37. Surah As-Saaffaat

الصافاتThose drawn up in Ranks · 182 ayahsتفسیر الکتاب

Ayah 37:1

وَ الصّٰٓفّٰتِ صَفًّاۙ Open ayah 37:1 in the Quran reader

قسم ہے صف باندھ کر کھڑے ہونے والے (فرشتوں) کی۔

[1] تشریح کے لئے ملاحظہ ہو اقسام القرآن برصفحہ 1062۔ [2] یعنی ان فرشتوں کی قسم جو اللہ تعالیٰ کی حمد و تسبیح میں یا اس کے احکام کی تعمیل میں صف بستہ کھڑے رہتے ہیں۔
Ayah 37:2

فَالزّٰجِرٰتِ زَجْرًاۙ Open ayah 37:2 in the Quran reader

پھر ڈانٹنے پھٹکارنے والے (فرشتوں) کی۔

[3] یعنی ان فرشتوں کی قسم جو آسمانی خبر رسانیوں سے شیطانوں کو ڈانٹ کر بھگاتے ہیں۔
Ayah 37:3

فَالتّٰلِیٰتِ ذِكْرًاۙ Open ayah 37:3 in the Quran reader

پھر ذکر (الٰہی) کی تلاوت کرنے والے (فرشتوں) کی۔

[4] یعنی ان فرشتوں کی قسم جو ذکر الٰہی کی تسبیح و تقدیس میں لگے رہتے ہیں۔
Ayah 37:4

اِنَّ اِلٰهَكُمْ لَوَاحِدٌؕ Open ayah 37:4 in the Quran reader

(غرض ہم کو ان فرشتوں کی قسم ہے کہ) تم سب کا معبود (حقیقی) ایک ہی ہے،

[5] یہ وہ حقیقت ہے جس پر مذکورہ صفات کے حامل فرشتوں کی قسم کھائی گئی ہے جو اس بات پر گواہ ہیں کہ '' الٰہ '' صرف ایک ہے۔ '' الٰہ '' کے لفظ کا اطلاق دو معنوں پر ہوتا ہے۔ ایک وہ معبود جس کی بالفعل بندگی کی جا رہی ہو، دوسرے وہ معبود جو فی الحقیقت اس کا مستحق ہو اس کی بندگی و عبادت کی جائے۔ یہاں الٰہ کا دوسرے معنی میں استعمال کیا گیا ہے کیونکہ پہلے معنی میں تو انسانوں نے دوسرے بہت سے الٰہ بنا رکھے ہیں۔
Ayah 37:5

رَبُّ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ مَا بَیْنَهُمَا وَ رَبُّ الْمَشَارِقِؕ Open ayah 37:5 in the Quran reader

(وہ) رب (ہے) آسمانوں اور زمین کا اور جو کچھ ان کے درمیان ہے (اس کا) اور رب مشرقوں کا،

[6] کیونکہ سورج سال کے ہر روز ایک نئے زاویئے سے طلوع ہوتا ہے اس لئے اس کے 563 مشرق ہوئے اور دوسری طرف اتنے ہی مغرب۔ لیکن مشارق کے ساتھ مغارب کا ذکر اس لئے نہیں کیا گیا کہ مشارق کا لفظ خود ہی مغارب پر دلالت کرتا ہے۔ اور ایک طرح سے طلوع آفتاب کو اللہ تعالیٰ کی شان، حکومت و عظمت بیان کرنے میں بہ نسبت غروب کے زیادہ دخل ہے۔
Ayahs 37:6–7

اِنَّا زَیَّنَّا السَّمَآءَ الدُّنْیَا بِزِیْنَةِ اِ۟لْكَوَاكِبِۙ Open ayah 37:6 in the Quran reader

(دیکھو، ) ہم نے آسمان دنیا کو ستاروں کی زینت سے آراستہ کیا ہے

وَ حِفْظًا مِّنْ كُلِّ شَیْطٰنٍ مَّارِدٍۚ Open ayah 37:7 in the Quran reader

اور ہر شیطان سرکش سے (اس کو) محفوظ (کر رکھا ہے)

[7] یعنی قریب ترین آسمان۔ مراد وہ آسمان ہے جو ہماری زمین سے دکھائی دیتا ہے۔
Ayahs 37:8–18

لَا یَسَّمَّعُوْنَ اِلَى الْمَلَاِ الْاَعْلٰى وَ یُقْذَفُوْنَ مِنْ كُلِّ جَانِبٍۗۖ Open ayah 37:8 in the Quran reader

(یہ شیاطین) ملاء الا اعلیٰ کی (باتوں کی) طرف کان بھی نہیں لگا سکتے اور ہر طرف سے مارے جاتے ہیں

دُحُوْرًا وَّ لَهُمْ عَذَابٌ وَّاصِبٌۙ Open ayah 37:9 in the Quran reader

بھگانے کے لئے اور ان کے لئے دائمی عذاب ہے۔

اِلَّا مَنْ خَطِفَ الْخَطْفَةَ فَاَتْبَعَهٗ شِهَابٌ ثَاقِبٌ Open ayah 37:10 in the Quran reader

تاہم اگر کوئی (شیطان) کچھ خبر لے اڑے تو ایک دہکتا ہوا شعلہ اس کا پیچھا کرتا ہے۔

فَاسْتَفْتِهِمْ اَهُمْ اَشَدُّ خَلْقًا اَمْ مَّنْ خَلَقْنَا١ؕ اِنَّا خَلَقْنٰهُمْ مِّنْ طِیْنٍ لَّازِبٍ Open ayah 37:11 in the Quran reader

تو (اے پیغمبر، ) ان (منکرین قیامت) سے پوچھو کہ ان کا پیدا کرنا زیادہ مشکل ہے یا (مذکورہ بالا چیزوں کا) جن کو ہم نے بنایا ہے ؟ ان کو تو ہم نے لیس دار مٹی سے پیدا کیا ہے۔

بَلْ عَجِبْتَ وَ یَسْخَرُوْنَ۪ Open ayah 37:12 in the Quran reader

بلکہ (اے پیغمبر، ) تم تو (ان کے انکار قیامت پر) تعجب کرتے ہو اور یہ (تمہاری باتوں پر) ہنستے ہیں

وَ اِذَا ذُكِّرُوْا لَا یَذْكُرُوْنَ۪ Open ayah 37:13 in the Quran reader

اور جب ان کو سمجھایا جاتا ہے یہ سمجھتے نہیں

وَ اِذَا رَاَوْا اٰیَةً یَّسْتَسْخِرُوْنَ۪ Open ayah 37:14 in the Quran reader

اور جب کوئی معجزہ دیکھتے ہیں تو اس کا مذاق اڑاتے ہیں

وَ قَالُوْۤا اِنْ هٰذَاۤ اِلَّا سِحْرٌ مُّبِیْنٌۚۖ Open ayah 37:15 in the Quran reader

اور کہتے ہیں کہ یہ تو صریح جادو ہے

ءَاِذَا مِتْنَا وَ كُنَّا تُرَابًا وَّ عِظَامًا ءَاِنَّا لَمَبْعُوْثُوْنَۙ Open ayah 37:16 in the Quran reader

بھلا جب ہم مرگئے اور مٹی اور ہڈیاں ہو کر رہ گئے تو کیا ہم (دوبارہ) اٹھا کھڑے کئے جائیں گے ؟

اَوَ اٰبَآؤُنَا الْاَوَّلُوْنَؕ Open ayah 37:17 in the Quran reader

اور ہمارے اگلے باپ دادا بھی ؟

قُلْ نَعَمْ وَ اَنْتُمْ دَاخِرُوْنَۚ Open ayah 37:18 in the Quran reader

(اے پیغمبر، ) ان سے کہو، ہاں (ضرور) اور تم ذلیل (وخوار) بھی ہو گے !

[8] یعنی عالم بالا کی مخلوق۔ مراد اس سے فرشتے ہیں۔
Ayahs 37:19–27

فَاِنَّمَا هِیَ زَجْرَةٌ وَّاحِدَةٌ فَاِذَا هُمْ یَنْظُرُوْنَ Open ayah 37:19 in the Quran reader

یہ (قیامت) تو بس ایک للکار ہوگی اور یکایک یہ سب (زندہ ہو کر اپنی آنکھوں سے وہ سب کچھ) دیکھنے لگیں گے (جس کی خبر دی جا رہی ہے) ۔

وَ قَالُوْا یٰوَیْلَنَا هٰذَا یَوْمُ الدِّیْنِ Open ayah 37:20 in the Quran reader

اور (جو قیامت کے منکر ہیں وہ اس وقت) بول اٹھیں گے کہ ہائے ہماری کم بختی ! یہ تو (وہی) جزا سزا کا دن (معلوم ہوتا) ہے۔

هٰذَا یَوْمُ الْفَصْلِ الَّذِیْ كُنْتُمْ بِهٖ تُكَذِّبُوْنَ۠ Open ayah 37:21 in the Quran reader

(ارشاد ہوگا ہاں) یہی وہ فیصلے کا دن ہے جسے تم جھٹلایا کرتے تھے۔

اُحْشُرُوا الَّذِیْنَ ظَلَمُوْا وَ اَزْوَاجَهُمْ وَ مَا كَانُوْا یَعْبُدُوْنَۙ Open ayah 37:22 in the Quran reader

(ہم فرشتوں کو حکم دیں گے کہ) گھیر لاؤ ظالموں اور انکے ہم مشربوں کو (اور ان معبودوں کو) جن کی وہ عبادت کیا کرتے تھے

مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ فَاهْدُوْهُمْ اِلٰى صِرَاطِ الْجَحِیْمِ Open ayah 37:23 in the Quran reader

اللہ کو چھوڑ کر، پھر ان سب کو دوزخ کا راستہ دکھاؤ

وَ قِفُوْهُمْ اِنَّهُمْ مَّسْئُوْلُوْنَۙ Open ayah 37:24 in the Quran reader

اور (ہاں ذرا) ان کو ٹھہراؤ، (ہمیں) ان سے (کچھ) پوچھنا ہے۔

مَا لَكُمْ لَا تَنَاصَرُوْنَ Open ayah 37:25 in the Quran reader

(اب) تمہیں کیا ہوگیا ہے کہ ایک دوسرے کی مدد نہیں کرتے ؟

بَلْ هُمُ الْیَوْمَ مُسْتَسْلِمُوْنَ Open ayah 37:26 in the Quran reader

ارے، آج تو یہ سر تسلیم خم کئے کھڑے ہیں۔

وَ اَقْبَلَ بَعْضُهُمْ عَلٰى بَعْضٍ یَّتَسَآءَلُوْنَ Open ayah 37:27 in the Quran reader

اور (اس کے بعد) یہ ایک دوسرے کی طرف مڑیں گے اور باہم سوال و جواب کرنے لگیں گے۔

[9] اشارہ صور کے نفخ ثانی کی طرف ہے۔