70. Surah Al-Ma'aarij
المعارجThe Ascending Stairways · 44 ayahsتفسیرِ عثمانی
سَاَلَ سَآئِلٌۢ بِعَذَابٍ وَّاقِعٍۙ Open ayah 70:1 in the Quran reader
مانگا ایک مانگنے والے نے عذاب پڑنے والا
لِّلْكٰفِرِیْنَ لَیْسَ لَهٗ دَافِعٌۙ Open ayah 70:2 in the Quran reader
منکروں کے واسطے کوئی نہیں اس کو ہٹانے والاف 3
مِّنَ اللّٰهِ ذِی الْمَعَارِجِؕ Open ayah 70:3 in the Quran reader
آئی اللہ کی طرف سے جو چڑھتے درجوں والا ہے4
تَعْرُجُ الْمَلٰٓئِكَةُ وَ الرُّوْحُ اِلَیْهِ فِیْ یَوْمٍ كَانَ مِقْدَارُهٗ خَمْسِیْنَ اَلْفَ سَنَةٍۚ Open ayah 70:4 in the Quran reader
چڑھیں گے اس کی طرف فرشتے اور روح5 اس دن میں جس کا لنباؤ پچاس ہزار برس ہے6
فَاصْبِرْ صَبْرًا جَمِیْلًا Open ayah 70:5 in the Quran reader
سو تو صبر کر بھلی طرح کا صبر کرنا7
اِنَّهُمْ یَرَوْنَهٗ بَعِیْدًاۙ Open ayah 70:6 in the Quran reader
وہ دیکھتے ہیں اس کو دور
وَّ نَرٰىهُ قَرِیْبًاؕ Open ayah 70:7 in the Quran reader
اور ہم دیکھتے ہیں اس کو نزدیک8
یَوْمَ تَكُوْنُ السَّمَآءُ كَالْمُهْلِۙ Open ayah 70:8 in the Quran reader
جس دن ہوگا آسمان جیسے تانبا پگھلا ہوا9
وَ تَكُوْنُ الْجِبَالُ كَالْعِهْنِۙ Open ayah 70:9 in the Quran reader
اور ہوں گے پہاڑ جیسے اون رنگی ہوئی10
وَ لَا یَسْئَلُ حَمِیْمٌ حَمِیْمًاۚۖ Open ayah 70:10 in the Quran reader
اور نہ پوچھے گا دوست دار دوست دار کو
یُّبَصَّرُوْنَهُمْ١ؕ یَوَدُّ الْمُجْرِمُ لَوْ یَفْتَدِیْ مِنْ عَذَابِ یَوْمِئِذٍۭ بِبَنِیْهِۙ Open ayah 70:11 in the Quran reader
سب نظر آجائیں گی ان کو11 چاہے گا گناہگار کسی طرح چھڑوائی میں دے کر اس دن کے عذاب سے اپنے بیٹے کو
وَ صَاحِبَتِهٖ وَ اَخِیْهِۙ Open ayah 70:12 in the Quran reader
اور اپنی ساتھ والی کو اور اپنے بھائی کو
وَ فَصِیْلَتِهِ الَّتِیْ تُئْوِیْهِۙ Open ayah 70:13 in the Quran reader
اور اپنے گھرانے کو جس میں رہتا تھا
وَ مَنْ فِی الْاَرْضِ جَمِیْعًا١ۙ ثُمَّ یُنْجِیْهِۙ Open ayah 70:14 in the Quran reader
اور جتنے زمین پر ہیں سب کو پھر اپنے آپ کو بچا لے
كَلَّا١ؕ اِنَّهَا لَظٰىۙ Open ayah 70:15 in the Quran reader
ہرگز نہیں12 وہ تپتی ہوئی آگ ہے
نَزَّاعَةً لِّلشَّوٰىۚۖ Open ayah 70:16 in the Quran reader
کھینچ لینے والی کلیجہ13
تَدْعُوْا مَنْ اَدْبَرَ وَ تَوَلّٰىۙ Open ayah 70:17 in the Quran reader
پکارتی ہے اس کو جس نے پیٹھ پھیرلی اور پھر کر چلا گیا
وَ جَمَعَ فَاَوْعٰى Open ayah 70:18 in the Quran reader
اور جوڑا اور سینت کر رکھا1
اِنَّ الْاِنْسَانَ خُلِقَ هَلُوْعًاۙ Open ayah 70:19 in the Quran reader
بیشک آدمی بنا ہے جی کا کچا
اِذَا مَسَّهُ الشَّرُّ جَزُوْعًاۙ Open ayah 70:20 in the Quran reader
جب پہنچے اس کو برائی تو بےصبرا
وَّ اِذَا مَسَّهُ الْخَیْرُ مَنُوْعًاۙ Open ayah 70:21 in the Quran reader
اور جب پہنچے اس کو بھلائی تو بےتوفیقا2
اِلَّا الْمُصَلِّیْنَۙ Open ayah 70:22 in the Quran reader
مگر وہ نمازی
الَّذِیْنَ هُمْ عَلٰى صَلَاتِهِمْ دَآئِمُوْنَ۪ۙ Open ayah 70:23 in the Quran reader
جو اپنی نماز پر قائم ہیں3
وَ الَّذِیْنَ فِیْۤ اَمْوَالِهِمْ حَقٌّ مَّعْلُوْمٌ۪ۙ Open ayah 70:24 in the Quran reader
اور جن کے مال میں حصہ مقرر ہے
لِّلسَّآئِلِ وَ الْمَحْرُوْمِ۪ۙ Open ayah 70:25 in the Quran reader
مانگنے والے اور ہارے ہوئے کا4
وَ الَّذِیْنَ یُصَدِّقُوْنَ بِیَوْمِ الدِّیْنِ۪ۙ Open ayah 70:26 in the Quran reader
اور جو یقین کرتے ہیں انصاف کے دن پر5
وَ الَّذِیْنَ هُمْ مِّنْ عَذَابِ رَبِّهِمْ مُّشْفِقُوْنَۚ Open ayah 70:27 in the Quran reader
اور جو لوگ کہ اپنے رب کے عذاب سے ڈرتے ہیں6
اِنَّ عَذَابَ رَبِّهِمْ غَیْرُ مَاْمُوْنٍ Open ayah 70:28 in the Quran reader
بیشک ان کے رب کے عذاب سے کسی کو نڈر نہ ہونا چاہیے7
وَ الَّذِیْنَ هُمْ لِفُرُوْجِهِمْ حٰفِظُوْنَۙ Open ayah 70:29 in the Quran reader
اور جو اپنی شہوت کی جگہ کو تھامتے ہیں
اِلَّا عَلٰۤى اَزْوَاجِهِمْ اَوْ مَا مَلَكَتْ اَیْمَانُهُمْ فَاِنَّهُمْ غَیْرُ مَلُوْمِیْنَۚ Open ayah 70:30 in the Quran reader
مگر اپنی جوروؤں سے یا اپنے ہاتھ کے مال سے سو ان پر نہیں کچھ الاہنا
فَمَنِ ابْتَغٰى وَرَآءَ ذٰلِكَ فَاُولٰٓئِكَ هُمُ الْعٰدُوْنَۚ Open ayah 70:31 in the Quran reader
پھر جو کوئی ڈھونڈے اس کے سوا سو وہی ہیں حد سے بڑھنے والے8
وَ الَّذِیْنَ هُمْ لِاَمٰنٰتِهِمْ وَ عَهْدِهِمْ رٰعُوْنَ۪ۙ Open ayah 70:32 in the Quran reader
اور جو لوگ کہ اپنی امانتوں اور اپنے قول کو نباہتے ہیں9
وَ الَّذِیْنَ هُمْ بِشَهٰدٰتِهِمْ قَآئِمُوْنَ۪ۙ Open ayah 70:33 in the Quran reader
اور جو اپنی گواہیوں پر سیدھے ہیں10
وَ الَّذِیْنَ هُمْ عَلٰى صَلَاتِهِمْ یُحَافِظُوْنَؕ Open ayah 70:34 in the Quran reader
اور جو اپنی نماز سے خبردار ہیں11
اُولٰٓئِكَ فِیْ جَنّٰتٍ مُّكْرَمُوْنَ٢ؕ۠ Open ayah 70:35 in the Quran reader
وہی لوگ ہیں باغوں میں عزت سے12
فَمَالِ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا قِبَلَكَ مُهْطِعِیْنَۙ Open ayah 70:36 in the Quran reader
پھر کیا ہوا ہے منکروں کو تیری طرف دوڑتے ہوئے آتے ہیں
عَنِ الْیَمِیْنِ وَ عَنِ الشِّمَالِ عِزِیْنَ Open ayah 70:37 in the Quran reader
داہنے سے اور بائیں سے غول کے غول
اَیَطْمَعُ كُلُّ امْرِئٍ مِّنْهُمْ اَنْ یُّدْخَلَ جَنَّةَ نَعِیْمٍۙ Open ayah 70:38 in the Quran reader
کیا طمع رکھتا ہے ہر ایک شخص ان میں کہ داخل ہوجائے نعمت کے باغ میں
كَلَّا١ؕ اِنَّا خَلَقْنٰهُمْ مِّمَّا یَعْلَمُوْنَ Open ayah 70:39 in the Quran reader
ہرگز نہیں1 ہم نے ان کو بنایا ہے جس سے وہ بھی جانتے ہیں2
فَلَاۤ اُقْسِمُ بِرَبِّ الْمَشٰرِقِ وَ الْمَغٰرِبِ اِنَّا لَقٰدِرُوْنَۙ Open ayah 70:40 in the Quran reader
سو میں قسم کھاتا ہوں مشرقوں اور مغربوں کے مالک کی3 تحقیق ہم کرسکتے ہیں