37. Surah As-Saaffaat
الصافاتThose drawn up in Ranks · 182 ayahsمظہر القرآن
فَاسْتَفْتِهِمْ اَلِرَبِّكَ الْبَنَاتُ وَ لَهُمُ الْبَنُوْنَۙ Open ayah 37:149 in the Quran reader
پس1 ان مشرکوں سے پوچھو کہ کیا تمہارے پروردگار کے لیے بیٹیاں ہیں اور ان کے لیے بیٹے۔
اَمْ خَلَقْنَا الْمَلٰٓئِكَةَ اِنَاثًا وَّ هُمْ شٰهِدُوْنَ Open ayah 37:150 in the Quran reader
کیا ہم نے فرشتوں کو عورتیں پیدا کیا ہے اور وہ اس وقت موجود تھے ۔
اَلَاۤ اِنَّهُمْ مِّنْ اِفْكِهِمْ لَیَقُوْلُوْنَۙ Open ayah 37:151 in the Quran reader
آگاہ ہو بیشک وہ لوگ اپنے بہتان سے کہتے ہیں۔
وَلَدَ اللّٰهُ١ۙ وَ اِنَّهُمْ لَكٰذِبُوْنَ Open ayah 37:152 in the Quran reader
کہ اللہ کی اولاد ہے اور وہ بیشک ضرور جھوٹے ہیں۔
اَصْطَفَى الْبَنَاتِ عَلَى الْبَنِیْنَؕ Open ayah 37:153 in the Quran reader
کیا اللہ نے بیٹوں کو چھوڑ کر بیٹیاں پسند کیں۔
مَا لَكُمْ١۫ كَیْفَ تَحْكُمُوْنَ Open ayah 37:154 in the Quran reader
تم کو کیا وہ گیا تم کیسا حکم کرتے ہو۔
اَفَلَا تَذَكَّرُوْنَۚ Open ayah 37:155 in the Quran reader
تم دھیان نہیں رکتے۔
اَمْ لَكُمْ سُلْطٰنٌ مُّبِیْنٌۙ Open ayah 37:156 in the Quran reader
کیا تمہارے پا س (اس بارے میں) کوئی واضح دلیل موجود ہے ۔
فَاْتُوْا بِكِتٰبِكُمْ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ Open ayah 37:157 in the Quran reader
تو اپنی کتاب لاؤ (جس میں یہ سند ہو) اگر تم سچے ہو۔
وَ جَعَلُوْا بَیْنَهٗ وَ بَیْنَ الْجِنَّةِ نَسَبًا١ؕ وَ لَقَدْ عَلِمَتِ الْجِنَّةُ اِنَّهُمْ لَمُحْضَرُوْنَۙ Open ayah 37:158 in the Quran reader
اور مشرکین نے اللہ کے درمیان اور جنوں کے درمیان رشتہ مقرر کیا، اور1 بیشک جنوں کو معلوم ہے کہ وہ (بیہودہ بات کے کہنے والے) ضرور (جہنم میں عذاب کے لیے) حاضر کیے جائیں گے ۔
سُبْحٰنَ اللّٰهِ عَمَّا یَصِفُوْنَۙ Open ayah 37:159 in the Quran reader
اللہ ان باتوں سے پاک ہے جو کچھ بیان کرتے ہیں۔
اِلَّا عِبَادَ اللّٰهِ الْمُخْلَصِیْنَ Open ayah 37:160 in the Quran reader
مگر جو اللہ کے خاص چنے ہوئے بندے ہیں۔
فَاِنَّكُمْ وَ مَا تَعْبُدُوْنَۙ Open ayah 37:161 in the Quran reader
پس بشیک اے کافرو ! تم اور وہ (بت) جس کو تم اللہ کے سوا پوجتے ہو۔
مَاۤ اَنْتُمْ عَلَیْهِ بِفٰتِنِیْنَۙ Open ayah 37:162 in the Quran reader
تم اللہ کے خلاف کسی کو بہکانے والے نہیں۔
اِلَّا مَنْ هُوَ صَالِ الْجَحِیْمِ Open ayah 37:163 in the Quran reader
مگر اسی وک جو کہ جہنم میں جانے والا ہے ۔
وَ مَا مِنَّاۤ اِلَّا لَهٗ مَقَامٌ مَّعْلُوْمٌۙ Open ayah 37:164 in the Quran reader
اور1 فرشتے کہتے ہیں کہ ہم میں ہر ایک کا ایک مقام مقرر ہے (جہاں ہم خدا کی عبادت کرتے ہیں) ۔
وَّ اِنَّا لَنَحْنُ الصَّآفُّوْنَۚ Open ayah 37:165 in the Quran reader
خدا کی عبادت اور اس کے حکم میں صف باندھنے والے۔
وَ اِنَّا لَنَحْنُ الْمُسَبِّحُوْنَ Open ayah 37:166 in the Quran reader
اور2 بیشک ہم (خدا کیٌ) پاکی بیان کرنے والے ہیں۔
وَ اِنْ كَانُوْا لَیَقُوْلُوْنَۙ Open ayah 37:167 in the Quran reader
اور بیشک یہ (کفار عرب) کہتے تھے۔
لَوْ اَنَّ عِنْدَنَا ذِكْرًا مِّنَ الْاَوَّلِیْنَۙ Open ayah 37:168 in the Quran reader
اگر ہمارے پاس کوئی نصیحت (کی کتاب) پہلے لوگوں کی (کتابوں کے طور پر) ہوتی۔
لَكُنَّا عِبَادَ اللّٰهِ الْمُخْلَصِیْنَ Open ayah 37:169 in the Quran reader
تو ہم اس کی اطاعت کرتے (اور) اللہ کے خاص بندے ہوتے۔
فَكَفَرُوْا بِهٖ فَسَوْفَ یَعْلَمُوْنَ Open ayah 37:170 in the Quran reader
جب ان کے پاس اگلوں کی سی کتاب آگئی (یعنی قرآن نازل ہوا) اس کے منکر ہوئے پسن عنقریب (اپنے کفر کا انجام) جان لیں گے۔
وَ لَقَدْ سَبَقَتْ كَلِمَتُنَا لِعِبَادِنَا الْمُرْسَلِیْنَۚۖ Open ayah 37:171 in the Quran reader
اور بیشک ہمارے بھیجے ہوئے بندوں (یعنی پیغمبروں) سے ہمارا وعدہ وہچکا ہے ۔
اِنَّهُمْ لَهُمُ الْمَنْصُوْرُوْنَ۪ Open ayah 37:172 in the Quran reader
ضرور انہیں مدد دی جاوے گی۔
وَ اِنَّ جُنْدَنَا لَهُمُ الْغٰلِبُوْنَ Open ayah 37:173 in the Quran reader
اور بیشک ہمارا ہی (یعنی اہل ایمان کا) لشکر غالب رہے گا۔
فَتَوَلَّ عَنْهُمْ حَتّٰى حِیْنٍۙ Open ayah 37:174 in the Quran reader
پس تم ان سے ایک وقت تک منہ پھیر لو اور انہیں دیکھتے رہو۔
وَّ اَبْصِرْهُمْ فَسَوْفَ یُبْصِرُوْنَ Open ayah 37:175 in the Quran reader
پس عنقریب یہ (طرح طرح کے عذاب دنیا وآخرت میں) دیکھ لیں گے ۔
اَفَبِعَذَابِنَا یَسْتَعْجِلُوْنَ Open ayah 37:176 in the Quran reader
پس کیا یہ کافر ہمارے عذاب کی جلدی کرتے ہیں۔
فَاِذَا نَزَلَ بِسَاحَتِهِمْ فَسَآءَ صَبَاحُ الْمُنْذَرِیْنَ Open ayah 37:177 in the Quran reader
تو (یاد رکھیں کہ) جس وقت (ہمارا عذاب) ان کی انگنائی (آنگن) میں اترے گا تو ڈرائے ہوؤں کی کیا ہی بری صبح ہوگی۔
وَ تَوَلَّ عَنْهُمْ حَتّٰى حِیْنٍۙ Open ayah 37:178 in the Quran reader
اور ایک وقت تک ان سے منہ پھیر لو اور دیکھتے رہو۔
وَّ اَبْصِرْ فَسَوْفَ یُبْصِرُوْنَ Open ayah 37:179 in the Quran reader
پس عنقریب یہ (طرح طرح کے عذاب دنیا و آخرت میں) دیکھ لیں گے ۔
سُبْحٰنَ رَبِّكَ رَبِّ الْعِزَّةِ عَمَّا یَصِفُوْنَۚ Open ayah 37:180 in the Quran reader
تمہارا1 رب جو بڑی عزت والا ہے ان باتوں سے پاک ہے جو یہ (کافر) بیان کرتے ہیں۔
وَ سَلٰمٌ عَلَى الْمُرْسَلِیْنَۚ Open ayah 37:181 in the Quran reader
اور پیغمبروں پر سلام ہے ۔
وَ الْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ۠ Open ayah 37:182 in the Quran reader
اور تمام خوبیاں اللہ ہی کو جو سارے جہان کا پروردگار ہے ۔