36. Surah Yaseen
يسYaseen · 83 ayahsمظہر القرآن
یٰسٓۚ Open ayah 36:1 in the Quran reader
یس۔
وَ الْقُرْاٰنِ الْحَكِیْمِۙ Open ayah 36:2 in the Quran reader
حکمت1 والے قرآن کی قسم۔
اِنَّكَ لَمِنَ الْمُرْسَلِیْنَۙ Open ayah 36:3 in the Quran reader
بیشک (اے محبوب) تم۔
عَلٰى صِرَاطٍ مُّسْتَقِیْمٍؕ Open ayah 36:4 in the Quran reader
سیدھی راہ پر بھیجے گئے ہو۔
تَنْزِیْلَ الْعَزِیْزِ الرَّحِیْمِۙ Open ayah 36:5 in the Quran reader
یہ1 قرآن غالب مہربان کا اتارا ہوا ہے ۔
لِتُنْذِرَ قَوْمًا مَّاۤ اُنْذِرَ اٰبَآؤُهُمْ فَهُمْ غٰفِلُوْنَ Open ayah 36:6 in the Quran reader
تاکہ تم اس قوم کو ڈر سناؤ کہ جس کے باپ دادا (پیغمبروں کے ذریعہ سے) نہ ڈرائے گئے تو وہ بیخبر ہیں۔
لَقَدْ حَقَّ الْقَوْلُ عَلٰۤى اَكْثَرِهِمْ فَهُمْ لَا یُؤْمِنُوْنَ Open ayah 36:7 in the Quran reader
بیشک اس میں سے اکثر لوگوں پر عذاب کا وعدہ ثابت ہوچکا ہے پس وہ ایمان نہیں لائیں گے۔
اِنَّا جَعَلْنَا فِیْۤ اَعْنَاقِهِمْ اَغْلٰلًا فَهِیَ اِلَى الْاَذْقَانِ فَهُمْ مُّقْمَحُوْنَ Open ayah 36:8 in the Quran reader
بیشک ہم نے ان کی گردنوں میں طوق ڈالے ہیں پس وہ تھوڑیوں تک ہیں پس یہ اوپر کو منہ اٹھائے رہ گئے۔
وَ جَعَلْنَا مِنْۢ بَیْنِ اَیْدِیْهِمْ سَدًّا وَّ مِنْ خَلْفِهِمْ سَدًّا فَاَغْشَیْنٰهُمْ فَهُمْ لَا یُبْصِرُوْنَ Open ayah 36:9 in the Quran reader
اور ہم نے ان کے آگے ایک دیوار اور ان کے پیچھے ایک دیوار قائم کردی پس ہم نے (ہر طرف سے) ان کو ڈھانک دیا (یعنی ایمان کی راہ بند ہے) پس وہ کچھ نہیں دیکھتے۔
وَ سَوَآءٌ عَلَیْهِمْ ءَاَنْذَرْتَهُمْ اَمْ لَمْ تُنْذِرْهُمْ لَا یُؤْمِنُوْنَ Open ayah 36:10 in the Quran reader
اور ان کے لیے تمہارا ڈرانا یا نہ ڈرانا دونوں برابر ہے ، وہ ایمان نہیں لائیں گے۔
اِنَّمَا تُنْذِرُ مَنِ اتَّبَعَ الذِّكْرَ وَ خَشِیَ الرَّحْمٰنَ بِالْغَیْبِ١ۚ فَبَشِّرْهُ بِمَغْفِرَةٍ وَّ اَجْرٍ كَرِیْمٍ Open ayah 36:11 in the Quran reader
پس تم تو اسی شخص کو ڈر سنا سکتے ہو جو نصیحت کی پیروی کرے اور اللہ سے بےدیکھے ڈرے، پس اسے مغفرت اور عزت کے ثواب (یعنی جنت) کی خوشخبری1 دو
اِنَّا نَحْنُ نُحْیِ الْمَوْتٰى وَ نَكْتُبُ مَا قَدَّمُوْا وَ اٰثَارَهُمْ١ۣؕ وَ كُلَّ شَیْءٍ اَحْصَیْنٰهُ فِیْۤ اِمَامٍ مُّبِیْنٍ۠ Open ayah 36:12 in the Quran reader
بیشک ہم مردوں کو زندہ کریں گے اور ہم لکھ رہے ہیں کہ جو اعمال انہوں نے آگے بھیجے او جو نشانیاں (یعنی طریقے) پیچھے چھوڑ گئے۔ اور ہم نے ہر چیز کو ایک واضح کتاب (یعنی لوح محفوظ) میں شمار کر رکھا ہے ۔
وَ اضْرِبْ لَهُمْ مَّثَلًا اَصْحٰبَ الْقَرْیَةِ١ۘ اِذْ جَآءَهَا الْمُرْسَلُوْنَۚ Open ayah 36:13 in the Quran reader
اور ان سے ایک داستان اس شہر والوں کی بیان کرو جب ان کی طرف فرستادے (پیغمبر) آئے۔
اِذْ اَرْسَلْنَاۤ اِلَیْهِمُ اثْنَیْنِ فَكَذَّبُوْهُمَا فَعَزَّزْنَا بِثَالِثٍ فَقَالُوْۤا اِنَّاۤ اِلَیْكُمْ مُّرْسَلُوْنَ Open ayah 36:14 in the Quran reader
جب ہم نے ان کی طرف دو حواری بھیجے پس انہوں نے ان کو جھٹلایا پھر ہم نے تیسرے سے قوت دی، اب ان تینوں فرستادوں نے کہا : بیشک ہم تمہاری طرف (ہدایت کے لیے) بھیجے گئے ہیں۔
قَالُوْا مَاۤ اَنْتُمْ اِلَّا بَشَرٌ مِّثْلُنَا١ۙ وَ مَاۤ اَنْزَلَ الرَّحْمٰنُ مِنْ شَیْءٍ١ۙ اِنْ اَنْتُمْ اِلَّا تَكْذِبُوْنَ Open ayah 36:15 in the Quran reader
ان لوگوں نے کہا : تم تو ہم جیسے آدمی ہو اور نہ خدا نے کوئی چیز بھیجی ہے تم محض جھوٹ بولتے ہو۔
قَالُوْا رَبُّنَا یَعْلَمُ اِنَّاۤ اِلَیْكُمْ لَمُرْسَلُوْنَ Open ayah 36:16 in the Quran reader
انہوں نے کہا : ہمارا رب جانتا ہے کہ بیشک ضرور ہم تمہاری طرف بھیجے گئے ہیں۔
وَ مَا عَلَیْنَاۤ اِلَّا الْبَلٰغُ الْمُبِیْنُ Open ayah 36:17 in the Quran reader
اور ہمارے ذمہ نہیں مگر صاف صاف پیغام پہنچا دینا۔
قَالُوْۤا اِنَّا تَطَیَّرْنَا بِكُمْ١ۚ لَئِنْ لَّمْ تَنْتَهُوْا لَنَرْجُمَنَّكُمْ وَ لَیَمَسَّنَّكُمْ مِّنَّا عَذَابٌ اَلِیْمٌ Open ayah 36:18 in the Quran reader
وہ لوگ بولے : بیشک ہم تو تمہیں منحوس سمجھتے ہیں اگر تم باز نہ آئے تو ہم ضرور تمہیں سنگسار کریں گے اور بیشک تم کو ہمارے ہاتھوں دکھ کی مار پڑے گی۔
قَالُوْا طَآئِرُكُمْ مَّعَكُمْ١ؕ اَئِنْ ذُكِّرْتُمْ١ؕ بَلْ اَنْتُمْ قَوْمٌ مُّسْرِفُوْنَ Open ayah 36:19 in the Quran reader
انہوں نے فرمایا : کہ تمہاری نحوست تو تمہارے (کفر کے) ساتھ ہے، کیا اس لیے کہ تم کو نصیحت کی گئی بلکہ تم لوگ حد سے نکل جانے والے ہو۔
وَ جَآءَ مِنْ اَقْصَا الْمَدِیْنَةِ رَجُلٌ یَّسْعٰى قَالَ یٰقَوْمِ اتَّبِعُوا الْمُرْسَلِیْنَۙ Open ayah 36:20 in the Quran reader
اور ایک شخص (مسلمان) اس شہر کے پرلے کنارے سے دوڑتا ہوا آیا کہنے لگا : اے میری قوم ! بھیجے ہوؤں کی پیروی کرو۔
اتَّبِعُوْا مَنْ لَّا یَسْئَلُكُمْ اَجْرًا وَّ هُمْ مُّهْتَدُوْنَ Open ayah 36:21 in the Quran reader
ایسوں کی پیروی کرو جو تم سے کچھ معاوضہ نہیں مانگتے اور وہ راہ راست پر ہیں۔
وَ مَا لِیَ لَاۤ اَعْبُدُ الَّذِیْ فَطَرَنِیْ وَ اِلَیْهِ تُرْجَعُوْنَ Open ayah 36:22 in the Quran reader
اور مجھے کیا (عذر) ہے کہ میں اس (معبود) کی عبادت نہ کروں کہ جس نے مجھے پیدا کیا اور تم سب اسی کی طرف لوٹائے جاؤ گے ۔
ءَاَتَّخِذُ مِنْ دُوْنِهٖۤ اٰلِهَةً اِنْ یُّرِدْنِ الرَّحْمٰنُ بِضُرٍّ لَّا تُغْنِ عَنِّیْ شَفَاعَتُهُمْ شَیْئًا وَّ لَا یُنْقِذُوْنِۚ Open ayah 36:23 in the Quran reader
کیا میں اللہ کے سوا اور (باطل) معبود ٹھہراؤں کہ اگر خدا مجھ کو کوئی تکلیف پہنچانا چاہے تو نہ ان (باطل معبودوں) کی سفارش میرے کچھ کام آئے اور نہ وہ مجھے بچا سکیں۔
اِنِّیْۤ اِذًا لَّفِیْ ضَلٰلٍ مُّبِیْنٍ Open ayah 36:24 in the Quran reader
(اگر میں ایسا کروں) تو بیشک میں صریح گمراہی میں ہوں۔
اِنِّیْۤ اٰمَنْتُ بِرَبِّكُمْ فَاسْمَعُوْنِؕ Open ayah 36:25 in the Quran reader
بیشک میں تمہارے رب پر ایمان لایا پس میری سنو۔
قِیْلَ ادْخُلِ الْجَنَّةَ١ؕ قَالَ یٰلَیْتَ قَوْمِیْ یَعْلَمُوْنَۙ Open ayah 36:26 in the Quran reader
اس سے فرمایا گیا کہ جنت میں داخل ہو، کہنے لگا : کاش میری قوم کو یہ بات معلوم ہوتی۔
بِمَا غَفَرَ لِیْ رَبِّیْ وَ جَعَلَنِیْ مِنَ الْمُكْرَمِیْنَ Open ayah 36:27 in the Quran reader
کہ کس چیز سے میرے رب نے میری مغفرت کی اور مجھ کو عزت والوں میں شامل کیا۔
وَ مَاۤ اَنْزَلْنَا عَلٰى قَوْمِهٖ مِنْۢ بَعْدِهٖ مِنْ جُنْدٍ مِّنَ السَّمَآءِ وَ مَا كُنَّا مُنْزِلِیْنَ Open ayah 36:28 in the Quran reader
اور ہم نے اس کے بعد اس کی قوم پر کوئی لشکر (فرشتوں کا اس کی ہدایت کے لیے) آسمان سے نہیں اتار اور نہ ہم کو وہاں کوئی لشکر اتارنا تھا۔
اِنْ كَانَتْ اِلَّا صَیْحَةً وَّاحِدَةً فَاِذَا هُمْ خٰمِدُوْنَ Open ayah 36:29 in the Quran reader
وہ سزا تو ایک آواز سخت تھی، پس وہ سب اسی دم (اس سے) بجھ کر (یعنی مر کر) رہ گئے۔
یٰحَسْرَةً عَلَى الْعِبَادِ١ۣۚ مَا یَاْتِیْهِمْ مِّنْ رَّسُوْلٍ اِلَّا كَانُوْا بِهٖ یَسْتَهْزِءُوْنَ Open ayah 36:30 in the Quran reader
اور (کہا گیا) کہ ہائے افسوس (ایسے) بندوں کے حال پر جب ان کے پاس کوئی رسول آتا ہے تو اس سے ٹھٹھا ہی کرتے ہیں۔
اَلَمْ یَرَوْا كَمْ اَهْلَكْنَا قَبْلَهُمْ مِّنَ الْقُرُوْنِ اَنَّهُمْ اِلَیْهِمْ لَا یَرْجِعُوْنَؕ Open ayah 36:31 in the Quran reader
کیا انہوں نے نہ دیکھا کہ ہم نے ان سے پہلے بہت سی امتیں ہلاک کردیں کہ اب وہ ان کی طرف (دنیا میں) لوٹ کر آنے والے ہیں اور جتنے بھی نہیں۔
وَ اِنْ كُلٌّ لَّمَّا جَمِیْعٌ لَّدَیْنَا مُحْضَرُوْنَ۠ Open ayah 36:32 in the Quran reader
سب کے سب (قیامت کے دن) ہمارے پاس حاضر کیے جائیں گے ۔
وَ اٰیَةٌ لَّهُمُ الْاَرْضُ الْمَیْتَةُ١ۖۚ اَحْیَیْنٰهَا وَ اَخْرَجْنَا مِنْهَا حَبًّا فَمِنْهُ یَاْكُلُوْنَ Open ayah 36:33 in the Quran reader
اور1 ان کے لیے مردہ (یعنی خشک) زمین ایک نشانی ہے جس کو ہم نے (بارش سے) زندہ (یعنی سرسبز) کیا اور پھر اس سے اناج نکالا پس اس میں سے (وہ) کھاتے ہیں۔
وَ جَعَلْنَا فِیْهَا جَنّٰتٍ مِّنْ نَّخِیْلٍ وَّ اَعْنَابٍ وَّ فَجَّرْنَا فِیْهَا مِنَ الْعُیُوْنِۙ Open ayah 36:34 in the Quran reader
اور ہم نے اس (زمین) میں کھجوروں اور انگوروں کے باغ پیدا کیے اور ہم نے اس میں چشمے جاری کے۔
لِیَاْكُلُوْا مِنْ ثَمَرِهٖ١ۙ وَ مَا عَمِلَتْهُ اَیْدِیْهِمْ١ؕ اَفَلَا یَشْكُرُوْنَ Open ayah 36:35 in the Quran reader
تاکہ لوگ اس کے پھلوں میں سے کھائیں اور اسے ان کے ہاتھوں نے نہیں بنایا (یہ سب خدا کا دیا ہوا ہے) تو کیا (یہ لوگ اس نعمت کا) شکر نہیں کریں گے ۔
سُبْحٰنَ الَّذِیْ خَلَقَ الْاَزْوَاجَ كُلَّهَا مِمَّا تُنْۢبِتُ الْاَرْضُ وَ مِنْ اَنْفُسِهِمْ وَ مِمَّا لَا یَعْلَمُوْنَ Open ayah 36:36 in the Quran reader
پاک ذات ہے وہ کہ جس نے سب جوڑے پید اکیے ان چیزوں سے جنہیں زمین گاتی ہے اور خود ان سے اور ان چیزوں سے کہ جن کی انہیں خبر نہیں۔
وَ اٰیَةٌ لَّهُمُ الَّیْلُ١ۖۚ نَسْلَخُ مِنْهُ النَّهَارَ فَاِذَا هُمْ مُّظْلِمُوْنَۙ Open ayah 36:37 in the Quran reader
اور1 ان کے لیے ایک نشانی رات ہے کہ ہم اس (رات) پر سے دن کو اتار لیتے ہیں، پس ناگہاں وہ اندھیرے میں رہ جاتے ہیں۔
وَ الشَّمْسُ تَجْرِیْ لِمُسْتَقَرٍّ لَّهَا١ؕ ذٰلِكَ تَقْدِیْرُ الْعَزِیْزِ الْعَلِیْمِؕ Open ayah 36:38 in the Quran reader
اور2 سورج اپنی مقررہ راہ پر چلتا رہتا ہے یہ اندازہ خدائے غالب جاننے والے کا (بنایا ہوا) ہے۔
وَ الْقَمَرَ قَدَّرْنٰهُ مَنَازِلَ حَتّٰى عَادَ كَالْعُرْجُوْنِ الْقَدِیْمِ Open ayah 36:39 in the Quran reader
اور1 چاند کے لیے بھی ہم نے منزلیں مقرر کیں یہاں تک کہ (گھٹتے گھٹتے ) کھجور کی پرانی شاخ کی طرح ہوجاتا ہے ۔
لَا الشَّمْسُ یَنْۢبَغِیْ لَهَاۤ اَنْ تُدْرِكَ الْقَمَرَ وَ لَا الَّیْلُ سَابِقُ النَّهَارِ١ؕ وَ كُلٌّ فِیْ فَلَكٍ یَّسْبَحُوْنَ Open ayah 36:40 in the Quran reader
نہ تو سورج ہی سے ہوسکتا ہے کہ چاند کو جاپکڑے اور نہ رات ہی دن سے پہلے آسکتی ہے اور آسمان میں ہر ایک ایک (سورج اور چاند اور ستارے) سیر کرتے ہیں۔