Al-Ma'aarij 70:1

70. Al-Ma'aarijالمعارج

The Ascending Stairways · Meccan · 44 ayahs · 2 rukus

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

70:1

سَاَلَ سَآىِٕلٌۢ بِعَذَابٍ وَّاقِعٍ ۟ۙسَاَلَ سَآئِلٌ ۢ بِعَذَابٍ وَّاقِعٍۙ

ایک طلب کرنے والے نے عذاب طلب کیا جو نازل ہو کر رہے گا

— Fateh Muhammad Jalandhari

A supplicant asked for a punishment bound to happen

— Saheeh International

Juz 29 · Ruku 1 of surah · Ruku 7 of juz

Read the whole surah · Surah Al-Ma'aarij

All translations of 70:1

مانگنے والے نے عذاب مانگا ہے، (وہ عذاب) جو ضرور واقع ہونے والا ہے

— مولانا سید ابوالاعلی مودودی · تفہیم القرآن

ایک طلب کرنے والے نے عذاب طلب کیا جو نازل ہو کر رہے گا

— مولانا فتح محمد جالندہری

ایک سوال کرنے والے نے اس عذاب کا سوال کیا جو واضح ہونے واﻻ ہے

— مولانا محمد جوناگڑہی

ایک مانگنے والے نے وہ عذاب مانگا ہے

— مفتی محمد تقی عثمانی · آسان ترجمۂ قرآن

ایک مانگنے والا وہ عذاب مانگتا ہے،

— امام احمد رضا خان · کنز الایمان

ایک سائل نے ایسا عذاب طلب کیا جو واقع ہونے والا ہے،

— علامہ طاہر القادری · عرفان القرآن

ایک سوال کرنے والے نے اس عذاب کے متعلق سوال کیا جو واقع ہونے والا ہے۔

— مولانا عبد السلام بھٹوی

کسی طلب کرنے والے نے اس عذاب کا مطالبہ کیا جو واقع ہو کے رہے گا

— مولانا عبد الرحمٰن کیلانی · تیسیر القرآن

جلدی مچائی جلدی مچانے والے نے واقع ہونے والے عذاب کی۔

— مولانا امین احسن اصلاحی · تدبر قرآن

مانگا ایک مانگنے والے نے وہ ہولناک عذاب جس نے (اپنے وقت پر) بہر حال واقع ہو کر رہنا ہے

— مولانا اسحاق مدنی

مانگا ایک مانگنے والے نے عذاب کو جو کافروں پر واقع ہونے والا ہے۔

— مولانا عبد الماجد دریابادی · تفسیر ماجدی

مانگا ایک مانگنے والے نے ایک ایسا عذاب جو واقع ہونے والا ہو

— ڈاکٹر اسرار احمد · بیان القرآن

ایک مانگنے والے نے عذاب طلب کیا جو نازل ہو کر رہے گا۔

— محترمہ رفعت اعجاز

A beseecher besought the visitation of chastisement,

— Syed Abul Ala Maududi · The Meaning of the Quran

A demanding person has asked for the punishment that is going to befall

— Muhammad Taqi Usmani

A demanding person has asked for the punishment that is going to befall

— Muhammad Taqi Usmani (variant)

A questioner asked concerning a torment about to befall

— Safi-ur-Rahman al-Mubarakpuri

A questioner questioned concerning the doom about to fall

— Muhammed William Pickthall · The Meaning of the Glorious Koran

A supplicant asked for a punishment bound to happen

— Saheeh International

Someone has (needlessly) demanded to experience the torment (of God),

— Muhammad Sarwar

One demanding, demanded the chastisement which must befall

— Muhammad Habib Shakir

There hath asked an asker for the torment about to befall.

— Abdul Majid Daryabadi

A questioner asked about a Penalty to befall-

— Abdullah Yusuf Ali · The Holy Quran: Text, Translation and Commentary

Tafseer of 70:1

Tafseer Ibn-e-Kaseerتفسیر ابنِ کثیر

Explained with ayahs 1–7

بعذاب میں جو " ب " ہے وہ بتارہی ہے کہ یہاں فعل کی تضمین ہے گویا کہ فعل مقدر ہے یعنی یہ کافر عذاب کے واقع ہونے کی طلب میں جلدی کر رہے ہیں، جیسے اور جگہ ہے آیت (وَيَسْتَعْجِلُوْنَكَ بالْعَذَابِ وَلَنْ يُّخْلِفَ اللّٰهُ وَعْدَهٗ ۭ وَاِنَّ يَوْمًا عِنْدَ رَبِّكَ كَاَلْفِ سَنَةٍ مِّمَّا تَعُدُّوْنَ 47؀) 22۔ الحج :47) یعنی یہ عذاب مانگنے میں عجلت کر رہے ہیں اور اللہ تعالیٰ ہرگز وعدہ خلافی نہیں کرتا، یعنی اس کا عذاب یقیناً اپنے وقت مقررہ پر آ کر ہی رہے گا، نسائی میں حضرت ابن عباس سے وارد ہے کہ کافروں نے اللہ کا عذاب مانگا جو ان پر یقیناً آنے والا ہے، یعنی آخرت میں ان کی اس طلب کے الفاظ بھی دوسری جگہ…

Read the full tafseer →

Tafheem-ul-Quranتفہیم القرآن

Explained with ayahs 1–2

سورة الْمَعَارِج 1 اصل الفاظ ہیں سال سآئل۔ بعض مفسرین نے یہاں سوال کو پوچھنے کے معنی میں لیا ہے اور وہ آیت کا مطلب یہ بیان کرتے ہیں کہ پوچھنے والے نے پوچھا ہے کہ وہ عذاب، جس کی ہمیں خبردی جا رہی ہے، کس پر واقع ہوگا ؟ اور اللہ تعالیٰ نے اس کا جواب یہ دیا ہے کہ وہ کافروں پر واقع ہوگا۔ لیکن اکثر مفسرین نے اس جگہ سوال کو مانگنے اور مطالبہ کرنے کے معنی میں لیا ہے۔ نسائی اور دوسرے محدثین نے ابن عباس سے یہ روایت نقل کی ہے اور حاکم نے اس کو صحیح قرار دیا ہے کہ نضر بن حارث بن کلدہ نے کہا تھا اللھم ان کان ھذا ہو الحق من عندک فامطر علینا حجارۃ من السماء اوئتنا بعذاب الیم۔ (الانفال، آیت 32) " خدایا اگر…

Read the full tafseer →

Maarif-ul-Quranمعارف القرآن

Explained with ayahs 1–2

خلاصہ تفسیر ایک مانگنے والا (براہ انکار) وہ عذاب مانگتا ہے جہ کہ کافروں پر واقع ہونے والا ہے (اور) جس کا کوئی دفع کرنے والا نہیں (اور) جو اللہ کی طرف سے واقع ہوگا جو کہ سیڑھیوں کا (یعنی آسمانوں کا) مالک ہے (جن سیڑھیوں سے) فرشتے اور (اہل ایمان کی) روحیں اس کے پاس چڑھ کر جاتی ہیں (اس کے پاس سے مراد یہ ہے کہ عالم بالا میں جو موقع ان کے عروج کا منتہا مقرر کیا گیا ہے وہاں جاتی ہیں اور چونکہ اس عروج کا رستہ آسمان ہیں اسلئے ان کو معارج (یعنی سیڑھیاں) فرما دیا اور وہ عذاب، ایسے دن میں (واقع) ہوگا جس کی مقدار (دنیا کے) پچاس ہزار سال (کی برابر) ہے (مراد قیامت کا دن ہے جو کچھ حقیقی مقدار سے کچھ اس کے…

Read the full tafseer →

Tadabbur-e-Quranتدبرِ قرآن

سوال بانداز استعجال: ’سوال‘ کے مختلف معانی پر اس کے محل میں بحث ہو چکی ہے یہاں اس کا صلہ ’ب‘ کے ساتھ اس بات کی دلیل ہے کہ یہ استعجال یا استہزاء کے مفہوم پر متضمن ہے۔ یعنی ایک سوال کرنے والے نے واقع ہونے والے عذاب کی جلدی مچائی یا اس کا مذاق اڑایا۔ قریش کے متمردین کو جب عذاب سے ڈرایا جاتا تو وہ پوچھتے کہ وہ عذاب کہاں ہے؟ عذاب آنا ہے تو آ کیوں نہیں جاتا؟ ہم کب سے اس کے ڈراوے سن رہے ہیں وہ چلا تو راہ میں کہاں لنگر انداز ہو گیا کہ اب تک وہ نہیں پہنچا؟ اس طرح کے سوالات ظاہر ہے تحقیق کے لیے نہیں بلکہ پیغمبر ﷺ کو زچ کرنے اور عذاب کا مذاق اڑانے کے لیے کیے جاتے تھے۔ ان سوالوں کے اندر جلد بازی اور…

Read the full tafseer →

Ahsan-ul-Bayanاحسن البیان

Explained with ayahs 1–2

1۔ 1 کہتے ہیں نضر بن حارث تھا یا ابو جہل تھا جس نے کہا تھا (وَاِذْ قَالُوا اللّٰهُمَّ اِنْ كَانَ هٰذَا هُوَ الْحَقَّ مِنْ عِنْدِكَ فَاَمْطِرْ عَلَيْنَا حِجَارَةً مِّنَ السَّمَاۗءِ اَوِ ائْتِنَا بِعَذَابٍ اَلِيْمٍ 32؀) 8۔ الانفال :32) چناچہ یہ شخص جنگ بدر میں مارا گیا۔ بعض کہتے ہیں اس سے مراد رسول اللہ ﷺ ہیں۔ جنہوں نے اپنی قوم کے لئے بد دعا کی تھی اور اس کے نتیجے میں اہل مکہ پر قحط سالی مسلط کی گئی تھی۔

Read the full tafseer →

Fi-Zilal-al-Quranفی ظلال القرآن

Explained with ayahs 1–3

مشرکین عرب کے نزدیک حقیقت آخرت کو سمجھنا نہایت ہی مشکل کام تھا۔ جب حضور اکرم ﷺ نے ان کے سامنے یہ حقیقت پیش فرمائی تو انہوں نے اس کے مقابلے میں سخت نفسیاتی رد عمل کا اظہار کیا۔ یہ لوگ اسے نہایت تعجب انگیز ، عجیب و غریب اور ایک خوفناک قسم کا نظریہ سمجھتے تھے۔ اس لئے انہوں نے بڑی سختی سے اس کا انکار کیا۔ اور مختلف انداز میں انہوں نے رسول اللہ ﷺ کو چیلنج کیا کہ آپ یہ دن لاکر دکھائیں۔ کبھی کہا اس کا وقت ہی بتا دیں۔ حضرت ابن عباس ؓ کی ایک روایت میں آتا ہے کہ جس شخص نے عذاب قیامت لانے کے بارے میں سوال کیا تھا ، وہ نضر ابن حارث تھا اور ایک دوسری روایت میں ہے کہ یہ کفار کی طرف سے سوال تھا کہ لاﺅ عذاب…

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Usmaniتفسیرِ عثمانی

Explained with ayahs 1–2

3 حضرت شاہ صاحب لکھتے ہیں " یعنی پیغمبر نے تم پر عذاب مانگا ہے وہ کسی سے نہ ہٹایا جائے گا۔ " یا عذاب مانگنے والے کفار ہوں جو کہا کرتے تھے کہ آخر جس عذاب کا وعدہ ہے وہ جلدی کیوں نہیں آتا، اے اللہ ! اگر محمد ﷺ کا کہنا سچ ہے تو ہم پر آسمان سے پتھروں کی بارش کر دے۔ یہ باتیں انکار و تمسخر کی راہ سے کہتے تھے اس پر فرمایا کہ عذاب مانگنے والے ایک ایسی آفت مانگ رہے ہیں جو بالیقین ان پر پڑنے والی ہے کسی کے روکے رک نہیں سکتی۔ کفار کی انتہائی حماقت یا شوخ چشمی ہے جو ایسی چیز کا اپنی طرف سے مطالبہ کرتے ہیں۔

Read the full tafseer →

Bayan-ul-Quranتفسیر بیان القرآن

Explained with ayahs 1–3

آیت 1 ‘ 2{ سَاَلَ سَآئِلٌم بِعَذَابٍ وَّاقِعٍ - لِّلْکٰفِرِیْنَ لَـیْسَ لَہٗ دَافِعٌ۔ } ”مانگا ایک مانگنے والے نے ایک ایسا عذاب جو واقع ہونے والا ہو ‘ کافروں کے لیے ‘ جس کو کوئی ٹال نہ سکے گا۔“ یہاں سَاَلَ سَآئِلٌسے کون مراد ہے ؟ اس بارے میں مفسرین کے درمیان بہت اختلاف پایا جاتا ہے۔ میری رائے بہت پہلے سے یہ تھی کہ یہ عذاب طلب کرنے والے خود حضور ﷺ ہیں ‘ لیکن مجھے اپنی رائے پر اطمینان اس وقت ہوا جب مجھے معلوم ہوا کہ شاہ عبدالقادر دہلوی رح کی رائے بھی یہی ہے۔ عام مفسرین میں سے بہت کم لوگ شاہ صاحب رح کی اس رائے سے متفق ہیں کہ اس آیت میں حضور ﷺ کی خواہش یا دعا کا ذکر ہے۔ اس آیت کو سمجھنے کے لیے…

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Majidiتفسیرِ ماجدی

1۔ (کہ آخر وہ آکیوں نہیں چکتا جس کا اتنی مدت سے وعدہ کیا جارہا ہے) (آیت) ” سال سآئل “۔ یہ سوال اور مطالبہ ظاہر ہے کہ تضحیک وتعریض کی راہ سے تھا۔ روایتوں میں آتا ہے کہ یہ کہنے والا نضر بن الحارث المکی تھا۔ بعض روایتوں میں ابوجہل کا نام آیا ہے۔ (آیت) ” بعذاب “۔ ب یہاں عن کے مرادف ہے۔

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Jalalainتفسیرِ جلالین

Explained with ayahs 1–3

ترجمہ : شروع کرتا ہوں اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے، ایک سوال کرنے والے یعنی ایک مانگنے والے نے کافروں پر ایسے اللہ کی طرف سے واقع ہونے والا عذاب مانگا جس کو اللہ کی طرف سے کوئی دفع کرنے والا نہیں وہ نضر بن حارث ہے اس نے کہا اے اللہ ! اگر یہ حق ہے (الآیۃ) من اللہ، واقع سے متعلق ہے کہ جو ملائکہ کے لئے سیڑھیوں والا ہے اور وہ آسمان ہے جس کی طرف فرشتے اور روح یعنی جبرئیل چڑھتے ہیں (تعرج) تا اور یا کے ساتھ یعنی اس کے حکم کے نازل ہونے کی جگہ کہ وہ آسمان ہے ایسے دن میں (فی یوم) محذوف کے متعلق ہے یعنی ان پر قیامت کے دن میں عذاب واقع ہوگا اور اس دن کی مقدار کافر کی نسبت سے تکالیف کے…

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Mazhariتفسیرِ مظہری

سال سائل . ایک مانگنے والے نے درخواست کی۔ یہ مانگنے والا نضر بن حارث تھا۔ اس نے کہا تھا اے اللہ ! اگر یہ تیری طرف سے واقعی ہے تو ہم پر آسمان سے پتھر برسا ‘ یا کوئی اور دکھ والا عذاب ہم پر لے آ۔ (ابن عباس ؓ حسب بیان نسائی و ابن ابی حاتم) ابن ابی حاتم نے سدی کی روایت سے بیان کیا کہ وہ (مطلوبہ) عذاب بروز بدر آیا۔ اوّل روایت کی بناء پر سوال سے مراد یہی دعا ہے۔ اس کا ثبوت یہ ہے کہ سالؔ کا مفعول عذاب کو بواسطۂ باء قرار دیا ہے۔ یہ بھی ممکن ہے کہ حسب قراءت نافع سال (الف کے ساتھ) ہو (سال نہ ہو) اس وقت سیلان (بہنا) سے مشتق ہوگا۔ سائلٌ بہنے والا (یعنی نالا) مطلب یہ کہ عذاب وادی سے بہہ نکلا۔ مراد یہ ہے…

Read the full tafseer →

Tafseer-Ibne-Abbasتفسیر ابن عباس

Explained with ayahs 1–2

(1۔ 2) نضر بن حارچ کافر اس عذاب کی درخواست کرتا ہے جو کہ کافروں پر واقع ہونے والا ہے جس عذاب کو کوئی ہٹانے والا نہیں، چناچہ یہ بدر کے دن مارا گیا۔ شان نزول : سَاَلَ سَاۗىِٕلٌۢ بِعَذَابٍ وَّاقِعٍ (الخ) نسائی اور ابن ابی حاتم نے حضرت ابن عباس سے روایت کیا ہے کہ سال سائل سے مراد نضر بن حارث ہے اس نے کہا تھا اللھم ان کان ھذا ھو الحق من عندک فامطر علینا حجارۃ من السماء۔ اور ابن ابی حاتم نے سدی سے سال سائل کے بارے میں روایت کیا ہے کہ یہ آیت مکہ مکرمہ میں نضر بن حارث کے متعلق نازل ہوئی اس نے کہا تھا ان کان ھذا ھو الحق (الخ) چناچہ اس کا عذاب بدر کے دن ہوا۔ ابن منذر نے حسن سے روایت کیا ہے کہ جب یہ آیت…

Read the full tafseer →

Al-Quran-al-Kareemتفسیر القرآن الکریم

Explained with ayahs 1–2

(1) سال سآئل بعذاب واقع …: اس کے دو معنی ہوسکتے ہیں، ایک یہ کہ ایک پوچھنے والے نے عذاب کے متعلق سوال کیا ہے (کہ وہ کب آئے گا ؟) اس صورت میں ”بائ“ بمعنی ”عن“ ہوگی اور مراد وہ کفری ہ سوال ہے جو وہ بار بار عذاب کو جھٹلانے اور مذاق کرنے کے لئے کیا کرتے تھے۔ جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا :(ویقولون متی ھذا الوعد ان کنتم صدقین) (الملک : 25)”اور وہ کہتے ہیں کہ وہ (عذاب کا) وعدہ کب پورا ہوگا، اگر تم سچے ہو ؟“ دوسرا معنی یہ ہے کہ ایک مانگنے والے نے عذاب مانگا ہے۔ اس سے مراد کفار کے سرکش لوگوں کی وہ دعا ہے جس میں انہوں نے اللہ تعالیٰ سے کرتے رہتے تھے کہ ہم پر جلد از جلد عذاب لے آؤ جیسا کہ فرمایا…

Read the full tafseer →

Al-Qurtubiتفسیر القرطبی

Explained with ayahs 1–3

سال سائل بعذات واقع۔ نافع اور ابن عامر نے سال سائل پڑھا ہے (1) یعنی ہمزہ کے بغیر پڑھا ہے باقی قراء نے ہمزہ کے ساتھ پڑھا ہے۔ جس نے اسے ہمزہ کے ساتھ پڑھا ہے تو اس وقت یہ سوال سے مشتق ہوگا۔ باء کے بارے میں جائز ہے کہ یہ زائدہ ہو۔ یہ بھی جائز ہے کہ یہ عن کے معین میں ہو۔ سوال، دعا کے معنی میں ہوگا یعنی ایک دعوت دینے والے نے عذاب کو دعوت دی، یہ حضرت ابن عباس اور دوسرے علماء سے مروی ہے یہ جملہ بولا جاتا ہے : دعا علی فلاں بانویل دعا علیہ بالعذاب یہ جملہ بولا جاتا ہے : دعوت زیداً یعنی میں نے اس کے حاض رہونے کی التماس کی مراد ہوگا ایک التماس کرنے والے نے کافروں کے لئے عذاب کیا لتماس کی۔ قیامت کے روز…

Read the full tafseer →

Dure-Mansoorتفسیر درِ منثور

Explained with ayahs 1–2

1۔ فریابی وعبد بن حمید والنسائی وابن ابی حاتم والحاکم وصححہ وابن مردویہ نے ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ آیت سال سائل ایک سوال کرنے والے نے سوال کیا یعنی نضر بن حارث نے اور اس نے یہ کہا تھا اے اللہ اگر یہ حق ہے تیرے پاس تو ہم پر پتھر برسادیجیے اور فرمایا آیت للکفرین لیس لہ دافع من اللہ ذی المعارج۔ یعنی اس عذاب کے بارے میں جو ہو کر رہنے والا ہے۔ آیت للکفرین لیس لہ دافع من اللہ ذی المعارج۔ یعنی یہ تیار ہے کافروں کے لیے کہ اس کو کوئی ٹالنے والا نہیں۔ یہ اللہ کی طرف سے ہے جو درجات کا مالک ہے۔ 2۔ ابن المنذر نے زید بن اسلم (رح) سے اس طرح روایت کیا۔ سورۃ المعارج کا شان نزول 3۔ ابن ابی حاتم نے سدی رحمۃ…

Read the full tafseer →

Mutaliya-e-Quranتفسیر مطالعہ قرآن

[سَاَلَ سَاۗىِٕلٌۢ: مانگا ایک مانگنے والے نے ][ بِعَذَابٍ : ایک ایسا عذاب جو ][ وَّاقِع : واقع ہونے والا ہے ]

Read the full tafseer →

Anwar-ul-Bayanتفسیر انوار البیان

Explained with ayahs 1–3

قیامت کے دن کافروں کی بدحالی اور بےسروسامانی، ان کی کوئی مدد کرنے والا نہ ہو گا یہاں سے سورة ٴ معارج شروع ہو رہی ہے چونکہ اس میں لفظ ذی المعارج وارد ہوا ہے جو اللہ تعالیٰ کی صفت ہے اس لیے سورة ٴ المعارج کے نام سے موسوم ہوئی المعارج معرج کی جمع ہے جس کا معنی ہے چڑھنے کی جگہ۔ مفسرین نے فرمایا ہے کہ المعارج سے آسمان مراد ہے چونکہ آسمانوں سے زمین کی طرف اور زمین سے آسمانوں کی طرف فرشتوں کا آنا جانا رہتا ہے اس لیے آسمانوں کو المعارج فرمایا اور خالق تعالیٰ شانہٗ ہر چیز کا پیدا کرنے والا ہے آسمان بھی اس کی مخلوق ہیں جہاں سے فرشتوں کا گزر ہوتا ہے۔ اس لیے اللہ تعالیٰ کا ایک وصف ذی المعارج ذکر فرمایا۔…

Read the full tafseer →

Maarif-ul-Quranمعارف القرآن

Explained with ayahs 1–35

مجازات عناد وسرکشی کفار وشدت کرب و اضطراب در روز قیامت : قال اللہ تعالیٰ (آیت) ” سال سآئل بعذاب واقع ...... الی ...... فی جنت مکرمون “۔ (ربط) گذشتہ سورت کا مضمون اہل جہنم کے احوال پر مشتمل تھا اور یہ کہ مجرموں کو کس ذلت کے ساتھ خدا کے عذاب اور قہر کی گرفت میں لیاجائے گا اب اس سورت میں ایسے مجرمین کی معاندانہ روش بیان کرکے اس پر مذمت اور سزا کا ذکر فرمایا جارہا ہے اور یہ کہ روز قیامت ایسے سرکشوں کی بےبسی کا کیا عالم ہوگا جو دنیا میں غرور ونخوت کا پیکر بنے ہوتے تھے ارشاد فرمایا۔ مانگا ہے ایک مانگنے والے نے ایسا عذاب جو واقع ہونے والا ہے کافروں کے واسطے جس کو کوئی ٹلانے والا نہیں وہ عذاب ہر حال…

Read the full tafseer →

Jawahir-ul-Quranجواھر القرآن

Explained with ayahs 1–4

2:۔ ” سال سائل “ للکفرین، واقع سے متعلق ہے۔ ” من اللہ “ دافع سے متعلق ہے یعنی اس عذاب کے اللہ کی طرف سے وقوع کو کوئی روکنے والا نہیں یا واقع سے متعلق ہے۔ ” ذی المعارج “ سیڑھیوں والا مراد آسمان ہیں۔ یہ اللہ تعالیٰ کی عظمت شان کی طرف اشارہ ہے۔ فی یوم، تعرف سے متعلق ہے۔ فرشتے جب اپنے اپنے مخصوص مقامات میں واپس جاتے ہیں، تو ان کو اتنا فاصلہ طے کرنا ہوتا ہے جسے طے کرنے کے لیے انسانوں کو پچاس ہزار سال کا عرصہ درکار ہو، لیکن فرشتے اس فاصلے کو چند لمحوں میں طے کرلیتے ہیں۔ ای عروج الملائکۃ الی المکان الذی ھو محلہم فی وقت کان مقدارہ علی غیرہم لو صعد خمسین الف سنۃ (قرطبی ج 18 ص 281) ۔ الروح سے جبریل…

Read the full tafseer →

Mualim-ul-Irfanمعالم العرفان

Explained with ayahs 1–14

کوائف اور مضامین : اس سورة کا نام المعارج ہے۔ اس کی تیسری آیت میں معارج کا لفظ ہے جس سے اس سورة کا نام لیا گیا ہے۔ یہ سورة مکی زندگی میں نازل ہوئی۔ اس کے دو رکوع چوالیس آیتیں ، دو سو سولہ کلمات اور آٹھ سو اکسٹھ حروف ہیں۔ اس کے مضامین گزشتہ سورة الحاقہ سے ملتے ہیں۔ اس سورة کے ابتدا میں قیامت کا ذکر ہے ۔ آخر رکوع میں نبوت اور رسالت کا انکار کرنے والوں کا رد ہے۔ اس سورة میں بھی زیادہ تر قیامت کے بارے میں ارشادات ہیں۔ سابقہ سورة سے ربط : اس سے پہلی سورة میں بیان ہوا کہ مشرکین جن کو قیامت کے روز بائیں ہاتھ میں اعمالنامہ ملے گا۔ وہ بڑا افسوس کریں گے۔ اور جہنم میں داخل ہونے کی وجہ یہ بیان کریں گے کہ…

Read the full tafseer →

Mufradat-ul-Quranمفردات القرآن

سَاَلَ سَاۗىِٕلٌۢ بِعَذَابٍ وَّاقِعٍ۝ 1 سأل السُّؤَالُ : استدعاء معرفة، أو ما يؤدّي إلى المعرفة، واستدعاء مال، أو ما يؤدّي إلى المال، فاستدعاء المعرفة جو ابه علی اللّسان، والید خلیفة له بالکتابة، أو الإشارة، واستدعاء المال جو ابه علی الید، واللّسان خلیفة لها إمّا بوعد، أو بردّ. ( س ء ل ) السؤال ( س ء ل ) السوال کے معنی کسی چیز کی معرفت حاصل کرنے کی استد عایا اس چیز کی استز عا کرنے کے ہیں ۔ جو مودی الی المعرفۃ ہو نیز مال کی استدعا یا اس چیز کی استدعا کرنے کو بھی سوال کہا جاتا ہے جو مودی الی المال ہو پھر کس چیز کی معرفت کی استدعا کا جواب اصل مٰن تو زبان سے دیا جاتا ہے لیکن کتابت یا اشارہ اس کا…

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Haqqaniتفسیرِ حقانی

Explained with ayahs 1–7

ترکیب : سأل قرء الجمہور بالھمزۃ من السوال وھو متضمن بمعنی الدعاء ولذا عدی بالباء وقریٔ بغیر ھمزۃ وھوا مامن باب التخفیف والمعنی واحد اومن السیلان والمعنی سال واوفی جہنم یقال لہ سائل کماقال زید بن ثابت ویؤیدہ قرأۃ ابن عباس سال سیل ای اندفع وا وب عذاب واقع بعذاب والباء بمعنی عن کقولہ فاسئل بہ خبیرا وھومفعول ثان لسال والمفعول الاول محذوف ای اللہ اوالنبی سال یتعدی الی مفعولین ویجوزالاقتصاء علی احدھما قالہ ابوعلی الفارسی للکافرین الجاء متعلق بواقع ویمکن ان یتعلق بثالت ویکون صفۃ افریٰ بعذاب والاولیٰ واقع لیس لہ الخ صفۃ اخریٰ لعذاب اوحال منہ او مستانفۃ من اللہ متعلق بواقع ای بواقع ویمکن ان یتعلق…

Read the full tafseer →

Ruh-ul-Quranروح القرآن

Explained with ayahs 1–3

سَأَلَ سَآئِلٌم بِعَذَابٍ وَّاقِعٍ ۔ لِّلْـکٰفِرِیْنَ لَیْسَ لَـہٗ دَافِعٌ۔ مِّنَ اللّٰہِ ذِی الْمَعَارِجِ ۔ (المعارج : 1 تا 3) (مانگنے والے نے عذاب مانگا ہے، جو ضرور واقع ہونے والا ہے۔ کافروں کے لیے ہے کوئی اسے دفع کرنے والا نہیں۔ اس اللہ کی طرف سے جو عروج کے زینوں والا ہے۔ ) سَأَلَ کا معنی و مراد آیت کے پہلے لفظ سَأَلَ کا معنی بعض اہل تفسیر نے ” پوچھنا “ کیا ہے، یعنی کسی پوچھنے والے نے پوچھا، کہ وہ عذاب جس سے آپ ﷺ ہمیں ڈراتے رہتے ہیں، وہ کب آئے گا یا وہ قیامت جس کی آپ ﷺ ہمیں بار بار خبر دیتے ہیں وہ کب آئے گی ؟ لیکن حقیقت یہ ہے کہ عربی زبان میں سوال جب کسی چیز کی تحقیق کے لیے آتا ہے تو اس…

Read the full tafseer →

Fahm-ul-Quranفہم القرآن

Explained with ayahs 1–2

فہم القرآن ربط سورت : کفار بار بار نبی ﷺ سے عذاب کا مطالبہ کرتے تھے جس پر انہیں انتباہ کیا گیا ہے کہ جس عذاب کا تم مطالبہ کرتے ہو، وہ نازل ہوگا تو اسے ٹالنے والا کوئی نہیں ہوگا۔ المعارج کی ابتدا اس بات سے ہورہی ہے کہ ایک سوال کرنے والے نے سوال ہے کہ جس عذاب سے ہمیں ڈرایا جاتا ہے وہ اب تک وارد کیوں نہیں ہوا ؟ ” سَاَلَ سَآءِلٌ“ کے بارے میں مفسرین کا خیال ہے کہ بظاہر تو یہ الفاظ سوال کے لیے استعمال ہوتے ہیں لیکن اہل عرب ان الفاظ کو کسی چیز کا مطالبہ کرنے کے لیے بھی استعمال کرتے ہیں۔ اس معنٰی میں اس لیے گنجائش ہے کہ اکثر اوقات سائل اپنے سوال میں کسی نہ کسی بات کا مطالبہ ہی کیا کرتا ہے۔ حقیقت میں…

Read the full tafseer →

Madarik-ut-Tanzilمدارک التنزیل

1 : سَاَلَ سَآپلٌم بِعَذَابٍ وَّ اقِعٍ (ایک درخوست کرنے والا اس عذاب کی درخواست کرتا ہے) سائل سے نضربن الحارث مراد ہے۔ جس نے کہا تھا ان کان ھذا ھو الحق منعندک فامطر علینا حجارۃ من السماء اوائتنا بعذاب الیم ] الانفال : 32[ نمبر 2۔ اس سے مراد نبی اکرم ﷺ ہیں کہ آپ نے کفار پر نزول عذاب کی دعا فرمائی۔ سائل میں جب کہ دعا کا معنی متضمن ہے اس لئے اس کو باء سے متعدی کیا گیا گویا اس طرح کہا گیا دعاء داع ایک دعا کرنے والے نے دعا کی۔ بِعَذَابٍ وَّ اقِعٍ (واقع ہونے والے عذاب کی) عرب کہتے ہیں۔ دعاء بِکَذَا جب وہ دعامانگے اور طلب کرے ایک ارشاد الٰہی میں اسی کو ذکر فرمایا یدعون فیھا بکل فاکھۃ ] الدخان : 55[۔…

Read the full tafseer →

Ahsan-ut-Tafaseerاحسن التفاسیر

Explained with ayahs 1–7

1۔ 7۔ نسائی 1 ؎ تفسیر ابن ابی حاتم وغیرہ میں حضرت عبد اللہ بن عباس ؓ سے روایت ہے جس کا حاصل یہ ہے کہ ابوجہل نضر بن حارث اور قریش میں کے سرکش لوگوں نے جب اللہ تعالیٰ سے عذاب کی خواہش کی اور یہ کہا کہ جو کچھ محمد کہتے ہیں اگر وہ حق بات ہے اور ہم لوگ اس کو نہیں مانتے ہیں تو خدا کرے کہ ہم لوگوں پر آسمان سے پتھروں کا مینہ برسے یا اور کوئی سخت عذاب ہم لوگوں پر نازل ہوجائے اس پر اللہ نے یہ آیتیں نازل فرمائی ہیں اور فرمایا کہ یہ قریش میں کے سرکش لوگ عذاب الٰہی کو دور گن کر اس طرح کی سرکشی کی باتیں کرتے ہیں مگر اللہ کے نزدیک پچھلی قوموں کی طرح نہ ان مشرکوں پر دنیا میں کوئی عذاب نازل کردینا کچھ دور ہے…

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Saadiتفسیرِ سعدی

اللہ تبارک وتعالی معاندین حق کی جہالت کو اور استہزا کے طور پان کے عذاب الٰہی کو مشکل اور اس بارے میں اللہ تعالیٰ کو عاجز سمجھتے ہوئے عذاب کے لیے جلدی مچانے کو بیان کرتے ہوئے فرماتا ہے۔ (سال سائل) یعنی عذاب کی جو واقع ہو کررہے گا کافروں پر، (بعذاب واقع للکافرین۔ من اللہ) ۔ ان کے کفر وعناد کی بنا پر عذاب کے مستحق ہونے کی وجہ سے۔

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Madaniتفسیرِ مدنی

1 ۔ منکرین کی ہٹ دھرمی اور مت ماری کا ایک نمونہ : سو اس سے منکرین کے عناد و ہٹ دھرمی اور ان کی مت ماری کا ایک نمونہ و مظہر سامنے آتا ہے کہ وہ عذاب سے بچنے کی فکر کرنے کی بجائے الٹا اس کے لانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ والعیاذ باللہ العظیم۔ سال کے معنی پوچھنے کے بھی آتے ہیں اور مانگنے کے بھی، اس لئے بعض حضرات مفسرین نے پہلے معنی کے اعتبار سے فرمایا ہے کہ پوچھا ایک پوچھنے والے نے کہ وہ عذاب کن لوگوں پر واقع ہوگا تو ان کے جواب میں ارشاد فرمایا گیا کہ وہ ان کافروں پر واقع ہوگا جو ایمان کی دولت سے محروم رہے ہوں گے، جو کہ سب سے بڑی محرومی ہے، والعیاذ باللہ العظیم مگر جمہور مفسرین کرام کے نزدیک یہاں پر…

Read the full tafseer →

Mafhoom-ul-Quranمفہوم القرآن

Explained with ayahs 1–4

منکرین کے لئے قیامت کی وضاحت تشریح : اہل مکہ منکرین قیامت ہنسی مذاق میں عذاب مانگتے ہیں کیونکہ ان کے خیال کے مطابق یہ بات بس یونہی کہہ دی گئی ہے جب کہ اس کی تصدیق پکی طرح ہوچکی ہے کہ یہ اللہ رب العزت کی طرف سے نازل کیا جائے گا جس کی طرف روح الامین اور فرشتے چڑھتے ہیں ایک ایسے دن میں جس کا اندازہ یہ ہے کہ وہ ہمارے پچاس ہزار سالوں کے برابر ہے۔ کافر ایسا عذاب مانگ رہے تھے یعنی اپنے لیے عذاب کی بد دعا کرتے تھے۔ اس سے مراد ابو جہل بن ہشام اور دوسرا نضر بن حارث ہے اس بد دعا سے معلوم ہوا کہ وہ قرآن کریم کو اللہ کی طرف سے نازل تسلیم کرنے کو تیار نہ تھے اور نہ ہی انہیں قرآن کی وعید کا کچھ اعتبار تھا…

Read the full tafseer →

Asrar-ut-Tanzilاسرار التنزیل

Explained with ayahs 1–34

سورة المعارج۔ آیات 1 تا 35۔ اسرار ومعارف۔ مانگنے والے نے عذاب مانگا کہ کفار نے کہا تھا کہ اگر یہ قرآن حق ہے تو ہم پر عذاب نازل کر لیکن عموما کفار کے عمل سے ظاہر ہے کہ ان کی طرح یہ بھی سمجھتے ہیں کہ ایسا کچھ نہ ہوگا اور ہم اپنی پسند دنیا پہ نافذ کرسکتے ہیں مگر یہ حق ہے اور کفار پر عذاب آئے گا اور اسے کوئی روک نہ سکے گا یہ عذاب اس اللہ کی طرف سے جو بلندیوں اور عظمتوں کا مالک ہے۔ مومن کی روح عظمتوں سے واقف ہے۔ جن بلندیوں سے فرشتے آگاہ ہیں اور اس دن بھی چڑھیں گے ۔ جو پچاس ہزار سال کا ہوگا اور مومن کی ارواح کے بھی صاحب روح المعانی کے مطابق زینہ بہ زیرنہ درجات ہیں جو عظمت الٰہی پہ دلالت کرتے ہیں…

Read the full tafseer →

Ashraf-ul-Hawashiاشرف الحواشی

Explained with ayahs 1–2

ف 2 حضرت ابن عباس فرماتے ہیں یہ شخص جس نے عذاب مانگا نضر بن حارث تھا جبکہ اس نے یہ کہا تھا اللھم ان کان ھذا ھو الحق میں عندک فامطر علینا حجارۃ من السمآء اوئینا بعذاب الیم چناچہ یہ شخص بدر کے روزمارا گیا۔ جمہور علماء تفسیر نے یہی تاویل کی ہے۔ یا ممکن ہے عذاب مانگنے والے سے مراند آنحضرت ہی ہوں۔ چناچہ شاہ صاحب لکھتے ہیں۔ ” یعنی پیغمبر نے تم پر عذاب مانگا ہے وہ کسی سے نہ ہٹایا جائیگا۔ (موضح) مگر پہلی تاویل قابل ترجیح ہے۔

Read the full tafseer →

Anwar-ul-Bayanانوار البیان

(70:1) سال سائل : سال ماضی واحد مذکر غائب سؤال (باب فتح) مصدر بمعنی سوال کرنا، دریافت کرنا۔ مانگنا۔ طلب کرنا۔ سائل اسی مصدر سے اسم فاعل کا صیغہ واحد مذکر۔ سوال کرنے والا۔ پوچھنے والا۔ سأل سائل کی پوچھنے والے نے پوچھا۔ بعذاب واقع ب بمعنی عن ہے۔ جیسا کہ اور جگہ قرآن مجید میں ہے فسئل بہ خبیرا (25:59) تو اس کا حال کسی باخبر سے دریافت کرلو۔ عذاب واقع موصوف و صفت دونوں مل کر مفعول ثانی سأل کے، مفعول اول محذوف ہے ای سأل اللہ سائل کسی (یا ایک) سوال کرنے والے نے اللہ سے سوال کیا ۔ واقع اسم فاعل صیغہ واحد مذکر وقع باب فتح مصدر سے بمعنی نازل ہونے والا۔ فائدہ : اس سورت کا شان نزول یہ ہے جسے نسائی اور…

Read the full tafseer →

Baseerat-e-Quranبصیرتِ قرآن

Explained with ayahs 1–18

لغات القرآن۔ سال۔ سوال کیا۔ مانگا۔ ذی المعارج۔ زینوں والا۔ خمیسین الف۔ پچاس ہزار۔ المھل۔ دھنکی ہوئی روئی۔ فصیلۃ ۔ کنبہ۔ خاندان۔ توی۔ وہ رہتا ہے۔ لظی۔ بھڑکتی آگے۔ نزاعۃ۔ کھینچنے والی۔ الشوی۔ کھال اور اس کا ٹکڑا۔ اوعی۔ سنبھال کر رکھتا ہے۔ تشریح : کفار مکہ اللہ تعالیٰ سے خیر اور بھلائی مانگنے کے بجائے اس کے عذاب اور قیامت آنے کی جلدی کیا کرتے تھے۔ حالانکہ وہ اس عذاب اور قیامت کا سوال کریں یا نہ کریں وہ تو بہرحال اپنے وقت پر واقع ہو کر رہے گے اور جب قیامت کے دن کفار ومشرکین پر عذاب آئے گا تو وہ اس قدر بھیانک اور سخت عذاب ہوگا جس کو ساری دنیا مل کر بھی نہ ٹال سکے گی کیونکہ یہ عذاب اس اللہ کی طرف…

Read the full tafseer →

Mazhar-ul-Quranمظہر القرآن

Explained with ayahs 1–7

روح کابیان۔ (ف 1) ان آیتوں میں یہ جو ذکر ہے کہ اللہ تعالیٰ کی طرف فرشتے اور روح چڑھتے ہیں اس کے دومعنی ہیں۔ ایک تو حضرت جبرائیل (علیہ السلام) کا نام روح قرآن شریف میں آیا ہے۔ دوسرا معنی یہ ہیں کہ نیک لوگ جب مرتے ہیں تو ان کی روح کو فرشتے اللہ کے روبرولے جاتے ہیں ، پچاس ہزار برس کا ذکر جو آن آیتوں میں ہے کہ اس کے بعد دو معنی ہیں۔ ایک تو یہ کہ قیامت کے دن کی درازی پچاس ہزار برس کی ہوگی ، دوسرے معنی یہ ہیں کہ ساتویں زمین سے عرش معلی تک پچاس ہزار برس کا راستہ انسان کے چلنے کا ہے جس کو اللہ کے فرشتے روز کے رز طے کرتے ہیں حاصل مطلب ان دونوں معنی کا یہ ہے کہ جب اللہ تعالیٰ کی درگاہ میں ہزاروں برس کا…

Read the full tafseer →

Tafseer-al-Kitaabتفسیر الکتاب

Explained with ayahs 1–3

[1] عبداللہ بن عباس ؓ سے روایت ہے کہ یہ مانگنے والا نضر بن الحارث المکی تھا جس نے دعا کی تھی کہ یارب، اگر یہ قرآن حق ہو اور تیرا کلام ہو تو ہمارے اوپر آسمان سے پتھر برسا یا دردناک عذاب بھیج۔ اسی کا جواب یہاں دیا گیا ہے۔

Read the full tafseer →

Siraj-ul-Bayanسراج البیان

Explained with ayahs 1–3

سورة المعارج 1: سال سائل سے یا تو کوئی ایک شخص مراد ہے ۔ جیسا کہ بعض روایات میں آتا ہے ۔ کہ نضرین حارث نے مطالبہ کیا تھا ۔ کہ وہ عذاب جس کا آپ وعدہ کرتے ہیں ۔ اور کہتے ہیں ۔ کہ تکذیب کی صورت میں اس کا آنا ناگریز ہے ۔ وہ کیوں نہیں آتا ۔ وہ آئے اور ہم کو فنا کے گھاٹ اتاردے ۔ یا کوئی شخص مراد نہیں ہے ۔ بلکہ پوری قوم مراد ہے ۔ کہ نزول وعید کی پیشگوئی کو سن کر ان کے دلوں میں شکوک پیدا ہوئے ۔ اور انہوں نے ان شکوک کا مذکرہ ایک دوسرے سے کیا ۔ اس پر اس سورت میں سال سائل کے انداز میں جواب مرحمت فرمایا گیا ب عذاب واقع میں (با) ظن کے معنے میں ہے ۔ جیسا کہ قرآن میں دوسری جگہ بھی آئا ہے ۔ فاسئل بہ یچلوا…

Read the full tafseer →

Kashf-ur-Rahmanکشف الرحمٰن

(1) ایک درخواست کرنے والے اور مانگنے والے نے ایسا عذاب مانگا اور ایسے عذاب کی درخواست کی جو واقع ہونے والا ہے۔

Read the full tafseer →

Bayan-ul-Quranبیان القرآن

Explained with ayahs 1–3

ف 1۔ اس سورة میں بھی مثل سورة حاقہ کے مجازاة کا اور بعض اعمال موجبہ مجازاة کا بیان ہے۔

Read the full tafseer →

Urwatul-Wusqaaعروۃ الوثقٰی

ایک طلب کرنے والے نے اس عذاب کو طلب کیا ہے جو واقع ہو کر رہے گا 1 ؎ (سال) اس نے مانگا۔ سوال سے ماضی کا صیغہ واحد مذکر غائب۔ ایک دریافت کرنے والے نے دریافت کیا یا سوال کرنے والے نے سوال کیا۔ ایک طلب کرنے والے نے طلب کیا۔ کیا طلب کیا ؟ فرمایا ایک عذاب طلب کیا جو واقع ہو کر رہے۔ افسوس کہ طلب کرنے والے نے اور مانگنے والے نے کتنی بری چیز کو طلب کیا اگر اس احمق کو مانگنا ہی تھا تو کوئی اچھی چیز تو مانگتا جس سے اس کی دنیا اور آخرت سنور جاتی اس نے طلب کیا تو کیا طلب کیا۔ اس کی تفصیل دیکھنا مقصود ہو تو عروۃ الوثقی جلد چہارم سورة الانفال کی آیت 32 کی تفسیر دیکھیں۔ کفار اس طرح کا عذاب طلب کرتے رہے ایک…

Read the full tafseer →

Maarif-ul-Quran (En)معارف القرآن انگلش

Explained with ayahs 1–3

The disbelievers used to come to the Holy Prophet ﷺ in groups mocking at the Muslims, and denying the Islamic beliefs, including Resurrection. But at the same time, they used to claim, in ironical style, that they would enter the Paradise, and enjoy its bliss. This verse refers to this attitude of the disbelievers. Since their pretended aspiration to enter Paradise was merely a mockery, and in fact they intended to deny Resurrection, their denial is refuted in this verse by saying that admittedly Allah has created them from a lifeless drop of semen, as they knew it well, and a drop of semen…

Read the full tafseer →

Tafheem-ul-Quran (En)تفہیم القرآن انگلش

Explained with ayahs 1–2

1 Some commentators have taken the verb sa'ala in the Text in the meaning of asking, and have interpreted the verse to mean: "The asker has asked: whom will the torment with which we are being threatened befall'" And AIIah has answered it, saying: "!t will befall the disbelievers." But most of the conunentators have taken sa ala here in the meaning of demanding. Nasa'i and other traditionists have related a tradition from Ibn 'Abbas, and Hakim hold it as authentic, that Nadr bin al-Harith Kaladah had said "O God, if it is really the Truth sent dawn by You, then rain down stones on us from the…

Read the full tafseer →