69. Surah Al-Haaqqa
الحاقةThe Reality · 52 ayahsبیان القرآن
وَّ مَا هُوَ بِقَوْلِ شَاعِرٍ١ؕ قَلِیْلًا مَّا تُؤْمِنُوْنَۙ Open ayah 69:41 in the Quran reader
اور یہ کسی شاعر کا کلام نہیں مگر تم بہت کم ایمان لاتے ہو۔ (ف 8)
وَ لَا بِقَوْلِ كَاهِنٍ١ؕ قَلِیْلًا مَّا تَذَكَّرُوْنَؕ Open ayah 69:42 in the Quran reader
اور نہ یہ کسی کاہن کا کلام ہے (جیسا بعض کفار آپ کو کہتے تھے) تم بہت کم سمجھتے ہو۔
تَنْزِیْلٌ مِّنْ رَّبِّ الْعٰلَمِیْنَ Open ayah 69:43 in the Quran reader
رب العالمین کی طرف سے بھیجا ہوا (کلام) ہے۔
وَ لَوْ تَقَوَّلَ عَلَیْنَا بَعْضَ الْاَقَاوِیْلِۙ Open ayah 69:44 in the Quran reader
اور اگر یہ (پیغمبر) ہمارے ذمہ کچھ (جھوٹی) باتیں لگادیتے۔
لَاَخَذْنَا مِنْهُ بِالْیَمِیْنِۙ Open ayah 69:45 in the Quran reader
تو ہم ان کا داہنا ہاتھ پکڑتے۔
ثُمَّ لَقَطَعْنَا مِنْهُ الْوَتِیْنَ٘ۖ Open ayah 69:46 in the Quran reader
پھر ہم ان کی رگ دل کاٹ ڈالتے۔
فَمَا مِنْكُمْ مِّنْ اَحَدٍ عَنْهُ حٰجِزِیْنَ Open ayah 69:47 in the Quran reader
پھر تم میں کوئی (ان کا) اس (سزا) سے بچانے والا بھی نہ ہوتا۔ (ف 9)
وَ اِنَّهٗ لَتَذْكِرَةٌ لِّلْمُتَّقِیْنَ Open ayah 69:48 in the Quran reader
اور بلا شبہ یہ (قرآن) متقیوں کے لئے نصیحت ہے۔
وَ اِنَّا لَنَعْلَمُ اَنَّ مِنْكُمْ مُّكَذِّبِیْنَ Open ayah 69:49 in the Quran reader
اور ہم کو معلوم ہے کہ تم میں بعضے تکذیب کرنے والے بھی ہیں (پس ہم ان کو اس کی سزا دیں گے ) ۔
وَ اِنَّهٗ لَحَسْرَةٌ عَلَى الْكٰفِرِیْنَ Open ayah 69:50 in the Quran reader
اور (اس اعتبار سے) یہ قرآن کافروں کے حق میں موجب حسرت ہے۔
وَ اِنَّهٗ لَحَقُّ الْیَقِیْنِ Open ayah 69:51 in the Quran reader
اور یہ قرآن تحقیقی یقینی بات ہے۔
فَسَبِّحْ بِاسْمِ رَبِّكَ الْعَظِیْمِ۠ Open ayah 69:52 in the Quran reader
سو (جس کا یہ کلام ہے) اپنے (اس) عظیم الشان پروردگار کے نام کی تسبیح کیجئے۔