As-Saaffaat 37:143

As-Saaffaat · from ayah 143

37:143

فَلَوْلَاۤ اَنَّهٗ كَانَ مِنَ الْمُسَبِّحِیْنَ ۟ۙفَلَوۡلَاۤ اَنَّهٗ كَانَ مِنَ الۡمُسَبِّحِيۡنَۙ

پھر اگر وہ (خدا کی) پاکی بیان نہ کرتے

— Fateh Muhammad Jalandhari

And had he not been of those who exalt Allah,

— Saheeh International

Juz 23 · Ruku 5 of surah · Ruku 9 of juz

Read the whole surah · Surah As-Saaffaat

All translations of 37:143

اب اگر وہ تسبیح کرنے والوں میں سے نہ ہوتا تو

— مولانا سید ابوالاعلی مودودی · تفہیم القرآن

پھر اگر وہ (خدا کی) پاکی بیان نہ کرتے

— مولانا فتح محمد جالندہری

پس اگر یہ پاکی بیان کرنے والوں میں سے نہ ہوتے

— مولانا محمد جوناگڑہی

چنانچہ اگر وہ تسبیح کرنے والوں میں سے نہ ہوتے۔

— مفتی محمد تقی عثمانی · آسان ترجمۂ قرآن

تو اگر وہ تسبیح کرنے والا نہ ہوتا

— امام احمد رضا خان · کنز الایمان

پھر اگر وہ (اﷲ کی) تسبیح کرنے والوں میں سے نہ ہوتے،

— علامہ طاہر القادری · عرفان القرآن

پھر اگر یہ بات نہ ہوتی کہ بیشک وہ تسبیح کرنے والوں سے تھا۔

— مولانا عبد السلام بھٹوی

اب اگر وہ تسبیح کرنے والوں میں سے نہ ہوتے

— مولانا عبد الرحمٰن کیلانی · تیسیر القرآن

پس اگر وہ تسبیح کرنے والوں میں سے نہ ہوتا

— مولانا امین احسن اصلاحی · تدبر قرآن

سو اگر نہ ہوتی یہ بات کہ وہ تسبیح (اور استغفار) کرنے والوں میں سے تھے

— مولانا اسحاق مدنی

سو اگر وہ تسبیح کرنے والوں میں سے نہ ہوتے

— مولانا عبد الماجد دریابادی · تفسیر ماجدی

تو اگر وہ تسبیح کرنے والوں میں سے نہ ہوتا۔

— ڈاکٹر اسرار احمد · بیان القرآن

) پھر اگر وہ اللہ کی پاکی بیان نہ کرتے۔

— محترمہ رفعت اعجاز

Had he not been one of those who glorify Allah,

— Syed Abul Ala Maududi · The Meaning of the Quran

Had he not been of those who proclaim Allah‘s purity,

— Muhammad Taqi Usmani

Had he not been of those who proclaim Allah‘s purity,

— Muhammad Taqi Usmani (variant)

Had he not been of them who glorify Allah,

— Safi-ur-Rahman al-Mubarakpuri

And had he not been one of those who glorify (Allah)

— Muhammed William Pickthall · The Meaning of the Glorious Koran

And had he not been of those who exalt Allah,

— Saheeh International

Had he not glorified God,

— Muhammad Sarwar

But had it not been that he was of those who glorify (Us),

— Muhammad Habib Shakir

And had he not been of those who hallow Him,

— Abdul Majid Daryabadi

Had it not been that he (repented and) glorified Allah,

— Abdullah Yusuf Ali · The Holy Quran: Text, Translation and Commentary

Tafseer of 37:143

Tafseer Ibn-e-Kaseerتفسیر ابنِ کثیر

Explained with ayahs 139–148

واقعہ حضرت یونس ؑ۔ حضرت یونس ؑ کا قصہ سورة یونس میں بیان ہوچکا ہے۔ بخاری مسلم میں حدیث ہے کہ کسی بندے کو یہ لائق نہیں کہ وہ کہے میں یونس بن متی سے افضل ہوں۔ یہ نام ممکن ہے آپ کی والدہ کا ہو اور ممکن ہے والد کا ہو۔ یہ بھاگ کر مال و اسباب سے لدی ہوئی کشتی پر سوار ہوگئے۔ وہاں قرعہ اندازی ہوئی اور یہ مغلوب ہوگئے کشتی کے چلتے ہی چاروں طرف سے موجیں اٹھیں اور سخت طوفان آیا۔ یہاں تک کہ سب کو اپنی موت کا اور کشتی کے ڈوب جانے کا یقین ہوگیا۔ سب آپس میں کہنے لگے کہ قرعہ ڈالو جس کے نام کا قرعہ نکلے اسے سمندر میں ڈال دو تاکہ سب بچ جائیں اور کشتی اس طوفان سے چھوٹ جائے۔ تین دفعہ قرعہ اندازی ہوئی اور تینوں…

Read the full tafseer →

Tafheem-ul-Quranتفہیم القرآن

سورة الصّٰٓفّٰت 80 اس کے دو مطلب ہیں اور دونوں ہی مراد ہیں۔ ایک مطلب یہ ہے کہ حضرت یونس ؑ پہلے ہی خدا سے غافل لوگوں میں سے نہ تھے، بلکہ ان لوگوں میں سے تھے جو دائماً اللہ کی تسبیح کرنے والے ہیں۔ دوسرے یہ کہ جب وہ مچھلی کے پیٹ میں پہنچے تو انہوں نے اللہ ہی کی طرف رجوع کیا اور اس کی تسبیح کی۔ سورة انبیا میں ارشاد ہوا ہے فَنَادٰی فِی الظُّلُمٰتِ اَنْ لَّآ اِلٰہَ اِلَّا اَنْتَ سُبْحَانَکَ اِنِّی کُنْتُ مِنَ الظَّالِمِیْنَ۔ پس ان تاریکیوں میں اس نے پکارا " نہیں ہے کوئی خدا مگر تو، پاک ہے تیری ذات، بیشک میں قصور وار ہوں۔ "

Read the full tafseer →

Maarif-ul-Quranمعارف القرآن

Explained with ayahs 143–144

فَلَوْلَآ اَنَّهٗ كَانَ مِنَ الْمُسَبِّحِيْنَ الخ، اس آیت سے یہ سمجھنا غلط ہے کہ اگر حضرت یونس ؑ تسبیح نہ کرتے تو وہ مچھلی قیامت تک زندہ رہتی، بلکہ مطلب یہ ہے کہ اس مچھلی کے پیٹ ہی کو حضرت یونس ؑ کی قبر بنادیا جاتا۔ تسبیح و استغفار سے مصائب دور ہوتے ہیں اس آیت سے یہ بھی معلوم ہوا کہ مصائب اور آفتوں کو دور کرنے میں تسبیح اور استغفار خاص اہمیت کے حامل ہیں۔ سورة انبیاء میں گزر چکا ہے کہ جب حضرت یونس ؑ مچھلی کے پیٹ میں تھے تو یہ کلمہ خاص طور سے پڑھتے تھے (آیت) لا الہ الا انت سبحانک انی کنت من الظلمین، اللہ تعالیٰ نے اسی کلمہ کی برکت سے انہیں اس آزمائش سے نجات عطا فرمائی، اور وہ مچھلی کے پیٹ سے…

Read the full tafseer →

Tadabbur-e-Quranتدبرِ قرآن

Explained with ayahs 143–144

فلولا انہ کان من المستجین، للبث فی بطہ الی یوم یبعثون (144-143) مسیحین میں جس تسبیح کی طرف اشارہ ہے اس کی وضاحت دوسرے محل میں ہوچکی ہے کہ اس سے مراد لا الہ الا انت سبحنک انی کنت من الظلمین کا درد ہے۔ یہ اپنی غلطی کے اعتراف اور اللہ تعالیٰ کے استغفار کا بہترین کلمہ ہے جو حضرت یونس ؑ کی زبان پر جاری ہوگیا اور اس کلمہ نے ان کو اس پکڑ سے چھڑا لیا۔ معلوم ہوتا ہے کہ جونہی حضرت یونس ؑ پر یہ حادثہ گزراں ان کو متنبہ ہوگیا کہ یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ان پر عتاب ہوا ہے اور وہ پورے دل سے اپنے رب کی طرف متوجہ ہوگئے اس کلمہ کی شان اللہ تعالیٰ نے یہ بیان فرمائی ہے کہ اسی نے ان کو بچا لیا ورنہ جس مچھلی نے ان…

Read the full tafseer →

Ahsan-ul-Bayanاحسن البیان

Explained with ayahs 143–144

144۔ 1 یعنی توبہ استغفار اور اللہ کی تسبیح بیان نہ کرتے، (جیسا کہ انہوں نے کہا (وَدَاوٗدَ وَسُلَيْمٰنَ اِذْ يَحْكُمٰنِ فِي الْحَرْثِ اِذْ نَفَشَتْ فِيْهِ غَنَمُ الْقَوْمِ ۚ وَكُنَّا لِحُـكْمِهِمْ شٰهِدِيْنَ) 21۔ الانبیاء :78) تو قیامت تک وہ مچھلی کے پیٹ میں ہی رہتے۔

Read the full tafseer →

Aasan Quranآسان قرآن

Explained with ayahs 140–144

26: حضرت یونس ؑ کا واقعہ اختصار کے ساتھ سورة یونس (10۔ 98) میں بھی گزر چکا ہے، اور سورة انبیاء (21۔ 87) میں بھی۔ وہ عراق کے شہر نینوا میں بھیجے گئے تھے، اور انہوں نے ایک عرصے تک اپنی قوم کو ایمان لانے کی دعوت دی، اور جب وہ نہ مانی تو انہیں متنبہ کردیا کہ اب تم پر تین دن کے اندر اندر عذاب آکر رہے گا، قوم کے لوگوں نے آپس میں یہ طے کیا کہ حضرت یونس ؑ چونکہ کبھی جھوٹ نہیں بولتے، اس لئے اگر وہ بستی سے چلے جاتے ہیں تو یہ اس بات کی علامت ہوگی کہ وہ ٹھیک کہہ رہے تھے، اس کے بعد حضرت یونس ؑ اللہ تعالیٰ کے حکم سے ہ بستی چھوڑ کر باہر چلے گئے، ادھر بستی کے لوگوں نے جب دیکھا کہ آپ بستی میں نہیں ہیں اور کچھ…

Read the full tafseer →

Fi-Zilal-al-Quranفی ظلال القرآن

Explained with ayahs 143–145

فلولا انہ کان ۔۔۔۔۔ یوم یبعثون (37: 143 – 144) ” اب اگر وہ تسبیح کرنے والوں میں سے نہ ہوتا تو روز قیامت تک اس مچھلی کے پیٹ میں رہتا “۔ جب آپ مچھلی کے پیٹ سے نکلے تو بہت ہی کمزور ہوچکے تھے اور آپ کے پاس اوڑھنے کے لیے بھی کچھ نہ تھا اور آپ ساحل کی گرمی میں پڑے تھے۔

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Usmaniتفسیرِ عثمانی

Explained with ayahs 143–144

6 یعنی چونکہ مچھلی کے پیٹ میں بھی اور پیٹ میں جانے سے پہلے بھی اللہ پاک کو بہت یاد کرتا تھا اس لیے ہم نے اس کو جلدی نجات دے دی۔ ورنہ قیامت تک اس کے پیٹ سے نکلنا نصیب نہ ہوتا مچھلی کی غذا بن جاتے۔ (تنبیہ) " للبث فی بطنہ " الیٰ آخرہ۔ کنایہ ہے کبھی نہ نکلنے سے۔ اور یہ واقعہ دریائے " فرات " کا ہے۔ علامہ محمود آلوسی بغدادی نے لکھا ہے کہ ہم نے خود اس دریا میں بہت بڑی بڑی مچھلیاں مشاہدہ کی ہیں تعجب نہ کیا جائے۔ پہلے گزر چکا ہے کہ شکم ماہی میں ان کی تسبیح یہ تھی۔ (لَّآ اِلٰهَ اِلَّآ اَنْتَ سُبْحٰــنَكَ ڰ اِنِّىْ كُنْتُ مِنَ الظّٰلِمِيْنَ ) 21 ۔ الانبیآء :87)

Read the full tafseer →

Bayan-ul-Quranتفسیر بیان القرآن

آیت 143{ فَلَوْلَآ اَنَّہٗ کَانَ مِنَ الْمُسَبِّحِیْنَ } ”تو اگر وہ تسبیح کرنے والوں میں سے نہ ہوتا۔“ سورة الانبیاء کی آیت 87 میں ہم پڑھ چکے ہیں کہ حضرت یونس علیہ السلام اللہ تعالیٰ کی مشیت سے مچھلی کے پیٹ میں نہ صرف زندہ رہے بلکہ ان الفاظ سے تسبیح بھی کرتے رہے کہ : { لَآ اِلٰــہَ اِلَّآ اَنْتَ سُبْحٰنَکَق اِنِّیْ کُنْتُ مِنَ الظّٰلِمِیْنَ } ”تیرے سوا کوئی معبود نہیں ‘ تو پاک ہے ‘ اور یقینا میں ہی ظالموں میں سے ہوں۔“

Read the full tafseer →

Taiseer-ul-Quranتیسیر القرآن

Explained with ayahs 142–143

83 مُلِیْمٌکا معنی وہ شخص ہے جس کا ضمیر خود ہی ملامت کر رہا ہو کہ وہ واقعی مجرم ہے اور کوئی ملامت کرے یا نہ کرے۔ اور سیدنا یونس کو اپنی اجتہادی غلطی کا احساس بھاگنے کے فوراً بعد ہی ہوگیا تھا۔ اور قرعہ میں ہر بار آپ کا نام نکلنے پر اس کا یقین ہوگیا۔ 84 چناچہ آپ مچھلی کے پیٹ میں چلے جانے کے بعد اپنے پروردگار کے حضور توبہ استغفار میں مشغول رہنے لگے۔ مچھلی کے پیٹ کی تاریکیوں میں آپ کا وظیفہ یہ ہوتا تھا۔ (لاَاِلٰہَ الاَّ أنْتَ سُبْحَانَکَ إنِّیْ کُنْتُ مِنَ الظّٰلِمیْن) َجیسا کہ سورة انبیاء کی آیت نمبر 87 میں مذکور ہے۔ اگر آپ یہ کلمات تسبیحات نہ پڑھتے رہتے تو ہمیشہ مچھلی کے پیٹ میں ہی رہتے یعنی اس…

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Majidiتفسیرِ ماجدی

Explained with ayahs 143–144

77۔ یعنی انہیں مچھلی کے پیٹ سے نکلنا نصیب نہ ہوتا، اور وہ اسی کی عذا بنادیئے جاتے۔ یہ مطلب نہیں کہ مچھلی کا پیٹ قیامت تک محفوظ وسالم رہتا۔ (آیت) ” لو ...... المسبحین “۔ آیت سے معلوم ہوا کہ تسبیح و استغفار کی برکت سے جسمانی کلفتیں اور اذیتیں دور ہوجاتی ہیں۔ توریت میں ہے :۔” تب یوفاہ نے مچھلی کے پیٹ میں خداوند اپنے خدا سے دعا مانگی (یوفاہ۔ 20: 1) (آیت) ” الی یوم یبعثون “۔ محاورہ میں مراد ہمیشہ تک رہنے سے ہوتی ہے۔

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Jalalainتفسیرِ جلالین

Explained with ayahs 139–182

آیت نمبر 139 تا 182 ترجمہ : بلاشبہ یونس (علیہ السلام بھی) پیغمبروں میں سے ہیں (اس وقت کو یاد کرو) جب (یونس علیہ السلام) بھاگ کر بھری ہوئی کشتی کے پاس پہنچے جبکہ وہ اپنی قوم ناراض ہوئے، جب ان پر وہ عذاب نازل نہ ہوا جس کا ان سے وعدہ کیا گیا تھا تو کشتی پر سوار ہوگئے کشتی دریا کے بیچوں بیچ جاکر ٹھہرگئی، تو ملاحوں نے کہا کشتی میں کوئی ایسا شخص ہے جو آقا سے بھاگا ہوا ہے، جس کو قرعہ ظاہر کر دے گا، چناچہ کشتی والوں نے قرعہ اندازی کی تو یہ قرعہ کے ذریعہ مغلوب ہوگئے، چناچہ ان کو دریا میں ڈال دیا، تو ان کو مچھلی نے نگل لیا، حال یہ کہ وہ قابل ملامت کام کرنے والے تھے، یعنی اپنے رب کی اجازت کے بغیر دریا…

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Mazhariتفسیرِ مظہری

فلولا انہ کان من المسبحین۔ سو اگر وہ (اس وقت) تسبیح کرنے والوں میں سے نہ ہوتے (یعنی اللہ کی پاکی نہ بیان کرتے)

Read the full tafseer →

Tafseer-Ibne-Abbasتفسیر ابن عباس

Explained with ayahs 143–144

(143۔ 144) تو اگر یہ اس واقعہ سے پہلے عبادت گزاروں میں سے نہ ہوتے تو یہ اس مچھلی کے پیٹ میں قیامت تک رہتے۔

Read the full tafseer →

Al-Quran-al-Kareemتفسیر القرآن الکریم

Explained with ayahs 143–144

فَلَوْلَآ اَنَّهٗ كَانَ مِنَ الْمُسَبِّحِيْنَ : ”اگر یہ بات نہ ہوتی کہ وہ تسبیح کرنے والوں میں سے تھا“ میں دو چیزیں شامل ہیں، ایک تو یہ کہ وہ اس سے پہلے بھی ہمیشہ اللہ تعالیٰ کی تسبیح اور اس کا ذکر کرنے والے تھے اور دوسری یہ کہ اس وقت بھی انھوں نے اللہ تعالیٰ کی تسبیح کرتے ہوئے کہا : (لَّآ اِلٰهَ اِلَّآ اَنْتَ سُبْحٰــنَكَ ڰ اِنِّىْ كُنْتُ مِنَ الظّٰلِمِيْنَ) [ الأنبیاء : 87 ] ”تیرے سوا کوئی معبود نہیں، تو پاک ہے، یقیناً میں ظلم کرنے والوں سے ہوگیا ہوں۔“ اگر وہ تسبیح کرنے والوں میں سے نہ ہوتے تو وہیں فوت ہوجاتے اور مچھلی کا پیٹ ہی ان کی قبر بن جاتا۔ اس سے معلوم ہوا کہ جس طرح اللہ تعالیٰ مصیبت…

Read the full tafseer →

Al-Qurtubiتفسیر القرطبی

Explained with ayahs 139–144

139 ۔ 144:۔ اس میں آٹھ مسائل ہیں : مسئلہ نمبر -1 حضرت یونس ہی ذوالنون ہیں جو متی کے بیٹے ہیں یہ اسی بوڑھی کی بیٹے ہیں جس کے پاس حضرت الیاس (علیہ السلام) ٹھہرے تھے چھ ماہ تک حضرت الیاس (علیہ السلام) کی والدہ خود ہی ان کی خدمت کرتی اور موانست کیا کرتی تھی اور جس پر بھی قادر ہوتی حضرت الیاس کی تکریم کی خاطر ذخیرہ نہ کرتی۔ حضرت الیاس (علیہ السلام) گھر والوں کی تنگی سے اکتا گئے اور پہاروں کی طرف چل دیئے ‘ اس عورت کا بیٹا حضرت یونس فوت گیا وہ عورت حضرت الیاس کے پیچھے نکل کھڑی ہوئی وہ ان کے پیچھے پہاڑوں میں سرگرداں رہی یہاں تک کہ انہیں تلاش کرلیا اس عورت نے سوال کیا کہ وہ اس کے حق میں اللہ تعالیٰ کی…

Read the full tafseer →

Dure-Mansoorتفسیر درِ منثور

Explained with ayahs 139–148

1:۔ عبدالرزاق (رح) واحمد فی الزہد وعبد بن حمید (رح) وابن المنذر نے طاؤس (رح) سے روایت کیا کہ (آیت ) ” وان یونس لمن المرسلین (139) اذابق الفلک المشحون “ (اور بیشک یونس بھی پیغمبروں میں سے تھے جبکہ بھاگ کر بھری ہوئی کشتی کے پاس پہنچے یونس (علیہ السلام) سے کہا گیا کہ تیری قوم پر فلاں دن اس طرح اور اس طرح عذاب آئے گا جب وہ دن آیا تو یونس وہاں سے چلے گئے تو ان کی قوم نے ان کو گم پایا تو وہ لوگ چھوٹے اور بڑے جانور اور ہر چیز کو لے کر (ایک میدان میں) نکلے پھر انہوں نے والدہ کو اس کے بچوں سے بکری کو اپنے بچے سے اور اونٹنی اور گائے کو اپنے بچوں سے الگ کردیا ان کو چیخ و پکار کی آواز سنی گئی اور ان کے…

Read the full tafseer →

Mutaliya-e-Quranتفسیر مطالعہ قرآن

فَلَوْلَآ [تو اگر نہ ہوتا ] اَنَّهٗ كَانَ [کہ وہ تھے ] مِنَ الْمُسَبِّحِيْنَ [تسبیح کرنے والوں میں سے ] ۔

Read the full tafseer →

Anwar-ul-Bayanتفسیر انوار البیان

Explained with ayahs 139–148

حضرت یونس (علیہ السلام) کا کشتی سے سمندر میں کود پڑنا، پھر مچھلی کے پیٹ میں تسبیح میں مشغول رہنا ان آیات میں حضرت یونس (علیہ السلام) کی بعثت اور مصیبت اور ان کی قوم کی ضلالت اور پھر ہدایت کا تذکرہ فرمایا ہے۔ حضرت یونس (علیہ السلام) کے بارے میں مفسرین نے لکھا ہے کہ جب وہ ایک عرصہ تک اپنی قوم کو تبلیغ کرتے رہے اور قوم نے نہ مانا انکار پر تلے رہے تو حضرت یونس (علیہ السلام) نے ان سے فرما دیا کہ دیکھو تین دن کے اندر اندر تم پر عذاب آجائے گا، اس کے بعد دو دن تک انتظار کیا، تیسرے دن بھی انتظار میں تھے لیکن عذاب کے آثار نہیں دیکھے، جب یہ صورت حال سامنے آئی تو یہ سمجھ کر کہ اگر عذاب نہ آیا تو میں…

Read the full tafseer →

Maarif-ul-Quranمعارف القرآن

Explained with ayahs 139–148

قصہ ششم یونس (علیہ السلام) قال اللہ تعالیٰ وان یونس لمن المرسلین۔۔۔ الی۔۔۔ فمتعنہم الی حین۔ یہ چھٹا قصہ یونس بن متی (علیہ السلام) کا ہے جو اس سورت کا آخری قصہ ہے کہ جو اپنی قوم کی ایذا پر صبر نہ کرسکے اور اپنی قوم کو چھوڑ کر نکل گئے اور یہی یونس (علیہ السلام) ذوالنون نبی ہیں جنہوں نے بحکم خداوندی اپنی قوم سے ایمان نہ لانے پر عذاب آنے کا وعدہ کیا تھا جب وہ ایمان نہ لائے اور برابر کفر اور تکذیب پر ڈٹے رہے تو سجھ گئے کہ انکار بھی وہی انجام ہوگا جو سرکشوں اور نافرمانوں کا ہوا کرتا ہے اس لئے سمجھ گئے کہ عنقریب عذاب آنے والا ہے تو بغیر انتظار وحی کے اور بغیر حکم خداوندی کے یونس (علیہ السلام) اپنی…

Read the full tafseer →

Jawahir-ul-Quranجواھر القرآن

Explained with ayahs 140–143

57:۔ فلولا انہ الخ : حضرت یونس (علیہ السلام) مچھلی کے پیٹ میں اللہ کی حمد و ثنا اور تسبیح و تقدیس میں مصروف ہوگئے اور اپنی لغزش کا اعتراف کیا تو اللہ تعالیٰ نے اس مصیبت سے نجات عطا فرمائی۔ جیسا کہ سورة انبیاء (رکوع 6) میں ہے۔ فنادی فی اظلمت ان لا الہ الا انت سبحانک انی کنت من الظالمین۔ اگر یونس (علیہ السلام) اللہ کو نہ پکارتے اور اس کی تسبیح و تقدیس میں مصروف نہ ہوتے تو وہ قیامت تک مچھلی کے پیٹ ہی میں رہتے۔

Read the full tafseer →

Mualim-ul-Irfanمعالم العرفان

Explained with ayahs 139–148

ربط آیات پہلے حضرت موسیٰ اور ہارون (علیہما السلام) کا ذکر ہوا ، پھر الیاس (علیہ السلام) کا اور پھر لوط (علیہ السلام) کا۔ یہ سب اللہ کے نبی اور رسول تھے جنہوں نے ایمان اور توحید کی بات لوگوں تک پہنچائی ، مگر لوگوں نے تسلیم نہ کیا بلکہ شدید مخالفت کی اور طرح طرح کی ایذائیں پہنچائیں۔ اس کے نتیجے میں اللہ نے ان کو سخت عذاب میں مبتلا کیا۔ نوح (علیہ السلام) کی دعا کے نتیجے میں اللہ نے ان کی قوم کو غرق کیا ، موسیٰ اور ہارون (علیہما السلام) کے مخالفین بھی بحر قلزم میں ڈوبے۔ حضرت الیاس (علیہ السلام) نے قوم کو بعل کی پوجا سے منع کیا۔ وہ بھی باز نہ آئے تو اللہ نے ان پر بھی عذاب بھیجا۔ اللہ نے حضرت لوط…

Read the full tafseer →

Mufradat-ul-Quranمفردات القرآن

فَلَوْلَآ اَنَّہٗ كَانَ مِنَ الْمُسَبِّحِيْنَ۝ 143ۙ إِنَّ وأَنَ إِنَّ أَنَّ ينصبان الاسم ويرفعان الخبر، والفرق بينهما أنّ «إِنَّ» يكون ما بعده جملة مستقلة، و «أَنَّ» يكون ما بعده في حکم مفرد يقع موقع مرفوع ومنصوب ومجرور، نحو : أعجبني أَنَّك تخرج، وعلمت أَنَّكَ تخرج، وتعجّبت من أَنَّك تخرج . وإذا أدخل عليه «ما» يبطل عمله، ويقتضي إثبات الحکم للمذکور وصرفه عمّا عداه، نحو : إِنَّمَا الْمُشْرِكُونَ نَجَسٌ [ التوبة/ 28] تنبيها علی أنّ النجاسة التامة هي حاصلة للمختص بالشرک، وقوله عزّ وجل : إِنَّما حَرَّمَ عَلَيْكُمُ الْمَيْتَةَ وَالدَّمَ [ البقرة/ 173] أي : ما حرّم ذلك إلا تنبيها علی أنّ أعظم…

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Haqqaniتفسیرِ حقانی

Explained with ayahs 139–148

وان یونس یہ چھٹا قصہ حضرت یونس ( علیہ السلام) کا ہے جس کا مفصل بیان ہم سورة یونس میں کر آئے ہیں۔ یہ حضرت بھی بنی اسرائیل میں سے ایک نبی تھے۔ عبرانی میں ان کو یونہ کہتے ہیں۔ متی ان کے والد کا نام ہے۔ مسیح ( علیہ السلام) سے تخمیناً آٹھ سو باسٹھ برس آگے ان کو حکم ہوا کہ شہر نینوہ میں جاکر منادی کرے۔ انہوں نے سمجھا کہ خدا تعالیٰ حلیم و غفار ہے جس عذاب کا میں ان سے وعدہ کروں گا، اس کے موافق شاید ان پر بلا نہ پہنچے، میں جھوٹا پڑوں اس لیے وہاں سے بھاگ کر شہر ترسیس کو چلے اور یافہ سے جو جہاز ترسیس جانے کو تھا، اس میں سوار ہوگئے۔ راستہ میں سخت طوفان آیا، قرعہ ڈالا گیا کہ کس کے سبب سے یہ بلا آئی ہے ؟…

Read the full tafseer →

Ruh-ul-Quranروح القرآن

Explained with ayahs 143–144

فَلَوْلَآ اَنَّـہٗ کَانَ مِنَ الْمُسَبِّحِیْنَ ۔ لَلَبِثَ فِیْ بَطْنِہٖٓ اِلٰی یَوْمِ یُبْعَثُوْنَ ۔ (الصآفات : 143، 144) (پس اگر وہ تسبیح کرنے والوں میں سے نہ ہوتا۔ تو وہ اسی مچھلی کے پیٹ میں رہتا لوگوں کے اٹھائے جانے کے دن تک۔ ) تسبیح (آیت کریمہ) رحمتِ خداوندی کی ضمانت ہے قرآن کریم میں دیگر مواقع پر حضرت یونس (علیہ السلام) کے بارے میں جو کچھ فرمایا گیا ہے اس سے معلوم ہوتا ہے کہ جیسے ہی حضرت یونس (علیہ السلام) مچھلی کے پیٹ میں پہنچے تو آپ سمجھ گئے کہ مجھے اللہ تعالیٰ کے عتاب نے پکڑ لیا ہے۔ میں اپنے محل تبلیغ و دعوت اور اپنے مورچے سے اللہ تعالیٰ کے حکم اور اس کی اجازت کے بغیر نکل آیا ہوں، اس…

Read the full tafseer →

Fahm-ul-Quranفہم القرآن

Explained with ayahs 139–149

فہم القرآن ربط کلام : حضرت لوط (علیہ السلام) کے بعد حضرت یونس (علیہ السلام) کا ذکر گرامی۔ حضرت یونس (علیہ السلام) بھی اللہ کے برگزیدہ انبیائے کرام (علیہ السلام) میں شامل ہیں۔ انہیں نینوا کے علاقہ میں ایک لاکھ سے زائد لوگوں کی آبادی میں مبعوث کیا گیا۔ نہ معلوم حضرت یونس (علیہ السلام) نے کتنا عرصہ اپنی قوم کو سمجھایا لیکن قوم سدھرنے کی بجائے بگڑتی چلی گئی۔ اس پر یونس (علیہ السلام) نے قوم کو انتباہ کیا کہ اگر تم راہ ہدایت پر نہ آئے تو فلاں دن تمہیں اللہ کا عذاب آلے گا لیکن اس دن عذاب نہ آیا جس پر قوم نے حضرت یونس (علیہ السلام) کو طعنے دیئے اور جھوٹا قرار دیا جس پر یونس (علیہ السلام) پریشان ہو کر…

Read the full tafseer →

Madarik-ut-Tanzilمدارک التنزیل

143: فَلَوْلَآ اَنَّہٗ کَانَ مِنَ الْمُسَبِّحِیْنَ (پس اگر وہ تسبیح کرنے والوں میں سے نہ ہوتے) مسبحؔ تسبیح کے ذریعہ اللہ تعالیٰ کو بہت زیادہ یاد کرنے والے۔ نمبر 2۔ یا تسبیح کے یہ کلمات کہنے والے لا الٰہ الا انت سبحانک انی کنت من الظالمین ] الانبیاء : 87[ نمبر 3۔ اس سے پہلے نماز پڑھنے والوں میں سے۔ قول ابن عباس ؓ : تسبیح کا لفظ قرآن میں جہاں وارد ہے اس سے صلوٰۃ مراد ہے۔ مقولہ : جب کوئی آدمی لغزش کھاجائے تو عمل صالح ہی اس کو اٹھاتا اور بلند کرتا ہے۔

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Baghwiتفسیرِ بغوی

143، فلو لا انہ کان من المسبحین، اگر وہ اس سے پہلے اللہ کی یادنہ کرتے رہتے اور وہ بہت زیادہ اللہ کو یاد کرنے والے تھے۔ ابن عباس ؓ نے اس کا ترجمہ کیا کہ وہ بہت زیادہ نماز پڑھنے والے تھے۔ وہب نے کہا کہ وہ بہت زیادہ عابد تھے۔ حسن کا قول ہے کہ حضرت یونس (علیہ السلام) مچھلی کے پیٹ میں نماز نہیں پڑھ رہے تھے بلکہ اس سے پہلے وہ پڑھتے تھے اور بعض نے کہا کہ اگر مچھلی کے پیٹ میں وہ اللہ کی تسبیح نہ کرتے ، سعید بن جبیر نے کہا کہ تسبیح سے مراد ہے، لاالہ الا انت سبحانک انی کنت من الظالمین،

Read the full tafseer →

Ahsan-ut-Tafaseerاحسن التفاسیر

Explained with ayahs 139–148

139۔ 148۔ یہ یونس (علیہ السلام) کا قصہ سورة الانبیا میں بھی گزر چکا ہے۔ تفسیر سدی تفسیر ابن ابی 2 ؎ حاتم مسند بزار اور تفسیر ابن مردویہ میں حضرت یونس (علیہ السلام) کا قصہ عبد اللہ بن مسعود کی صحیح روایت سے جو بیان کیا گیا ہے۔ اس کا حاصل یہ ہے کہ موصل شہر کی سر زمین میں نینویٰ بستی ہے۔ وہاں کے لوگوں کی ہدایت کے واسطے حضرت یونس نبی ہوئے تھے جب وہاں کے لوگوں نے حضرت یونس کی نصیحت کو نہ مانا تو حضرت یونس نے ان لوگوں کو عذاب الٰہی کے نازل ہونے کی خبر سنائی۔ اور خود اس بستی کے باہر چلے گئے۔ جب نینوا کے لوگوں نے کچھ کچھ آثار عذاب الٰہی کے دیکھے تو جنگل میں جا کر بہت روئے اور گڑگڑاتے اللہ تعالیٰ نے…

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Saadiتفسیرِ سعدی

Explained with ayahs 133–147

آیت 133 یہ اللہ تبارک و تعالیٰ کی طرف سے اپنے بندے اور رسول حضرت لوط کی مدح و ثنا ہے کہ اس نے آپ کو نبوت، رسالت اور دعوت الی اللہ کے منصب پر سرفراز فرمایا، نیز یہ کہ آپ نے اپنی قوم کو شرک اور فواحش سے روکا، جب وہ شرک اور فواحش سے باز نہ آئے تو اللہ تعالیٰ نے حضرت لوط اور ان کے گھر والوں کو ان بداعمال لوگوں سے بچا لیا اور وہ راتوں رات نکل گئے۔ (الا عجوزا فی الغبرین) سو اے ایک بڑھیا کے، جو عذاب کی لپیٹ میں آنے والوں کے ساتھ شامل تھی۔ یہ لوط کی بیوی تھی اور آپ کے دین پر تھی۔ (ثم دمرنا الاخرین) ” پھر ہم نے اوروں کو ہلاک کردیا۔ “ یعنی ہم نے ان پر ان کی بستیوں کو الٹ دیا : (آیت) ” ہم نے ان کی بستی…

Read the full tafseer →

Ahkam-ul-Quranاحکام القرآن

Explained with ayahs 141–146

کسی کو قتل وغیرہ پر قرعہ اندازی نہیں ہوسکتی قول باری ہے (فساھم فکان من المدحضین۔ پھر وہ شریک قرعہ ہوئے اور وہ مجرم قرار پائے گئے) بعض جہلانے اس سے یہ استدلال کیا ہے کہ اگر کوئی بیمار شخص اپنے غلاموں میں سے چند کو آزاد کرنے کا اعلان کردے تو آزادی کے لئے ان غلاموں کے درمیان قرعہ اندازی واجب ہوگی اور جس کے نام قرعہ نکلے گا وہ آزادہوجائے گا۔ یہ استدلال معتدل کی غفلت اور جہالت کی نشاندہی کرتا ہے۔ اس لئے کہ حضرت یونس (علیہ السلام) سمندر میں پھینکے جانے کے سلسلے میں شریک قرعہ ہوئے تھے، یہ صورت فقہاء میں سے کسی کے نزدیک بھی جائز نہیں ہے جس طرح ایسی قرعہ اندازی جائز نہیں کہ جس کے نام قتل کا قرعہ نکل…

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Madaniتفسیرِ مدنی

Explained with ayahs 142–143

95 حضرت یونس مچھلی کے پیٹ میں : سو قرعہ اندازی کے نتیجے میں حضرت یونس کو دریا میں ڈال دیا گیا جہاں ایک بڑی مچھلی نے ان کو نگل لیا۔ یہاں پر " اَکَلَ " نہیں " اَلْتَقَمَ " فرمایا گیا۔ جس کے معنیٰ لقمہ بنا لینے اور نگل جانے کے ہیں۔ یعنی مچھلی نے آپ کو غذا کے طور پر کھایا نہیں تھا بلکہ پورا نگل لیا تھا تاکہ اس کا پیٹ آپ (علیہ السلام) کے لئے ایک قسم کی جیل اور قید خانہ بن جائے۔ بعض روایات میں وارد ہے کہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے مچھلی کو وحی کے ذریعے ارشاد فرمایا گیا کہ یونس تمہاری خوارک نہیں بلکہ تمہارے پیٹ کو ہم نے اس کیلئے ایک ظرف اور اس کی حفاظت کیلئے ایک محل بنایا ہے۔ (قرطبی، معارف وغیرہ) ۔…

Read the full tafseer →

Mafhoom-ul-Quranمفہوم القرآن

Explained with ayahs 139–148

سیدنا یونس (علیہ السلام) کا کشتی میں بیٹھنا اور مچھلی کے پیٹ میں جانا تشریح : سیدنا یونس (علیہ السلام) کا قصہ اس سورت کا آخری قصہ ہے۔ مگر اس کا اندازذرا مختلف ہے۔ ہوا اس طرح کہ آپ کو بھی پیغمبر بنا کر بھیجا گیا۔ موصل کے علاقہ میں نینوا شہر میں آپ بھیجے گئے آپ نے سات سال تک لگا تار لوگوں کو سمجھایا مگر حسب معمول انہوں نے نافرمانی کی اس پر آپ نے لوگوں کو کہا کہ ” اب تم پر عذاب آنے والا ہے “۔ آپ نے دعا کی آپ اللہ کی اجازت یا مرضی کے بغیر شہر سے نکلے اور کشتی میں سوار ہوگئے۔ آپ سے انجانے میں غلطی ہوگئی تھی لہٰذا آپ کو اس کی سزا یوں دی گئی کہ کشتی ڈوبنے لگی جس پر یہ کہا گیا کہ کوئی غلام آقا کی…

Read the full tafseer →

Asrar-ut-Tanzilاسرار التنزیل

Explained with ayahs 139–182

رکوع نمبر 5 ۔ آیات 139 ۔ تا۔ 182: اسرار و معارف : ایک حال دنیا میں ایمان لانے والوں کی کامیابی کا یونس (علیہ السلام) کے واقعہ میں بھی ہے کہ اللہ نے انہیں اپنا رسول بنا کر بھیجا مگر قوم نے نہ مانا اور یہاں تک تکلیف دی اور تنگ کیا کہ وہ ان سے الگ ہوگئے اور انہیں عذاب الہی کی پیشگوئی فرمائی ادھر وہ تشریف لے گئے ادھر قوم نے جب عذاب الہی کے آثار ان کی پیشگوئی کے مطابق دیکھے تو انہوں نے توبہ کرلی اور یونس (علیہ السلام) کی تلاش شروع کی عذاب ٹل گیا۔ یونس (علیہ السلام) اسی ناراضگی مٰں واپس نہ گئے یہ ان سے اجتہاداً خطا ہوئی کہ معاملہ ان کی ذات کا نہ تھا اللہ کے پیغام کا تھا جب انہوں نے مان لیا تو دوسرے…

Read the full tafseer →

Ashraf-ul-Hawashiاشرف الحواشی

ف 5 یعنی نیک بندوں میں سے جو اللہ تعالیٰ کا ذکر کرتے رہتے ہیں یا نماز پڑھتے ہیں۔ سورة انبیاء میں ہے کہ حضرت یونس ( علیہ السلام) جونہی مچھلی کے پیٹ میں پہنچے تو انہوں نے اپنے رب کو ان الفاظ سے پکارا ( لا الہ الا انت سبحانک انی کنت من الظالمین) تیرے سوا کوئی معبود نہیں تو ہر عیب سے پاک ہے، بیشک میں ہی قصور وار ہوں

Read the full tafseer →

Anwar-ul-Bayanانوار البیان

Explained with ayahs 142–143

(37:142) التقمہ۔ ماضی واحد مذکر غائب التقم یلتقم التقام (افتعال) نگلنا۔ یا لقمہ کرنا۔ ہ ضمیر مفعول واحد مذکر غائب (کا مرجع حضرت یونس علیہ السلام) ۔ الحوت مچھلی (عام طور پر بڑی مچھلی کو حوت کہتے ہیں ) (بڑی مچھلی نے) نگل لیا۔ اس کا لقمہ کرلیا۔ (ثابت نگل لیا) ۔ وھو ملیم۔ وائو حالیہ ہے، جملہ حالیہ ہے۔ ملیم الامۃ (افعال سے ) اسم فاعل واحد مذکر۔ ملامت یا لوم کا مستحق، سزاوار ملامت، ات بما یلام علیہ۔ ایسا کام کرنے والا جس پر ملامت کی جائے۔ لامہ ویلومہ۔ (باب نصر) لوم وملام وملامۃ ملامت کرنا۔ اس باب سے صفت فاعلی لائم۔ اور صفت مفعولی ملیم ہوگی ! باب افعال سے الامۃ سے صفت فاعلی اور صفت مفعولی ملام۔ آیت…

Read the full tafseer →

Baseerat-e-Quranبصیرتِ قرآن

Explained with ayahs 139–148

لغات القرآن آیت نمبر 139 تا 148 :۔ ابق (وہ بھاگا ، دوڑا) المحشون ( بھری ہوئی) ساھم (قرعہ ڈالا گیا) المدحضین ( دھکیلے گئے ، الزام لگائے گئے) التقم ( نگل لیا) الحوت ( مچھلی) العرائ (چٹیل میدان ، صاف میدان) سقیم ( بیمار) یقطین ( بیل دار پودا) مائۃ الف (ایک لاکھ) متعنا ( ہم نے فائدہ پہنچایا) حین (زمانہ ، مدت) تشریح : آیت نمبر 139 تا 148 :۔ سورة الصافات میں حضرت نوح (علیہ السلام) ، حضرت ابراہیم (علیہ السلام) خلیل اللہ ، حضرت موسیٰ (علیہ السلام) و ہارون (علیہ السلام) ، حضرت الیاس (علیہ السلام) اور حضرت لوط (علیہ السلام) کے واقعات کے بعد حضرت یونس (علیہ السلام) کا ذکر خیر فرمایا گیا ہے۔ حضرت یونس…

Read the full tafseer →

Mazhar-ul-Quranمظہر القرآن

Explained with ayahs 139–148

حضرت یونس (علیہ السلام) کا قصہ۔ (ف 2) حضرت یونس (علیہ السلام) نے اپنی قوم کو ہدایت کی جب ان کی نصیحت کو نہ مانا تو حضرت یونس نے ان لوگوں کو عذاب الٰہی کے نازل ہونے کی خبرسنائی اور خود اس بستی کے باہر چلے گئے جب ان لوگوں نے کچھ کچھ آثار عذاب الٰہی دیکھے توجنگل میں جاکر بہت روئے اور گڑگڑائے اللہ نے ان کے حال پر رحم فرماکران سے عذاب نازل نہیں کیا، حضرت یونس کو معلوم ہوا کہ وقت مقررہ پر عذاب نہیں آیا تو اپنے دل میں سوچا کہ جس قوم کے نزدیک جھوٹا ٹھہرچکا ہوں اس قوم کی سرحد میں بھی ٹھہرنا مناسب نہیں، یہ سوچ کر آپ نے دریائی سفر کارادہ کیا کشتی پر سوار ہوئے کشی دریا میں چلنے لگی جب قرعہ ڈالا کہ کس شخص…

Read the full tafseer →

Tafseer-al-Kitaabتفسیر الکتاب

Explained with ayahs 142–145

[32] کہ خطائے اجتہادی سے حکم الٰہی کا انتظار کئے بغیر بستی سے نکل کھڑے ہوئے۔

Read the full tafseer →

Siraj-ul-Bayanسراج البیان

Explained with ayahs 139–148

ف 1: حضرت یونس کا مختصر قصہ یہ ہے کہ یہ ارض نینوی کے نبی تھے انہوں نے قوم کو رشد و ہدایت کی طرف بلایا مگر یہ لوگ سرکشی اور تمرد میں بڑھتے چلے گئے ۔ حتیٰ کہ یہ مایوس ہوکر چل دیئے ۔ اور ہجرت کی نیت سے جب کشتی پر سوار ہوئے ۔ تو وہ دریا میں ڈگمگانے لگی ۔ انہوں نے قرعہ اندازی کرکے یہ معلوم کرنا چاہا ۔ کہ کون شخص اس کشتی میں ایسا ہے جس کی شامت اعمال سے کشتی ڈانواں ڈول ہورہی ہے ۔ تین دفعہ متواتر فرد حضرت یونس (علیہ السلام) کے نام پر پڑا ۔ اس لئے ان کو دریا میں ڈال دیا گیا ۔ اور مچھلی نے انہیں نگل لیا ۔ یہ اصل میں اللہ کی طرف سے تادیب تھی ۔ کہ قوم سے مایوس ہوکر بغیر اذن الٰہی ان کو چھوڑ دینے کی یہ…

Read the full tafseer →

Kashf-ur-Rahmanکشف الرحمٰن

(143) پھر اگر یہ بات نہ ہوتی کہ وہ اللہ تعالیٰ کی پاکی بیان کرنے والوں میں سے تھا۔

Read the full tafseer →

Bayan-ul-Quranبیان القرآن

Explained with ayahs 138–143

ف 2۔ صبح اور رات کا ذکر اس لئے کیا کہ عرب میں اکثر عادت رات کو صبح تک چلنے کی ہے۔

Read the full tafseer →

Urwatul-Wusqaaعروۃ الوثقٰی

اگر وہ تسبیح کرنے والوں میں سے نہ ہوتا : 143۔ آپ کی تسبیح کیا تھی ؟ وہی توحید الہی کا درست جو آپ نے اہل کشتی کو دیا اور جس کے لیے ایک منفرد رنگ ڈھنگ اختیار کیا گیا کہ مخاطب تو اپنی ذات کو کیا گیا اور بات اہل کشتی کو سنائی گئی اور ایسا پیارا نظارہ قائم ہوا کہ اہل کشتی نے آپ کو محفوظ جگہ بھی عطا کی اور آپ کی اور آپ کی باتیں بھی سنیں ، آپ کی اس تسبیح کا ذکر سورة الانبیاء کی آیت 87 میں وضاحت کے ساتھ کیا گیا ہے جو آپ نے کفر وشرک کے گھپ اندھیروں میں بیان فرمائی اور آپ نے ان گھپ اندھیروں کی نسبت اپنی ذات کے ساتھ کی تاکہ کسی دوسرے کا دل بھی نہ دکھے اور بات بھی لوگوں کے کانوں تک ٹھیک ٹھیک پہنچ جائے…

Read the full tafseer →

Maarif-ul-Quran (En)معارف القرآن انگلش

Explained with ayahs 143–144

In verse 143, it was said: فَلَوْلَا أَنَّهُ كَانَ مِنَ الْمُسَبِّحِينَ (Had he not been of those who proclaim Allah's purity,....). From this verse, it is wrong to assume that had Sayyidna Yunus (علیہ السلام) not been making tasbih, that fish would have been living right through the last day of Qiyamah. Instead, the sense is that the very belly of this fish would have been made the grave of Sayyidna Yunus (علیہ السلام) . Distress is removed by tasbih (remembrance) and istighfar (repentance) From this verse we also learn that tasbih لَّا إِلَـٰهَ إِلَّا أَنتَ سُبْحَانَكَ إِنِّي كُنتُ مِنَ…

Read the full tafseer →

Tafheem-ul-Quran (En)تفہیم القرآن انگلش

80 It has two meanings and both are implied: (1) That the Prophet Jonah was not of the people who are heedless of God, but was of those who glorify and adore Allah constantly and perpetually; and (2) that when he went inside the fish, he turned to AIlah alone and glorified Him. In Surah AI-Anbiya' it has been said: He invoked Us from the depths of the darkness, saying: `There is no god but You: Glory be to You: I am indeed blameworthy.’“ (v. 87).

Read the full tafseer →