70. Surah Al-Ma'aarij
المعارجThe Ascending Stairways · 44 ayahsتفسیر الکتاب
سَاَلَ سَآئِلٌۢ بِعَذَابٍ وَّاقِعٍۙ Open ayah 70:1 in the Quran reader
ایک مانگنے والے نے عذاب مانگا ہے جو ضرور واقع ہونے والا ہے
لِّلْكٰفِرِیْنَ لَیْسَ لَهٗ دَافِعٌۙ Open ayah 70:2 in the Quran reader
کافروں پر، کوئی اسے دفع کرنے والا نہیں۔
مِّنَ اللّٰهِ ذِی الْمَعَارِجِؕ Open ayah 70:3 in the Quran reader
(وہ عذاب) اللہ کی طرف سے ہوگا جو بلندیوں کا مالک ہے۔
تَعْرُجُ الْمَلٰٓئِكَةُ وَ الرُّوْحُ اِلَیْهِ فِیْ یَوْمٍ كَانَ مِقْدَارُهٗ خَمْسِیْنَ اَلْفَ سَنَةٍۚ Open ayah 70:4 in the Quran reader
فرشتے اور روح اس کے پاس چڑھ کر جائیں گے ایک ایسے دن میں جس کی مقدار (دنیا کے) پچاس ہزار سال (کے برابر) ہے۔
فَاصْبِرْ صَبْرًا جَمِیْلًا Open ayah 70:5 in the Quran reader
پس (اے پیغمبر، ) تم (ان لوگوں کے استہزا پر) صبر کرو (اور صبر بھی) صبر جمیل۔
اِنَّهُمْ یَرَوْنَهٗ بَعِیْدًاۙ Open ayah 70:6 in the Quran reader
بیشک یہ لوگ اس (دن) کو بعید (ازقیاس) سمجھتے ہیں
وَّ نَرٰىهُ قَرِیْبًاؕ Open ayah 70:7 in the Quran reader
اور ہمارے نزدیک یہ (نہ صرف ممکن بلکہ) قریب (الوقوع) ہے۔
یَوْمَ تَكُوْنُ السَّمَآءُ كَالْمُهْلِۙ Open ayah 70:8 in the Quran reader
(وہ عذاب اس دن ہوگا) جس دن آسمان (رنگ میں) تیل کی تلچھٹ جیسا ہوجائے گا۔
وَ تَكُوْنُ الْجِبَالُ كَالْعِهْنِۙ Open ayah 70:9 in the Quran reader
اور پہاڑ رنگین اون کے مانند ہوجائیں گے۔
وَ لَا یَسْئَلُ حَمِیْمٌ حَمِیْمًاۚۖ Open ayah 70:10 in the Quran reader
اور کوئی (جگری) دوست (اپنے جگری) دوست کو نہ پوچھے گا۔
یُّبَصَّرُوْنَهُمْ١ؕ یَوَدُّ الْمُجْرِمُ لَوْ یَفْتَدِیْ مِنْ عَذَابِ یَوْمِئِذٍۭ بِبَنِیْهِۙ Open ayah 70:11 in the Quran reader
(حالانکہ) وہ ایک دوسرے کو دکھا دئیے جائیں گے۔ مجرم تمنا کرے گا کہ کاش اس دن کے عذاب سے بچنے کے لئے اپنے بیٹوں کو۔
وَ صَاحِبَتِهٖ وَ اَخِیْهِۙ Open ayah 70:12 in the Quran reader
اپنی بیوی کو، اپنے بھائی کو
وَ فَصِیْلَتِهِ الَّتِیْ تُئْوِیْهِۙ Open ayah 70:13 in the Quran reader
اور اپنے کنبے کو جو ( وقت پڑنے پر) اس کو پناہ دیا کرتا تھا۔
وَ مَنْ فِی الْاَرْضِ جَمِیْعًا١ۙ ثُمَّ یُنْجِیْهِۙ Open ayah 70:14 in the Quran reader
اور تمام (انسان) جو زمین میں ہیں (سب کو فدیے میں دے دے) پھر (یہ فدیہ) اسے (عذاب سے) نجات دلا دے۔
كَلَّا١ؕ اِنَّهَا لَظٰىۙ Open ayah 70:15 in the Quran reader
ہرگز نہیں، وہ بھڑکتی ہوئی آگ (کی لپٹ ایسی) ہوگی۔
نَزَّاعَةً لِّلشَّوٰىۚۖ Open ayah 70:16 in the Quran reader
کہ (دور ہی سے مجرموں کی) کھال چاٹ جائے گی
تَدْعُوْا مَنْ اَدْبَرَ وَ تَوَلّٰىۙ Open ayah 70:17 in the Quran reader
(اور) ہر اس شخص کو پکارے گی جس نے (دنیا میں حق سے) روگردانی کی اور پیٹھ پھیری۔
وَ جَمَعَ فَاَوْعٰى Open ayah 70:18 in the Quran reader
اور (ساری عمر) مال جمع کیا اور (اللہ کی راہ میں خرچ نہ کیا بلکہ) سینت سینت کر رکھا۔
اِنَّ الْاِنْسَانَ خُلِقَ هَلُوْعًاۙ Open ayah 70:19 in the Quran reader
حقیقت یہ ہے کہ انسان بےصبرا پیدا کیا گیا ہے۔
اِذَا مَسَّهُ الشَّرُّ جَزُوْعًاۙ Open ayah 70:20 in the Quran reader
جب اسے تکلیف پہنچتی ہے تو گھبرا اٹھتا ہے۔
وَّ اِذَا مَسَّهُ الْخَیْرُ مَنُوْعًاۙ Open ayah 70:21 in the Quran reader
اور جب اسے خوشحالی نصیب ہوتی ہے تو بخیل بن جاتا ہے۔
اِلَّا الْمُصَلِّیْنَۙ Open ayah 70:22 in the Quran reader
مگر وہ نماز پڑھنے والے (ایسے نہیں)
الَّذِیْنَ هُمْ عَلٰى صَلَاتِهِمْ دَآئِمُوْنَ۪ۙ Open ayah 70:23 in the Quran reader
جو اپنی نماز کے پابند ہیں۔
وَ الَّذِیْنَ فِیْۤ اَمْوَالِهِمْ حَقٌّ مَّعْلُوْمٌ۪ۙ Open ayah 70:24 in the Quran reader
اور جن کے مال میں ایک معین حق ہے۔
لِّلسَّآئِلِ وَ الْمَحْرُوْمِ۪ۙ Open ayah 70:25 in the Quran reader
سائل کا اور محروم کا۔
وَ الَّذِیْنَ یُصَدِّقُوْنَ بِیَوْمِ الدِّیْنِ۪ۙ Open ayah 70:26 in the Quran reader
اور جو روز جزا کی تصدیق کرتے رہتے ہیں،
وَ الَّذِیْنَ هُمْ مِّنْ عَذَابِ رَبِّهِمْ مُّشْفِقُوْنَۚ Open ayah 70:27 in the Quran reader
اور جو اپنے رب کے عذاب سے ڈرتے رہتے ہیں۔
اِنَّ عَذَابَ رَبِّهِمْ غَیْرُ مَاْمُوْنٍ Open ayah 70:28 in the Quran reader
بیشک ان کے رب کا عذاب نڈر ہونے کی چیز ہے بھی نہیں،
وَ الَّذِیْنَ هُمْ لِفُرُوْجِهِمْ حٰفِظُوْنَۙ Open ayah 70:29 in the Quran reader
اور جو اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرتے ہیں۔
اِلَّا عَلٰۤى اَزْوَاجِهِمْ اَوْ مَا مَلَكَتْ اَیْمَانُهُمْ فَاِنَّهُمْ غَیْرُ مَلُوْمِیْنَۚ Open ayah 70:30 in the Quran reader
سوائے اپنی بیویوں یا اپنے ہاتھ کے مال کے کہ (ان کے زناشوی یعنی میاں بیوی کے تعلقات میں) ان پر کوئی الزام نہیں۔
فَمَنِ ابْتَغٰى وَرَآءَ ذٰلِكَ فَاُولٰٓئِكَ هُمُ الْعٰدُوْنَۚ Open ayah 70:31 in the Quran reader
لیکن جو اس کے علاوہ کچھ اور چاہیں تو ایسے ہی لوگ حد سے گزر جانے والے ہیں۔
وَ الَّذِیْنَ هُمْ لِاَمٰنٰتِهِمْ وَ عَهْدِهِمْ رٰعُوْنَ۪ۙ Open ayah 70:32 in the Quran reader
اور جو اپنی امانتوں اور اپنے عہد (وپیمان) کا پاس رکھتے ہیں،
وَ الَّذِیْنَ هُمْ بِشَهٰدٰتِهِمْ قَآئِمُوْنَ۪ۙ Open ayah 70:33 in the Quran reader
اور جو اپنی گواہیوں میں (راست بازی پر) قائم رہتے ہیں
وَ الَّذِیْنَ هُمْ عَلٰى صَلَاتِهِمْ یُحَافِظُوْنَؕ Open ayah 70:34 in the Quran reader
اور جو اپنی نمازوں کی حفاظت کرتے ہیں۔
اُولٰٓئِكَ فِیْ جَنّٰتٍ مُّكْرَمُوْنَ٢ؕ۠ Open ayah 70:35 in the Quran reader
یہی لوگ عزت کے ساتھ (بہشت کے) باغوں میں (داخل) ہوں گے۔
فَمَالِ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا قِبَلَكَ مُهْطِعِیْنَۙ Open ayah 70:36 in the Quran reader
تو (اے پیغمبر، ) ان کافروں کو کیا ہوا کہ وہ تمہاری طرف دوڑے چلے آ رہے ہیں
عَنِ الْیَمِیْنِ وَ عَنِ الشِّمَالِ عِزِیْنَ Open ayah 70:37 in the Quran reader
دائیں اور بائیں طرف سے ٹولیاں بن بن کر (چلے آ رہے ہیں) ؟
اَیَطْمَعُ كُلُّ امْرِئٍ مِّنْهُمْ اَنْ یُّدْخَلَ جَنَّةَ نَعِیْمٍۙ Open ayah 70:38 in the Quran reader
کیا ان میں سے ہر ایک یہ طمع کرتا ہے کہ وہ (اہل ایمان کی طرح) نعمت بھری جنت میں داخل کردیا جائے گا ؟
كَلَّا١ؕ اِنَّا خَلَقْنٰهُمْ مِّمَّا یَعْلَمُوْنَ Open ayah 70:39 in the Quran reader
ہرگز نہیں، ہم نے پیدا کیا ہے ان کو اس چیز سے جسے یہ (خود) جانتے ہیں۔