70. Surah Al-Ma'aarij
المعارجThe Ascending Stairways · 44 ayahsتفسیرِ ماجدی
سَاَلَ سَآئِلٌۢ بِعَذَابٍ وَّاقِعٍۙ Open ayah 70:1 in the Quran reader
مانگا، ایک مانگنے والے نے عذاب کو جو کافروں پر واقع ہونے والا ہے،1۔
لِّلْكٰفِرِیْنَ لَیْسَ لَهٗ دَافِعٌۙ Open ayah 70:2 in the Quran reader
جس کا کوئی دفع کرنے والا نہیں ،
مِّنَ اللّٰهِ ذِی الْمَعَارِجِؕ Open ayah 70:3 in the Quran reader
اور جو) اللہ کی طرف سے ہوگا (جو) زینوں کا مالک (ہے) ،2۔
تَعْرُجُ الْمَلٰٓئِكَةُ وَ الرُّوْحُ اِلَیْهِ فِیْ یَوْمٍ كَانَ مِقْدَارُهٗ خَمْسِیْنَ اَلْفَ سَنَةٍۚ Open ayah 70:4 in the Quran reader
فرشتے اور روحیں اس کے پاس چڑھ کرجائیں گی، ایسے دن میں جس کی مقدار پچاس ہزار سال کی ہوگی،3۔
فَاصْبِرْ صَبْرًا جَمِیْلًا Open ayah 70:5 in the Quran reader
سو آپ صبر کیجئے اور صبر بھی جمیل،4۔
اِنَّهُمْ یَرَوْنَهٗ بَعِیْدًاۙ Open ayah 70:6 in the Quran reader
یہ لوگ اس دن کو دور دیکھ رہے ہیں ،
وَّ نَرٰىهُ قَرِیْبًاؕ Open ayah 70:7 in the Quran reader
اور ہم اسے قریب دیکھ رہے ہیں،5۔
یَوْمَ تَكُوْنُ السَّمَآءُ كَالْمُهْلِۙ Open ayah 70:8 in the Quran reader
جس دن کہ آسمان کی تیل کی تلچھٹ کی طرح ہوجائے گا ،
وَ تَكُوْنُ الْجِبَالُ كَالْعِهْنِۙ Open ayah 70:9 in the Quran reader
اور پہاڑ رنگین اون کی طرح ہوجائیں گے ،
وَ لَا یَسْئَلُ حَمِیْمٌ حَمِیْمًاۚۖ Open ayah 70:10 in the Quran reader
اور کوئی دوست کسی دوست کو نہ پوچھے گا ،
یُّبَصَّرُوْنَهُمْ١ؕ یَوَدُّ الْمُجْرِمُ لَوْ یَفْتَدِیْ مِنْ عَذَابِ یَوْمِئِذٍۭ بِبَنِیْهِۙ Open ayah 70:11 in the Quran reader
حالانکہ وہ انہیں دکھا بھی دئیے جائیں گے،6۔ مجرم (تو اس روز بس) اس کی تمنا کرے گا کہ اس روز کے عذاب سے چھوٹنے کیلئے اپنے بدلہ میں فدیہ دے دے، اپنے بیٹوں کو
وَ صَاحِبَتِهٖ وَ اَخِیْهِۙ Open ayah 70:12 in the Quran reader
اور اپنی بیوی کو اور اپنے بھائی کو ،
وَ فَصِیْلَتِهِ الَّتِیْ تُئْوِیْهِۙ Open ayah 70:13 in the Quran reader
اور اپنے کنبہ کو جس میں وہ بسر کرتا ہے،
وَ مَنْ فِی الْاَرْضِ جَمِیْعًا١ۙ ثُمَّ یُنْجِیْهِۙ Open ayah 70:14 in the Quran reader
اور تمام اہل زمین کو (کہ) پھر (یہ فدیہ) اسے (عذاب سے) بچا لے،7۔
كَلَّا١ؕ اِنَّهَا لَظٰىۙ Open ayah 70:15 in the Quran reader
یہ ہرگز نہ ہوگا وہ آگ ایسی شعلہ زن ہے ،
نَزَّاعَةً لِّلشَّوٰىۚۖ Open ayah 70:16 in the Quran reader
کہ کھال (تک) اتار دے گی،
تَدْعُوْا مَنْ اَدْبَرَ وَ تَوَلّٰىۙ Open ayah 70:17 in the Quran reader
اور وہ اس شخص کو بلاوا دے گی جس نے پیٹھ پھیری ہوگی اور روگردانی کی ہوگی ،
وَ جَمَعَ فَاَوْعٰى Open ayah 70:18 in the Quran reader
اور (مال) جمع کیا ہوگا، اور اس کو اٹھا اٹھا رکھا ہوگا،8۔
اِنَّ الْاِنْسَانَ خُلِقَ هَلُوْعًاۙ Open ayah 70:19 in the Quran reader
انسان بےہمت پیدا ہوا ہے ،
اِذَا مَسَّهُ الشَّرُّ جَزُوْعًاۙ Open ayah 70:20 in the Quran reader
کہ جب اسے تکلیف پہنچتی ہے تو جزع فزع کرنے لگتا ہے،
وَّ اِذَا مَسَّهُ الْخَیْرُ مَنُوْعًاۙ Open ayah 70:21 in the Quran reader
اور جب اسے خوشحالی ہوتی ہے تو بخل کرنے لگتا ہے،9۔
اِلَّا الْمُصَلِّیْنَۙ Open ayah 70:22 in the Quran reader
ہاں البتہ وہ نمازی ،
الَّذِیْنَ هُمْ عَلٰى صَلَاتِهِمْ دَآئِمُوْنَ۪ۙ Open ayah 70:23 in the Quran reader
اس حکم میں داخل نہیں) جو اپنی نماز میں برابر لگے رہتے ہیں ،
وَ الَّذِیْنَ فِیْۤ اَمْوَالِهِمْ حَقٌّ مَّعْلُوْمٌ۪ۙ Open ayah 70:24 in the Quran reader
اور جو اپنے مال میں حق رکھتے ہیں جانا ہوا سوالی ،
لِّلسَّآئِلِ وَ الْمَحْرُوْمِ۪ۙ Open ayah 70:25 in the Quran reader
اور بےسوالی (سب) کا ،
وَ الَّذِیْنَ یُصَدِّقُوْنَ بِیَوْمِ الدِّیْنِ۪ۙ Open ayah 70:26 in the Quran reader
اور جو جزاء کے دن کی تصدیق کرتے رہتے ہیں،10۔
وَ الَّذِیْنَ هُمْ مِّنْ عَذَابِ رَبِّهِمْ مُّشْفِقُوْنَۚ Open ayah 70:27 in the Quran reader
اور جو لوگ اپنے پروردگار کے عذاب سے ڈرتے رہنے والے ہیں ،
اِنَّ عَذَابَ رَبِّهِمْ غَیْرُ مَاْمُوْنٍ Open ayah 70:28 in the Quran reader
بیشک ان کے پروردگار کا عذاب نڈر رہنے والی چیز ہے بھی نہیں،
وَ الَّذِیْنَ هُمْ لِفُرُوْجِهِمْ حٰفِظُوْنَۙ Open ayah 70:29 in the Quran reader
اور جو لوگ اپنے شرمگاہوں کو محفوظ رکھنے والے ہیں،
اِلَّا عَلٰۤى اَزْوَاجِهِمْ اَوْ مَا مَلَكَتْ اَیْمَانُهُمْ فَاِنَّهُمْ غَیْرُ مَلُوْمِیْنَۚ Open ayah 70:30 in the Quran reader
ہاں اگر اپنی بیویوں اور باندیوں سے (حفاظت نہ کریں) تو ان پر کوئی ملامت نہیں ،
فَمَنِ ابْتَغٰى وَرَآءَ ذٰلِكَ فَاُولٰٓئِكَ هُمُ الْعٰدُوْنَۚ Open ayah 70:31 in the Quran reader
البتہ جو کوئی اس کے علاوہ (شہوت رانی کا) طلبگار ہوا، تو یہ لو حد (شرعی) سے نکل جانے والے ہیں،11۔
وَ الَّذِیْنَ هُمْ لِاَمٰنٰتِهِمْ وَ عَهْدِهِمْ رٰعُوْنَ۪ۙ Open ayah 70:32 in the Quran reader
اور جو لوگ اپنی امانتوں اور اپنے عہد کا خیال رکھنے والے ہیں،
وَ الَّذِیْنَ هُمْ بِشَهٰدٰتِهِمْ قَآئِمُوْنَ۪ۙ Open ayah 70:33 in the Quran reader
اور جو لوگ اپنی گواہیوں کے ادا کرنے والے ہیں،12۔
وَ الَّذِیْنَ هُمْ عَلٰى صَلَاتِهِمْ یُحَافِظُوْنَؕ Open ayah 70:34 in the Quran reader
اور جو لوگ اپنی نمازوں کی پابندی رکھتے ہیں،
اُولٰٓئِكَ فِیْ جَنّٰتٍ مُّكْرَمُوْنَ٢ؕ۠ Open ayah 70:35 in the Quran reader
یہی لوگ بہشتوں میں عزت سے داخل ہوگے،13۔
فَمَالِ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا قِبَلَكَ مُهْطِعِیْنَۙ Open ayah 70:36 in the Quran reader
تو ان کافروں کو کیا ہوا ہے کہ آپ دوڑے چلے آتے ہیں ،
عَنِ الْیَمِیْنِ وَ عَنِ الشِّمَالِ عِزِیْنَ Open ayah 70:37 in the Quran reader
داہنے اور بائیں سے ٹولیاں بن بن کر،14۔
اَیَطْمَعُ كُلُّ امْرِئٍ مِّنْهُمْ اَنْ یُّدْخَلَ جَنَّةَ نَعِیْمٍۙ Open ayah 70:38 in the Quran reader
کیا ان میں سے ہر شخص اس کی ہوس رکھتا ہے کہ آسائش کی جنت میں داخل ہو کر لیاجائے گا ؟ ،
كَلَّا١ؕ اِنَّا خَلَقْنٰهُمْ مِّمَّا یَعْلَمُوْنَ Open ayah 70:39 in the Quran reader
ہرگز نہیں، ہم نے انہیں پیدا کیا ہے اس چیز سے جس سے سب واقف ہی ہیں،15۔
فَلَاۤ اُقْسِمُ بِرَبِّ الْمَشٰرِقِ وَ الْمَغٰرِبِ اِنَّا لَقٰدِرُوْنَۙ Open ayah 70:40 in the Quran reader
تو میں قسم کھاتا ہوں مشرقوں اور مغربوں کے پروردگار کی،16۔ کہ ہم ان پر قادر ہیں ،