37. Surah As-Saaffaat
الصافاتThose drawn up in Ranks · 182 ayahsمظہر القرآن
وَ لَقَدْ مَنَنَّا عَلٰى مُوْسٰى وَ هٰرُوْنَۚ Open ayah 37:114 in the Quran reader
اور1 بیشک ہم نے موسیٰ اور ہارون پر احسان کیا۔
وَ نَجَّیْنٰهُمَا وَ قَوْمَهُمَا مِنَ الْكَرْبِ الْعَظِیْمِۚ Open ayah 37:115 in the Quran reader
اور ہم نے ان کو اور ان کی قوم (یعنی بنی اسرائیل) کو بڑٰ مصیبت سے نجات دی ۔
وَ نَصَرْنٰهُمْ فَكَانُوْا هُمُ الْغٰلِبِیْنَۚ Open ayah 37:116 in the Quran reader
اور ہم نے ان کی (فرعون کے مقابلہ میں) مدد کی ، پس وہی لوگ غالب ہوئے ۔
وَ اٰتَیْنٰهُمَا الْكِتٰبَ الْمُسْتَبِیْنَۚ Open ayah 37:117 in the Quran reader
اور ہم نے ان دونوں کو واضح کتاب (یعنی توریت) عطا فرمائی۔
وَ هَدَیْنٰهُمَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِیْمَۚ Open ayah 37:118 in the Quran reader
اور ان کو سیدھا راستہ دکھایا۔
وَ تَرَكْنَا عَلَیْهِمَا فِی الْاٰخِرِیْنَۙ Open ayah 37:119 in the Quran reader
اور ہم نے پیچھے آنے والی نسلوں میں ان کا ذکر ذکر خیر باقی رکھا۔
سَلٰمٌ عَلٰى مُوْسٰى وَ هٰرُوْنَ Open ayah 37:120 in the Quran reader
(کہ ہماری طرف سے) موسیٰ اور ہارون پر سلام ہو۔
اِنَّا كَذٰلِكَ نَجْزِی الْمُحْسِنِیْنَ Open ayah 37:121 in the Quran reader
بیشک ہم نیکوں کو ایسا ہی صلہ دیتے ہیں۔
اِنَّهُمَا مِنْ عِبَادِنَا الْمُؤْمِنِیْنَ Open ayah 37:122 in the Quran reader
بیشک وہ دونوں ہمارے اعلی درجہ کے ایماندار بندوں میں سے ہیں۔
وَ اِنَّ اِلْیَاسَ لَمِنَ الْمُرْسَلِیْنَؕ Open ayah 37:123 in the Quran reader
اور1 بیشک الیاس پیغمبروں میں سے ہے ۔
اِذْ قَالَ لِقَوْمِهٖۤ اَلَا تَتَّقُوْنَ Open ayah 37:124 in the Quran reader
جبکہ اس نے اپنی قوم سے فرمایا : کیا تم پرہیزگاری نہیں کرتے ۔
اَتَدْعُوْنَ بَعْلًا وَّ تَذَرُوْنَ اَحْسَنَ الْخَالِقِیْنَۙ Open ayah 37:125 in the Quran reader
کیا بعل کو (جو ایک بت کا نام ہے ) پوجتے ہو اور چھوڑتے ہو سب سے بہتر پیدا کرنے والے۔
اللّٰهَ رَبَّكُمْ وَ رَبَّ اٰبَآئِكُمُ الْاَوَّلِیْنَ Open ayah 37:126 in the Quran reader
اللہ کو جو تمہارا رب ہے اور تمہارے پہلے باپ دادا کا رب ہے ۔
فَكَذَّبُوْهُ فَاِنَّهُمْ لَمُحْضَرُوْنَۙ Open ayah 37:127 in the Quran reader
پس ان لوگوں نے اس کو جھٹلایا پس بیشک وہ لوگ (دوزخ میں) حاضر کیے جائیں گے۔
اِلَّا عِبَادَ اللّٰهِ الْمُخْلَصِیْنَ Open ayah 37:128 in the Quran reader
مگر اللہ کے خالص بندے (محفوظ رہیں گے) ۔
وَ تَرَكْنَا عَلَیْهِ فِی الْاٰخِرِیْنَۙ Open ayah 37:129 in the Quran reader
اور ہم نے پیچھے آنے والی نسلوں میں ان کا ذکر خیر باقی رکھا۔
سَلٰمٌ عَلٰۤى اِلْ یَاسِیْنَ Open ayah 37:130 in the Quran reader
(کہ ہماری طرف سے) الیاس پر سلام ہو۔
اِنَّا كَذٰلِكَ نَجْزِی الْمُحْسِنِیْنَ Open ayah 37:131 in the Quran reader
بیشک ہم نیکوں کو ایسا ہی صلہ دیتے ہیں۔
اِنَّهٗ مِنْ عِبَادِنَا الْمُؤْمِنِیْنَ Open ayah 37:132 in the Quran reader
بیشک وہ ہمارے اعلی درجے کے ایماندار بندوں میں ہے ۔
وَ اِنَّ لُوْطًا لَّمِنَ الْمُرْسَلِیْنَؕ Open ayah 37:133 in the Quran reader
اور1 بیشک لوط پیغمبروں میں سے ہے ۔
اِذْ نَجَّیْنٰهُ وَ اَهْلَهٗۤ اَجْمَعِیْنَۙ Open ayah 37:134 in the Quran reader
جبکہ ہم نے اس کو اور اس کے سب گھر والوں کو نجات دی ۔
اِلَّا عَجُوْزًا فِی الْغٰبِرِیْنَ Open ayah 37:135 in the Quran reader
مگر ایک بڑھیا (یعنی اس کی زوجہ) کہ (اس عذاب میں) پیچھے رہ جانے والوں میں تھی ۔
ثُمَّ دَمَّرْنَا الْاٰخَرِیْنَ Open ayah 37:136 in the Quran reader
پھر ہم نے دوسروں کو ہلاک کردیا۔
وَ اِنَّكُمْ لَتَمُرُّوْنَ عَلَیْهِمْ مُّصْبِحِیْنَ Open ayah 37:137 in the Quran reader
اور بیشک تم ان لوگوں کے مقامات پر صبح کو۔
وَ بِالَّیْلِ١ؕ اَفَلَا تَعْقِلُوْنَ۠ Open ayah 37:138 in the Quran reader
اور رات کے وقت بھی گزرتے ہو پھر کیا تم (اس پر بھی) نہیں سمج تھے۔
وَ اِنَّ یُوْنُسَ لَمِنَ الْمُرْسَلِیْنَؕ Open ayah 37:139 in the Quran reader
اور2 بیشک یونس پیغمبروں میں سے تھا
اِذْ اَبَقَ اِلَى الْفُلْكِ الْمَشْحُوْنِۙ Open ayah 37:140 in the Quran reader
جبکہ وہ بھری ہوئی کشتی کی طرف دوڑا ہوا پہنچا (لیکن کشتی ڈوبنے لگی) ۔
فَسَاهَمَ فَكَانَ مِنَ الْمُدْحَضِیْنَۚ Open ayah 37:141 in the Quran reader
تو قرعہ ڈالا پس (یونس ہی ) گرا دینے والوں میں ہوا (تو دریا میں گرا دیا گیا) ۔
فَالْتَقَمَهُ الْحُوْتُ وَ هُوَ مُلِیْمٌ Open ayah 37:142 in the Quran reader
اس کو مچھلی نے (ثابت) نگل گلیا اور وہ اپنے آپ کو ملامت کرتا تھا۔
فَلَوْ لَاۤ اَنَّهٗ كَانَ مِنَ الْمُسَبِّحِیْنَۙ Open ayah 37:143 in the Quran reader
پس اگر وہ تسبیح کرنے والا نہ ہوتا۔
لَلَبِثَ فِیْ بَطْنِهٖۤ اِلٰى یَوْمِ یُبْعَثُوْنَۚ Open ayah 37:144 in the Quran reader
ضرور اس (مچھلی) کے پیٹ میں رہتا جس دن کہ لوگ اٹھائے جائیں گے ۔
فَنَبَذْنٰهُ بِالْعَرَآءِ وَ هُوَ سَقِیْمٌۚ Open ayah 37:145 in the Quran reader
پھر ہم نے اس کو ایک صاف میدان میں (مچھلی کے پیٹ میں سے نکال کر) ڈال دیا اور وہ بیمار تھا۔
وَ اَنْۢبَتْنَا عَلَیْهِ شَجَرَةً مِّنْ یَّقْطِیْنٍۚ Open ayah 37:146 in the Quran reader
اور ہم نے اس پر (سایہ کے لیے) ایک کدو کے قسم کا درخت اگایا۔
وَ اَرْسَلْنٰهُ اِلٰى مِائَةِ اَلْفٍ اَوْ یَزِیْدُوْنَۚ Open ayah 37:147 in the Quran reader
اور ہم نے اسے ایک لاکھ آدمیوں کی طرف (پیغمبر بنا کر ) بھیجا، بلکہ اس سے زیادہ۔
فَاٰمَنُوْا فَمَتَّعْنٰهُمْ اِلٰى حِیْنٍؕ Open ayah 37:148 in the Quran reader
پس وہ لوگ ایمان لے آئے تو ہم نے ان کو ایک زمانہ تک عیش دیا۔