37. Surah As-Saaffaat
الصافاتThose drawn up in Ranks · 182 ayahsمظہر القرآن
اُولٰٓئِكَ لَهُمْ رِزْقٌ مَّعْلُوْمٌۙ Open ayah 37:41 in the Quran reader
ان کے لیے وہ روزی2 ہے جو ہمارے علم میں ہے ۔
فَوَاكِهُ١ۚ وَ هُمْ مُّكْرَمُوْنَۙ Open ayah 37:42 in the Quran reader
یعنی میوے اور ان کی بڑی عزت ہوگی۔
فِیْ جَنّٰتِ النَّعِیْمِۙ Open ayah 37:43 in the Quran reader
نعمت کے باغوں میں۔
عَلٰى سُرُرٍ مُّتَقٰبِلِیْنَ Open ayah 37:44 in the Quran reader
تختوں پر آمنے سامنے بیٹھے ہوں گے ۔
یُطَافُ عَلَیْهِمْ بِكَاْسٍ مِّنْ مَّعِیْنٍۭۙ Open ayah 37:45 in the Quran reader
ان پر نگاہ کے سامنے بہتی صاف شراب کے جام کا دور ہوگا۔ ۔
بَیْضَآءَ لَذَّةٍ لِّلشّٰرِبِیْنَۚۖ Open ayah 37:46 in the Quran reader
جو رنگ میں سفید پینے والوں کے لیے لذت
لَا فِیْهَا غَوْلٌ وَّ لَا هُمْ عَنْهَا یُنْزَفُوْنَ Open ayah 37:47 in the Quran reader
نہ اس شراب میں کچھ خرابی ہو اور نہ وہ اس سے مست ہوں ۔
وَ عِنْدَهُمْ قٰصِرٰتُ الطَّرْفِ عِیْنٌۙ Open ayah 37:48 in the Quran reader
اور ان کے پاس نیچی نگاہ رکھنے والی (یعنی شوہروں کے سوا دوسری طرف آنکھ اٹھا کر نہ دیکھنے والی ) ۔ ْبڑی بڑی آنکھوں والی عورتیں بیٹھی ہوں گی
كَاَنَّهُنَّ بَیْضٌ مَّكْنُوْنٌ Open ayah 37:49 in the Quran reader
گویا ان کی آنکھوں میں چھپائے ہوئے انڈے ہیں۔
فَاَقْبَلَ بَعْضُهُمْ عَلٰى بَعْضٍ یَّتَسَآءَلُوْنَ Open ayah 37:50 in the Quran reader
پس اہل جنت ایک دوسرے کی طرف متوجہ ہوکر بات چیت کریں گے ۔
قَالَ قَآئِلٌ مِّنْهُمْ اِنِّیْ كَانَ لِیْ قَرِیْنٌۙ Open ayah 37:51 in the Quran reader
ان1 میں سے ایک کہنے والا کہے گا : بیشک (دنیا میں) میرا ایک ہم نشین تھا (وہ قیامت کا منکر تھا) ۔
یَّقُوْلُ اَئِنَّكَ لَمِنَ الْمُصَدِّقِیْنَ Open ayah 37:52 in the Quran reader
مجھ سے کہا کرتا تھا کہ کیا تم قیامت کو سچ مانتے ہو۔
ءَاِذَا مِتْنَا وَ كُنَّا تُرَابًا وَّ عِظَامًا ءَاِنَّا لَمَدِیْنُوْنَ Open ayah 37:53 in the Quran reader
کیا جب ہم مرجائیں گے اور خاک اور ہڈیاں ہوجائیں گے تو کیا ہم کو جزا و سزا دی جائے گی ؟
قَالَ هَلْ اَنْتُمْ مُّطَّلِعُوْنَ Open ayah 37:54 in the Quran reader
کہا جائے گا : کیا تم جھانک کر دیکھنا چاہتے ہو۔
فَاطَّلَعَ فَرَاٰهُ فِیْ سَوَآءِ الْجَحِیْمِ Open ayah 37:55 in the Quran reader
پس جھانکا تو اپنے ہم نشین کو دوزخ کے بیچ میں دیکھا کہ (عذاب میں گرفتار ہے) ۔
قَالَ تَاللّٰهِ اِنْ كِدْتَّ لَتُرْدِیْنِۙ Open ayah 37:56 in the Quran reader
بولا : خدا کی قسم ! قریب تھا کہ تو مجھے ہلاک کر ڈالے۔
وَ لَوْ لَا نِعْمَةُ رَبِّیْ لَكُنْتُ مِنَ الْمُحْضَرِیْنَ Open ayah 37:57 in the Quran reader
اور اگر میرے پروردگار کا مجھ پر فضل نہ ہو تو تو میں بھی ان میں ہوتا جو (عذاب میں) پکڑے آئے ہیں۔
اَفَمَا نَحْنُ بِمَیِّتِیْنَۙ Open ayah 37:58 in the Quran reader
تو کیا ہمیں مرنا نہیں۔
اِلَّا مَوْتَتَنَا الْاُوْلٰى وَ مَا نَحْنُ بِمُعَذَّبِیْنَ Open ayah 37:59 in the Quran reader
مگر ہماری پہلی موت (وہی جو دنیا میں ہوچکی) اور نہ ہم کو کوئی عذاب ہوگا۔
اِنَّ هٰذَا لَهُوَ الْفَوْزُ الْعَظِیْمُ Open ayah 37:60 in the Quran reader
بیشک یہی بڑی کامیابی ہے ۔
لِمِثْلِ هٰذَا فَلْیَعْمَلِ الْعٰمِلُوْنَ Open ayah 37:61 in the Quran reader
ایسی ہی نعمت کے واسطے عمل کرنے والوں کو عمل کرنا چاہیے۔
اَذٰلِكَ خَیْرٌ نُّزُلًا اَمْ شَجَرَةُ الزَّقُّوْمِ Open ayah 37:62 in the Quran reader
تو یہ1 مہمانی بہتر ہے یا زقوم کا درخت ۔
اِنَّا جَعَلْنٰهَا فِتْنَةً لِّلظّٰلِمِیْنَ Open ayah 37:63 in the Quran reader
بیشک ہم نے اس زقوم کے درخت کو ظالموں کے لیے آزمائش کیا ہے ۔
اِنَّهَا شَجَرَةٌ تَخْرُجُ فِیْۤ اَصْلِ الْجَحِیْمِۙ Open ayah 37:64 in the Quran reader
بیشک وہ ایک درخت ہے کہ دوزخ کی جڑ میں نکلتا ہے ۔
طَلْعُهَا كَاَنَّهٗ رُءُوْسُ الشَّیٰطِیْنِ Open ayah 37:65 in the Quran reader
اس کا پھل2 جیسے شیطانوں کے سر (عینی نہایت بد ہیت)
فَاِنَّهُمْ لَاٰكِلُوْنَ مِنْهَا فَمَالِئُوْنَ مِنْهَا الْبُطُوْنَؕ Open ayah 37:66 in the Quran reader
تو بیشک وہ دوزخی لوگ اس میں سے کھائیں گے پس وہ اس سے پیٹ بھریں گے۔
ثُمَّ اِنَّ لَهُمْ عَلَیْهَا لَشَوْبًا مِّنْ حَمِیْمٍۚ Open ayah 37:67 in the Quran reader
پھر بیشک ان کے لیے اس پر کھولتے پانی کی مولنی ہے ۔
ثُمَّ اِنَّ مَرْجِعَهُمْ لَاۡاِلَى الْجَحِیْمِ Open ayah 37:68 in the Quran reader
پھر آخر ٹھکانا ان کا ضرور دوزخ کی طرف ہے ۔
اِنَّهُمْ اَلْفَوْا اٰبَآءَهُمْ ضَآلِّیْنَۙ Open ayah 37:69 in the Quran reader
بیشک ان کافروں نے اپنے باپ دادا کو گمراہ پایا۔
فَهُمْ عَلٰۤى اٰثٰرِهِمْ یُهْرَعُوْنَ Open ayah 37:70 in the Quran reader
پس وہ انہیں کے قدم بقدم دوڑے جاتے ہیں۔
وَ لَقَدْ ضَلَّ قَبْلَهُمْ اَكْثَرُ الْاَوَّلِیْنَۙ Open ayah 37:71 in the Quran reader
اور بیشک ان سے پہلے اگلے لوگوں میں بھی بہت سے گمراہ ہوگئے تھے ۔
وَ لَقَدْ اَرْسَلْنَا فِیْهِمْ مُّنْذِرِیْنَ Open ayah 37:72 in the Quran reader
اور بیشک ہم نے ان کے درمیان ڈر سنانے والے (پیغمبر) بھیجے۔
فَانْظُرْ كَیْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الْمُنْذَرِیْنَۙ Open ayah 37:73 in the Quran reader
پس دیکھو ان کا کیسا (برا) انجام ہوا جن کو ڈر سنایا گیا تھا۔
اِلَّا عِبَادَ اللّٰهِ الْمُخْلَصِیْنَ۠ Open ayah 37:74 in the Quran reader
مگر اللہ کے خالص بندے (محفوظ رہے) ۔