69. Surah Al-Haaqqa

الحاقةThe Reality · 52 ayahsبیان القرآن

Ayahs 69:1–2

اَلْحَآقَّةُۙ Open ayah 69:1 in the Quran reader

(ف 1) وہ ہونے والی چیز !

مَا الْحَآقَّةُۚ Open ayah 69:2 in the Quran reader

کیسی کچھ ہے وہ ہونے والی چیز۔

ف 1۔ اس سورة میں مجازات کی تحقیق اور اس کا وقت اور واقعات مذکور ہیں، اور ختم پر حقانیت قرآن کا بیان ہے۔
Ayahs 69:3–11

وَ مَاۤ اَدْرٰىكَ مَا الْحَآقَّةُؕ Open ayah 69:3 in the Quran reader

اور آپ کو کیا خبر ہے کہ کیسی کچھ ہے وہ ہونے والی چیز (یہ استفہامات تہویل کے لئے ہیں ) ۔ (ف 2)

كَذَّبَتْ ثَمُوْدُ وَ عَادٌۢ بِالْقَارِعَةِ Open ayah 69:4 in the Quran reader

ثمود اور عاد نے اس کھڑکھڑانے والی چیز (یعنی قیامت) کی تکذیب کی۔

فَاَمَّا ثَمُوْدُ فَاُهْلِكُوْا بِالطَّاغِیَةِ Open ayah 69:5 in the Quran reader

سو ثمود تو ایک زور کی آواز سے ہلاک کردئے گئے۔

وَ اَمَّا عَادٌ فَاُهْلِكُوْا بِرِیْحٍ صَرْصَرٍ عَاتِیَةٍۙ Open ayah 69:6 in the Quran reader

اور عاد جو تھے سو وہ ایک تیز وتند ہوا سے ہلاک کئے گئے۔

سَخَّرَهَا عَلَیْهِمْ سَبْعَ لَیَالٍ وَّ ثَمٰنِیَةَ اَیَّامٍ١ۙ حُسُوْمًا١ۙ فَتَرَى الْقَوْمَ فِیْهَا صَرْعٰى١ۙ كَاَنَّهُمْ اَعْجَازُ نَخْلٍ خَاوِیَةٍۚ Open ayah 69:7 in the Quran reader

جس کو اللہ تعالیٰ نے ان پر سات رات اور آٹھ دن متواترمسلط کردیا تھا سو ( اے مخاطب اگر) تو (اس وقت وہاں موجود ہوتا تو) اس قوم کو اس طرح گرا ہوا دیکھتا کہ گویا وہ گری ہوئی کھجوروں کے تنے (پڑے) ہیں۔

فَهَلْ تَرٰى لَهُمْ مِّنْۢ بَاقِیَةٍ Open ayah 69:8 in the Quran reader

سو کیا تجھ کو ان میں کا کوئی بچا ہوا نظر آتا ہے (یعنی بالکل استیصال ہوگیا) ۔

وَ جَآءَ فِرْعَوْنُ وَ مَنْ قَبْلَهٗ وَ الْمُؤْتَفِكٰتُ بِالْخَاطِئَةِۚ Open ayah 69:9 in the Quran reader

اور (اسی طرح) فرعون نے اور اس سے پہلے لوگوں نے اور (قوم لوط (علیہ السلام) کی) الٹی ہوئی بستیوں نے بڑے بڑے قصور کئے۔

فَعَصَوْا رَسُوْلَ رَبِّهِمْ فَاَخَذَهُمْ اَخْذَةً رَّابِیَةً Open ayah 69:10 in the Quran reader

سو انہوں نے اپنے رب کے رسول کا کہنانہ مانا تو اللہ تعالیٰ نے ان کو بہت سخت پکڑا۔

اِنَّا لَمَّا طَغَا الْمَآءُ حَمَلْنٰكُمْ فِی الْجَارِیَةِۙ Open ayah 69:11 in the Quran reader

(یعنی) ہم نے جبکہ (نوح (علیہ السلام) کے وقت میں) پانی کو طغیانی ہوئی تم کو کشتی میں سوار کیا (اور باقیوں کو غرق کردیا) ۔

ف 2۔ مقصود اس سے تقطیع شان قیامت ہے کہ وہ سخت ہولناک چیز ہے۔
Ayahs 69:12–15

لِنَجْعَلَهَا لَكُمْ تَذْكِرَةً وَّ تَعِیَهَاۤ اُذُنٌ وَّاعِیَةٌ Open ayah 69:12 in the Quran reader

تاکہ ہم اس معاملہ کو تمہارے لئے یادگار (اور عبرت) بنائیں اور یادرکھنے والے کان اس کو یاد رکھیں۔ (ف 3)

فَاِذَا نُفِخَ فِی الصُّوْرِ نَفْخَةٌ وَّاحِدَةٌۙ Open ayah 69:13 in the Quran reader

پھر جب صور میں یکبارگی پھونک ماری جاوے گی (مراد نفخہٴ اولیٰ ہے ) ۔

وَّ حُمِلَتِ الْاَرْضُ وَ الْجِبَالُ فَدُكَّتَا دَكَّةً وَّاحِدَةًۙ Open ayah 69:14 in the Quran reader

اور (اس وقت) زمین اور پہاڑ (اپنی جگہ سے) اٹھائے جاوینگے پھر دونوں ایک ہی دفعہ میں ریزہ ریزہ کردئے جاوینگے۔

فَیَوْمَئِذٍ وَّقَعَتِ الْوَاقِعَةُۙ Open ayah 69:15 in the Quran reader

تو اس روز ہونے والی ہو پڑے گی۔

ف 3۔ یہ قصے تو مکذبین قیامت کے ہوئے، آگے قیامت کے اہوال کا بیان ہے۔
Ayah 69:16

وَ انْشَقَّتِ السَّمَآءُ فَهِیَ یَوْمَئِذٍ وَّاهِیَةٌۙ Open ayah 69:16 in the Quran reader

اور آسمان پھٹ جاوے گا اور وہ (آسمان) اس روز بالکل بودا ہوگا۔ (ف 4)

ف 4۔ چناچہ پھٹ جانا دلیل ضعف ہے، یعنی جیسا اس وقت وہ مضبوط ہے اور اس میں کہیں فطورو شقوق نہیں اس روز اس میں یہ بات نہ رہے گی بلکہ ضعف و انشقاق ہوجاوے گا۔
Ayahs 69:17–19

وَّ الْمَلَكُ عَلٰۤى اَرْجَآئِهَا١ؕ وَ یَحْمِلُ عَرْشَ رَبِّكَ فَوْقَهُمْ یَوْمَئِذٍ ثَمٰنِیَةٌؕ Open ayah 69:17 in the Quran reader

اور فرشتے (جو آسمان میں پھیلے ہوئے ہیں) اس کے کنارے پر آجاوینگے (ف 5) اور آپ کے پروردگار کے عرش کو اس روز آٹھ فرشتے اٹھائے ہوئے ہونگے۔ (ف 6)

یَوْمَئِذٍ تُعْرَضُوْنَ لَا تَخْفٰى مِنْكُمْ خَافِیَةٌ Open ayah 69:18 in the Quran reader

جس روز (خدا کے روبرو) حساب کے واسطے تم پیش کئے جاؤ گے (اور) تمہاری کوئی بات اللہ تعالیٰ سے پوشیدہ نہ ہوگی۔

فَاَمَّا مَنْ اُوْتِیَ كِتٰبَهٗ بِیَمِیْنِهٖ١ۙ فَیَقُوْلُ هَآؤُمُ اقْرَءُوْا كِتٰبِیَهْۚ Open ayah 69:19 in the Quran reader

(پھر نامہٴ اعمال ہاتھ میں دئے جاوینگے) تو جس شخص کا نامہٴ اعمال اس کے داہنے ہاتھ میں دیا جاوے گا وہ تو (خوش ہو کر لوگوں سے) کہے گا لو میرا نامہٴ اعمال پڑھو۔

ف 5۔ اس سے ظاہرا معلوم ہوتا ہے کہ آسمان بیچ میں سے پھٹ کر چاروں طرف سمٹنا شروع ہوں گے اس لئے فرشتے بھی بیچ میں سے کناروں پر آرہیں گے۔ 6۔ حدیث میں ہے اب عرش کو چار فرشتے اٹھائے ہوئے ہیں۔
Ayahs 69:20–28

اِنِّیْ ظَنَنْتُ اَنِّیْ مُلٰقٍ حِسَابِیَهْۚ Open ayah 69:20 in the Quran reader

میرا (تو پہلے ہی سے) اعتقاد تھا کہ مجھ کو میرا حساب پیش آنے والا ہے۔ (ف 1)

فَهُوَ فِیْ عِیْشَةٍ رَّاضِیَةٍۙ Open ayah 69:21 in the Quran reader

غرض وہ شخص پسندیدہ عیش۔

فِیْ جَنَّةٍ عَالِیَةٍۙ Open ayah 69:22 in the Quran reader

(یعنی بہشت بریں) میں ہوگا۔

قُطُوْفُهَا دَانِیَةٌ Open ayah 69:23 in the Quran reader

جس کے میوے (اس قدر) جھکے ہوں گے (کہ جس حالت میں چاہیں گے لے سکیں گے۔

كُلُوْا وَ اشْرَبُوْا هَنِیْٓئًۢا بِمَاۤ اَسْلَفْتُمْ فِی الْاَیَّامِ الْخَالِیَةِ Open ayah 69:24 in the Quran reader

(اور حکم ہوگا کہ) کھاؤ اور پیو مزے کے ساتھ ان (اعمال) کے صلہ میں جو تم نے گزشتہ ایام (یعنی زمانہ قیام دنیا) میں کئے ہیں۔

وَ اَمَّا مَنْ اُوْتِیَ كِتٰبَهٗ بِشِمَالِهٖ١ۙ۬ فَیَقُوْلُ یٰلَیْتَنِیْ لَمْ اُوْتَ كِتٰبِیَهْۚ Open ayah 69:25 in the Quran reader

اور جس کا نامہٴ اعمال اس کے بائیں ہاتھ میں دیا جائے گا سو وہ (نہایت حسرت سے) کہیگا کیا اچھا ہوتا کہ مجھکو میرا نامہٴ عمل ہی نہ ملتا۔

وَ لَمْ اَدْرِ مَا حِسَابِیَهْۚ Open ayah 69:26 in the Quran reader

اور مجھ کو یہ خبر ہی نہ ہوتی کہ میرا حساب کیا ہے۔

یٰلَیْتَهَا كَانَتِ الْقَاضِیَةَۚ Open ayah 69:27 in the Quran reader

کیا اچھا ہوتا کہ موت (اُولیٰ ) ہی خاتمہ کرچکتی۔

مَاۤ اَغْنٰى عَنِّیْ مَالِیَهْۚ Open ayah 69:28 in the Quran reader

(افسوس) میرا مال میرے کچھ کام نہ آیا۔

ف 1۔ یعنی میں قیامت و حساب کا معتقد تھا، مطلب یہ کہ میں ایمان و تصدیق رکھتا تھا، خدا نے اس کی برکت سے آج مجھ کو نوازا۔
Ayahs 69:29–31

هَلَكَ عَنِّیْ سُلْطٰنِیَهْۚ Open ayah 69:29 in the Quran reader

میرا جاہ (بھی) مجھ سے گیا گزرا۔ (ف 2)

خُذُوْهُ فَغُلُّوْهُۙ Open ayah 69:30 in the Quran reader

(ایسے شخص کے لئے فرشتوں کو حکم ہوگا کہ) اس شخص کو پکڑ لو اور اس کے طوق پہناؤ۔

ثُمَّ الْجَحِیْمَ صَلُّوْهُۙ Open ayah 69:31 in the Quran reader

پھر دوزخ میں اس کو داخل کرو۔

ف 2۔ یعنی مال و جاہ سب بےسود ٹھہرا۔
Ayah 69:32

ثُمَّ فِیْ سِلْسِلَةٍ ذَرْعُهَا سَبْعُوْنَ ذِرَاعًا فَاسْلُكُوْهُؕ Open ayah 69:32 in the Quran reader

پھر ایک ایسی زنجیر میں جس کی پیمایش ستّر گز ہے (ف 3) اس کو جکڑ دو ۔

ف 3۔ اس گز کی مقدار خدا کو معلوم ہے کیونکہ یہ گز وہاں کا ہوگا۔
Ayah 69:33

اِنَّهٗ كَانَ لَا یُؤْمِنُ بِاللّٰهِ الْعَظِیْمِۙ Open ayah 69:33 in the Quran reader

یہ (شخص) خدائے بزرگ پر ایمان نہ رکھتا تھا۔ (ف 4)

ف 4۔ یعنی جس طرح ایمان لانا حسب تعلیم انبیاء ضروری تھا وہ ایمان نہ رکھتا تھا۔
Ayahs 69:34–35

وَ لَا یَحُضُّ عَلٰى طَعَامِ الْمِسْكِیْنِؕ Open ayah 69:34 in the Quran reader

(اور خود تو کسی کو کیا دیتا اوروں کو بھی) غریب آدمی کے کھلانے کی ترغیب نہ دیتا تھا (اسلئے مستحق عذاب ہوا ) ۔ (ف 5)

فَلَیْسَ لَهُ الْیَوْمَ هٰهُنَا حَمِیْمٌۙ Open ayah 69:35 in the Quran reader

سو آج اس شخص کا نہ کوئی دوست دار ہے۔

ف 5۔ یہاں اطعام اور حض سے مراد مرتبہ واجبہ ہے اور اس کے ترک سے مراد وہ ترک ہے جس کا سبب عدم ایمان ہو، حاصل یہ کہ خدا کی عظمت اور مخلوق کی شفقت جو اصل عبادات متعلقہ حقوق اللہ و حقوق العباد ہیں یہ دونوں کا تارک اور منکر تھا اس لئے مستحق عذاب ہوا۔
Ayahs 69:36–38

وَّ لَا طَعَامٌ اِلَّا مِنْ غِسْلِیْنٍۙ Open ayah 69:36 in the Quran reader

اور نہ (اس کو) کوئی کھانے کی چیز (نصیب ہے) بجز زخموں کے دھو ون کے۔ (ف 6)

لَّا یَاْكُلُهٗۤ اِلَّا الْخَاطِئُوْنَ۠ Open ayah 69:37 in the Quran reader

جس کو بجز (بڑے) گنہگاروں کے کوئی نہ کھاوے گا۔

فَلَاۤ اُقْسِمُ بِمَا تُبْصِرُوْنَۙ Open ayah 69:38 in the Quran reader

پھر میں قسم کھاتا ہوں ان چیزوں کی (بھی) جن کو تم دیکھتے ہو۔

ف 6۔ یعنی بجز ایک ایسی چیز کے جو کراہت و صورت میں مثل غسلین کے ہوگا، اور یہ حصر اضافی ہے اور مقصود اس سے نفی ہے اطعمہ مرغوبہ کی، ورنہ زقوم وغیرہ کا ہونا خود آیات سے ثابت ہے۔
Ayahs 69:39–40

وَ مَا لَا تُبْصِرُوْنَۙ Open ayah 69:39 in the Quran reader

اور (ان چیزوں کی (بھی) جن کو تم نہیں دیکھتے۔ (ف 7)

اِنَّهٗ لَقَوْلُ رَسُوْلٍ كَرِیْمٍۚۙ Open ayah 69:40 in the Quran reader

کہ یہ ( قرآن اللہ کا) کلام ہے ایک معزز فرشتہ کا لایا ہوا (پس جس پر آیا وہ ضرور رسول ہے ) ۔

ف 7۔ اس قسم کو مقصود سے ایک خاص مناسبت ہے کہ قرآن مجید کا لانے والا تو نظر نہ آتا تھا اور جن پر قرآن آتا تھا وہ نظر آتے تھے، یعنی تمام مخلوق کی قسم ہے۔