70. Surah Al-Ma'aarij
المعارجThe Ascending Stairways · 44 ayahsسراج البیان
سَاَلَ سَآئِلٌۢ بِعَذَابٍ وَّاقِعٍۙ Open ayah 70:1 in the Quran reader
ایک مانگنے والے نے وعدہ عذاب مانگا جو واقع ہونے والا ہے
لِّلْكٰفِرِیْنَ لَیْسَ لَهٗ دَافِعٌۙ Open ayah 70:2 in the Quran reader
وہ کافروں کے لئے ہے اس کو کوئی ہٹا نہیں سکتا
مِّنَ اللّٰهِ ذِی الْمَعَارِجِؕ Open ayah 70:3 in the Quran reader
عذاب اس اللہ کی طرف سے جو سیڑھیوں (ف 1) والا ہے
تَعْرُجُ الْمَلٰٓئِكَةُ وَ الرُّوْحُ اِلَیْهِ فِیْ یَوْمٍ كَانَ مِقْدَارُهٗ خَمْسِیْنَ اَلْفَ سَنَةٍۚ Open ayah 70:4 in the Quran reader
فرشتے اور روح (جبرائیل) اس کی طرف چڑھتے ہیں ۔ اس دن میں وہ عذاب ہوگا ۔ جس کی مقدار پچاس (ف 2) ہزار برس کی ہے
فَاصْبِرْ صَبْرًا جَمِیْلًا Open ayah 70:5 in the Quran reader
پس تو اچھی طرح صبر کر
اِنَّهُمْ یَرَوْنَهٗ بَعِیْدًاۙ Open ayah 70:6 in the Quran reader
وہ اسے دور دیکھتے ہیں
وَّ نَرٰىهُ قَرِیْبًاؕ Open ayah 70:7 in the Quran reader
اور ہم اسے قریب دیکھتے ہیں
یَوْمَ تَكُوْنُ السَّمَآءُ كَالْمُهْلِۙ Open ayah 70:8 in the Quran reader
جس دن آسمان پگھلے تانبے کی مانند ہوجائے گا
وَ تَكُوْنُ الْجِبَالُ كَالْعِهْنِۙ Open ayah 70:9 in the Quran reader
اور پہاڑ ایسے ہوں گے جیسے رنگی ہوئی اون
وَ لَا یَسْئَلُ حَمِیْمٌ حَمِیْمًاۚۖ Open ayah 70:10 in the Quran reader
اور کوئی دوست کسی دوست کو نہ پوچھے گا
یُّبَصَّرُوْنَهُمْ١ؕ یَوَدُّ الْمُجْرِمُ لَوْ یَفْتَدِیْ مِنْ عَذَابِ یَوْمِئِذٍۭ بِبَنِیْهِۙ Open ayah 70:11 in the Quran reader
حالانکہ انہیں دکھلائے جائیں گے ۔ مجرم آرزو کریگا کہ کاش اس دن کے عذاب سے چھوٹنے (ف 1) کے عوض اپنے بیٹے دیدے
وَ صَاحِبَتِهٖ وَ اَخِیْهِۙ Open ayah 70:12 in the Quran reader
اور اپنی بیوی اور اپنا بھائی
وَ فَصِیْلَتِهِ الَّتِیْ تُئْوِیْهِۙ Open ayah 70:13 in the Quran reader
اور اپنا سارا گھرانا جس میں رہتا تھا
وَ مَنْ فِی الْاَرْضِ جَمِیْعًا١ۙ ثُمَّ یُنْجِیْهِۙ Open ayah 70:14 in the Quran reader
اور جتنے زمین میں ہیں (وہ سب دے ڈالے) پھر یہ فدیہ اسے چھڑائے
كَلَّا١ؕ اِنَّهَا لَظٰىۙ Open ayah 70:15 in the Quran reader
ہرگز نہ چھوٹے گا
نَزَّاعَةً لِّلشَّوٰىۚۖ Open ayah 70:16 in the Quran reader
وہ تپتی آگ ہے منہ کی کھال کھینچنے والی
تَدْعُوْا مَنْ اَدْبَرَ وَ تَوَلّٰىۙ Open ayah 70:17 in the Quran reader
وہ آگ اس آدمی کو جس نے پیٹھ پھیری اور منہ موڑا پکارتی ہے
وَ جَمَعَ فَاَوْعٰى Open ayah 70:18 in the Quran reader
اور جس نے مال جمع کرکے بند رکھا
اِنَّ الْاِنْسَانَ خُلِقَ هَلُوْعًاۙ Open ayah 70:19 in the Quran reader
بیشک آدمی جی کا کچا پیدا کیا گیا ہے
اِذَا مَسَّهُ الشَّرُّ جَزُوْعًاۙ Open ayah 70:20 in the Quran reader
جب اسے تکلیف پہنچتی ہے تو بےچین ہوجاتا ہے
وَّ اِذَا مَسَّهُ الْخَیْرُ مَنُوْعًاۙ Open ayah 70:21 in the Quran reader
اور جب اسے بھلائی پہنچتی ہے تو بخیل بےتوفیق بن جاتا ہے
اِلَّا الْمُصَلِّیْنَۙ Open ayah 70:22 in the Quran reader
مگر نمازی لوگ
الَّذِیْنَ هُمْ عَلٰى صَلَاتِهِمْ دَآئِمُوْنَ۪ۙ Open ayah 70:23 in the Quran reader
جو اپنی نماز پر قائم ہیں
وَ الَّذِیْنَ فِیْۤ اَمْوَالِهِمْ حَقٌّ مَّعْلُوْمٌ۪ۙ Open ayah 70:24 in the Quran reader
اور وہ جن کے مالوں میں حصہ مقرر ہے
لِّلسَّآئِلِ وَ الْمَحْرُوْمِ۪ۙ Open ayah 70:25 in the Quran reader
منگتے اور ہارے کا
وَ الَّذِیْنَ یُصَدِّقُوْنَ بِیَوْمِ الدِّیْنِ۪ۙ Open ayah 70:26 in the Quran reader
اور جو انصاف کے دن کا یقین رکھتے ہیں
وَ الَّذِیْنَ هُمْ مِّنْ عَذَابِ رَبِّهِمْ مُّشْفِقُوْنَۚ Open ayah 70:27 in the Quran reader
اور اپنے رب کے عذاب سے ڈرتے ہیں
اِنَّ عَذَابَ رَبِّهِمْ غَیْرُ مَاْمُوْنٍ Open ayah 70:28 in the Quran reader
بیشک ان کے رب کا عذاب وہ چیز ہے جس نڈر نہیں ہونا چاہیے
وَ الَّذِیْنَ هُمْ لِفُرُوْجِهِمْ حٰفِظُوْنَۙ Open ayah 70:29 in the Quran reader
اور جو اپنی شرمگاہوں کی حفاظت رکھتے ہیں
اِلَّا عَلٰۤى اَزْوَاجِهِمْ اَوْ مَا مَلَكَتْ اَیْمَانُهُمْ فَاِنَّهُمْ غَیْرُ مَلُوْمِیْنَۚ Open ayah 70:30 in the Quran reader
مگر اپنی بیویوں یا اپنے ہاتھ کے مال (باندیوں) سے کہ اس میں ان پر الزام نہیں
فَمَنِ ابْتَغٰى وَرَآءَ ذٰلِكَ فَاُولٰٓئِكَ هُمُ الْعٰدُوْنَۚ Open ayah 70:31 in the Quran reader
پھر جو کوئی اس کے سوا ڈھونڈے تو وہی لوگ حد سے بڑھنے والے ہیں
وَ الَّذِیْنَ هُمْ لِاَمٰنٰتِهِمْ وَ عَهْدِهِمْ رٰعُوْنَ۪ۙ Open ayah 70:32 in the Quran reader
اور جو اپنی امانتوں اور اپنے عہد کا پاس رکھتے ہیں
وَ الَّذِیْنَ هُمْ بِشَهٰدٰتِهِمْ قَآئِمُوْنَ۪ۙ Open ayah 70:33 in the Quran reader
اور اپنی گواہیوں پر قائم رہتے ہیں
وَ الَّذِیْنَ هُمْ عَلٰى صَلَاتِهِمْ یُحَافِظُوْنَؕ Open ayah 70:34 in the Quran reader
اور جو اپنی نماز سے خبردار ہیں
اُولٰٓئِكَ فِیْ جَنّٰتٍ مُّكْرَمُوْنَ٢ؕ۠ Open ayah 70:35 in the Quran reader
وہی لوگ عزت سے باغوں میں ہوں گے