37. Surah As-Saaffaat
الصافاتThose drawn up in Ranks · 182 ayahsمظہر القرآن
وَ الصّٰٓفّٰتِ صَفًّاۙ Open ayah 37:1 in the Quran reader
قسم ہے1 ان جماعتوں کی جو باقاعدہ صف باندھے ہیں۔
فَالزّٰجِرٰتِ زَجْرًاۙ Open ayah 37:2 in the Quran reader
پھر ان جماعتوں کی جو جھڑک کر چلائیں۔
فَالتّٰلِیٰتِ ذِكْرًاۙ Open ayah 37:3 in the Quran reader
پھر ان جماعتوں کی جو قرآن پڑھیں۔
اِنَّ اِلٰهَكُمْ لَوَاحِدٌؕ Open ayah 37:4 in the Quran reader
بیشک تمہارا معبود ضرور ایک وہ پروردگار ہے ۔
رَبُّ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ مَا بَیْنَهُمَا وَ رَبُّ الْمَشَارِقِؕ Open ayah 37:5 in the Quran reader
آسمانوں اور زمین کا اور جو کچھ ان دونوں کے درمیان ہے اور پروردگار ہے مشرقوں کا (یعنی مشرق اور مغرب کا1)
اِنَّا زَیَّنَّا السَّمَآءَ الدُّنْیَا بِزِیْنَةِ اِ۟لْكَوَاكِبِۙ Open ayah 37:6 in the Quran reader
بیشک ہم نے آسمان دنیا کو ستاروں کی زینت سے آراستہ کیا ہے ۔
وَ حِفْظًا مِّنْ كُلِّ شَیْطٰنٍ مَّارِدٍۚ Open ayah 37:7 in the Quran reader
اور ہر شیطان سرکش سے اس کی حفاظت کی ۔
لَا یَسَّمَّعُوْنَ اِلَى الْمَلَاِ الْاَعْلٰى وَ یُقْذَفُوْنَ مِنْ كُلِّ جَانِبٍۗۖ Open ayah 37:8 in the Quran reader
(اب) وہ شیاطین عالم بالا کی باتوں کی طرف کان نہیں لگا سکتے اور ان پر ہر طرف سے بھگانے کے لیے انگارے پھینکے جاتے ہیں ۔
دُحُوْرًا وَّ لَهُمْ عَذَابٌ وَّاصِبٌۙ Open ayah 37:9 in the Quran reader
اور ان کے لیے (آخرت میں) ہمیشگی کا عذاب ہے ۔
اِلَّا مَنْ خَطِفَ الْخَطْفَةَ فَاَتْبَعَهٗ شِهَابٌ ثَاقِبٌ Open ayah 37:10 in the Quran reader
مگر جو کوئی (شیطان فرشتوں کا کوئی کلمہ بھی کبھی) اوچک لے چلا، پس ایک جلانے والا شعلہ اس کے پیچھے لگا۔
فَاسْتَفْتِهِمْ اَهُمْ اَشَدُّ خَلْقًا اَمْ مَّنْ خَلَقْنَا١ؕ اِنَّا خَلَقْنٰهُمْ مِّنْ طِیْنٍ لَّازِبٍ Open ayah 37:11 in the Quran reader
تو تم ان1 (کافروں) سے پوچھا : کیا ان کی پیدائش زیادہ سخت ہے یا ہماری پیدا کی ہوئی مخلوق بیشک ہم نے ان کو چپکتی مٹی سے پیدا کیا۔
بَلْ عَجِبْتَ وَ یَسْخَرُوْنَ۪ Open ayah 37:12 in the Quran reader
بلکہ تمہیں ان (کافروں کی تکذیب کرنے) پر تعجب آیا اور وہ ہنستی کرتے ہیں۔
وَ اِذَا ذُكِّرُوْا لَا یَذْكُرُوْنَ۪ Open ayah 37:13 in the Quran reader
اور جب انہیں نصیحت دی جائے تو نصیحت قبول نہیں کرتے۔
وَ اِذَا رَاَوْا اٰیَةً یَّسْتَسْخِرُوْنَ۪ Open ayah 37:14 in the Quran reader
اور جب یہ کوئی نشانی (مثل شق القمر وغیرہ) دیکھتے ہیں ہنسی اڑاتے ہیں۔
وَ قَالُوْۤا اِنْ هٰذَاۤ اِلَّا سِحْرٌ مُّبِیْنٌۚۖ Open ayah 37:15 in the Quran reader
اور کہتے ہیں یہ تو نہیں مگر صریح جادو۔
ءَاِذَا مِتْنَا وَ كُنَّا تُرَابًا وَّ عِظَامًا ءَاِنَّا لَمَبْعُوْثُوْنَۙ Open ayah 37:16 in the Quran reader
کیا جب ہم مرکر خاک اور ہڈیاں ہوجائیں گے کیا ہم ضرور اٹھائے جائیں گے ۔
اَوَ اٰبَآؤُنَا الْاَوَّلُوْنَؕ Open ayah 37:17 in the Quran reader
(اور) کیا ہمارے اگلے باپ دادا بھی ۔
قُلْ نَعَمْ وَ اَنْتُمْ دَاخِرُوْنَۚ Open ayah 37:18 in the Quran reader
تم فرماؤ کہ ہاں اور تم ذلیل ہو گے ۔
فَاِنَّمَا هِیَ زَجْرَةٌ وَّاحِدَةٌ فَاِذَا هُمْ یَنْظُرُوْنَ Open ayah 37:19 in the Quran reader
پس وہ (قیامت ) تو ایک سخت آواز ہوگی (یعنی دوسرے صور کی ) پس ناگہاں وہ (زندہ ہوکر اپنے افعال) دیکھنے لگیں گے ۔
وَ قَالُوْا یٰوَیْلَنَا هٰذَا یَوْمُ الدِّیْنِ Open ayah 37:20 in the Quran reader
اور کہیں گے : ہائے خرابی ہماری ! یہ جزا کا دن ہے ۔
هٰذَا یَوْمُ الْفَصْلِ الَّذِیْ كُنْتُمْ بِهٖ تُكَذِّبُوْنَ۠ Open ayah 37:21 in the Quran reader
(ان سے کہا جائے گا ) کہ (ہاں) یہی فیصلے کا دن ہے جس کو تم (دنیا میں) جھٹلاتے تھے ۔
اُحْشُرُوا الَّذِیْنَ ظَلَمُوْا وَ اَزْوَاجَهُمْ وَ مَا كَانُوْا یَعْبُدُوْنَۙ Open ayah 37:22 in the Quran reader
(اور فرشتوں کو حکم دیا جائے گا کہ ) ہانکو ظالموں (یعنی کافروں) کو اور ان کے ہمراہیوں (یعنی شیاطین) کو اور جن کی وہ خدا کے سوا پوجا کرتے تھے (یعنی بت) ۔
مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ فَاهْدُوْهُمْ اِلٰى صِرَاطِ الْجَحِیْمِ Open ayah 37:23 in the Quran reader
پس ان سب کو دوزخ کی طرف ہانکو۔
وَ قِفُوْهُمْ اِنَّهُمْ مَّسْئُوْلُوْنَۙ Open ayah 37:24 in the Quran reader
اور1 ان کو (پل صراط کے قریب ) ٹھہراؤ ان سے پوچھنا ہے ۔
مَا لَكُمْ لَا تَنَاصَرُوْنَ Open ayah 37:25 in the Quran reader
تم کو کیا ہوا ؟ ایک دوسرے کی مدد کیوں نہیں کرتے ؟
بَلْ هُمُ الْیَوْمَ مُسْتَسْلِمُوْنَ Open ayah 37:26 in the Quran reader
بلکہ وہ آج گردن جھکائے ہیں ۔
وَ اَقْبَلَ بَعْضُهُمْ عَلٰى بَعْضٍ یَّتَسَآءَلُوْنَ Open ayah 37:27 in the Quran reader
اور وہ ایک دوسرے کی طرف متوجہ ہوکر سوال جواب (یعنی اختلاف) کرتے ہوئے کہیں گے۔
قَالُوْۤا اِنَّكُمْ كُنْتُمْ تَاْتُوْنَنَا عَنِ الْیَمِیْنِ Open ayah 37:28 in the Quran reader
کہ بیشک تم ہمارے داہنی طرف سے بہکانے آتے تھے (یعنی بزور قوت ہمیں گمراہی پر آمادہ کرتے تھے ) ۔
قَالُوْا بَلْ لَّمْ تَكُوْنُوْا مُؤْمِنِیْنَۚ Open ayah 37:29 in the Quran reader
وہ جواب دیں گے : بلکہ تم خود ہی ایمان نہ رکھتے تھے ۔
وَ مَا كَانَ لَنَا عَلَیْكُمْ مِّنْ سُلْطٰنٍ١ۚ بَلْ كُنْتُمْ قَوْمًا طٰغِیْنَ Open ayah 37:30 in the Quran reader
اور ہمارا تم پر کچھ قابو نہ تھا بلکہ تم سرکش لوگ تھے ۔
فَحَقَّ عَلَیْنَا قَوْلُ رَبِّنَاۤ١ۖۗ اِنَّا لَذَآئِقُوْنَ Open ayah 37:31 in the Quran reader
بس (اب) ہم پر ہمارے رب کی بات ثابت ہوگئی کہ بیشک (اب) ہم کو عذاب کا مزہ چکھنا ہے ۔
فَاَغْوَیْنٰكُمْ اِنَّا كُنَّا غٰوِیْنَ Open ayah 37:32 in the Quran reader
پس ہم نے تم کو گمراہ کیا تھا جیسے ہم خود گمراہ تھے ۔
فَاِنَّهُمْ یَوْمَئِذٍ فِی الْعَذَابِ مُشْتَرِكُوْنَ Open ayah 37:33 in the Quran reader
پس وہ سب کے سب اس روز عذاب میں شریک ہیں۔
اِنَّا كَذٰلِكَ نَفْعَلُ بِالْمُجْرِمِیْنَ Open ayah 37:34 in the Quran reader
بیشک ہم مجرموں کے ساتھ ایسا ہی کیا کرتے ہیں۔
اِنَّهُمْ كَانُوْۤا اِذَا قِیْلَ لَهُمْ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا اللّٰهُ١ۙ یَسْتَكْبِرُوْنَۙ Open ayah 37:35 in the Quran reader
بیشک1 وہ لوگ ایسے تھے جب ان سے کہا جاتا تھا کہ خدا کے سوا کوئی معبود نہیں، تو تکبر کرتے تھے ۔
وَ یَقُوْلُوْنَ اَئِنَّا لَتَارِكُوْۤا اٰلِهَتِنَا لِشَاعِرٍ مَّجْنُوْنٍؕ Open ayah 37:36 in the Quran reader
اور کہتے تھے کہ کیا ہم اپنے معبدوں کو ایک دیوانہ شاعر کے کہنے سے چھوڑ دیں۔
بَلْ جَآءَ بِالْحَقِّ وَ صَدَّقَ الْمُرْسَلِیْنَ Open ayah 37:37 in the Quran reader
(اے بدبختو ! ہمارے نبی دیوانے شاعر نہیں ہیں) بلکہ وہ تو حق لائے ہیں اور انہوں نے پہلے پیغمبروں کی تصدیق کی ہے ۔
اِنَّكُمْ لَذَآئِقُوا الْعَذَابِ الْاَلِیْمِۚ Open ayah 37:38 in the Quran reader
بیشک تم درد دینے والے عذاب (کے مزے) کو چکھو گے۔
وَ مَا تُجْزَوْنَ اِلَّا مَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَۙ Open ayah 37:39 in the Quran reader
اور تم کو ویسا ہی بدلا دیا جائے گا جو کچھ تم کرتے تھے ۔
اِلَّا عِبَادَ اللّٰهِ الْمُخْلَصِیْنَ Open ayah 37:40 in the Quran reader
مگر جو اللہ کے چنے ہوئے بندے ہیں۔