39. Surah Az-Zumar
الزمرThe Groups · 75 ayahsمظہر القرآن
تَنْزِیْلُ الْكِتٰبِ مِنَ اللّٰهِ الْعَزِیْزِ الْحَكِیْمِ Open ayah 39:1 in the Quran reader
اس کتاب1، (یعنی قرآن ) کا اتارنا اللہ غالب حکمت والے کی طرف سے ہے
اِنَّاۤ اَنْزَلْنَاۤ اِلَیْكَ الْكِتٰبَ بِالْحَقِّ فَاعْبُدِ اللّٰهَ مُخْلِصًا لَّهُ الدِّیْنَؕ Open ayah 39:2 in the Quran reader
اے محبوب) بیشک ہم نے حق کے ساتھ یہ کتاب تمہاری طرف اتاری ہے پس تم اللہ کی عبادت کروخالص اس کے بندے ہوکر
اَلَا لِلّٰهِ الدِّیْنُ الْخَالِصُ١ؕ وَ الَّذِیْنَ اتَّخَذُوْا مِنْ دُوْنِهٖۤ اَوْلِیَآءَ١ۘ مَا نَعْبُدُهُمْ اِلَّا لِیُقَرِّبُوْنَاۤ اِلَى اللّٰهِ زُلْفٰى١ؕ اِنَّ اللّٰهَ یَحْكُمُ بَیْنَهُمْ فِیْ مَا هُمْ فِیْهِ یَخْتَلِفُوْنَ١ؕ۬ اِنَّ اللّٰهَ لَا یَهْدِیْ مَنْ هُوَ كٰذِبٌ كَفَّارٌ Open ayah 39:3 in the Quran reader
یادرکھو خالص عبادت کرنا اللہ ہی کے لیے ہے، اورف 2، جن لوگوں نے خدا کے سوا اور دوست بنائے ہیں (کہتے ہیں) کہ ہم ان (بتوں ) کو صرف اس واسطے پوجتے ہیں کہ ہم کو خدا کے پاس نزدیک کردیں بیشک ان میں فیصلہ کردے گا اللہ اس بات کا جس میں وہ اختلاف کررہے ہیں ،1، بیشک اللہ تعالیٰ ایسے شخص کو راہ نہیں دکھاتا جو جھوٹا بڑا ناشکرا ہو
لَوْ اَرَادَ اللّٰهُ اَنْ یَّتَّخِذَ وَلَدًا لَّاصْطَفٰى مِمَّا یَخْلُقُ مَا یَشَآءُ١ۙ سُبْحٰنَهٗ١ؕ هُوَ اللّٰهُ الْوَاحِدُ الْقَهَّارُ Open ayah 39:4 in the Quran reader
اگر اللہ اپنے لیے اولاد بناتا تو اپنی مخلوق میں سے جسے چاہتا چن لیتا پاکی ہے اس کے لیے وہی ہے ایک اللہ سب پر غالب
خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ بِالْحَقِّ١ۚ یُكَوِّرُ الَّیْلَ عَلَى النَّهَارِ وَ یُكَوِّرُ النَّهَارَ عَلَى الَّیْلِ وَ سَخَّرَ الشَّمْسَ وَ الْقَمَرَ١ؕ كُلٌّ یَّجْرِیْ لِاَجَلٍ مُّسَمًّى١ؕ اَلَا هُوَ الْعَزِیْزُ الْغَفَّارُ Open ayah 39:5 in the Quran reader
اس2، نے آسمانوں اوزمین کو درست تدبیر سے پیدا کیا اور وہ رات کو دن پر لپیٹتا ہے اور دن کو رات پر لپیٹتا ہے اور اسی نے سورج اور چاند کو کام میں لگایا ہر ایک میعاد معین تک چلتا ہے یاد رکھو وہی غالب بخشنے والا ہے
خَلَقَكُمْ مِّنْ نَّفْسٍ وَّاحِدَةٍ ثُمَّ جَعَلَ مِنْهَا زَوْجَهَا وَ اَنْزَلَ لَكُمْ مِّنَ الْاَنْعَامِ ثَمٰنِیَةَ اَزْوَاجٍ١ؕ یَخْلُقُكُمْ فِیْ بُطُوْنِ اُمَّهٰتِكُمْ خَلْقًا مِّنْۢ بَعْدِ خَلْقٍ فِیْ ظُلُمٰتٍ ثَلٰثٍ١ؕ ذٰلِكُمُ اللّٰهُ رَبُّكُمْ لَهُ الْمُلْكُ١ؕ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ١ۚ فَاَنّٰى تُصْرَفُوْنَ Open ayah 39:6 in the Quran reader
اس1، نے تم کو ایک شخص (یعنی آدم) سے پیدا کیا پھر اسی ایک شخص سے اسکی بی بی (حوا) کو پیدا کیا اور تمہارے لیے آٹھ جوڑے چارپایوں میں سے پیدا کیے تمہیں تمہاری ماؤں کے پیٹوں میں ایک طرح کے بعد دوسری طرح تین اندھیروں میں بناتا ہے یہ ہے اللہ تعالیٰ تمہارا پروردگار خاص اسی کی بادشاہی ہے۔ اس کے سوا کوئی معبود نہیں ، پس تم کہاں پھرے جاتے ہو
اِنْ تَكْفُرُوْا فَاِنَّ اللّٰهَ غَنِیٌّ عَنْكُمْ١۫ وَ لَا یَرْضٰى لِعِبَادِهِ الْكُفْرَ١ۚ وَ اِنْ تَشْكُرُوْا یَرْضَهُ لَكُمْ١ؕ وَ لَا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِّزْرَ اُخْرٰى١ؕ ثُمَّ اِلٰى رَبِّكُمْ مَّرْجِعُكُمْ فَیُنَبِّئُكُمْ بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ١ؕ اِنَّهٗ عَلِیْمٌۢ بِذَاتِ الصُّدُوْرِ Open ayah 39:7 in the Quran reader
اگر تم1، ناشکری کرو تو بیشک اللہ تم سے بےنیاز ہے اور وہ اپنے بندوں کی ناشکری پسند نہیں کرتا، اور اگر تم شکرگزاری کرو تو اسے تمہارے لیے پسند فرماتا ہے اور،2، یادرکھو) کوئی جان کسی دوسرے (کے گناہوں) کا بوجھ آخرت میں نہ اٹھائے گی ، پھر تم کو اپنے رب کی طرف لوٹنا ہے پس وہ تم کو بتادے گا جو تم کرتے تھے بیشک وہ دلوں کی باتوں کو جانتا ہے
وَ اِذَا مَسَّ الْاِنْسَانَ ضُرٌّ دَعَا رَبَّهٗ مُنِیْبًا اِلَیْهِ ثُمَّ اِذَا خَوَّلَهٗ نِعْمَةً مِّنْهُ نَسِیَ مَا كَانَ یَدْعُوْۤا اِلَیْهِ مِنْ قَبْلُ وَ جَعَلَ لِلّٰهِ اَنْدَادًا لِّیُضِلَّ عَنْ سَبِیْلِهٖ١ؕ قُلْ تَمَتَّعْ بِكُفْرِكَ قَلِیْلًا١ۖۗ اِنَّكَ مِنْ اَصْحٰبِ النَّارِ Open ayah 39:8 in the Quran reader
اورف 3، جس وقت انسان کو کوئی تکلیف پہنچتی ہے پس اپنے پروردگار کی جناب میں اسی کی طرف رجوع ہوکر عاجزی سے دعا کرتا ہے۔ پھر جب اللہ اپنی طرف سے اسے کوئی نعمت عطا فرمادیتا ہے تو وہ جس کے لیے پہلے دعا کرتا تھا اس کو بھول جاتا ہے اور للہ کے شریک بنانے لگتا ہے تاکہ لوگوں کو خدا کے راستے سے گمراہ کرلے تم فرماؤ کہ اپنے کفر سے تھوڑے دنوں اور فائدہ اٹھا لے بیشک تو دوزخیوں میں سے ہے
اَمَّنْ هُوَ قَانِتٌ اٰنَآءَ الَّیْلِ سَاجِدًا وَّ قَآئِمًا یَّحْذَرُ الْاٰخِرَةَ وَ یَرْجُوْا رَحْمَةَ رَبِّهٖ١ؕ قُلْ هَلْ یَسْتَوِی الَّذِیْنَ یَعْلَمُوْنَ وَ الَّذِیْنَ لَا یَعْلَمُوْنَ١ؕ اِنَّمَا یَتَذَكَّرُ اُولُوا الْاَلْبَابِ۠ Open ayah 39:9 in the Quran reader
کیا،1، وہ فرمانبردار جو رات کے اوقات میں سجدہ اور قیام کی حالت میں عبادت کرتا ہو اور آخرت سے ڈرتا ہوں اور اپنے پروردگار کی رحمت کی امید رکھتا ہو کیا وہ نافرمانوں جیسا ہوجائے گا تم فرماؤ، کیا جاننے والے اور انجان برابر ہیں مگر ان باتوں سے وہی لوگ نصیحت قبول کرتے ہیں جو عقل والے ہیں
قُلْ یٰعِبَادِ الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اتَّقُوْا رَبَّكُمْ١ؕ لِلَّذِیْنَ اَحْسَنُوْا فِیْ هٰذِهِ الدُّنْیَا حَسَنَةٌ١ؕ وَ اَرْضُ اللّٰهِ وَاسِعَةٌ١ؕ اِنَّمَا یُوَفَّى الصّٰبِرُوْنَ اَجْرَهُمْ بِغَیْرِ حِسَابٍ Open ayah 39:10 in the Quran reader
(اے محبوب)1، میری طرف سے تم فرماؤ، اے میرے ایماندار بندو اپنے رب سے ڈرو، جنہوں نے نیک کام کیے ہیں ان کے لیے اس دنیا میں بھلائی ہے اور اللہ کی زمین کشادہ ہے صبر کرنے والوں ہی کو ان کا ثواب بیشمار ملتا ہے
قُلْ اِنِّیْۤ اُمِرْتُ اَنْ اَعْبُدَ اللّٰهَ مُخْلِصًا لَّهُ الدِّیْنَۙ Open ayah 39:11 in the Quran reader
ف 2، تم فرماؤ، مجھے حکم ہے کہ میں اللہ کی عبادت کروں خالص اس کا بندہ ہوکر
وَ اُمِرْتُ لِاَنْ اَكُوْنَ اَوَّلَ الْمُسْلِمِیْنَ Open ayah 39:12 in the Quran reader
اور مجھے حکم ہے کہ (اس امت میں) سب سے پہلے میں مسلمان ہوں
قُلْ اِنِّیْۤ اَخَافُ اِنْ عَصَیْتُ رَبِّیْ عَذَابَ یَوْمٍ عَظِیْمٍ Open ayah 39:13 in the Quran reader
تم فرماؤ، بالفرض اگر مجھ سے نافرمانی ہوجائے تو مجھے بھی اپنے رب سے ایک بڑے دن کے عذاب کا ڈر ہے
قُلِ اللّٰهَ اَعْبُدُ مُخْلِصًا لَّهٗ دِیْنِیْۙ Open ayah 39:14 in the Quran reader
تم فرماؤ مین اللہ ہی کی عبادت کرتا ہوں خالص اسی کا بندہ ہوکر
فَاعْبُدُوْا مَا شِئْتُمْ مِّنْ دُوْنِهٖ١ؕ قُلْ اِنَّ الْخٰسِرِیْنَ الَّذِیْنَ خَسِرُوْۤا اَنْفُسَهُمْ وَ اَهْلِیْهِمْ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ١ؕ اَلَا ذٰلِكَ هُوَ الْخُسْرَانُ الْمُبِیْنُ Open ayah 39:15 in the Quran reader
پس تم اس کے سوا جس کی چاہو پرستش کروتم فرماؤ بیشک نقصان میں وہ لوگ ہیں کہ جو اپنی جان اور اہل عیال کو قیامت کے روز ہار بیٹھے ، یادرکھو یہی صریح نقصان ہے
لَهُمْ مِّنْ فَوْقِهِمْ ظُلَلٌ مِّنَ النَّارِ وَ مِنْ تَحْتِهِمْ ظُلَلٌ١ؕ ذٰلِكَ یُخَوِّفُ اللّٰهُ بِهٖ عِبَادَهٗ١ؕ یٰعِبَادِ فَاتَّقُوْنِ Open ayah 39:16 in the Quran reader
ان کے لیے ان کے اوپر آگ کے سائبان ہوں گے اور ایسے ہی ان کے نیچے بھی آگ ہوگی یہ وہ ہے جس سے اللہ اپنے بندوں کو ڈراتا ہے اے میرے بندو مجھ سے (یعنی میرے عذاب سے) ڈرو
وَ الَّذِیْنَ اجْتَنَبُوا الطَّاغُوْتَ اَنْ یَّعْبُدُوْهَا وَ اَنَابُوْۤا اِلَى اللّٰهِ لَهُمُ الْبُشْرٰى١ۚ فَبَشِّرْ عِبَادِۙ Open ayah 39:17 in the Quran reader
اور وہ1، جو بتوں کی پوجا سے بچے اور اللہ کی طرف رجوع ہوئے ان ہی کے لیے خوش خبری ہے پس تم میرے ان بندوں کو خوشخبری سنادو
الَّذِیْنَ یَسْتَمِعُوْنَ الْقَوْلَ فَیَتَّبِعُوْنَ اَحْسَنَهٗ١ؕ اُولٰٓئِكَ الَّذِیْنَ هَدٰىهُمُ اللّٰهُ وَ اُولٰٓئِكَ هُمْ اُولُوا الْاَلْبَابِ Open ayah 39:18 in the Quran reader
جو کان لگا کر بات سنتے ہیں پھر اس کی بہترین باتوں کی پیروی کرتے ہیں یہ وہ لوگ ہیں جن کی خدا نے ہدایت کی ہے اور یہی عقل والے ہیں
اَفَمَنْ حَقَّ عَلَیْهِ كَلِمَةُ الْعَذَابِ١ؕ اَفَاَنْتَ تُنْقِذُ مَنْ فِی النَّارِۚ Open ayah 39:19 in the Quran reader
پس کیا2، وہ شخص جس پر عذاب کا وعدہ ثابت ہوچکا ہے تو کیا تم (ہدایت دے کر) اس دوزخی کو بچالو گے ؟
لٰكِنِ الَّذِیْنَ اتَّقَوْا رَبَّهُمْ لَهُمْ غُرَفٌ مِّنْ فَوْقِهَا غُرَفٌ مَّبْنِیَّةٌ١ۙ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ١ؕ۬ وَعْدَ اللّٰهِ١ؕ لَا یُخْلِفُ اللّٰهُ الْمِیْعَادَ Open ayah 39:20 in the Quran reader
لیکن جو لوگ اپنے پروردگار سے ڈرے ان ک لیے جنت کے بالاخانے ہیں اور ان پر اور بالاخانے بنے ہوئے ہیں ان کے نیچے نہریں بہہ رہیں ہیں یہ اللہ نے وعدہ کیا ہے اور اللہ وعدہ کے خلاف نہیں کرتا
اَلَمْ تَرَ اَنَّ اللّٰهَ اَنْزَلَ مِنَ السَّمَآءِ مَآءً فَسَلَكَهٗ یَنَابِیْعَ فِی الْاَرْضِ ثُمَّ یُخْرِجُ بِهٖ زَرْعًا مُّخْتَلِفًا اَلْوَانُهٗ ثُمَّ یَهِیْجُ فَتَرٰىهُ مُصْفَرًّا ثُمَّ یَجْعَلُهٗ حُطَامًا١ؕ اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَذِكْرٰى لِاُولِی الْاَلْبَابِ۠ Open ayah 39:21 in the Quran reader
(اے مخاطب) کیا تو نے نہیں دیکھا کہ اللہ نے آسمان سے پانی اتارا پھر اس سے زمین میں چشمے بنائے پھر اس کے ذریعہ سے مختلف قسم کی کھیتیاں نکالتا ہے پھر جب وہ کھیتی (پک کر) خشک ہوجاتی ہے تو اس کو زرد ہوئی دیکھتا ہے پھر اسے ریزہ ریزہ کردیتا ہے بیشک اس مضمون میں عقل مندوں کے لیے بڑی نصیحت ہے
اَفَمَنْ شَرَحَ اللّٰهُ صَدْرَهٗ لِلْاِسْلَامِ فَهُوَ عَلٰى نُوْرٍ مِّنْ رَّبِّهٖ١ؕ فَوَیْلٌ لِّلْقٰسِیَةِ قُلُوْبُهُمْ مِّنْ ذِكْرِ اللّٰهِ١ؕ اُولٰٓئِكَ فِیْ ضَلٰلٍ مُّبِیْنٍ Open ayah 39:22 in the Quran reader
پس کیا1، وہ شخص جس کا اللہ نے اسلام کے قبول کرنے کے لیے سینہ کھول دیا ووہ اپنے رب کی طرف سے نور (یعنی ہدایت) پر ہے اس جیسا ہوجائے گا جو سنگدل ہے پس خرابی ہے ان کی جن کے دل خدا کی یاد غافل ہیں وہ لوگ کھلی گمراہی میں ہیں
اَللّٰهُ نَزَّلَ اَحْسَنَ الْحَدِیْثِ كِتٰبًا مُّتَشَابِهًا مَّثَانِیَ١ۖۗ تَقْشَعِرُّ مِنْهُ جُلُوْدُ الَّذِیْنَ یَخْشَوْنَ رَبَّهُمْ١ۚ ثُمَّ تَلِیْنُ جُلُوْدُهُمْ وَ قُلُوْبُهُمْ اِلٰى ذِكْرِ اللّٰهِ١ؕ ذٰلِكَ هُدَى اللّٰهِ یَهْدِیْ بِهٖ مَنْ یَّشَآءُ١ؕ وَ مَنْ یُّضْلِلِ اللّٰهُ فَمَا لَهٗ مِنْ هَادٍ Open ayah 39:23 in the Quran reader
اللہ نے سب سے عمدہ کتاب یعنی قران کتاب اتاری ہے جس کی آیتیں اول سے آخر تک ایک ہی ہیں دوہرے بیان والی ، اس سے ان کے بدن کے رونگٹے کھڑے ہوجاتے ہیں جو اپنے رب سے ڈرتے ہیں پھر ان کے بدن اور دل نرم ہوکریاد الٰہی کی طرف راغب ہوجاتے ہیں یہ اللہ کی ہدایت ہے اس کے ذریعہ سے جس کو چاہتا ہے ہدایت دکھاتا ہے اور جس کو اللہ گمراہ کرے تو اس کا کوئی راہ دکھانے والا نہیں،
اَفَمَنْ یَّتَّقِیْ بِوَجْهِهٖ سُوْٓءَ الْعَذَابِ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ١ؕ وَ قِیْلَ لِلظّٰلِمِیْنَ ذُوْقُوْا مَا كُنْتُمْ تَكْسِبُوْنَ Open ayah 39:24 in the Quran reader
پس کیا،1، وہ شخص جو قیامت کے دن برے عذاب کی ڈھال نہ پائے گا اپنے چہرہ کے سوا ( کیا نجات پانے والوں کے برابر ہوجائے گا) اور ظالموں سے کہا جائے گا، جو کچھ تم کرتے تھے اس کا وبال چکھو
كَذَّبَ الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِهِمْ فَاَتٰىهُمُ الْعَذَابُ مِنْ حَیْثُ لَا یَشْعُرُوْنَ Open ayah 39:25 in the Quran reader
جو لوگ ان سے پہلے تھے انہوں1، بھی پیغمبروں کو جھٹلایا، پس ان پر (خدا کا) اس جگہ سے عذاب آیا کہ جہاں سے ان کو خبر نہ تھی،
فَاَذَاقَهُمُ اللّٰهُ الْخِزْیَ فِی الْحَیٰوةِ الدُّنْیَا١ۚ وَ لَعَذَابُ الْاٰخِرَةِ اَكْبَرُ١ۘ لَوْ كَانُوْا یَعْلَمُوْنَ Open ayah 39:26 in the Quran reader
پھر اللہ نے ان کو اسی دنیا کی زندگی میں رسوائی کا مزہ چکھایا اور بیشک آخرت کا عذاب بہت سخت ہے کاش اگر وہ جانتے
وَ لَقَدْ ضَرَبْنَا لِلنَّاسِ فِیْ هٰذَا الْقُرْاٰنِ مِنْ كُلِّ مَثَلٍ لَّعَلَّهُمْ یَتَذَكَّرُوْنَۚ Open ayah 39:27 in the Quran reader
اور بیشک2، ہم نے لوگوں (کی ہدایت) کے لیے اس قرآن میں ہر ایک طرح کی مثال بیان کردی ہے تاکہ وہ لوگ نصیحت پکڑیں
قُرْاٰنًا عَرَبِیًّا غَیْرَ ذِیْ عِوَجٍ لَّعَلَّهُمْ یَتَّقُوْنَ Open ayah 39:28 in the Quran reader
ہم نے عربی زبان کا قرآن نازل کیا جس میں ذرا اختلاف نہیں ، اس لیے کہ وہ پرہیزگاری کریں
ضَرَبَ اللّٰهُ مَثَلًا رَّجُلًا فِیْهِ شُرَكَآءُ مُتَشٰكِسُوْنَ وَ رَجُلًا سَلَمًا لِّرَجُلٍ١ؕ هَلْ یَسْتَوِیٰنِ مَثَلًا١ؕ اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ١ۚ بَلْ اَكْثَرُهُمْ لَا یَعْلَمُوْنَ Open ayah 39:29 in the Quran reader
اللہ ایک ،1، مثال بیان فرماتا ہے کہ ایک (غلام) مرد میں کئی بدخو آقا شریک ہیں اور ایک (دوسراغلام) خالص ایک ہی مالک کا ہے تو کیا ان دونوں (غلام) کی حالت برابر ہے ؟ (ہرگز نہیں) سب خوبیاں اللہ کے ہیں بلکہ ان میں سے اکثر جانتے نہیں
اِنَّكَ مَیِّتٌ وَّ اِنَّهُمْ مَّیِّتُوْنَ٘ Open ayah 39:30 in the Quran reader
بیشک تمہیں2، انتقال فرمانا ہے اور ان کو بھی مرنا ہے
ثُمَّ اِنَّكُمْ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ عِنْدَ رَبِّكُمْ تَخْتَصِمُوْنَ۠ Open ayah 39:31 in the Quran reader
پھر3 تحقیق تم قیامت کے روز اپنے پروردگار کے سامنے ایک دوسرے سے جھگڑو گے
فَمَنْ اَظْلَمُ مِمَّنْ كَذَبَ عَلَى اللّٰهِ وَ كَذَّبَ بِالصِّدْقِ اِذْ جَآءَهٗ١ؕ اَلَیْسَ فِیْ جَهَنَّمَ مَثْوًى لِّلْكٰفِرِیْنَ Open ayah 39:32 in the Quran reader
پس1 اس سے زیادہ ظالم کون ہے جس نے اللہ پر جھوٹ باندھا اور حق کو جھٹلایا جب وہ اس کے پاس آیا، کیا دوزخ میں کافروں کی جگہ نہیں
وَ الَّذِیْ جَآءَ بِالصِّدْقِ وَ صَدَّقَ بِهٖۤ اُولٰٓئِكَ هُمُ الْمُتَّقُوْنَ Open ayah 39:33 in the Quran reader
اور (یعنی رسول کریم ﷺ) سچا دین (یعنی توحید) لے کر تشریف لائے اور ہو (یعنی حضرت ابوبکر صدیق ؓ) جنہوں نے ان کی تصدیق کی، یہی لوگ پرہیزگار ہیں
لَهُمْ مَّا یَشَآءُوْنَ عِنْدَ رَبِّهِمْ١ؕ ذٰلِكَ جَزٰٓؤُا الْمُحْسِنِیْنَۚۖ Open ayah 39:34 in the Quran reader
ان کے لیے ہے جو کچھ وہ چاہیں اپنے پروردگار کے پاس سے، یہی نیکی کرنے والوں کا صلہ ہے
لِیُكَفِّرَ اللّٰهُ عَنْهُمْ اَسْوَاَ الَّذِیْ عَمِلُوْا وَ یَجْزِیَهُمْ اَجْرَهُمْ بِاَحْسَنِ الَّذِیْ كَانُوْا یَعْمَلُوْنَ Open ayah 39:35 in the Quran reader
تاکہ اللہ ان سے اس برے کام کو دور کردے جو انہوں نے کیا ہے، اور انہیں ان کے اچھے کام کا صلہ دے جو وہ کرتے تھے
اَلَیْسَ اللّٰهُ بِكَافٍ عَبْدَهٗ١ؕ وَ یُخَوِّفُوْنَكَ بِالَّذِیْنَ مِنْ دُوْنِهٖ١ؕ وَ مَنْ یُّضْلِلِ اللّٰهُ فَمَا لَهٗ مِنْ هَادٍۚ Open ayah 39:36 in the Quran reader
کیا1 اللہ اپنے بندہ (محمد ﷺ کی مدد) کے لیے کافی نہیں ہے، اور یہ (کافر) لوگ تمہیں ان (جھوٹے معبودوں) کا خوف دلاتے ہیں جو اللہ کے سوا ہیں، اور جس کو اللہ گمراہ کرے، پس اس کو کوئی راہ دکھانے والا نہیں
وَ مَنْ یَّهْدِ اللّٰهُ فَمَا لَهٗ مِنْ مُّضِلٍّ١ؕ اَلَیْسَ اللّٰهُ بِعَزِیْزٍ ذِی انْتِقَامٍ Open ayah 39:37 in the Quran reader
اور جس کو اللہ راہ دکھائے پس اس کے لیے کوئی گمراہ کرنے والا نہیں، کیا اللہ غالب بدلہ لینے والا نہیں
وَ لَئِنْ سَاَلْتَهُمْ مَّنْ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ لَیَقُوْلُنَّ اللّٰهُ١ؕ قُلْ اَفَرَءَیْتُمْ مَّا تَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ اِنْ اَرَادَنِیَ اللّٰهُ بِضُرٍّ هَلْ هُنَّ كٰشِفٰتُ ضُرِّهٖۤ اَوْ اَرَادَنِیْ بِرَحْمَةٍ هَلْ هُنَّ مُمْسِكٰتُ رَحْمَتِهٖ١ؕ قُلْ حَسْبِیَ اللّٰهُ١ؕ عَلَیْهِ یَتَوَكَّلُ الْمُتَوَكِّلُوْنَ Open ayah 39:38 in the Quran reader
اور اگر تم ان سے پوچھو1 کہ آسمانوں اور زمین کو کس نے پیدا کیا ہے تو بیشک ضرور کہیں گے : اللہ نے ! تم فرماؤ بھلا بتاؤ تو وہ جنہیں تم خدا کے سوا پوجتے ہو، اگر اللہ مجھے کوئی تکلیف پہنچانا چاہے تو کیا یہ بت اس کی بھیجی ہوئی تکلیف رفع کرنے والے ہیں ؟ یا اللہ مجھ پر مہربانی کرنا چاہے تو کیا وہ اس کی مہربانی کو روک سکتے ہیں۔ تم فرماؤ : مجھے اللہ کافی ہے، بھروسہ کرنے والے اسی پر بھروسہ کرتے ہیں