70. Surah Al-Ma'aarij
المعارجThe Ascending Stairways · 44 ayahsمفہوم القرآن
سَاَلَ سَآئِلٌۢ بِعَذَابٍ وَّاقِعٍۙ Open ayah 70:1 in the Quran reader
ایک مانگنے والے نے عذاب طلب کیا جو نازل ہو کر رہے گا۔
لِّلْكٰفِرِیْنَ لَیْسَ لَهٗ دَافِعٌۙ Open ayah 70:2 in the Quran reader
یعنی کافروں پر اور کوئی اس کو ٹال نہ سکے گا۔
مِّنَ اللّٰهِ ذِی الْمَعَارِجِؕ Open ayah 70:3 in the Quran reader
اور اللہ صاحب درجات کی طرف سے (نازل ہوگا) ۔
تَعْرُجُ الْمَلٰٓئِكَةُ وَ الرُّوْحُ اِلَیْهِ فِیْ یَوْمٍ كَانَ مِقْدَارُهٗ خَمْسِیْنَ اَلْفَ سَنَةٍۚ Open ayah 70:4 in the Quran reader
جس کی طرف روح الامین اور فرشتے چڑھتے ہیں اور اس روز ( نازل ہوگا) جس کا اندازہ پچاس ہزار برس کا ہوگا
فَاصْبِرْ صَبْرًا جَمِیْلًا Open ayah 70:5 in the Quran reader
تو تم کفار کی باتوں کو حوصلے کے ساتھ برداشت کرتے رہو
اِنَّهُمْ یَرَوْنَهٗ بَعِیْدًاۙ Open ayah 70:6 in the Quran reader
وہ ان لوگوں کی نگاہوں میں دور ہے
وَّ نَرٰىهُ قَرِیْبًاؕ Open ayah 70:7 in the Quran reader
اور ہماری نظر میں قریب
یَوْمَ تَكُوْنُ السَّمَآءُ كَالْمُهْلِۙ Open ayah 70:8 in the Quran reader
جس دن آسمان ایسا ہوجائے گا جیسے پگھلا ہو تانبا۔
وَ تَكُوْنُ الْجِبَالُ كَالْعِهْنِۙ Open ayah 70:9 in the Quran reader
اور پہاڑ ایسے جیسے دھنکی ہوئی رنگین اون
وَ لَا یَسْئَلُ حَمِیْمٌ حَمِیْمًاۚۖ Open ayah 70:10 in the Quran reader
اور کوئی دوست کسی کا پُر سان نہ ہوگا
یُّبَصَّرُوْنَهُمْ١ؕ یَوَدُّ الْمُجْرِمُ لَوْ یَفْتَدِیْ مِنْ عَذَابِ یَوْمِئِذٍۭ بِبَنِیْهِۙ Open ayah 70:11 in the Quran reader
حالانکہ ایک دوسرے کو سامنے دیکھ رہے ہوں گے اس روز گنہگار خواہش کرے گا کہ کسی طرح اس دن کے عذاب کے بدلے میں سب کچھ دیدے یعنی، اپنے بیٹے۔
وَ صَاحِبَتِهٖ وَ اَخِیْهِۙ Open ayah 70:12 in the Quran reader
اور اپنی بیوی اور اپنے بھائی۔
وَ فَصِیْلَتِهِ الَّتِیْ تُئْوِیْهِۙ Open ayah 70:13 in the Quran reader
اور اپنا خاندان جس میں وہ رہتا تھا
وَ مَنْ فِی الْاَرْضِ جَمِیْعًا١ۙ ثُمَّ یُنْجِیْهِۙ Open ayah 70:14 in the Quran reader
اور جتنے آدمی زمین پر ہیں غرض سب کچھ دیدے اور خود کو عذاب سے چھڑالے
كَلَّا١ؕ اِنَّهَا لَظٰىۙ Open ayah 70:15 in the Quran reader
لیکن ایسا ہرگز نہ ہوگا وہ بھڑکتی ہوئی آگ ہے
نَزَّاعَةً لِّلشَّوٰىۚۖ Open ayah 70:16 in the Quran reader
کھال ادھیڑ ڈالنے والی۔
تَدْعُوْا مَنْ اَدْبَرَ وَ تَوَلّٰىۙ Open ayah 70:17 in the Quran reader
ان لوگوں کو اپنی طرف بلائے گی جنہوں نے دین حق سے اعراض کیا اور منہ پھیرلیا
وَ جَمَعَ فَاَوْعٰى Open ayah 70:18 in the Quran reader
مال جمع کیا اور بند کر رکھا
اِنَّ الْاِنْسَانَ خُلِقَ هَلُوْعًاۙ Open ayah 70:19 in the Quran reader
کچھ شک نہیں کہ انسان کم حوصلہ پیدا ہوا ہے
اِذَا مَسَّهُ الشَّرُّ جَزُوْعًاۙ Open ayah 70:20 in the Quran reader
جب اسے تکلیف پہنچتی ہے تو گھبرا اٹھتا ہے
وَّ اِذَا مَسَّهُ الْخَیْرُ مَنُوْعًاۙ Open ayah 70:21 in the Quran reader
اور جب آسائش ملتی ہے تو بخیل بن جاتا ہے