70. Surah Al-Ma'aarij
المعارجThe Ascending Stairways · 44 ayahsتفسیر الکتاب
فَلَاۤ اُقْسِمُ بِرَبِّ الْمَشٰرِقِ وَ الْمَغٰرِبِ اِنَّا لَقٰدِرُوْنَۙ Open ayah 70:40 in the Quran reader
پس نہیں، ہم کو قسم ہے مشرقوں اور مغربوں کے رب کی، بیشک ہم اس پر قادر ہیں۔
عَلٰۤى اَنْ نُّبَدِّلَ خَیْرًا مِّنْهُمْ١ۙ وَ مَا نَحْنُ بِمَسْبُوْقِیْنَ Open ayah 70:41 in the Quran reader
کہ (دنیا میں) ان سے بہتر (لوگ) ان کی جگہ لے آئیں اور ہم اس سے عاجز رہنے والے نہیں۔
فَذَرْهُمْ یَخُوْضُوْا وَ یَلْعَبُوْا حَتّٰى یُلٰقُوْا یَوْمَهُمُ الَّذِیْ یُوْعَدُوْنَۙ Open ayah 70:42 in the Quran reader
پس (اے پیغمبر، ) ان کو ہرزہ سرائی اور کھیل کود میں پڑا رہنے دو یہاں تک کہ یہ اپنے اس دن سے دوچار ہوں جس کا ان سے وعدہ کیا جارہا ہے
یَوْمَ یَخْرُجُوْنَ مِنَ الْاَجْدَاثِ سِرَاعًا كَاَنَّهُمْ اِلٰى نُصُبٍ یُّوْفِضُوْنَۙ Open ayah 70:43 in the Quran reader
(یعنی) وہ دن جب یہ قبروں سے نکل پڑیں گے اور (میدان حشر کی طرف اس طرح) دوڑے جا رہے ہوں گے کہ گویا (اپنے بتوں کے) استھانوں کی طرف دوڑ رہے ہوں۔
خَاشِعَةً اَبْصَارُهُمْ تَرْهَقُهُمْ ذِلَّةٌ١ؕ ذٰلِكَ الْیَوْمُ الَّذِیْ كَانُوْا یُوْعَدُوْنَ۠ Open ayah 70:44 in the Quran reader
(رنج و ندامت کے مارے) ان کی نگاہیں جھکی ہوئی ہوں گی (اور) ذلت ان پر چھا رہی ہوگی۔ یہی تو وہ دن ہے جس کا ان سے وعدہ تھا۔