70. Surah Al-Ma'aarij
المعارجThe Ascending Stairways · 44 ayahsبصیرتِ قرآن
تعارف
تعارف
تعارف سورة المعارج سورة نمبر 70 کل رکوع 2 آیات 44 الفاظ و کلمات 241 حروف 1095 مقام نزول مکہ مکرمہ تعارف : جب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) قیامت، آخرت، جنت اور جہنم کا ذکر فرماتے تو کفار مکہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا مذاق اڑاتے ہوئے کہتے کہ وہ قیامت جس کا ذکر کثرت سے کیا جاتا ہے اور وہ عذاب جو نازل کیا جاسکتا ہے آکر اس کے آنے میں کیا رکاوٹ ہے ؟ اس جگہ کافروں میں سے ایک خاص آدمی کا ذکر کیا گی ا ہے جو مال و دولت، اپنے بیٹوں، بھائیوں ، دوستوں اور خاندان کے افراد کی کثرت پر ناز کرتے ہوئے ایک دن یہاں تک کہہ بیٹھا ” الٰہی ! اگر یہ حق تیری ہی طرف سے ہے تو ہم پر آسمان سے پتھر برسا دے یا ہم پر شدید عذاب کو لے آ۔ “ مفسرین نے اس کا نام نضر ابن حارث ابن کلدہ بیان فرمایا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے کفار اور اس خاص شخص کا ذکر کیے بغیر فرمایا ہے کہ مانگنے والا ایک ایسی چیز کو مانگ رہا ہے جو بہت جلد واقع ہونے والی ہے لیکن جب وہ دن آئے گا تو کافروں کے لئے بدترین اور سخت ترین دن ہوگا جو کسی کے ٹالنے سے ٹل نہ سکے گا۔ یہ اعلان اس ذات کی طرف سے ہے جو عروج کے زینوں کا مالک ہے۔ فرشتے اور جبرائیل امین بھی اللہ کے پاس حاضر ہوتے ہیں تو اس دن کی مقدار و مسافت پچاس ہزار سال ہے۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے فرمایا ہے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان کی غلط سلط، بےہودہ باتوں پر صبر کیجئے اور صبر بھی وہ صبر جس میں کسی قسم کا شکوہ اور شکایت نہ ہو۔ وہ وقت دور نہیں ہے جب ان جیسے لوگ اپنے انجام کو دیکھ لیں گے۔ فرمایا کہ یہ لوگ جس قیامت کے دن کو بہت دور کی چیز سمجھ رہے ہیں ہم اسے بہت قریب دیکھ رہے ہیں۔ فرمایا کہ اس دن آسمان تیل کی تلچھٹ جیسا اور پہاڑ رنگ برنگ کی دھنکی ہوئی روئی جیسے ہوجائیں گے۔ کوئی جگری اور گہرا دوست بھی دوسرے گہرے دوست کو نہ پوچھے گا حالانکہ ان کا آمنا سامنا بھی ہوگا۔ اس دن مجرم عذاب الٰہی سے بچنے کے لئے اپنی اولاد، بیوی، بھائی اور کنبہ کے وہ لوگ جن میں رہا کرتا تھا ان کو اور روئے زمین کی ہر چیز کو دے کر اس سے نجات حاصل کرنے کی کوشش کرے گا لیکن وہ بھی اس عذاب سے نہ بچ سکے گا۔ اس کو ایسی بھڑکتی آگ میں ڈالا جائے گا جو اس کی کھال تک کھینچ لے گی اور وہ جہنم ہر اس شخص کے لئے ہے جس نے حق سے منہ موڑا ہوگا اور مال کو اٹھا اٹھا کر رکھتا اور جمع کرتا ہوگا۔ وہ شخص جس کا یہ حال ہے کہ جب کوئی مصیبت اس کو گھیر لیتی ہے تو وہ گھبرا جاتا ہے اور جب اسے خوشحالی مل جاتی ہے تو وہ بخل اور کنجوسی کرنے لگتا ہے۔ لیکن وہ لوگ اس دن اللہ کے عذاب سے بچ جائیں گے اور جنت کی راحتوں سے لطف اندوز ہوں گے جو… ١۔ ہمیشہ نمازوں کی پابندی اور اہتمام کرتے ہیں۔ ٢۔ جن کے مالوں میں سوالی اور غیر سوایل سب کا حق ہوتا ہے یعنی کوئی محروم نہیں رہتا۔ ٣۔ جو قیامت کے دن کو برحق ماننے کا اعتقاد رکھتے ہیں۔ ٤۔ جو اپنے رب کے عذاب سے ڈرتے ہیں۔ ٥۔ جو لوگ اپنی بیویوں اور باندیوں کے سوا ہر جگہ اپنی شرم گاہوں کی حفاظت کرتے ہیں۔ ٦۔ جو امانتوں کی حفاظت کرتے ہیں۔ ٧۔ جو اپنے ہر وعدے کو پورا کرتے ہیں۔ ٨۔ جو اپنی نمازوں کی تمام شرائط اور آداب کا لحاط کرکے ان کی حفاظت کرتے ہیں۔ ان سب لوگوں کو پورے اعزازو اکرام سے جنتوں میں رہنے کا حکم دیا جائے گا۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ یہ منکرین دائیں اور بائیں سے جو اسلام کا مذاق اڑانے گروہ در گروہ چلے آرہے ہیں ان کا گمان یہ ہے کہ ان میں سے ہر ایک نعمت بھری جنتوں میں پہنچ جائے گا ؟ ہر گر نہیں۔ انہیں اچھی طرح معلوم ہے کہ ان کو ہم نے جس چیز سے پیدا کیا ہے یعنی ایک حقیر نطفہ سے۔ مشرقوں اور مغربوں کے مالک کی قسم ہم اس بات پر پوری طرح قدرت رکھتے ہیں کہ ان کی جگہ ان سے بہتر لوگ آئیں ۔ یہ ہمیں ہر انہیں سکتے۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے فرمایا گیا ہے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان کو بےہودہ باتوں اور مشغلوں میں لگا رہنے دیجئے۔ وہ وقت دور نہیں ہے یہ اس قیامت کے دن میں پہنچ جائیں گے جس کا ان سے وعدہ کیا گیا ہے۔ یہ اپنی قبروں سے نکل کر اس طرح دوڑ رہے ہوں گے جیسے اپنے بتوں کی طرف دوڑ کر جاتے ہیں۔ اس دن ان کی نظریں نیچی ہوں گی۔ ان پر ذلت چھا رہی ہوں گی۔ اسی دن کا ان سے وعدہ کیا گیا تھا۔
سَاَلَ سَآئِلٌۢ بِعَذَابٍ وَّاقِعٍۙ Open ayah 70:1 in the Quran reader
مانگنے والے نے اس عذاب کو مانگا جو (کافروں پر) واقع ہونے والا ہے۔
لِّلْكٰفِرِیْنَ لَیْسَ لَهٗ دَافِعٌۙ Open ayah 70:2 in the Quran reader
کافروں سے اس عذاب کو ٹالنے والا کوئی نہیں ہے۔
مِّنَ اللّٰهِ ذِی الْمَعَارِجِؕ Open ayah 70:3 in the Quran reader
یہ (عذاب) اس کی طرف سے ہوگا جو بلند درجات رکھنے والا ہے۔
تَعْرُجُ الْمَلٰٓئِكَةُ وَ الرُّوْحُ اِلَیْهِ فِیْ یَوْمٍ كَانَ مِقْدَارُهٗ خَمْسِیْنَ اَلْفَ سَنَةٍۚ Open ayah 70:4 in the Quran reader
اس کے فرشتے اور روح (جبرائیل امین) اس کی طرف ایک ایسے دن میں چڑھ کر جاتے ہیں۔ جس کی مقدار پچاس ہزار سال ہے۔
فَاصْبِرْ صَبْرًا جَمِیْلًا Open ayah 70:5 in the Quran reader
(اے نبی ﷺ آپ صبر کیجئے اور صبر جمیل بھی ( جس میں شکوہ نہ ہو) ۔
اِنَّهُمْ یَرَوْنَهٗ بَعِیْدًاۙ Open ayah 70:6 in the Quran reader
(بےشک وہ کفار) اس دن کو دور سمجھ رہے ہیں
وَّ نَرٰىهُ قَرِیْبًاؕ Open ayah 70:7 in the Quran reader
اور ہم اس کو قریب دیکھ رہے ہیں۔
یَوْمَ تَكُوْنُ السَّمَآءُ كَالْمُهْلِۙ Open ayah 70:8 in the Quran reader
اس دن آسمان تانبے کی طرح پگھلا ہوا ہوگا۔
وَ تَكُوْنُ الْجِبَالُ كَالْعِهْنِۙ Open ayah 70:9 in the Quran reader
اور پہاڑ رنگین (دھنکی ہوئی) اون کی طرح ہوجائیں گے۔
وَ لَا یَسْئَلُ حَمِیْمٌ حَمِیْمًاۚۖ Open ayah 70:10 in the Quran reader
کوئی دوست کسی دوست کو نہ پوچھے گا۔
یُّبَصَّرُوْنَهُمْ١ؕ یَوَدُّ الْمُجْرِمُ لَوْ یَفْتَدِیْ مِنْ عَذَابِ یَوْمِئِذٍۭ بِبَنِیْهِۙ Open ayah 70:11 in the Quran reader
حالانکہ وہ ایک دوسرے کو دکھائے جائیں گے۔ مجرم (گناہ گار) اس دن تمنا کریں گے کہ اس عذاب سے نجات کے لئے اپنے بیٹوں کو،
وَ صَاحِبَتِهٖ وَ اَخِیْهِۙ Open ayah 70:12 in the Quran reader
اپنی بیوی اور بھائی کو اپنے
وَ فَصِیْلَتِهِ الَّتِیْ تُئْوِیْهِۙ Open ayah 70:13 in the Quran reader
اس کنبے اور برادری کے لوگوں کو جن میں وہ رہا کرتے تے
وَ مَنْ فِی الْاَرْضِ جَمِیْعًا١ۙ ثُمَّ یُنْجِیْهِۙ Open ayah 70:14 in the Quran reader
اور زمین کے سب لوگوں کو اپنے فدیہ میں دے دیں تاکہ وہ نجات حاصل کرسکیں ۔
كَلَّا١ؕ اِنَّهَا لَظٰىۙ Open ayah 70:15 in the Quran reader
ایسا ہرگز نہ ہوگا۔ بیشک وہ ( جہنم) شعلہ مارتی ہوئی ایسی آگ ہوگی
نَزَّاعَةً لِّلشَّوٰىۚۖ Open ayah 70:16 in the Quran reader
جو جسم کی کھال کھینچنے والی ہوگی۔
تَدْعُوْا مَنْ اَدْبَرَ وَ تَوَلّٰىۙ Open ayah 70:17 in the Quran reader
وہ ہر (اس شخص کو اپنی طرف) بلاتی ہوگی جس نے سچائیوں سے منہ اور پیٹھ کو موڑا ہوگا
وَ جَمَعَ فَاَوْعٰى Open ayah 70:18 in the Quran reader
اور جس نے مال جمع کیا ہوگا اور اس کو محفوظ جگہ رکھتا ہوگا۔
اِنَّ الْاِنْسَانَ خُلِقَ هَلُوْعًاۙ Open ayah 70:19 in the Quran reader
بیشک انسان بڑا بےصبرا (کم ہمت) بنایا گیا ہے۔
اِذَا مَسَّهُ الشَّرُّ جَزُوْعًاۙ Open ayah 70:20 in the Quran reader
جب اس کو کوئی تکلیف پہنچتی ہے تو گھبرا جاتا ہے
وَّ اِذَا مَسَّهُ الْخَیْرُ مَنُوْعًاۙ Open ayah 70:21 in the Quran reader
اور جب اس کو کوئی خیر اور بھلائی پہنچتی ہے تو وہ بخل اور کنجوسی کرنے لگتا ہے۔
اِلَّا الْمُصَلِّیْنَۙ Open ayah 70:22 in the Quran reader
سوائے ان نماز پڑھنے والوں کے
الَّذِیْنَ هُمْ عَلٰى صَلَاتِهِمْ دَآئِمُوْنَ۪ۙ Open ayah 70:23 in the Quran reader
جو اپنی نمازوں کا ہمیشہ اہتمام (پابندی ) کرتے ہیں۔
وَ الَّذِیْنَ فِیْۤ اَمْوَالِهِمْ حَقٌّ مَّعْلُوْمٌ۪ۙ Open ayah 70:24 in the Quran reader
اور وہ لوگ جو اپنے مالوں میں سوال کرنے والوں کا حق رکھتے ہیں
لِّلسَّآئِلِ وَ الْمَحْرُوْمِ۪ۙ Open ayah 70:25 in the Quran reader
اور سوال سے بچنے والوں کا بھی حصہ رکھتے ہیں
وَ الَّذِیْنَ یُصَدِّقُوْنَ بِیَوْمِ الدِّیْنِ۪ۙ Open ayah 70:26 in the Quran reader
اور وہ جو انصاف کے دن (قیامت) کی تصدیق کرتے ہیں۔
وَ الَّذِیْنَ هُمْ مِّنْ عَذَابِ رَبِّهِمْ مُّشْفِقُوْنَۚ Open ayah 70:27 in the Quran reader
اور جو اپنے رب سے ڈرنے والے ہیں۔
اِنَّ عَذَابَ رَبِّهِمْ غَیْرُ مَاْمُوْنٍ Open ayah 70:28 in the Quran reader
بیشک ان کے رب کا عذاب بےخوف ہونے کی چیز نہیں ہے۔
وَ الَّذِیْنَ هُمْ لِفُرُوْجِهِمْ حٰفِظُوْنَۙ Open ayah 70:29 in the Quran reader
اور وہ لوگ جو اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرنے والے ہیں
اِلَّا عَلٰۤى اَزْوَاجِهِمْ اَوْ مَا مَلَكَتْ اَیْمَانُهُمْ فَاِنَّهُمْ غَیْرُ مَلُوْمِیْنَۚ Open ayah 70:30 in the Quran reader
سوائے اپنی بیویوں اور اپنی مملوکہ عورتوں (باندیوں) کے جن سے محفوظ نہ رکھنے میں ان پر کوئی الزام نہیں ہے۔
فَمَنِ ابْتَغٰى وَرَآءَ ذٰلِكَ فَاُولٰٓئِكَ هُمُ الْعٰدُوْنَۚ Open ayah 70:31 in the Quran reader
پھر جو ( اپنی بیویوں اور باندیوں کے علاوہ) دوسرے راستے تلاش کرتے ہیں تو ایسے لوگ حد سے گزر جانے والے ہیں۔
وَ الَّذِیْنَ هُمْ لِاَمٰنٰتِهِمْ وَ عَهْدِهِمْ رٰعُوْنَ۪ۙ Open ayah 70:32 in the Quran reader
اور وہ لوگ (جو ان کے پاس رکھی ہوئی) امانتوں کی حفاظت اور اپنے عہد معاہدوں کی پابندی کرنے والے ہیں۔
وَ الَّذِیْنَ هُمْ بِشَهٰدٰتِهِمْ قَآئِمُوْنَ۪ۙ Open ayah 70:33 in the Quran reader
اور وہ لوگ جو اپنی گواہیوں کو ٹھیک طور پر ادا کرنے والے ہیں۔
وَ الَّذِیْنَ هُمْ عَلٰى صَلَاتِهِمْ یُحَافِظُوْنَؕ Open ayah 70:34 in the Quran reader
اور وہ لوگ جو اپنی نمازوں کی حفاظت کرنے والے ہیں۔
اُولٰٓئِكَ فِیْ جَنّٰتٍ مُّكْرَمُوْنَ٢ؕ۠ Open ayah 70:35 in the Quran reader
یہی وہ لوگ ہیں جو جنتوں میں عزت و احترام سے (داخل) ہوں گے۔