70. Surah Al-Ma'aarij
المعارجThe Ascending Stairways · 44 ayahsبیان القرآن
سَاَلَ سَآئِلٌۢ بِعَذَابٍ وَّاقِعٍۙ Open ayah 70:1 in the Quran reader
(ف 1) ایک درخواست کرنے والا (براہ انکار) اس عذاب کی درخوات کرتا ہے۔
لِّلْكٰفِرِیْنَ لَیْسَ لَهٗ دَافِعٌۙ Open ayah 70:2 in the Quran reader
جو کافروں پر واقع ہونے والا ہے (اور) جس کا کوئی دفع کرنے والا نہیں۔
مِّنَ اللّٰهِ ذِی الْمَعَارِجِؕ Open ayah 70:3 in the Quran reader
(اور) جو اللہ کی طرف سے (واقع ہوگا ) ۔ جو کہ سیڑھیوں کا (یعنی آسمانوں کا) مالک ہے۔
تَعْرُجُ الْمَلٰٓئِكَةُ وَ الرُّوْحُ اِلَیْهِ فِیْ یَوْمٍ كَانَ مِقْدَارُهٗ خَمْسِیْنَ اَلْفَ سَنَةٍۚ Open ayah 70:4 in the Quran reader
(جن سیڑھیوں سے) فرشتے اور (اہل ایمان کی) روحیں اس کے پاس چڑھ کر جاتی ہیں (ف 2) ۔ (اور وہ عذاب ایسے دن میں ہوگا جس کی مقدار (دنیا کے) پچاس ہزار سال کی (برابر) ہے۔ (ف 3)
فَاصْبِرْ صَبْرًا جَمِیْلًا Open ayah 70:5 in the Quran reader
سو آپ (ان کی مخالفت پر) صبر جمیل کیجئے۔ (ف 4)
اِنَّهُمْ یَرَوْنَهٗ بَعِیْدًاۙ Open ayah 70:6 in the Quran reader
یہ لوگ اس (دن) کو بعید دیکھ رہے ہیں۔
وَّ نَرٰىهُ قَرِیْبًاؕ Open ayah 70:7 in the Quran reader
اور ہم اسکو قریب دیکھ رہے ہیں۔
یَوْمَ تَكُوْنُ السَّمَآءُ كَالْمُهْلِۙ Open ayah 70:8 in the Quran reader
جس دن کہ آسمان (رنگ میں) تیل کی تلچھٹ کی طرح ہوجاوے گا۔
وَ تَكُوْنُ الْجِبَالُ كَالْعِهْنِۙ Open ayah 70:9 in the Quran reader
اور پہاڑ رنگین اون کی طرح ہوجاویں گے (یعنی اڑتے پھریں گے ) ۔
وَ لَا یَسْئَلُ حَمِیْمٌ حَمِیْمًاۚۖ Open ayah 70:10 in the Quran reader
اور کوئی دوست کسی دوست کو نہ پوچھے گا۔
یُّبَصَّرُوْنَهُمْ١ؕ یَوَدُّ الْمُجْرِمُ لَوْ یَفْتَدِیْ مِنْ عَذَابِ یَوْمِئِذٍۭ بِبَنِیْهِۙ Open ayah 70:11 in the Quran reader
(گو) ایک دوسرے کو دکھا بھی دیے جائینگے (ف 5) ۔ (اور اس روز) مجرم (یعنی کافر) اس بات کی تمنا کرے گا کہ اس روز کے عذاب سے چھوٹنے کے لئے اپنے بیٹوں کو۔
وَ صَاحِبَتِهٖ وَ اَخِیْهِۙ Open ayah 70:12 in the Quran reader
اور بیوی کو اور بھائی کو۔
وَ فَصِیْلَتِهِ الَّتِیْ تُئْوِیْهِۙ Open ayah 70:13 in the Quran reader
اور کنبہ کو جن میں وہ رہتا تھا۔
وَ مَنْ فِی الْاَرْضِ جَمِیْعًا١ۙ ثُمَّ یُنْجِیْهِۙ Open ayah 70:14 in the Quran reader
اور تمام اہل زمین کو اپنے فدیہ میں دیدے۔ پھر یہ اسکو (عذاب سے) بچالے۔ (ف 6)
كَلَّا١ؕ اِنَّهَا لَظٰىۙ Open ayah 70:15 in the Quran reader
یہ ہرگز نہ ہوگا بلکہ وہ آگ ایسی شعلہ زن ہے۔
نَزَّاعَةً لِّلشَّوٰىۚۖ Open ayah 70:16 in the Quran reader
جو کھال (تک) اتار دے گی۔
تَدْعُوْا مَنْ اَدْبَرَ وَ تَوَلّٰىۙ Open ayah 70:17 in the Quran reader
وہ اس شخص کو بلاوے گی جس نے (حق سے) پیٹھ پھیری ہوگی۔ اور (اطاعت سے) بےرخی کی ہوگی۔
وَ جَمَعَ فَاَوْعٰى Open ayah 70:18 in the Quran reader
اور جمع کیا ہوگا پھر اسکو اٹھا اٹھا رکھا ہوگا۔ (ف 7)
اِنَّ الْاِنْسَانَ خُلِقَ هَلُوْعًاۙ Open ayah 70:19 in the Quran reader
انسان کم ہمت پیدا ہوا ہے۔ (ف 8)
اِذَا مَسَّهُ الشَّرُّ جَزُوْعًاۙ Open ayah 70:20 in the Quran reader
(یعنی) جب اسکو تکلیف پہنچتی ہے تو (حدِّ اباحت سے زیادہ) جزع فزع کرنے لگتا ہے۔
وَّ اِذَا مَسَّهُ الْخَیْرُ مَنُوْعًاۙ Open ayah 70:21 in the Quran reader
اور جب اس کو فارغ البالی ہوتی ہے تو بخل کرنے لگتا ہے۔
اِلَّا الْمُصَلِّیْنَۙ Open ayah 70:22 in the Quran reader
مگر وہ نمازی (یعنی مومن ) ۔
الَّذِیْنَ هُمْ عَلٰى صَلَاتِهِمْ دَآئِمُوْنَ۪ۙ Open ayah 70:23 in the Quran reader
جو اپنی نماز پر برابر توجہ رکھتے ہیں۔ (ف 9)
وَ الَّذِیْنَ فِیْۤ اَمْوَالِهِمْ حَقٌّ مَّعْلُوْمٌ۪ۙ Open ayah 70:24 in the Quran reader
اور جن کے مالوں میں سوالی اور بےسوالی سب کا حق مقرر ہے۔
لِّلسَّآئِلِ وَ الْمَحْرُوْمِ۪ۙ Open ayah 70:25 in the Quran reader
(ترجمہ ہوچکا ہے )
وَ الَّذِیْنَ یُصَدِّقُوْنَ بِیَوْمِ الدِّیْنِ۪ۙ Open ayah 70:26 in the Quran reader
اور جو قیامت کے دن کا اعتقاد رکھتے ہیں۔
وَ الَّذِیْنَ هُمْ مِّنْ عَذَابِ رَبِّهِمْ مُّشْفِقُوْنَۚ Open ayah 70:27 in the Quran reader
اور جو اپنے پروردگار کے عذاب سے ڈرنے والے ہیں۔
اِنَّ عَذَابَ رَبِّهِمْ غَیْرُ مَاْمُوْنٍ Open ayah 70:28 in the Quran reader
(اور) واقعی ان کے رب کا عذاب بیخوف ہونے کی چیز نہیں (یہ جملہٴ معترضہ کے طور پر ہے ) ۔
وَ الَّذِیْنَ هُمْ لِفُرُوْجِهِمْ حٰفِظُوْنَۙ Open ayah 70:29 in the Quran reader
اور جو اپنی شرمگاہوں کو (حرام سے) محفوظ رکھنے والے ہیں۔
اِلَّا عَلٰۤى اَزْوَاجِهِمْ اَوْ مَا مَلَكَتْ اَیْمَانُهُمْ فَاِنَّهُمْ غَیْرُ مَلُوْمِیْنَۚ Open ayah 70:30 in the Quran reader
لیکن اپنی بیویوں سے یا اپنی (شرعی) لونڈیوں سے (حفاظت نہیں کرتے) کیونکہ ان پر (اس میں) کوئی الزام نہیں۔
فَمَنِ ابْتَغٰى وَرَآءَ ذٰلِكَ فَاُولٰٓئِكَ هُمُ الْعٰدُوْنَۚ Open ayah 70:31 in the Quran reader
ہاں جو اس کے علاوہ (اور جگہ شہوت رانی کا) طلب گار ہو ایسے لوگ حدّ (شرعی) سے نکلنے والے ہیں۔
وَ الَّذِیْنَ هُمْ لِاَمٰنٰتِهِمْ وَ عَهْدِهِمْ رٰعُوْنَ۪ۙ Open ayah 70:32 in the Quran reader
اور جو اپنی (سپردگی میں لی ہوئی) امانتوں کو اور اپنے عہد کا خیال رکھنے والے ہیں۔
وَ الَّذِیْنَ هُمْ بِشَهٰدٰتِهِمْ قَآئِمُوْنَ۪ۙ Open ayah 70:33 in the Quran reader
اور جو اپنی گواہیوں کو ٹھیک ٹھیک ادا کرتے ہیں۔
وَ الَّذِیْنَ هُمْ عَلٰى صَلَاتِهِمْ یُحَافِظُوْنَؕ Open ayah 70:34 in the Quran reader
اور جو اپنی (فرض) نمازوں کی پابندی کرتے ہیں۔
اُولٰٓئِكَ فِیْ جَنّٰتٍ مُّكْرَمُوْنَ٢ؕ۠ Open ayah 70:35 in the Quran reader
(بس) ایسے لوگ بہشتوں میں عزت سے داخل ہونگے۔
فَمَالِ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا قِبَلَكَ مُهْطِعِیْنَۙ Open ayah 70:36 in the Quran reader
تو کافروں کو کیا ہوا کہ (ان مضامین کی تکذیب کرنے کے لئے) آپ کی طرف کو۔
عَنِ الْیَمِیْنِ وَ عَنِ الشِّمَالِ عِزِیْنَ Open ayah 70:37 in the Quran reader
داہنے اور بائیں سے جماعتیں بنکر دوڑے آرہے ہیں۔ (ف 1)
اَیَطْمَعُ كُلُّ امْرِئٍ مِّنْهُمْ اَنْ یُّدْخَلَ جَنَّةَ نَعِیْمٍۙ Open ayah 70:38 in the Quran reader
کیا ان میں ہر شخص اسکی ہوس رکھتا ہے کہ وہ آسایش کی جنت میں داخل کرلیا جاوے گا۔
كَلَّا١ؕ اِنَّا خَلَقْنٰهُمْ مِّمَّا یَعْلَمُوْنَ Open ayah 70:39 in the Quran reader
یہ ہرگز نہ ہوگا ہم نے ان کو ایسی چیز سے پیدا کیا ہے جس کی ان کو بھی خبر ہے۔
فَلَاۤ اُقْسِمُ بِرَبِّ الْمَشٰرِقِ وَ الْمَغٰرِبِ اِنَّا لَقٰدِرُوْنَۙ Open ayah 70:40 in the Quran reader
پھر میں قسم کھاتا ہوں مشرقوں اور مغربوں کے مالک کی کہ ہم اس پر قادر ہیں۔