور خدا کے سوا تمہارا کوئی دوست اور مددگار نہیں ہے

— Fateh Muhammad Jalandhari

Indeed, to Allah belongs the dominion of the heavens and the earth; He gives life and causes death. And you have not besides Allah any protector or any helper.

— Saheeh International

Juz 11 · Ruku 14 of surah · Ruku 3 of juz

Read the whole surah · Surah At-Tawba

All translations of 9:116

اور یہ بھی واقعہ ہے کہ اللہ ہی کے قبضہ میں آسمان و زمین کی سلطنت ہے، اسی کے اختیار میں زندگی و موت ہے، اور تمہارا کوئی حامی و مددگار ایسانہیں ہے جو تمہیں اس سے بچا سکے

— مولانا سید ابوالاعلی مودودی · تفہیم القرآن

خدا ہی ہے جس کے لیے آسمانوں اور زمینوں کی بادشاہت ہے۔ وہی زندگانی بخشتا ہے (وہی) موت دیتا ہے اور خدا کے سوا تمہارا کوئی دوست اور مددگار نہیں ہے

— مولانا فتح محمد جالندہری

بلاشبہ اللہ ہی کی سلطنت ہے آسمانوں اور زمین میں۔ وہی جلاتا اور مارتا ہے، اور تمہارا اللہ کے سوا نہ کوئی یار ہے اور نہ کوئی مدد گار ہے

— مولانا محمد جوناگڑہی

یقینا اللہ ہی ہے جس کے قبضے میں سارے آسمانوں اور زمین کی سلطنت ہے۔ وہ زندگی بھی دیتا ہے، اور موت بھی، اور اللہ کے سوا تمہارا نہ کوئی رکھوالا ہے نہ مددگار۔

— مفتی محمد تقی عثمانی · آسان ترجمۂ قرآن

بیشک اللہ ہی کے لیے ہے آسمانوں اور زمین کی سلطنت، جِلاتا ہے اور مارتا ہے، اور اللہ کے سوا نہ تمہارا کوئی والی اور نہ مددگار،

— امام احمد رضا خان · کنز الایمان

بیشک اللہ ہی کے لئے آسمانوں اور زمین کی ساری بادشاہی ہے، (وہی) جِلاتا اور مارتا ہے، اور تمہارے لئے اﷲ کے سوا نہ کوئی دوست ہے اور نہ کوئی مددگار (جو اَمرِ الہٰی کے خلاف تمہاری حمایت کر سکے،

— علامہ طاہر القادری · عرفان القرآن

بیشک اللہ ہی ہے جس کے لیے آسمانوں اور زمین کی بادشاہت ہے، زندگی بخشتا اور موت دیتا ہے اور تمہارے لیے اللہ کے سوا نہ کوئی دوست ہے اور نہ کوئی مدد گار۔

— مولانا عبد السلام بھٹوی

آسمانوں اور زمین کی حکومت اللہ ہی کے لئے ہے وہی زندہ کرتا ہے اور وہی مارتا ہے اور اللہ کے سوا تمہارا کوئی سرپرست اور مددگار نہیں

— مولانا عبد الرحمٰن کیلانی · تیسیر القرآن

اللہ ہی ہے جس کی آسمانوں اور زمین پر بادشاہی ہے۔ وہی جلاتا ہے اور مارتا ہے اور اللہ کے سوا نہ تمہارا کوئی دوست ہے نہ مددگار

— مولانا امین احسن اصلاحی · تدبر قرآن

بیشک اللہ ہی کی بادشاہی ہے آسمانوں میں بھی، اور زمین میں بھی، وہی زندگی بخشتا ہے، اور اسی کا کام ہے موت دینا، اور اس کے سوا تمہارا نہ کوئی یار ہے نہ مدد گار،

— مولانا اسحاق مدنی

بیشک وہ اللہ ہی ہے جس کی حکومت آسمانوں اور زمین میں ہے (وہی) جلاتا ہے اور مارتا ہے اور اللہ کے سوا تمہارا کوئی بھی یارو مددگار نہیں۔

— مولانا عبد الماجد دریابادی · تفسیر ماجدی

یقیناً اللہ ہی کے لیے ہے آسمانوں اور زمین کی بادشاہی۔ وہی زندہ رکھتا ہے اور وہی موت دیتا ہے۔ اور تمہارے لیے اللہ کے سوا نہیں ہے کوئی حمایتی اور نہ کوئی مددگار

— ڈاکٹر اسرار احمد · بیان القرآن

اللہ ہی ہے جس کے لیے آسمانوں اور زمین کی بادشاہت ہے۔ وہی زندگی بخشتا ہے، وہی موت دیتا ہے اور اللہ کے سوا تمہارا کوئی مددگار اور دوست نہیں ہے۔

— محترمہ رفعت اعجاز

Indeed Allah's is the Kingdom of the heavens and the earth. He it is Who confers life and causes death. You have no protector or helper apart from Allah.

— Syed Abul Ala Maududi · The Meaning of the Quran

Surely, to Allah alone belongs the kingdom of the heavens and the earth. He gives life and brings death. And, other than Allah, you have neither a supporter, nor a helper.

— Muhammad Taqi Usmani

Surely, to Allah alone belongs the kingdom of the heavens and the earth. He gives life and brings death. And, other than Allah, you have neither a supporter, nor a helper.

— Muhammad Taqi Usmani (variant)

Indeed to Allah belongs the dominion of the heavens and the earth, He gives life and He causes death. And besides Allah you have neither any protector nor any helper.

— Safi-ur-Rahman al-Mubarakpuri

Lo! Allah! Unto Him belongeth the Sovereignty of the heavens and the earth. He quickeneth and He giveth death. And ye have, instead of Allah, no protecting friend nor helper.

— Muhammed William Pickthall · The Meaning of the Glorious Koran

Indeed, to Allah belongs the dominion of the heavens and the earth; He gives life and causes death. And you have not besides Allah any protector or any helper.

— Saheeh International

To God belongs the Kingdom of the heavens and the earth. He grants life and causes death. God is your only Guardian and Helper.

— Muhammad Sarwar

Surely Allah's is the kingdom of the heavens and the earth; He brings to life and causes to die; and there is not for you besides Allah any Guardian or Helper.

— Muhammad Habib Shakir

Verily Allah! His is the dominion of the heavens and the earth. He giveth life and He causeth to die; and for you there is, besides Allah, no protector or helper.

— Abdul Majid Daryabadi

Unto Allah belongeth the dominion of the heavens and the earth. He giveth life and He taketh it. Except for Him ye have no protector nor helper.

— Abdullah Yusuf Ali · The Holy Quran: Text, Translation and Commentary

Tafseer of 9:116

Tafseer Ibn-e-Kaseerتفسیر ابنِ کثیر

Explained with ayahs 115–116

معصیت کا تسلسل گمراہی کا بیج ہے۔ اللہ تعالیٰ خبر دے رہا ہے کہ وہ کریم و عادل اللہ کسی قوم کو ہدایت کرنے کے بعد حجت پوری کئے بغیر گمراہ نہیں کرتا۔ جیسے اور جگہ ہے کہ ثمودیوں کو ہم نے ہدایت دی لیکن انہوں نے بینائی کے باجود اندھے پن کو ترجیح دی۔ اوپر کی آیت کی مناسبت کی وجہ سے مشرکوں کے لیے استغفار نہ کرنے کے بارے میں خاص طور پر اور اللہ تعالیٰ کی ہر معصیت کے چھوڑنے اور ہر طاعت کے بجا لانے میں عام طور پر اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کے لیے بیان فرما چکا ہے۔ اب جو چاہے کرے، جو چاہے چھوڑے۔ امام ابن جریر فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ ایسا نہیں کرتا کہ مومنوں کو مشرک مردوں کے استغفار سے روکے بغیر ہی ان کے اس…

Read the full tafseer →

Tafheem-ul-Quranتفہیم القرآن

Explained with ayahs 115–116

سورة التَّوْبَة 114 یعنی اللہ پہلے یہ بتادیتا ہے کہ لوگوں کو کن خیالات، کن اعمال اور کن طریقوں سے بچنا چاہیے، پھر جب وہ باز نہیں آتے اور غلط فکری و غلط کاری ہی پر اصرار کیے چلے جاتے ہیں تو اللہ تعالیٰ بھی ان کی ہدایت و رہنمائی سے ہاتھ کھینچ لیتا ہے اور اسی غلط راہ پر انہیں دھکیل دیتا ہے جس پر وہ خود جانا چاہتے ہیں۔ یہ ارشاد ایک قاعدہ کلیہ بیان کرتا ہے جس سے قرآن مجید کے وہ تمام مقامات اچھی طرح سمجھے جاسکتے ہیں جہاں ہدایت دینے اور گمراہ کرنے کو اللہ تعالیٰ نے اپنا فعل بتایا ہے۔ خدا کا ہدایت دینا یہ ہے کہ وہ صحیح طریق، فکر و عمل اپنے انبیاء اور اپنی کتابوں کے ذریعہ سے لوگوں کے سامنے واضح طور پر…

Read the full tafseer →

Maarif-ul-Quranمعارف القرآن

Explained with ayahs 115–116

خلاصہ تفسیر اور اللہ ایسا نہیں کرتا کہ کسی قوم کو ہدایت کئے پیچھے گمراہ کردے جب تک کہ ان چیزوں کو صاف صاف نہ بتلادے جن سے وہ بچتے رہیں (پس جب ہم کو (مسلمانوں کو) ہدایت کی اور اس کے قبل استغفار للمشرکین کی ممانعت نہ بتلائی تھی تو اس کے کرنے سے تم کو یہ سزا نہیں دی جائے گی کہ تم میں گمراہی کا مادہ پیدا کردیا جاوے) بیشک اللہ تعالیٰ ہر چیز کو خوب جانتے ہیں (سو وہ یہ بھی جانتے ہیں کہ بدون ہمارے بتلائے ہوئے ایسے احکام کو کوئی نہیں جان سکتا، اس لئے ان افعال سے مضرت بھی نہیں پہنچنے دیتے اور) بلاشبہ اللہ ہی کی سلطنت ہے آسمانوں اور زمین میں وہی جلاتا اور مارتا ہے (یعنی ہر طرح کی حکومت اور قدرت اسی کے…

Read the full tafseer →

Tadabbur-e-Quranتدبرِ قرآن

اِنَّ اللّٰهَ لَهٗ مُلْكُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ ۭ يُـحْيٖ وَيُمِيْتُ ۭ وَمَا لَكُمْ مِّنْ دُوْنِ اللّٰهِ مِنْ وَّلِيٍّ وَّلَا نَصِيْرٍ۔ یہ توحید کی آیت ہے اور یہ اوپر والے مضمون ہی کی تاکید ہے۔ یہ تاکید در تاکید اسی لیے ہے کہ شرک کا شائبہ مسلمانوں کے اندر سے یک قلم ختم ہوجائے۔

Read the full tafseer →

Ahsan-ul-Bayanاحسن البیان

Explained with ayahs 115–116

115۔ 1 جب اللہ تعالیٰ نے مشرکین کے حق میں مغفرت کی دعا کرنے سے روکا تو بعض صحابہ کو جنہوں نے ایسا کیا تھا یہ اندیشہ لا حق ہوا کہ ایسا کرکے انہوں نے گمراہی کا کام تو نہیں کیا ؟ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ جب تک بچنے والے کاموں کی وضاحت نہیں فرما دیتا، اس وقت تک اس پر مؤاخذہ بھی نہیں فرماتا نہ اسے گمراہی قرار دیتا ہے البتہ جب ان کاموں سے، جن سے روکا جا چکا ہو تو پھر اللہ تعالیٰ اسے گمراہ کردیتا ہے۔ اس لئے جن لوگوں نے اس حکم سے قبل اپنے فوت شدہ مشرک رشتے داروں کے لئے مغفرت کی دعائیں کیں ہیں ان کا مؤاخذہ نہیں ہوگا کیونکہ انہیں مسئلے کا اس وقت علم ہی نہ تھا۔

Read the full tafseer →

Aasan Quranآسان قرآن

Explained with ayahs 115–116

92: یعنی اب تک چونکہ واضح طور پر یہ حکم نہیں دیا گیا تھا کہ کسی مشرک کے لیے استغفار جائز نہیں، اس لیے جن لوگوں نے اس سے پہلے کسی مشرک کے لیے استغفار کیا، ان پر کوئی گرفت نہیں ہوگی۔

Read the full tafseer →

Fi-Zilal-al-Quranفی ظلال القرآن

ان اللہ لہ ملک السموت والارض یحي ویمیت وما لکم من دون اللہ من ولی ولانصیر۔ بلاشبہ آسمانوں کی اور زمین کی حکومت اللہ ہی کی ہے ‘ وہ زندہ کرتا ہے اور موت دیتا ہے۔ (اے لوگو ! ) اللہ کے سوا نہ کوئی تمہارا حامی ہے کہ اللہ سے تم کو بچا سکے نہ کوئی مددگار کہ اللہ کے بھیجے ہوئے ضرر کو روک سکے ‘ اسلئے تمہارے لئے جائز نہیں کہ مشرکوں سے (قلبی) دوستی کرو اور ان کیلئے مغفرت کی دعائیں کرو خواہ وہ تمہارے قرابتدار ہی ہوں۔ تمہارے لئے اللہ کی دوستی اور مدد کافی ہے۔

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Usmaniتفسیرِ عثمانی

2 جب اس کی سلطنت ہے ' تو اسی کا حکم چلنا چاہیے۔ وہ علم محیط اور قدرت کاملہ سے جو احکام نافذ کرے بندوں کا کام ہے کہ بےخوف و خطر تعمیل کریں۔ کسی کی روز رعایت کو دخل نہ دیں، کیونکہ خدا کے سوا کوئی کام آنے والا نہیں۔

Read the full tafseer →

Bayan-ul-Quranتفسیر بیان القرآن

Explained with ayahs 115–116

آیت 115 وَمَا کَان اللّٰہُ لِیُضِلَّ قَوْمًام بَعْدَ اِذْ ہَدٰٹہُمْ حَتّٰی یُبَیِّنَ لَہُمْ مَّا یَتَّقُوْنَ ط یہ گویا معافی کا اعلان ہے ان لوگوں کے لیے جو اس حکم کے نازل ہونے سے پہلے اپنے مشرک والدین یا رشتہ داروں کے لیے دعا کرتے رہے تھے۔

Read the full tafseer →

Taiseer-ul-Quranتیسیر القرآن

Explained with ayahs 115–116

132 شرعی حکم نہ جاننے والا جاہل ہے گمراہ نہیں :۔ یعنی اللہ تعالیٰ کا قانون یہ ہے کہ وہ لوگوں پر پوری طرح واضح کردیتا ہے کہ انہیں کن کن باتوں سے بچنا ضروری ہے۔ یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے اتمام حجت بھی ہے اور ہدایت بھی۔ اب جو لوگ اللہ کی ہدایت کی راہ چھوڑ کر غلط راستہ پر چل پڑتے ہیں یعنی گمراہی کا راستہ اختیار کرتے ہیں تو اللہ انہیں اسی راہ پر چلنے کی توفیق دیتا ہے کیونکہ جبراً کسی کو ہدایت کی راہ پر چلائے رکھنا اللہ کا دستور نہیں ہے۔ ضمناً اس آیت سے یہ بات بھی معلوم ہوتی ہے کہ جس بات کی ممانعت صراحتاً نازل نہ ہوئی ہو اس کا کرنے والا نہ گمراہ ہوتا ہے اور نہ گنہگار۔ گویا اس بات کا اشارہ کردیا کہ…

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Majidiتفسیرِ ماجدی

215۔ وہی قبل ممانعت ضرر سے بچاتا ہے اور وہی بعد ممانعت عدم تعمیل پر سزا بھی دینے والا ہے۔ (آیت) ” ان اللہ۔۔۔ یمیت “۔ یہاں یہ بتلا دیا کہ ہر طرح کی قدرت، حکومت، اختیار اسی کا ہے، وہی جو چاہے حکم دے اور جس ضرر سے چاہے بچالے۔ کسی شے میں فی نفسہ کوئی خاصیت موجود نہیں، مضرت ومنفعت کی جو بھی خاصیت پیدا ہوتی ہے، اسی مسبب الاسباب اور فاعل حقیقی کی مشیت و ارادہ سے پیدا ہوتی ہے۔

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Jalalainتفسیرِ جلالین

Explained with ayahs 111–118

آیت نمبر 111 تا 118 ترجمہ : حقیقت یہ ہے کہ اللہ نے مومنین سے ان کی جانوں اور مالوں کا جنت کے بدلے سودا کرلیا ہے اس طریقہ پر کہ وہ ان کو اس کی اطاعت میں مثلاً جہاد میں خرچ کریں وہ اللہ کے راستہ میں قتال کرتے ہیں مارتے بھی ہیں اور مرتے بھی ہیں (یُقاتلُ ) بیان شراء کے لئے جملہ مستانفہ ہے، اور ایک قراءت میں یُقْتَلُونَ (مجہول) مقدم ہے (اور یُقَاتلُ ) معروف مؤخر ہے، یعنی ان میں سے بعض قتل کئے جاتے ہیں اور باقی قتال کرتے ہیں، ان سے اللہ کی جانب سے (جنت) کا تورات اور انجیل اور قرآن میں پختہ وعدہ ہے (وعدًا اور حَقًّا) دونوں اپنے فعل محذوف کی وجہ سے مصدر منصوب ہیں، اور اللہ سے بڑھ کر کون اپنے وعدہ کو…

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Mazhariتفسیرِ مظہری

ان اللہ لہ ملک السموت والارض یحي ویمیت وما لکم من دون اللہ من ولی ولانصیر۔ بلاشبہ آسمانوں کی اور زمین کی حکومت اللہ ہی کی ہے ‘ وہ زندہ کرتا ہے اور موت دیتا ہے۔ (اے لوگو ! ) اللہ کے سوا نہ کوئی تمہارا حامی ہے کہ اللہ سے تم کو بچا سکے نہ کوئی مددگار کہ اللہ کے بھیجے ہوئے ضرر کو روک سکے ‘ اسلئے تمہارے لئے جائز نہیں کہ مشرکوں سے (قلبی) دوستی کرو اور ان کیلئے مغفرت کی دعائیں کرو خواہ وہ تمہارے قرابتدار ہی ہوں۔ تمہارے لئے اللہ کی دوستی اور مدد کافی ہے۔

Read the full tafseer →

Tafseer-Ibne-Abbasتفسیر ابن عباس

(116) بلاشک اللہ ہی کی سلطنت ہے آسمانوں کے تمام خزانوں یعنی چاند، سورج، ستاروں وغیرہ پر اور زمین کے تمام خزانوں یعنی درخت، جانور، پہاڑ اور دریاؤں وغیرہ پر وہی قبروں سے اٹھائے گا اور وہی دنیا میں موت دیتا ہے اور عذاب الہی سے نہ کوئی قریبہ رشتہ دار تمہاری حفاظت کرنے والا ہے اور نہ ہی کوئی مددگار۔

Read the full tafseer →

Al-Quran-al-Kareemتفسیر القرآن الکریم

اِنَّ اللّٰهَ لَهٗ مُلْكُ السَّمٰوٰتِ : کفار سے ان کی زندگی میں اور ان کی موت کے بعد ہر طرح کی دلی لاتعلقی کا سبب بیان فرمایا کہ آسمانوں کا اور زمین کا مالک صرف اللہ، زندگی بخشنے والا اور موت دینے والا صرف اللہ، تمہارا والی وارث اور تمہارے تمام کاموں کا متولی اور سنبھالنے والا صرف اللہ، مشکل کے وقت اور دشمن کے مقابلے میں تمہارا مددگار صرف اللہ، اس کے سوا تمہارا نہ کوئی والی نہ مددگار، تو پھر اس کے دشمن سے تمہارا کیا تعلق، کیسی دوستی اور اس کے لیے کیسا استغفار ؟

Read the full tafseer →

Al-Qurtubiتفسیر القرطبی

Explained with ayahs 115–116

آیت نمبر : 115۔ قولہ تعالیٰ : (آیت) ” وما کان اللہ لیضل قوما بعد اذ ھدھم “۔ یعنی اللہ تعالیٰ کا دستور نہیں ہے کہ وہ ان کے دلوں میں ہدایت کے بعد گمراہی اور ضلالت واقع کردے یہاں تک کہ ان کے لیے وہ چیزیں بیان کردے جن سے انہیں بچنا چاہیے اور وہ ان سے نہ بچیں تو اس وقت وہ گمراہ کرنے کے مستحق ہوجاتے ہیں۔ میں مفسر کہتا ہوں : اس میں اس بات پر بہت واضح دلیل ہے کہ گناہوں کا جب ارتکاب ہو اور ان کے پردے پھٹ جائیں تو یہ گمراہ اور ردی ہونے کا سبب بن جاتے ہیں اور رشد وہدایت کو ترک کرنے کا ذریعہ بن جاتے ہیں ہم اللہ تعالیٰ سے اس کے احسان سے ثابت، توفیق اور ہدایت کی التجا کرتے ہیں۔ ابو عمرو بن علاء نے قول باری…

Read the full tafseer →

Dure-Mansoorتفسیر درِ منثور

Explained with ayahs 115–116

1:۔ ابن ابی شیبہ وابن جریر وابن منذر وابن ابی حاتم رحمہم اللہ نے مجاہد (رح) سے روایت کیا کہ (آیت) ” وما کان اللہ لیضل قوما بعد اذ ھدہم حتی یبین لہم ما یتقون “ کہ اللہ تعالیٰ کی حالت سے ایمان والوں لئے استغفار کرنے میں وضاحت ہے مشرکین کے لئے خاص طور پر اور اپنی اطاعت اور معصیت کے بارے میں اس کی وضاحت عام ہے جو کچھ انہوں نے کہا یا چھوڑ دیا۔ 2:۔ ابن ابی حاتم (رح) نے قتادہ (رح) سے روایت کیا کہ (آیت) ” حتی یبین لہم ما یتقون “ سے مراد ہے وہ تمام چیزیں جن پر وہ عمل کریں گے اور جن سے وہ باز رہیں گے۔ 3:۔ ابن منذر (رح) نے یحی بن عقیل (رح) سے روایت کیا کہ یحی بن یعر کو ایک تحریر دی گئی تو انہوں نے…

Read the full tafseer →

Mutaliya-e-Quranتفسیر مطالعہ قرآن

اِنَّ اللّٰهَ [ بیشک اللہ ] لَهٗ [ اس کے لیے ہی ہے ] مُلْكُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ ۭ [ زمین اور آسمانوں کی بادشاہت ] يُـحْيٖ [ وہ زندگی دیتا ہے ] وَيُمِيْتُ ۭ [ اور وہ موت دیتا ہے ] وَمَا لَكُمْ [ اور نہیں ہے تمہارے لیے ] مِّنْ دُوْنِ اللّٰهِ [ اللہ کے سوا ] مِنْ وَّلِيٍّ [ کوئی بھی کار ساز ] وَّلَا نَصِيْرٍ [ اور نہی ہی کوئی مددگار ]

Read the full tafseer →

Anwar-ul-Bayanتفسیر انوار البیان

پھر فرمایا (اِنَّ اللّٰہَ لَہٗ مُلْکُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ ) (الآیۃ) (بےشک اللہ تعالیٰ ہی کے لیے ملک ہے آسمانوں کا اور زمین کا) وہ زندہ فرماتا ہے اور موت دیتا ہے۔ اور اس کے علاوہ تمہارا کوئی ولی اور مددگار نہیں ہے۔ حافظ ابن کثیر نے اپنی تفسیر میں (ص 396 ج 2) ابن جریر سے نقل کیا ہے کہ آخر میں یہ جو فرمایا کہ اللہ کے سوا تمہارا کوئی یار ومدد گار نہیں۔ اس میں اہل ایمان کو ترغیب ہے کہ مشرکین اور رؤساء کفر سے قتال کرو اور اللہ کی مدد کا یقین رکھو اسی پر بھروسہ کرو اور اس کے دشمنوں سے نہ ڈرو۔ اللہ تمہارا مولی اور مددگار ہے۔

Read the full tafseer →

Maarif-ul-Quranمعارف القرآن

Explained with ayahs 113–116

مشرکین اور کفار کے لیے دعاء مغفرت کی ممانعت قال اللہ تعالی۔ ما کان للنبی۔ ماکان للنبی والذین امنوا ان یستغروا للمشرکین۔۔۔ الی۔۔۔ من ولی ولا نصیر۔ (ربط ): شروع سورت میں کفار اور مشرکین سے براءت اور بیزاری کا ذکر تھا۔ بعد ازاں منافقین کے ذمائم اور مجاہدین کے فضائل بیان کیے اب اسی تبری اور بیزاری کی تاکید کے لیے یہ حکم دیا جاتا ہے کہ جس طرح زندگی میں کفار اور مشرکین سے براءت اور بیزار ایمان کے لواز میں سے ہے اسی طرح ان کے مرنے کے بعد ان سے تبری اور بیزاری ایمان کے لوازم میں سے ہے کہ مرنے کے بعد نہ کافر کا جنازہ پڑھنا جائز ہے اور نہ اس کی قبر پر کھڑا ہونا جائز ہے اور نہ اس کے لیے دعاء مغفرت جائز…

Read the full tafseer →

Jawahir-ul-Quranجواھر القرآن

Explained with ayahs 115–116

110:“ وَ مَاکَانَ اللّٰه الخ ” اللہ تعالیٰ منکرین کے دلوں پر صرف اسی صورت میں مہر جباریت لگاتا اور ان کو عذاب میں صرف اسی وقت مبتلا کرتا ہے جبکہ ہدایت کی راہ خوب واضح کردے اور نیکی اور بدی کو کھول کر بیان کردے۔ اور منکرین جان بوجھ کر محض ضد وعناد کی وجہ سے انکار کریں۔ “ و ما کان اللہ لیوقع الضلالة فی قلوبهم بعد الھدي حتی یکون منھم الامر الذي به یستحق العذاب ” (کبیر ج 4 ص 755) “ اِنَّ اللّٰهَ لَهٗ مُلْکُ السَّمٰوٰت الخ ” زمین و آسمان کا مالک اور ان میں مختار و متصرف صرف اللہ ہی ہے اور کوئی نہیں اور نہ اس کے سوا کوئی کسی کا ناصر اور یار و مددگار ہے۔

Read the full tafseer →

Mualim-ul-Irfanمعالم العرفان

Explained with ayahs 113–116

ربط آیات : گذشتہ سے پیوستہ درس میں اللہ نے مجاہدین کا ذکر فرمایا تھا کہ وہ اللہ کے راستے میں قتال کرتے ہیں پھر یا تو دشمن کو قتل کرتے ہیں یا خود شہید ہوجاتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ کا ان لوگوں کے ساتھ وعدہ ہے کہ انہیں بہشت میں مراتب عالیہ نصیب ہوں گے۔ پھر اللہ نے اہل ایمان مجاہدین کے اوصاف بھی بیان فرمائے کہ وہ اپنی غلطیوں اور کوتاہیوں سے توبہ کرتے رہتے ہیں اور ہر وقت خدا تعالیٰ کی عبادت میں منہمک رہتے ہیں۔ وہ اللہ تعالیٰ کی حمد وثنا بیان کرتے ہیں اور علم و عبادت کے لیے سیاحت کرتے ہیں ، بےتعلق رہتے ہیں یا روزہ رکھتے ہیں۔ فرمایا وہ رکوع اور سجود کرتے رہتے ہیں یعنی انہیں نماز سے خاص شخف ہے وہ اہل…

Read the full tafseer →

Mufradat-ul-Quranمفردات القرآن

اِنَّ اللہَ لَہٗ مُلْكُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ۝ 0 ۭ يُـحْيٖ وَيُمِيْتُ۝ 0 ۭ وَمَا لَكُمْ مِّنْ دُوْنِ اللہِ مِنْ وَّلِيٍّ وَّلَا نَصِيْرٍ۝ 116 ملك ( مالک) فالمُلْك ضبط الشیء المتصرّف فيه بالحکم، والمِلْكُ کالجنس للمُلْكِ ، فكلّ مُلْك مِلْك، ولیس کلّ مِلْك مُلْكا . قال : قُلِ اللَّهُمَّ مالِكَ الْمُلْكِ تُؤْتِي الْمُلْكَ مَنْ تَشاءُ [ آل عمران/ 26] ، وَلا يَمْلِكُونَ لِأَنْفُسِهِمْ ضَرًّا وَلا نَفْعاً وَلا يَمْلِكُونَ مَوْتاً وَلا حَياةً وَلا نُشُوراً [ الفرقان/ 3] ، وقال : أَمَّنْ يَمْلِكُ السَّمْعَ وَالْأَبْصارَ [يونس/ 31] ، قُلْ لا أَمْلِكُ لِنَفْسِي نَفْعاً وَلا ضَرًّا[ الأعراف/ 188] وفي…

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Haqqaniتفسیرِ حقانی

Explained with ayahs 115–117

ترکیب : ماکاد کا فاعل ضمیر شان والجملۃ بعدہ فی موضع نصب وعلی الثلثۃ معطوف ہے النبی پر ای تاب علی النبی وعلی الثلثۃ الذین الخ بما رحبت ای مع رحبھا من اللّٰہ خبر ہے لا کی ملجاء اسم تھا الا الیہ استثناء ہے مثل لا الہ الا اللہ کے۔ تفسیر : اس سے پہلی آیت میں جو مشرکین کے لئے استغفار کی ممانعت تھی اور یہ کہا تھا کہ نبی اور مسلمانوں کی یہ شان نہیں حالانکہ اس سے پہلے بہت لوگ اپنے اقارب مشرکین کے لئے جو مرگئے تھے استغفار کیا کرتے تھے اور بہت سے لوگ جو استغفار کرتے تھے اس ممانعت سے پیشتر مرچکے تھے اور جو زندہ تھے ان کو اپنے فعل پر سخت ندامت اور خوف تھا کہ ہم گمراہ ہوگئے اس کے جواب میں تسلی کے لیے…

Read the full tafseer →

Ruh-ul-Quranروح القرآن

اِنَّ اللّٰہَ لَہٗ مُلْکُ السَّمٰوٰتِ وَاْلاَ رْضِ ط یُحْیٖ وَیُمِیْتُ ط وَمَالَکُمْ مِّنْ دُوْنِ اللّٰہِ مِنْ وَّلِیٍّ وَّ لَانَصِیْرٍ (التوبہ : 116) (بلاشبہ اللہ ہی ہے جس کی آسمانوں اور زمین پر بادشاہی ہے۔ وہی زندہ کرتا ہے اور وہی مارتا ہے اور اللہ کے سوا تمہارے لیے نہ کوئی دوست ہے اور نہ کوئی مدد گار۔ ) آیتِ توحید سابقہ تین آیات کریمہ میں توحید کی تعلیم دیتے ہوئے ان باتوں کی نشاند ہی فرمائی ہے۔ جن میں احتیاط نہ کرنے سے تصور توحید کو نقصان پہنچ سکتا ہے اور اگر ان میں احتیاط برتی جائے تو عقیدہِ ٔ توحید میں پختگی اور تکمیلِ توحید کے تصورات میں کوئی کمی باقی نہیں رہتی۔ در حقیقت توحید کے وہ…

Read the full tafseer →

Fahm-ul-Quranفہم القرآن

Explained with ayahs 115–116

فہم القرآن ربط کلام : پچھلی دو آیات کے مفہوم کا تتمہ اور ایک غلط فہمی کا ازالہ : اس سے پہلے دو آیات میں مشرکین کے لیے استغفار کرنے سے منع کیا گیا ہے جس کے نتیجہ میں صحابہ کرام ؓ کے دلوں میں یہ خدشہ اور غلط فہمی پیدا ہوئی کہ جو صحابہ اپنے مشرک عزیز و اقرباء کے لیے دعائے مغفرت کرتے رہے ہیں ان کا کیا ہوگا۔ اس شبہ کے ازالہ کے لیے یہ آیات نازل ہوئیں کہ اللہ تعالیٰ کسی قوم کو ان کی ہدایت پا جانے کے بعد گمراہ نہیں کرتا اور نہ ہی ہدایت واضح کرنے سے پہلے لوگوں کی گمراہی پر گرفت کرتا ہے۔ اللہ تعالیٰ ہر چیز کا علم رکھنے والا ہے اور زمین و آسمان میں اسی کی حقیقی اور دائمی بادشاہی ہے۔ وہی موت وحیات پر…

Read the full tafseer →

Madarik-ut-Tanzilمدارک التنزیل

مالک وہی ہے ‘ اس کی کارسازی کے بغیر چارہ نہیں : آیت 116: اِنَّ اللّٰہَ لَہٗ مُلْکُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ یُحْیٖ وَیُمِیْتُ وَمَا لَکُمْ مِّنْ دُوْنِ اللّٰہِ مِنْ وَّلِیٍّ وَّلَانَصِیْرٍ (بلاشبہ اللہ تعالیٰ ہی کی سلطنت ہے۔ آسمانوں اور زمین میں اور وہی زندہ کرتا ہے اور مارتا ہے اور تمہارا اللہ تعالیٰ کے سواء کوئی نہ یار ہے اور نہ مددگار ہے)

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Baghwiتفسیرِ بغوی

تفسیر 116: ” ان اللہ لہ ملک السموت والارض “ جو چاہے حکم کرے یحییٰ ویمیت ط ومالکم من دون اللہ من ولی ولا نصیر “

Read the full tafseer →

Ahsan-ut-Tafaseerاحسن التفاسیر

Explained with ayahs 115–116

115۔ 116۔ جب اس سے پہلے کی آیت اتری اور لوگوں کو منع کیا گیا کہ مشرکوں کے لئے مغفرت نہ چاہو خواہ وہ تمہارا رشتہ کنبہ والے ہی کیوں نے ہوں تو جو لوگ مغفرت چاہتے تھے ان کے دل میں خوف ہوا کہ کبھی ہم پر عذاب نہ آئے تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت اتاری اور فرمایا کہ اللہ بےانصاف نہیں ہے جب کسی قوم کو ہدایت کرچکا تو اب گمراہ نہیں کریگا جب تک انہیں یہ نہ بتلاوے کہ کن کن باتوں سے بچنا چاہئے مجاہد کے قول کے موافق آیتوں کی تفسیر کا حاصل یہ ہے کہ جن لوگوں نے ممانعت کے حکم کے نازل ہونے سے پہلے اپنے مشرک ماں باپ یا اور مشرک رشتہ داروں کے حق میں مغفرت کی دعا کی تھی ان کے انجان ہونے کے عذر کو اللہ تعالیٰ نے اس آیت…

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Saadiتفسیرِ سعدی

Explained with ayahs 115–116

آیت (115-116) یعنی جب اللہ تعالیٰ کسی قوم کو ہدایت سے نوازتا ہے اور اسے صراط مستقیم پر گامزن رہنے کا حکم دیتا ہے ‘ تو اللہ تعالیٰ اس قوم پر اپنے احسان کی تکمیل کرتا ہے اور ان تماما مور کو ان پر واضح کردیتا ہے جن کے وہ محتاج ہیں اور ضرورت جن کا تقاجا کرتی ہے ‘ پس وہ ان کے دین کے امور کے بارے میں گمراہ اور جاہل نہیں چھوڑت۔ یہ اللہ تبارک و تعالیٰ کی بےپایاں رحمت کی دلیل ہے ‘ نیز یہ کہ اللہ تعالیٰ کی شریعت بندوں کی ان تمام ضروریات کو پورا کرتی ہے جن کے وہ اپنے دین کے اصول و فروغ میں محتاج ہوتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ کے ارشاد : (وما کان اللہ لیضل قوما بعد اذ ھد ھم حتیٰ یبین لھم ما یتقون) ” اللہ ایسا…

Read the full tafseer →

Ahkam-ul-Quranاحکام القرآن

Explained with ayahs 112–116

قول باری ہے والحافظون لحدود اللہ اور اللہ کے حدود کی حفاظت کرنے والے اللہ کی اطاعت کرنے ، اس کے اوامر پر ڈٹے رہنے اور اس کے نواہی سے رکے رہنے کے وصف کو مبالغہ کے طور پر بیان کرنے کا یہ سب سے بلیغ اور بھر پور انداز ہے ، وہ اس لیے کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے اوامر ، اپنے نواہی ، اپنی ترغیبات کو مستحبات یا اباحات کے حدود مقرر کردیے ہیں ۔ اسی طرح بندوں کو بعض احکامات کے اندر دو باتوں میں سے ایک کو اختیار کرلینے نیز غیر اولیٰ کو چھوڑ کر اولیٰ پر عمل کرنے کی گنجائش ملی ہیں تا کہ اس کے ذریعہ اللہ کے حکم کی موافقت کی حتیٰ الامکان جستجو ہوجائے۔ یہ تمام باتیں حدود اللہ ہیں ۔ اللہ تعالیٰ نے ان لوگوں کو اس…

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Madaniتفسیرِ مدنی

210 زندگی وموت اللہ تعالیٰ ہی کے قبضہ قدرت واختیار میں ہے : سو ارشاد فرمایا گیا کہ وہی زندگی بخشتا ہے اور اسی کی شان ہے موت دینا۔ پس اس وحدہ لاشریک کے سوا کسی بھی زندہ یا مردہ ہستی کے بارے میں یہ عقیدہ رکھنا کہ وہ مار سکتی ہے یا زندہ کرسکتی ہے، جائز نہیں۔ جیسا کہ آج کل کے بہت سے کلمہ گو مشرک کہتے ہیں کہ فلاں شخص کو فلاں بزرگ نے مار دیا، یا فلاں بزرگ نے فلاں شخص کو زندہ کردیا۔ یہاں تک کہ اہل بدعت کے ایک معروف تحریف پسند نے بارہ برس کے ڈوبے ہوئے بیڑے کو زندہ کرکے غرقابی سے نکال باہر کرنے کے موضوع، من گھڑت اور جھوٹے قصے کو قرآن حکیم کے حواشی تک میں لکھ دیا۔ اور اس کو قرآنی تفسیر کے طور پر درج…

Read the full tafseer →

Mafhoom-ul-Quranمفہوم القرآن

Explained with ayahs 115–116

جان بوجھ کر کفر کرنا گمراہی ہے تشریح : ان آیات کا تعلق کچھ حدتک پچھلی آیات سے ہے اور کچھ آنے والے سبق سے ہے۔ کفار کے لیے مغفرت کی دعا کرنے سے منع کیا گیا تو اس پر کچھ صحابہ کو فکر ہوئی کہ ہم تو اپنے مشرک رشتہ داروں کے لیے مغفرت کی دعا کرتے رہے ہیں۔ اس پر اللہ رب العزت نے بتایا کہ اللہ ہر چیز سے واقف ہے وہ کسی کو اس بات پر سزا نہیں دیتا جس کے لیے اس نے منع نہ کیا ہو۔ اللہ پکڑ اس بات پر کرتا ہے جو اس نے بتا دی ہو اور انسان اس کے خلاف عمل کرے یا اس کو جان بوجھ کر نہ مانے تو پھر اللہ کی پکڑ بڑی سخت ہے۔

Read the full tafseer →

Asrar-ut-Tanzilاسرار التنزیل

Explained with ayahs 111–118

آیات 111 تا 118 اسرار و معارف رہے مومن تو ان کا اپنا کچھ ہے ہی نہیں وہ تو اپنی جان اپنا مال بیچ چکے اور اللہ نے خرید لیا ہے ان سے اور اس کی قیمت بھی طے ہوگئی ۔ اللہ کی جنت جو اس کی رضا کا مظہر ہے ۔ مفسرین کرام کے مطابق یہ آیہ کریمہ بعیت عقبہ والے صحابہ ؓ اور صحابیات ؓ کے حق میں نازل ہوئی بعیت عقبہ منٰی میں حج کے موقع پر مدینہ منورہ سے آکر ستر 70 کے قریب مردوکواتین نے اس شرط کی تھی کہ اللہ کے سوا کسی کی عبادت نہ کریں گے اور رسول اللہ ﷺ کی حفاظت اپنی جانوں اور مال واولاد سے بڑھ کر کریں گے یہ مفصل قصہ سیرت وتاریخ میں بھی تفاسیر میں بھی دسند کے ساتھ موجود ہے مگر معنی عام ہے اور ایمان کی کیفیت و…

Read the full tafseer →

Ashraf-ul-Hawashiاشرف الحواشی

ف 3۔ انہوں نے بعض لوگوں کو غزوہ تبوک میں گھروں میں ٹھہرنے کی جازت دیدی یا مشرکین کیلئے دعائے مغفرت کی۔ (تذکیر) ۔

Read the full tafseer →

Anwar-ul-Bayanانوار البیان

Explained with ayahs 115–116

(9:115) ما کان اللہ لیضل۔ اللہ کا دستور نہیں۔ اللہ کا طریقہ نہیں کہ وہ گمراہ کر دے۔ ما یتقون۔ جن سے ان کو بچنا چاہیے۔ جن سے وہ بچیں۔ ما موصلہ ہے۔

Read the full tafseer →

Baseerat-e-Quranبصیرتِ قرآن

Explained with ayahs 115–116

تشریح :- آیت نمبر 115 تا 116 اللہ تعالیٰ جو ہم سب کا خلاق ومالک ہے جس کے ہاتھ میں زندگی اور موت کا اختیار ہے اس کا طریقہ اور سنت یہ ہے کہ وہ اپنے بندوں پر بہت مہربان ہے وہ بےنیاز ہے اس کو دنیا میں کسی کی عبادت و بندگی کی ضرورت نہیں ہے انسان ہر قدم پر اس کی عنایتوں کا محتاج ہے اور وہ ہر آن اپنے بندوں پر متوجہ رہتا ہے اس کی سب سے بڑی عنایت یہ ہے کہ اس نے انسان کو پیدا کر کے اس کو زندگی کے جنگل میں یوں ہی نہیں چھوڑ دیا بلکہ اس کی ہدایت اور راہنمائی کا پورا پورا سامان کردیا تاکہ وہ اپنی منزل تک پہنچنے کے لئے راستہ اور روشنی حاصل کرسکے۔ اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں کی ہدایت کے لئے ابتدائے کائنات سے…

Read the full tafseer →

Mazhar-ul-Quranمظہر القرآن

Explained with ayahs 115–116

مشرکوں کے لئے دعا مغفرت کی ممانعت شان نزول : جب اس سے پہلے کہ آیت اتری اور لوگوں کو منع کیا گیا کہ مشرکوں کے لئے مغفرت نہ چاہو خواہ وہ تمہارے رشتہ کنبہ والے ہی کیوں نہ ہوں۔ تو جو لوگ مغفرت چاہتے تھے ان کے دل میں خوف ہوا کہ کبھی ہم پر عذاب نہ آئے۔ تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی اور فرمایا کہ اللہ بےانصاف نہیں ہے۔ جب کسی قوم کو ہدایت کرچکا تو اب گمراہ نہیں کرے گا۔ مجاہد کے قول کے موافق آیتوں کی تفسیر کا حاصل مطلب یہ ہے کہ جن لوگوں نے ممانعت کے حکم کے نازل ہونے سے پہلے اپنے مشرک ماں باپ اور مشرک رشتہ داروں کے حق میں مغفرت کی دعا کی تھی، ان کے انجان ہونے کے عذر کو اللہ تعالیٰ نے اس آیت میں…

Read the full tafseer →

Tafseer-al-Kitaabتفسیر الکتاب

Explained with ayahs 115–116

[68] یعنی اللہ پہلے سے لوگوں کو آگاہ کردیتا ہے کہ انہیں کن کن باتوں سے بچنا چاہئے۔ پھر جب وہ باز نہیں آتے اور نافرمانی پر ہی اصرار کئے جاتے ہیں تو وہ ان کے لئے وہی راہ کھول دیتا ہے جس پر وہ چلنا چاہتے ہیں۔ یہاں یہ آیت جس مناسبت سے آئی ہے وہ یہ ہے کہ جب مومنین کو مشرکین کے لئے استغفار سے منع فرما دیا گیا تو انہیں اندیشہ ہوا کہ ہم پہلے جو استغفار کرچکے ہیں کہیں اس پر گرفت نہ ہو۔ اس آیت میں انہیں تسکین دی گئی اور بتایا گیا کہ ممانعت بیان ہونے کے بعد نافرمانی کرنے سے مواخذہ ہوتا ہے اور کیونکہ اس سے پہلے استغفار مشرکین سے ممانعت نہیں کی گئی تھی اس لئے ان کا یہ استغفار قابل سزا نہیں۔

Read the full tafseer →

Siraj-ul-Bayanسراج البیان

Explained with ayahs 114–116

کفار کیلئے مغفرت طلبی : (ف 2) سورة برات کے ابتداء میں یہ حقیقت واضح کردی گئی ہے کہ ایمان کی طرف سے کفر وشرک کو اعلان بیزاری سنایا جاتا ہے آیندہ مسلمانوں کی دوستی یہ لوگ حاصل نہیں کرسکیں گے اس سے پیشتر کی آیت میں حضور ﷺ کو دیا گیا ہے کہ وہ ان لوگوں کے ساتھ کوئی نفع کی امید وابستہ نہ رکھیں یہ بخشش اور رحمت کا قطعا اس نہیں رکھتے ، اس آیت میں ایک شبہ کا جواب ہے ، وہ یہ کہ جب مسلمان ہوجانے کے بعد کفر سے بالکل بےتعلق خاطر باقی نہیں رہتا ، اور مسلمان دنیائے کفر سے بالکل بےتعلق ہوجاتا ہے ، تو حضرت ابراہیم (علیہ السلام) نے اپنے باپ کے لئے کیوں دعائے مغفرت کی ۔ جواب یہ ہے کہ حضرت ابراہیم (علیہ السلام)…

Read the full tafseer →

Kashf-ur-Rahmanکشف الرحمٰن

Explained with ayahs 115–116

115 اور اللہ تعالیٰ کا دستور نہیں اور خدا تعالیٰ کی یہ شان نہیں کہ وہ کسی قوم کو ہدایت کرنے کے بعد اور صحیح راستہ بتانے کے بعد گمراہ کردے اور اس قوم کو گمراہ قرار دے دے جب تک کہ ان پر وہ باتیں کھول واضح طور پر نہ بیان کردے جن باتوں سے ان کو بچنا اور پرہیز کرنا ہے بلاشبہ اللہ تعالیٰ ہر شئے سے بخوبی واقف ہے یعنی ہدایت پانے کے بعد احکام کی اطلاع ضروری ہے ورنہ جائز ناجائز میں امتیاز کیسے کیا جاسکتا ہے۔ حضرت شاہ صاحب (رح) فرماتے ہیں یعنی اسی واسطے تم کو منع کردیا۔

Read the full tafseer →

Bayan-ul-Quranبیان القرآن

Explained with ayahs 113–116

ف 7۔ وجہ اس نہی کی یہ ہوئی کہ ابوطالب کی وفات کے بعد آپ نے فرمایا کہ جب تک مجھ کو ممانعت نہ ہوگی ان کے لیے استغفار کروں گا اس پر اور مسلمانوں نے بھی اپنے مشترک اموات کے لیے استغفار شروع کیا تو اس آیت میں اس کی ممانعت آئی بعض کو شبہہ ہوا کہ حضرت ابراہیم (علیہ السلام) نے بھی تو اپنے باپ کے لیے استغفار فرمایا تھا اس پر اگلی آیت میں جواب نازل ہوا۔

Read the full tafseer →

Urwatul-Wusqaaعروۃ الوثقٰی

اللہ ہی کے ہاتھ میں ہے زندہ کرنا اور مارنا اور مدد کرنا وہی سب کا رفیق و مددگار ہے : 151: ایک قابل غور امر اس آیت میں ارشاد فرمایا گیا ہے اس لئے تم بھی غور کرلو فائدہ میں رہو گے فرمایا آسمان و زمین کی بادشاہت اللہ ہی کے لئے ہے ، وہی جلاتا ہے ، وہی مارتا ہے۔ اس میں قابل غور بات یہ ہے کہ یہاں جسمانی موت وحیات کا کوئی ذکر نہ تھا اس لئے اس جگہ مقصود یہ ہے کہ نجات و بخشش کا رشتہ اس کے ہاتھ میں ہے اور جس طرح اجسام کی موت وحیات اس کے حکم سے ہے اس طرح روح کی ہدایت و شقاوت کا معاملہ بھی اسی کے حکم پر موقوف ہے اور اس کے حکم سے مقصود اس کے ٹھہرائے ہوئے قانون ہیں۔ ان قوانین کے مطابق کسی کی راہ سعادت کی…

Read the full tafseer →

Maarif-ul-Quran (En)معارف القرآن انگلش

Explained with ayahs 115–117

Commentary In the comments on verse 102: وَآخَرُ‌ونَ اعْتَرَ‌فُوا (And there are those who admitted...), it was said that following the general call of Jihad at Tabuk which required all Muslims to join in, the people of Madinah had split into five groups. Two of them were of those who elected to stay behind without any valid excuse, a detailed description of which has appeared in previous verses. Here, in the present verses, three kinds of sincere believers have been mentioned. First were those who responded to the call of Jihad instantly. They have been identified in the initial sentence:…

Read the full tafseer →

Tafheem-ul-Quran (En)تفہیم القرآن انگلش

Explained with ayahs 87–129

89.“They do not understand”for they deliberately and intentionally chose the shameful way of staying at home with women, when they were required to go forth for Jihad, though they were healthy, physically fit and well-to-do, and professed Islam. Therefore, according to the divine law of nature, a seal was set upon their hearts and they were bereft of those noble feelings which make one feel ashamed of adopting such a disgraceful conduct.

Read the full tafseer →