38. Surah Saad
صThe letter Saad · 88 ayahsمظہر القرآن
اِذْ قَالَ رَبُّكَ لِلْمَلٰٓئِكَةِ اِنِّیْ خَالِقٌۢ بَشَرًا مِّنْ طِیْنٍ Open ayah 38:71 in the Quran reader
(وہ وقت یاد کرو) جب کہ1، تمہارے پروردگار نے فرشتوں سے فرمایا، بیشک میں مٹی سے انسان بنانے والا ہوں
فَاِذَا سَوَّیْتُهٗ وَ نَفَخْتُ فِیْهِ مِنْ رُّوْحِیْ فَقَعُوْا لَهٗ سٰجِدِیْنَ Open ayah 38:72 in the Quran reader
پس جب میں اس کو پورے طور سے بنالوں اور اس میں (اپنی طرف سے ) روح پھونکوں پس تم اس کے آگے سجدے میں گرنا
فَسَجَدَ الْمَلٰٓئِكَةُ كُلُّهُمْ اَجْمَعُوْنَۙ Open ayah 38:73 in the Quran reader
تو سب فرشتوں نے اکٹھے ہوکرسجدہ کیا
اِلَّاۤ اِبْلِیْسَ١ؕ اِسْتَكْبَرَ وَ كَانَ مِنَ الْكٰفِرِیْنَ Open ayah 38:74 in the Quran reader
مگر ابلیس نے (نہ کیا، کیونکہ اس نے ) تکبر کیا اور وہ کافروں میں ہی تھا
قَالَ یٰۤاِبْلِیْسُ مَا مَنَعَكَ اَنْ تَسْجُدَ لِمَا خَلَقْتُ بِیَدَیَّ١ؕ اَسْتَكْبَرْتَ اَمْ كُنْتَ مِنَ الْعَالِیْنَ Open ayah 38:75 in the Quran reader
اللہ نے فرمایا کہ اے ابلیس تجھے کس چیز نے روکا اس سے کہ سجدہ کرے تو اس چیز کو جس کو میں نے اپنے ہاتھوں سے بنایا ہے کیا تجھے غرور آیا یا (حقیقت میں) تو مغروروں میں تھا
قَالَ اَنَا خَیْرٌ مِّنْهُ١ؕ خَلَقْتَنِیْ مِنْ نَّارٍ وَّ خَلَقْتَهٗ مِنْ طِیْنٍ Open ayah 38:76 in the Quran reader
بولا : میں اس سے بہتر ہوں (کیونکہ تو نے مجھ کو آگ سے پیدا کیا اور اسے مٹی سے پیدا کیا
قَالَ فَاخْرُجْ مِنْهَا فَاِنَّكَ رَجِیْمٌۚۖ Open ayah 38:77 in the Quran reader
ارشاد ہوا تو جنت سے نکل جا بیشک تو (اس حرکت سے) راندھا (رد کردیا) گیا ہے
وَّ اِنَّ عَلَیْكَ لَعْنَتِیْۤ اِلٰى یَوْمِ الدِّیْنِ Open ayah 38:78 in the Quran reader
اور بےتجھ پر قیامت کے دن تک میری لعنت رہے گی
قَالَ رَبِّ فَاَنْظِرْنِیْۤ اِلٰى یَوْمِ یُبْعَثُوْنَ Open ayah 38:79 in the Quran reader
کہنے لگا اے میرے رب پس مجھے (مہلت دے اس دن تک کہ مردے اٹھائیں جاوئیں
قَالَ فَاِنَّكَ مِنَ الْمُنْظَرِیْنَۙ Open ayah 38:80 in the Quran reader
ارشاد ہوا : بیشک تو مہلت والوں میں ہے
اِلٰى یَوْمِ الْوَقْتِ الْمَعْلُوْمِ Open ayah 38:81 in the Quran reader
اس روز تک جس کا وقت مقرر ہے (یعنی نفخہ اولی تک)
قَالَ فَبِعِزَّتِكَ لَاُغْوِیَنَّهُمْ اَجْمَعِیْنَۙ Open ayah 38:82 in the Quran reader
بولا : تو مجھ کو قسم ہے،1، تیری عزت کی ، ضرور میں گمراہ کروں گا ان سب کو
اِلَّا عِبَادَكَ مِنْهُمُ الْمُخْلَصِیْنَ Open ayah 38:83 in the Quran reader
مگر جو ان میں تیرے چنے ہوئے بندے ہیں
قَالَ فَالْحَقُّ١٘ وَ الْحَقَّ اَقُوْلُۚ Open ayah 38:84 in the Quran reader
ارشاد ہوا پس ٹھیک بات ہے اور میں ٹھیک ہی کہتا ہوں
لَاَمْلَئَنَّ جَهَنَّمَ مِنْكَ وَ مِمَّنْ تَبِعَكَ مِنْهُمْ اَجْمَعِیْنَ Open ayah 38:85 in the Quran reader
بیشک میں ضرور تجھ سے اور جو ان میں تیری پیروی کریں گے ان سب سے دوزخ بھردوں گا
قُلْ مَاۤ اَسْئَلُكُمْ عَلَیْهِ مِنْ اَجْرٍ وَّ مَاۤ اَنَا مِنَ الْمُتَكَلِّفِیْنَ Open ayah 38:86 in the Quran reader
تم فرماؤ،1، میں تم سے اس قرآن (کی تبلیغ) پر نہ کچھ معاوضہ چاہتا ہوں اور نہ میں بناوٹ کرنے والوں میں سے ہوں
اِنْ هُوَ اِلَّا ذِكْرٌ لِّلْعٰلَمِیْنَ Open ayah 38:87 in the Quran reader
یہ قرآن تو بس سارے جہان والوں کے لیے نصیحت ہے
وَ لَتَعْلَمُنَّ نَبَاَهٗ بَعْدَ حِیْنٍ۠ Open ayah 38:88 in the Quran reader
اور ضرور ایک وقت کے بعد تم کو اس کی سچائی کا حال معلوم ہوجائے گا (یعنی مرنے کے بعد)