36. Surah Yaseen
يسYaseen · 83 ayahsمظہر القرآن
وَ اٰیَةٌ لَّهُمْ اَنَّا حَمَلْنَا ذُرِّیَّتَهُمْ فِی الْفُلْكِ الْمَشْحُوْنِۙ Open ayah 36:41 in the Quran reader
اور2 ان کے لیے ایک نشانی یہ ہے کہ ہم نے بنی آدم کی نسل کو (نوح کی) بھری کشتی میں سوار کیا۔
وَ خَلَقْنَا لَهُمْ مِّنْ مِّثْلِهٖ مَا یَرْكَبُوْنَ Open ayah 36:42 in the Quran reader
اور ہم نے ان کے لیے کشتی کی مانند اور چیزیں پیدا کیں کہ جن پر وہ سوار ہوتے ہیں۔
وَ اِنْ نَّشَاْ نُغْرِقْهُمْ فَلَا صَرِیْخَ لَهُمْ وَ لَا هُمْ یُنْقَذُوْنَۙ Open ayah 36:43 in the Quran reader
اور اگر ہم چاہیں تو انہیں غرق کردیں، پھر نہ تو ان کا کوئی فریاد رس ہو اور نہ وہ رہا کیے جائیں۔
اِلَّا رَحْمَةً مِّنَّا وَ مَتَاعًا اِلٰى حِیْنٍ Open ayah 36:44 in the Quran reader
لیکن ہم نے اپنی طرف سے رحمت کی اور ان کو ایک وقت مقررہ تک بہرہ مند کیا۔
وَ اِذَا قِیْلَ لَهُمُ اتَّقُوْا مَا بَیْنَ اَیْدِیْكُمْ وَ مَا خَلْفَكُمْ لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُوْنَ Open ayah 36:45 in the Quran reader
اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ تم لوگ اس عذاب سے ڈرو جو تمہارے سامنے (یعنی عذاب دنیا) ہے اور جو تمہارے پیچھے آنے والا (یعنی عذاب آخرت) ہے شاید کہ تم پر رحم کیا جائے ۔
وَ مَا تَاْتِیْهِمْ مِّنْ اٰیَةٍ مِّنْ اٰیٰتِ رَبِّهِمْ اِلَّا كَانُوْا عَنْهَا مُعْرِضِیْنَ Open ayah 36:46 in the Quran reader
اور جب بھی ان کے پروردگار کی نشانیوں میں سے کوئی نشانی ان کے پاس آتی ہے تو اس سے منہ ہی پھیر لیتے ہیں۔
وَ اِذَا قِیْلَ لَهُمْ اَنْفِقُوْا مِمَّا رَزَقَكُمُ اللّٰهُ١ۙ قَالَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا لِلَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اَنُطْعِمُ مَنْ لَّوْ یَشَآءُ اللّٰهُ اَطْعَمَهٗۤ١ۖۗ اِنْ اَنْتُمْ اِلَّا فِیْ ضَلٰلٍ مُّبِیْنٍ Open ayah 36:47 in the Quran reader
اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ اللہ کے دیئے میں سے کچھ اس کی راہ میں خرچ کرو تو کافر لوگ مسلمانوں کے لیے کہتے ہیں کہ کیا ہم ایسے لوگوں کو کھلائیں کہ اگر اللہ چاہتا تو (خود) کھلا دیتا تم تو نہیں مگر ظاہر گمراہی میں۔
وَ یَقُوْلُوْنَ مَتٰى هٰذَا الْوَعْدُ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ Open ayah 36:48 in the Quran reader
اور1 (کافر لوگ) کہتے ہیں کہ یہ (قیامت کا) وعدہ کب ہوگا اگر تم سچے ہو۔
مَا یَنْظُرُوْنَ اِلَّا صَیْحَةً وَّاحِدَةً تَاْخُذُهُمْ وَ هُمْ یَخِصِّمُوْنَ Open ayah 36:49 in the Quran reader
(تو بتاؤ) وہ لوگ بس ایک سخت آواز کا انتظار کر رہے ہیں جو ان کو آپکڑے گی اور وہ دنیا کے جھگڑے میں پھنسے ہوں گے ۔
فَلَا یَسْتَطِیْعُوْنَ تَوْصِیَةً وَّ لَاۤ اِلٰۤى اَهْلِهِمْ یَرْجِعُوْنَ۠ Open ayah 36:50 in the Quran reader
پس (اس وقت) نہ یہ وصیت کرسکیں گے اور نہ اپنے گھروں میں واپس جاسکیں گے ۔
وَ نُفِخَ فِی الصُّوْرِ فَاِذَا هُمْ مِّنَ الْاَجْدَاثِ اِلٰى رَبِّهِمْ یَنْسِلُوْنَ Open ayah 36:51 in the Quran reader
اور جب (دوبارہ) صور پھونکا جائے گا پس وہ سب فورا اپنی قبروں سے نکل کر اپنے پروردگار کی طرف دوڑتے چلیں گے۔
قَالُوْا یٰوَیْلَنَا مَنْۢ بَعَثَنَا مِنْ مَّرْقَدِنَا١ؐٚۘ هٰذَا مَا وَعَدَ الرَّحْمٰنُ وَ صَدَقَ الْمُرْسَلُوْنَ Open ayah 36:52 in the Quran reader
(کافر) کہیں گے کہ ہائے ہماری خرابی ! ہم کو کس نے ہماری خواب گاہوں سے جگا دیا، یا یہ وہی (قیامت) ہے جس کا خدا نے وعدہ دیا تھا اور رسولوں نے حق فرمایا تھا۔
اِنْ كَانَتْ اِلَّا صَیْحَةً وَّاحِدَةً فَاِذَا هُمْ جَمِیْعٌ لَّدَیْنَا مُحْضَرُوْنَ Open ayah 36:53 in the Quran reader
پس وہ ایک سخت آواز ہوگی جبھی وہ سب کے سب ہی ہمارے سامنے حاضر ہوجائیں گے ۔
فَالْیَوْمَ لَا تُظْلَمُ نَفْسٌ شَیْئًا وَّ لَا تُجْزَوْنَ اِلَّا مَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ Open ayah 36:54 in the Quran reader
تو آج1 کسی جان پر ذرا ظلم نہ ہوگا اور تم کو بس انہیں کاموں کا بدلہ ملے گا جو تم (دنیا میں) کرتے تھے ۔
اِنَّ اَصْحٰبَ الْجَنَّةِ الْیَوْمَ فِیْ شُغُلٍ فٰكِهُوْنَۚ Open ayah 36:55 in the Quran reader
بیشک بہشت والے آج کے دن اپنے کاموں میں خوش ہیں۔
هُمْ وَ اَزْوَاجُهُمْ فِیْ ظِلٰلٍ عَلَى الْاَرَآئِكِ مُتَّكِئُوْنَ Open ayah 36:56 in the Quran reader
وہ2 اور ان کی بیبیاں سایوں میں تختوں پر تکیہ لگائے بیٹھے ہیں۔
لَهُمْ فِیْهَا فَاكِهَةٌ وَّ لَهُمْ مَّا یَدَّعُوْنَۚۖ Open ayah 36:57 in the Quran reader
وہاں ان کے لیے (ہر طرح کے) میوے ہیں اور جو کچھ چاہیں گے ان کو ملے گا۔
سَلٰمٌ١۫ قَوْلًا مِّنْ رَّبٍّ رَّحِیْمٍ Open ayah 36:58 in the Quran reader
ان کو رب مہربان کی طرف سے سلام فرمایا جائے گا۔
وَ امْتَازُوا الْیَوْمَ اَیُّهَا الْمُجْرِمُوْنَ Open ayah 36:59 in the Quran reader
اور (دوزخیوں سے کہا جائے گا) اے مجرمو ! آج (جنتیوں سے) الگ ہوجاؤ۔
اَلَمْ اَعْهَدْ اِلَیْكُمْ یٰبَنِیْۤ اٰدَمَ اَنْ لَّا تَعْبُدُوا الشَّیْطٰنَ١ۚ اِنَّهٗ لَكُمْ عَدُوٌّ مُّبِیْنٌۙ Open ayah 36:60 in the Quran reader
اے اولاد آدم ! کیا میں نے تم کو (انبیاء کی معرفت) تاکید نہیں کردی تھی کہ تم شیطان کو نہ پوجنا بیشک شیطان تمہارا صریح دشمن ہے ۔
وَّ اَنِ اعْبُدُوْنِیْ١ؔؕ هٰذَا صِرَاطٌ مُّسْتَقِیْمٌ Open ayah 36:61 in the Quran reader
اور یہ کہ میری ہی عبادت کرنا یہی سیدھا راستہ ہے ۔
وَ لَقَدْ اَضَلَّ مِنْكُمْ جِبِلًّا كَثِیْرًا١ؕ اَفَلَمْ تَكُوْنُوْا تَعْقِلُوْنَ Open ayah 36:62 in the Quran reader
اور بیشک اس (شیطان) نے تم میں سے بہت سی خلقت کو بہکا دیا، تو کیا تمہیں عقل نہ تھی ؟ (کہ تم اس کی گمراہی کو سمجھتے) ۔
هٰذِهٖ جَهَنَّمُ الَّتِیْ كُنْتُمْ تُوْعَدُوْنَ Open ayah 36:63 in the Quran reader
یہ ہے وہ دوزخ کہ جس کا تم کو وعدہ دیا جاتا تھا۔
اِصْلَوْهَا الْیَوْمَ بِمَا كُنْتُمْ تَكْفُرُوْنَ Open ayah 36:64 in the Quran reader
آج اس میں داخل ہو بسبب اس کے کہ تم کفر کرتے تھے ۔
اَلْیَوْمَ نَخْتِمُ عَلٰۤى اَفْوَاهِهِمْ وَ تُكَلِّمُنَاۤ اَیْدِیْهِمْ وَ تَشْهَدُ اَرْجُلُهُمْ بِمَا كَانُوْا یَكْسِبُوْنَ Open ayah 36:65 in the Quran reader
آج ہم نے ان کے مونہوں پر مہر لگادیں گے (کہ وہ بول نہ سکیں) اور ان کے ہاتھ ہم سے بات کریں گے اور ان کے پاؤں گواہی دیں گے جو کچھ وہ کرتے تھے ۔
وَ لَوْ نَشَآءُ لَطَمَسْنَا عَلٰۤى اَعْیُنِهِمْ فَاسْتَبَقُوا الصِّرَاطَ فَاَنّٰى یُبْصِرُوْنَ Open ayah 36:66 in the Quran reader
اور1 اگر ہم چاہتے تو ان کی آنکھیں مٹا دیتے پھر وہ راستہ کی طرف دوڑتے پس انہیں کچھ نہ سوجھتا۔
وَ لَوْ نَشَآءُ لَمَسَخْنٰهُمْ عَلٰى مَكَانَتِهِمْ فَمَا اسْتَطَاعُوْا مُضِیًّا وَّ لَا یَرْجِعُوْنَ۠ Open ayah 36:67 in the Quran reader
اور اگر ہم چاہتے تو بیشک ان کے گھروں ہی میں ان کی صورتیں مسخ کردیتے کہ جس سے نہ آگے بڑھ سکتے نہ پیچھے لوٹتے۔
وَ مَنْ نُّعَمِّرْهُ نُنَكِّسْهُ فِی الْخَلْقِ١ؕ اَفَلَا یَعْقِلُوْنَ Open ayah 36:68 in the Quran reader
اور ہم جسے بڑی عمر کا کریں اسے پیدائش میں الٹا پھیریں (کہ وہ بچپن کے سے ضعف و ناتوانی کی طرف واپس ہونے لگے) پس کیا وہ نہیں سمجھتے ؟
وَ مَا عَلَّمْنٰهُ الشِّعْرَ وَ مَا یَنْۢبَغِیْ لَهٗ١ؕ اِنْ هُوَ اِلَّا ذِكْرٌ وَّ قُرْاٰنٌ مُّبِیْنٌۙ Open ayah 36:69 in the Quran reader
اور1 ہم نے ان کو شعر کہنا نہیں سکھایا اور نہ وہ ان کی شان کے لائق ہے یہ تو (جو کچھ لائے ہیں) محض نصیحت اور روشن قرآن ہے ۔
لِّیُنْذِرَ مَنْ كَانَ حَیًّا وَّ یَحِقَّ الْقَوْلُ عَلَى الْكٰفِرِیْنَ Open ayah 36:70 in the Quran reader
تاکہ اس شخص کو ڈرائے جو زندہ ہو (یعنی صاحب فہم ) اور کافروں پر (عذاب کی) حجت ثابت ہوجائے۔
اَوَ لَمْ یَرَوْا اَنَّا خَلَقْنَا لَهُمْ مِّمَّا عَمِلَتْ اَیْدِیْنَاۤ اَنْعَامًا فَهُمْ لَهَا مٰلِكُوْنَ Open ayah 36:71 in the Quran reader
کیا انہوں نے نہ دیکھا2 کہ ہم نے اپنے ہاتھ کے بنائے ہوئے چوپائے ان کے (نفع) کے لیے پیدا کیے، پس یہ ان کے مالک ہیں۔
وَ ذَلَّلْنٰهَا لَهُمْ فَمِنْهَا رَكُوْبُهُمْ وَ مِنْهَا یَاْكُلُوْنَ Open ayah 36:72 in the Quran reader
اور انہیں ان کے لیے تابع کردیا تو ان میں سے کسی پر سوار ہوتے ہیں اور کسی کو کھاتے ہیں۔
وَ لَهُمْ فِیْهَا مَنَافِعُ وَ مَشَارِبُ١ؕ اَفَلَا یَشْكُرُوْنَ Open ayah 36:73 in the Quran reader
اور ان کے لیے ان میں کئی طرح کے فائدے ہیں اور پینے کی چیزیں ہیں (یعنی دودھ) تو کیا شکر نہ کریں گے ۔
وَ اتَّخَذُوْا مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ اٰلِهَةً لَّعَلَّهُمْ یُنْصَرُوْنَؕ Open ayah 36:74 in the Quran reader
اور انہوں نے اللہ کے سوا اور (باطل) معبود ٹھہرائے کہ شاید ان سے مدد ملے ۔
لَا یَسْتَطِیْعُوْنَ نَصْرَهُمْ١ۙ وَ هُمْ لَهُمْ جُنْدٌ مُّحْضَرُوْنَ Open ayah 36:75 in the Quran reader
(لیکن) وہ (بت) ان کی کچھ مدد نہیں کرسکتے اور وہ بت ان (کافروں) کے لشکر سب گرفتار کر کے حاضر کیے جائیں گے ۔
فَلَا یَحْزُنْكَ قَوْلُهُمْ١ۘ اِنَّا نَعْلَمُ مَا یُسِرُّوْنَ وَ مَا یُعْلِنُوْنَ Open ayah 36:76 in the Quran reader
پس تم ان کی بات کا غم نہ کرو، بیشک ہم جانتے ہیں جو وہ چھپاتے ہیں اور جو کچھ ظاہر کرتے ہیں۔
اَوَ لَمْ یَرَ الْاِنْسَانُ اَنَّا خَلَقْنٰهُ مِنْ نُّطْفَةٍ فَاِذَا هُوَ خَصِیْمٌ مُّبِیْنٌ Open ayah 36:77 in the Quran reader
کیا1 آدمی نے نہ دیکھا کہ ہم نے اس کو نطفہ سے پیدا کیا، پس وہ ناگہاں صریح جھگڑا کرنے والا ہے ۔
وَ ضَرَبَ لَنَا مَثَلًا وَّ نَسِیَ خَلْقَهٗ١ؕ قَالَ مَنْ یُّحْیِ الْعِظَامَ وَ هِیَ رَمِیْمٌ Open ayah 36:78 in the Quran reader
اور ہمارے لیے کہاوت کہتا ہے اور اپنی پیدائش بھول گیا، کہنے لگا : ایسا کون ہے کہ ہڈیوں کو زندہ کرے جب وہ بالکل گل گئیں۔
قُلْ یُحْیِیْهَا الَّذِیْۤ اَنْشَاَهَاۤ اَوَّلَ مَرَّةٍ١ؕ وَ هُوَ بِكُلِّ خَلْقٍ عَلِیْمُۙ Open ayah 36:79 in the Quran reader
تم فرماؤ کہ ان کو وہی زندہ کرے گا جس نے اول بار ان کو پیدا کیا اور وہ ہر قسم کی پیدائش سے واقف ہے ۔