38. Surah Saad
صThe letter Saad · 88 ayahsمظہر القرآن
صٓ وَ الْقُرْاٰنِ ذِی الذِّكْرِؕ Open ayah 38:1 in the Quran reader
ص قسم ہے1، اس قرآن کی جو نصیحت دینے والا ہے (جس سے تم دعوت کرتے ہو حق ہے)
بَلِ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا فِیْ عِزَّةٍ وَّ شِقَاقٍ Open ayah 38:2 in the Quran reader
بلکہ کافر سرکشی اور مخالفت میں ہیں
كَمْ اَهْلَكْنَا مِنْ قَبْلِهِمْ مِّنْ قَرْنٍ فَنَادَوْا وَّ لَاتَ حِیْنَ مَنَاصٍ Open ayah 38:3 in the Quran reader
ان سے پہلے ہم نے بہت سی امتوں کو ہلاک کردیا پس وہ (عذاب کے وقت) لگے فریاد کرنے اور وہ وقت رہائی کہ نہ تھا
وَ عَجِبُوْۤا اَنْ جَآءَهُمْ مُّنْذِرٌ مِّنْهُمْ١٘ وَ قَالَ الْكٰفِرُوْنَ هٰذَا سٰحِرٌ كَذَّابٌۖۚ Open ayah 38:4 in the Quran reader
اور ان کافر نے اس بات پر تعجب کیا کہ ان کے پاس ان میں سے ایک ڈرانے والا آیا اور کافر کہنے لگے کہ یہ ایک جھوٹا جادوگر ہے
اَجَعَلَ الْاٰلِهَةَ اِلٰهًا وَّاحِدًا١ۖۚ اِنَّ هٰذَا لَشَیْءٌ عُجَابٌ Open ayah 38:5 in the Quran reader
کیا اس نے بہت معبودوں کا ایک خدا کردیا ، بیشک یہ ایک عجیب بات ہے
وَ انْطَلَقَ الْمَلَاُ مِنْهُمْ اَنِ امْشُوْا وَ اصْبِرُوْا عَلٰۤى اٰلِهَتِكُمْ١ۖۚ اِنَّ هٰذَا لَشَیْءٌ یُّرَادُۖۚ Open ayah 38:6 in the Quran reader
اور (توحید کا سن کر) ان کفار میں کے سردار آپس میں یہ کہتے ہوئے چلے کہ اس کے پاس سے چلو اور اپنے معبودوں کی پوجا پر صابر رہو بیشک اس دین میں اس کا کچھ (ذاتی) مطلب ہے
مَا سَمِعْنَا بِهٰذَا فِی الْمِلَّةِ الْاٰخِرَةِ١ۖۚ اِنْ هٰذَاۤ اِلَّا اخْتِلَاقٌۖۚ Open ayah 38:7 in the Quran reader
یہ بات تو ہم نے پچھلے دین میں بھی نہ سنی، یہ تو نری ایک بنائی ہوئی بات ہے
ءَاُنْزِلَ عَلَیْهِ الذِّكْرُ مِنْۢ بَیْنِنَا١ؕ بَلْ هُمْ فِیْ شَكٍّ مِّنْ ذِكْرِیْ١ۚ بَلْ لَّمَّا یَذُوْقُوْا عَذَابِؕ Open ayah 38:8 in the Quran reader
کیا ہم سب1، میں سے اسی شخص (یعنی محمد ﷺ پر قرآن نازل کیا گیا ، بلکہ کافر میری نصیحت کی طرف سے ش کے میں ہیں بلکہ انہوں نے ابھی میرے عذاب کا مزہ نہیں چکھا
اَمْ عِنْدَهُمْ خَزَآئِنُ رَحْمَةِ رَبِّكَ الْعَزِیْزِ الْوَهَّابِۚ Open ayah 38:9 in the Quran reader
کیا ان کے پاس تمہارے پروردگار زبردست بخشنے والے کی رحمت کے خزانے ہیں ؟
اَمْ لَهُمْ مُّلْكُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ مَا بَیْنَهُمَا١۫ فَلْیَرْتَقُوْا فِی الْاَسْبَابِ Open ayah 38:10 in the Quran reader
یا کیا ان کی حکومت ہے ؟ آسمانوں اور زمین میں اور جو کچھ ان کے بیچ میں ہے ، تو ان کو رسیاں لٹکاکر (آسمان پر) چڑھ جانا چاہیے
جُنْدٌ مَّا هُنَالِكَ مَهْزُوْمٌ مِّنَ الْاَحْزَابِ Open ayah 38:11 in the Quran reader
یہ ایک ذلیل لشکر ہے ان ہی (کافروں کے ) لشکروں میں سے جو وہیں بھگادیا جائے گا
كَذَّبَتْ قَبْلَهُمْ قَوْمُ نُوْحٍ وَّ عَادٌ وَّ فِرْعَوْنُ ذُو الْاَوْتَادِۙ Open ayah 38:12 in the Quran reader
ان سے پہلے جھٹلایا تھا نوح کی قوم نے اور عاد اور فرعون نے ، جو (لوگوں کو باندھ کر سزا دینے کے لیے ) میخیں رکھتا تھا
وَ ثَمُوْدُ وَ قَوْمُ لُوْطٍ وَّ اَصْحٰبُ لْئَیْكَةِ١ؕ اُولٰٓئِكَ الْاَحْزَابُ Open ayah 38:13 in the Quran reader
اور ثمود نے اور لوط کی قوم نے ابن والے (جوشعیب کی قوم سے تھے) یہ ہیں وہ گروہ
اِنْ كُلٌّ اِلَّا كَذَّبَ الرُّسُلَ فَحَقَّ عِقَابِ۠ Open ayah 38:14 in the Quran reader
ان میں کوئی ایسا شخص نہیں جس نے پیغمبروں کو نہ جھٹلایا ہو پس میرا عذاب (ان پر) لازم ہوگیا
وَ مَا یَنْظُرُ هٰۤؤُلَآءِ اِلَّا صَیْحَةً وَّاحِدَةً مَّا لَهَا مِنْ فَوَاقٍ Open ayah 38:15 in the Quran reader
اور یہ کفار پس ایک ہی سخت آواز کے منتظر ہیں کہ اس کو کچھ وقفہ ہوگا
وَ قَالُوْا رَبَّنَا عَجِّلْ لَّنَا قِطَّنَا قَبْلَ یَوْمِ الْحِسَابِ Open ayah 38:16 in the Quran reader
اور1، کہتے ہیں اے ہمارے پروردگار ہم کو ہمارا حصہ (یعنی عذاب) جلد دیدے حساب کے دن سے پہلے
اِصْبِرْ عَلٰى مَا یَقُوْلُوْنَ وَ اذْكُرْ عَبْدَنَا دَاوٗدَ ذَا الْاَیْدِ١ۚ اِنَّهٗۤ اَوَّابٌ Open ayah 38:17 in the Quran reader
اے محبوب ﷺ2، ) تم ان کی باتوں پر صبر کرو اور ہمارے بندے داؤد کو یاد کرو جو (عبادت کی بڑی) قوت رکھتا تھا بیشک وہ بڑا رجوع کرنے والا تھا
اِنَّا سَخَّرْنَا الْجِبَالَ مَعَهٗ یُسَبِّحْنَ بِالْعَشِیِّ وَ الْاِشْرَاقِۙ Open ayah 38:18 in the Quran reader
بیشک ہم نے اس کے ساتھ پہاڑؤں کو تابع کیا شام اور صبح تسبیح کرتے تھے
وَ الطَّیْرَ مَحْشُوْرَةً١ؕ كُلٌّ لَّهٗۤ اَوَّابٌ Open ayah 38:19 in the Quran reader
اور (اسی طرح) پرندے جمع کیے ہوئے سب اس کے فرمانبردار تھے
وَ شَدَدْنَا مُلْكَهٗ وَ اٰتَیْنٰهُ الْحِكْمَةَ وَ فَصْلَ الْخِطَابِ Open ayah 38:20 in the Quran reader
اور ہم نے اس کی بادشاہی کو بڑا مضبوط کیا اور اسے حکمت اور فیصلہ کرنے وا الاقول عطا کیا
وَ هَلْ اَتٰىكَ نَبَؤُا الْخَصْمِ١ۘ اِذْ تَسَوَّرُوا الْمِحْرَابَۙ Open ayah 38:21 in the Quran reader
اور کیا تمہیں آپس میں جھگڑنے والوں کی بھی خبر آئی ، جبکہ وہ لوگ (داؤد کے) عبادت خانہ کی دیوار
اِذْ دَخَلُوْا عَلٰى دَاوٗدَ فَفَزِعَ مِنْهُمْ قَالُوْا لَا تَخَفْ١ۚ خَصْمٰنِ بَغٰى بَعْضُنَا عَلٰى بَعْضٍ فَاحْكُمْ بَیْنَنَا بِالْحَقِّ وَ لَا تُشْطِطْ وَ اهْدِنَاۤ اِلٰى سَوَآءِ الصِّرَاطِ Open ayah 38:22 in the Quran reader
کود کرداوڈ کے پاس آئے تو وہ (ان سے اس طرح آنے سے ) گھبرا گیا وہ لوگ کہنے لگے کہ آپ خوف نہ کیجئے ہم دوفریق ہیں کہ ایک نے دوسرے پر زیادتی کی ہے پس اس پر انصاف سے ہم میں فیصلہ کردیجئے اور بےانصافی نہ کیجئے اور ہم کو سیدھی راہ دکھلائیے ،
اِنَّ هٰذَاۤ اَخِیْ١۫ لَهٗ تِسْعٌ وَّ تِسْعُوْنَ نَعْجَةً وَّلِیَ نَعْجَةٌ وَّاحِدَةٌ١۫ فَقَالَ اَكْفِلْنِیْهَا وَ عَزَّنِیْ فِی الْخِطَابِ Open ayah 38:23 in the Quran reader
بیشک یہ میرا بھائی ہے اس کے پاس ننانوے دنبیاں ہیں اور میرے پاس ایک دنبی ہے اب یہ کہتا ہے کہ وہ بھی میرے حوالے کردے اور مجھ پر بات میں زورڈالتا ہے
قَالَ لَقَدْ ظَلَمَكَ بِسُؤَالِ نَعْجَتِكَ اِلٰى نِعَاجِهٖ١ؕ وَ اِنَّ كَثِیْرًا مِّنَ الْخُلَطَآءِ لَیَبْغِیْ بَعْضُهُمْ عَلٰى بَعْضٍ اِلَّا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ وَ قَلِیْلٌ مَّا هُمْ١ؕ وَ ظَنَّ دَاوٗدُ اَنَّمَا فَتَنّٰهُ فَاسْتَغْفَرَ رَبَّهٗ وَ خَرَّ رَاكِعًا وَّ اَنَابَ۩ Open ayah 38:24 in the Quran reader
داؤد نے کہا : بیشک یہ تجھ پر زیادتی کرتا ہے کہ تیری دنبی اپنی دنبیوں میں ملانے کو مانگتا ہے اور بیشک اکثر ساجھے والے ایک دوسرے پر زیادتی کرتے ہیں مگر ہاں جو ایمان لائے اور عمل اچھے کیے (وہ زیادتی نہیں کرتے اور ایسے لوگ بہت کم ہیں اور اب1، داؤد نے سمجھا کہ ہم نے اس کو آزمایا تھا پس اپنے پروردگار سے معافی مانگی اور سجدہ میں گر اور اخدا کی طرف رجوع ہوا۔
فَغَفَرْنَا لَهٗ ذٰلِكَ١ؕ وَ اِنَّ لَهٗ عِنْدَنَا لَزُلْفٰى وَ حُسْنَ مَاٰبٍ Open ayah 38:25 in the Quran reader
پس ہم نے اسے معاف فرمایا اور بیشک داؤد کے لیے ہمارے پاس اعلی مرتبہ اور اچھا ٹھکانہ ہے
یٰدَاوٗدُ اِنَّا جَعَلْنٰكَ خَلِیْفَةً فِی الْاَرْضِ فَاحْكُمْ بَیْنَ النَّاسِ بِالْحَقِّ وَ لَا تَتَّبِعِ الْهَوٰى فَیُضِلَّكَ عَنْ سَبِیْلِ اللّٰهِ١ؕ اِنَّ الَّذِیْنَ یَضِلُّوْنَ عَنْ سَبِیْلِ اللّٰهِ لَهُمْ عَذَابٌ شَدِیْدٌۢ بِمَا نَسُوْا یَوْمَ الْحِسَابِ۠ Open ayah 38:26 in the Quran reader
کہا اے داؤد بیشک ہم نے تجھے زمین میں نائب ،1، کیا پس تو لوگوں میں انصاف سے حکم کر اور نفسانی خواہش کی پیروی نہ کرنا، پس وہ خدا کے رستہ تم کو بہکادے گی بیشک جو لوگ کہ خدا کے رستہ سے بھٹکتے ہیں ان کے لیے سخت عذاب ہے اس لیے کہ وہ حساب کے دن کو بھول گئے
وَ مَا خَلَقْنَا السَّمَآءَ وَ الْاَرْضَ وَ مَا بَیْنَهُمَا بَاطِلًا١ؕ ذٰلِكَ ظَنُّ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا١ۚ فَوَیْلٌ لِّلَّذِیْنَ كَفَرُوْا مِنَ النَّارِؕ Open ayah 38:27 in the Quran reader
اور ہم نے آسمانوں اور زمین کو اور جو کچھ ان کے درمیان ہے بےفائدہ نہیں پیدا کیا یہ تو کافروں کا گمان ہے پس کافروں کے لیے (آخرت میں) بڑی خرابی ہے
اَمْ نَجْعَلُ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ كَالْمُفْسِدِیْنَ فِی الْاَرْضِ١٘ اَمْ نَجْعَلُ الْمُتَّقِیْنَ كَالْفُجَّارِ Open ayah 38:28 in the Quran reader
دوزخ سے کیا ہم انہیں جو ایمان لائے اور اچھے عمل کے ان جیسا کردیں گے جو زمین میں فساد پھیلاتے ہیں کیا ہم پرہیزگاروں کو بدکاروں کے برابر ٹھہرادیں (ہرگز نہیں)
كِتٰبٌ اَنْزَلْنٰهُ اِلَیْكَ مُبٰرَكٌ لِّیَدَّبَّرُوْۤا اٰیٰتِهٖ وَ لِیَتَذَكَّرَ اُولُوا الْاَلْبَابِ Open ayah 38:29 in the Quran reader
یہ قرآن برکت والی کتاب ہے جس کو ہم نے تمہاری طرف نازل کیا اس لیے کہ لوگ اس کی آیتوں میں غور کریں اور عقل مند نصیحت پکڑیں
وَ وَهَبْنَا لِدَاوٗدَ سُلَیْمٰنَ١ؕ نِعْمَ الْعَبْدُ١ؕ اِنَّهٗۤ اَوَّابٌؕ Open ayah 38:30 in the Quran reader
اور،1، ہم نے داؤد کو ایک بیٹا سلیمان عطا فرمایا، سلیمان بہت اچھا بندہ تھا بیشک وہ خدا کی طرف رجوع کرنے والا تھا
اِذْ عُرِضَ عَلَیْهِ بِالْعَشِیِّ الصّٰفِنٰتُ الْجِیَادُۙ Open ayah 38:31 in the Quran reader
(یاد کرو) جب تیسرے پہر کو اس کے سامنے تیز دوڑنے والے گھوڑے پیش کیے گئے
فَقَالَ اِنِّیْۤ اَحْبَبْتُ حُبَّ الْخَیْرِ عَنْ ذِكْرِ رَبِّیْ١ۚ حَتّٰى تَوَارَتْ بِالْحِجَابِٙ Open ayah 38:32 in the Quran reader
پس سلیمان نے کہا، میں نے ان گھوڑوں کی محبت چاہی اپنے رب کی یاد سے یہاں تک کہ آفتاب پردہ میں چھپ گیا
رُدُّوْهَا عَلَیَّ١ؕ فَطَفِقَ مَسْحًۢا بِالسُّوْقِ وَ الْاَعْنَاقِ Open ayah 38:33 in the Quran reader
پھر حکم دیا کہ انہیں میرے پاس واپس لاؤ پس ان کی پنڈلیوں گردنوں پر ہاتھ پھیرناشروع کیا
وَ لَقَدْ فَتَنَّا سُلَیْمٰنَ وَ اَلْقَیْنَا عَلٰى كُرْسِیِّهٖ جَسَدًا ثُمَّ اَنَابَ Open ayah 38:34 in the Quran reader
اورف 1، بیشک ہم نے سلیمان کی آزمائش کی اور ہم نے اس کے تخت پر ایک بےجان بدن ڈال دیا تو وہ (خدا کی طرف) رجوع ہوا
قَالَ رَبِّ اغْفِرْ لِیْ وَهَبْ لِیْ مُلْكًا لَّا یَنْۢبَغِیْ لِاَحَدٍ مِّنْۢ بَعْدِیْ١ۚ اِنَّكَ اَنْتَ الْوَهَّابُ Open ayah 38:35 in the Quran reader
عرض کی : اے میرے رب مجھے بخش دے اور مجھ و ایسی بادشاہی عطا کر جو میرے بعد کسی کو لائق نہ ہو، بیشک تو ہی دینے والا ہے
فَسَخَّرْنَا لَهُ الرِّیْحَ تَجْرِیْ بِاَمْرِهٖ رُخَآءً حَیْثُ اَصَابَۙ Open ayah 38:36 in the Quran reader
پس ہم نے ہوا کو اس کے تابع کردیا اور اس کے حکم سے نرم نرم چلتی جہاں وہ پہنچتا چاہتا
وَ الشَّیٰطِیْنَ كُلَّ بَنَّآءٍ وَّ غَوَّاصٍۙ Open ayah 38:37 in the Quran reader
اور جنات بس میں کردیے ہر عمارت بنانے والوں کو اور غوطے خوروں کو
وَّ اٰخَرِیْنَ مُقَرَّنِیْنَ فِی الْاَصْفَادِ Open ayah 38:38 in the Quran reader
اور دوسرے جناتوں کو بھی جو زنجیروں میں جکڑے ہوئے تھے (تابع کردیا پھر ہم نے کہا)
هٰذَا عَطَآؤُنَا فَامْنُنْ اَوْ اَمْسِكْ بِغَیْرِ حِسَابٍ Open ayah 38:39 in the Quran reader
یہ ہمارا عطیہ ہے پس کسی کو دویانہ دو تم پر کچھ حساب نہیں
وَ اِنَّ لَهٗ عِنْدَنَا لَزُلْفٰى وَ حُسْنَ مَاٰبٍ۠ Open ayah 38:40 in the Quran reader
اور بیشک سلیمان (علیہ السلام) کے لیے ہمارے ہاں ضرور قرب اور اچھاٹھکانہ ہے